Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ  گرفتار

    لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ گرفتار

    کراچی: اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی میراں ناکہ، لیاری ،کراچی میں کی، گرفتار ملزم کی شناخت عبدالعزیز سربازی ولد گل میر کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ ہے گرفتار ملزم پہلے بھی 12/13 مقدمات میں جیل جاچکاہےگرفتار ملزم اے ٹی سی کورٹ کے مقدمات میں مفرور/اشتہاری ہے اور پولیس کو مطلوب ہے،گرفتار ملزم عبدالعزیز کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ کلاکوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کے پولیس پر حملے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    کینیڈا میں سکھ شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 سالہ بیٹے سمیت قتل

    ڈی پی او ٹانک افتخار شاہ کے مطابق ڈی ایس پی چن شاہ کی سربراہی میں پولیس اہلکار 11 سالہ بچی کے اغواء کاروں کی تلاش میں گاؤں شاہ نور میں موجود تھےکہ گھات لگائےنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس ے نتیجے میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او عبدالعلی، کانسٹیبل وہاب اور محمد عالم جاں بحق ہوگئےحملے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن کو زخمی حالات میں ٹانک اسپتال لایا گیا جن میں سے 3 شدید زخمیوں ڈی ایس پی چن شاہ، اکرام اور ریاض کو ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پنچ گئی ہے اور حملہ اوروں کی تلاش جاری ہے۔

    ڈی جی خان : ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹر شہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی

  • 3 کمسن بہن بھائی صندوق میں بند ہونے سے جاں بحق

    3 کمسن بہن بھائی صندوق میں بند ہونے سے جاں بحق

    راولپنڈی : 3 بہن بھائی صندوق میں بند ہونے اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں 3 بچے گھر میں کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہوگئے جہاں دم گھٹنے سے تنیوں کی موت ہوگئی جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں اور تینوں بچے حقیقی بہن بھائی ہیں جن کی شناخت 2 سالہ زوہان، 6 سالہ سائرہ اور7 سالہ فاریہ کے نام سے ہوئی ہے،جاں بحق تینوں بچوں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں-

    پولیس کے مطابق بچوں کا والد وسیم خالد بائیکا چلاتا ہے جبکہ والدہ اقراء بی بی نجی مارٹ میں ملازمت کرتی ہےوالدین بچوں کی میتوں کو لے کر آبائی علاقے چکوال روانہ ہوگئے ہیں-

    کینیڈا میں سکھ شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 سالہ بیٹے سمیت قتل

    دوسری جانب بھارتی حکام کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے مقبول سیاحتی مقام ڈل جھیل میں ہفتہ کی علی الصبح ہاؤس بوٹس میں آگ بھڑک اٹھی، جل کر خاک ہوئی ہاؤس بوٹس سے اب تک تین لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں ڈل جھیل کے گھاٹ نمبر نو کے پاس جلی ہوئی لاشیں برآمد کی گئی ہیں مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں جبکہ تیسرے کی جنسی شناخت کی ابھی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ یہ تینوں لاشیں بنگلہ دیشی سیاحوں کی بتائی جارہی ہیں، ڈل جھیل میں لگی بھیانک آگ میں کروڑوں روپے کی املاک بھی جل کر خاکستر ہوگئیں، جس میں پانچ ہاؤس بوٹس اور ان سے وابستہ اتنی ہی جھونپڑیاں شامل ہیں۔

    میہڑ:پانی دیرسے کیوں لایا،ہوٹل کا ملازم لہولوہان

  • میہڑ:پانی دیرسے کیوں لایا،ہوٹل کا ملازم لہولوہان

    میہڑ:پانی دیرسے کیوں لایا،ہوٹل کا ملازم لہولوہان

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )پانی دیرسے کیوں لایا،ہوٹل کا ملازم لہولوہان
    تفصیل کے مطابق میہڑکے فریدآباد شہر میں ہوٹل پر کام کرنے والے مزدورعلی شیربروہی کے پانی دیر سے لے آنے پر ہوٹل پرآئے ہوئے گاہک پل پڑے ، حنیف سولنگی، ظفر سولنگی ،سمیت چار افراد نے ڈنڈوں اور لوہے کی سیخوں سے وار کرکے زخمی کرکے فرار ہوگئے

    میہڑکے فریدآباد تھانے میں چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج زخمی مزدورعلی شیربروہی کوعلاج کے لئے میہڑ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

  • کینیڈا میں سکھ شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  11 سالہ بیٹے سمیت قتل

