Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تنگوانی:چوروں نے حراپبلک سکول کے تالے توڑ سامان چُرا لیا

    تنگوانی:چوروں نے حراپبلک سکول کے تالے توڑ سامان چُرا لیا

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی شہر کی مشہور تعلیمی درسگاہ نیو حرا پبک سکول میں چوروں نے تالا توڑ کر سامان کا صفایا کر دیا ہے
    تنگوانی کے سینئر صحافی منصور بلوچ کے پرائیوٹ سکول اور تنگوانی کے مشہور تعلیمی درسگاہ نیو حرا ماڈرن پبلک سکول تنگوانی میں نامعلوم چوروں نے سکول کے تالے توڑ کر تین سولر پلیٹ، تین پنکھے، بیٹری اور دوسرا سامان لے اڑے

    جبکہ اس واقعہ کی اطلاع تھانہ تنگوانی پولیس کو دے دی گئی لیکن پولیس ابھی تک کچھ نہیں کر سکی،سکول کے انتظامیہ نے پولیس کی بے حسی پر افسوس کرتے ہوئے ایس ایس پی کشمور سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کا سامان جلد واپس کرایا جائے ورنہ ہم احتجاج کرنےپرمجبور ہوں گے

  • لون ایپلیکیشن  کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا

    لون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا

    لاہور:لون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس نے لون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوزبنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس پی) آرگنائزڈ کرائم فرقان بلال نے بتایاکہ گرفتار ملزمان انٹرنیٹ پر لون ایپ کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتے تھے،ملزمان قرضہ لینے والی فیملیز کو ویڈیو کال کر کے اسکرین شارٹ لیتے اور خواتین کی تصاویرایڈٹ کرکے بلیک میل کرتے تھےملزمان بلیک میل کر کے بھاری رقم وصول کرتے تھے ملزمان سے 6 لیپ ٹاپ، ایڈٹ کرنے والی ڈیوائس اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی ہے۔

    ضم قبائلی اضلاع کے وفاق سے جڑے مالی معاملات نگران وزیر اعظم کے ساتھ اٹھانے …

    دوسری جانب پنڈی بھٹیاں کے اسپتال میں ڈاکٹر اور 2 ملازمین نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی متاثرہ خاتون اسپتال میں والدہ کا آپریشن کرانےآئی تھی جہاں اسپتال کے ملازم نےخاتون کو مشروب پلاکربے ہوش کیا اور زیادتی کی،ملازم متاثرہ خاتون کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کرتا رہا جس کے بعد خاتون سے ڈاکٹر اور ایک اور ملازم نے بھی زیادتی کی، پولیس نے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جب کہ ملزمان روپوش ہوگئے ہیں،جبکہ اسپتال انتظامیہ نے خاتون کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دئیے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما ق لیگ اور جے یو آئی رہنما کی ن لیگ میں …

  • ڈی جی خان : دری میرو نہرکی بوسیدہ پل گرنے سے 2 افرادجاں بحق 3 زخمی

    ڈی جی خان : دری میرو نہرکی بوسیدہ پل گرنے سے 2 افرادجاں بحق 3 زخمی

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )تھانہ دراہمہ کے علاقہ دری میروکے قریب بستی جانگلے والا کے مقام پر نہر کابوسیدہ پل گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں ،زخمی افراد کوریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا ہے،
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان تھانہ دراہمہ کے علاقہ دری میروکے قریب بستی جانگلے والامیں آج اللہ وسایا جانگلہ کی خیرات تھی ،خیرات بستی جانگلے والاکے مغرب میں دونہروں کے درمیان واقع مسجد جسے چٹی مسیت کہتے ہیں میں تقسیم ہونی تھی ،

    مسجدجانے کیلئے نہر پرموجود بوسیدہ پل جس کا بیشترحصہ پہلے گرگیاتھا،نہرکراس کرنے کیلئے پل کے گرے ہوئے حصے پر کھجورکے تنے ڈال دئے گئے تھے کیونکہ جانگلہ برادری کی بیشترزمینیں ان تین نہروں لنک ون ،میرو ڈسٹی اور شوریہ ڈسٹی کی دوسری طرف مغرب میں موجود ہیں ،جانگلہ برادری نے دری میرو میں ہیڈ سے آنے جانے کی بجائے اس ٹوٹے ہوئے پل پر کھجورکے تنے ڈالے ہوئے تھے اور آمد رفت کاسلسلہ جاری رکھاہوا تھا

    امروز خیرات کی وجہ سے لوگوں رش پڑنے کی وجہ بوسیدہ پل کاماندہ حصہ لوگوں کا وزن برادشت نہ کرسکا جس سے بوسیدہ پل نہر میں گئی جس سے دو افراد ملک منظورحسین جٹ ولد ملک غلام حیدرجٹ اور 10سالہ لڑکا جس کے والد کانام بلال ڈیڑ بتایا گیا ہےموقع پر جاں‌بحق ہوگئے جبکہ دیگر تین چارافراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ہسپتال منقل کردیا ہے

  • گوجرخان:غیرت کے نام پر نوجوان کو سرعام فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

    گوجرخان:غیرت کے نام پر نوجوان کو سرعام فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

    گوجرخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) گوجرخان کچہری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کے قتل کا واقعہ،گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو موقع سے تحویل میں لے لیا،مقتول کی شناخت افراسیاب کے نام سے ہوئی

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیر کے روز تھانہ گوجرخان کچہری کے قریب ملزم شہزاد نے غیرت کے نام پر سرعام فائرنگ کر کے افراسیاب کو قتل کر دیا

    واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوجرخان میں درج کیا جا رہا ہے ،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

    ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر ۔ مقتول کا تعلق ضلع جہلم سے بتایا جا رہا ہے

  • ننکانہ صاحب:سابق  ایم پی اے بجلی چور نکلا،اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ بھجوادیاگیا

    ننکانہ صاحب:سابق ایم پی اے بجلی چور نکلا،اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ بھجوادیاگیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سابق ایم پی اے بجلی چور نکلا،اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ بھجوادیاگیا
    تفصیل کے مطابق لیسکو ٹیم کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ اپریشن سابق ایم پی اے و لیگی رہنما آغا علی حیدر اور اسکے بھائی بجلی چور نکلے مقدمات کے انداج کے لیے استغاثہ بھجوا دیا گیا

    ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ سیدوالہ کی لیسکو واپڈا ٹیم نے گذشتہ روز گاؤں کوٹھی شریف خان کی چیکنگ کی تو ڈائریکٹ مین لائن سے لگی تاریں پکڑ لیں اور ان ڈائریکٹ لائن کی چوری کی بجلی سے استفادہ کرنے والے سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن آغا علی حیدر اور ان حقیقی دو بھائی آغارضا اور آغا عباس نکلے

    لیسکو واپڈا سیدوالہ کے استغاثہ کے مطابق ایم پی اے سمیت ان کے بھائیوں نے پانچ پانچ لاکھ روپے کی بجلی چوری کی ہے اور اس طرح بجلی چوروں نے جرم کا ارتکاب کرتے ہوۓ پندرہ لاکھ روپے کا نقصان کیا ہے۔

    استغاثہ جات مقدمات کے اندراج کے لیے تھانہ سید والہ پولیس کو بھجوا دیۓ گۓ ہیں

  • ہسپتال یا ریپ کا مرکز،خاتون کے ساتھ  ڈاکٹر سمیت طبی عملے کی زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

    ہسپتال یا ریپ کا مرکز،خاتون کے ساتھ ڈاکٹر سمیت طبی عملے کی زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

    پنجاب کے شہر پنڈی بھٹیاں میں نجی ہسپتال ریپ کا مرکز بن گیا، خاتون کے ساتھ ڈاکٹر، ملازمین کی کئی بار زیادتی، ویڈیو بھی بنا لیں، خاتون کے ماں کا گردہ نکال لیا، خاتون کو حمل کا بتا کر گولیاں کھلا دی گئیں

