Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈیفنس کار حادثہ،عدالتی حکم پر ملزم افنان کی ہتھکڑی کھول دی گئی،ریمانڈ منظور

    ڈیفنس کار حادثہ،عدالتی حکم پر ملزم افنان کی ہتھکڑی کھول دی گئی،ریمانڈ منظور

    انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور ،ڈیفنس کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو ہلاک کرنے کا مقدمہ ،عدالت نے ملزم افنان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

    پولیس نے ملزم کا مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا ،پولیس نے عدالت میں کہا کہ ملزم افنان کی عمر کے تعین کا ٹیسٹ کروا لیا ہے رپورٹ آنی باقی ہے،جج نے استفسار کیا کہ اب آپکو جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے ، پولیس نے کہا کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامٹک ٹیسٹ کروانا ہے،ملزم بار بار اپنا بیان بدل رہا ہے اس وجہ سے پولی گرافک ٹیسٹ کروانا درکار ہے،ملزم افنان سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کرنی ہے، انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل کو جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی ،عدالتی حکم پر ملزم افنان کی ہتھکڑی کھول دی گئی

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سی ٹی او،ایس پی انویسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی ،جسٹس علی ضیاء باجوہ نے درخواست پر سماعت کی ،رانا سکندر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے ،جسمیں کہا گیا کہ پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے،چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا،سی ٹی او عدالت میں یقین دہانی کے باوجود بچوں کے نام سی آر او میں شامل کیے جا رہے ہیں، بچوں کے ابھی شناختی کارڈز بنے نہیں لیکن کریمنل ریکارڈ بنا رہا ہے، کم عمر ڈرائیورز کے نام کو کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کیا جائے،جن بچوں کا سی آر او میں شامل کیا گیا اسے خارج کیا جائے، کمسن موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے والوں کی سی آر او بنائی جا رہی ہے،عدالت نے کہا کہ سی ٹی او کہہ کر گیا کہ سی آر او نہیں کروائیں گئے،پہلے چھ اب کل پھر ایک شخص ہلاک ہو گیا،

    واضح رہے کہ ڈیفنس لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،کم عمر نوجوان نے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی ہے. ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں مرنیوالوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا

     عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

  • کرکٹر سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار گرفتار

    کرکٹر سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی ، کرکٹرصہیب مقصود اور عامر یامین نےسندھ پولیس پر رشوت وصولی کا الزام لگا دیا

    کرکٹر صہیب مقصود،عامر یامین کا کہنا ہے کہ کراچی سے ملتان جاتے ہوئے پولیس نے روکا اور رشوت طلب کی، پولیس اہلکاروں نے تعارف کرانے کے باوجود ہم سے رشوت لی، پولیس ہر پچاس کلو میٹر فاصلے پر روک کر رشوت لیتی ہے،
    اگر آپ انہیں رشوت دے دیتے ہیں تو 50 کلومیٹر کے بعد پھر وہ آپ کو روکیں گے اور پھر پیسے مانگیں گے۔پولیس آپ کو بغیر کسی وجہ کے پولیس اسٹیشن لے جانے کی دھمکی دیتی ہے۔صہیب مقصود نے کہا کہ سندھ پولیس میں کرپشن عروج پر ہے۔آئی جی سندھ نے عامر یامین کی شکایت کا نوٹس لےکر ڈی آئی جی بے نظیر آباد کو تحقیقات کا حکم دے دیا

    https://twitter.com/sohaibcricketer/status/1729219848230613220

    سکرنڈ کے قریب ہائی وے پر قومی کرکٹرز سے پولیس کی مبینہ رشوت وصولی کا واقعہ،قومی کرکٹرز سے مبینہ رشوت وصولی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا،ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی شہیدبینظیرآباد نے انکوائری رپورٹ مرتب کرلی، سکرنڈ تھانہ کے 04 پولیس اہلکار ملوث پائے گئے، اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے،

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

  • لاہور،نجی کالج کی بس پر گولیاں چل گئیں، دو طالبات زخمی

    لاہور،نجی کالج کی بس پر گولیاں چل گئیں، دو طالبات زخمی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، نجی کالج کی بس پر گولیاں چل گئیں، بس میں سوار دو طالبات زخمی ہو گئیں

    واقعہ ملتان روڈ پر پیش آیا ، نجی کالج کی بس پر موٹرسائیکل سوار افراد نے گولیاں چلائیں ، گولیاں لگنے سے دو طالبات عائشہ اور نمرہ زخمی ہوئیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا،

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ نامعلوم افراد نے کی بس میں سوار بچے سیر کے لئے کشمیر جا رہے تھے،

    تھانہ سندر کےقریب نامعلوم کار سواروں کی نجی کالج کی بس پر فائرنگ کا معاملہ ،سندر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا، مقدمہ زخمی طالبہ عائشہ کے بھائی سلیمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے اے ایس پی رائیونڈ شاہ رخ خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جارہے ہیں،ایس پی صد سدرہ خان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔درج مقدمے میں کہا گیا کہ حبیب آباد تحصیل پتوکی ضلع قصور کا رہائشی ہوں،چھوٹی بہن پنجاب کالج کے ٹرپ پر آزاد کشمیر جا رہی تھی،ملتان روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائر کئے، ایک گولی میری بہن کو لگی،نمرہ کو بھی گولی لگی، دونوں کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا.

    دوسری جانب ملزم کو تھانے لے جانے والی موبائل پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں انتہائی خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور تفتیش کیلئے ملزم کو تھانہ گجرپورہ لے کر جا رہے تھے کہ ملزم کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لئے حملہ کر دیا، اس دوران پولیس نے بھی فائرنگ کی، تاہم ڈاکو ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم اس کی موت ہو گئی،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے ہلاک ملزم رضی ڈکیتی سمیت پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا

    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

  • منشیات کے بین الاصوبائی سمگلر کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا

    منشیات کے بین الاصوبائی سمگلر کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا

    منشیات کے بین الاصوبائی سمگلر کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی گئی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ عثمان ولی خان کی زیر نگرانی ماڈل کرمینل ٹرائل کورٹ ڈیرہ کے سپیشل جج 1 میاں محمود نے مزد ا ٹرک میں کروڑوں روپے مالیت کی 156 کلو گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں ایک مجرم غلام علی کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ساتھی مفرور ملزم محمد اسلم کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ،

    مقدمہ کی سماعت کے موقع پر حاجی محمد آصف کروڑی اور سنیئر پپلک پراسیکیوٹر محمد شکیل احمد شیخ نے عدالت کی رہنمائی کی۔استغاثہ کے مطابق25 اکتوبر سال 2021 کو درابن پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بھاری مقدار میں منشیات کوئٹہ سے براستہ ڈیرہ اسماعیل خان سمگلنگ کی کوششیں کی جائیگی، اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ درابن بمعہ دیگر پولیس نفری کو الرٹ کیا گیا، کاروائی میں پولیس نے درابن ڈی آئی خان روڈ پر ناکہ بندی سخت کردی ، اس دوران درابن درازندہ روڈ پولیس چوکی کے قریب مزدا ٹرک گاڑی نمبر CJY0865 سندھ کو روکا ،ڈرائیور کواتارنے پر اس نے اپنا نام غلام علی ولد نواز علی قوم درس سکنہ مٹیاری حیدر آباد سندھ بتایا ،تلاشی لینے پر مزدا ٹرک میں گھریلو سامان صوفہ سیٹ ،الماری ،چارپائی ،موٹرسائیکل اور دیگر گھریلو سامان موجود تھا ، بلٹی پربلی حیدری گذز فارورڈنگ ایجنسی کوئٹہ بلٹی نمبر3923 بنام خلیق الرحمان مورخہ 23.10.2021 ملٹری فارم آفیسر کوئٹہ خلیق الرحمان کا سامان کوئٹہ سے اوکاڑہ جانا تحریر تھا ۔

    مزدا ٹرک کو مزید چیک کرنے پر ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 156 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی جس کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی گئی ۔پولیس نے ڈرائیور غلام علی کو موقع سے گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعہ 9(D)CNSAدرج کرلیا ،مقدمہ کی سماعت کے دوران ڈرائیور غلام علی کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے عمر قید سخت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا جبکہ اس کے ساتھی ملزم محمد اسلم ولد خادم ح قوم بھٹی سکنہ محلہ رشید آباد ٹنڈو آدم ضلع سانگھڑ صوبہ سندھ کو مفرور گردانتے ہوئے اس کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

    سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

    سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

  • اے این ایف کی40 کاروائیاں، 33 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

    اے این ایف کی40 کاروائیاں، 33 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے40کارروائیوں کے دوران159.701ملین ڈالر مالیت کی 2053.463کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ کاروائیوں میں ایک خاتون اور ایک غیر ملکی (افغان)باشندے سمیت 33 ملزمان کو گرفتار جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 17 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 576.834کلوگرام افیون،89.992 کلو گرام ہیروئن، 1297.06 کلوگرام چرس، 75 کلوگرام ایمفیٹامائن ،14.287 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 060 گرام ایکسٹیسی گولیاں (100عدد) اور 230گرام ویڈ شامل ہیں۔

    بلوچستان نے 8 کاروائیوں میں1797 کلوگرام منشیات برآمد کر کے ایک افغان باشندے سمیت 4ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔ برآمدہ منشیات میں 520کلو گرام افیون ، 80کلو گرام ہیروئن ،1118کلوگرام چرس، 4 کلوگرام میتھ اور75کلو گرام ایمفیٹامائن شامل ہے ۔ پنجاب نے 9 کاروائیوں کے دوران 38.356کلوگرام منشیات برآمدکر کے 8 ملزمان کو گرفتارکیاجبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعما ل ہونے والی 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں792 گرام ہیروئن،33.600کلوگرام چرس، 3.734کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس ) اور 230گرام ویڈ شامل ہے۔

    خیبر پختونخوا نے 9 کاروائیوں کے دوران 39.743کلوگرام منشیات برآمدکرکے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے4 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔برآمدہ منشیات میں6.800 کلو گرام ہیروئن ، 27.6 کلوگرام چرس،5.343 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور ایک عدد 9 ایم ایم پستول شامل ہے۔ سندھ نے4 کاروائیوں کے دوران 38.1 کلوگرام منشیات برآمدکر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیاجبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔ برآمدہ منشیات میں2.400کلوگرام ہیروئن اور 35.700 کلوگرام چرس شامل ہے۔راولپنڈی نے 10 کاروائیوں کے دوران 140.264 کلوگرام منشیات برآمد کرکے ایک خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر کے4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں56.834 کلوگرام افیون ، 82.160 گرام چرس، 1.210 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس ) اور 060 گرام ایکسٹیسی (100عدد) گولیاں شامل ہے۔تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

  • اپر چترال : سور لاسپور میں  درخت کے تنازعہ ایک شحص قتل دو زحمی

    اپر چترال : سور لاسپور میں درخت کے تنازعہ ایک شحص قتل دو زحمی

    ضلع اپر چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی ) وادی سور لاسپور میں درخت کے تنازعے پر ایک شحص قتل جبکہ دو زحمی ہوئے۔ ایس ایچ او تھانہ لاسپور کے مطابق نیت مراد ولد عبدالرحمت خان سکنہ سور لاسپور کا گوہر رحمان ولد بلبل وغیرہ کے ساتھ بید کی درخت جسے مقامی زبان میں تیلی کہتے ہیں اس درخت پر ان کا تنازعہ چل رہا تھا۔

    جس پر آج صبح ملزمان گوہر رحمان ولد بلبل ، ضیاع الرحمان ، فیض الرحمان، پسران گوہر رحمان کے ساتھ جھگڑا ہوا اور اس دوران ملزم نے ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں نیت مراد ولد بلبل کو قتل کیا گیا جبکہ محالف گروپ میں مسماۃ ژور بی بی زوجہ گوہر رحمان اور ضیاء الرحمان ولد گوہر رحمان زحمی ہوئے۔

    وقوعہ کے بعد دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دو ملزمان ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تھانہ لاسپور پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ302 مقدمہ درج کیا ہے جبکہ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے اور فرارشدہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔

  • خود کو وزیراعلیٰ پنجاب کا رشتے دار کہنے والا گرفتار

    خود کو وزیراعلیٰ پنجاب کا رشتے دار کہنے والا گرفتار

    وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے نام کا غلط استعمال کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے ملزم یسین کو لاہورپولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔پولیس نے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی۔

    واضح رہے کہ ملزم یسین نے وزیر اعلی پنجاب کا نام استعمال کر کے پولیس پر دباؤ ڈالا اور ڈرائیونگ کرنے والی کم عمر بچی کو وزیراعلی کا رشتہ دار ظاہر کیا اور بچی کو چھوڑنے کے لیے پولیس کو دھمکیاں دیں۔ملزم یسین نے وزیراعلی کا نام استعمال کرکے کم عمر بچی کو چھوڑنے کے حوالے سے پولیس کو دھمکیاں دینے کی وڈیو وائرل ہوئی،جس پروزیر اعلی محسن نقوی نے فوری نوٹس لے کر پولیس کو غلط بیانی اورکار سرکار میں مداخلت پر کارروائی کا حکم دیا۔اس ضمن میں پولیس نے ملزم کا کھوج لگا کر گرفتار کیا اور مزید کارروائی شروع کردی ہے

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

  • میرپورخاص:شہر میں چوری اور لوٹ مار کا سلسلہ زور پکڑ گیا

    میرپورخاص:شہر میں چوری اور لوٹ مار کا سلسلہ زور پکڑ گیا

    میرپورخاصَ،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص میں چوری اور لوٹ مار کا سلسلہ زور پکڑ گیا ۔

    شہریوں کی روزمرہ قیمتی اشیاء اور پیسہ لوٹا جارہا ہے چار روز قبل شادی میں گئی ایک فیملی کے گھر میں چوری ہوگئی انتہائی سمجھدار چوروں نے گھر کی چھت کے راستے سے آکر کمرے کا تالہ توڑا الماری کا تالہ توڑا اور 180000 روپےکیش لے اڑے ۔

    گھر کے مالک جمیل احمد ولد نثار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوروں نے کنڈا کاٹا ہے اورپھر الماری کا تالہ توڑ کر میری کاروباری رقم 180000 روپےلے گئے اس موقع پہ جمیل احمد آبدیدہ ہوگیا ،

    جمیل احمد نے مزید بتایا کہ مہران تھانے میں رپورٹ کی ہے مہران تھانے کے ڈیوٹی افسر نے رپورٹ روزنامچے میں درج کی مگر اسکے علاوہ اس واقعے پر تاحال میرپورخاص پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی

    اسی طرح کا ایک اور واقعہ سٹیلائٹ ٹاؤن گرلز ووکیشنل اسکول کے سامنے پیش آیا جہاں مرغی کا کیش جمع کرنے والے ایک شخص سے نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر اس شخص کا تمام کیش اور موبائل لے اڑے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کے اپنی روزانہ کی کارروائی کی اور اسکے آگے پولیس کچھ نہیں کرسکی ۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی آمد آمد ہے سڑکیں اور راستے ویران ہوجاتے ہیں۔پھر انہی راستوں پر چور اور لٹیرے دندناتے پھرتے ہیں اور بیچارے شہری اپنی رقم موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردئیے جاتے ہیں ۔

    پولیس کو معمول سے زیادہ گشت اور ایسی جگہوں پہ عارضی چیکنگ پوسٹ بنانی ہوگی،جہاں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے زیادہ خدشات ہوں-

  • چنیوٹ :تھانہ کانڈیوال پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

    چنیوٹ :تھانہ کانڈیوال پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

    چنیوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طاہر سیال )تھانہ کانڈیوال پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ،قریبی رشتہ داروں نے گھریلو جھگڑے پر 35 سالہ فاطمہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کیا،30 اکتوبر پولیس کو موضع کلور سے ایک خاتون کے قتل کی اطلاع موصول ہوئی،نامعلوم ملزمان نے فاطمہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کیا تھا

    واقعہ کی بابت تھانہ کانڈیوال میں مقدمہ نمبر 370/23 بجرم 302/34 ت پ درج ہو گیا،ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی

    ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال انسپکٹر صفدر حسین ہمراہی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی و ہیومن انٹیلی جنس استعمال کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا
    دوران انٹیروگیشن ملزمان الطاف اور سراج نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گھریلو جھگڑے پر فاطمہ بی بی کو قتل کیا تھا

    ڈی پی او چنیوٹ نے اس موقع پر کہا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،ڈی پی او عبداللہ احمد کی طرف سے پولیس ٹیم میں شامل پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے انعام کا اعلان

  • قصور:خادمین حج کے ویزوں جھانسہ،شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والا فراڈیا گرفتار

    قصور:خادمین حج کے ویزوں جھانسہ،شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والا فراڈیا گرفتار

    قصور ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) خادمین حج کے ویزوں کاجھانسہ،شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والا فراڈیا گرفتار
    قصور شہر میں( امیر اینڈ سنز ) کے نام سے طیب شاہ اور ناصر حسین نے خادمین حج کے ویزوں کا جھانسہ دے کر متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے مرکزی ملزم طیب شاہ کو ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا ،طیب شاہ اور ناصر حسین کو ایف ائی اے نےٹھوکر نیاز بیگ لاہورسے گرفتار کیاگیا۔
    تفصیلات کے مطابق فراڈیہ گروپ نے حج کے ایام سے کچھ عرصہ قبل شہر بھر میں ویزوں کے حصول کے بینرز لگائے تھے اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے پاسپورٹ اور پیسے جمع کروا دیے تھے مگر یہ دھوکے باز راتوں رات پاسپورٹ سڑک پر پھینک کر 10 کروڑ سے زائد کی رقم لے گئے۔

    متاثرین کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے متاثرین سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ متاثرین کے مطابق انہیں عمر بھر کی جمع کی گئی رقم سے ہاتھ دھونا پڑا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک وقت کی روٹی کے لیے بھی پیسے نہیں مگر ہم نے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا۔

    اب ایف آئی اے کے اس ایکشن سے متاثرین کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ اب ان کو امید ہےکہ ان کی لوٹی گئی رقم واپس مل جائے گی