Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سمن آباد ؛ سرعام خاتون کو ہراساں کرنے کا نیا واقعہ

    سمن آباد ؛ سرعام خاتون کو ہراساں کرنے کا نیا واقعہ

    شہر قائد میں خواتین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ اس سے قبل بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں جبکہ کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا تازہ واقعہ سمن آباد بلاک 18 میں پیش آیا جہاں اوباش نوجوان نے سڑک پر چلتی لڑکی کے ساتھ نازیباں حرکت کی جسکی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے.

    خیال رہے کہ فوٹیج میں اوباش نوجوان کی جانب سے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم ذرائع کے مطابق ملزم علاقے کی ایک دکان پر ناشتے کا سامان فروخت کرتا ہے، سمن آباد میں ماہ اگست میں بھی لڑکی سےبدتمیزی کا واقعہ ہوچکا ہے جبکہ واضح رہے کہ شہر قائد میں اس قبل بھی راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ تاہم یکم اکتوبر کراچی میں راشد منہاس روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس کے سامنے یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور بد ترین واقعہ سامنے آیا تھا، طالبہ نے موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان کی ویڈیو بنالی تھی تاہم واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، موبائل ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار شخص کو طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرتے دیکھا گیا۔

    علاوہ ازیں اوباش شخص یونیورسٹی سے گھر جانے والی طالبات کی وین کا تعاقب کرتا رہا، طالبات کی جانب سے کراچی پولیس چیف اور قانونی نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کی اپیل کی گئی، 2 اگست کو فیڈرل بی ایریا میں بھی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی، جولائی میں اورنگی ٹاؤن میں لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا .
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان؛ توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر
    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ، نیوزی لینڈ نے آنگلینڈ کو 9 وکٹو ں سے ہرا دیا
    فیفا ورلڈ کپ 2034 کا انعقاد؛ میزبانی کیلئے بحرین اور کویت نے سعودیہ کی حمایت کردی
    تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار ملزم کی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، واقعہ تھانہ اورنگی کی حدود میں مجاہد گلی کے قریب پیش آیا، جولائی میں ہی گلستان جوہر میں ایک انتہائی حیران کردینے والا واقعہ پیش آیا تھا، ایک شخص نے گلی سے گزرتی لڑکی سے دن دہاڑے زیادتی کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ واقعہ گلستان جوہر کے بلاک 4 مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب پیش آیا تھا، جہاں اوباش نوجوان کی جانب سے پکڑنے کی کوشش میں لڑکی بھاگ گئی تھی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزم ایک موٹر سائیکل پر آیا تھا، اس نے موٹر سائیکل کو سائیڈ میں کھڑا کیا تھا، اور پھر اپنا نیکر اتار کر لڑکی کو پکڑنے کی کوشش کی۔

  • اوچ شریف : نوجوان پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر کرہلاک ،لاش نہ مل سکی

    اوچ شریف : نوجوان پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر کرہلاک ،لاش نہ مل سکی

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )نوجوان پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر کرہلاک ،لاش نہ مل سکی‘ ریسکیو آپریشن جاری
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے علاقہ موضع گندہ کھوہ تحصیل احمدپور شرقیہ کے رہائشی 25سالہ نوجوان محمد شہزاد ولد محمد اکمل پاؤں پھسلنے سے ابو ظہبی نہر میں جا گرا ،دن بھر ریسکو1122کا آپریشن جاری رہا لیکن نوجوان کی لاش نہ مل سکی

    نہرمیں ڈوبنے والا 25 سالہ نوجوان محمد شہزاد کے والد محمد اکمل نے بتایا کہ اس کا بیٹا گذشتہ روز نہر کے کنارے کھیل رہا تھا کہ پاؤں پھلسنے سے نہر میں جا گرا ،اہل علاقہ نےاس کی چیخ و پکار پر بچانے کی کوشش کی لیکن وہ تیز رفتار پانی کے بہاؤ میں گہرے پانی میں چلا گیا، اس دوران ہم نے 1122 کو اطلاع دی ان کی ٹیم نے تلاش شروع کی اور رات ہونے پر آپریشن روک دیا-

  • اوچ شریف :سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال،طلبہ موت کے سایہ تلے پڑھنے پر مجبور

    اوچ شریف :سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال،طلبہ موت کے سایہ تلے پڑھنے پر مجبور

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر وگردونواح علاقوں میں درجنوں سے زائد سکول خستہ حالی کا شکار ، طلبہ موت کے سایہ تلے پڑھنے پر مجبور
    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر اوچ شریف کے گردونواح علاقوں میں درجنوں سے زائد ایسے تعلیمی ادارے ہیں جن کی عمارتیں کئی کی سال پرانی، انتہائی خستہ حال اور عمارتیں بھوت بنگلہ کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ درجنوں سے زائد ایسے سکولز ہیں جن کی عمارتوں کے اکثریتی پورشن خستہ حال اور بارش آنے پر چھتیں ٹپکتی ہیں۔ بچوں کو سکولوں میں جاتے ہوئے خوف تو آتا ہے ، لیکن مجبوراً ان سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان سکولوں کی عمارتوں کو خطرناک قرار دیے جانے کے باوجود لیکن کئی سال گزر جانے کے باوجود ان سکولوں کی حالت کو بہتر نہ بنایا جا سکا۔

    میڈیا نمائندوں کے مختلف سرکاری سکولوں کا سروئے کرنے پر حالت ابتر، گورنمنٹ پرائمری سکول عریبک بوائز سکول ٹھٹہ وارن۔گورنمنٹ پرائمری سکول امیر آباد ، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول قادر آباد گورنمنٹ پرائمری سکول قادر آباد، جی پی ایس موہانہ،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بستی عبدالرحمن سمیت درجن بھر اسکول انتہائی خطرناک مخدوش حالت زار کا شکار کسی بھی وقت ناگہانی حادثے سے افسوسناک انسانی سانحہ کا باعث بن سکتے ہیں ، گزشتہ مون سون سیزن میں ان خطرناک مخدوش عمارتوں کی حالت زار مزید ابتر کردی ہے جو کسی بھی وقت انسانی جانوں معصوم بچوں کی قیمتی زندگی کو نقصان پہنچنے کا باعث بن سکتی ہے سکول کی عمارات 100 سال کے قریب اور عمارات انتہائی خستہ حال ہونے پر انتظامیہ نے اسے خطرناک عمارات تو قرار دے رکھا ہے

    اس کے باوجود ان سکولوں میں بچے خوف کے باوجود زیر تعلیم ہیں سکولوں کے طلبہ اور ان کے والدین نے انتظامیہ سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ خدارا ان خطرناک قرار دی گئی اسکول کی عمارتوں کو فی الفور ترجیحاتی بنیادوں پر تعمیر کرایا جاے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں پرائیویٹ اسکول کے اخراجات ناقابل برداشت ہیں جبکہ مفت تعلیم کی وجہ سے ہمارے بچے موت کے سائے تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں

  • اوچ شریف : شہر میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

    اوچ شریف : شہر میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت، اکثر ہوٹلوں و دکانوں میں سپلائی سمیت مختلف نوعیت کی بے ضابطگیوں کے انکشافات نے محکمہ لائیو سٹاک کی کار کردگی کا پول کھول دیا،
    ذرائع کے مطابق سے میڈیا کو موصول ایک سورس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت میں ملوث مافیا کے افراد دیہی علاقوں سے لاغر، بیمار اور مردہ جانور اور اسی طرح پولٹری شیڈ سے مردہ مرغیاں لاکر اوچ شریف شہر وگردونواح علاقوں حلیم پور خیر پور ڈاہا نلکا اڈا بیٹ بخیتاری چوک بھٹہ سمیت مختلف مقامات اور رات کے اوقات میں ہی گوشت ٹکڑوں میں تقسیم کر کے ہوٹلوں اور دوکانوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے ،

    جہاں قصاب انسانی جانوں سے کھیلنے کا مکروہ دھندے میں ملوث ہوٹل مالکان کو ناقص اور مضر صحت گوشت ہڈیوں سمیت تین سو روپے فی کلو اور ہڈی کے بغیر چار سو روپے فی کلو سپلائی کرتے ہیں اور ہوٹل مالکان ناقص گوشت کو مرچ مصالحوں اور ممنوعہ چائنیز نمک سے چٹخارے دار بنا کر شہریوں کو خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں،

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکار کارکردگی دکھانے کیلئے فرضی کارروائیاں کرتے ہیں لیکن ان ہوٹل مالکان کے خلاف کبھی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی،جبکہ ان ہوٹلوں پر گندے اور غلیظ برتنوں کو ایک ہی جگہ پر بار بار دھو کر خطرناک بیماریوں میں مبتلا افراد کی بیماریوں کو صحت مند افراد میں پھیلایاجا رہا ہے

    شہریوں نے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • میرپورخاص:کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیک کی گئی

    میرپورخاص:کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیک کی گئی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )وہیکل انسپکٹر ضلع میرپورخاص رافع روشیل کا انچارج ٹریفک اور ٹریفک پولیس کے ساتھ نزد چونا فیکٹری کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ کی گئی ۔
    اس دوران متعدد کمرشل وہیکلز بسیں ، کوسٹرز ، ٹرک اور دیگر گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ تمام رکشہ ڈرائیورز کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اپنے رکشوں کا جلد از جلد فٹنس سرٹیفکیٹ بنوائیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

    واضح رہے میرپورخاص میں مختلف محکموں کی جانب سے قواعد و ضوابط پر عمل کرانے کے لئے سختی سے پیش آیا جارہا ہے ،عمل نہ کرنے پر جرمانے بھی کئے جارہے ہیں ،اسی طرح کچھ دن پہلے ٹریفک پولیس کے محکمے کی جانب سے میرپورخاص کی عوام کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لئے ایک پمفلٹ بھی تقسیم کیا گیا تھا، جس پر آج سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور قواعد و ضوابط اور ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے پر جرمانے بھی کئے گئے ہیں ۔

  • چنیوٹ: معروف برانڈ کی پانی کی جعلی بوتلیں بھرنے والا یونٹ پکڑاگیا

    چنیوٹ: معروف برانڈ کی پانی کی جعلی بوتلیں بھرنے والا یونٹ پکڑاگیا

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگرا ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)معروف برانڈ کی پانی کی جعلی بوتلیں بھرنے والا یونٹ پکڑاگیا
    تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی چینیوٹ سٹی کو سیف فوڈ سٹی بنانے کے لیے متحرک-
    فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ٖڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں پانی کی معروف برانڈ کی جعلی بوتلیں بھرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا اور دورانِ معائنہ معروف برانڈ کے جعلی لیبلز اور پانی کی بوتلیں برآمد کر لی ، یونٹ کو سربمہر کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا-

    جعلی برانڈ کی پانی کی بوتلوں کے 50 پیٹس اور جعلی لیبلز بحقِ سرکار ضبط کر لیے گئے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وژن کے مطابق جعل ساز مافیاکاخاتمہ کرنا پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی اولین ترجیح ہے۔

  • چنیوٹ: اغواء ہونے والی  لڑکی کا معمہ حل،غیرت کے نام پرقتل

    چنیوٹ: اغواء ہونے والی لڑکی کا معمہ حل،غیرت کے نام پرقتل

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)تھانہ کانڈیوال پولیس نے اغواء ہونے والی لڑکی کا معمہ حل کر دیا
    غیرت کے نام پر جواں سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد بے دردی سے قتل کر کے نعش کو چھپایا گیا، مرکزی ملزم گرفتار، ڈی ایس پی سرکل لالیاں بابر نوازکی پریس کانفرنس

    چنیوٹ تھانہ کانڈیوال پولیس نے موضع بھبھڑانہ سے اغواء ہونے لڑکی کا معمہ حل کر دیا۔ سولہ سالہ لڑکی عظمیٰ بی بی کو اغواء کے بعد قتل کیا گیا اور شواہد کو مٹانے کے لیے نعش کو چھپا دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی سرکل لالیاں بابر نواز نے پریس کانفر نس کے دوران میڈیا کو بتا یا کہ تھانہ کانڈیوال میں پانچ ماہ قبل ریحانہ بی بی کی درخواست بنام چار کس ملزمان گزاری کہ اس کی بیٹی عظمیٰ بی بی بعمر 16 سال کو اغواء کر لیا۔

    تھانہ کانڈیوال پولیس نے ریحانہ بی بی کی درخواست پر مقدمہ نمبر 165 مورخہ 15.05.2023 بجرم 365 ت پ درج کیا۔ ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ کی بازیابی کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال انسپکٹر صفدر حسین، سب انسپکٹر ظفر شاہد ہمراہی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی و ہیومن انٹیلی جنس استعمال کرتے ہوئے ملزم مختار کو گرفتار کیا۔

    دوران انٹیروگیشن ملزم مختار نے انکشاف کیا کہ اس نے غیرت کے نام پر عظمیٰ بی بی کو گلہ دبا کر قتل کیا اور شواہد کو مٹانے کے لیے نعش کو ضلع سرگودھا کے علاقہ موضع منگووالی میں گڑھا کھود کر چھپا دیا۔ملزم مختار کی نشاندہی پر موضع منگووالی ضلع سرگودھا سے مقتولہ عظمیٰ بی بی کی نعش برآمد کی گئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ورثاء کو انصاف فراہم کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او عبداللہ احمد کی طرف سے پولیس ٹیم میں شامل پولیس افسران و اہلکاران کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا۔

  • میرپور ساکرو: کم عمر لڑکی اغواء،زبردستی شادی،عدالت کے حکم پر بھی پولیس نے ملزمان  گرفتار نہ کئے

    میرپور ساکرو: کم عمر لڑکی اغواء،زبردستی شادی،عدالت کے حکم پر بھی پولیس نے ملزمان گرفتار نہ کئے

    میرپور ساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگار قادرنواز کلوئی) کم عمر لڑکی اغواء،زبردستی شادی،عدالت کے حکم پر بھی پولیس نے ملزمان گرفتار نہ کئے
    تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور ساکرو میں کم سن لڑکی کو اغوا کرکے زبردستی شادی کرنے پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی
    تھانہ میرپور ساکرو کوارڈنمبر 7 کے رہائشی مبارک علی واریو اور دیگر نے میرپور ساکرو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی رشیدا ں جوکہ 14سال کی ہے اور نابالغ ہے ،جسے اغواکرکے زبردستی شادی کی گئی

    جبری شادی کے خلاف میری درخواست پر سندھ چائلڈمیرج ایکٹ 2013 کے عدالتی حکم پر تھانہ میرپور ساکرومیں چارافراد شہزاد ولد میر محمد بلوچ شہزاد ولد ممنی بلوچ، حاجی رستم ولد خمیسو بلوچ، اللہ بچایو ولد میر محمد بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    لڑکی کے والد نے کہا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں میری کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی پولیس بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے
    متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • سیالکوٹ: پرانی دشمنی 2 افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ دونوں ہلاک

    سیالکوٹ: پرانی دشمنی 2 افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ دونوں ہلاک

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض) تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میں سابق رنجس پر دو افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ دونوں ہی موقع پر ہی جاں بحق پولیس نے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا
    تفصیل کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ تلواڑہ مغلاں کے رہائشی علی مقدر اور ندیم بیگ کے درمیان عرصہ دراز سےسابق رنجش چلی ارہی تھی جس کی بناء پر دونوں کے درمیان دوبارہ معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر طیش میں آکر دونوں نے ایک دوسرے پر اپنے اپنے پسٹل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سےدونوں ہی موقع پرہلاک ہوگئے

    پولیس ترجمان کے مطابق دونوں مقتول کی عمریں 25 سے 30 سال کے قریب ہیں اور وقوع کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھوڈی اور ایس ایچ او رنگپورہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہےڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے معاملہ میں قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا

  • حیدرعباس رضوی کی گاڑی چھن گئی

    حیدرعباس رضوی کی گاڑی چھن گئی

    شہر قائد کراچی میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، چوری ڈکیتی کی وارداتوں نے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے

    شہر قائد کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی اسلحہ کے زور پر چھین لی گئی، واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پیش آیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس حکام کے مطابق واردات نجی ہسپتال کے باہر ہوئی، گاڑی حیدر عباس رضوی کا ڈرائیور چلا رہا تھا ،ہسپتال کے باہر سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ڈرائیور کو نیچے اتارا اور گاڑی چھین کر فرار ہو گئے،

    پولیس حکام کے مطابق حیدر عباس رضوی کا بیٹا اپنے دوست کی عیادت کرنے ہسپتال آیا تھا، وہ ہسپتال کے اندر تھا جب یہ واقعہ پیش آیا، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،حیدر عباس رضوی کے زیر استعمال گاڑی اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے،مقدمہ گلش اقبال تھانے میں درج کیا گیا ہے

    آئی جی سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں سنگین جرائم میں ملوث50058 ملزمان مفرور ہیں، صرف لاڑکانہ ڈویژن میں مفرور ملزمان کی تعداد 23257 ہے، بانی ایم کیوایم بھی کراچی، ٹنڈو محمد ،میر پور خاص اور حیدرآباد میں درج مقدمات میں مفرور قراردیئے گئے ہیں،جرائم کی شرح کم کرنے کے لئے پولیس متحرک ہے اور فعال کردار ادا کر رہی ہے،

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں نے عوام کا جینا محال کر رکھاہے، پولیس برائے نام ہے، اگر کوئی واردات ہو جائے تو پولیس بروقت نہیں پہنچتی، ایسے لگتا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر سے اپنا حصہ وصول کر کے انہیں تحفظ فراہم کرتی ہے،