    پنڈی بھٹیاں کے مقامی ہسپتال میں خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون ہسپتال میں والدہ کا آپریشن کرانےآئی تھی جہاں ہسپتال کے ملازم نےخاتون کو مشروب پلاکربے ہوش کیا اور زیادتی کی،ملازمین نے زیادتی کی ویڈیو بھی بنا لی، بعد میں خاتون کو بلیک میل کیا جاتا رہا، اسی دوران ایک ڈاکٹر نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی،

    واقعہ نیلہ فیملی ہسپتال میں پیش آیا،خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مشروب پلایا، بیہوش ہو گئی ہوش آ یا تو ہوش اڑ گئے کیونکہ زیادتی ہو چکی تھی، ملزمان نے کہا کہ ہم نے ویڈیو بھی بنا لی ہے، بعد میں وہ بلیک میل کر کے زیادتی کرتے رہے، اسی دوران میری ماں جس کو علاج کے لئے لے کر گئی تھی اسکا گردہ یہ کہہ کر نکال لیا گیا کہ خراب ہو گیا ہے، جس سے میری ماں کی موت ہو گئی،

    دوسری جانب نجی ہسپتال انتظامیہ نے خاتون کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیے ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہو گئے ہیں ، جلد گرفتار کر لیا جائے گا

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

  • ڈی جی خان:بی ایم پی سمگلنگ نہ روک سکی،سخی سرورپولیس نے 2 گاڑیاں پکڑلیں

    ڈی جی خان:بی ایم پی سمگلنگ نہ روک سکی،سخی سرورپولیس نے 2 گاڑیاں پکڑلیں

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی )بی ایم پی سمگلنگ نہ روک سکی،سخی سرورپولیس نے 2 گاڑیاں پکڑلیں، 2000 لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،قانونی کارروائی کے بعدکسٹم حکام کے حوالے،پکڑی گئی دونوں گاڑیاں،بی ایم پی تھانہ وچیک پوسٹ بواٹہ،تھانہ کھر اور اہم چیک پوسٹ تھانہ راکھی گاج سے کراس ہو کر پولیس چیک پوسٹ سخی سرور تک پہنچیں۔

    ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے بلوچستان سے صوبہ پنجاب سمگل ہونے والے ایرانی ڈیزل کو ناکام بنا دیا۔2000 لیٹر ایرانی ڈیزل کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

    یہ خبر بھی پڑھیں
    ڈی جی خان :بی ایم پی کے سابق اورحاضرسروس ملازمین نے سمگلنگ نیٹ ورک قائم کرلیا

    انچارج چیک پوسٹ سخی سرور فرہاد SI نے کہا ہے کہ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    یہ خبربھی پڑھیں
    ڈی جی خان :بی ایم پی اور سمگلرزکاگٹھ جوڑ،پنجاب پولیس نے ناکام بنادیا،6گاڑیاں پکڑی گئیں

    مزید سیکورٹی کے پیش نظر چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے چیکنگ کے سسٹم کو مربوط کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پکڑی گئی یہ گاڑیاں بی ایم پی تھانہ وچیک پوسٹ بواٹہ،تھانہ کھر اور اہم چیک پوسٹ تھانہ راکھی گاج سے کراس کرکے پولیس چیک پوسٹ سخی سرور تک پہنچیں تھی اس سے قبل گذشتہ ہفتے سخی سرورپولیس نے 5 گاڑیاں ایرانی ڈیزل اورنان کسٹم سامان اور گدائی پولیس نے ایرانی ڈیزل سے بھراایک آئل ٹینکرپکڑکر کسٹم حکام کے حوالے کیا تھا.

