Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ :ساجو بلا چور گینگ سرغنہ سمیت 3 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ :ساجو بلا چور گینگ سرغنہ سمیت 3 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر)پولیس تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی 22 وارداتوں میں ملوث ساجو بلا چور گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ 4 موٹر سائیکلیں، نقدی3لاکھ 55ہزار روپے، سمارٹ موبائل فونز، دیگر قیمتی الیکٹرک سامان اور اسلحہ ناجائز برآمد

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ سب انسپکٹر محمد عرفان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موٹر سائیکل اور گھروں میں چوری کی 22 سے زائد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ساجو بلا گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 4عدد موٹر سائیکلیں ، نقدی 3 لاکھ 55 ہزار روپے، سمارٹ موبائل فونز، الیکٹرک موٹریں، گھریلو قیمتی سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 3 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو چور گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

  • چھوٹی موٹی چوریاں کرکے کروڑ پتی بننے والا چور

    چھوٹی موٹی چوریاں کرکے کروڑ پتی بننے والا چور

    بھارت کے شہر دہلی کی پولیس نے 200 سے زائد ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ایک 48 سالہ کروڑ پتی ہوٹل کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتار شخص کی شناخت منوج چوبے کے نام سے ہوئی ہے جو تقریباً 25 سال سے اپنے خاندان سے چھپ کر دوہری زندگی گزار رہا تھا جبکہ چوبے پر دہلی میں 2001 سے 2023 کے درمیان 15 مجرمانہ مقدمات میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہیں.

    بھارتی میڈیا کے مطابق منوج چوبے کا اصل تعلق اتر پردیش کے سدھارتھ نگر ضلع سے اور اسی علاقہ میں ان کا باقی خاندان بھی مقیم ہے لیکن بعدازاں وہ نیپال میں آباد ہو گئے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق وہ پہلی بار 1997 میں دہلی آئے اور کیرتی نگر تھانے میں کینٹین چلانے لگے۔ لیکن کینٹین میں چوری کے الزام میں پکڑے جانے کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ دہلی پولیس کے مطابق رہا ہونے کے بعد انہوں نے کرائے کے مکان میں رہائس اختیار کی اور پھر دوبارہ چوریاں کرنی شروع کردیں جبکہ منوج چوریاں کرتے اور کافی رقم کما کر اپنے گاؤں لوٹ جاتے تھے۔

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ منوج کا طریقہ واردات یہ ہوتا تھا کہ وہ پہلے ریکی کرتے اور پھر ماڈل ٹاؤن، روہنی، اشوک وہار اور پتم پورہ جیسے علاقوں میں بنگلوں، مکانات اور فلیٹس کو نشانہ بنایا کرتا تھا، جبکہ منوج نے چوری کی رقم سے نیپال میں ایک ہوٹل بھی بنایا تھا۔ اس دوران انہوں نے اتر پردیش کے محکمہ آبپاشی میں ملازم ایک سرکاری افسر کی بیٹی سے شادی بھی کرلی اور انہوں نے اپنے سسرال والوں کو بتایا کہ دہلی میں ان کا پارکنگ کا کاروبار ہے اور انہیں ہر سال چھ سے آٹھ مہینے وہاں رہنا پڑتا ہے۔

    جبکہ اترپردیش میں انہوں نے اپنی بیوی کے نام پر رجسٹرڈ گیسٹ ہاؤس بھی بنایا ہوا تھا جبکہ منوج چوبے نے اسی قصبے میں اپنا پلاٹ ایک اسپتال کو بھی لیز پر دیا تھا جس کے لیے انہیں ماہانہ 2 لاکھ روپے کرایہ ملتا تھا علاوہ ازیں چوبے نے آخر کار اپنی فیملی کے لیے لکھنؤ میں ایک گھر بھی بنایا تھا جبکہ کروڑوں کی دولت ہونے اور لاکھوں روپے کرایہ وصول کرنے کے باوجود وہ ڈکیتیاں کرنے دہلی آتے رہے۔

