Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوچ شریف:ٹریکٹر ڈرائیور، ٹریکٹر کے نیچے آ کرجاں بحق

    اوچ شریف:ٹریکٹر ڈرائیور، ٹریکٹر کے نیچے آ کرجاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )ٹریکٹر ڈرائیور، ٹریکٹر کے نیچے آ کرجاں بحق
    تفصیل کے مطابق دریا کے بند پر مٹی چڑھاتے ہوئے ٹریکٹر کا ڈرائیور ٹریکٹر کے نیچے آگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہیڈ انجری کے باعث موقع پر ہی جان بحق ہو گیا ہے۔

    نذروں والی ہٹی تحصیل علی پورضلع مظفرگڑھ کارہائشی 22سالہ نوجوان ٹریکٹرڈرائیورمحمدجمیل ولدمحمدحسین جوکہ خیرپورڈاہاباری بنداحمدپورشرقیہ پر کام کررہاتھا،حادثہ شکارہوا جوٹریکٹرکے نیچے آکرموقع پر ہی جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ریسکیو1122 نے آرایچ سی اوچ شریف منتقل کردیا ہے

  • ڈکیتی مزاحمت پر بیوی کے سامنے شوہر کو ماری گئی گولیاں

    ڈکیتی مزاحمت پر بیوی کے سامنے شوہر کو ماری گئی گولیاں

    شہر قائد کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر بیوی کے سامنے شوہر کو گولیاں مار دی گئیں

    واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں پیش آیا، جہاں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں نے بیوی کے سامنے شوہر پر فائرنگ کر دی جس سے اسکی موت ہو گئی، پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 26 سالہ حاجی محمد عدنان کے طور پر ہوئی ہے، پولیس موقع پر پہنچی تو اہلخانہ نے بتایا کہ ڈکیتی مزاحمت پر عدنان کو قتل کیا گیا ہے ،عدنان اپنی اہلیہ کے ہمراہ تھا کہ نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی، اس دوران عدنان نے مزاحمت کی جس پر ڈاکو طیش میں آ گئے اور انہوں نے گولیاں چلا دیں، عدنان کو تین گولیاں لگیں اور اسکی موقع پر ہی موت ہو گئی، ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے

    پولیس کے مطابق مقتول عدنان کا تعلق ضلع قلات بلوچستان سے ہے، مقتول کی گاڑی تھانے منتقل کر دی گئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوایا گیا جہاں سے لواحقین لاش ضابطے کی کاروائی کے بعد بلوچستان لے گئے، پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

    واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں جرائم کی شرح بڑھ چکی ہے، کراچی میں پولیس اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے بلا کسی خوف و خطر ، دن دیہاڑے لوٹ مار اور قتل و غارت کے واقعات روز مرہ کا معمول بن کر رہ گئے ہیں

  • لکی مروت، پولیس نے دہشت گردانہ حملہ بنایا ناکام

    لکی مروت، پولیس نے دہشت گردانہ حملہ بنایا ناکام

    خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

    لکی مروت کے علاقے وکی ون فائیو گنڈی چوک پر پولیس نے دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنایا ، ڈٰ ی پی او لکی مروت طارق حبیب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا تا ہم پولیس کے بہادر جوانوں نے کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں جن کو تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

    ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں‌کو شاباش دیتا ہوں ، پولیس ایک دلیر فورس ہے جس نے مشکل حالات میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر اپنا بھر پور کردار ادا کیا، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم حالات کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

  • جمرود: ٹریفک اہلکار رہزن اور ڈاکو بن گئے،ظلم کے شکار ڈرائیور کی پریس کلب میں دُہائی

    جمرود: ٹریفک اہلکار رہزن اور ڈاکو بن گئے،ظلم کے شکار ڈرائیور کی پریس کلب میں دُہائی

    جمرود میں ٹریفک اہلکار رہزن اور ڈاکو بن گیے، ڈرایور پر سخت جسمانی تشدد کیا
    باغی ٹی وی رپورٹ جمرود ٹریفک پولیس نے میرے ساتھ ظلم کیا مجھ پر بلا وجہ تشدد کیا ،اعلی حکام ایکشن لے. رحمان زیب آفریدی اور سمیع اللہ آفریدی
    لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان زیب آفریدی سلطان خیل اور سمیع اللہ آفریدی نے کہا کہ جمرود شاہ کس میں ٹریفک پولیس نے اشارہ دیا اور روکتے ہی مجھ پر وحشیانہ تشدد کیا اور گاڑی سے گرایا اور مارا پیٹا جس کے نتیجے میں مجھے سخت تکلیف و دکھ پہنچا

    انہوں نے کہا کہ میں چالیس سال سے ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہوں اور میرے ساتھ گاڑی کے مکمل دستاویزات بمع جمع شدہ ٹیکس ٹوکن اور ڈرائیونگ میں توصیفی سند بھی حاصل ہے میں کیوں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کروں گا

    انہوں نے ڈی پی خیبر اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ مذکورہ ٹریفک اہلکار کے خلاف جلد قانونی کارروائی کریں بصورت دیگر اپنے بچوں اور خاندان سمیت احتجاج شروع کروں گا اور پاک افغان شاہراہ کو بند کردینگے

  • گوجرہ:تھانہ صدر کی کارروائی،38جواریوں سمیت41ملزمان گرفتار

    گوجرہ:تھانہ صدر کی کارروائی،38جواریوں سمیت41ملزمان گرفتار

    گو جرہ نامہ نگار باغی ٹی وی( عبدالرحمن جٹ سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ عبادت نثار کے حکم پرٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،تھانہ صدر گوجرہ38جواریوں سمیت41ملزمان گرفتار، جواء کی رقم1لاکھ24ہزار،55لیٹر شراب،1300گرام ہیروئن، اسلحہ ناجائز1 پسٹل30بور معہ گولیاں برآمدمقدمات درج

    ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثارکے حکم پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے
    سرکل گوجرہ۔ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر سرفراز احمد معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کتوں اور بھینسوں کی لڑائی پر جواء کروانے والے38ملزمان اشرف،فرید،نذیر ولد پہلوان وغیرہ کو جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم1لاکھ24ہزارروپے برآمد ہوئی۔ پولیس ٹیم نے دوران ریڈ 3کتے اور بھینسا بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔

    اسی طرح پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش 2ملزمان سلطان اور ضیغم کوقابو کیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر55لیٹر شراب اور 1300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

    اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران پولیس ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزم رضوان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔

    گرفتار تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

  • خاران : عام انتخابات کیلئے افسران کی ٹریننگ سیشن کے دوران دھماکہ

    خاران : عام انتخابات کیلئے افسران کی ٹریننگ سیشن کے دوران دھماکہ

    خاران : عام انتخابات کیلئے افسران کی ٹریننگ سیشن کے دوران دھماکہ ہوا ہے

    بلوچستان کے علاقے خاران میں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول میں عام انتخابات کیلئے آفیسران کی ٹریننگ سیشن کے دوران دھماکہ ہوا ۔ نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول میں الیکشن کے ٹریننگ کے دوران حملہ گیا کیا تاہم حملے سے کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع سامنے نہیں آسکی۔ دھماکے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی۔

     پشاور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا

    مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

    بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

     پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

    عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    مسلم لیگ ن کے امیدوار میر حسن شیرانی پر قاتلانہ حملہ 

  • گھوٹکی :کچے میں پولیس مقابلہ، بدنام ڈاکو پنہل بھیو ہلاک ایک ڈاکو زخمی،مزیدنفری طلب

    گھوٹکی :کچے میں پولیس مقابلہ، بدنام ڈاکو پنہل بھیو ہلاک ایک ڈاکو زخمی،مزیدنفری طلب

    میرپورماتھیلو (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)تھانہ گیمڑو کے کچے میں مغویوں کے بازیابی کے لئے پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں/اغوا کاروں کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا ہے ،پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو مارا گیا ایک زخمی۔

    کچے میں پولیس آپریشن جاری تھا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کے جوابی فائرنگ میں بھیو گینگ کا ڈاکو پنہل عرف پنہوں ولد بچل عرف سچل بھیو مارا گیا ہے۔

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جاری۔شدید فائرنگ کا تبادلہ مزید نفری طلب کر لی۔کچے کے داخلی خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں

    ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ مارا جانے والا ڈاکو ضلع کشمور،ضلع شکارپور اور ضلع گھوٹکی میں دہشت کی علامت تھا۔ مارے جانے والا ڈاکو،اغوا کار،اغوا برائے تاوان ڈکیتی اور پولیس مقابلے و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

    ایس ایس پی انور کھیتران کامزید کہنا تھا کہ تا حال مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس کا کچہ میں آپریشن جاری ہے۔ مغویوں کی بازیابی تک کچے میں ڈاکوں/اغوا کاروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،مارے گئے ڈاکو کی لاش کچے میں جائے وقوع پر موجود ہے

  • ژوب میں ن لیگ کے امیدوار حاجی میر حسن شیرانی پر قاتلانہ حملہ

    ژوب میں ن لیگ کے امیدوار حاجی میر حسن شیرانی پر قاتلانہ حملہ

    بلوچستان کے علاقے ژوب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار میر حسن شیرانی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے

    پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میر حسن شیرانی پر حملہ ہوا تا ہم وہ محفوظ رہے،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، پولیس جلد ملزمان کو گرفتار کر لے گی، میر حسن شیرانی صوبائی اسمبلی کے حلقہ ایک سے الیکشن لڑ رہے ہیں، اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں،

    قبل ازیں 1 1جنوری کو جمیعت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہراللہ پر قاتلانہ حملہ ہوا ،حملے میں قاری مہراللہ محفوظ رہے, قاری مہر اللہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 اور حلقہ حلقہ این,اے 264 سے انتخاب لڑ رہے ہیں،قاری مہراللہ کو نماز فجر کے بعد مسجد سے گھر آتے ہوئے نشانہ بنایا گیا،تاہم وہ محفوظ رہے،مولانا قاری مہراللہ کو دو جنوری کو جے یو آئی نظریاتی نے ٹکٹ جاری کیا تھا،

    قبل ازیں شمالی وزیرستان میں ایک انتخابی امیدوار کی فائرنگ سے موت ہو گئی تھی، بلوچستان کے علاقے تربت میں ن لیگی امیدوار فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا،شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فائرنگ سے آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ سمیت تین افراد کی موت ہوئی ہے، حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے،ملک کلیم اللّٰہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 104 سے آزاد امیدوار تھے،چنددن قبل اسی علاقےمیں سابقہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا،

     پشاور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا

    مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

    بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

     پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

    عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • میہڑ:دوبرادریوں میں جھگڑا،فائرنگ ایک جاں بحق 2 زخمی

    میہڑ:دوبرادریوں میں جھگڑا،فائرنگ ایک جاں بحق 2 زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )دوبرادریوں میں جھگڑا،فائرنگ ایک جاں بحق 2 زخمی
    پیشی پرآنے والے جمالی برادری کے افراد پر کھوسہ برادری کے افراد کی فائرنگ .جمالی برادری کے 2افراد شدید زخمی ایک شخص جاں بحق ہوگیا

    اے سیکشن تھانے کی حدود میں درگاہ حاجن شاہ بخاری کے قریب کھوسہ برادری کےافراد نے فائرنگ کردی،جاں بحق ہونے والے شخص کا نام رحب علی اور زخمیوں میں آدم اور غلام قادر شامل ہیں

    اے سیکشن پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے تحصیل ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی

  • مظفر گڑھ: موٹر سائیکل سوار نےپیدل خاتون کا حجاب کھینچ لیا

    مظفر گڑھ: موٹر سائیکل سوار نےپیدل خاتون کا حجاب کھینچ لیا

    مظفر گڑھ: موٹر سائیکل سوار نےپیدل خاتون کا حجاب کھینچ لیا،موٹر سائیکل سوار نوجوان کا خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے
    سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل سوار نے ایک خاتون کا حجاب کھینچ کر اتار دیا۔واقعہ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہے۔

    افسوسناک واقعہ مظفرگڑھ تھانہ سول لائن کی حدود گنیش واہ نہر کے کنارے نامعلوم اوباش نوجوان نے خاتون کو اکیلا پا کر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے مزاحمت کی تو وہ موقع سے فرار ہو گیا جس پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایکش لیاگیا،

    ویڈیو دیکھ کر خاتون کو تلاش کر کے ایس ایچ او تھانہ سول لائن محبوب اللہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جس پر مدعی خاتون نے اطمینان کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا

    ایس ایچ او تھانہ سول لائن محبوب اللہ نے کہا کہ اس اوباش نوجوان کے خلاف سخت کارروائی کر کے اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں بھی خاتون سے نازیباحرکت کی واردات کا ایک اور واقعہ سامنے تھا جس میں ملزم فرار ہوگیا تھا۔
    کراچی میں خاتون سےنازیباحرکت کی واردات کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا تاہم ملزم فرار ہوگیا۔