    کینیڈا میں سکھ شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 سالہ بیٹے سمیت قتل

    اوٹاوا: کینیڈا میں ایک بھارتی نژاد سکھ شہری اور ان کے 11 سالہ بیٹے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایڈمونٹون شہر میں گروہی فسادات میں شدت کے نتیجے میں پیش آیا ہے، ایڈمونٹون پولیس کے قائم مقام سپرنٹنڈنٹ کولن ڈرکسن نے جمعے کو میڈیا کو بتایا کہ 41 سالہ ہرپریت سنگھ اُپل اور ان کے بیٹے کو جمعرات کو دن کے وقت ایک گیس سٹیشن کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،فائرنگ کی زد میں آنے والی گاڑی میں سکھ شہری کے بیٹے کا ایک دوست بھی موجود تھا جو غیرمتوقع طور زندہ بچ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس بات کی تہہ تک نہیں پہنچ سکے کہ آیا فائرنگ کرنے والوں کو اس بات کا علم تھا کہ بچے بھی اس کار میں موجود ہیں یا نہیں،”لیکن جو ہم جانتے ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک بار شوٹر یا شوٹروں کو معلوم ہوا کہ بیٹا وہاں موجود ہے، انہوں نے جان بوجھ کر اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گینگز کے کارندے بچوں کو نشانہ بنانے کی تردید کیا کرتے تھے لیکن اب یہ اصول تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے، پولیس نے لڑکے کا نام جاری نہیں کیا ہے، پوسٹ مارٹم زیر التواء ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما چودھری محمد اشفاق پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ

    کولن ڈرکسن نے کہا کہ ایک مشتبہ گاڑی – چوری شدہ 2012 BMW X6 – بیومونٹ کے شمال میں آگ پر واقع تھی۔ گاڑی کے اندر کوئی موجود نہیں تھا اور آگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جمعہ کی صبح تک، پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں کی تھی اور نہ ہی کسی مشتبہ شخص کی شناخت کی تھی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسٹر ڈرکسن نے کہا کہ اپل ایڈمنٹن کے منظم جرائم کے منظر میں ایک "اعلیٰ سطحی شخصیت” تھے لیکن انہوں نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ آیا وہ کسی مخصوص گروہ سے وابستہ تھے، رپورٹ میں کہا گیا ہے اپل کو کوکین رکھنے اور اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ باڈی آرمر کے غیر قانونی قبضے سے متعلق الزامات کا سامنا تھا سی بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ اپریل 2024 میں ایک مقدمے کی سماعت شروع ہونے والی تھی،اس پر مارچ 2021 سے ایک کیس کے سلسلے میں ہتھیار سے حملہ کرنے اور غیر مجاز آتشیں اسلحہ رکھنے کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔

    لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے میں نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کا …

  • اوچ شریف:منشیات فروشوں کی چاندی,مقامی پولیس کی مبینہ آشیرباد کاانکشاف

    اوچ شریف:منشیات فروشوں کی چاندی,مقامی پولیس کی مبینہ آشیرباد کاانکشاف

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) اولیاء کرام کی دھرتی اوچ شریف میں منشیات فروشوں کی چاندی، مقامی پولیس کی مبینہ آشیرباد اور سہولت کاری بارے انکشاف، باقاعدہ منتھلیاں پولیس کے شیر جوان لینے لگے، نوجوانوں کا مستقبل تباہی کے دہانے پر، اہل علاقہ پریشان اور تشویش میں مبتلا ، وزیراعلی پنجاب ،آر پی او اور ڈی پی او بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر میں اوچموغلہ، ککس، للو والی موری، قادرآباد، مانجھی والا، محلہ بخاری، محلہ گیلانی، شمیم آباد، شمس کالونی،جمال درویش سمیت گردونواح میں منشیات فروشوں چھوٹے بڑے اڈے قائم ہوچکے ہیں جن کو مقامی پولیس کے ملازمین کی مبینہ طور پر بھرپور معاونت اور سہولت کاری میسر ہے،

    باوثوق ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں ہیروئن ،چرس ،آئس پاؤڈر، افیون فروخت کرنے لگے اورکئی منشیات فروشی کے بڑے ڈیلر بن گئے ۔منشیات فروشی میں جام اللہ ڈتہ سر فہرست ہے اوچ شریف کے علاقے اوچموغلہ محلہ بلوچاں بڑے مرکز بنا لئے ہیں ۔ جن کی سرپرستی اعوان برادری کی بااثر شخص کی ہے دوسرے علاقوں سے بھی ڈیلر ان سے بھاری مقدا`ر میں منشیات خرید نے آتے رہتے ہیں۔

    منشیات فروش نوجوان نسل کو آسانی سے منشیات کا عادی بناتے ہیں اور پھر ان کو منشیات فروشی پر بھی لگا دیتے ہیں جن میں کم عمر نوجوانوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں جوبعد میں گلی محلوں اور ہوٹلوں پر سرعام منشیات فروخت کرتے نظر آتے ہیں اس سلسلے میں مقامی پولیس کی خاموشی لمہ فکریہ ہے نوجوان نسل تباہی کی طرف گامزن ہے۔

    منشیات فروش مبینہ طور پر بلا خوف و خطر دن رات نوجوان نسل میں موت بانٹ رہے ہیں اور اس مافیا کو کسی قسم کا کوئی بھی ڈر نہیں بلیئرڈ اور سنوکر کلبوں کی آڑ میں روزانہ لاکھوں کا جواء ہو تا ہے تشویش کا باعث یہ امر ہے کہ 13سے 18سال کے نوعمر لڑکے بھی جوئے کی لعنت میں پڑ چکے ہیں اس کے علاوہ چرس اور دیگر منشیات بھی وہاں پر سر عام فروخت کی جاتی ہے،

    اوچ شریف میں درجنوں سنوکر کلب قائم ہو چکے ہیں جس کے باعث نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، کالج و سکولز میں چھٹی کے بعد طالبعلم پڑھائی کرنے کے بجائے سارا سارا دن ان کلبوں میں گزارتے ہیں، ان مقامات پر نوجوان منشیات اور سگریٹ کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں بلیئرڈ وسنوکر کلبوں میں مبینہ طور پر منشیات فروشی بھی کی جا رہی ہے ،والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے سامان اور دوائی کے پیسوں کو بھی بلیئرڈ وسنوکر کلبوں کی نظر کر جاتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ تعلیم جیسی نعمت سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

    عوامی و سماجی حلقوں نے نگران وزیر اعظم نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت کمشنر بہاولپور ،ڈی سی بہاول پور ،ڈی پی او بہاول پور اور ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ سے اپیل کی ہے کہ فی الفور اوچ شریف شہر سے ان جوئے کے اڈوں کا ختم کیا جائے

  • ڈیرہ غازیخان:  تھانہ کالا شادن لنڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک

    ڈیرہ غازیخان: تھانہ کالا شادن لنڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان )تھانہ کالا شادن لنڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک۔ڈی پی او احمد محی الدین خود موقع پر موجود، مقابلے کو خود لیڈ کر رہے ہیں۔

    مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو اور اس کے ساتھیوں نے پولیس اہلکار سب انسپکٹر رضوان محبوب کو شہید جبکہ اقبال ASI، طاہر سعید HC اور کانسٹیبل مظہر کو زخمی کر دیا تھا۔

    جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرار ہونے والے ڈاکووں کو گھیرا میں لے لیا۔ڈی پی او احمد محی الدین خود موقع پر موجود ہیں۔کافی دیر تک پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ جاری رہا۔
    یہ بھی پڑھیں
    ڈی جی خان : ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹر شہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی

    دوران مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر سے مقابلہ جاری ہے۔ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عبداللہ جیانی کے نام سے ہوئی ہے،جس نے سب انسپکٹر رضوان محبوب کو شہید اور دیگر تین کو زخمی کردیا تھا.

  • ڈی جی خان : ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹر شہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی

    ڈی جی خان : ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹر شہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی

    ڈی جی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹر شہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی، رضوان محبوب سب انسپکٹر شہید،اقبال Asi ،طاہر سعید HC،مظہر کنسٹیبل شدید زخمی ہوگئے

    تفصیل کے مطابق تھانہ کالا بمقام شادن لنڈ مسو چوک کنڈی والا روڈ ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹرشہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی، رضوان محبوب سب انسپکٹر شہید،اقبال Asi ،طاہر سعید HC،مظہر کنسٹیبل شدید زخمی ہوگئے،یہ اندوہناک واقعہ بوقت 2/45بجےدن پیش آیا،

    رضوان محبوب سب انسپکٹر قصبہ شادن لنڈ لنک روڈ کنڈی والا پر اپنی پرائیویٹ گاڑی میں موجود تھے کہ اچانک 2کس نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ہےجس سے ملازمان شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔دیہی مرکزصحت شادن لنڈ پہنچنے پر رضوان محبوب سب انسپکٹر شہید ہوگیا جبکہ بقیہ ملازمان اقبال Asi،طاہر سعید HCاورمظہر کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے ۔

    مقامی پولیس نےموقع پر پہنچ کر حسب ضابط قانونی کارروائی کاآغازکردیا ہے

    دوسری طرف آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے سب انسپکٹر رضوان محبوب کی قربانی کو خراج عقیدت،آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان شہید سب انسپکٹر کی فیملی کے ساتھ فوری رابطہ کرنے کاحکم

    آئی جی پنجاب کا واقعہ میں زخمی ہونے والے اے ایس آئی اقبال، ہیڈ کانسٹیبل طاہر سعید اور کانسٹیبل مظہر خان کی بہترین نگہداشت کا حکم،

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سب انسپکٹر رضوان محبوب نے فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، پنجاب پولیس سب انسپکٹر رضوان محبوب جیسے 1600 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے،

    آئی جی پنجاب نے حکم دیاکہ زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تمام ضروریات کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا.

    پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہدائت کی کہ فائرنگ میں ملوث موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی گرفتاری یقینی بنائیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔

  • میلسی: خوشیاں غم میں تبدیل، باراتیوں کی گاڑی نہر میں جا گری

    میلسی: خوشیاں غم میں تبدیل، باراتیوں کی گاڑی نہر میں جا گری

    میلسی میں انتہائی افسوناک واقع پیش آیا ہے ۔ باراتیوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈھمکی نہر میں جا گری۔گاڑی میں پانچ نوجوان سوار تھے۔تمام کی عمر 20 سال سے کم بتائی جا رہی ہیں۔بارات میلسی سے ملتان واپس جا رہی تھی.

    باراتیوں کی تلاش کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے،گاڑی میں دولہا اور دلہن کے بھائی سمیت پانچ نوجوان سوار تھے۔ڈوبنے والوں میں شوکت عرف کھنڈو پان والے کا نوجوان بیٹا شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور ڈی ایس پی میلسی تمام ایس ایچ اوز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، کار میں 6 لڑکے سوار تھے ایک لڑکا اپنی مدد اپ کے تہت نہر سے باہر نکل آیا 5 لڑکے لا پتہ تلاش جاری ہے،کار سواروں میں محمد فہد بعمر 17 سال ، جنید بعمر 17 سال ، محمد احمد ، محمد رضا بعمر 17 سال، سلمان اور عبداللہ شامل ہیں۔کار سواروں میں محمد عبداللہ اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبتی کار سے نکل آیا باقی کار میں ہی تھے.

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار

    اسلام آباد، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور رہنما استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس کے بیٹے حمزہ تنویر کوشراب پی کر ڈرائیونگ کرنے اور خنجر کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تنویر الیاس کے بیٹے پر مقدمہ درج کیا گیا،تھانہ شالیمار میں پولیس حکام کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، درج مقدمے میں کہا گیا کہ ایف 10 مرکز اسلام آباد موجود تھا کہ ایک گاڑی لینڈ کروزر انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے ایک نوجوان چلا رہا تھا،مناسب حکمت عملی سے گاڑی کو روکا گیا،سیٹ پر بیٹھے نوجوان نے اپنا نام حمزہ تنویر ولد سردار تنویر الیاس بتایا،مذکورہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر شراب کی بوتل پڑی تھی،نوجوان کی پینٹ کی جیب سے چاقو بھی برآمد ہوا،ملزم شراب کے بارے کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گاڑ ی بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے

    تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

  • سی ٹی ڈی کی کاروائیاں،پانچ دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائیاں،پانچ دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کاروائیاں‌کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں‌کو گرفتار کر لیا

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں 179 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، سی ٹی ڈی کی جانب سے کاروائیاں پاکپتن ، راولپنڈی ، بہاولپور اور ساہیوال میں کی گئیں، پاکپتن سے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ندیم بھی گرفتارکیا گیا،گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،2 آئی ای ڈی بم، پرائماکارڈ ، 5 ڈیٹونیٹر اور 2ہینڈ گرنیڈ ، اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے،

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت ندیم ، شہباز، خالد، مدنی اور سلمان سعید کے نام سے ہوئی، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،رواں ہفتے 769 کومبنگ آپریشنز کے دوران 82 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 31250 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کا ؤ نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت