Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

    ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان : دہشتگردوں کے تھانے پر حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا۔دہشتگردوں کے حملے میں ڈیوٹی پر موجود 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

    شہید ہونے والوں میں ضلع صوابی کے 4 اہلکار شامل ہیں۔ضلع صوابی ایلیٹ فورس کے 1 نوجوان سمیت 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں کوثر خان، حمیدالحق، احترام سید اور رفیع اللہ شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں احمد حسین اور سفید علی شامل، شہداء اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ضلع صوابی کے مختلف علاقوں سے ہے

    آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ افسوس ناک سانحے سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، دہشت گردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا، ڈیرہ اسماعیل میں درابن تھانے پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیاجس کے باعث پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے، زخمی 6 اہلکاروں کا بہترین اسپتالوں میں علاج ہوگا

    پوری قوم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،نگران وزیراعظم
    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلندی ء درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی ہے،وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن و امان کے نفاذ کے حوالے سے ہمارے عزم کو ختم کرنے میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی ،پوری قوم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے

    خیبر پختونخواہ پولیس نے ہمیشہ دہشتگردوں کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا ، شہباز شریف
    سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور ان کی وطن عزیز کے خاطر قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ پولیس نے ہمیشہ دہشتگردوں کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور ایسے قابل مذمت حملے ان کے امن کے حصول اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے عزم کو مزید پختہ کریں گے،

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں،عشرت العباد
    سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہید ہونے والے 10 پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت ہے اور زخمی ہونے والے 6 کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ان شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حاصل ہو۔ دہشت گردی کے اس ناپاک عمل کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا.

    دہشتگرد دھرتی کا بوجھ ، اتحاد کی قوت سے اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا،محسن نقوی
    وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیر اعلی محسن نقوی نےحملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیر اعلی محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے، اور کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔دہشتگرد دھرتی کا بوجھ ہیں۔ اتحاد کی قوت سے اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ملک میں انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ شہید اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔

  • ننکانہ :جونیئر کلرک انسپکٹر انکروچمنٹ اورڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن بن گیا

    ننکانہ :جونیئر کلرک انسپکٹر انکروچمنٹ اورڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن بن گیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )جونیئر کلرک انسپکٹر انکروچمنٹ اورڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن بن گیا،ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن نہ ہونے کے باعث ضلع بھر میں تجاوازت کی بھرمار , ڈسٹرکٹ کونسل کی ریگولیشن برانچ مبینہ طور پر کلرک مافیا کے سپرد ,جونئر کلر ک بطور انسپکٹر انکروچمنٹ تعینات سیدوالا,بچیکی,موڑکھنڈا ,منڈی فیض آباد میں تجاوزات کی بھرمار مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا,وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ عرصہ دراز سے ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن کی سیٹ خالی ہے اور اس وقت اضافی چارج چیف آفیسر عامر اختر بٹ ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے پاس ہے اور مستقیل طور پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن نہ ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں تجاوازت کی بھرمار ہے اور قبضہ مافیا نے ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں واقع مین شاہراوں کے دونوں اطراف میں ریگولیشن برانچ میں تعینات عملہ کی ملی بھگت سے عارضی دوکانین بنا رکھی,

    ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوۓ بتایا سیدوالا ,بچیکی,موڑکھنڈا ,منڈ ی فیض آباد مین روڈ کے دو اطراف میں سروس روڈ پر قبضہ مافیا قابض ہے جبکہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈسٹرکٹ کونسل کے اعلی افسران اور ریگولیشن برانچ اس قبضہ مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں اگر کبھی یاد آ جاۓ تجاوزات کے خلاف اپریشن کا تو فوٹو سیشن کے بعد پھر تجاوازت جوں کی توں نظر آتی ہیں

    ان علاقوں کے مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی,چیف سیکرٹری پنجاب ,سیکرٹری بلدیات, صوباٸی محتسب اعلی پنجاب ,کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد سے اپیل کی ہے کہ تجاوازت کے خلاف مستقیل بنیادوں پر اپریشن کیا جائے اور غفلت کے مرتک افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ-

  • ٹرک اور  پولیس بس میں تصادم ،الیکشن ڈیوٹی کیلئے جانیوالے28 اہلکار  زخمی

    ٹرک اور پولیس بس میں تصادم ،الیکشن ڈیوٹی کیلئے جانیوالے28 اہلکار زخمی

    بونیر : ٹرک اور پولیس بس میں تصادم کے نتیجے میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے جانے والے 28 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق حادثہ بونیر کے علاقے باباجی کنڈاؤ میں پیش آیا جہاں ٹرک اورپولیس بس میں تصادم کے باعث 28 اہلکار زخمی ہوئے، پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے،تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا ہے،حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں غازی آباد چوک پر گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے،دھماکے سے قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ابتدائی طور پر دھماکے سے 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے گیس غبارے کی ٹینکی والے مالک کو حراست میں لے لیا-

    ماسکو میں بھارتی وزارت خارجہ کا ملازم پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    ن لیگ اور پی پی نے عوام کو غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ …

    یپلز پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے،آصف زرداری

  • پسند کی شادی،عدالت بیان آنیوالی لڑکی کو ماموں نے گولیاں مار دیں

    پسند کی شادی،عدالت بیان آنیوالی لڑکی کو ماموں نے گولیاں مار دیں

    پنجاب کے شہر پاکپتن میں احاطہ عدالت میں گولیاں چل گئیں، پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو عدالت آنے پر قتل کر دیا گیا

    پولیس حکام کے مطابق پسندکی شادی کرنے والی لڑکی، شادی کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے عدالت آئی تھی، جسے عدالت پہنچتے ہی گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی لڑکی ملکہ ہانس کے علاقے سے مجسٹریٹ اعجاز محمود کی عدالت میں پیش ہوئی تھی،لڑکی نے یہ دوسری شادی کی تھی جس کا بیان ریکارڈ کروانے عدالت آئی تھی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا

    مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اس کے ماموں نے گولیاں ماریں، لڑکی اپنے شوہر کے ہمراہ عدالت میں آئی تھی،لڑکی کے اہل خانہ اور سسرال بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے کہ اچانک لڑکی کے ماموں نے پولیس کی موجودگی میں پستول نکالا اور بھانجی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا، لڑکی کی اسی وقت موت ہو گئی، پولیس کی موجودگی کے باوجود ملزم اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہو گیا، پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی

    پسند کی شادی ،جرگے کا بہن کی شادی بھائی کے سسر سے کرنے کا حکم

    نو بچوں کے باپ اور 11 بچوں کی ماں کو پسند کی شادی کے بعد دھمکیاں

    پسند کی شادی کرنے پر رشتے داروں نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کردیا

    پسند کی شادی، خاتون ٹیچر قتل، قاتل گرفتار

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • سیالکوٹ: تھانہ صدر  پسرور کی حدودمیں درخت سے لٹکتی نعش برآمد

    سیالکوٹ: تھانہ صدر پسرور کی حدودمیں درخت سے لٹکتی نعش برآمد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) تھانہ صدر پسرور کی حدود الکڑے پھاٹک کے قریب ایک شخص کی درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی نعش برآمد علاقہ میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہوگئی،

    متوفی کی شناخت سرکل پسرور تھانہ صدر کے علاقہ محلہ عمر پورہ کا رہائشی تھا.امیر حمزہ ولد منظور عمر تقریباً چوبیس سال چوبیس گھنٹے سے لاپتہ تھا
    اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پسرور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر تحقیقات شروع کردی ہیں.

  • اوکاڑہ: دیپالپور چوک میں پوشش کی دکان میں آگ لگ گئی

    اوکاڑہ: دیپالپور چوک میں پوشش کی دکان میں آگ لگ گئی

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک ظفر)دیپالپور چوک میں پوشش کی دکان میں آگ لگ گئی،ریسکیوفائرفائٹرزنے بروقت ریسپانس کرتے ہوئےآگ کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئے

    آگ دیپالپور چوک نزدشیل پمپ پوشش کی دکان میں آگ لگ گئی،ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،ریسکیو1122 اطلاع پر موٹر بائیک سروس،فائروہیکل اورریسکیو وہیکل فوری موقع پر پہنچ گئیں،دکان بند تھی،ریسکیو ٹیموں نے بولٹ کٹرکی مدد سے دکان کے شٹرکاتالہ کاٹ کرآگ پر قابوپایا،

    ریسکیوفائرفائٹرزنے پیشہ ورانہ طریقہ کاراپناتے ہوئےآگ پر پانی کی مددسےفائرفائٹنگ کی اور 15 منٹ میں آگ پر مکمل قابو پالیا.

  • پولیس کی  انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 217 کلو چرس اور 40 کلو افیون برآمد

    پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 217 کلو چرس اور 40 کلو افیون برآمد

    لاہور: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پنجاب پولیس شیخوپورہ کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران منشیات سے بھری گاڑی پکڑ لی جبکہ ملزمان ناکہ بندی دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرارہوگئے،پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر تلاشی لی توگاڑی کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس میں 217 کلو چرس اور 40 کلو افیون شامل ہے، ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

    https://x.com/OfficialDPRPP/status/1753112462382322111?s=20

  • اوچ شریف:غوث الاعظم چوک پل عباسیہ لنک کینال تجاوزات کی لپیٹ میں,حادثات معمول بن گئے

    اوچ شریف:غوث الاعظم چوک پل عباسیہ لنک کینال تجاوزات کی لپیٹ میں,حادثات معمول بن گئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر غوث الاعظم چوک پل عباسیہ لنک کینال پر تجاوزات کی لپیٹ میں حادثات معمول بن گئے، ضلعی انتظامیہ مسافروں پر شفقت کرے غوث الاعظم چوک واگذر کرائے شہری

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے معروف چوک غوث الاعظم میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں سمیت مسافر گاڑیوں کا جینا حرام کر دیا ہے آئے روز حادثات معمول بن گئے۔ شہر کی معروف پل عباسیہ لنک کینال پر ٹریفک جام رہنے سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ جل کر ضائع ہوتا ہے بلکہ فضائی آلودگی میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے

    شہریوں محمد ظفر محمود الحسن محمد دین حاجی احمد ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اوچ شریف شہر کے معروف چوک غوث الاعظم سمیت الشمس چوک ریڑھی بانوں سمیت تجاوزات مافیا کے لپیٹ میں ہیں الشمس چوک تا غوث الاعظم چوک سٹرک کناروں سمیت پل عباسیہ لنک کینال غوث الاعظم چوک پر سریا بجری٫ ریڑھی چھاپے والوں نے شہریوں کی ناک میں دم کیا ہوا ہے ۔

    فٹ پاتھ پر دکانداروں نے قبضہ کیا ہوا اور سڑک پر لوہااور بجری ڈالی ہوئی ہے جو کہ حادثات کا سبب بن رہی ہیں ریڑھی والوں نے بھی ٹھیلے سجائے ہوئے ہیں، سارا سارا دن ٹریفک بلاک رہنا روز کا معمول بن چکا ہے۔

    سریا بجری سیمنٹ کے دکانداروں کی تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا محال ہے غوث الاعظم چوک پر ریڑھی بانوں سمیت کھوکھا شاپ والوں نے نہر کناروں سمیت پل عباسیہ لنک کینال کو اتنی بے دردی سے یرغمال بنایا ہوا ہے عباسیہ پل سمیت سڑک کے کنارے اور فٹ پاتھوں اور دکانوں کے باہر تجاوزات کی بھر مار کی بنیادی وجہ بلدیہ کے راشی اہلکار ہیں جو ان لوگوں سے بھتہ وصول کرتا ہے ۔ یہ راشی لوگ چند ٹکوں کے عوض عام شہری زندگی کا سکون برباد کر رہے ہیں۔

    جب ان پر کسی طرف سے پریشر بڑتا ہے تو وہ ہائی کمان کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ایک فرضی آپریشن کرتے ہیں جن دکانداروں اور ریڑھی چھاپے والوں سے وہ بھتہ لیتے ہیں ۔ان کو پہلے ہی باخبر کردیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ اس دن پل عباسیہ سمیت روڈ سے غائب ہو جاتے ہیں

    شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی تجاوزات کو روکنے کا ایک ہی واحد حل ہے یہاں مہینوں ہفتوں کے بعد نہیں بلکہ دو چار دنوں کے بعد ریگولر آپریشن ہونا چاہیے اور بالخصوص ٹی ایم اے کے محکمے میں ایسی کالی بھیڑوں کی بھی نشاندہی ہونی چاہئے جو چند ٹکوں کے عوض تجاوزات کی بھرمار کا سبب بنتے ہیں۔

    اسی طرح برا حال ہے اوچ شریف شہر میں ہر جگہ ہر طرف قبضہ گرپ مافیا اور تجاوزات کی بھرمار ہے ۔مجال ہے ذمہ دار محکمہ ان لوگوں کے خلاف کوئی ایکشن لے ۔ہم ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے پر زور اپیل کرتے ہیں اوچ شریف میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے احکامات جاری کریں

  • پسرور : پسرور فائرنگ  سے ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

    پسرور : پسرور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

    سیالکوٹ( نماٸندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے) پسرور فائرنگ ایک جان بحق تین شدید زخمی۔فائرنگ کا یہ واقعہ پسرور تھانہ صدر کے گاؤں عاقی ماچھی میں رونماہوا،
    تفصیلات کے مطابق جھگڑا بچوں کی وجہ سے ہوا اور فائرنگ تک جا پہنچا ،یہ جھگڑا الیکشن کا اسٹکر پھاڑنے کی وجہ سے ہوا،جھگڑے میں فائرنگ سے علی رضا ولد امتیاز سکنہ عاقی ماچھی پیٹ میں سات فائر لگنے کی وجہ سے دم توڑ گیا

    امتیاز ولد شفیع محمد فائرنگ سے شدید زخمی سیریس حالت میں سیالکوٹ ریفر کر دیا گیا ،فائرنگ سے انتظار ولد امتیاز علی اور ذوالفقار ولد امتیاز بھی زخمی ہوئے یہ ایک ہی گھر کے چار افراد ہیں جن میں ایک باپ اور تین بیٹے شامل ہیں۔

  • ننکانہ :سروس روڈ پر تجاوزات مافیاء قابض،عوام کیلئے پیدل راستے بند،ریگولیشن برانچ خاموش

    ننکانہ :سروس روڈ پر تجاوزات مافیاء قابض،عوام کیلئے پیدل راستے بند،ریگولیشن برانچ خاموش

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سروس روڈ پر تجاوزات مافیاء قابض،عوام کیلئے پیدل راستے بند،ریگولیشن برانچ خاموش
    ڈسٹرکٹ کونسل ریگولیشن برانچ کی غفلت کے باعث عوام کا پیدل چلنا محال,موڑکھنڈا میں سروس روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ریگولیشن برانچ کا عملہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگا, ریگولیشن برانچ کا عملہ دکانداروں سے جرمانہ کے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے اکٹھے کرنے لگا,ڈپٹی کمشنر ننکانہ ,صوبائی محتسب پنجاب اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سے فوری نوٹس اور انکوائری کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی حدود میں واقع قصبہ موڑ کھنڈا جو کہ ایک بہت بڑا تجارتی مرکز ہے لیکن اس کی صفائی ستھرائی ایک بہت بڑا مسلہ ہے جس کو حل کرنے میں ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کا عملہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھرے اور سیوریج کا گندہ پانی مکینوں کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ,

    قصبہ موڑکھنڈا میں واقع مین روڈ کے دونوں اطراف پر شہریوں کی سہولت کے لیے کڑوروں روپے کی لاگت سے سروس روڈ تعمیر کی گٸی تھی جس پر دکانداروں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے ,ڈسٹرکٹ کونسل کے ذراٸع کا کہنا ہے کہ ریگولیشن برانچ کے کلرکوں کی ملی بھگت کے باعث سروس روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے جس کے باعث اس روڈ پر پیدل چلنا بھی دشوار ہے اور خریداری کےلیے آنے والی خواتین اور بزرگوں کو بھی شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے,

    ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوۓ بتایا کہ ان تمام دکانداروں سے ایک ہزار روپے کے حساب سے ہر ماہ وصول کیے جاتے ہیں اور دونوں اطراف میں سینکڑوں عارضی غیر قانونی دوکانیں قائم ہیں اور ان سے ہونے والی ریکوری لاکھوں روپے بنتی ہے ,

    ریگولیشن برانچ میں سالہا سال سے تعینات کلرکوں نے اس وجہ سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے جبکہ ریگولیشن برانچ میں تعینات عملہ جو افسران کی آنکھوں کا تارا ہے اپنی مرضی کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل کے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر جمع کروا رہا ہے ,

    موڑکھنڈا کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد ,صوبائی محتسب پنجاب اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے کہ تجاوازت کو فوری ختم کیا جاۓ اور سروس روڈ کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر مکمل بحال کیا جاۓ اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوۓ انکوائی کی جاۓ.