Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ:پسرور محلہ کھوکھراں,فائرنگ 2 جان بحق ایک زخمی

    سیالکوٹ:پسرور محلہ کھوکھراں,فائرنگ 2 جان بحق ایک زخمی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر )پسرور محلہ کھوکھراں,فائرنگ 2 جان بحق ایک زخمی
    تفصیل کے مطابق تحصیل پسرور محلہ کھوکھراں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو شخص جاں بحق اورایک زخمی۔ریسکیو 1122 کے مطابق کالر نے بتایا کہ پرانی دشمنی کے باعث مخالف پارٹی نے فائرنگ کی۔

    فائرنگ سے 40سالہ نعیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پسرور ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جبکہ 26سالہ مزمل اور 38سالہ شہزاد کو ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے ہی پرائیویٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    متاثرین کا تعلق علاقہ کلاسوالہ سے ہے،

  • میرپورخاص:تیز رفتار ٹریکٹر نے دوموٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا ،موقع پرجاں بحق

    میرپورخاص:تیز رفتار ٹریکٹر نے دوموٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا ،موقع پرجاں بحق

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرواہ گورچانی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر نے دو نوجوان کو کچل دیا ،ڈگری کے رہائشی دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق -تعلقہ اسپتال میرواہ میں ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث پوسٹ مارٹم کے لئے دونوں لاشیں ڈگری منتقل .

    تفصیلات کے مطابق میرواہ گورچانی کے قریب ڈگری تھانے کی حدود العباس شوگر مل بائی پاس بالمقابل ماشاءاللہ پیٹرول پمپ ک تیز رفتار ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم ہو گیا ،حادثے کے نتیجے میں ڈگری کے وارڈ نمبر 2 میر جان محمد کالونی کے رہائشی دو نوجوان 20 سالہ قاسم حسین ولد محمد شفیق راجپوت اور 17 سالہ تابش ولد محمد حسین ملک موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے –

    اطلاع ملتے ہی ڈگری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دونوں نوجوانوں کی نعشوں کو تعلقہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرواہ گورچانی پہنچایا جہاں پر حسب معمول ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال ڈگری منتقل کر دیا گیا –

    ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،ڈگری پولیس نے ٹریکٹر اور موٹر سائیکل اپنی تحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی ،حادثہ ٹریکٹر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا-

    دونوں متوفی ڈگری سے میرپورخاص اپنی والدہ کی دوا لینے کے لیے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے – دونوں نوجوانوں کی نعشیں گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا –

    یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز ہی العباس شوگر مل نے گنے کی کریشنگ شروع کی ہے روڈ پر ٹریکٹر ٹرالیوں کا بہت رش ہوتا ہے ہر سال گنے کے سیزن میں کئی قیمتی زندگیوں کا چراغ گل ہو جاتا ہے-

    دوسری جانب حکومت سندھ کی جانب سے دیہی مرکز صحت میرواہ گورچانی کو تعلقہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ تو دے دیا گیا لیکن ڈاکٹروں سمیت کوئی بھی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں.

  • شہر قائد، فائرنگ سے نعت خوان کی موت

    شہر قائد، فائرنگ سے نعت خوان کی موت

    شہر قائد کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے نعت خواں کی موت ہو گئی ہے،

    اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس حکام کے مطابق اورنگی میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت رحیم اللہ عطاری کے طور پر ہوئی،نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے،رحیم اللہ عطاری مسجد میں مؤذن تھا اور نعت خوانی بھی کیا کرتا تھا،رحیم اللہ نعت خوانی کی تقریب کے لئے شرکت میں جا رہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی،ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور گولیاں چلا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، یہ ڈکیتی کا واقعہ نہیں لگتا کیونکہ مقتول کا موبائل اور دیگر سامان موجود تھا، جائے وقورہ سے نائن ایم ایم گولی کا خول ملا ہے،لواحقین کے مطابق کسی سے ہماری کوئی دشمنی نہیں،

    دوسری جانب ایک اور واقعہ میں نیو کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈکی موت ہو گئی ہے،پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ پرائیویٹ کمپنی کی ڈیلیوری وین کے ساتھ تعینات تھا موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کمپنی کی وین کو نیو کراچی میں روکنے کی کوشش کی اس دوران سکیورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں پر گولیاں چلائیں، گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا، ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے سیکورٹی گارڈ چل بسا، زخمی ڈاکو اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گیا،ڈاکو 18 لاکھ کی رقم چھین کر بھی فرار ہو گئے،مقتول سکیورٹی گارڈ ایوب گوٹھ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ تھا.

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

  • اوچ شریف:قومی شاہراہ پر  پولیس چوکی کی بندش، جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی مل گئی

    اوچ شریف:قومی شاہراہ پر پولیس چوکی کی بندش، جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی مل گئی

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )تھانہ اوچ شریف کی حدود میں قومی شاہراہ پر موجود پولیس چوکی مقبول شہید بند ہونے سے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ مل گئی، اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار، آر پی او بہاولپور، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے چوکی مقبول شہید جلد بحال کرنے کاعوامی مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق تھانہ اوچ شریف کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع پولیس چوکی مقبول شہید نامعلوم وجوہات کی بینا پر بند کر دی گئی، چوکی مقبول شہید بند ہونے سےعلاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے، چوکی مقبول شہید کچے کے علاقوں کے کریمنل گروہوں کی واحد گزرگاہ ہے، چوکی مقبول شہید بند ہونے کی وجہ سےگھروں اور روڈ کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا

    گذشتہ پندرہ دنوں میں شہر اوچ شریف میں آئے روز چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، 15 دنوں میں کئی موٹر سائیکل چوری ہو گئے ،چوری کی وارداتوں سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ،چور گھروں کی گھات لگانے لگے کہ کون سا گھر خالی پڑا ہے اس میں چوری کی واردات کر لیں

    ناصر ٹاؤن کے رہائشی محمد اختر نامی شخص کی والدہ اپنی بیٹی کو روزانہ مدرسہ سے لینے جاتی تھی گذشتہ روز سر شام چور محمد اختر کی والدہ کے گھر چور گھس کر گھر سے نقدی رقم ایک کلو چاندی ایک تولا سونا لے گئے، جب اختر کی والدہ گھر پہنچی تو چور گھر کا صفایا کر گئے تھے

    شہریوں محمد صدیق محمد صادق محمد انوار محمد بخش محمد صفدر سمیت دیگر افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ اوچ شریف کےایس ایچ او کی نا اہلی سے آئے روز چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،شہریوں کاکہناتھا کہ اوچ شریف قومی شاہراہ پر قائم چوکی مقبول شہید کو ختم کرنے کی وجہ سے بھی چور شہر میں داخل ہو رہے ہیں

    چوکی کی عمارت چوروں، ڈاکوؤں اور نشیوں کی آماج گاہ بن گی، اوچ شریف شہر اور دیہی علاقوں کو کریمنل گروہوں نےاپنی لپیٹ میں لے لیا، چوکی مقبول شہید بند ہونے کی وجہ سے جرائم کنٹرول کرنے میں پولیس ناکام

    علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتےہوئے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او بہاولپور ڈی پی او بہاولپور سے چوکی مقبول شہید بحال کرکے ملازم تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہےتاکہ علاقہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں-

  • ٹرین کی ٹکر سے نگران صوبائی وزیر کا بھائی جاں بحق

    ٹرین کی ٹکر سے نگران صوبائی وزیر کا بھائی جاں بحق

    کراچی : ٹرین کی ٹکر سے نگران صوبائی وزیر کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا پولیس حکام کے مطابق متوفی محمد حسن مری گھگھرپھاٹک کےقریب ہینڈز فری لگا کر گھوم رہا تھا جو نگران صوبائی وزیر خدا بخش مری کا بھائی ہے، واقعے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب نگران وزیر معدنیات و معدنی وسائل خدا بخش مری کے ترجمان کے مطابق متوفی کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجےگوٹھ قادر نگر ملیر میں ادا کی جائےگی۔

    سب انسپکٹر نے کانسٹیبل کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

    ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ

  • سب انسپکٹر نے کانسٹیبل کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

    سب انسپکٹر نے کانسٹیبل کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

    جے پور :بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس کے ایک سب انسپکٹر نے ایک کانسٹیبل کی کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت بھوپندر سنگھ کے نام سے ہوئی جس نے الیکشن ڈیوٹی کے دوران جمعہ کی سہ پہر کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا-

    راجستھان کے علاقے دوسہ میں سب انسپکٹر بھوپیندر سنگھ نے کانسٹیبل کی 5 سالہ بچی کی عصمت دری کی واقعے کا انکشاف ہوتے ہی علاقے کے لوگ سخت مشتعل ہوئے اور تھانے پر حملہ کر کے وہاں توڑ پھوڑ کی۔

    ملز م نے خود کو تھانے کے ایک کمرے میں بند کر لیا لیکن مشتعل لوگ تھانے کی ایک کھڑکی توڑ کر اسے گھسیٹے ہوئے ایک چوراہے پر لے گئے اور خوب مار اپیٹا پولیس نے بعد ازاں54سالہ بھوپیندر سنگھ کو حراست میں لے لیا اور اسے معطل کر دیا ۔

    اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس بجرنگ سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ بچی تشویش ناک حالت کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، متاثرہ بچی کے اہل خانہ کی مدعیت میں بھوپندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کروا لیا گیا۔
    https://x.com/DrKirodilalBJP/status/1722947010993836164?s=20
    بی جے پی کے ایم پی کیرودی لال مینا نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ بچی کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں بہت زیادہ غصہ پایا جاتا ہے، میرا موقع پر پہنچنے کا مقصد متاثرین کو انصاف دلوانا ہے انہوں نے متاثرہ بچی کے علاج کیلیے 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا کیرودی لال مینا نے کہا کہ میں یہاں متاثرین کی مدد کرنے آیا ہوں، میرے لیے سب سے زیادہ الیکشن کے بجائے بچی کو انصاف دلانا ہے۔

    راجستھان کی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا گیا ہے، کیس کو بہت جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، پولیس اہلکار کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے۔

  • ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    پڈ عیدن: ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق تھارو شاہ کے قریب پولیس اہلکاروں نے بھینسیں چوری کرکے لے جانے والے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بھی ڈاکوؤں پر فائرنگ کی،جس میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، ڈاکو بھینسیں چھوڑ کر فرار ہوگئے اور ساتھ ہی زخمی پولیس اہلکار کا اسلحہ بھی لے گئے۔

    قبل ازیں دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کے پولیس پر حملے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے،ڈی پی او ٹانک افتخار شاہ کے مطابق ڈی ایس پی چن شاہ کی سربراہی میں پولیس اہلکار 11 سالہ بچی کے اغواء کاروں کی تلاش میں گاؤں شاہ نور میں موجود تھےکہ گھات لگائےنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس ے نتیجے میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او عبدالعلی، کانسٹیبل وہاب اور محمد عالم جاں بحق ہوگئے-

    لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ گرفتار

    حملے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن کو زخمی حالات میں ٹانک اسپتال لایا گیا جن میں سے 3 شدید زخمیوں ڈی ایس پی چن شاہ، اکرام اور ریاض کو ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پنچ گئی ہے اور حملہ اوروں کی تلاش جاری ہے۔

    کینیڈا میں سکھ شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 سالہ بیٹے سمیت قتل

  • میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ

    میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ

    لاہور: میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین نے فائرنگ کر دی جس سے شعبہ ایمرجنسی میں بھگدڑ مچ گئی،ہسپتال کی سیکیورٹی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر ہارون حامد کے مطابق 45 سالہ زخمی کو گولی لگنے پر ہسپتال لایا گیا زخمی شہری کے ساتھ 30 سے 40 لوگ ہسپتال آئے زخمی کے چھوٹے بھائی نے ہسپتال میں افراتفری پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی،، ملزم نے سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑا کیا اور یونیفارم پھاڑ دی،فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، زخمی کا نام زاہد عرف گولڈن بٹ ہے، ملزمان کو تھانہ گوالمنڈی منتقل کردیا گیا۔

    سعودی عرب : ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

    3 کمسن بہن بھائی صندوق میں بند ہونے سے جاں بحق

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

  • سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،مشکوک گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد

    سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،مشکوک گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہدریاض) پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی کارروائی،مشکوک گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد

    تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کا افسران کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز ،ایس ایس پی پٹرولنگ عبدالوہاب اور ڈسٹرکٹ انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم نے ہائی ویز پر اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں

    ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد، ملزم کوگرفتار کرکے تھانہ سٹی ڈسکہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کا کہنا تھا کہ ہائی ویز پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف ہر صورت بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

  • سیالکوٹ ۔تیزرفتارآلٹوکارالٹ گئی

    سیالکوٹ ۔تیزرفتارآلٹوکارالٹ گئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہدریاض )تیزرفتارآلٹوکارالٹ گئی
    تفصیل کے مطابق جیل روڈ، بھیڈ پلی لاری اڈہ کے قریب سوزوکی آ لٹو کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، کار میں موجودتمام افراد معجزانہ طور محفوظ رہے ،

    کار ڈرائیور کے مطابق دوران ڈرائیونگ اچانک میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا آگیا اور گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی اور ٹائرپھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی تاہم کارمیں بیٹھے افراد محفوظ رہے جبکہ کار بری طرح تباہ ہوگئی،

    ریسکیو1122 اورٹریفک پولیس نے گاڑی کو سیدھا کر کے بند ٹریفک رواں دواں کردیا۔