    واضح رہے کہ ایک دن ایسا ہوا کہ متاثرین میں سے ایک نے چوری کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی اور ایف آئی آر بھی درج کرلی تھی جسکے بعد پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج ملی، جس سے انہیں چوبے کو شناخت کرنے میں مدد ملی جبکہ ایک سی سی ٹی وی میں انہیں اسکوٹر پر سوار دیکھا گیا تھا، جسے ونود تھاپا نامی شخص نے خریدا تھا۔ انڈین میڈیا کے مطابق مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ چوبے نے سپنا نامی نیپالی خاتون سے شادی کی تھی اور اسے دہلی میں چھپا رکھا تھا۔ ونود اور سپنا بہن بھائی تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری
    جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا
    سابق گورنر اسٹیٹ بینک نگراں وزیر خزانہ مقرر
    ونود نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بہنوئی اس کے اسکوٹر پر گھومتا رہتا تھا۔ اور آخر کار 10 جولائی کو پولیس نے چوبے کو گرفتار کر لیا جبکہ چوبے کے خلاف چوری کے 15 مقدمات درج ہیں اور ماضی میں انہیں نو مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔ وہ نام بدلتے رہتے تھے اور واردات کے بعد چوری کی رقم کو جلدی سے چھپا دیا کرتے تھے۔ تاہم یاد رہے کہ فی الحال چوبے جی سلاخوں کے پیچھے ہیں اور ان کی قسمت کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

  • جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا

    جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا

    کیلی فورنیا میں جج نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے جبکہ جج نے جرم کے ارتکاب کے فوراً بعد کام پر موجود اپنے ساتھیوں کو پیغام بھیجا کہ وہ کام سے غیر حاضری پر ان سے معافی مانگتے ہیں کیونکہ اگلے دن انہیں معطل کر دیا جائے گا جبکہ 72 سالہ جج جیفری فرگوسن، منگل کو لاس اینجلس کی عدالت میں پہلی سماعت میں پیش ہوئے ہیں، جس میں انہوں نے قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی ہے۔

    عالمی ادارے کی خبر کے مطابق جج کو ان کے گھر کے اندر سے گرفتار کیا گیا اور پھر جہاں سے پولیس کو ان کی اہلیہ کی لاش ملی جس کے سینے پر گولی لگی تھی جبکہ اسلحے کا ایک ذخیرہ ملا جس میں 47 ہتھیار اور 26 ہزار گولیاں شامل تھیں اور پھر فرگوسن، جو 2015 سے جج ہیں، قانونی طور پر اپنے اسلحے کے مالک بھی ہیں۔

    علاوہ ازیں استغاثہ نے کہا کہ گرفتاری کے دوران فرگوسن سے شراب کی شدید بو آرہی تھی۔ جبکہ فرگوسن اور ان کی اہلیہ شیرل (65 سال) کے درمیان 3 اگست کو لاس اینجلس کے قریب ایک لگژری ریستوران میں جھگڑا ہوا۔ استغاثہ نے بتایا کہ جج نے اس وقت اپنی بیوی کی طرف اس انداز میں انگلی اٹھائی تھی جیسے کو‏ئی ہتھیار ہو۔ تاہم گھر پہنچنے پر بھی جوڑے نے لڑائی جاری رکھی، اور شیرل نے اپنے شوہر سے کہا، آپ مجھے اصلی بندوق کیوں نہیں دکھاتے؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری
    علاوہ ازیں استغاثہ کے مطابق، جج کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ اپنی بندوق ٹخنے سے جڑی ہوئی ہولسٹر سے نکال کر اسے گولی مار دے۔ فرگوسن نے بعد میں یہ یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا اس نے گولیاں چلائی تھیں۔ تاہم اس نے دو عدالتی معاونین کے سامنے ایک ٹیکسٹ میسج میں اپنے فعل کا اعتراف کیا تھا کہ میں اپنا ہوش کھو بیٹھا، میں نے اپنی بیوی کو گولی مار دی۔ میں کل نہیں آؤں گا۔ مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔ مجھے بہت افسوس ہے،” انہوں نے میسج میں لکھا، جسے سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے پڑھ کر سنایا۔

    ان کے دفاعی وکیل پال میئر نے میڈیا کو بتایا، یہ ایک غیر ارادی اور حادثاتی فائرنگ تھی، کوئی جرم نہیں تھا جبکہ جج کو شراب نوشی پر پابندی کے ساتھ ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ انہیں اکتوبر میں دوبارہ عدالت میں پیش ہونا ہے۔

  • سیالکوٹ :تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ اے ایس آئی شہید

    سیالکوٹ :تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ اے ایس آئی شہید

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ شہید
    سیالکوٹ سی آئی اے پولیس نے بمبانوالہ کے علاقہ موضع سکھر نہر قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم اشتہاری لیاقت عرف چھوٹو ساکن بلوچی ضلع فیصل آباد کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے.

    ایس انویسٹی گیشن ضیاء اللہ ڈی ایس پی ڈسکہ، ایلیٹ فورس و پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ چکے ہیں فرار ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی ہے.

    ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ نے کہا ہے کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلدازجلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا.

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا اس واقعہ کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی،آئی جی پنجاب کا واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے-

    پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،اے ایس آئی شہزاد چیمہ سی آئی اے سیالکوٹ میں تعینات تھا،اے ایس آئی شہزاد نے متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم لیاقت عرف چھوٹو کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا

  • اوچ شریف :گھریلو رنجش،نوجوان نے ہیڈ پنجند سے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    اوچ شریف :گھریلو رنجش،نوجوان نے ہیڈ پنجند سے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) گھریلو رنجش پر نوجوان نے ہیڈ پنجند دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا-
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے ہیڈ پنجند کے رہائشی امتیاز احمد والد نیاز قوم لاشاری کی بیوی گھریلو ناچاکی پر روٹھ کر میکے چلی گئی

    25 سالہ نوجوان محمد امتیاز نے اپنے والدین کو اپنی بیوی واپس لانے کا کہتا رہا جو کہ والدین نہیں مانے،گزشتہ روز دل برداشتہ ہو کر 25سالہ نوجوان محمد امتیاز نے دریائے ہیڈ پنجند میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا مرحوم دو بچوں کا باپ تھا مرحوم کے دریائے ہیڈ پنجند میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کی اطلاع پا کر والدین سمیت اہل وعیال غم سے نڈھال ہو گئے اور علاقہ سوگوار ہو گیا

    نوجوان کی ڈیڈ باڈی ملنے کے بعد نماز جنازہ ادا کرکے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا

  • ڈکیتی کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    ڈکیتی کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے 2 ملزمان سلمان عرف کوگا اور احمد عرف عمی کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

    جولائی 2023 کو ملزمان نے زینب موبائل مارکیٹ اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کی تھی اور گن پوائنٹ پر ایک موٹرسائیکل چھینی تھی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملز مان نے اورنگی ٹاؤن، سائیٹ ٹاؤن اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 50 سے زائد وارداتوں میں 170موبائل فونزاور1لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتارملزمان کو مسروقہ سامان سمیتمزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

  • رضوانہ تشدد کیس کے بعد عندلیب تشدد کیس سامنے آ گیا

    رضوانہ تشدد کیس کے بعد عندلیب تشدد کیس سامنے آ گیا

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ خالد حسین جتوئی نے کی ،گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون ملزمہ ثمرا کو عدالت پیش کر دیا گیا انویسٹیگیشن آفیسر کی جانب سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    واضح رہے کہ کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،رضوانہ تشدد کیس کے بعد عندلیب تشدد کیس سامنے آگیا ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مالکن نے 13 سالہ بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے، عندلیگ فاطمہ پر اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 15 میں مقیم ثمرہ نامی خاتون نے تشدد کا نشانہ بنایا، بچی کی والدہ خالدہ جب بیٹی کو ملنے ثمرہ کے گھر گئی تو خاتون نے بچی کی والدہ کو کمرے میں بند کر دیا اور اسے بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی

    بچی کی والدہ تھانے پہنچ گئی اور تھانہ ترنول میں کاروائی کے لئے درخواست دے دی، عندلیب فاطمہ کا کہنا ہے کہ مالکن مجھے روز تشدد کا نشانہ بناتی اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی ، خالدہ بی بی کا کہنا ہے کہ میری بچی کے ساتھ برا سلوک کیا گیا مالکن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،

    واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میری بیٹی ایک ماہ نو دن سے کام کر رہی تھی ملنے آئی تو وہ روپڑی، اسکے منہ ، سر اور جسم کے باقی حصوں پر زخم تھے،بیٹی نے بتایا باجی زیتوں عرف ثمرہ روز مارتی ہیں،رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے میں بیٹی کو ملنے آئی تھی کیونکہ مالکن بیٹی سے بات نہیں کرواتی تھی،ثمرہ نے مجھے بھی کمرے میں بند کر دیا اور کہا کہ میں تمہیں مزہ چکھاتی ہوں، میں نے باجی کے پاؤں پکڑے کہ ہمیں جانے دو، تو بغیر تنخواہ کے ہمیں گھر سے دھکے دے کر نکال دیا،اور دھمکیاں بھی دیں، درج ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ثمرہ تعویذ کا کام کرتی ہے،وہ میری بیٹی کو کہتی ہے کہ چوہے اور گوشت کو جلاؤ، اور اسی چمچ سے میری بیٹی کو مارتی تھی،جسم پر گرم چمچ لگاتی تھی، ہینگر سے مارتی تھی،باجی نے کمرے میں بند کر کے میری ویڈیو بھی بنائی،جس میں یہ بولنے کا کہا گیا تھا کہ اعجاز کے لئے میری مرضی کا بیان دو

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • 500 روپے کے ایزی لوڈ نے نوجوان کی جان لے لی

    500 روپے کے ایزی لوڈ نے نوجوان کی جان لے لی

    راولپنڈی: 500 روپے کے ایزی لوڈ کے تنازع پر دکاندارکی فائرنگ سے گاہک جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق واہ کینٹ میں دکاندار اور 3 نوجوانوں میں 500 روپے کے ایزی لوڈ پر تنازع ہوا جو تلخ کلامی کے بعد سنگین نوعیت اختیار کر گیا دوکاندار نے فائرنگ کر دی دکاندار کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ عبدالمحیظ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر 2 نوجوان زخمی ہوگئے،دونوں زخمیوں کو سر میں گولیاں لگی ہیں ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

    بیٹی نے بوڑھے ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کر ڈالے

    دوسری جانب سرگودھا میں تھانہ مڈھ رانجھا پولیس غیرقانونی اسلحہ رکھنے،اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سرگرم،غیرقانونی اسلحہ رکھنے،اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے چھ ملزمان گرفتار، غیرقانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج کیا گیا گرفتار ملزمان میں رفاقت، معظم، ظفر، ارشد،سجاد اور غلام شبیر سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران کاکہناہے کہ غیرقانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کرنا قانوناً جرم ہے خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ،5 ڈاکو ہلاک ،2 فرار

  • بیٹی نے بوڑھے ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کر ڈالے

    بیٹی نے بوڑھے ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کر ڈالے

    باغی ٹی وی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مونٹگمری کاؤنٹی کی عدالت میں 44 سالہ خاتون ویرٹی بیک کے خلاف اپنے والدین گھر کے اندر سفاکانہ انداز میں قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ملزمہ کے خلاف سزائے موت کا مطالبہ نہیں کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ مونٹگمری کاؤنٹی پراسیکیوٹر سمانتھا کافمین نے گزشتہ جمعرات کو عدالت میں کہا کہ وہ ملزمہ کے خلاف سزائے موت کا مطالبہ نہیں کریں گی کیونکہ اس مقدمے میں ملزمہ کے خلاف مطلوبہ شواہد موجود نہیں ہیں۔

    رواں سال 17 جنوری کو مقتول افراد کے بیٹے کی جانب سے فون کال موصول ہونے کے بعد ایبنگٹن ٹاؤن شپ پولیس نے بیورلی روڈ پر واقع گھر کو چیک کیا تھا تو اندر سے مختلف ٹکڑوں میں دو لاشیں ملی تھیں جن کی ایک 73 سالہ مرد اور دوسری 72 سالہ خاتون کی تھی جب کہ لاشوں کے قریب ہی ایک زنجیر بھی پڑی ہوئی تھی۔

    گھر کی مکمل تلاشی کے دوران پولیس افسران کو متعدد آتشیں اسلحہ بھی ملا جب کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں مقتولین کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی تھی۔

    مقتولین کی شناخت ریڈ بیک اور مریم بیک کے طور پر ہوئی جو میاں بیوی تھے۔ ریڈ بیک کا مبینہ طور پر سر بھی قلم کر دیا گیا تھا جب کہ جسم کے دیگر حصے قریب ہی ایک کچرے کی ٹوکری سے ملے۔

    ملزمہ ویرٹی بیک کے بھائی جسٹن بیک نے پولیس کو فون کیا کیونکہ وہ ہر روز اپنے والدین سے بات کرتا تھا اور جب ان سے بات نہ ہوئی تو اس نے اپنی بہن ویرٹی بیک کو اطلاع دی جس نے مبینہ طور پر اپنے بھائی کو بتایا کہ گھر میں داخل ہونے پر اسے والد کی لاش بستر کی چادر سے لپٹی ہوئی ملی اور وہ مبینہ طور پر انتہائی خراب حالت میں تھی۔

    بعد ازاں پولیس نے ملزمہ ویرٹی بیک کو اپنے والدین کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا جو کہ سینٹ کیتھرین اسکول آف اسپیشل ایجوکیشن میں بطور استاد اپنے فرائض انجام دے رہی تھی۔

    عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ 44 سالہ بیک پر فرسٹ ڈگری قتل، تیسرے درجے کے قتل، لاش کے ساتھ بدسلوکی اور آلہ قتل رکھنے کے الزامات لگائے گئے ہیں اور مبینہ طور پر اس کے مقدمے کی سماعت فروری میں ہونے والی ہے۔

  • دادو: ہیڈ محرر سمیت نقلی ایس ایس پی گرفتار

    دادو: ہیڈ محرر سمیت نقلی ایس ایس پی گرفتار

    دادو،باغی ٹی وی (ویب نیوز) جعلی ایس ایس پی بننے والا نوجوان پکڑا گیا،نوجوان لڑکے جہانگیر نے سرکاری واکی ٹاکی سے مختلف پیغامات جاری کرکے پولیس کو ماموں بنا ڈالا۔

    جھلو تھانہ کے ہیڈ محرر کے بیٹے نے نقلی ایس ایس پی بن کر ضلع پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، ایس ایس پی عبدالخالق پیرزادو نے معاملے کا فوری نوٹس لے لیا، جھلو تھانہ کے ہیڈ محرر سکندر گوپانگ اپنے بیٹے جہانگیر گوپانگ کے ہمراہ سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا۔

    دونوں باپ بیٹے کے خلاف جھلو تھانہ کے ایس ایچ او رحمت اللہ میمن کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے،بیٹے جہانگیر پر 419 پی پی سی کے تحت دفعات شامل جبکہ ہیڈ محرر سکندر گوپانگ پر 114 پی پی سی اور 155 C پولیس آرڈر کے تحت دفعات درج کی گئی ہیں۔

    ترجمان ضلع پولیس کے مطابق ہیڈ محرر سکندر گوپانگ اور اسکے بیٹے جہانگیر نے سرکاری واکی ٹاکی کا غلط استعمال کرکے ایس پی کا نام استعمال کیا، دونوں باپ بیٹے نے سرکاری واکی ٹاکی کے ذریعہ ایس ایس پی کا نام استعمال کرکے فیک پیغامات جاری کئے۔