Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ: پولیس کا  پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن،200سو پتنگیں برآمد

    سیالکوٹ: پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن،200سو پتنگیں برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) پولیس کا خونی کھیل پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن،200سو پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی اے آیس آئی سجاد بن حیدر معہ پولیس ٹیم نے دوران گشت پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کے دوران ملزمان عبدالمتین اور افتخار کے قبضہ سے200پتنگیں برآمد کیں۔

    ملزمان موٹر سائیکل پر نائلون کے توڑے میں پتنگیں چھپا کر لے جا رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے

  • اوچ شریف:ٹریلر کی موٹر سائیکل  کو ٹکر 2 خواتین موقع پر جاں بحق ایک شخص زخمی

    اوچ شریف:ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر 2 خواتین موقع پر جاں بحق ایک شخص زخمی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی علاقے پل صدیق آباد کے مقام پر ٹریلر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر دو خواتین موقع پر جانبحق ایک شخص زخمی ہسپتال منتقل
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے جھانگڑا سی پیک روڈ پل صدیق آباد پر ایک ٹرالے نے موٹر بائیک کو ہٹ کیا ہے جس پر 3 لوگ سوارتھے ۔ ریسکیو سٹاف کے مطابق ٹرالا اپنی لائن میں جا رہا تھا موٹر بائیک اچانک روڈ پر چڑھا تو ٹرالے سے ہٹ ہوگیا۔

    جس سےموقع پر دو عورتیں جاںبحق ہوگئیں اور ایک مرد کو ہیڈ انجری ہے جسے فرسٹ ایڈ کے بعد وکٹوریہ ہسپتال شفٹ کر دیا ،موٹر سائیکل سواروں کی شناخت ثناء اللہ، روبینہ بی بی، زرینہ بی بی کے نام سے ہوئی جو کہ موضع جھانگڑہ بستی میانی کی رہائشی تھے

    اطلاع ملتے ہی موقع پر ریسکیو ٹیمیں پیٹرولنگ پولیس اور پنجاب پولیس بھی پہنچ گئیں جاںبحق ہونے والی خواتین کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔ جبکہ زخمی ہونے والے شخص ثناء اللہ کو ریسکیو سٹاف نے ضلعی وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا

  • خیبر پولیس کی بڑی کارروائی،سمگلرز گرفتار

    خیبر پولیس کی بڑی کارروائی،سمگلرز گرفتار

    ضلع خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ) پولیس کی بڑی کارروائی،سمگلرز گرفتار
    خیبر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ڈیلروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

    مشکوک موٹر کار کے خفیہ خانے سے 480 ایکٹریسی گولیاں برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج۔علاقہ شاکس ائس سمگلر کے ٹھکانے پر چھاپہ زنی کے دوران 2 کلوگرام ائس برامد ملزم گرفتار مقدمہ درج۔جعلی کرنسی کی خرید وفروخت کرنے والا نوسر باز گرفتار ،5 لاکھ جعلی پاکستانی کرنسی برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج۔

    ڈی پی او کی خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی جمرود سرکل محمد نواز کی نگرانی میں جاری منشیات کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے ایس ایچ او جمرود سجاد خان کی سربراہی میں تختہ بیگ پولیس کی کامیاب کارروائیاں مشکوک موٹر کار نمبر LOZ5786 کے خفیہ خانے سے 480 ایکٹریسی گولیاں برآمد ملزم نوید کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا۔

    علاقہ شاکس سم غاخی میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث اعجاز کے ٹھکانے پر چھاپہ زنی کے دوران 2 کلوگرام ائس برامد کرکے ملزم اعجاز کو موقع پر گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    انچارج کارخانوں وزیرڈھنڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظم خان سکنہ ملک دین خیل باڑہ کے قبضے سے 5 لاکھ پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جمرود حوالات منتقل کردیا گیا۔

  • ننکانہ :ٹریفک پولیس دیہاڑی لگانے میں مصروف،شہرمیں ٹریفک جام معمول بن گیا،طلباء و شہری پریشان

    ننکانہ :ٹریفک پولیس دیہاڑی لگانے میں مصروف،شہرمیں ٹریفک جام معمول بن گیا،طلباء و شہری پریشان

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)ٹریفک پولیس دیہاڑی لگانے میں مصروف،شہرمیں ٹریفک جام معمول بن گیا،طلباء و شہری پریشان
    ننکانہ صاحب میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، سکول اور کالجز کے صبح اور چھٹی کے وقت لاری اڈے سے لے کر قباء چوک، بیری چوک، منڈی موڑ، پیپل چوک اور ہسپتال روڈ پر واقع سکولوں کے گرد ٹریفک وارڈنز کی لاپرواہی سے طلباء اور شہری مسلسل پریشانی کا شکار ہیں

    اس دوران مریضوں کو ایمبولینس میں ہسپتال لے جانا انتہائی دشوار ہو جاتا ہے لیکن ٹریفک پولیس صرف اپنی دیہاڑی بنانے اور چالان پورے کرنے میں مصروف رہتی ہے ،ٹریفک بلاک ہونے پر کوئی توجہ ہی نہیں دی جاتی اورمستقل چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس ٹریفک جام کے سدباب کے لئے شہریوں اور سول سوسائٹی نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

  • گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ایس ایس پی گھوٹکی جناب محمد انور کھیتران صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    تھانہ اوباڑو پولیس کی بہترین کاروائی تھانہ اوباڑو پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرتے ہوئے،لنک روڈ گڈو نزد وروالو سے ایک ملزم ایاز علی ولد مرید بنگوار سکنہ گوٹھ شفوند جعفری کو بغیر لائسنس پسٹل اور 03 عدد گولیوں اور نقد رقم سمیت گرفتار کر لیا۔

    پولیس گرفتار ملزم کو برآمدشدہ پسٹل اور گولیوں سمیت تھانے لے آئی اور اس کے خلاف بغیر لائسنس پسٹل اور گولیاں رکھنے کے جرم میں کرائم نمبر 21/2024 دفعہ 23 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا.

  • کندھ کوٹ:عام انتخابات،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ،امن و امان ایس ایس پی کی سربراہی میں اہم اجلاس

    کندھ کوٹ:عام انتخابات،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ،امن و امان ایس ایس پی کی سربراہی میں اہم اجلاس

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) عام انتخابات 2024 کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پی آفیس کشمور میں اہم اجلاس

    ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروھی کی صدارت میں ’’جنرل الیکشن 2024‘‘ کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے، امن و امان کو یقینی بنانے اور پولیس سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایس ایس پی آفیس میٹنگ ہال میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا.

    اجلاس میں دوران الیکشن ڈیوٹی پر مامور تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، محرر، سی ائی اے انچارج، ڈی آئی بی انچارج، تمام چوکی انچارج سمیت تمام فیلڈ افسران نے شرکت کی۔

    ایس ایس پی کشمور نے دوران میٹنگ تمام افسران کو جنرل الیکشن ڈیوٹی پر بریفننگ دی، الیکشن کا پر امن انعقاد سمیت الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور دوران الیکشن حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے متعلق احکامات جاری کیے۔

    جس میں پولنگ اسٹیشنوں کے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنا، پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کے اندراج کے لیے آنے والے ووٹرز کا اصلی قومی شناختی کارڈ چیک کرنے اور تلاشی لینے کے بعد اندر جانے کی اجازت دینا شامل ہے۔ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.

    تمام ایس ایچ اوز و افسران تمام پولیس اسٹیشن کا وزٹ کرکے سیکورٹی کا جائزہ لیں، الیکشن عمل ختم ہونے کے بعد پولنگ مٹیریل کی بحفاظت ترسیل اور پولنگ عملے کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔ جو ہماری زمہ داری ہے.

    کوئیک رسپانس فورس کی پولیس موبائلوں ایمرجنسی ڈیوٹی کے لیے ضلع کے حساس پولنگ اسٹیشن کے ارد گرد موجود رہے گی جو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کرنے اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت تیار رہیں گے۔

    جبکہ تمام ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز اپنے جوانوں کے ساتھ اپنے علاقوں میں موجود ہونگے اس کے علاؤہ ضلع میں ریزرو پولیس ٹیمیں کوئیک رسپانس کے طور پر موجود رہیں گی۔

  • کندھ کوٹ: موٹرسائیکل ڈکیتی کی کوشش،مزاحمت پر 2 نوجوان زخمی

    کندھ کوٹ: موٹرسائیکل ڈکیتی کی کوشش،مزاحمت پر 2 نوجوان زخمی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (مختیاراعوان کی رپورٹ)موٹرسائیکل ڈکیتی کی کوشش،مزاحمت پر 2 نوجوان زخمی

    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے ملہیر کے مقام پر ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل چہیننے کی کوشش،مزاحمت پر فائرنگ موٹرسائیکل سوار 2 افراد زخمی ،زخمیوں میں گلاب بنگوار اور شبیر بنگوار شامل ہیں

    ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے با آسانی فرار ہوگئے ،مقامی پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکی،

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز اغوا برائے تاوان چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے جینامحال کردیا ہے،ضلع بھر میں بھڑتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں ،پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے پھر بھی پولیس جائے واردات پر عوام کی مدد کونہیں پہنچتی،

    زخمی نوجوان کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی بشیر بروہی امن امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ رفعت مختار فوری اس واقعہ کا نوٹس لے لیں،زخمی ہونے والے نوجوانوں کامطالبہ

  • ڈی جی خان :الیکشن کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئےپولیس افسران و ملازمین کی ٹریننگز کا آغاز کردیا گیا

    ڈی جی خان :الیکشن کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئےپولیس افسران و ملازمین کی ٹریننگز کا آغاز کردیا گیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر جواداکبر) سے پولیس افسران و ملازمین کی الیکشن 8 فروری 2024 کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئے ٹریننگز کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ٹریننگ حاصل کرنے والے پولیس افسران ضلع کے دیگر ملازمین و افسران کو الیکشن کے حوالے سے ٹریننگز دے رہے ہیں۔ٹریننگ دینے والے پولیس افسران نے پہلے صوبائی ہیڈ کوارٹرز سے تربیت لی تھی۔

    ٹریننگ کا مقصد الیکشن کے سامان کی ترسیل اور پولنگ ڈے پر حفاظت کو یقینی بنانا ہے،8 فروری پولنگ ڈے کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے حوالے سے تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

    کوئیک ریسپانس اور ڈے گشت کیلئے بھی تیاری کی جا رہی ہے۔ ٹریننگ کا مقصد الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق الیکشن کو پرامن اور شفافیت کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔

  • سیالکوٹ:بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

    سیالکوٹ:بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام،ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کارروائی،بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم اپنے بھائی بلال حسن کے پاسپورٹ پر اٹلی جا رہا تھا۔ملزم فلائٹ نمبر GF773 سے اٹلی جا رہا تھا۔ملزم کا اصل نام غلام مصطفی ہے۔

    ملزم کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا بھائی گزشتہ سال اٹلی سے پاکستان آیا تھا۔ملزم نے بیرون ملک جانے کے لئے اپنے بھائی کا اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ پیش کیا۔اٹلی حکام کی جانب سے ملزم کے بھائی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے اٹلی داخلے کی اجازت نہ تھی۔بعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن آفیسر حمزہ علی اور احمد خان کی نشاندہی پر شفٹ انچارج سلیمان لیاقت نے ملزم کو آف لوڈ کیا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن امام زیدی کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

  • باڑہ پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار

    باڑہ پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار

    خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ )باڑہ پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار،منشیات کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،90 کلوگرام چرس برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے جاری کردہ احکامات پر ڈی ایس پی باڑہ سرکل سوالزار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او باڑہ ہردم گل کی خفیہ اطلاع پر انچارج سید کریم شہید چوکی عابد ایڈشنل ایس ایچ او فضل کریم و دیگر پولیس نفری نے تھانہ باڑہ علاقہ شلوبر ماشومانوں مقبرہ علاقے میں ربنواز کے ٹھکانے پر چھاپہ زان ہوکر دوران تلاشی مجموعی طور پر 90 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم زمرود ولد طاؤس خان کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا