Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میہڑ: اساتذہ بھرتی،دوہری پالیسی،اقربا پروری کے خلاف احتجاج

    میہڑ: اساتذہ بھرتی،دوہری پالیسی،اقربا پروری کے خلاف احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں آئی بی اے ٹیسٹ میں 33 سے 39 فیصد مارک لینے والے امیدواروں کا بھرتیوں میں دوہری پالیسی،اقربا پروری کے خلاف گھنٹہ گھر چوک سے ریلی نکال کر میہڑ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،محکمہ تعلیم اور حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی

    تفصیل کے مطابق سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں آئی بی اے ٹیسٹ میں 33 سے 39 فیصد مارک حاصل کرنے والے امیدواروں کا مطالبات کے حصول کے لیے آصف کھوسو،عامر تنیو،اشفاق چانڈیو، ذولفقار چانڈیو کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک سے ریلی نکال کر میہڑ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی

    اس موقع پر امیدواروں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں دہرا نظام متعارف کرواکر نوجوان کو نظر انداز کیا ہے اور ہارڈ ایریا کے نام پر سندھ میں اقربا پروری کی گئی ہے۔ ہم 33 سے 39 نمبر لینے والے امیدوار دوسال سے احتجاج کر رہے ہیں ہم نگران وزیر اعلی سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ اساتذہ کی بھرتیوں میں دوہرا معیار ختم کیا جائے۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار،لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار،لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایک کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار کرکے لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کے بینکنگ سرکل کراچی نے جمشید ٹاؤن میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کےخلاف کارروائی کی ،گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے،گرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، گرفتار ملزمان میں محمد آصف، حافظ فہیم اور عمران عدمانی شامل ہیں، ملزمان سے 1 کروڑ ایرانی ریال، 8 ہزار 946 سعودی ریال، 1280 یواے ای درہم، اور امانی ریال،کینیڈین ڈالر اور 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

    https://x.com/FIA_Agency/status/1722642779061518572?s=20
    ایف آئی اے ملتان زون نے کارروائی کی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان خواجہ حمود الرحمن کی ہدایت پر غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف چھاپہ مار کاروائی،ملزم میاں چنوں، خانیوال سے گرفتار،ملزم کے خلاف کاروائی پی ٹی اے حکام کی درخواست پر کی گئی۔
    https://x.com/FIA_Agency/status/1722643566617657642?s=20
    اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی کارروائیاں،ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ ملوث 2 عدالتی مفرور گرفتار۔1 ملزم سال 2020 جبکہ دوسرا ملزم رواں سال سے مفرور تھا۔ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھے۔
    https://x.com/FIA_Agency/status/1722643791818162461?s=20
    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی،ڈپٹی ڈائریکٹر کامران عامر خان کی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم نے بدنامے زمانہ انسانی سمگلر گرفتار کر لیا، ملزم نے متعدد متاثرین سے بیرون ملک جاپان ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے اور فی کس 11 سے 15 لاکھ روپے وصول کئے۔

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …

    https://x.com/FIA_Agency/status/1722644128423616869?s=20
    ایف آئی اے EGOA یونٹ اسلام آباد کی کاروائی کی، گیس چوری میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔ملزم سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ملازمین کی ملی بھگت سے گیس چوری میں ملوث تھا۔ملزم نے سوئی ناردن کی پائپ لائن سے اپنے ہوٹل کے لئے ڈائریکٹ کنکشن لگایا ہوا تھا۔
    https://x.com/FIA_Agency/status/1722644416928874775?s=20
    ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائیاں، ڈائریکٹر پشاور زون نثار تنولی کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار۔ملزمان سے مجموعی طور پر 57 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے برآمد۔ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد۔
    https://x.com/FIA_Agency/status/1722644655509217773?s=20

    مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد اور سرگودھا کی کاروائیاں، ایف آئی اے فیصل آباد زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ملزمان غیر قانونی طور پر پرائز بانڈ کی خریدوفروخت میں بھی ملوث تھے۔ملزمان سے متعدد ڈیبٹ کارڈز،موبائل فونز اور لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد۔
    https://x.com/FIA_Agency/status/1722646949529338054?s=20
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں کہوٹہ میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی پراپرٹی وگزار کرائی گئی۔15 کنال کی ریزیڈنشنل و کمرشل پراپرٹی واگزار کروائی گئی۔وگزار کرائی گئی پراپرٹی کی مالیت 35 کروڑ روپے سے زائد ہے-

    لودھراں: تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر ،ایک ہی خاندان …

