Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ : سیوریج  لائن کی کھدائی  کے دوران مزدور مٹی کے نیچے دب گیا

    سیالکوٹ : سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مزدور مٹی کے نیچے دب گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مزدور مٹی کے نیچے دب گیا
    سیالکوٹ سول ہسپتال کمشنر روڈ کے سامنے سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مزدور مٹی کے نیچے دب گیا۔ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر بندے تک رسا حاصل کر کے اس کو آکسیجن اپلائی کی اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا۔

    متاثرہ شخص کا جسم گردن تک دب گیا تھا ۔ ریسکیورز نے ایک گھنٹے کہ آپریشن کے بعد مزدور کوتقریبا 4فٹ کھدائی کر کے زندہ نکال لیا۔30سالہ بشارت کامونکی کا رہنے والا ہے اور یہاں کمپنی میںکام کرتا تھا۔

  • سیالکوٹ: ظفروال نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

    سیالکوٹ: ظفروال نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) ظفروال نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد، 12 پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن بھارت سے سیلابی پانی میں بہہ کر آیا
    تفصیل کے مطابق سرحدی علاقہ دیولی کے مقام سے 12پونڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوا ہے۔

    بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن نالہ ڈیک پر بند باندھنے والے مزدوروں کو ملا جس کی اطلاع محکمہ سول ڈیفنس نارووال کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر مائن کو ناکارہ بنا کر قبضہ میں لے لیا ہے اس موقع پر انچارج سول ڈیفنس عاصم ریاض واہلہ کا کہنا تھا یہ بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن بھارت سے نالہ ڈیک کے ذریعے سیلابی پانی میں بہہ کر آیا

    یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران 17 ماینز ریکور کیے گئے ہیں جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے انتہائی مہارت سے ناکارہ بنا کر قبضہ میں لے لیا ہے

  • کباڑی کے گودام میں دھماکا، ایک بچہ جاں بحق ،خاتون سمیت 3افرادزخمی

    کباڑی کے گودام میں دھماکا، ایک بچہ جاں بحق ،خاتون سمیت 3افرادزخمی

    ملتان میں کباڑی کے گودام میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اور خاتون سمیت 3افرادزخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ کائیاں پور چوک کے قریب کباڑی کے گودام میں اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں 10 سال کا بچہ جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،پولیس کی ابتدائی تحقیقات کےمطابق بچے نے کھیلتے ہوئی کسی چیز کو ضرب لگائی تو دھماکا ہو گیا جبکہ بچے کا والد عارف کباڑ کا کام کرتا ہے وہ بھی شدید زخمی ہے، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    دو خاندانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے،سراج الحق

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں گھر میں تھیلے میں بھری گیس کے دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے،پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکےکے باعث آگ لگ گئی اور 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں،زخمی ہونے والی 4 بچیوں کو تشویش ناک حالت میں پشاور کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر افراد مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں-

    انڈر 19 ایشیا کپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

  • ہزاروں برس قدیم نوادرات اسمگل  کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

    ہزاروں برس قدیم نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

    راولپنڈی: کسٹمز نے ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی: محکمہ آرکیالوجی کے مطابق نوادرات 2600 سے 3500 قبل مسیح کے ہیں دوسری طرف ایف سی بلوچستان نے کسٹمز و دیگر اداروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں گیارہ ہزار ایک سو کلو چینی ، تیس ہزار کلو یوریا کھاد و ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔

    حکام کے مطابق نوادرات بلوچستان سے افغانستان منتقل کیے جارہے تھے لیکن منزل پر پہنچنے سے قبل اسلام آباد کسٹم نے نوادرات پکڑ لئےیہ نوادرات ایرانی املی جوتوں اور ویلوٹ کے کپٹروں کے ساتھ اسمگل کئے جا رہے تھے، سامان بسوں کے ذریعے موٹروے ایم 14 سےراولپنڈی لایا جا رہا تھا نواردات کی قیمت کا اندازہ لگانا نا ممکن ہےتاہم ایک اندازے کےمطابق نوادرات کی قیمت کروڑ وں روپے ہے۔

    کسٹمز حکام کے مطابق موٹر وے کے ذریعے کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی بس کو چونگی نمبر 26 پر روکا گیا، تلاشی لینے پر بس سے نوادرا ت برآمد ہوئےنوادرات عبدالسلام نامی مسافر کےتھے مگر وہ اپنی ملکیتی دستاویزات پیش نہ کرسکا جس پر بس اور نواد رات کو ویئر ہاؤس منتقل کرکے عبدالسلام کو حراست میں لے لیا گیا۔

    حکام کے مطابق نوادرات میں مٹی کے برتن اور تانبے سے بنے کھدائی کے اوزار شامل ہیں جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق 2600 سے 3500قبل مسیح کے دور سے ہے محکمہ آثار قدیمہ نے نوادرات کو اصل قرار دیا ہے اور ان کی انشورنس ویلیو پچاس لاکھ روپے بتائی ہے ملزم کو گرفتار کر کے نوادرات اسمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیو ں کی گرفتاری کےلیے چھاپےمارے جارہے ہیں3500 قبل مسیح کےنوادرات بلوچستان سےافغانستان اسمگل کرنے کے امکانات کے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • کرک میں سوئی گیس سے بھرا پلاسٹک بیگ پھٹ گیا،20 افراد جھلس گئے

    کرک میں سوئی گیس سے بھرا پلاسٹک بیگ پھٹ گیا،20 افراد جھلس گئے

    کرک میں سوئی گیس سے بھرا پلاسٹک بیگ پھٹ گیا، جس کے بعد آگ لگنے سے 20 افراد جھلس گئے۔

    باغی ٹی وی:ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے عیسک خماری میں پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیس افراد جھلس کر زخمی ہوگئےپلاسٹک بیگ میں گیس بھرنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، زخمی افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے،زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں،زخمیوں میں شامل دو بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال کوہاٹ منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ بانڈہ داؤد شاہ اور دیگر علاقوں میں غباروں کے ذریعے گیس اسٹور کی جاتی ہے، بچے پلاسٹک بیگ میں قدرتی گیس بھر کر گھر لے جاتے ہیں۔

    کراچی ایکسپریس ٹرین کی پاور وین میں آگ لگ گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈپٹی کمشنر کرک کی جانب سے ضلع کی حدود میں پلاسٹک بیگ میں گیس لے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی کرک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگس نے چلتے پھرتے بموں کی شکل اختیار کرلی ہے، حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی۔

    ملک بھر میں 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی

  • کراچی ایکسپریس ٹرین  کی پاور وین میں آگ لگ گئی

    کراچی ایکسپریس ٹرین کی پاور وین میں آگ لگ گئی

    لاہور میں کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی: ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی پاور وین میں آگ لگ گئی، آگ کاہنہ ریلوے اسٹیشن کے قریب گجر کالونی کے علاقے چندرائے میں لگی آگ کی اطلاع ملتے ہی ٹرین ڈرائیور نے باقی بوگیوں کو فوری طور پر پاور وین سے الگ کر دیا، جس کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    قبل ازیں رواں ماہ کے شروع میں ملتان میں مال بردار ٹرین کے 2 ڈبوں میں موجود کوئلے میں آگ لگ گئی تھی،آگ لگنے کے بعد ٹرین کو پیرا غائب ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے تھا،علاوہ ازیں کچھ ہفتے قبل قطب پور کے قریب پاک بزنس ایکسپریس کا انجن اور ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی تھی تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

  • مسلح افراد  نے ڈی جی کسٹمز  سے بھی موبائل چھین لیا

    مسلح افراد نے ڈی جی کسٹمز سے بھی موبائل چھین لیا

    اسلام آباد:ڈی جی کسٹمز سے بھی مسلح افراد نے موبائل سے چھین لیا-

    باغی ٹی وی: وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں اور آج ڈی جی کسٹمز سے بھی مسلح افراد نے موبائل سے چھین لیا ، اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں ڈی جی کسٹمز چہل قدمی کیلیے نکلے تو موٹرسائیکل پر سوار مسلح ڈاکو قیمتی موبائل فون چھین کر لے گئے۔

    واقعے کا مقدمہ ڈی جی کسٹم کے ملازم کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کرلیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ جی 11/3 میں سڑک کنارے گاڑی کھڑی کر کے کھڑا تھا اور ڈی جی کسٹم چہل قدمی کیلیے چلے گئے تھے اسی دوران اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور اسلحے کے زور پر مجھ سے صاحب کا قیمتی موبائل فون چھین کر لے گئے۔

    نگران وزیراعلی پنجاب سے عراقی سفیر کی ملاقات

    پنجاب میں گندم کی فی من پیداوار کا ہدف یوریا کی کمی سے متاثر ہو …

    سردیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل

    مدعی نے استدعا کی ہے کہ پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی کر کے موبائل فون برآمد کروائے۔

  • سیالکوٹ: سٹی ہال کے قریب کار کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر، ایک  موقع پر جاں بحق

    سیالکوٹ: سٹی ہال کے قریب کار کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر، ایک موقع پر جاں بحق

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ ہلٹن سٹی ہال کے قریب کار کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ایک نوجوان موقع پر جاں بحق

    ریسکیو کی امدادی کارروائی جاری دوران شناخت جاں بحق ہونے والے کا نام اور پتہ63 سالہ منیر احمد نشاط پارک کا رہائشی بتایا جاتاگیا ہے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاب بحق ہو گیا

    لاش کو ریسکیو 1122 نے علامہ اقبال ہسپتال منتقل کر دیااور مقامی پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے

  • سیالکوٹ: پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ: پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے)منشیات کے خلاف پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار

    ایس ایس پی پٹرولنگ عبدلوہاب اور ڈی ایس پی پٹرولنگ عرفان الحق سلہریا کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم نے دوران چیکینگ شہزاد مسیح سکنہ ڈسکہ کے قبضہ سے 1050 گرام منشیات برآمد کر کے تھانہ بمبانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا جہاں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کے لیا گیا

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ڈی ایس عرفان الحق سلہریا کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی

  • میہڑ :واپڈاکی ممکنہ نجکاری اورتبادلوں کے خلاف احتجاج

    میہڑ :واپڈاکی ممکنہ نجکاری اورتبادلوں کے خلاف احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)واپڈاکی امکانی نجکاری اور جبری تبادلوں کہ خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی

    سیپکو واپڈاہائیڈرویونین کہ کارکنان نے واپڈا کی امکانی نجکاری اورملازمین کہ جبری تبادلوں کہ خلاف سعید کلہوڑو اور حسین بخش جتوئی کی قیادت میں واپڈاآفس کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی

    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرکے واپڈا ملازمین کی بے چینی دور کی جائے دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا