Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوچ شریف:غیر معیاری چیپس اور مضر صحت پاپڑ کی بھر مار سے سکول کے بچے بیماریوں کی لپیٹ میں آگئے

    اوچ شریف:غیر معیاری چیپس اور مضر صحت پاپڑ کی بھر مار سے سکول کے بچے بیماریوں کی لپیٹ میں آگئے

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )غیر معیاری چیپس اور مضر صحت پاپڑ کی بھر مار سے سکول کے بچوں میں بیماریاں پھیلنے لگی
    تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہر و گردونواح میں مضر صحت پاپڑ، نمکو چپس کی سرعام فروخت جاری۔

    پیک شدہ غیر معیاری بغیر رجسٹرڈ اور بغیر مدت معیاد کے تیار شدہ گھریلو نجی خود ساختہ منی فیکٹریوں میں تیار شدہ نمکو، پاپڑوں اور چپس سے شہری بالخصوص بچے معدہ، یرقان، جگر اور گلے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے چپ سادھ لی،

    اوچ شریف شہر وگردونواح میں دکانوں سمیت سکولوں میں قائم کینٹینوں، ٹک شاپس پر مضر صحت پیک شدہ پاپڑوں، نمکو اور چپس کی فروخت سر عام جاری ہے اور فروخت کی جانے والی نمکو چپس اور پاپڑ جو کہ مقامی طور پر تیار ہوتے ہیں کی پیکنگ پر مدت معیاد بھی نہیں ہوتی،

    گھریلو طور پر خود ساختہ منی فیکٹریوں میں مضر صحت تیل اور مضر صحت مصالحہ جات سے تیار شدہ مذکورہ اشیاء جو کہ شہر و مضافات میں دکانوں پر فروخت کی جاتی ہیں، سکولوں، کالجوں، اور سرکاری اداروں کے اندر قائم کینٹینوں، پٹرول پمپس پر واقع ٹک شاپس اور بس اڈوں سمیت بیکریوں پر سرعام فروخت کی جارہی ہے۔

    شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

  • ڈیرہ غازی خان :سینئر صحافی چوہدری اخترعلی گجر وفات پاگئے

    ڈیرہ غازی خان :سینئر صحافی چوہدری اخترعلی گجر وفات پاگئے

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(نیوز رپورٹر شاہد خان )سینئر صحافی اور 7 نیوز کے بیوروچیف چوہدری اختر علی گجر وفات پا گئے ہیں ،چوہدری اختر علی گجر بہت عرصے سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھے ۔

    چوہدری اختر علی گجر کی شوگر کی وجہ سے پاؤں کی انگلیاں بھی کٹ چکی تھیں، وہ مسلسل 20 دن سے ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان سے علاج کروا رہے تھ،ے آج صبح حالت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے وہ اپنےبیٹے داود اختر کے ساتھ ہسپتال پہنچے ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کے کچھ دیر بعد ہسپتال میں ہی دم توڑ گئے

    مرحوم چوہدری اختر علی گجر کی نمازہ جنازہ آج رات 11 بجے گھنٹہ گھر گول باغ میں ادا کی جائے گی ،سینئر صحافی چوہدری اختر گجر نے روزنامہ خبریں ملتان،روزنامہ جہان پاکستان ملتان کے ڈیرہ غازیخان میں بیوروچیف رہے اس وقت 7 نیوز ٹی وی میں بطور بیوروچیف کام کررہے تھے.

  • خالی پلاٹ سے نوجوان کی بوری بند نعش برآمد

    خالی پلاٹ سے نوجوان کی بوری بند نعش برآمد

    لاہور کے علاقہ تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں قتل کی لرزا خیز واردات بوری بند نعشوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ،تھانہ نشتر کالونی کی حدود سے ویران خالی پلاٹ سے 25 سالہ نوجوان کی بوری بند نعش برآمدہوئی ہے

    لاہور کے علاقہ شمع کالونی سے بوری بند نعش برآمد مقتول کو گولیاں مار کر بوری میں بند کر کے نعش کو کوڑا کرکٹ پر پھینک دیا گیا پولیس کی تحقیقات کے مطابق مقتول کی شناخت شارخ عرف پومی نام سے ہوئی جس کی عم تقریباً 25 سال ہے مقتول شارخ ڈی جی خاں کا رہائشی تھا مقتول شارخ عرف پومی لاہور میں اپنی ممانی کے پاس شمع کالونی میں رہائش پذیر تھا اہل علاقہ کے بچوں نے بوری بند نعش کو دیکھتے شور ڈال دیا جس پر اہل علاقہ کے لوگوں نے 15 پر پولیس کو کال کر دی جس پر پولیس موقع کی اطلاع پا کر ایس ایس پی آپریشن ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن اے ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن تھانہ کوٹ لکھپت تھانہ نشتر کالونی تھانہ کاہنہ سی آئی اے انچارج طاہر ورک پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے جب کے پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

    شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی

  • لاہور میں  مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    لاہور میں مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    لاہور: مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی-

    باغی ٹی وی: تھانہ نارتھ کینٹ کی حدود میں مکان مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے 40 سالہ گھریلو ملازمہ شبنم کے جسم کا 70 فیصد حصہ جھلس گیاگھریلو ملازمہ شبنم گزشتہ 11 سال سے نعمان نامی شخص کے گھر ملازمت کر رہی ہے نعمان کی اہلیہ شازیہ نے گرم پانی مانگنے کی رنجش میں ملازمہ شبنم پر پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی متاثرہ گھریلو ملازمہ کو میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

    مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے،روسی صدر

    متاثرہ گھریلو ملازمہ کے اہلخانہ نے مکان مالکن شازیہ کے خلاف تھانہ نارتھ کینٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک نعمان کو گرفتار کرلیاپولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے خاتون کے جسم پر زخم گرم پانی کے ہیں ،پیٹرول ڈال کر جلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ، گرفتار ملزم نعمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

    ایلون مسک غزہ جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں،حماس

  • فائرنگ کے مختلف واقعات ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

    فائرنگ کے مختلف واقعات ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

    بنوں: تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جو پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔

    باغی ٹی وی: بنوں کے علاقے تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، وارد ات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا،مرنے والےاہلکار کی شناخت اشرف خان ولد ملک نیاز کے نام سےہوئی، جو منڈان روڈ پر پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا-

    الیکشن بروقت ہونے چاہئیں،نواز شریف بھرپورالیکشن مہم چلائیں گے،شہباز شریف

    دوسری جانب صادق آباد میں ماچھکہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا، مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہےماچھکہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، مقتولین گنے کی کٹائی کے لیے کچے کے علاقے میں گئے ہوئے تھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہےاہل علاقہ کے مطابق جاںبحق افراد گنے کی کٹائی کیلئے کچےکےعلاقے گئے تھے، کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

    توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس: احتساب عدالت جیل میں کیسز کی سماعت کرے …

  • ڈی جی خان :رجسٹری برانچ نائب قاصدوں اور مالی کے حوالے،رجسٹرارمفلوج،سائلین خوار،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

    ڈی جی خان :رجسٹری برانچ نائب قاصدوں اور مالی کے حوالے،رجسٹرارمفلوج،سائلین خوار،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

    ڈی جی خان،باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفےٰ کی رپورٹ)رجسٹری برانچ نائب قاصدوں اور مالی کے حوالے،رجسٹرارمفلوج،سائلین خوار،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی،سابقہ مالی اور ڈی سی آفس کے نائب قاصد آراوڈی کے تحت کلرک پروموٹ ہوئے تو انہیں ڈائریکٹ اہم پوسٹ والی جگہ رجسٹری برانچ میں تعینات کردیا گیا۔کوٹ چھٹہ میں مالی سے کلرک پروموٹ ہونے والا غلام حسین جورجسٹری کے کام کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہے ،وثیقہ نویسوں کے پاس جاکررجسٹریاں چیک کراتا ہے اوروثیقہ نویسوں کو سرکاری اہم ریکارڈ تک رسائی دے دی ہے
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں اندھیرنگری چوپٹ راج کی مثال سچ ثابت ہوچکی ہے ضلعی انتظامیہ کی غفلت یانااہلی یاپھر کچھ اور وجہ بھی ہوسکتی ہے ذرائع کابتانا ہے کہ ڈیرہ غازیخان رجسٹری برانچ کواس وقت عملاََ مالی اورنائب قاصدوں کے حوالے کردیاگیاہے ،سابقہ مالی اور ڈی سی آفس کے نائب قاصد آراوڈی کے تحت کلرک پروموٹ ہوئے تو انہیں ڈائریکٹ اہم پوسٹ رجسٹری برانچ میں تعینات کردیا گیاہے ،مالی،نائب قاصدسے پروموٹ ہونے والے کلرک رجسٹری برانچ کے کسی بھی کام سے واقف ہیں اور نہ ہی کسی دفترمیں بطورکلرک کام کرنے کا پہلے سے کوئی تجربہ ہے ،کلرک بھرتی ہوتے ہی رجسٹری برانچ پر مسلط کردیا گیا ،

    کوٹ چھٹہ میں بطورمالی کام کرنے والا غلام حسین کو رجسٹری کلرک بنادیا گیا ،ڈی سی آفس میں بطور نائب قاصدکام کرنے والے سلیم شاہ کوترقی دیکررجسٹری برانچ میں تھمب رجسٹر کی ذمہ داری دے گئی، اسی طرح ڈی سی آفس کے نائب قاصدآکاش محسن اور احسان کو بھی پروموشن دیکررجسٹری برانچ میں تعینات کردیا گیا ہے۔

    مالی سے کلرک پروموٹ ہونے والا غلام حسین جورجسٹری برانچ کے کام کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہے وہ وثیقہ نویسوں کے پاس جاکررجسٹریاں چیک کراتا ہے اوروثیقہ نویسوں کو سرکاری اہم ریکارڈ تک رسائی بھی دی ہوئی ہے ،جہاں ناتجربہ کارکلریکل سٹاف کی وجہ سے سائلین روزانہ دھکے کھارہے اور جنہیں گھنٹوں انتظارکی سولی پرلٹکایا جاتا ہے وہیں رجسٹراررجسٹری برانچ محمودالحسن کوبھی ان نااہل اناڑی کلرکوں نے مفلوج کردیا ہے ،جوسارادن آفس میں ان کا انتظارکرتا رہتا ہے لیکن پھربھی ان سے کوئی ڈھنگ سے کوئی کام نہیں ہوپاتا،

    دوسری طرف ذرائع کابتانا ہے کہ رجسٹراررجسٹری برانچ محمودالحسن چند دن میں ریٹائرڈہونے والے ہیں اور وہ خاموشی سے اس نااہل ٹولے کوبرداشت کئے ہوئے ہیں ،شہریوں نے ارباب اختیارسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

  • ڈی آئی خان :بہن کے قتل کا بدلہ، مقتولہ کےبھائی نے بہن کی ساس، سسر اور نند کو قتل کردیا

    ڈی آئی خان :بہن کے قتل کا بدلہ، مقتولہ کےبھائی نے بہن کی ساس، سسر اور نند کو قتل کردیا

    ڈی آئی خان ,باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)بہن کے قتل کا بدلہ، مقتولہ کےبھائی نے بہن کی ساس، سسر اور نند کو قتل کردیا،ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رحمانی خیل میں خواتین سمیت ایک ہی گھر کے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق تھانہ پنیالہ کی حدود رحمانی خیل میں خاوند نے اپنے گھر میں بے دردی سے اپنی بیوی کو قتل کیا۔جس کے بعد مقتولہ خاتون کے بھائی نے اپنے بہنوئی کے گھر آکر گھر میں موجود بہن کی ساس، سسر اور ایک نند کو قتل کر ڈالا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون حاملہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو قتل کرنے والا طوفان نامی شخص مختلف واقعات میں مفرور ہے۔

    ڈی ایس پی کاشف ستار کے مطابق پولیس موقعہ پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بعد ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔

    ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کردی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • سرگودھا:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت,امجد خان نیازی کے ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع

    سرگودھا:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت,امجد خان نیازی کے ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع

    سرگودھ، باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ)انسداد دہشتگردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کے ریمانڈ میں مزیدچارروز کی توسیع کے بعد 2 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے حکم دیدیا،

    سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو میانوالی پولیس نے 9 مئی اور 10 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں سات روزہ ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا،

    پولیس کی جانب سے مزید دس روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر فاضل عدالت کے جج ندیم طاہر سید نے پولیس کو چار روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے 2 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا،

    امجد خان نیازی نے 21 نومبر کو وکلاءکے ذریعے انسداد دہشتگری کی عدالت میں سرنڈر کیا تھا،گزشتہ روز پیشی کے موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کی جانب سے ایڈوکیٹ ملک جواد مظہر دھول اور ارشد علی خان نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔

  • ڈیرہ غازی خان : خواتین پر تشدد کی روک تھام کے اقدامات کئے جارہے ہیں-ثریا مجید رانا

    ڈیرہ غازی خان : خواتین پر تشدد کی روک تھام کے اقدامات کئے جارہے ہیں-ثریا مجید رانا

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈیرہ غازی خان میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے اقدامات کئے جارہے ہیں-ثریا مجید رانا
    ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر ڈیرہ غازی خان ثریا مجید رانا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسے کے تحت ویمن پروٹیکشن سنٹر کی زیر نگرانی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈویژنل ڈائریکٹر سجاد حیدر سپرا نے کی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاءاللہ بزدار،انچارج ماڈل چلڈرن ہومز محمد ابراہیم،سپرنٹنڈ نٹ دارالامان زرینہ بی بی،انچارج ورکنگ ویمن ہاسٹلز انیسہ فاطمہ،سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں تعینات دیگر ملازمین اور سول سوسائٹی کی خواتین شریک تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے قوانین سے متعلق آگاہی ضروری ہے جس کو سامنے رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں تقریبات کا سلسلہ شروع کیا گیا جو 10 دسمبر تک جاری رہے

  • ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے اشتہاری ملزمان حامد علی اور اعظم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کرکےلاہورایئرپورٹ منتقل کر دیا گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کومطلوب تھے، گرفتارملزمان کےخلاف قتل کی دفعات کےتحت مقدمات درج تھے ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے، انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لیے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے-

    نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کا نامناسب رویہ،قائمہ کمیٹی برہم