Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنیوالا موٹر سائیکل سوار گرفتار

    راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنیوالا موٹر سائیکل سوار گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤں میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار ملزم خواتین کو ہراساں کر رہا ہے، ویڈیو سے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا

    پولیس حکام کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نجی سیکورٹی کمپنی میں نوکری کرتا ہے، ملزم کو آج عدالت پیش کیا جائے گا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ،ملزم خاص طور خواتین اسکول ٹیچرز کو آتے جاتے ہوئے ہراساں کرتا تھا

    شہر قائد کراچی میں گزشتہ چند مہینوں سے خواتین کو سرعام ہراساں کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ان حرکات سے خواتین کا گھر سے نکلنا مشکل ہو چکا ہے، اوباش نوجوان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے .کراچی میں ماہ جولائی میں گلستان جوہر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نے ہی سڑک پر جانیوالی لڑکی کو ہراساں کیا تھا ، پولیس ابھی تک واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار نہیں کر سکی،کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤں میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا،

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

  • رانی پور،گھریلو ملازمہ قتل کیس، دو بیٹیوں کو بچانے کیلئے طبعی موت کا بیان دیا، والدہ

    رانی پور،گھریلو ملازمہ قتل کیس، دو بیٹیوں کو بچانے کیلئے طبعی موت کا بیان دیا، والدہ

    سندھ کے علاقے رانی پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سفاک شخص نے 10 سالہ بچی کو مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے تڑپتا ہوا فرش پر چھوڑ دیا، بچی کی موت ہو گئی

    واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں کمسن بچی کو فرش پر تڑپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،بچی کی والدہ کی مدعیت میں پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، واقعہ پر ایس ایس پی خیر پور کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد اسد شاہ اور اسکی اپلیہ کو نامزد کیا گیا ہے، اسد شاہ کو حراست میں لے لیا ہے خاتون کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،

    گھریلو ملازمہ قتل کیس، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    ملزم اسد شاہ کو آج عدالت پیش کیا گیا،دوران سمات پولیس نے ملزم کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا، عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کا 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا،4 دن کے بعد ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا پولیس نے بچی پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم پیر اسد شاہ کو ریمانڈ ملنے کے بعد ہنگورجہ تھانے منتقل کردیا، کیس کی سماعت سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سوبھو ڈیرو نے کی، دوران سماعت ملزم اسد شاہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وائرل کی گئی ویڈیوزمیری حویلی کی نہیں بچی پر تشدد نہیں کیا میری اپنی حویلی کی جو ویڈیوز تھیں وہ میں نے خود پولیس کو فراہم کیں ہماری حویلی میں بچیاں کام کاج کرتی ہیں مرید اپنی خوشی سے بچیاں کام پر لگاتے ہیں،

    دوسری جانب آج عدالت سے اجازت ملنے کے بعد مقتول بچی فاطمہ کی قبر کشائی کی جائے گی اور فاطمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا،

    بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسکی تین بیٹیاں حویلی میں ملازم تھیں، ایک بیٹی کی موت کے بعد اس نے اپنی دوسری دو بیٹیوں کو بچانے کے لئے طبعی موت کا بیان دیا تھا، بچی کی والدہ نے بیٹی کی موت کا ذمہ دار اسد شاہ کو قرار دیا،

    درج مقدمے کے مطابق بچی گزشتہ نو ماہ سے ملازمہ تھی، بیٹی نے بتایا دونوں ملزمان کام زیادہ لیتے ہیں تنخواہ بھی نہیں دیتے فون پر بچی کے بیمار ہونے کی اطلاع دی بعد میں انتقال کا بتایا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزم کو تھانے میں پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر نے بچی کو بغیر دیکھے بیان دیا۔ ابتدائی رپورٹ دینے والے ڈاکٹر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ایس ایچ او کو معطل کیا گیا ہے اسکے بعد بھی ملزم کو تھانے میں پروٹوکول دیا جا رہا ہے،

    واضح رہے کہ تشدد سے مرنے والی بچی کی والدہ نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ بچی کی موت طبعی ہے، جس کی وجہ سے پولیس نے بچی کا پوسٹ مارٹم نہیں کروایا، بچی کے جسم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئیں تو پولیس کے اعلیٰ حکام نے واقعہ کا نوٹس لیا،اسکے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی،

    پولیس کی جانب سے بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر سے بھی تفتیش کی جارہی ہے نجی ہسپتال کے ڈاکٹرعبد الفتاح میمن نے پولیس کو بتایا کہ گیسٹرو میں مبتلا بچی کو لایا گیا تھا انہوں نے صرف متاثرہ بچی کا علاج کیا جبکہ ایس ایس پی خیرپور روحیل کھوسو کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جیسے ہی مزید شہادتیں ملیں گی مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی جبکہ بچی کے پوسٹ مارٹم کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

    نوشہرو فیروز کے رہائش ندیم علی کی بیٹی کے جسم پر تشدد کے نشانات کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

  • کراچی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ،تین اہلکار زخمی

    کراچی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ،تین اہلکار زخمی

    کراچی میں سچل تھانے کی پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا، جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق حملہ بلاول شاہ جوکھیو گوٹھ میں ہوا اہلکارعلاقے میں گشت کررہے تھے کہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ماسک پہنے ہوئے تھے-

    حملے میں تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی خمیسو سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے جس میں پولیس کانسٹیبل صمد اور غنی شامل ہیں،حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب رینجرز اور باقی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    سیالکوٹ : شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی …

    دوسری جانب شہید اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں آرپی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او، پولیس افسران ، وکلاء اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت.

    شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ڈسکہ سے پولیس لائنز لایا گیاتمام راستہ شہریوں نے فرض کی خاطر جان قربان کرنے والے شیر جوان کا شایان شان استقبال کیا شہر کے تمام اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر شہید کے قافلے پر بھرپور گل پاشی کی گئی جبکہ پولیس کے افسران و جوانوں نے شہید کو سلامی پیش کی-

    گوجرخان: تھانہ جاتلی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا گرفتار

    آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی شہید کی بلندی درجات کیلیے دعا کی گئی.

    آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہید اے ایس آئی کے بھائی اور بیٹے سے ملاقات کی،پولیس کے بہادر سپوت اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی. واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا-

    اوچ شریف : جھانگڑہ انٹر چینج پر دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر، …

  • گوجرخان: تھانہ جاتلی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا گرفتار

    گوجرخان: تھانہ جاتلی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا گرفتار

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) بدھ کی شام جاتلی کے علاقہ میانہ پھمبل میں موٹر سائیکل سوار ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار، تیسرا فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،

    ہلاک ڈاکو کی شناخت شریف جبکہ گرفتار ڈاکو کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی،ڈاکؤوں کے زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

    پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ،واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے

    ملزمان کے فرار ساتھی نے فرار ہوتے ہوئے ایک شہری سے موٹر سائیکل چھینا جس کی تلاش کے لئے آپریشن جاری

    ڈاکؤوں کی فائرنگ کے باوجود بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او جاتلی اور ٹیم کو شاباش

    شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے

  • اوچ شریف : جھانگڑہ انٹر چینج  پر دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر، ٹریلر کی زد میں آکر ایک جاں بحق

    اوچ شریف : جھانگڑہ انٹر چینج پر دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر، ٹریلر کی زد میں آکر ایک جاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )جھانگڑہ انٹر چینج پر دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر، ٹریلر کی زد میں آکر ایک جاں بحق

    ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق جھانگڑہ انٹر چینج جلال پور پیر والا روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے اور دونوں موٹر سائیکل سوار گر گئے اور اوپر سے ٹرالر گزر گیا محمد رمضان ولد محمد مراد موضع گلشن فرید قاسم والا بنگلہ کا رہائشی موقع پر جاں بحق اور بھورل ولد غلام قادر شدید زخمی ہو گیا

  • اوچ شریف :اسسٹنٹ کمشنر کی مبینہ آشیرباد سے کھاد مافیا نے کسانوں کی کھال ادھیڑ ڈالی

    اوچ شریف :اسسٹنٹ کمشنر کی مبینہ آشیرباد سے کھاد مافیا نے کسانوں کی کھال ادھیڑ ڈالی

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اسسٹنٹ کمشنر کی مبینہ آشیرباد سے کھاد مافیا نے کسانوں کی کھال ادھیڑ ڈالی، گوداموں میں یوریا کھاد سٹاک، جبکہ کسان حصول کے لیے در بدر خوار، سرکاری ریٹ پر کھاد ملنا خواب بن گیا، شہر وگردونواح میں کھاد مافیا بے لگام، ڈپٹی کمشنر بہاولپور فوری ایکشن لیں،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونواح میں یوریا کھاد بلیک میں دھڑلے سے فروخت کی جارہی ہے، جس سے کاشتکار شدید مشکلات سے دو چار ہیں، باوثوق زرائع کے مطابق ڈیلرز نے کھاد اپنے گوداموں میں چھپا رکھی ہے، محکمہ زراعت فیلڈ آفیسران کھاد کی سرکاری نرخوں میں فروخت کرانے میں بے بس دیکھائی دے رہے ہیں،

    جبکہ انتظامیہ کے کچھ ملازمین کا کھاد مافیا کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ ہونے بارے بھی انکشاف ہوا ہے، کاشتکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات ملک ظہورِ احمد سابق کونسلر، ملک شفیع اعوان، محمد عارف، ملک محمد عطاء حسین، ملک حاجی احمد، ملک صدیق اکبر، ملک صابر رڈ، سید ہاشم رضا شاہ، سید مرتضی رضوی، زین حیدر بخاری اور ملک پرویز خان و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ اوچ شریف شہر گردونواح کے علاقوں میں ڈیلروں نے یوریا کھاد اپنے خفیہ گوداموں میں سٹاک کر رکھی ہے عام کسانوں کو کھاد نہ ہونے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے

    جبکہ بلیک میں 3100سو روپے والی یوریا کھاد 3950روپےتک فی بوری کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے جوکہ سراسر ظلم ہے، اور اس بارے انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے باہر ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اپیل کی ہے کہ بڑے مگرمچھوں کے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں اور کھاد کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کرایا جاۓ،

  • تنگوانی :پراسرار بیماری کی وجہ سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

    تنگوانی :پراسرار بیماری کی وجہ سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)پراسرار بیماری کی وجہ سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں معصوم شاہ میں پر اسرار بیماری کے وجہ سے 22 سالہ نوجوان صدا م حسین ولد بدلو بھلکانی فوت ہو گیا

    بتایا گیا ہے کہ اس کے بوڑھے باپ نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے اپنا سب کچھ بیچ دیا اس قدر کہ اس نے اپنے گھر کے اینٹ اور برتن بیچ کر علاج کروایا لیکن اس کا نوجوان بیٹا جانبر نہ ہوسکا پرسرار بیماری میں فوت ہو گیا

  • نواب شاہ : موٹر سائیکل اور رکشہ میں ٹکر، خاتون جاں بحق ،شوہر اور3 بچے زخمی

    نواب شاہ : موٹر سائیکل اور رکشہ میں ٹکر، خاتون جاں بحق ،شوہر اور3 بچے زخمی

    نواب شاہ ،باغی ٹی وی (عنایت اللہ نامہ نگار)موٹر سائیکل اور رکشہ میں ٹکر، خاتون جاں بحق ،شوہر اور3 بچے زخمی
    قاضی احمد میں نواب شاہ لنک روڈ کے مقام پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں آمنے سامنے سے ٹکر ہوئی ،حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے تین بچے حادثے کا شکار ہوگئے ،حادثے کے نتیجے میں زخمیں خاتون جانبحق ہوگئی جبکہ دیگر افراد تشویک ناک حالت میں پی ایم سی اسپتال نواب شاہ منتقل

    پولیس کے مطابق قاضی احمد میں نواب شاہ لنک روڈ کے مقام پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوا جس میں میاں بیوی اور تین بچے زخمی ہوئے تھے جن میں 3 بچوں کے ماں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جب کے دیگر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں قاضی احمد سے نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے –

  • سیالکوٹ : شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

    سیالکوٹ : شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر) شہید اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی.
    نماز جنازہ میں آرپی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او، پولیس افسران ، وکلاء اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت.

    شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ڈسکہ سے پولیس لائنز لایا گیا. تمام راستہ شہریوں نے فرض کی خاطر جان قربان کرنے والے شیر جوان کا شایان شان استقبال کیا.:شہر کے تمام اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر شہید کے قافلے پر بھرپور گل پاشی کی گئی جبکہ پولیس کے افسران و جوانوں نے شہید کو سلامی پیش کی.

    آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی شہید کی بلندی درجات کیلیے دعا کی گئی.

    آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہید اے ایس آئی کے بھائی اور بیٹے سے ملاقات کی،پولیس کے بہادر سپوت اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی. واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.

    آرپی او نے کہا کہ پوری قوم شہداء اور ان کی فیملیز کی قرضدار ہے شہید کے ورثاء کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا. نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی تدفین کیلیے آبائی گاؤں تھانہ موترہ کے بھانوں پنڈی روانہ کر دیا گیا.

  • پی ایف یو جے کا سینیئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف 17 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

    پی ایف یو جے کا سینیئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف 17 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا سنیئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف17 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان,پی یو جے یونٹ ننکانہ صاحب کے صحافی جمعرات کو ننکانہ صاحب پریس کلب باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس یونٹ ننکانہ صاحب کے صدر سمیع اللہ عثمانی ,جنرل سیکرٹری راٶ توقیرالسلام , ننکانہ صاحب پریس کلب کے صدر آصف اقبال شیخ اور جنرل سیکرٹری عرفان رشید بھٹی نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اعلامیے کے مطابق سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کے سابق صدر، کے ٹی این ٹی وی اور روزنامہ کاوش (سکھر) کے بیوروچیف جان محمد مہر کے بیہمانہ قتل کو اڑتالیس گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزرنے کے باوجود پولیس تاحال قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے

    ,جس پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری، خزانچی لالہ اسد پٹھان ,صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس زاہد رفیق بھٹی اور جنرل سیکرٹری خاور بیگ , جوائنٹ سیکرٹری حسنین اخلاق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جان محمد مہر کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جاۓ کم ہے، 17 اگست، بروز جمعرات ملک بھر کے پریس کلبز کے باہر احتجاج کیا جاۓ گا۔پی ایف یو جے نے وفاقی و صوبائی حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس حکام کو متنبہ کیا ہے کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے وگرنہ احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا

    دوسری طرف سکھر پولیس نے صحافی جان محمد مہر کے قتل میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطبق گرفتار ملزمان میں بخش علی اور بابر مہر شامل ہیں۔ جن کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 14 اگست کو صحافی جان محمد مہر کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کی ایف آئی آر 15 اگست کو سکھر کے تھانہ سی سیکشن میں درج کی گئی تھی۔

    ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