  • لودھراں: تیز  رفتار  ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو  ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 7  افراد  جاں بحق

    لودھراں: تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    لودھراں میں تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر سے میاں بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق یہ حادثہ لودھراں میں چک نمبر 100 ایم کے قریب پیش آیا، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ٹریلرکو قبضے میں لےکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نے اوورٹیک کرتے ہوئے رکشےکو ٹکر ماری۔

    قبل ازیں حصیل احمد پور شرقیہ کوٹ خلیفہ حادثات میں دو افراد موقع پر جانبحق دو افراد زخمی ہو گئے،زخمی افراد ریسکیو سٹاف نے ہسپتال منتقل کر دئیے خبر کے مطابق احمد پور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب دس ویلر ٹینکر نے ٹریکٹر ٹرالی والے پیچھے سے ہیٹ کیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور گر موقع پر جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شبیر احمد ولد رشید احمد سے ہوئی جس کا تعلق اوچ شریف کے نواحی علاقے چکی مراد والی سے ہے جانبحق ہونے والے شخص شبیر احمد کی ڈیڈ باڈی ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دی

    دوسرا واقعہ اوچ شریف کے نواحی علاقے کوٹ خلیفہ روڈ پر واقعہ ہوا ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ 22 ویلر ٹرالا ایک موٹر سائیکل جس پر تین لوگ سوار تھے پیچھے سے ہٹ کر کے فرار ہو گیا ہے ایک شخص جو کہ موٹر سائیکل کا ڈرائیور تھا کا سر ٹریلر کے ویل کے نیچے آگیا۔ کچل جانے کی وجہ سے موقع پر جان بحق ہو چکا ہے۔ ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے،زخمی بچے کو موقع پر موجود لوگ اپنی سواری پر آر ایچ سی اوچ شریف لے کر جا چکے ہیں۔ایک خاتون جو کہ معمولی زخمی ہیں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

  • سرگودھا: تھانہ مڈھ رانجھا اور کوٹمومن کی حدود میں 4 افراد  قتل

    سرگودھا: تھانہ مڈھ رانجھا اور کوٹمومن کی حدود میں 4 افراد قتل

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ) تھانہ مڈھ رانجھا اور کوٹمومن کی حدود میں 4 افراد قتل
    سرگودھا کے نواحی علاقہ کوٹمومن کے گاؤں گھلہ پور اور مٹیلہ میں چار افراد قتل کر دیا ہے . آج صبح ایک نشہ کے عادی احمد شیر ہرل نے گھلہ پور میں اپنی خالہ، خالہ زاد بھائی، اور اسکی بیوی کو قتل کرنے کے بعد مٹیلہ میں اپنے جواں سالہ چچازاد بھائی کو قتل کردیا.

    تھانہ مڈھ رانجھا اور کوٹمومن کی حدود میں 4 افراد کے قتل کا واقعہ ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران، ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا سمیت بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود،موقعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں

    مقتولین میں فیصل بعمر 30 سال، عرفہ بعمر 25 سال، مقصودہ بعمر 60 سال، سرفراز شامل ہیں ،ملزمان کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین کو بذریعہ اسلحہ آتشیں گھریلو رنجش پر قتل کیا گیا

    ڈی پی او سرگودھا تمام شواہد اکٹھے کرنے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں،ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

    آر پی او شارق کمال صدیقی کا نوٹس،وقوعہ کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جائے، آر پی او شارق کمال صدیقی کامزیدکہنا تھاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں

  • سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،بی ایل ایف کے 3 دہشتگرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،بی ایل ایف کے 3 دہشتگرد ہلاک

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خضدار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظٰم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 3 دہشتگرد مارے گئے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے موٹر سائیکل، ایک دیسی ساختہ بم، تین دستی بم، ایک پستول اور دو کلاشنکوفیں برآمد ہوئیں سی ٹی ڈی خضدار کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد خضدار میں بڑی واردات کی نیت سے دہشت گردوں کے کیمپ گریشہ نال سے خضدار آ رہے ہیں اس اطلاع پر سی ٹی ڈی ٹیم نے سوری کانک کے مقام پر ناکہ لگا دیا، اس دوران موٹرسائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کردی، سی ٹی ڈی ٹیم کی جوابی فائرنگ سے تینوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

    پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

    ترجما ن سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے کمانڈر گلاب عرف نودین کے تین قریبی ساتھیوں آفتاب عرف شامیر، حمزہ عرف پھلو اور عبداللہ عرف ماسٹر کے ناموں سے ہوئی ہے مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کے لئے آپریشن وسیع کردیا ہے۔

    لاہور کے باشندوں کی اوسط سالانہ عمر میں چھ سے سات سال کی کمی ہو …

  • ڈیرہ غازیخان:6 ڈاکوؤں سے مقابلہ,ڈولفن فورس کے 2 جوانوں سے آرپی او کی ملاقات

    ڈیرہ غازیخان:6 ڈاکوؤں سے مقابلہ,ڈولفن فورس کے 2 جوانوں سے آرپی او کی ملاقات

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )6 ڈاکوؤں سے مقابلہ,ڈولفن فورس کے 2 جوانوں سے آرپی او کی ملاقات
    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع ڈیرہ غازی خان علاقہ تھانہ بی ڈویژن میں کھاد کی دوکان پر ڈکیتی کر کے فرار ہونے والےچھ ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے ڈولفن فورس کے جوان محمد اسامہ اور محمد سجاد سے ریجنل آفس میں خصوصی ملاقات کی۔

    آر پی او نے فرائض کی انجام دہی کے دوران دلیری و جوانمردی سے چھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پرجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا۔

    آر پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جوانوں کی کارکردگی اور حوصلہ قابل ستائش ہے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوان محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

    قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ گزشتہ روز چھ ڈکیت علاقہ تھانہ بی ڈویژن میں راشد اینڈ زبیر کھاد ڈیلر کی دوکان پر ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور ڈولفن پولیس اہلکاران سے سامنا ہونے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی ۔

    ڈولفن پولیس کے جوانوں نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ۔مقابلہ کے دوران ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ڈکیت عبدالغفار لشاری زخمی ہوکرگرفتار ہوا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

  • سیالکوٹ:سموگ ایمرجنسی,9تا 12نومبر سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا

    سیالکوٹ:سموگ ایمرجنسی,9تا 12نومبر سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سموگ ایمرجنسی,9تا 12نومبر سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا،حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے کہا ہے کہ 9تا 12نومبر سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 9تا 12نومبر سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،دفاتر، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، سینماہالز، جمنزیم بند رہیں گے،تمام مارکیٹں، دکانیں، شاپنگ مالزبند رہیں گے،

    لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال، فارمیسی، میڈیکل سٹور کھل سکیں گے۔ ویکسی نیشن سنٹرز، پٹرول پمپس، آئل ڈپو، تندور، بیکریاں، گروسری /کریانہ سٹورزکھولنے کی اجازت ہوگی۔ ڈیریز /ملک شاپس، سویٹس شاپس، سبزی و فروٹ شاپس، چکن/میٹ شاپس کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ای کامرس، پوسٹل، کورئیر سروسز، یوٹیلٹی سروسز (بجلی، گیس، انٹر نیٹ، سیلولر نیٹ ورکس/ٹیلی کام کھل سکیں گی۔ میونسپل سروسز، ہوٹلوں سے ٹیک اوے، میرج ہالز میں پہلے سے طے شدہ شادی کے پروگرام کی اجازت ہوگی۔

    محدود نقل و حمل کے سیکٹر شہریوں کی نقل و حمل، پبلک ٹرانسپورٹ کی محدود اجازت ہوگی۔ ۔ بڑے ڈیپارٹمنٹ سٹورز صرف گروسری اور فارمیسی سیکشن کھول سکیں گے۔

    سرکاری محکمہ جات ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران، نوٹیفائیڈ محکموں کے ملازمین کو ڈیوٹی پر جانے کی اجازت، جوڈیشل افسران، عملہ، وکلا، ہیلتھ سروسز سے متعلقہ اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔ ضروری خدمات کے محکمے، بیمار افراد معہ دو تیمار دار، گروسری، میڈیسن خریدنے کیلئے جانیوالے افراد کو اجازت ہوگی۔

    لازمی اجتماعات نماز جنازہ، کفن دفن و متعلقہ اجتماعات کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

  • سیالکوٹ  :ایک کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیا گیا مغوی بحفاظت بازیاب، 6ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ :ایک کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیا گیا مغوی بحفاظت بازیاب، 6ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)پولیس کی کاروائی، ایک کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیا گیا مغوی بحفاظت بازیاب، 6ملزمان گرفتار۔
    تفصیلات کے مطابق نوید مسیح نے اطلاع دی کہ اسکے بھائی شکیل مسیح ولد صدیق مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا سیالکوٹ 36سال کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے اور مغوی کے موبائل فون سے ہی کال کرکے مغوی کے بھائی نوید مسیح سے ملزمان نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے ۔ اور کہا کہ تاوان نہ دینے کی صورت میں مغوی کو قتل کردیا جائے گا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اغواء ہونے والے شہری شکیل مسیح کی فوری بازیابی کی بابت ایس پی انویسٹی گیشن جواد اسحاق کو ہدایت جاری کیں ۔ جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اورمغوی کی بحفاظت بازیابی پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا ۔

