Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈی جی خان: ٹریکٹر ٹرالیوں سےہونیوالے حادثات اور کیمونٹی سیفٹی بارے اہم فیصلے کئے گئے

    ڈی جی خان: ٹریکٹر ٹرالیوں سےہونیوالے حادثات اور کیمونٹی سیفٹی بارے اہم فیصلے کئے گئے

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹریکٹر ٹرالیوں سےہونیوالےحادثات اور کیمونٹی سیفٹی بارے اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجنیئر احمد کمال نے حادثات روک تھام بارے بریفنگ دی۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ دور حاضر میں حادثات کا بڑھنا لمحہ فکریہ ہے،حکومت پنجاب نے شہریوں کوحادثات سے بچانے کیلئے جدید سیفٹی میئرز متعارف کروائے ہیں،ضلع میں سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے،کسی بھی ایمرجنسی میں ریسکیو1122کیساتھ رابطے میں رہنا ضروری ہے،

    ڈی سی ڈیرہ غازی خان نے کہا ریفلیکٹرز اور حفاظتی اقدامات کے بغیر کسی ٹریکٹر ٹرالی کو سڑک پر نہ آنے دیاجائے،شہریوں اور تمام سٹیک ہولڈرز میں حادثات بچاؤ بارے آگاہی دی جائے،

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں484ٹریکٹر ٹرالی حادثات سے580افراد متاثر ہوئے،327کو موقع پر طبی امداد دی گئی ہے۔

  • پسرور:تھانہ سبزپیر میں ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی کھلی کچہری

    پسرور:تھانہ سبزپیر میں ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی کھلی کچہری

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) پسرور،تھانہ سبزپیر میں ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی کھلی کچہری-
    ڈی پی او سیالکوٹ محمدحسن اقبال کی جانب سے تھانہ سبزپیر میں لگائی گئی کھلی کچہری میں سائلین کی جانب سے شکایات کے انبار. زیادہ تر سائلین کی شکایات پولیس کے عدم تعاون کی تھیں، درخواستوں پر کارروائی نہ ہونے اور FIR کے اندراج کے بعد ملزمان کی عدم گرفتاری بارے کی گئیں.

    علاقہ میں ہونیوالی بڑی ڈکیتیوں کے متاثرین بھی ڈاکووُں کی گرفتاری نہ ہونے پر شکایات لیکر پیش ہوئے جس پر پولیس کو کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی.

    ڈی پی او نے تمام سائلین کی شکایات توجہ سے سنیں اور کارروائی کے قابل درخواستوں کے بارے فوری احکامات جاری کئے اور ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو سائلین کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی.

  • کشمور:پرائیویٹ سکول کی ٹیچر،22 سالہ لڑکی حادثہ میں جاں بحق

    کشمور:پرائیویٹ سکول کی ٹیچر،22 سالہ لڑکی حادثہ میں جاں بحق

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )کشمور میں فاروقی پیٹرول پمپ کے قریب روڈ حادثے میں 22 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی،

    کشمور پرائیویٹ سکول کے ٹیچر صبح سکول جا رہی تھی کہ سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرک کے نیچے آکر کچلی گئی ،جسے ورثاء زخمی حالت میں کشمور تعلقہ اسپتال لیکر آئے،جہاں پر ڈاکٹروں نے کہا کہ لڑکی دم توڑچکی ہے ،جب کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،

    کشمور پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا،جب لڑ کی کی لاش اس کےگھر پہنچی پر گھر میں کہرام مچ گیا ،آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا تھا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے.

  • اوچ شریف :تھانہ میں ٹاؤٹ مافیا کاراج، تاش پر جواء کھیلنے والے اور منشیات فروش بے لگام

    اوچ شریف :تھانہ میں ٹاؤٹ مافیا کاراج، تاش پر جواء کھیلنے والے اور منشیات فروش بے لگام

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )تھانہ اوچ شریف میں ٹاؤٹ مافیا کاراج، تاش پر جواء کھیلنے والے اور منشیات فروش بے لگام
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف تھانہ کی حدود میں پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے تاش کے پتوں پر لاکھوں روپے کا سرعام جوا جاری ہے کیونکہ پولیس افسران مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کرکے خود منشیات فروشوں اور جواریوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

    اوچ شریف شہر کے مختلف محلوں شمیم آباد، اکبر ٹاؤن ،اوچموغلہ ،للو والی پل، شمس کالونی، بلوچاں محلہ میں جوابلاروک ٹوک جاری ہے ،دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جوا کے اڈوں پر جسم فروشی کا مکروہ دھندہ بھی جاری ہے جہاں جرائم پیشہ افراد رات بھر شراب و شباب کی محفلیں سجاتے ہیں

    اس کے علاوہ ذرائع کا بتانا ہے کہ باقاعدہ منتھلی کے عوض پابندی کے باوجود سرعام گٹکا، مین پڑی اور مختلف قسم کی منشیات کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری ہے جس کے سبب نوجوان اور کم عمر بچے نشے کی بری لت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

    اکثر جگہوں پر چرس افیون سمیت نشے کی مختلف اقسام کی فروخت پولیس کی آشیرباد سے جاری ہے۔ تاش کے پتوں اور دیگر جوئے کے سبب شہر میں جرائم پیشہ افراد، نشے کی حالت میں راتوں کو دیر تک سڑکوں پر گھومتے نظر آتے ہیں جبکہ شریف شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا ہے۔

    شہریوں جاوید اقبال،سمیع اللہ، ولید، فرحان، مبین، اسد اللہ، اکرام،اختر،عارف،شبیر ودیگر نے آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سے فوری نوٹس لے کر کرپٹ عناصرکی سرپرستی میں چلنے والے ان اڈوں کو بند کروانے اور اس مکروہ دھندہ میں پولیس کی وردی میں چھپے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور :احاطہ کچہری میں 16 سالہ ملزم پولیس کی حراست میں قتل

    قصور :احاطہ کچہری میں 16 سالہ ملزم پولیس کی حراست میں قتل

    قصور ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھوکی رپورٹ)احاطہ کچہری میں 16 سالہ ملزم پولیس کی حراست میں قتل
    تفصیل کے مطابق احاطہ کچہری میںقتل کامعاملہ، 16 سالہ افضل اور اس کے ساتھی نے تین ماہ قبل 6 سالہ بچے کو قتل کیا تھا جس پر تھانہ مصطفی آباد میں قتل کا مقدمہ درج تھا

    اور آج ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیشی پر آیا ہوا تھا جہاں پر زیر حراست ملزمان پر 6 سالہ مقتول کے لواحقین نے بدلہ لینے کیلئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں افضل موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا ملزم شدید زخمی ہوا۔

    فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا

  • سرگودھا : تحصیل کوٹ مومن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    سرگودھا : تحصیل کوٹ مومن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنواجالپ) تحصیل کوٹ مومن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
    سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد سفیر کے نام سے ہوئی ہے ،

    محمد سفیر کوٹ مومن سے بھاگٹانوالا کے قریب قتل ہوا، قاتل موقع سے فرار ہوگئے،

    مقتول محمد سفیر رحیم پور کا رہائشی تھا۔

  • سرگودھا۔کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ گرفتار

    سرگودھا۔کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ گرفتار
    تفصیل کے مطابق تھانہ اربن ایریا کے علاقے ٹوانہ پارک میں ملزم کاشف فاروق نے اڑھائی سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی اور فرار ہوگیا تھا،

    نگران وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے کر آر پی او سرگودھا سے واقع کی رپورٹ طلب کی ،آر پی او شارق کمال صدیقی ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ متاثرہ بچی کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے،

    آر پی او کی لواحقین سے خیریت دریافت اور انصاف کی یقین دہانی

  • رینجر اہلکار اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھت  سے گر کر جاں بحق

    رینجر اہلکار اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھت سے گر کر جاں بحق

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھت پر جاتے ہوئے رینجر اہلکار پھسل کر نیچے گرنے سے انتقال کر گیا-

    ذرائع کے مطابق رینجر اہلکار اسلام آباد ہائیکورٹ کی دوسری منزل سے نیچے گر کر انتقال کرگیا، رینجر اہلکار کے گرنے کا واقعہ شام کے وقت ڈیوٹی تبدیلی کے وقت پیش آیا، رینجر اہلکار دوسری منزل سے نیچے گرا جس کے فوری بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم رینجر اہلکار جانبر نہ ہو سکا۔
    https://x.com/ICT_Police/status/1726650144656113722?s=20
    ترجمان اسلام آبادپولیس کے مطابق دوران ڈیوٹی رینجر اہلکار حادثاتی طور پر ہائی کورٹ کی چھت سے گر کر زخمی ہو گیا زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا جاں بحق ہونے والے رینجر اہلکار عطا اللہ کے پوسٹمارٹم اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیادتی کا شکار ڈھائی سالہ بچی کی عیادت

    لاہور: بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پانچوں اضلاع میں سکیننگ میٹر نصب

    میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنیوالا لیڈی گینگ کو گرفتار

  • میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنیوالا لیڈی گینگ کو گرفتار

    میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنیوالا لیڈی گینگ کو گرفتار

    راولپنڈی: میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والے لیڈی گینگ کو گرفتار کرکے ان سے دو مسروقہ موبائل اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گینگ کی ارکان میٹروبس پر سوار ہوکر دیگر خواتین کے ساتھ واردات کرتی تھیں،وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والے لیڈیز گینگ کو گرفتار کر لیا،لیڈی گینگ کی گرفتار ارکان کی شناخت مریم، مختیاراں اور صنم کے نام سے ہوئی، گینگ وارث خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا-

    پولیس کے مطابق لیڈی گینگ کا ٹارگٹ میٹروبس پر سوار ہونے والی خواتین ہوتی تھیں، لیڈی گینگ نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مطلوب و متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ایچ او وارث خان اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ گینگ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

    لاہور: بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پانچوں اضلاع میں سکیننگ میٹر نصب

    دوسری جانب لاہور میں پولیس نے لون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوزبنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس پی) آرگنائزڈ کرائم فرقان بلال نے بتایاکہ گرفتار ملزمان انٹرنیٹ پر لون ایپ کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتے تھے،ملزمان قرضہ لینے والی فیملیز کو ویڈیو کال کر کے اسکرین شارٹ لیتے اور خواتین کی تصاویرایڈٹ کرکے بلیک میل کرتے تھےملزمان بلیک میل کر کے بھاری رقم وصول کرتے تھے ملزمان سے 6 لیپ ٹاپ، ایڈٹ کرنے والی ڈیوائس اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی ہے۔

    سیکریٹری وزارتِ اطلاعات ظہور احمد عہدے سے فارغ

  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیادتی کا شکار ڈھائی سالہ بچی کی عیادت

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیادتی کا شکار ڈھائی سالہ بچی کی عیادت

    سرگودھا میں زیادتی کا شکار ڈھائی سالہ بچی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال جاکر متاثرہ کی عیادت اور والدین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی متاثرہ بچی حلیمہ فاطمہ کی عیادت کیلیے ڈی ایچ کیو سرگودھا اسپتال پہنچے اور والدین و متاثرہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیامحسن نقوی نے انتظامی افسران کو بچی کی ہر ممکن مدد کی فراہمی کی ہدایت کی بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات ہونا افسوسناک ہے، پنجاب پولیس بہترین اندازمیں کام کررہی ہے کوشش ہےکہ ملزم کو سخت سے سخت سزاملے، قانون پرعمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے، ملزم کوایسی سزادی جائےکہ کوئی دوبارہ ایسےجرم کا نہ سوچے،ساتھ وزیراعلیٰ نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے فراہم سہولیات کے بارے معلومات حاصل کیں –

    لون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا

    sargodha
    واضح رہے کہ سال 2021 میں بھی سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی کے علاقہ میں اڑھائی سالہ بچی کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا جس کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس نے واقعہ رپورٹ کر کے متاثرہ بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا تھا اور واردات میں ملوث ملزم کو حراست میں لے کر کارروائی کی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے گا ڈی پی او میانوالی کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم چین سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

    ہسپتال یا ریپ کا مرکز،خاتون کے ساتھ ڈاکٹر سمیت طبی عملے کی زیادتی،ویڈیو بھی …