Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،کراچی بڑٰی تباہی سے بچ گیا

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،کراچی بڑٰی تباہی سے بچ گیا

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فروسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ضلع بنوں میں میرانشاہ روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، دھماکے کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی نوعیت اور محرکات معلوم کئے جا رہے ہیں، جبکہ فورسز پر ہونے والا دھماکہ خود کش بتایا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی کراچی نے حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملک شام سے تربیت یافتہ 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جن سے دو پستولیں، ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں میں سید رضا احمد جعفری اور سید خرم علی کاظمی شامل ہیں دہشتگرد سید رضا احمد جعفری پولیس کا سابق ملازم ہے، جسے 1994 میں پولیس سے برطرف کردیا گیا تھا دہشتگردوں کو بیرونِ ملک سے دہشتگردی کے لئے کثیر رقم بھی ملتی تھی اور ان کا تعلق ہائی ویلیو ٹارگٹ کلنگ نامی اسپیشل اسکواڈ گروپ سے ہے یہ لوگ بیرونِ ملک سے ملنے والے ٹارگٹ پر اہم شخصیات کو قتل کرتے ہیں ٹارگٹس میں مخالف فرقہ کے انتہائی اہم شخصیات اور مُفتی صاحبان شامل ہیں ان کے نشانے پر کچھ غیر ملکی شخصیات بھی تھیں،دہشتگردوں نے آج اپنے پروگرام پر عمل کرنے کے لئے اہم شخصیت کو قتل کرنا تھا اور ہائی ویلیو ٹارگٹس کی ریکی کا عمل مکمل ہوچکا تھا آج سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پکڑ کر کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

  • اپر چترال کے علاقہ یارخون میں طالب علم پل ٹوٹنے سے دریا میں گر کر جاں بحق

    اپر چترال کے علاقہ یارخون میں طالب علم پل ٹوٹنے سے دریا میں گر کر جاں بحق

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی)اپر چترال کے علاقہ یارخون میں طالب علم پل ٹوٹنے سے دریا میں گر کر جاں بحق ہوا۔
    ضلع اپر چترال کے وادی یارخون لشٹ کے علاقے میں ہفتے کے روز طالب علم سکول سے واپس اتے وقت پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا میں گر کر جاں بحق ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ندیم احمد ولد زار محمد سکنہ روکوت یارخون ہفتے کے دن سکول سے گھر واپس آتے ہو ۓ لوکل پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا یارخون میں گر کر جاں بحق ہوگۓ ۔ اس کے ساتھ دو اور بچےبھی گرگئے تھے ان کو مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر بچا لیا۔مرحوم گورنمنٹ ہائی سکول یارخوں لشٹ کے دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔ واضح رہے کہ چترال بھر میں اور خاص کر بالائی علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی حالت نہایت ناگفتہ بہ ہے جو آئے روز حادثات کا باعث بنتا ہے اور اس میں کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں۔

    چترال کے اندر رضاکار تنظیم چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ بلا معاوضہ چترال کے دونوں اضلاع میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر اور ان میں بہتری لانے کیلیے پچھلے کئی سالوں سے جدوجہد کررہے ہیں کیونکہ حکومتی اداروں اور منتحب نمائندوں سے لوگ نہایت مایوس ہوچکے ہیں جو اپنی فرائض منصبی ایمانداری سے نہیں نبھاتے ۔

    چترال کے علاقے تورکہو ملکہو تحصیل میں بھی چند ماہ قبل ایک پل ٹوٹنے کی وجہ سے کئی لوگ جاں بحق ہوئے تھے اسی طرح وادی یارخون میں ایک پل ٹوٹنے سے نو افراد جان بحق ہوئے تھے۔ بالاقی علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی حالت نہایت خراب ہیں اور اکثر حادثات کا باعث بنتے ہیں جن میں کئی لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

  • کندھ کوٹ:تھانہ کرم پور کی حدود میں دوگروپوں میں فائرنگ سے4 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ:تھانہ کرم پور کی حدود میں دوگروپوں میں فائرنگ سے4 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار مختیاراعوان کی رپورٹ )تھانہ کرم پور کی حدود میں دوگروپوں میں فائرنگ سے4 افراد جاں بحق
    مطابق تھانہ کرم پور کی حدود میں چولیانی اورگاڈھی برادری میں فائرنگ سے 4افراد جانبحق ۔ دونوں گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بناہوا ہے :

    جاں بحق افراد کی نعشیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں ، اطلاع ملنے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کے طرف روانہ ہوگئی ہے،جا ں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت نواب گاڈھی، رحیم بخش گاڈھی، صیفل گاڈھی اور حفیظ گاڈھی کے ناموں سے ہوئی ہے ،

    جاں بحق ہونے تمام تر افراد ایک ہی خاندان کے ہیں،یہ اندوہناک واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔

  • اسلام آباد،سکول بس کھائی میں گر گئی، ایک شخص کی موت،20 زخمی

    اسلام آباد،سکول بس کھائی میں گر گئی، ایک شخص کی موت،20 زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ پیش ٰآیا ہے

    شاہدرہ کے مقام پر سکول بس کھائی میں جا گری، بس میں طلبا سوار تھے جو سیر کے لئے گئے تھے، بس کھائی میں گرنے سے ایک طالب علم کی موت ہو گئی جبکہ 20 طلبا زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، بدقسمت بس پنجاب کے علاقے شیخوپورہ سے بچوں کا ٹرپ لے کر گئی تھی،حادثے کے بعد مقامی شہری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی،اسلام آباد پولیس کے حکام کے مطابق پنجاب سے سکول کے بچے سیروتفریح کے لئے اسلام آباد آئے ہوئے تھے،

    پولیس حکام کے مطابق شیخوپورہ سے بچے سیر کے لئے آئے تھے، بس میں سوار بچوں کی تعداد 39 ہے، تاہم حادثے میں 20 بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں پمز منتقل کر دیا گیا ہے، بس کا ڈرائیور پہاڑی کے پاس گاڑی سٹارٹ کر کے کھڑا تھا کہ گاڑی خود بخود آگے چل پڑی اور حادثہ ہو گیا، حادثے کے وقت ڈرائیور بس میں نہیں تھا

    قبل ازیں کالام سوات میں بھی آج صبح سیاحوں کی ایک بس گر گئی تھی،جس میں تین افراد کی موت ہو گئی تھی،کالام میں مرنیوالے کا تعلق لاہور سے تھا.

    ہیلپنگ ہینڈ کے ہاتھ مضبوط کیجیے

  • اے این ایف کی کاروائیاں،186 کلو منشیات برآمد،6 ملزم گرفتار

    اے این ایف کی کاروائیاں،186 کلو منشیات برآمد،6 ملزم گرفتار

    اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

    6 کاروائیوں میں 186 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس سے کینیڈا کیلئے بُک کئے گئے پارسل سے 2 کلو 834 گرام افیون برآمد کر لی گئی،باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 101 عدد آئس بھرے کیپسولز برآمد کر لئے گئے،خیبر کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر QR-601 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔کاک پُل اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 19 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی،دورانِ کاروائی خاتون سمیت ایبٹ آباد کے رہائشی تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے،سرانان بازار پشین کے قریب دو گاڑیوں سے 150 کلو چرس برآمد۔ملزم گرفتار کر لیا گیا،

    لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب افغان باشندے کے سامان سے 8 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمد ہوئی،جی ٹی روڈ پشاور پر گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3 کلو افیون اور 1 کلو آئس برآمدہوئی،دورانِ کاروائی پشاور کا رہائشی مُلزم گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

  • سرگودھا:بھاگٹانوالہ میں دلہن کے 2بھائیوں کی فائرنگ سے دولہاہلاک،سربالا شدید زخمی

    سرگودھا:بھاگٹانوالہ میں دلہن کے 2بھائیوں کی فائرنگ سے دولہاہلاک،سربالا شدید زخمی

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)بھاگٹانوالہ میں دلہن کے 2بھائیوں کی فائرنگ سے دولہاہلاک،سربالا شدید زخمی
    تفصیل کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ بھاگٹانوالہ میں گھر آئی بارات پر دلہن کے دو بھائیوں کی فائرنگ، دولہا جاں بحق جبکہ اس کا سربالا شدید زخمی ہوگیا ، فائرنگ کے باعث باراتیوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ، پولیس نے مقتول کی لاش او ر زخمی کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ بھاگٹانوالہ میں عدنان عرف چاند بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچا جہاں اس کا استقبال کیا گیا، نکاح خوا ں نے عدنان کا نکاح پڑھانا شروع کیا تو دلہن کے دو بھائیوں ںے فائرنگ کردی جس کے باعث دولہا عدنان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا سربالا ریاض شاہین شدید زخمی ہوگیا ۔

    ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے باعث باراتیوں نے موقع سے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کے چار بھائی ہ ہیں جبکہ والدین وفات پا چکے ہیں ، دو بھائی اپنی 25سالہ بہن کی شادی عدنان سے کروانا چاہتے تھے جبکہ دو بھائی شادی کیخلاف تھے ۔

    ملزمان کی مرضی کیخلاف بہن کی شادی پر انہوں نے فائرنگ کرکے دولہے کو موت کے گھاٹ اتارا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش اور زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں انہیں جلد گرفتار کر لیں گے

    آر پی او شارق کمال صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئےنواحی علاقہ بھاگٹانوالہ میں گھر آئی بارات پر دلہن کے دو بھائیوں کی فائرنگ، دولہا کےجاں بحق اوراس کے سربالے کے شدید زخمی کی رپورٹ طلب کرلی ہے

    وقوعہ کی اطلاع ملتے پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی،کرائم سین یونٹ اور فورینزک موبائل بھی موقع پر موجود ہیں

    آر پی او نے حکم دیا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں،وقوعہ کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جائے،سرگودھا پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

    پولیس ترجمان کے مطابق مقتول عدنان عرف چاند ولد مختار قوم کھوکھر بعمر 32 سال سکنہ مدینہ کانونی ،مضروب ریاض شاہین ولد محمد احمد بعمر 34/35 سال مسلم شیخ سکنہ مدینہ کانونی
    جبکہ ملزمان عمران،عرفان،ارشد پسران محمد رفیق وغیرہ قوم مسلم شیخ سکنہ مدینہ کالونی،آلہ قتل، مضروب۔پسٹل 30 بور،وجہ عناد، رشتے کا تنازعہ تھا

  • سرگودہا:شہیدکانسٹیبل کی برسی،شہید کی قبر پر چاق و چوبند دستے کی سلامی  اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

    سرگودہا:شہیدکانسٹیبل کی برسی،شہید کی قبر پر چاق و چوبند دستے کی سلامی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ) کانسٹیبل محمد عرفان شہید کی برسی کے موقع پر ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ ,ڈی ایس پی نوید چیمہ نے 86جنوبی میں شہید کی قبر پر چاق و چوبند دستے کے ہمراہ سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

    ایس پی پٹرولنگ اختر حسین جوئیہ نے شہید محمد عرفان کی والدہ سے ملا قات کی اور ان کو تحائف اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے کہ آپ ایک شہید کی والدہ ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول راؤ عبدالکریم اور ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اطہر وحید کا پیغام شہید کی والدہ تک پہنچایا

    اس موقع پر ایس ایچ او صاحب خان،انچارچ موبائل پٹرولنگ ہائے وے محمد نواز اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی،

    ایس پی پیٹرولنگ کا مزید کہنا تھا کہ شہید کنسٹیبل محمد عرفان نے اپنے فرائض منصبی کی سر انجام دہی کے دوران دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دیکر اپنا نام امر کر دیا اور ہمارے بہتر کل کے لیے اپنا آج قربان کردیا۔

    شہید کے ورثا ہمارے خاندان کا حصہ اور قوم کا فخر ہیں۔شہید کی فیملی کو کبھی بھی کسی بھی وقت کوئی مشکل درپیش ہو تو میرے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔

  • سیالکوٹ:انتہائی مطلوب اشتہاری،انٹر پول کے ذریعے مسقط سے گرفتار

    سیالکوٹ:انتہائی مطلوب اشتہاری،انٹر پول کے ذریعے مسقط سے گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)پولیس کو انتہائی مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹر پول کی مدد سے بیرون ملک مسقط سے گرفتار ۔
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ ملزم اشتہاری محسن علی ولد محمد ارشد اقدام قتل کے 3 مقدمات اور چوری کے ایک مقدمہ میں تھانہ ستراہ پولیس کو مطلوب تھا۔

    خطرناک شوٹر ملزم پیسوں کے عوض شہریوں کو قتل کرنے کی غرض سے گولیاں مار دیتا تھا جو پولیس سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر انچارج ایکسٹراڈیشن سب انسپکٹر محمد نصیر نے ملزم کے ریڈوارنٹ جاری کروائے اور انٹر پول کی مدد سے ملزم محسن علی کو بیرون ملک مسقط (عمان) سے ڈی پورٹ کرواکے گرفتار کر لیا ہے.

    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں بیرون ملک فرار ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے بھرپور مہم جاری ہے.

    ڈی پی او کاکہنا ہے کہ مظلوم کی دادرسی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلیے ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری ضروری ہے اس سسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی

  • سیالکوٹ:اسموگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی17دکانیں سیل،15دکاندارگرفتار

    سیالکوٹ:اسموگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی17دکانیں سیل،15دکاندارگرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)اسموگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی17دکانیں سیل،15دکاندارگرفتار
    تفصیل کے مطابق اسموگ لاک ڈاؤن بابت حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور ان ایکشن بنک روڈ ،اسپورٹس مارکیٹ میں اسموگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 17 دکانوں کو سربمہر کردیا۔اسموگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد تاجر گرفتار۔

    اسموگ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لیئے انتظامیہ اور پولیس بھرپور متحرک۔انتظامیہ کاکہناہے کہ تاجر جمعہ و ہفتہ کو دوپہر 3بجے دکانیں کھول سکتے ہیں۔

  • تاجر کے گھر ڈکیتی،ڈی ایس پی کو جیل بھجوا دیا گیا

    تاجر کے گھر ڈکیتی،ڈی ایس پی کو جیل بھجوا دیا گیا

    عدالت نے اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر پولیس ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ملزم عمیر طارق بجاری کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    گرفتار ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت 4 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم عمیر بجاری سے ان دو دنوں میں کیا تفتیش کی؟ تفتیشی اافسر نے عدالت میں کہاکہ ملزم کی مدد سے دو تین جگہوں پر چھاپے مارے ہیں اور مزید تفتیش کر رہے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ایس ایس پی عمران قریشی سے تفتیش کی؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ کل عمران قریشی سے تفتیش کا ایک سیشن کیا ہے، عمران قریشی سے انویسٹی گیشن کے بعد ہی ان تینوں ملزمان کو گرفتار کیا، ملزم ڈی ایس پی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ عمران قریشی کی نشاندہی پر 3 ملزمان گرفتار کیے لیکن اسے کچھ نہیں کہا گیا

    عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ تفتیش کی ڈائری ہے اور کتنے ملزمان کے بیان ریکارڈ کیے ہیں؟تفتیشی افسر نے کہا کہ ڈائری نہیں ہے اور نہ ہی بیان عدالت میں لایا ہوں،عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان سے تفتیش سے متعلق ڈائری اور بیان طلب کر لیے اور آج ہی عدالت میں بیان اور ڈائری پیش کرنے کی ہدایت کی،تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزم عمیر طارق بجاری کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت نے محفوظ حسن سمیت 3 ملزمان کو 26 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا

    واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں حاضر سروس ایس ایس پی کی سربراہی میں چلنے والا ڈی ایس پی سمیت دیگر پولیس ملازمین کا ڈکیت گینگ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ڈی ایس پی کو حوالات میں بند کردیا گیا،کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ڈکیتی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زیرِ تربیت ڈی ایس پی کی سربراہی میں ڈکیتی میں افسران کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، زیرِ تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں تاجر شاکر خان کے گھر پولیس ڈکیتی کا مقدمہ پیرآباد تھانے میں درج کرلیا گیا جبکہ ڈی ایس پی عمیر طارق کو ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ، ڈی ایس پی کے ساتھی پولیس اہلکار بھی مقدمے میں گرفتار ہیں۔

    جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ قید، جیلوں میں ایڈز کے مریض کتنے؟

     پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع 

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    نیب متحرک، ایڈزکنٹرول پروگرام کے مالی امور،فنڈنگ کی تفصیلات طلب

    لاڑکانہ میں 11 سو سے زائد بچے ایڈز کا شکار، نیو یارک ٹائمز نے بھٹو کے شہر پر تہلکہ خیز رپورٹ شائع کر دی