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم  چین سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم چین سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

    اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو چین سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے اسلام آباد نے بین الاقوامی گروہ کے 2 مرکزی انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت آصف محمود اور بلال حسن کے ناموں سے ہوئی ہے گینگ کا مرکزی ملزم آصف چین میں تھا، اور جیسے ہی چین سے پاکستان کے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا، ایف آئی اے ٹیم نےاسے گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم آصف کی نشاندہی پر اس کے سہولت کار ملزم بلال کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    قبل ازیں ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائر پورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے خواتین کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی،دبئی جانے والی 4 خاتون مسافر آف لوڈ کیں ،ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین کو بیرون ملک دبئی جنسی استحصال کے لئے لے جایا جا رہا تھا،خاتون مسافروں کے ویزے اور ٹکٹس کا بندوبست ایجنٹ نے کیا۔

    غزہ جنگ: مسلم ممالک کے سربراہان چین کا دورہ کریں گے،سعوی وزارت خارجہ

    علاوہ ازیں ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل ملتان نے کاروائیوں میں بیرون ملک سعودی عرب بھیک منگوانے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار کئے، ملزم نے خاتون مسافر کو عمرے کے غرض سے سعودی عرب بھجوانے کی کوشش کی جبکہ دوسرے ملزم نے شکایت کنندہ کو بیرون ملک پولینڈ ملازمت کے نام پر 6 لاکھ روپے ہتھیائے۔

    فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا،رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ

    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کاروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کامران عامر خان کی زیرنگرانی انسانی سمگلر سمیت 2 بدنامے زمانہ ملزمان گرفتار کئے،ملزمان نے متعدد متاثرین سے بیرون ملک برطانیہ اور لاوئس ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔

    ایلون مسک کی کمپنی کے تیار کردہ طاقتور راکٹ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکام

  • 9 مئی واقعات: ایک اور روپوش پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    9 مئی واقعات: ایک اور روپوش پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    بورے والا: پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنما خالد نثار ڈوگر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس نے خالد نثارڈوگر کو بورے والا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، خالد نثار ڈوگر کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے،وہ حلقہ پی پی 231 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں۔

    9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے متعدد رہنما تاحال روپوش ہیں، خالد نثار ڈوگر بھی کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے-

    ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے،آصف زرداری

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے باضابطہ طور پر سیاست میں قدم رکھ …

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

    افغانستان ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں مدد فراہم کر …

  • جھنگ میں سابق چیئرمین یونین کونسل پر سر عام تشدد

    جھنگ میں سابق چیئرمین یونین کونسل پر سر عام تشدد

    جھنگ: صوبہ پنجاب کے علاقے جھنگ میں سابق چیئرمین یونین کونسل مہر افضل بھروانہ کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مہر افضل بھروانہ نے بتایا کہ فیصل آباد ریلوے پھاٹک کے قریب سابق یوسی چیئرمین مہر افضل بھروانہ کو 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 6 افراد نے گاڑی سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے ملزمان نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مہر افضل بھروانہ کے کپڑے پھاڑ دئیے-

    ٹیکس فراڈ میں ملوث 20 سے زائد کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل


    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور کارڈز بھی لے گئے اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے جس پر برہنہ ہو گیا چیخ و پکار پر لوگ آئے جس پر ملزمان نے اسلحہ لہرا کر دھمکی دی کہ قریب آئے تو جان سے مار دیں گے،تو گواہ بھی ملزمان کی دھمکی سے خوفزدہ ہو گئے ،ملزمان کو میں اور گواہان سامنے آنے پر بخوبی شناخت کر سکتے ہیں،ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے،شارع عام پر دن دیہاڑے کیتی پر عوام میں خو ف و ہراس پھیل گیا ہے اور قیمتی چیزیں اور نقدی سرعام لوٹ لے جانا ظلم کی انتہا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ٹریس کر ڈکیتی کا سامان برآمد کرایا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے-

    ڈسکہ :تھانہ موترہ کی حدود میں تھانہ محررنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدیدزخمی

    ابتدائی تفتیش کے مطابق زمین کے تنازع پر ملزمان کی جانب سے مہر افضل پر تشدد کیا گیا ہے جبکہ مزید تفصیلات تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

    دوسری جانب گوجرانوالا پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا سی پی او ایاز سلیم کے مطابق گرفتار ملزمان اور مقتول رانا افتخار کے درمیان پرانی دشمنی ہے،ملزمان پہلے بھی دو بار رانا افتخار پر حملہ کر چکے تھے، واقعہ شہر کی مصروف شاہراہ کشمیر روڈ پر پیش آیا تھا۔

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل