Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ:علامہ اقبال  ائیرپورٹ ،مین گیٹ  کے قریب کار کوآگ لگ گئی

    سیالکوٹ:علامہ اقبال ائیرپورٹ ،مین گیٹ کے قریب کار کوآگ لگ گئی

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)علامہ اقبال ائیرپورٹ ،مین گیٹ کے قریب کار کوآگ لگ گئی

    تفصیل کے مطابق علامہ اقبال ائیرپورٹ سیالکوٹ کے مین گیٹ کے پاس ہنڈا ویزل گاڑی کو آگ لگ گئی،آگ اچانک کار کے انجنسے آگ بھڑک اٹھی ۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    ائیرپورٹ کی فائر برگیڈ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کوبجھایا۔

  • جے یو آئی نظریاتی کے امیدوار پر قاتلانہ حملہ

    جے یو آئی نظریاتی کے امیدوار پر قاتلانہ حملہ

    جمیعت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہراللہ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے

    حملے میں قاری مہراللہ محفوظ رہے, قاری مہر اللہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 اور حلقہ حلقہ این,اے 264 سے انتخاب لڑ رہے ہیں،قاری مہراللہ کو نماز فجر کے بعد مسجد سے گھر آتے ہوئے نشانہ بنایا گیا،تاہم وہ محفوظ رہے،مولانا قاری مہراللہ کو دو جنوری کو جے یو آئی نظریاتی نے ٹکٹ جاری کیا تھا،

    قبل ازیں گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں ایک انتخابی امیدوار کی فائرنگ سے موت ہو گئی تھی، بلوچستان کے علاقے تربت میں ن لیگی امیدوار فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا،شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فائرنگ سے آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ سمیت تین افراد کی موت ہوئی ہے، حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے،ملک کلیم اللّٰہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 104 سے آزاد امیدوار تھے،چنددن قبل اسی علاقےمیں سابقہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا،

     پشاور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا

    مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

    بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

     پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

    عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • لکی مروت میں 11 افراد کا قتل،ایف آئی آر درج

    لکی مروت میں 11 افراد کا قتل،ایف آئی آر درج

    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پیش آئے سانحہ تختی خیل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز تختی خیل میں گھر سے خاندان کے 11 افراد کی لاشیں ملی تھیں، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے جنہیں نیند میں سر پر وار کر کے قتل کیا گیا تھا، مقتولین عملدار اور تابعدار کے چچا عمر گل کی مدعیت میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق تمام قتل مقتول عملدار کے رشتہ دار مدر خان نے کئے ہیں،ملزم مدر خان کی بہو ناراض ہو کر میکے رہ رہی تھی، جس کا قاتل کو رنج تھا،مدر خان رات گزارنے عملدار کے گھر مہمان بن کر آیا تھا، رات کو خوابیدہ حالت میں مدر خان نے اپنی بہو سمیت تمام رشتہ داروں کو قتل کیا، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے قاتل کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

    پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے پولیس حکام کے مطابق ایک ہی خاندان کے 11 افراد کے قتل میں نامزد ملزم مدر خان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

     

    شدید دھند کے باعث مزید پروازیں منسوخ، کئی مقامات سے موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

    غزہ: اسرائیلی فوج کا ایمبولینس پر حملہ،فلسطینی ہلال احمر کے 4 کارکن …

    فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے کاالزام،پولیس ملازمین گرفتار،مقدمہ درج

  • فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے کاالزام،پولیس ملازمین گرفتار،مقدمہ درج

    فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے کاالزام،پولیس ملازمین گرفتار،مقدمہ درج

    کراچی:پولیس نے فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے کے الزام میں سابق ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی: فریئر پولیس نے فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور وہاں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں سابق ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 12 سال 2024 بجرم دفعات 385 اور 384 چونتیس کے تحت درج کرلیا۔

    مدعی مقدمہ انسپکٹر حاجی احمد کی مدعیت میں درج کیے جانے والے مقدمے کے مطابق وہ تھانے میں موجود تھے کہ انھیں مخبر نے اطلاع دی کہ تھانہ فریئر کے ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل مظہر اور پولیس اہلکار سہیل علاقے میں چلنے والے فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی کرتے ہیں اور اس کے عوض بھتہ وصول کرتے ہیں اس اطلاع پر ایس ایچ او فریئر کو آگاہ کیا اور بعدازاں دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کرلیا گیا ، درج کیے جانے والا مقدمہ تفتیش کے لیے ایس آئی یو (سی آئی اے) کے حوالے کر دیا گیاہے۔

    ہمسائیوں کا بچہ 2 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی خاتون سمیت 4 افراد …

    قبل ازیں لاہور پولیس نے پڑوسن کا بچہ 2 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش کے مطابق پولیس نے 5 ماہ کا بچہ بازیاب کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمہ آسیہ نے اپنی محلے دار تہمینہ کے گھر سے بچے کو اغوا کیا اور 2لاکھ میں فروخت کر دیا،ملزمہ آسیہ بہانے سے تہمینہ کے گھر گئی اور بچے کو کپڑوں کی گٹھڑی میں رکھ کر فرار ہو گئی، آسیہ نے اپنے خاوند شہباز سے مل کر بچے کو شہریار اور اس کے والد اشرف سے طے شدہ ڈیل کے مطابق 2لاکھ میں فروخت کر دیا۔

    شمالی وزیرستان، گولیاں چل گئیں، آزاد امیدوار جاں بحق

    رہنما ن لیگ دانیال عزیز کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے …

  • ہمسائیوں کا بچہ  2 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی خاتون سمیت 4 افراد  گرفتار

    ہمسائیوں کا بچہ 2 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی خاتون سمیت 4 افراد گرفتار

    لاہور: پولیس نے پڑوسن کا بچہ 2 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش کے مطابق پولیس نے 5 ماہ کا بچہ بازیاب کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمہ آسیہ نے اپنی محلے دار تہمینہ کے گھر سے بچے کو اغوا کیا اور 2لاکھ میں فروخت کر دیا،ملزمہ آسیہ بہانے سے تہمینہ کے گھر گئی اور بچے کو کپڑوں کی گٹھڑی میں رکھ کر فرار ہو گئی، آسیہ نے اپنے خاوند شہباز سے مل کر بچے کو شہریار اور اس کے والد اشرف سے طے شدہ ڈیل کے مطابق 2لاکھ میں فروخت کر دیا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان بچے کو وصول کرنے کے بعد نتھوکی گاؤں فرار ہو گئے تھےمعصوم بچے کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کیاگیا، مدعیہ تہمینہ کے گھر 13سال سے اولاد نہ تھی اور یہ اپنے بھائی سے بچہ لے کر پال رہی تھی-

    لکی مروت میں دہشتگردوں سے جھڑپ،2 جوان شہیدجبکہ 2 دہشتگرد ہلاک

    نادرا کی جانب سے تیارکردہ انتخابی فہرستوں میں سنگین خامیاں

    لیگی رہنما پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

  • شمالی وزیرستان، گولیاں چل گئیں، آزاد امیدوار جاں بحق

    شمالی وزیرستان، گولیاں چل گئیں، آزاد امیدوار جاں بحق

    شمالی وزیرستان میں گولیاں چل گئیں، آزاد امیدوار کی موت ہو گئی

    فائرنگ کا واقعہ میران شاہ میں پیش آیا، فائرنگ سے آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ سمیت تین افراد کی موت ہوئی ہے، حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تپی گاؤں میں پیش آیا، جہاں ملک کلیم اللّٰہ کو انتخابی مہم کے دوران نشانہ بنایا گیا،ملک کلیم اللّٰہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 104 سے آزاد امیدوار تھے،پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئےہسپتال منتقل کردیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق ملک کلیم اللہ کچھ عرصہ قبل ایک بم دھماکے میں زخمی بھی ہوئے تھے،ملک کلیم اللہ کے ساتھ جن افراد کی موت ہوئی ہے، انکی شناخت مسرور خان اور محمد سخی کے طور پر ہوئی جو ملک کلیم اللہ کے رشتے دار ہیں، تینوں گاڑی میں اپنےگاوں تپی جارہےتھے ۔چنددن قبل اسی علاقےمیں سابقہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا،

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    مسلم لیگ ن کے امیدوار میر اسلم بلیدی مسلح حملے میں شدید زخمی

     پشاور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا

    مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

    بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

     پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

    عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

  • اوچ شریف:پولیس کی کارروائی بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار

    اوچ شریف:پولیس کی کارروائی بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)قومی شاہراہ پر پل موہانہ کے قریب پولیس کی کارروائی بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار ، 2 من منشیات (بھنگ) برآمد ، گرفتار منشیات اسمگلر مرید عباس خیر پور میرس سندھ کا رہائشی اور سندھ ، پنجاب کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا ہے ۔ مقدمہ درج مزید تحقیقات جاری ۔ ایس ایچ او حاجی مسلم ضیاء

    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف حاجی مسلم ضیاء کی سربراہی میں پولیس آفیسر محمد سعید چٹھہ اور دیگر پولیس اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر پل موہانہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سندھ سے پنجاب منشیات کی سپلائی کے لئے آئے منشیات کے بین الصوبائی اسمگلر کو گرفتار کرکے دو من منشیات ( بھنگ ) برآمد کرلی ، پولیس کے مطابق گرفتار منشیات اسمگلر مرید عباس خیر پور میرس (سندھ ) کا رہائشی ہے اور سندھ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں منشیات سپلائی کرتا ہے ۔

    ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف حاجی محمد مسلم ضیاء نے اے ایس آئی محمد سعید چٹھہ کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ گرفتار منشیات اسمگلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس حوالہ سے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ اس کے ساتھیوں اور اس سے منشیات خرید کرنے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

    انہوں نے کہ منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے معاشرہ کے ناسور ہیں ۔ جن کے خلاف ڈی پی او بہاول پور سید محمد عباس کی قیادت میں ان کے احکامات کے مطابق بھرپور کاروائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام منشیات فروشوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کریں اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

  • جانوروں کے بیوپاریوں سے چار کروڑ کی ڈکیتی

    جانوروں کے بیوپاریوں سے چار کروڑ کی ڈکیتی

    سوہاوہ چکوال روڈ پر ڈکیتی کی واردات ،سات مسلح ڈکیتوں نے ڈھوک امب کے نزدیک جانوروں کے بیوپاریوں سے گن پوائنٹ پر چار کروڑ روپے اور موبائل فون چھین لیے،

    دھند کے باعث ڈکیتی کی واردات ہوئی،ڈاکووں نے پشاور سے لاہور جانے والی بس میں سوار تمام مسافروں کو لوٹ لیا۔سوہاوہ چکوال روڈ پر اُس وقت واردات کی گئی جب مسافر بس کو بلکسر انٹرچینج سے اُتارا گیا،

    محرر تھانہ جاتلی کے مطابق دانیال نے فون کال کی جس میں بتایا کہ ہم سب جانوروں کے بیوپاری ہیں او ر پبلک ٹرانسپورٹ پر پشاور سے لاہور جا رہے تھے،بلکسر سے دھند کی وجہ سے گاڑی براستہ سوہاوہ چکوال جی ٹی روڈ کی طرف موڑ دی گئی،ایک ایکسل آئی گاڑی سفید722 آئی جس میں سات ڈکیت سوار تھے،جن میں سے ایک کے پاس کلاشنکو ف اور باقیوں کے پاس پسٹل تھے نے بس کو روک لیا اور ہم سے چار کروڑ روپے اور موبائل فون چھین لئے

    jatli

    چار کروڑ روپے کی ڈکیتی ، تھانہ جاتلی نے کال پر ابتدائی رپورٹ درج کی تا ہم دوسری جانب ڈی سی چکوال کا کہنا ہے کہ واقعہ جاتلی نہیں بلکہ چکوال کی حدود میں ہوا،ڈی سی چکوال قرت العین ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بس مسافروں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کا واقعہ، واقعہ بلکسر کے قریب ضلع چکوال کی حدود میں ہوا ہے، راولپنڈی یا تھانہ جاتلی کے علاقہ میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، واقعہ کا مقدمہ جائے وقوعہ کے مطابق ضلع چکوال میں درج ہو گا، میڈیا چینلز پر چلنے والی خبر تصحیح طلب ہے،

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    میرے خلاف لطیف کھوسہ کی فرم کے وکلا پیش ہوئے،خواجہ سرانایاب علی

    مسجد کے سامنے خواجہ سراؤں کی ڈانس پارٹی

    پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی

  • کندھ کوٹ،الیکشن کمیشن آفس سے چار ملازمین کی لاشیں برآمد

    کندھ کوٹ،الیکشن کمیشن آفس سے چار ملازمین کی لاشیں برآمد

    سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن آفس سے 4 ملازمین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں

    اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،ابتدائی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آفس کے کمرے میں گیس لیکج کی وجہ سے چار ملازمین کی موت ہوئی ہے،پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ ملازمین کمرے میں سو رہے تھے، گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے،گیس لیکیج سے جاں بحق ہونے والے 3ملازمین کا تعلق لاڑکانہ سے اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے،گیس لیکج سے جاں بحق ملازمین میں الیکشن افسر مشتاق مگسی، ڈیٹا انٹری آپریٹر فرید احمد، ڈیٹا انٹری آپریٹر ماجد علی اور عبدالرؤف شامل ہیں.

    چار ملازمین کی وفات پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا اظہار افسوس
    دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران الیکشن کمیشن نے کشمور میں گیس لیکیج کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 4 ملازمین کی المناک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق کشمور میں گیس لیکیج کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 4 ملازمین وفات پاگئے ، وفات پانے والوں میں الیکشن آفیسر، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹر اور ایک سب اسسٹنٹ شامل ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے پیغام میں مرحومین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم نے ملازمین کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا،چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر لاڑکانہ و ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی،چیف سیکریٹری محمد فخر عالم سندھ نے ملازمین کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا

  • کوہاٹ: ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 افراد شہید

    کوہاٹ: ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 افراد شہید

    کوہاٹ: دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔

    شہید کی نماز جنازہ میں آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان، جی او سی کوہاٹ، آر پی او کوہاٹ، کمشنر کوہاٹ سمیت پولیس، پاک فوج، شہداء کے لواحقین اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    کوہاٹ میں ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر رات گئے لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دس سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حملے میں لکی مروت کا رہائشی ایک عام شہری نور محمد بھی شہید ہو گیا ہے۔واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔چیئرمین سینیٹ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسزاور عوام نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے