Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ننکانہ :نکاتھانیدار قبضہ گروپ کا سرپرست ،تالے توڑ کر بیوہ کے مکان میں داخل ،پولیس کارروائی سے گریزاں

    ننکانہ :نکاتھانیدار قبضہ گروپ کا سرپرست ،تالے توڑ کر بیوہ کے مکان میں داخل ،پولیس کارروائی سے گریزاں

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)نکاتھانیدار قبضہ گروپ کا سرپرست بن گیا ،بااثر قبضہ مافیا تالے توڑ کر بیوہ کے مکان میں داخل ،پولیس کاروائی سے گریزاں
    تفصیل کے مطابق قبضہ گروپ نے بیوہ کے مکان میں موجود سامان بھی چوری کرلیا درخواست دی گئی تو تفتیشی آفیسر کی مندر والی گلی کی رہائشی صفیہ بی بی کو دھمکیاں،سامان چوری کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی سے گریزاں

    متاثرہ خاتون صفیہ بی بی کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی میں تعینات سب انسپکٹر عبدالمنان نیازی قبضہ گروپ کی سرپرستی کرتا ہے اور سب انسپکٹر نے دھمکیاں اور گالیاں دے کر تھانے سے نکال دیا ہے

    سب انسپکٹر نے ڈی پی او ننکانہ کا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا اور آگے سے سب انسپکٹر کہتا ہے کہ قبضہ گروپ بہت با اثر ہیں گھر خالی نہیں کروا سکتا مجھے سابق ایم این اے کا سیکرٹری دھمکیاں دیتا ہے کوئی کارروائی نہیں کروں گا جبکہ ڈی پی او صاعد عزیز نے قبضہ مافیا سے بیوہ کا مکان خالی کروا کر تین دن میں رپورٹ مانگی تھی

    متاثرہ خاتون کا آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس کا مزید کہنا تھا کہ ڈی سی ننکانہ اور عدالت عالیہ نے میرے حق میں فیصلہ دیا ہے اور ڈی سی ننکانہ نے آٹھ ماہ قبل مجھے پولیس اور ریونیو افسران کے ذریعے مکان کا قبضہ لے کر دیا تھا

    انصاف نہ ملا تو آئی جی دفتر کے باہر بھوک ہڑتال کروں گی آئی جی پنجاب اور وزیرِ اعلی مکان واپس دلوائیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے

  • سرگودہا:سابق رکن قومی اسمبلی امجد نیازی کو  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

    سرگودہا:سابق رکن قومی اسمبلی امجد نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

    سرگودہا،باغی ٹی وی(نامہ نگارشاہنوازجالپ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی کو دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا،
    تفصیل کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی کو 17 روزہ ریمانڈ کے بعد جمعہ کے روزانسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت کے جج طاہر ندیم سید کی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے فاضل عدالت کومزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی،امجد علی خان کی جانب سے ملک جواد مظہر دھون ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل پیش کئے،جس کے بعد فاضل عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق ایم این اے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور ہفتہ کے روز انہیں دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیاہے ،

    سماعت کے بعد امجد علی خان نے اپنے وکیل جوادمظہر دھون ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ ہماراخاندان ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کےلئے کھڑا رہا ،قانون کی پاسداری کےلئے کوشاں رہا اور ملکی ترقی کی بات کی ہے ،اسی لئے میں نے سرنڈر کیا کہ ریاست انصاف کریگی، میں آج بھی انصاف کا طالب ہوں، پورا میانوالی اور میڈیا گواہ ہے کہ میں نے لوگوں کو روکا ، بلکہ اس علاقے میں بھی نہیں گئے ، اس کے باوجود آج ہم عدالتوں سے انصاف کے طالب ہیں، ریاست کو ماں کا کردار اداکرنا چاہئے ،تاکہ ہم جیسے لوگ جوپاکستان کی سلامتی کےلئے کوشاں رہے ہیں وہ مایوس نہ ہوں.

  • اوچ شریف : الشمس چوک پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے مذہبی جماعتوں کا احتجاج

    اوچ شریف : الشمس چوک پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے مذہبی جماعتوں کا احتجاج

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف میں الشمس چوک پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے مذہبی جماعتوں کا احتجاج ۔
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں الشمس چوک پر مذہبی رہنما پیر محمد شاہ جرار کی قیادت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ جنسی ہراسمنٹ کے انکشافات پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا.

    اس موقع پر مہر غلام محمد ربانی کاٹھیہ ،مولانا بابر علی صدیقی ،مولانا جلیل الرحمن عباسی ودیگر علمائے کرام نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیزپاکستان میں کتنی ہی سیاسی اور مذہبی جماعتیں موجود ہیں جوکسی بھی کام کے لیے اگر بھرپور کوشش کریں تو کچھ بعید نہیں کہ وہ اپنی جدوجہد کے مطابق کچھ حاصل نہ کر سکیں

    بہت سی ذمہ داریوں میں سے ایک ہماری نگران حکومت اور سیاسی و مذہبی جماعتوں پر ایک ذمہ داری عائد ہے کہ وہ دختر پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوشش کرے جب سے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے بنیاد الزام کی بنا پر پابند سلاسل ہیں اس وقت سے وطن عزیز میں کئی حکومتیں آئیں اوراپنے اقتدار کے دن گزار کر چلی گئیں لیکن قوم کی بیٹی عافیہ کے لیے سوائے بیانات کے کوئی کچھ نہ کرسکا جوکہ ہمارے اقتدار میں بیٹھے افراد کے لیے لمحہ فکریہ ہے

    آخرکیا وجہ ہے کہ ملک پاکستان کے ایوانوں میں بیٹھے حکومتی افراد اور ہمارے حکومتی ادارے اتنے ہی بے بس اور لاچار ہو چکے ہیں کہ جو اپنے ہم وطنوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات نہیں کرتے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی غیرملکی جیل کی قید میں ہے اور ہمارے حکمران اور اپوزیشن جماعتیں اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور بے گناہ قید میں دن گزرتے جارہے ہیں

    انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کی بیٹی کی عزت پامال ہو رہی ہے اور ہمارے حکمران خاموش ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت امریکہ کے ساتھ اس معاملہ پر دو ٹوک موقف اختیار کرے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور زیادتی کے واقعات میں ملوث درندوں کے خلاف کارروائی کے لئے حکومت اقدامات کرے

  • اوکاڑہ:سینئر صحافی مرکزی جنرل سیکرٹری آر یو جے عابد مغل پر اغواء کی کوشش کے دوران تشدد

    اوکاڑہ:سینئر صحافی مرکزی جنرل سیکرٹری آر یو جے عابد مغل پر اغواء کی کوشش کے دوران تشدد

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ کے سینئر صحافی اور مرکزی سیکرٹری جنرل ریجنل یونین اف جر نلسٹ عابد حسین مغل کو اغواء کی کوشش کے دوران تشدد اوکاڑہ کے صحافیوں کا شدید احتجاج ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ آئی جی پنجاب نوٹس لیں

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے سینئر صحافی عابد حسین مغل اپنی صحافتی زمہ داریوں کے سلسلہ میں اوکاڑہ سے لاہور جارہے تھے کہ جیسے ہی وہ پتوکی کے قریب پہنچے تو چند نامعلوم ملزمان نے انہیں روکا اور اغواء کرنے کی کوشش کرنے لگے، مزاحمت کرنے پر ملزمان نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا راہگیروں نے مداخلت کر کے صحافی کو ملزمان سے بچایا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اور صحافی عابد حسین کو مضروبی حالت میں مقامی ھسپتال منتقل کر دیا گیا

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر اوکاڑہ سے درجنوں صحافی پتوکی ہسپتال پہنچ گئے ،مقامی پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے، اوکاڑہ کے صحافیوں کا شدید احتجاج ،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

  • نوری آباد: کراچی سے حیدرآباد منشیات لے کر جانے والا ٹرک پکڑا گیا

    نوری آباد: کراچی سے حیدرآباد منشیات لے کر جانے والا ٹرک پکڑا گیا

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) کراچی سے حیدرآباد منشیات لے کر جانے والا ٹرک پکڑا گیا
    تفصیل کے مطابق موٹروے ایم نائن روڈ پر چیکنگ کے دوران نوری آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے حیدرآباد منشیات لے کر جانے والی ٹرک کو تحویل میں لے لیا، ٹرک سے 21J کے چار ہزار پیکٹ برآمد کئے گئے

    پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش محمد عرس لاشاری اور بخشو لاشاری کو اپنی حراست میں لے لیا ہے ایس ایچ او نوری آباد شیر محمد سانگی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی اور کہا کے منشیات ایک زہر ہے اس کا خاتمہ کرنا ہے

    منشیات فروش چاہے کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں، انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے

  • گوجرہ : جماعت اسلامی کا میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے خلاف چوک ملکانوالہ میں احتجاج

    گوجرہ : جماعت اسلامی کا میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے خلاف چوک ملکانوالہ میں احتجاج

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) جماعت اسلامی کا میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے خلاف چوک ملکانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ
    جماعت اسلامی کا میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے خلاف چوک ملکانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ اس موقع پر ڈاکٹر عطااللہ حمید امیدوار ایم این اے این اے 105نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ اور سی او میونسپل کمیٹی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں کروڑوں کی کرپشن کر رہے ہیں اور کہا
    اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر گوجرہ لوٹ مار کررہےہیں،گوجرہ میں لاغر اور مردار گوشت کے فروخت کا دھندا عروج پر ہے کئی بار شکایت کی لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں اگر مقدمہ درج کر بھی لیں تو فوری طور پر چھوڑ دیا جاتا ہے

    غریب عوام چھابڑی فروشوں ، رکشہ ڈرائیورز، ریڑھی بان سے بھتہ لینے کا الزام اور کہا ہم ان سے ایک ایک روپے کا حساب لیں گےکارکنان اور متاثرین کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کارکنان نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھےکارکنان اور متاثرین کی اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر گوجرہ کے خلاف نعرے بازی

  • کندھ کوٹ :داماد اورپولیس اہلکارنواسہ کی ستائی بوڑھی خاتون کااپنے بیٹوں اوربچوں کے ہمراہ احتجاج

    کندھ کوٹ :داماد اورپولیس اہلکارنواسہ کی ستائی بوڑھی خاتون کااپنے بیٹوں اوربچوں کے ہمراہ احتجاج

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)کندھ کوٹ عید گاہ محلہ کے رہائشی زبیر احمدبھٹو ،طاہر علی اور ان کی بوڑھی ماں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے
    مظاہرین میں حاکم خاتون کا کہنا تھا کہ میرا داماد محمد پریل بھٹو اور اس کا بیٹا پولیس اہلکار وسیم بھٹو ہمیں رشتہ نہ دینے پر گھر میں آ کر میرے بیٹے زبیر احمد، طاہر علی بھٹو کو قتل کرنے کی اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے،

    اس سے پہلے ہی میر شوہر اللہ ڈتو بھٹو کو دھمکیاں دی گئیں جو انہیں اٹیک ہوا وہ بھی انتقال کر گئے ہیں انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ ،آ ئی جی سندھ ،ایس ایس پی میر روحل خان کھوسوسے اپیل کی ہے کہ محمد پریل بھٹو اور اس کا بیٹا پولیس اہلکار وسیم بھٹو کے خلاف کارروائی کی جائے اور تحفظ اور انصاف دیا جائے-

  • بنوں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    بنوں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    بنوں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    بنوں : تھانہ صدر کے ساتھ نصب دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے،نامعلوم دہشت گردوں نے تھانہ صدر کے مین گیٹ کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا، دھماکہ خیز مواد 10 کلو گرام ہے اور اسکے ساتھ لوہے کے چھرے لگائے گئے تھے. پولیس کے مطابق مذکورہ جگہ پر انتہائی رش ہوتا ہے، مین روڈ پر بارودی مواد کو چھپایا گیا تھا ،بم پھٹنے کی صورت بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا دہشت گردوں نے پوری کوشش کی تھی لیکن دھماکہ خیز مواد نہیں پھٹا، بم ڈسپوزل سکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،

    بنوں سے دھماکہ خیز مواد ملنے کے بعد علاقہ بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

  • نوری آباد انڈسٹریل زون و گردونواح میں  غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

    نوری آباد انڈسٹریل زون و گردونواح میں غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

    نوری آباد ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) نوری آباد انڈسٹریل زون و گردونواح میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغازکردیاگیاہے

    ڈی آئی جی حیدرآباد کی سخت ہدایات کے بعد نوری آباد میں ایس ایس پی جامشورو کے حکم کے بعد نوری آباد میں بھی افغانی باشندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے

    کول مائنز پولیس، لونی کوٹ پولیس، لیڈیز پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار نوری آباد انڈسٹریل زون اور گردونواح میں غیر قانونی طور پر افغانیوں اور غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

    پولیس کابتانا ہے کہ نوری آباد میں مختلف دکانوں اور ہوٹلوں پر سمارٹ ویریفیکیشن الرٹ سسٹم سرچ ٹیم کے ذریعے لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے جا رہے ہیں ،تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

  • کندھ کوٹ: پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ میں شہید ہونے والے ہیڈ محرر  کی نماز جنازہ ادا

    کندھ کوٹ: پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ میں شہید ہونے والے ہیڈ محرر کی نماز جنازہ ادا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )گذشتہ رات گئے گبلو تھانہ کی حد ودمیں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ میں شہید ہونے والے ہیڈ محرر خالد حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

    شہیدہیڈ محرر خالد حسین ابڑو کی جنازہ نماز ایس ایس پی آفس میں ادا کی گئی ، شہید کے جناز نماز میں ڈپٹی کمشنر امیر افضل خان ، ایس ایس پی روحل کھوسو۔ رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل جمیل احمد شہریوں، سول سوسائٹی، پولیس اور رینجرز کے افسران اہلکار شریک ہوئے ۔

    گذشتہ رات ڈاکوئوں کی فائرنگ سے رینجرز کے تین جوان بھی زخمی ہوئے اورتھانہ گبلو کاہیڈ محرر خالد حسین ابڑو شہید ہوگئے تھے ۔ پولیس اور رینجرز کا کچے میں آپریشن جاری ۔ ڈاکوئوں کے متعدد ٹھکانے مسمارکردئے گئے