Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز  کا آپریشن،انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 4 ہلاک

    شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 4 ہلاک

    شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع خیسور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے،جس میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ (HVT)، دہشت گردی کے سرغنہ ابراہیم موسی، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے آس پاس کے علاقوں کی صفائی کی جا رہی ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    ٹیکس فراڈ میں ملوث 20 سے زائد کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل

    ایک دھیلے کا الزام ثابت نہ ہونا عوام کی خدمت کاانعام ہے،شہباز شریف

    خدا ہمیں اس وقت سے پناہ دے جب ہم کسی کے لاڈلے بنیں،خورشید شاہ

  • ٹیکس فراڈ میں ملوث 20 سے زائد  کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل

    ٹیکس فراڈ میں ملوث 20 سے زائد کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریجنل ٹیکس آفس ون نے کارروائی کرتے ہوئےے ٹیکس فراڈ میں ملوث 20 سے زائد کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کردی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایک کمپنی کے مالکان کے خلاف تحقیقات میں ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والی کمپنی کا پتہ ملا، کراچی سمیت پنجاب تک جعلی سیلز ٹیکس انوائس بیچنے والا نیٹ ورک سامنے آیا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات کی گئی، کمپنیوں نے 314 ارب روپےکا ٹیکس فراڈ کرکے ریفنڈ حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم ٹیکس فراڈ میں ملوث متعدد کمپنیوں نے ریفنڈواپس کرنا شروع کردیاملک بھر کے ٹیکس ڈیٹا تک رسائی کے بعد ملزمان تک پہنچے، ایک کمپنی کے دفتر سے ٹیکس ریٹرن فائل کیےگئے، مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

    وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ چیلنج کردیا

    دوسری جانب دو روز قبل ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹلی جنس و انوسٹی گیشن آئی آر نے راولپنڈی کے علاقے تھانہ صادق آباد کی حدود سے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز کے کاروبار میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کیا تھا ، ایف بی آر کے مطابق ملزم کئی ماہ سے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد اور کمپنیوں کو اربوں روپے کے جعلی سیلز ٹیکس انوئسز تیار کر کے دیتا رہا۔ شکیل نامی ملزم نے اسلام آباد کے پوش علاقے میں دفتر بنا رکھا تھا اور کافی عرصے سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا متعلقہ عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش جاری ہے،تحقیقات کے بعد مزید انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    پولیس وین لوٹنے کے بعد ڈاکوؤں کا اہلکاروں پر بدترین تشدد

  • ڈسکہ :تھانہ موترہ کی حدود میں تھانہ محررنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدیدزخمی

    ڈسکہ :تھانہ موترہ کی حدود میں تھانہ محررنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدیدزخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)ڈسکہ تھانہ موترہ کے علاقہ پولیس نہر بی ار بی کی پٹری پر ہیڈ کانسٹبل نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی

    ہیڈ کانسٹبل شہباز خان تھانہ صدر ڈسکہ میں بطور محرر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے،محرر شہباز خان چھٹی پر گھر کی جانب جا رہا تھا،واقعہ تھانہ موترہ کی حدود میں نہر کی پٹری پر پیش آیا

    زخمی محرر کو ریسکیو1122 نے طبعی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا

  • چترال:سینئر صحافی پر تشدد کی مذمت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ چیرمین سی ڈی ایم۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

    چترال:سینئر صحافی پر تشدد کی مذمت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ چیرمین سی ڈی ایم۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)چترال بونی شندور سڑک پر عمرجان کمپنی کی جانب سے غیر معیاری کام کی ویڈیو بنانے پر صحافی پر تشدد کرنے کی مذمت اعلے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ چیرمین سی ڈی ایم۔وقاص احمد ایڈوکیٹ
    تفصیل کے مطابق سی ڈی ایم یعنی چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ کے زیر اہتمام چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے سی ڈی ایم کے چیرمین معروف قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ، عنایت اللہ اسیر، مولانا اسرار الدین الہلال خطیب بازار مسجد، ممتاز حسین پاور ضلع اپر چترال، غازی خان گزین یارخون، صاحب نور خان پاور، تحریک تحفظ چترال کے نمائندوں، تاجر یونین، ڈرائیور یونین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سینر صحافی گل حماد فاروقی پر ناقص کام کی ویڈیو بناتے ہوئے عمر جان کمپنی کے مزدوروں کے نا م پر غنڈوں کی جانب سے تشدد اور قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع اپر اور لوئر چترال کے لاکھوں لوگ گواہ ہیں کہ چترال بونی شندور سڑک پر عمر جان کمپنی کی جانب سے نہایت ناقص اور غیر معیاری کام ہورہا ہے۔ حتیِ کہ اس ٹھیکیدار کی جانب سے زیر تعمیر سڑک پر پانی بھی نہیں چڑھکایاجاتا جس کی وجہ سے اس سڑک پر سفر کرنے والے اور آس پاس رہنے والے لوگ مٹی اور گرد و غبار کی وجہ سے نہایت مشکلات سے دوچار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمرجان کمپنی نے غیر قانونی طور پر حفاظتی دیواروں ، کلورٹ، نکاسی آب اور دیگر کاموں کا ٹھیکہ سبلٹ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چھوٹے ٹھیکیداروں کو دیا ہے جس کی وجہ سے اس کام کا معیار اتنا ناقص ہے کہ ابھی سے ان کی حفاظتی دیواریں گرنا شروع ہوچکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حفاظتی دیواروں کی تعمیر میں ریت نہایت ناقص اور مٹی آلود ہونے کے ساتھ ساتھ سیمنٹ بھی کم استعمال کرتے ہیں اور مکسر مشین کی بجائے ہاتھ سے مسالہ بناتے ہیں جسے نہ مکس کرتے ہیں اور نہ سیمنٹ کے کام پر ترائی یعنی پانی ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے وہ جل کر چند دنوں میں خاکستر ہوجاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حفاظتی دیواروں کی تعمیر میں سارا کچرا ڈال کر بھرا جاتا ہے اور پتھروں کی بھی کوئی ایک جیسی ساخت نہیں ہوتی، جسے باہر سے سیمنٹ سے چھپاتے ہیں اور باہر سے دیکھنے والے کو یوں لگتا ہے کہ ساری دیوار سیمنٹ سے بنی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کا کنکریٹ پلانٹ بھی نہایت غیر معیاری اور ناقص ہے۔

    جس دن یہ واقعہ پیش آیا اسی دن صحافی حضرات ریشن سے لوئر چترال آرہے تھے کہ کاری سے نیچے سڑک پر کنکریٹ کا کام ہورہا تھا جس کی وجہ سے راستہ بند تھا۔ صحافی نے نیچے جاکر راستہ کھلنے کی معلومات حاصل کرنا چاہیں اس دوران دیکھا کہ سڑک پر کافی مٹی پڑی ہے اور وہ کنکریٹ والا مسالہ بھی نہایت خشک تھا۔ صحافی نے وہاں موجود مصطفے نامی منشی سے جب سوال پوچھا کہ خشک سڑک جس پر مٹی بھِی پڑی ہے اس پر کیوں مسالہ ڈالاجاتا ہے جو کہ وہ بھی خشک ہے تو مصطفے کا جواب تھا کہ تم کیا جانتے ہو۔

    جب صحافی نے اس کی تصاویر اور ویڈیو بنانے لگا تو مصطفے نے اسے منع کیا۔ اس دوران صحافی نے ویڈیو بنانا شروع کیا جس پر مصطفےِ نے وہاں موجود صدیق اللہ نامی ایک مزدور جس کا بڑا بھائی قیوم بھِی عمر جان کمپنی کا پی ٹی ٹھیکیدار ہے اسے کہا کہ فاروقی کو قتل کرو میں ذمہ دار ہوں۔ اور صدیق اللہ نامی مزدور نے صحافی پر حملہ کرکے اسے بکسن اور مکوں سے منہ پر مارا جس کی وجہ سے وہ درد سے بے تاب ہوگیا اور اس سے موبائل بھی چھین کر توڑا۔ اسی دوران اسی مزدور نے لوہے کا راڈ اٹھا کر صحافی کے سر پر مارنے لگا کہ اچانک راستہ کھل گیا اور ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی آکر انہوں نے اسے بچالیا۔ تاہم دیگر مزدروں نے بھِی بلچے اور لوہے کا راڈ اٹھاکر اسے دھمکی دی کہ اگر دوبارہ اس ناقص کام کی ویڈیو بنانے لگے تو ہم تمہیں قتل کریں گے۔

    وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ صحافی کے درخواست پر ان لوگوں پر مقدمہ درج ہوچکا ہے ہم اس پر بات نہِیں کرنا چاہتے مگر گزشتہ روز عمر جان کے ایک پی ٹی ٹھیکیدار جو معراج احمد نام ہے مروہی کا باشندہ اور عمرجان کمپنی کے مزدور اور عملہ اس کے مکان میں کرایہ دار ہیں اس نے اپنے ڈرائیور، مستری اور چند لوگ اپنے ساتھ لائے جو خود کو چترال کے سول سوسائٹی کے نمائندے ظاہر کررہے تھے جس میں دو افراد افغان مہاجر لگتے تھے اور انہوں نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گل حماد فاروقی پر الٹا الزام لگاکر کہا کہ اس نے مزدوروں کو چور چور کہا ہے اور انہیں گالی گلوچ کرکے ان کی توہین کی ہے جس پر صحافی ان مزدوروں سے معافی مانگے۔

    یہ نہایت افسوس ناک اور شرمناک عمل ہے کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ یہ سب عمرجان کمپنی کے کارندے ہیں جنہوں نے پہلے بھِی لوگوں کے ساتھ اسی قسم کی بد زبانی کی ہے۔

    مولانا اسرار الدین الہلال نے کہا کہ میں نے جمعہ کے خطبہ میں بھِی اس بات کی مذمت کرتے ہوئے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ عمرجان کمپنی کو پابند کیا جائے کہ وہ معیاری کام کرے اور ان کے غنڈوں کو اس بات سے روک دے کہ عزت دار لوگوں پر ہاتھ اٹھائے۔ اگر وہ غیر معیاری کام جاری رکھے تو اس کیلئے ہم اعلےِ حکام کے دروازےکھٹکائیں گے۔

    پریس کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ سی ڈی ایم ایک رضاکار تنظیم ہے جس کے تمام اراکین سڑکوں کی بہتری کیلیے مختلف فورم پر اواز اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایم کے اراکین نے ایک مرتبہ این ایچ اے کے پراجیکٹ ڈایریکٹر کے دفتر جاکر اس سے شکایت کہ اس سڑک کی نگرانی کرنے والے نیسپاک کی جانب سے کنسلٹنٹ ، ریذیڈنٹ انجنیر عرفان الحق کو ایک مرتبہ بھی سڑک پر نہیں دیکھا گیا کہ وہ جاری کام کا معائنہ کرتا ہو اور کمپنی کے پی ٹی ٹھیکیداران کھلم کھلا غیر معیاری اور نہایت ناقص کام کررہے ہیں جس پر پراجیکٹ ڈایریکٹر نے کہا کہ کنسلٹنٹ عرفان الحق کو اگر معاف ہی کرلو تو اچھا ہوگا کیونکہ وہ بیمار ہے اور دھوپ میں چل پھرنے کا قابل نہیں ہے جس پر سی ڈی ایم کے اراکین نے کہا کہ اگر وہ اس سڑک کے معائنہ یا چیکنگ کیلیے جانے کا قابل نہیں ہے تو اسے چاہیے کہ وہ چھٹی لے یا پنشن پر جائے تاکہ اس کی جگہہ کوئی دوسرا ایماندار کنسلٹنٹ آکر کام کا معائنہ کرے کیونکہ اربوں روپے کا یہ منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوگا۔

    پریس کانفرنس کے دوران سینیر صحافی نے عمرجان کمپنی کے پراجیکٹ منیجر عرفان اللہ خٹک کی ایک ویڈیو کال بھی تمام شرکاء کو سنائی جس میں وہ کھلم کھلا اس صحافی کو مارنے اور اس کے ہاتھ پاوں توڑنے کی دھمکی دے رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ اس نے سڑک پر کھڑے ہوکر اسے آمنے سامنے بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔

    پریس کانفرنس میں اعلے حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عمرجان کمپنی کو پابند کرے کہ اس کا مالک اکرم جان خود اے اور غیر قانونی طور پر یہ کام دوسرے ٹھیکیداروں کو دیگر اسے تباہ نہ کرے اور یہ کام نہایت معیاری ہونا چاہیے

    انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس کام کا معائنہ کرنے کیلیے کوئی ایماندار کنسلٹنٹ بھیجا جائے نہ کہ عرفان لحق کی طرح ریزیڈنٹ انجنیر جو گھر بیٹھے تنخواہ لے رہا تھا اور اس نے دو ڈھائی سالوں میں ایک مرتبہ بھی اس ناقص اور غیر معیاری کام کا جائزہ لینے کی زحمت نہیں کی۔

    اس پریس کانفرنس میں سول سوسائٹی کے کثیر تعداد میں نمائندوں نے شرکت کی جو بعد میں مولانا اسرارالدین الہلال کے دعاییہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

  • چکوال مدرسہ میں زیادتی کیس، ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    چکوال مدرسہ میں زیادتی کیس، ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    چکوال کے مدرسے میں 15 طلبہ سے مبینہ زیادتی کیس میں گرفتار دونوں ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردئیےگئے۔

    باغی ٹی وی :دونوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تفتیشی افسر تھانہ صدر نے دونوں ملزمان کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کا ڈی این اے میچ کروانا ہے، مدرسے کے سی سی ٹی وی ویڈیو کا بھی فرانزک کروانا ہے، عدالت نے ملزمان انیس اور ذیشان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور دونوں ملزمان کو 23 نومبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دوبارہ پیش کرنےکا حکم بھی دیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ جنسی زیادتی کی تصدیق کے لیے ملزمان کے ڈی این اے سیمپل فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں، ملزمان نے نازیبا حرکات اور تشدد کا اقرار کیا ہے تاہم جنسی زیادتی کا الزام مستردکیا ہے۔

    چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

    واضح رہے کہ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا مدرسہ میں زیر تعلیم تھا، دو اساتذہ ذیشان اور انیس نے میرے بیٹے سمیت 15 طلبا کے ساتھ زیادتی کی، اور انہیں خاموش رہنے کی دھمکی دی، زیادتی کا نشانہ بننے والے طلباء کی عمریں 12اور14سال بتائی جاتی ہیں۔ملزمان چاقو سے ڈراتے اور جسم پر Z کانشان بناتے تھےصدر پولیس نے مستنیر سلطان ولد نذر محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے ملزم انیس کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا مدرسے کے استاد زیادتی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے اور انکے جسموں‌پر چھریوں سے نشانات بناتے تھے،دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او چکوال کے مطابق ایک ملزم کو میانوالی جبکہ دوسرے کو جاتلی سے گرفتار کیا گیا ہے-

    جیل میں امریکی عہدیداروں کی عمران خان سے ملاقات کا چوہدری پرویز الہٰی …

    مدرسے میں زیادتی کے واقعہ کی خبر اسوقت سامنے آئی جب ڈی پی او چکوال کی کھلی کچہری میں متاثرہ بچے کے والد اور چچا نے ڈی پی او کو زیادتی بارے بتایا،ڈی پی او خود مدرسہ گئے اور طلبا سے ملاقات کی،ڈی پی او چکوال کے مطابق متاثرہ طلبا کا ڈی ایچ کیو میں طبی معائنہ کیا گیا،زیادتی کے واقعات تین سے چار ہفتوں کے مابین ہوئے،

  • کراچی ائیر پورٹ ، کروڑوں روپوں سے زائد مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش،خاتون گرفتار

    کراچی ائیر پورٹ ، کروڑوں روپوں سے زائد مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش،خاتون گرفتار

    کراچی: کسٹمز نے جناح ٹرمینل ارائیول پر کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی-

    باغی ٹی وی: کسٹمز حکام کے مطابق امریکا سے قطر کی پرواز کیو آر 610 کے ذریعے کراچی پہنچنے والی خاتون مسافر گرین چینل سے نکلنے کی کوشش کررہی تھی جسے کسٹمز حکام نے شک کی بنیاد پر روکا اور سامان کی اسکینگ کی گئی تو اس میں آئی فونز، میک بک، گیمنگ لیپ ٹاپ، وٹامنز، لیڈیز برانڈڈ شوز، ہینڈ بیگز کی نشاندہی ہوئی، حکام نے سامان تحویل میں لے کر خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا۔

    کوئٹہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    کسٹمز حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے اور ان ضبط ہونے والی اشیاء پر 50 لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز لاگو ہوتے ہیں خاتون مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے،کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر انسداد اسمگلنگ کے سخت اقدامات کے باعث اسمگلرز نت نئے طریقے اختیار کررہے ہیں-

    وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ چیلنج کردیا

    دوسری جانب ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ میں کارروائی کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے نے خفیہ عوامی شکایات پر شہر کے وسطی علاقے ڈاکٹر بانو روڈ پر واقع ال ہارون ٹریول پر چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران وہاں سے ایک ملزم شہزاد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے، گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا اور اس نے متعدد شہریوں سے بیرون ملک لے جانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے تھے،ملزم کی ٹریول ایجنسی بھی غیر رجسٹرڈ ہے، ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

    اسٹیٹ بینک نےخواتین کو بلا سود قرضے کی سہولت کا آغاز کر دیا

  • کوئٹہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم  گرفتار

    کوئٹہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    کوئٹہ: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے کوئٹہ میں کارروائی کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے نے خفیہ عوامی شکایات پر شہر کے وسطی علاقے ڈاکٹر بانو روڈ پر واقع ال ہارون ٹریول پر چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران وہاں سے ایک ملزم شہزاد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے، گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا اور اس نے متعدد شہریوں سے بیرون ملک لے جانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے تھے،ملزم کی ٹریول ایجنسی بھی غیر رجسٹرڈ ہے، ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

    نارووال میں انسانیت سوز واقعہ،زمیندار نے 6سالہ بچی کو جانوروں کی طرح زنجیروں سے جکڑ …

    دوسری جانب ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی ہمراہ اسپیشل ٹیم کی شراب فروش عناصر کے خلاف پے در پے کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 3 لاکھ 70 ہزار مالیت ہ کی شراب برآمد کی،گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 لاکھ 70 ہزار مالیت کی 552 وسکی پائنٹ، 60 بیئر کین برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 92/2023 زیر دفعہ 3/4 ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری، جبکہ فرار ملزم کے لیے تاحال حھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے-

    میرپورخاص:پولیس کی کارروائی،3 لاکھ 70 ہزار مالیت کی شراب برآمد

  • سیالکوٹ :ڈسکہ روڈ پر واقع  کراؤن فوم فیکٹری میں آگ گئی

    سیالکوٹ :ڈسکہ روڈ پر واقع کراؤن فوم فیکٹری میں آگ گئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سکہ روڈ پر واقع کراؤن فوم فیکٹری میں آگ گئی
    تفصیل کے مطابق ڈسکہ روڈ پر واقع فوم بنانے والی فیکٹری کراؤن فوم میں آگ لگ گئی،ریسکیو 1122 کی فائر وہیکلز آگ بجھانے میں مصروف
    فیکٹری میں فوم میٹرس بنائیں جاتے ہیں۔

    آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ نے عمارت کے ایک ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.ریسکیورز نےکئی گھنٹے کی انتھک جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا ریسکیو آپریشن میں 8 فائر وہیکلز نے حصہ لیا۔

    آگ لگنے سے 40 لاکھ مالیت کی فوم بنانے والی مشین اور میٹریل جل گیا۔ جبکہ ریسکیو کی بروقت کاروائی سے آگ ہر قابو پا کے اسے مزید پھیلنے سے روک کر 5 کروڑ مالیت کا سامان اور فیکٹری کو بچا لیا گیا۔

  • میرپورخاص:پولیس کی کارروائی،3 لاکھ 70 ہزار مالیت کی شراب برآمد

    میرپورخاص:پولیس کی کارروائی،3 لاکھ 70 ہزار مالیت کی شراب برآمد

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی ہمراہ اسپیشل ٹیم کی شراب فروش عناصر کے خلاف پے در پے کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 3 لاکھ 70 ہزار مالیت ہ کی شراب برآمد

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی ہمراہ اسپیشل ٹیم شراب فروش عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری.

    ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد قادر بخش بھرانی کی ہمراہ اسپیشل ٹیم کی ٹنڈو جان محمد تھانے کی حدود ٹنڈو جان محمد ٹو ڈگری روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوۓ ملزم بنام مصری ہالیپوٹو گرفتار، جبکہ نتھو عرف پپو فرار ہونے میں کامیاب

    گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 لاکھ 70 ہزار مالیت کی 552 وسکی پائنٹ، 60 بیئر کین برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 92/2023 زیر دفعہ 3/4 ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری، جبکہ فرار ملزم کے لیے تاحال حھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری.

  • نارووال میں انسانیت سوز واقعہ،زمیندار نے 6سالہ بچی کو جانوروں کی طرح زنجیروں سے جکڑ دیا

    نارووال میں انسانیت سوز واقعہ،زمیندار نے 6سالہ بچی کو جانوروں کی طرح زنجیروں سے جکڑ دیا

    نارووال میں زمیندار نے لہسن کے کھیت میں داخل ہونے کے پاداش میں 6سالہ بچی کو جانوروں کی طرح زنجیروں سے جکڑ دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ ضلع نارووال کے گاﺅں ننگل سودکاں میں پیش آیا، سفاک ملزم نے غریب گھر کی معصوم بچی کو گردن میں زنجیر ڈال کر تالے لگا دیئے تھے بچی کی دادی سفاک شخص کی منت سماجت کرتی رہی مگر اسے ترس نہ آیا، وہاں موجود کسی شخص نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی، جس کے وائرل ہونے پر ظفروال پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرایاجبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ڈی پی او نارووال نے کہا ہے کہ معصوم بچی کو زنجیروں میں جکڑنے والے اس سفاک شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    محمد یوسف پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    دوسری جانب پنجاب کے شہر چکوال میں ایک دینی مدرسے میں دو اساتذہ نے ملکر 15 طلبا کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا،مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا مدرسہ میں زیر تعلیم تھا، دو اساتذہ ذیشان اور انیس نے میرے بیٹے سمیت 15 طلبا کے ساتھ زیادتی کی، اور انہیں خاموش رہنے کی دھمکی دی، زیادتی کا نشانہ بننے والے طلباء کی عمریں 12اور14سال بتائی جاتی ہیں ملزمان چاقو سے ڈراتے اور جسم پر Z کانشان بناتے تھے،صدر پولیس نے مستنیر سلطان ولد نذر محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا پولیس نے ملزم انیس کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مدرسے کے استاد زیادتی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے اور انکے جسموں‌پر چھریوں سے نشانات بناتے تھے،دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او چکوال کے مطابق ایک ملزم کو میانوالی جبکہ دوسرے کو جاتلی سے گرفتار کیا گیا ہے-