    جائے وقوعہ سے CCTVکیمرہ جات چیک کیے گئے جو مغوی کپورووالی سے جانب کالا گھمناں بسواری موٹر سائیکل جاتا نظر آیا ۔جو جدید ٹیکنالوجی اور Human Baseانفارمیشن کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگایا گیا اور ملزمان کو ٹریس کر کے مغوی کو بحفاظت علاقہ تھانہ کینٹ کی حدود سے بازیاب کروایا گیا اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 6ملزمان گرفتارکرلیا

    گرفتارملزمان میں قمر شہزاد مسیح ولد یعقوب مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ ،سنی مسیح ولد یعقوب مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ،مرکس مسیح ولد یونس مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ،پطرس مسیح ولد یونس مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ،شاہ زیب مسیح ولد یونس مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ،سلمان مسیح ولد عمانیوال مسیح قوم عیسائی سکنہ کپوروالی تحصیل وضلع سیالکوٹ شامل ہیں

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی دو عدد موٹرسائیکلیں اور ایک عدد ویگنار کار اور دو عدد پسٹل برآمد کیے جا چکے ہیں ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کوئٹہ :کانگو وائرس، 18 افراد جاں بحق، بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    کوئٹہ :کانگو وائرس، 18 افراد جاں بحق، بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرخان )کوئٹہ کانگو وائرس کی وجہ سے بلوچستان کی نگراں حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔
    کانگو سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 18 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، کوئٹہ میں کانگو سے متاثرہ 60 افراد سامنے آئے ہیں جن میں سے 15متاثرین کا تعلق شعبہ صحت سےہے۔

    10 ڈاکٹروں سمیت 15 افراد کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے، نگران وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا کہنا تھا کہ کانگو وائرس جس وارڈ سے پھیلا اسے سیل کر دیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کانگو کے پھیلاؤ کا سبب وارڈ آئندہ ہفتے تک سیل رہے گا، نگران وزیر صحت بلوچستان نے مزید کہا کہ زیر علاج مریضوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

    ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دو ہفتے کے لیے مذبح خانوں پر پابندی عائد ہے۔

  • نوکری کا لالچ،خواتین  کو بیرون ملک بھجوا کر رقص کروائے جانے کا انکشاف،خاتون گرفتار

    نوکری کا لالچ،خواتین کو بیرون ملک بھجوا کر رقص کروائے جانے کا انکشاف،خاتون گرفتار

    اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی، انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری، چھاپہ مار کارروائی میں گینگ کی اہم سرغنہ خاتون گرفتار کر لی گئی

    گرفتار ملزمہ انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھی۔ملزمہ کو لاہور کے علاقے اچھرہ سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمہ سادہ لوح خواتین کو نوکریوں کا جھانسہ دے کے عمان بھجواتی تھی۔متاثرین کو بیوٹیشن کی نوکریوں کا جھانسہ دیا جاتا تھا،متاثرہ خواتین سے بیرون ملک رقص کروایا جاتا تھا،گرفتار ملزمہ سے متعدد پاسپورٹس اور سفری دستاویزات برآمد کر لئے گئے،ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔رواں سال کے دوران اب تک اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 267 سے زائد انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا ،گرفتار کئے گئے ملزمان میں 6 ریڈ بک کے انتھائی مطلوب انسانی سمگلر بھی شامل ہیں،گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے سنگین جرائم میں ملوث تھے

    دوسری جانب پشاور میں حوالہ ہنڈی اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 6 ملزمان گرفتارکر لئے گئے، کاروائیاں اینٹی کرپشن پشاور، کمپوزیٹ سرکل ایبٹ آباد اور مردان کی جانب سے کی گئی،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان میں شیر زمان، محی الدین، یاسد خان، مسلم ظہیر، سلیمان خان اور سمیع اللہ شامل ہیں،ملزمان کو ایبٹ آباد، مالاکنڈ، اپر دیر اور مردان کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا،ملزم شیر زمان اور محی الدین حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے،ملزمان کے قبضے سے 31 لاکھ 58 ہزار روپے اور 500 سعودی ریال برآمدکئے گئے،ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کر لی گئی،ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، ملزم یاسد خان، مسلم ظہیر، سلیمان خان اور سمیع اللہ جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث تھے،ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل پشاور میں مقدمہ درج تھا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا