Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور میں پیپلز پارٹی امیدوار کے دفتر پر پٹرول بم سے حملہ،کراچی میں کارنر میٹنگ پر فائرنگ

    لاہور میں پیپلز پارٹی امیدوار کے دفتر پر پٹرول بم سے حملہ،کراچی میں کارنر میٹنگ پر فائرنگ

    لاہور میں پیپلزپارٹی کے لاہور سے پی پی 162 سے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے ٹاؤن شپ میں دفتر پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے

    نامعلوم افراد سحری کے وقت گیٹ پر پٹرول بم پھینک کر فرار ہو گئے،پٹرول بم سے گیٹ پر لگے تمام بینرز اور فلیکیسں جل گئی ہیں،منظر عباس کھوکھر نے تھانہ ٹاؤن شپ میں پرچہ درج کرانے کے لیے درخواست دے دی،منظر عباس کھوکھر کا کہنا تھا کہ مخالفین میری انتخابی مہم سے خوف زدرہ ہو کر اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں.

    حلقہ این اے 127 ، جہاں سے بلاول زرداری امیدوار ہیں، اسکی صوبائی سیٹ پی پی 162 کے امیدوار کے دفتر پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا،

    آفتاب احمد گورایہ ٹویٹر پر کہتے ہیں کہ ن لیگ بدترین متوقع ہار دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ پیپلزپارٹی کے پی پی 162 کے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے الیکشن آفس پر پیٹرول بم سے حملہ۔ اس گھٹیا حرکت سے ن لیگ نے ثابت کیا ہے کہ عوام میں ان کی ہوا اکھڑ چکی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے،شیری رحمان
    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملے مذمت کی اور کہا ہے کہ چند پیپلز پارٹی مخالف لوگوں نے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا ہے،این سے 127 لاہور میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے،پولیس ہماری ایف آئی آر درج کرنے سے بھی انکار کر رہی ہے،پنجاب پولیس کے ذمہ داران اور الیکشن کمیشن کو اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس حلقے سے انتخابات لڑ رہے ہیں، ان کے الیکشن آفس پر حملہ ظاہر کرتا ہے کہ کچھ لوگ ان کی پرجوش انتخابی مہم اور پنجاب میں پذیرائی سے پریشان ہیں،پیپلز پارٹی ملک بھر میں انتخابی مہم جاری رکھے گی،اس طرح کے ہتھکنڈے ہمیں عوام سے دور نہیں کر سکتے،

    دوسری جانب شہر قائد کراچی کے علاقے قائد آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد فائرنگ کی گئی ہے،فائرنگ گلشن بونیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ کی کارنر میٹنگ پر کی گئی ،پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے کارنر میٹنگ میں موجود دو افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے.پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے امیدوار آغا رفیع اللہ کارنر میٹنگ ختم کرکے جارہے تھے،فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں،سیاسی جماعت کے امیدوار آغا رفیع اللہ محفوظ ہیں

     8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

  • ننکانہ:متروکہ وقف املاک بورڈ جاگ اٹھا،قبضہ مافیاء کی شامت،ناجائز تعمیرات کیخلاف ایکشن

    ننکانہ:متروکہ وقف املاک بورڈ جاگ اٹھا،قبضہ مافیاء کی شامت،ناجائز تعمیرات کیخلاف ایکشن

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) متروک وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر ناجائز تعمیرات کرانے والوں کی شامت اگئی متعدد باثر قبضہ مافیہ کے خلاف انچارج اینٹی انکروچمنٹ نے تعمیرات کو گرانے کے ساتھ ساتھ سیل کر کے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو مقدمات کے اندراج کے لیے استعاثہ بھیج دیے

    سیکریٹری اوقاف لاہور فرید اقبال کی ہدایت پر انٹی انکروچمنٹ کے نئے تعینات ہونے والے امجد زاہد نے چارج سنبھالنے کے بعد بااثر قبضہ مافیا کے خلاف شکنجہ کس لیا متعدد غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے ساتھ ساتھ سیل بھی کر دیا جبکہ ان بااثر افراد کے خلاف قانونی کاروائیاں کرتے ہوئے کڑوروں روپے مالیت تقریباً 15 کڑور روپے کا محکمے کو نقصان پہنچانے پر ایف آئی آر درج کروانے کے لیے استعاثہ متعلقہ پولیس اسٹیشن بھیج دئیے

    یاد رہے سکٹیری اوقاف نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف ننکانہ فضل بٹ کی مبینہ کرپشن کے ایواز عوامی شکایت پر ان بااثر افراد کے خلاف اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دے کر کاروائیوں کا دائرہ کار وسیع کر کے فری ہینڈ دیا ہے

  • دلہن بنی شادیوں کی شوقین  مادھوری گرفتار

    دلہن بنی شادیوں کی شوقین مادھوری گرفتار

    خوشاب: دلہن بنی شادیوں کی شوقین مادھوری گرفتار،100 افراد کو شادی کا جھانسہ دیکر لوٹنے والی ملزمہ گروہ سمیت گرفتار
    خوشاب میں شادی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والی ملزمہ گروہ سمیت گرفتار کر لی گئی۔گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمہ اب تک 100 سے زائد افراد کو لوٹ چکی ہے۔

    پولیس کے مطابق خوشاب کے علاقے قائد آباد سے شادی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو دلہن کے روپ میں گرفتار کر لیا ہے۔
    ملزمہ نسرین عرف مادھوری پچھلے 8 سال سے شادی کا جھانسہ دے کر 100 سے زائد افراد کو لوٹ چکی ہے۔

    ملزمہ کو اس کے گروہ سمیت گرفتار کر کے لوٹے ہوئے 3 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

  • سیالکوٹ:ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 35 وارداتوں میں ملوث گینگ سرغنہ سمیت 2 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ:ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 35 وارداتوں میں ملوث گینگ سرغنہ سمیت 2 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ(نمائیدہ باغی ٹی وی شاہدریاض) پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 35 وارداتوں میں ملوث قاسم عرف کاشی گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ،5موٹر سائیکلیں، رقم نقدی 2 لاکھ روپےاور اسلحہ ناجائز برآمد

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی، راہزانی اور چوری کی 35 سے ذائد وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ قاسم عرف کاشی کے سرغنہ سمیت 2 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • طالبہ کو ہراساں کرنیوالا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

    طالبہ کو ہراساں کرنیوالا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، لاہور میں ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے یونیورسٹی جانے والی طالبہ کو ہراساں کیا گیا ہے، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

    یونیورسٹی جانے والی طالبہ نے رائیونڈ کے علاقے سے 15ایمرجنسی پر کال کی اور پولیس کو بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیور نے اسے یونیورسٹی لے جاتے ہوئے ہراساں کرنے کی کوشش کی، سیف سٹی ٹیم نے کاروائی کے لئے فوری پولیس کو بھجوایا، نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالبہ کو ریسکیو کیا،سیف سٹی کیمروں کی ویڈیومیں طالبہ کو چلتی گاڑی سے اترتے اور پھر زور سے گاڑی کا دروازہ بند کرتے بھی دیکھاجا سکتا ہے،ملزم کی گاڑی کو سیف سٹی کیمروں سے ٹریس کرتے ہوئے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کاآغازکردیا ہے

    قبل ازیں ایک ایسا واقعہ پہلے بھی پیش آ چکا ہے، جس میں رکشہ ڈرائیور نے طالبہ کو ہراساں کیا تھا، طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، رکشہ ڈرائیور کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ مسلم ٹاون پولیس نے درج کیا تھا، متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق رکشہ ڈرائیور ملزم نے سفرشروع ہوتے ہی موبائل پر فحش ویڈیو چلائی اور پھر دوران سفر لڑکی کو جنسی ہراساں کرنا شروع کردیا جس سے وہ کافی ڈر گئی جبکہ اپنے بیان میں انہوں نے مزید بتایا تھا کہ رکشہ ڈرائیور نے لڑکی کا نقاب اتارنے کی بھی کوشش کی اور درست درازی کرتے ہوئے دوستی نہ کرنے پر گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں تھیں.

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

  • بیٹی پر گن تان کر ڈکیتی کی گئی،سابق ٹیسٹ کرکٹر لاہور میں لٹ گئے

    بیٹی پر گن تان کر ڈکیتی کی گئی،سابق ٹیسٹ کرکٹر لاہور میں لٹ گئے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سابق ٹیسٹ کرکٹ لٹ گئے، ڈاکوؤں نے عبدالرحمان کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے،سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ گھر کے سامنے سے اسلحہ کے زور پر ڈاکو ان سے بٹوہ،ڈالر چھین کر فرار ہو گئے،واقعہ کے مقدمہ کے لئے تھانہ جوہر ٹاؤں میں درخواست دی ہے،سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کے ساتھ جب ڈکیتی کی واردات ہوئی تو انکی اہلیہ اور 8 ماہ کی بیٹی بھی ساتھ موجود تھی،عبدالرحمان کے مطابق ڈاکوؤں نے میری بیٹی پر گن تان لی تھی،

    پولیس کو دی گئی درخواست میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ میں بازار سے اپنی فیملی کے ہمراہ گھر آیا،جب گھر کے دروازے پر پہنچا تو پیچھے سے ہنڈا 125موٹر سائیکل پر دو افراد آئے،انہوں نے میری فیملی پر گن تان کر مجھ سے ایک ہزار امریکی ڈالر،پاکستانی کرنسی، اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے،

     مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں,

    مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

  • گوجرہ : دلیر اور محنتی پولیس افسران کو سلام پیش کر تے ہیں۔ڈاکٹر عطاء اللہ

    گوجرہ : دلیر اور محنتی پولیس افسران کو سلام پیش کر تے ہیں۔ڈاکٹر عطاء اللہ

    گوجرہ ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )دلیر اور محنتی پولیس افسران کو سلام پیش کر تے ہیں جنہوں نے گوجرہ میں وارداتیں کر نے والے ڈاکوؤں کو کیفر کردارتک پہنچایا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی گوجرہ کے امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر عطاء اللہ حمید،جماعت کے رہنماڈاکٹر ناصر چوہدری نے پولیس پر فائرنگ کر نے اور پولیس جوابی فائرنگ سے ہلاک ہو نے والے ڈاکوؤں کی ہلاکت پرایس ڈی پی او آفس گوجرہ میں افسران کوخراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہاکہ ہم اپنے افسران پران کی دلیری وبہادری پرفخر کرتے ہیں کہ جنہوں نے محکمہ کی عزت اور وقارکو بلند کیاہے اگر دلیراور محنتی افسران اسی طرح سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر تے رہے تو گوجرہ ایک پرامن شہر بن جائیگا۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی نے جماعت کے قائدین کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہاکہ عوام کے جان ومال کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کبھی کوتاہی نہیں برتیں گے۔گوجرہ کو امن کا گہوارہ بنانے اور چوری وڈکیتی جیسی وارداتوں کی روک تھام کیلئے مجھ سمیت میری پوری ٹیم جانفشانی سے دن رات کوشاں ہیں میں جرائم پیشہ عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

    ایسے قانون شکن عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ ایس ایچ او سٹی گوجرہ انسپکٹرچوہدری حاکم علی نے کہاکہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی طرف سے گوجرہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پرکی روک تھام کیلئے سخت احکامات جاری کرتے ہو ئے ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس پر پوری ٹیم نے جان ہتھیلی پر رکھ کر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اپنا بھر پورکردارادا کیاہے۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی آفتاب صدیقی،ایس ایچ او چوہدری حاکم علی سمیت فوری ٹیم کو گلدستے پیش کئے گئے۔

  • ڈہرکی:قتل ہونے والی خاتون کا قاتل اس کا اپنا شوہر نکلا

    ڈہرکی:قتل ہونے والی خاتون کا قاتل اس کا اپنا شوہر نکلا

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں خاتون کا قتل کےمعاملہ کا ڈراپ سین ہوگیا ،خاتون کا قاتل اس کا اپنا شوہر نکلا

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وزیر شیخ نے اپنی 37 سالہ بیوی بشیراں خاتون پر سیاہ کاری کا الزام عائد کیا، گزشتہ روز ناک،کان اور گلہ کاٹ کر بے دردی سے قتل کردیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے تیز دھار آلے کے ساتھ ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے واقعے کو بیوی کا چال چلن ٹھیک نہ ہونا قرار دیا،اکثر گھر میں میاں بیوی کا جھگڑا ہوتا رہتا تھا،تاہم تفتیش کے دوران ملزم نے سارا راز اگل دیا

    پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے

  • ننکانہ:مٹھائی کے پیسے نہ دینے پر نجی ہسپتال کی نرس نے مبینہ طور پر نو مولود کو ہیٹر کے آگے رکھ کر  جلا دیا

    ننکانہ:مٹھائی کے پیسے نہ دینے پر نجی ہسپتال کی نرس نے مبینہ طور پر نو مولود کو ہیٹر کے آگے رکھ کر جلا دیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)آمنہ ہسپتال میں مٹھائی کے پیسے نہ دینے پر نرس نے مبینہ طور پر نو مولود کو ہیٹر کے آگے رکھ کر جلا دیا

    ننکانہ صاحب میں پرائیویٹ آمنہ ہسپتال کی سٹاف نرس نے مٹھائی کی رقم نہ ملنے پر مبینہ طور پر نومولود کو جلا دیا ،جلنے کی وجہ سے نومولود کے جسم کے مختلف حصے شدید متاثر ہوئے ،پرانا ننکانہ کا رہائشی اور صدر ننکانہ صاحب پریس کلب شیخ آصف کی بھابی کے ہاں بچی کی پیدائش نجی ہسپتال ، آمنہ ہسپتال میں ہوئی ڈیوٹی پر موجود سٹاف نرس بچی کو سانس کی تکلیف ہونے پر علاج کیلئے دوسرے کمرے میں لے گئی سٹاف نرس نے غصہ میں نومولود کو مبینہ طور پر ہیٹر کے آگے رکھ دیا

    زیادہ ہیٹ نے نومولود کے چہرے آنکھ اور بازو کو شدید متاثر کیا شکایت کرنے پر لیڈی ڈاکٹر طیبہ مقصود نے لواحقین کو دھمکیاں دینا شروع کردیں اور لیڈی ڈاکٹر نے زچہ بچہ کو ہسپتال سے نکال دیا اور لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ ہسپتال کے مالک سی ای او ہیلتھ ہیں،اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتا، جو کچھ ہوتا ہے کرلو میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا

    متاثرین کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور چچا کی درخواست پر پولیس نے ڈاکٹر اور سٹاف نرس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

  • سیالکوٹ :جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام 2 مسافر گرفتار

    سیالکوٹ :جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام 2 مسافر گرفتار

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض )جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام 2 مسافر گرفتار
    ‏ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی۔ ایف ائی اے حکام کے مطابق جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 مسافر گرفتار۔

    ملزمان سے یونان کے جعلی وی وی او سی کارڈ بھی برآمد۔ملزمان کے پاسپورٹس پر یونان کی جعلی امیگریشن اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