Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوچ شریف :ایلیٹ فورس  اہلکار غریب سید خواتین کے پلاٹ پر قبضہ کیلئے سرگرم

    اوچ شریف :ایلیٹ فورس اہلکار غریب سید خواتین کے پلاٹ پر قبضہ کیلئے سرگرم

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (حبیب خان کی رپورٹ )ایلیٹ فورس اہلکار عبد الستار اپنے ملازمین اور سگے بھائی مجاہد حسین کے ہمراہ ملکر غریب سید خواتین کے پلاٹ پر قبضہ جمانے کیلئے سرگرم، پولیس ملازم ہونے کی دھونس پر ساتھیوں کے ہمراہ عدالتی سٹے کے باوجود تعمیرات کی کوشش کرنے پر خواتین سراپا احتجاج ، ڈی پی او بہاول پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق موضع اوچ موغلہ کی رہائشی خواتین مومن بی بی ، مہتاب بی بی و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے مشترکہ ملکیتی سکنی مکان سے ملحقہ 63 مرلے کے قیمتی پلاٹ پر ایلیٹ فورس کے ملازم عبدالستار نے اپنے بھائی مجاہد کے ہمراہ عبدالرحیم شاہ وغیرہ کے ساتھ ساز باز کر کے ان کی قیمتی وراثتی جائیداد پر قبضہ کرنے کے درپے ہے وہ انہیں فوری طور پر پلاٹ چھوڑنے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس پر انہوں نے عدالت سے سٹے حاصل کیا لیکن پولیس ملازم ہونے کی وجہ عبدالستار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کئی بار پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر چکا ہے

    انہوں بتایا کہ وہ شریف سید گھرانے کی خواتین ہیں اور الزام علیہان بااثر ہونے کی وجہ سے ان کی قیمتی جائیداد ہتھیانے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے ڈی پی او بہاول پور ،آر پی او بہاول پور اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

  • سیالکوٹ:پولیس کا قحبہ خانے پرچھاپہ، خواتین سمیت 12 افراد  قابل اعتراض حالت میں گرفتار

    سیالکوٹ:پولیس کا قحبہ خانے پرچھاپہ، خواتین سمیت 12 افراد قابل اعتراض حالت میں گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( شاہدریاض کی رپورٹ )مراد پور پولیس کی کاروائی۔ پولیس نے قحبہ خانے سے خواتین سمیت 12 افراد کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر سب کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیل کے مطابق تھانہ مراد پور پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر میاں عبدالرزاق کی زیرنگرانی علاقہ گوہد پور کے ایک مکان میں بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا تو مکان میں موجود نرگس حنا نامی خاتون کے گھر کی تلاشی لینے پر مختلف کمروں سے مرد و خواتین کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا جن کو گرفتار کیا گیا

    جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ نرگس حنا رہائشی مکان میں قحبہ خانہ چلاتی ہے گرفتارہونے والوں میں ماریہ بی بی،ثمرین بی بی ،سعدیہ،احسان،عثمان،زین،وحید،کاشف،غلام عباس،علی حمزہ اور اشرف شامل ہیں

    جس پر مراد پور پولیس نے نرگس بی بی پر قحبہ خانہ چلانے جبکہ دیگر پر قابل اعتراض حالت میں غیر اخلاقی کام میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے

  • تمہیں مار کر تمہاری لاش غائب کر دوں گا،نیوز اینکر کا اہلیہ پر بہیمانہ تشدد

    تمہیں مار کر تمہاری لاش غائب کر دوں گا،نیوز اینکر کا اہلیہ پر بہیمانہ تشدد

    نجی ٹی وی اے آر وائی کے نیوز اینکر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

    نیوز اینکر اشفاق ستی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر شوہر کے تشدد بارے پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں، اینکر اشفاق ستی کی اہلیہ کہتی ہیں کہ ” میں یہ تحریرایسے وقت میں لکھ رہی ہوں جب میرا پورا جسم زخموں سے چورہے میری پسلیاں، جبڑے ، چہرے سمیت جسم کے تمام اعضا ء بری طرح زخمی ہیں مجھے میرے اپنے شوہر ”اشفاق ستی“نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جو کہ پاکستان کے معروف ٹی وی چینل میں نیوز اینکر ہیں انہوں نے مجھے میری والدہ کے گھر سے لیا ، بعدازاں میری کردار کشی کرتے ہوئے ایک جانور کی طرح مجھ پر تشدد کیا،میرے شوہر نے مجھے بالوں سے پکڑا ،فرش پر گھسیٹا،میرا سر دیواروں سے ٹکراتا رہا، تاہم وہ باز نہ آیا، میرا شوہر میری چھاتی پر بیٹھ گیا ،اس نے تکیہ میرے منہ پر رکھ کر مجھے قتل کرنے کی بھی کوشش کی، ساتھ یہ بھی کہتا رہا کہ تمہیں مار کر تمہاری لاش غائب کر دوں گا، آج تو میرے ہاتھوں یہاں سے مرے گی“

    https://twitter.com/NomaikaAshfaq/status/1751681182855745988

    اشفاق ستی کی اہلیہ نے دعویٰ کیا کہ مجھے شوہر نے کئی گھنٹے تشدد کیا،اسکے بعد ایک کمرے میں بند کر دیا،میرے بیٹے کی عمر ڈیڑھ برس ہے وہ اسے بھی لے گیا، مجھے ایک اندھیرے کمرے میں بھوکا پیاسا بند رکھا گیا، میں نے اپنے شوہر اور ساس سے بے پنا ہ التجائیں کیں کہ مجھے چھوڑ دیں میری ساس بھی وہیں موجود تھی اور میرے ساتھ یہ سب ہوتا ہوا دیکھتی رہی میں اس کمرے میں کئی دن تک بند رہی، کسی طرح میں اس کمرے سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئی، اس لیے آج میں نے یہ ساری تفصیلات عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور قانونی چارہ جوئی کیلئے اقدامات اٹھانے جارہی ہوں ، عباسی شہید ہسپتال میں میرا میڈیکل ہو چکاہے اور گزشتہ روز مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے ، جس میں کچھ فرشتوں نے میری بھر پور مدد کی ۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے نیوز اینکر اشفاق ستی کی جانب سے اہلیہ پر تشدد کے حوالہ سے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے، ایک صارف نیلم اسلم کا کہنا تھا کہ میرے جن اینکرز احباب اور ایکٹیویٹیس نے اشفاق ستی کی پہلی اہلیہ پر تشدد کا کیس اٹھایا ہے بہت اچھی بات ہے۔قابل تعریف۔اب زرا ان سے زارا انصاری کی ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کروائیں وہ بھی کسی کی بہن ہے کسی کی بیٹی ہے۔اس کی عزت کا خیال رکھنا بھی ہمارا فرض ہے۔

    مقدس فاروق اعوان کہتی ہیں کہ "اینکر اشفاق ستی نے کچھ دوستوں کے ساتھ تصویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں اور بتایا ہے کہ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر بھی تشدد ہوا، بیوی سے جھگڑا بچوں کو دوسری بیوی زارا کے پاس لے جانے پر ہوا تھا”

    سلمان درانی کہتے ہیں کہ "میری رائے میں اس معاملے میں اشفاق ستی کی بھی سائیڈ سنی جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ میں کسی کی حمایت نہیں کررہا بس چاہتا ہوں کہ ہمیشہ کی طرح یکطرفہ سوشل میڈیا ٹرائل کی گنجائش نہ رہے۔جو دوست کرائم اسٹوریز یا فیملی کیسز کوور کرتے ہیں وہ میری بات سے شائید اتفاق کریں گے:

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

    حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں حریم شاہ کی پرانی دوست صندل خٹک کو گرفتار 

    صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے،

    حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میری سہیلوں نے وائرل کی ہیں

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک ہوئی ہے، ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    کنول شوذب کی نازیبا ویڈیو لیک؟ موقف سامنے آ گیا

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

    ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

    اہلیہ پر تشدد، اے آر وائی نے نیوز اینکر اشفاق ستی کو برطرف کر دیا
    اے آر وائی کے اینکر اشفاق ستی کی جانب سے اہلیہ پر تشدد کا واقعہ وائرل ہونے کے بعد اے آر وائی انتظامیہ حرکت میں آ گئی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اے آر وائی کی جانب سے کہا گیا ہے،اے آر وائی انتظامیہ نے اینکر پرسن اشفاق ستی پر گھریلو تشدد کے الزامات کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔اشفاق ستی کو اسی وقت تک فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے جب تک کہ قانون اپنا راستہ اختیار نہیں کرتا اور اس معاملے کا فیصلہ نہیں کرتا ،اے آر وائی گھر ہو یا دفتر، تشدد یا دھمکیوں کے حوالہ سے کسی قسم کا کوئی واقعہ برداشت نہیں کیا جائے گا.

    اہلیہ پر تشدد، اشفاق ستی نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانت کروا لی
    دوسری جانب سیشن عدالت وسطی،اینکر پرسن کی جانب سے اہلیہ پر مبینہ تشدد کا کیس ،اینکر اشفاق اسحاق ستی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورکر لی گئی،عدالت نے ملزم کو پچاس ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانےکاحکم دےدیا،ملزم پر اپنی بیوی پر گھریلو تشدد کا الزام ہے،نومیکا خاتون نےشوہر پرسوشل میڈیاپرالزام لگایا

  • اوچ شریف:ریلی کی کوریج،اے ایس آئی جام زاہدکی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے ساتھ مبینہ غنڈہ گردی

    اوچ شریف:ریلی کی کوریج،اے ایس آئی جام زاہدکی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے ساتھ مبینہ غنڈہ گردی

    اوچ شریف ( احمد حسن اعوان سے ) پی ٹی آئی ریلی کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ پولیس کی مبینہ غنڈہ گردی، نجی ٹی وی چینل کے رپورٹروں سے پولیس تھانہ اوچ شریف کے اے ایس آئی جام زاہد نے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور بدتمیزی کی،

    گذشتہ رات سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے، کئی کارکنوں کے گھروں پر مسلسل ریڈ کئیے جارہے ہیں جبکہ درجنوں کارکنان ریلی میں شرکت کے لیے روپوش ہوچکے ہیں اور پولیس انہیں تلاش کرنے میں مصروف،

    اوچشریف سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پروگرام کے تحت پرامن طریقے سے صبح گیارہ بجے ایک ریلی کی صورت میں احمد پور شرقیہ پہنچنا تھا جہاں پر ایم این اے کی امیدوار کنول شوزب و دیگر قائدین کا خطاب فکس تھا،

    یاد رہے اوچشریف سے حلقہ 250 پی پی کے امیدوار ایم پی اے ملک مجیب الرحمان مڑل ایڈووکیٹ گزشتہ رات سے ہی گرفتار کر لیے گئے تھے جو کہ تاحال پولیس حراست میں بتاۓ جاتے ہیں،

    علی الصبح میڈیا کوریج کے لیے صحافیوں نے اپنے اپنے کیمرے سیدھے کئیے ہی تھے کہ علی حمزہ پیٹرولیم پر پولیس ملازمین صحافیوں سے الجھنے لگے اور کیمرے بھی چھین لیے تاہم ویڈیو بنتی دیکھی تو کیمرے وآپس کر دیے، اور کوریج کرنے سے روک دیا،

    جس پر مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی غنڈہ گردی قابل قبول نہیں فی الفور اے ایس آئی جام زاہد کو معطل کر کے تحقیقات کی جائیں ،

    صحافیوں نے ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی صحافیوں سے بدتمیزی غنڈہ گردی آزادی صحافت پر حملہ ہے ہم مزمت کرتے ہیں، صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی غنڈہ گردی کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو احتجاج کیا جائے گا

  • سیالکوٹ: اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ، مغوی خود ہی اغوا کار نکلا

    سیالکوٹ: اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ، مغوی خود ہی اغوا کار نکلا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ)اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ، مغوی خود ہی اغوا کار نکلا
    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے تھانہ ائیر پورٹ، موضع کلووال میں، مورخہ 24.01.2024 بوقت 08:45 بجیدن علی وہاب ولد محمد عدنان ارشد بعمر 17 سال بسواری موٹر سائیکل اپنی ہمشیرہ مسمات فضین شہزادی کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلووال چھوڑنے گیا جو واپس نہ آنے پر نعمان ارشد نے پکار 15 پر کال کی نامعلوم ملزمان نے اس کے بھتیجے کو اغواء کر لیا ہے اور 15 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔

    پکار 15 پر موصول ہونے والی کال پر ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس اور ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل رضا کار حسین شاہ اور تھانہ ائیر پورٹ رانا گلزار انسپکٹر فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ وقوعہ کی بابت مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش عمل میں لائی گئی۔

    اغواء برائے تاوان کی بابت ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر مغوی کی بازیابی کے لیے دو ٹیمیں ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل اور DSP / CIA سیالکوٹ کی زیر نگرانی تشکیل دیں جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر مغوی کو لاہور سے بازیاب کروایا اور مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے انٹیروگیٹ کیا گیا۔

    مغوی کا والد بیرون ملک سعودی عرب روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہے مغوی PUBG گیم کھیلتا تھا جس کو PUBG اکاونٹ خریدنے کے لیے دس لاکھ روپے درکار تھے اسکو یقین تھا کہ اس کا والد اس کام کے لئے رقم نہ دے گا اس لئے اس نے اغواء ہونے کا منصوبہ بنایا اور اپنی ہمشیرہ کو سکول کلو وال چھوڑ کر موٹر سائیکل سمبڑیال کھڑی کی اور علی نامی دوست کے پاس چلا گیا، وہاں پر اس نے فیملی واٹس اپ گروپ میں میسج کیا کہ آپ کے بچے کو اغواء کر لیا گیا ہے اگر اس کی ضرورت ہے تو 15 لاکھ روپے دو دن کے اندر اندر دے دو ۔

    بعد اندراج مقدمہ مغوی کو ٹریس آؤٹ کرنے کے لئے کام شروع کر دیا اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر مغوی کو بحفاظت بر آمد کروالیا۔ مغوی اور اس مغوی کا ڈراپ سین سامنے آگیا۔

  • اوکاڑہ:عام انتخابات سے متعلق ڈی پی او کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا

    اوکاڑہ:عام انتخابات سے متعلق ڈی پی او کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی زیر صدارت ضلع بھر کی پولیس سے جنرل الیکشن کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا ،
    اجلاس کا انعقاد طیب سعید شہید پولیس لائنز میں کیا گیا،اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن ملک داؤد سمیت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی

    الیکشن ضابطہ اخلاق کی پاسداری پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ اور نفرت انگیز مواد کے تشیہر کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

    ڈی پی او منصور امان نے پولیس افسران سے کہا کہ پٹرولنگ ، نگرانی ، ناکہ بندی اور دیگر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،

  • اوکاڑہ:میونسپل کارپوریشن کی غفلت ،شہرفلتھ ڈپومیں تبدیل

    اوکاڑہ:میونسپل کارپوریشن کی غفلت ،شہرفلتھ ڈپومیں تبدیل

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ میں حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ان کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔میونسپل کارپوریشن کی غفلت کی وجہ سے شہرفلتھ ڈپومیں تبدیل ہونے لگا،

    شہر کے پوش علاقے چراغ سندھو کالونی کے ناکارہ سیوریج سسٹم نے شہریوں کا جینا محال کردیا ،شہریوں کا کہناہے کہ اس بوسیدہ سیوریج سسٹم کو کوئی ٹھیک کرنے کو تیار نہیں ۔

    میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور عوامی نمائندوں نے ہمیں حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، شہریوں نے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے چراغ سندھو کالونی کے سیوریج سسٹم کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروانے کا مطالبہ کیاہے

  • اوکاڑہ:فوڈ اتھارٹی نے 1500کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا

    اوکاڑہ:فوڈ اتھارٹی نے 1500کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی(ملک ظفر) اوکاڑہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کارروائی،1500کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 1500کلو مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا۔مردہ مرغیوں کے گوشت کو شہر کے مختلف فوڈ پوائنٹس پر فروخت کیا جانا تھا۔

    کاروائی ایل بی ڈی سی کینال پل فیصل آباد روڈ نزد ایجوکیٹر سکول اوکاڑہ کے قریب کی گئی۔مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا گیا ،موقع سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اورتھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • سرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو پک اپ گاڑی سے اسلحہ و منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

    سرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو پک اپ گاڑی سے اسلحہ و منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

    کوہاٹ،سرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو پک اپ گاڑی سے اسلحہ و منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی

    حساس اداروں کی مدد سے پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،تھانہ ایم آر ایس پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر ویگو گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد کرلی ہے، کامیاب کاروائی اے ایس پی صدر سرکل طلحہ کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی ،کارروائی میں ایس ایچ او ایم آر ایس شاہ دوران، سب انسپکٹر اقبال خان, اے ایس آئی خورشید اور انکی پولیس ٹیم نے حصہ لیا ، کاروائی میں ہتھیاروں کے بین الاضلاعی سمگلر کو اسلحہ و منشیات سے بھری ویگو گاڑی سمیت حراست میں لیا گیا

    پکڑے گئے ہتھیاروں اور منشیات میں 71 عدد مختلف قسم کے پستول، 24400 کارتوس اور 5 کلوگرام چرس شامل ہیں، اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت گرفتار سمگلر احسان اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے،پکڑے گئے ہتھیار اور منشیات سرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو پک اپ کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا ،پکڑا گیا اسلحہ بنوں اور بعد ازاں وزیرستان سمگل کیا جارہاتھا,اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت گرفتار سمگلر کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،گرفتار سمگلر نے ہتھیاروں کی بھاری کھیپ وزیرستان سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے، اسلحہ سمگل کرتے پکڑے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.

    ہواؤں کا رخ تبدیل، جاتی عمرہ میں تشویش، تحریک انصاف پر شب خون

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

  • کندھ کوٹ۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کا درانی مہر کے کچے کا دورہ

    کندھ کوٹ۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کا درانی مہر کے کچے کا دورہ

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیار اعوان )ڈی آئی جی لاڑکانہ کا درانی مہر کے کچے کا دورہ
    پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن خادو بھیو گینگ کے خلاف جاری، دوران آپریشن ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو درانی مہر میں جاری آپریشن کا وزٹ کرایا اور بریفنگ دی۔

    تھانہ درانی مہر کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے، پولیس نے کچے کے تمام تر راستے بند کر دیئے ہیں، اپریشن کے دوران ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان و قفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،

    پولیس نے ناکا بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، دونوں جانب سے فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن چکا ہے، لوگ گھروں تک محدود ہوچکے ہیں ۔ پولیس نے کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے،جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    اپریشن میں بکتر بند گاڑیاں،جدید مشینری سمیت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے،پولیس ترجمان کے مطابق اپریشن کے دوران ڈاکوئوں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کی خوشخبری بہت جلد عوام کو ملے گی، آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور امن امان کی صورتحال بحال ہونے تک جاری رہے گا۔