Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ایف آئی اے انٹر پول کی کارروائی، تین اشتہاری ملزمان ابو ظہبی سے گرفتار

    ایف آئی اے انٹر پول کی کارروائی، تین اشتہاری ملزمان ابو ظہبی سے گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے تین اشتہاری ملزمان کو ابو ظہبی سے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں مسعود حسین، محمد سلیم اور محمد عمر شہزاد شامل ہیں، تینوں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے جنہیں اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کیا گیا گرفتار ملزم مسعود حسین جہلم پولیس، ملزم محمد سلیم بہاولپور پولیس جبکہ ملزم محمد عمر شہزاد ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا، ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابو ظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    لاہور: باپ نے اپنے ہی 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

    https://x.com/FIA_Agency/status/1709475576095093079?s=20
    دوسری جانب ایف آئی اے انٹرپول نے ایک اور کارروائی میں پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔بعد ازاں ایف آئی اے اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
    https://x.com/FIA_Agency/status/1709474616920690769?s=20
    ایف آئی اے امیگریشن کی لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی،یونان جانے والے 3 مسافر آف لوڈ کر دیئے ملزمان کی نشاندہی پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایجنٹ بھی ائرپورٹ کی حدود سے گرفتارہوگیاملزمان سے یونان کا ویزا جعلی نکلا۔ملزمان نے فی کس 25 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹوں سے کارڈ اور جعلی اسٹیمپس لگوائیں-

    ویرات کوہلی کے حوالے سے شاہ رخ خان کا بڑا بیان

    https://x.com/FIA_Agency/status/1709475811974377798?s=20
    ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر کارروائی کی،غیر قانونی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا مسافر آف لوڈ کر دیا گیا اخلاق فاروق نامی ملزم نے زاہد فاروق کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش کی،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے رشتے دار سے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے 13 لاکھ دوپے ادا کئے-

  • لاہور: باپ نے اپنے ہی 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

    لاہور: باپ نے اپنے ہی 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

    لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں سنگدل باپ نے مبینہ طور پر اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق گزشتہ روز گاؤں پنجو کے رہائشی عظیم نے اپنے 4 بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا، اس نے پو لیس کو بتایا کہ اس کے بچے 12 سالہ صابر، 9 سالہ سمیعہ، 5 سالہ نبیہہ اور 2 سالہ عائشہ اتوار کے روز دکان پر سامان لینے گئے پھر واپس نہیں آئے، شبہ ہے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہے پولیس نے مشکوک جان کر باپ سے پوچھ گچھ کی تو اس نے سب اُگل دیا۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزم نے بتایا کہ وہ چاروں بچوں کو تصاویر اتارنے کا کہہ کر للیانی نہر کے کنارے لے گیا تھا، جہاں اس نے بچوں کو نہر میں پھینک دیا، ملزم کی جانب سے بچوں کو نہر میں پھینکے جانے کی وجہ بتائے جانے کے قابل بھی نہیں، ملزم کی بیوی کو اس کی غلط حرکتوں کا پتہ تھا-

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ دل دہلا دینے والے واقعے پر دلی صدمہ ہوا انہوں نے حکم دیا کہ ملزم کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے، ملزم قانون کے مطابق عبرت ناک سزا سے بچ نہیں پائے گا۔

  • بار بار دھوکے سے  فروخت کی جانے والی خاتون ،  ویڈیو وائرل

    بار بار دھوکے سے فروخت کی جانے والی خاتون ، ویڈیو وائرل

    مردان کی تحصیل رستم کی رہائشی فضیلت نامی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور خاتون کو رشتہ داروں نے 40 لاکھ روپے کے عوض بیج دیا تھا جبکہ مردان کے تحصیل رستم سے تعلق رکھنی والی شادی شدہ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے تاہم فضلت نامی خاتون نے ویڈیو بیان جاری کیا کہ 3 رشتہ دار لختی، ابراہم اور یار محمد نے مجھے دھوکے سے ملاکنڈ درگئی لا کر 40 لاکھ روپے میں فروخت کردیا اور میری شادی سوات کے رہائشی فضل ہادی نامی شخص سے کرادی گٸی جوکہ پہلے سے شادی شدہ ہے، میں شادی شدہ ہوں اور میرے 2 بچے بھی ہے، مجھے اپنے گھر واپس نہیں بھیجا جارہا۔

    جبکہ فضلت نامی خاتون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مجھے پہلے بھی کئی بارفروخت کیا جا چکا ہے اور مجھے باربار مختلف جگہوں اور مختلف لوکوں پر فروخت کیا جاتا ہے۔ تاہم دوسری طرف پولیس نے موجودہ شوہر فضل ہادی پر اغواء کا روزنامہ رپورٹ درج کردیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
    چینی جوہری آبدوز کو حادثہ،کپتان سمیت 55 اہلکار ہلاک ،برطانوی میڈیا
    بحریہ ٹاؤن سمیت 3ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خریدو فروخت، نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے عوام کو خبردار کر دیا
    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی
    علاوہ ازیں پولیس کے مطابق خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر واٸرل ہونے کے بعد اس کیس میں ملوث افراد کی گرفتاری کے بعد اصل حقائِق سامنے آٸیں گے، خاتون کا موجودہ شوہر فضل ہادی ملک سے باہر ہے۔

  • سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی ،دوسرےکے پاسپورٹ پر یونان جانے والا پکڑاگیا

    سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی ،دوسرےکے پاسپورٹ پر یونان جانے والا پکڑاگیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ایف آئی اے کی کارروائی ،دوسرے کے پاسپورٹ پر یونان جانے والا پکڑاگیا
    ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کارروائی،غیر قانونی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔اخلاق فاروق نامی ملزم نے زاہد فاروق کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش کی۔

    ملزم فلائٹ نمبر QR631 سے یونان جا رہا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے رشتے دار سے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا۔ملزم نے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے 13 لاکھ روپے ادا کئے۔

    ملزم کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ ائرپورٹ امام زیدی کی جانب سے بروقت کارروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

  • سیالکوٹ: ڈسکہ میں نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    سیالکوٹ: ڈسکہ میں نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)ڈسکہ،تھانہ موترہ کے علاقہ بیگ چک میں نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا
    تفصیل کے مطابق ڈسکہ میں گذشتہ روز باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوا بیٹے نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں،نوجوان کی حالت بگڑنےپر ہسپتال لایا گیامگر جانبر نہ ہوسکااور زندگی کی بازی ہار گیا۔

    جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23سالہ شبیر کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی کا آغاز کردیا ہے-

  • سرگودھا:تھانہ صدر پولیس کی کارروائی،اشتہاری ملزمان گرفتار

    سرگودھا:تھانہ صدر پولیس کی کارروائی،اشتہاری ملزمان گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ )سرگودہا تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی مختلف14 مقدموں میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار۔
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدرحافظ نوید اکرم کی سربراہی میں اے ایس آئی عمر فاروق نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف 14مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم امان اللہ ولد عمر حیات اور مختار ولد زمان کو گرفتار کر کے 2عدد پسٹل،موٹرسائیکل،موٹریں،بیٹریاں اور نقدی برآمد کر لی۔

    اہل علاقہ نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے عرصہ دراز سے علاقے میں خوف وہراس پھیلا رکھا تھا۔

  • سیالکوٹ:2 عورتوں سمیت 6 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ:2 عورتوں سمیت 6 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)2 عورتوں سمیت 6 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے

    ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل سعادت علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ موترہ سب انسپکٹرافضال حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع میں منشیات فروشی کے بڑے نیٹ ورک کو کو بریک کرتے ہوئے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات 1. ملک حفیظ ولد ملک عزیز سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ،2. محمد پرویز ولد سلطان سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ 3. واجد علی ولد محمد حسین سکنہ بیڑھ ،ڈسکہ،4. عنصر علی عرف مستنصر ولد محمد اسلم سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ،5. مسمات فائقہ زوجہ عنصر علی عرف مستنصر ولد محمد اسلم سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ ،6. شمیم بی بی زوجہ عرفان سکنہ کمال پور ڈسکہ کو لیڈیز پولیس کی مددسے گرفتار کر لیا

    ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 28کلو 50گرام چرس، 6کلو500گرام آئس ، 120گرام ہیروئن، 2الیکٹرانک کنڈے ،اسلحہ ناجائز2پسٹل 30بور معہ متعدد گولیاں ،3موٹر سائیکلیں اور 10ہزار روپے سے زائد رقم وٹک برآمد کرلی ہے۔ ملزمان منشیات سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ جن کو گرفتار کر کے ضلع میں منشیات کی سپلائی کی ایک اور چین کو بریک کر دیا گیا ہے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلیے چھوٹے موٹے نشئیوں کی بجائے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا رہا ہے شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

  • ننکانہ :  پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن،غیر معیاری نمک تلف اورجرمانہ عائد

    ننکانہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن،غیر معیاری نمک تلف اورجرمانہ عائد

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن،غیر معیاری نمک تلف اورجرمانہ
    ننکانہ صاحب میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کے جڑانوالہ روڈ، سبزی منڈی، ریلوے روڈ پر واقع نمک یونٹس پر چھاپے، 5 یونٹس کی چیکنگ، 20کلو غیر معیاری نمک تلف، 35ہزارکےجرمانے عائد،

    نمک کے سیمپل ناقص پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ڈی جی فوڈ اتھارٹی نمک میں آئیوڈین کی مقدار مقررہ حد سے کم پائی گئی صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، زنگ آلود گرائنڈنگ مشین زیر استعمال تھی یونٹس میں موجود ملازمین کے میڈیکل بھی عدم موجود پائے گئے

    پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں، مکھیوں کی بھرمار پائی گئی پیکنگ کے لیے تیار نمک ٹوٹے گندے فرش پر رکھا پایا گیا صوبہ بھر میں خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے

    اپنے اردگرد موجود ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223پر دیں

  • وینس میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے جاگری، 21 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

    وینس میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے جاگری، 21 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

    اٹلی کے شہروینس میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے جاگری، حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کے شہر وینس میں بس پل فلائی اوور سے نیچے بجلی کی تاروں پر گری، جس کے بعد رکاٹوں سے ٹکرا کر 30 میٹر مفاصلے پر ریلوے ٹریک پر جا گری جس کے باعث بس میں آگ لگ گئی تھی شہری بھی تھے بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے، 5 یوکرینی، ایک جرمنی اور بس ڈرائیور بھی شامل ہیں، حادثے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا،اٹلی کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

    طوارقی اسٹیل ملز کا نام تبدیل کرنے اور فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری …

    پولیس کے مطابق فوری طور پر بس حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں ڈرائیور کی ہلاکت کی وجہ سے بھی تحقیقات میں مشکلات ہیں خیال کیا جا رہا ہے کہ بس سیاحوں کو واپس کیمپ کی طرف لے کر جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا ، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کا سبب اچانک سے ڈرائیور کی طبیعت خراب ہو جانا ہو سکتی ہے۔

    حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت خطرے میں ہے اور اموات کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

    میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی بات کی تو ہمیں چور ڈاکو کہا . پیپلزپارٹی …

  • سرگودھا:گھروں میں ملازمت کا بہانہ ، زیورچور عورتیں گرفتار

    سرگودھا:گھروں میں ملازمت کا بہانہ ، زیورچور عورتیں گرفتار

    سرگودھا ،باغی ٹی وی(نامہ نگا ر ملک شاہنواز جالپ) گھروں میں ملازمت کا بہانہ ، زیور چوری کرنے والی عورتیں گرفتار
    سرگودھا تھانہ ساہیوال پولیس کی بڑی کامیابی،گھروں میں ملازمت کا بہانہ کرکے زیور چوری کرنے والی عورتیں گرفتار ،گرفتار عورتوں نے ایک گھر میں کچھ روز ملازمت کی اور پھر اپنے مالک کے گھر سے 13 تولہ طلائی زیورات چوری کیے اور فرار ہوگئی

    مقامی پولیس نے چوری شدہ زیور اور اس زیور کو فروخت کرکے حاصل کی گئی رقم برآمد کر لی ،برآمد ہونے والا مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا

    بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے