Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بھارت نے دریائے ستلج میں ہزاروں کیوسک پانی چھوڑ دیا

    بھارت نے دریائے ستلج میں ہزاروں کیوسک پانی چھوڑ دیا

    قصور،باغی ٹی وی (طارق نوید سندھو) بھارت نے ایک بھر آبی جارحیت کرتے ہوئے دریائے ستلج میں ہزاروں کیوسک پانی چھوڑ دیا۔
    بھارت کے پانی چھوڑنے کی وجہ سے ستلج بپھر گیا، بھاکڑا ڈیم بھرنے سے ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی 20 فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔

    دھوپ سڑی، سہجرہ میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا، پانی کا بہاؤ مزید تیز ہونے کا امکان، لوگ شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔

    بھپرے ستلج کی تباہی سے بچنے کے لئے انتظامیہ نے اعلانات کرکے دیہاتوں سے گھر خالی کروا لئے، پاک بھارت سرحدی بارڑ بھی کالو واڑا کے نزدیک سے ڈوب گئی، سینکڑوں افراد پانی میں محصور ہو گئے۔

  • سرگودھا :غیرقانونی اسلحہ رکھنے، نمائش اور ہوائی فائرنگ،6ملزمان گرفتار

    سرگودھا :غیرقانونی اسلحہ رکھنے، نمائش اور ہوائی فائرنگ،6ملزمان گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ملک شاہنوازجالپ سے)تھانہ مڈھ رانجھا پولیس غیرقانونی اسلحہ رکھنے،اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سرگرم،غیرقانونی اسلحہ رکھنے،اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے چھ ملزمان گرفتار، غیرقانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج

    گرفتار ملزمان میں رفاقت، معظم، ظفر، ارشد،سجاد اور غلام شبیر سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے،

    ڈی پی او محمد فیصل کامران کاکہناہے کہ غیرقانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کرنا قانوناً جرم ہے خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

  • گوجرخان: دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج

    گوجرخان: دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )گوجرخان کے علاقہ بیول میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرسابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج ۔
    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور دیگر افراد کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر گوجرخان پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا

    مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ 14 اگست کے روز سابق ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ ریلی نکالی جس کے باعث بیول بازار میں ٹریفک بند ہوگئی اور شہریوں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

  • اوکاڑہ :تیز رفتار مرغیوں سےلوڈ گاڑی الٹ گئی،ڈرائیور موقع پرجاں بحق

    اوکاڑہ :تیز رفتار مرغیوں سےلوڈ گاڑی الٹ گئی،ڈرائیور موقع پرجاں بحق

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) تیز رفتار مرغیوں سےلوڈ گاڑی الٹ گئی،ڈرائیور موقع پرجاں بحق
    تفصیلات کے مطابق دیپالپورکے گاؤں رسول پور مہمند کے قریب مرغیوں سے بھری گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیورموقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ سینکڑوں مرغیاں بھی ہلاک ہوگئیں

    جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت علی کے نام سے ہوئی جوکہ لاہور کا رہائشی تھا اور دیپالپور کے مقامی پولٹری فارم سے مرغیاں لے کر لاہور جارہاتھا ڈرائیور کےساتھی کرین کے مدد سے گاڑی کو نکال کر اور جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی ڈیڈ باڈی لے کر لاہور روانہ ہوگئے

  • میہڑ:صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ:صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ
    سکھر میں نجی ٹی وی کے رپورٹرجان محمد مھر کے قاتلوں کی گرفتاری پر آل صحافی تنظیموں کی جانب سے میہڑ پریس کلب سے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاکر گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیااور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سخت نعرے بازی کی،

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ قتل ہونے والے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قتل ہونے والے صحافی جان محمد مہر کو ورثا ء کو انصاف دلایا جائے اور صحافیوں کی بے چینی دور کی جائے دوسری صورت میں صحافی تنظیموں کی جانب سے پرامن احتجاج جاری رہیگا.

  • 7 سالہ بچے کے اندھے قتل کا معمہ حل،قاتل قریبی ہی نکلے

    7 سالہ بچے کے اندھے قتل کا معمہ حل،قاتل قریبی ہی نکلے

    پاکپتن پولیس نے 7 سالہ بچے کے اندھے قتل کا معمہ 12 گھنٹوں میں حل کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، چچا زاد بہن اور اس کا خاوند ہی قاتل نکلے-

    پولیس ترجمان کے مطابق پاکپتن پولیس کو اطلاع ملی کہ پاکپتن کے علاقہ تھانہ ملکہ ہانس آبادی بلوچاں والی میں گزشتہ روز کھیتوں سے 7 سالہ بچے علی حمزہ کی نعش ملی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا ہے- مقتول علی حمزہ شام کو گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا جبکہ اگلی صبح مقامی کھیتوں سے بچے کی نعش ملی-واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے جنہوں نے فرانزک لیب اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم کی مدد سے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے-ڈی پی او پاکپتن نے 7 سالہ بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لیے ڈی ایس پی صدر سرکل طارق اعوان کی سربراہی میں انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا-

    پولیس ٹیم کو تفتیش کے دوران مقامی افراد سے پوچھ گچھ سے پتا چلا کہ مقتول علی حمزہ کو آخری وقت میں اس کی تایا زاد بہن شکیلہ اور اس کے خاوند اویس کے ساتھ انکے گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا، پولیس نے شک کی بنیاد پر دونوں الزام علیہان کو حراست میں لے لیا – تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا.ملزمان نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ گزشتہ شام کو مقتول علی حمزہ گھر سے مسجد جانے کے لیے نکلا تو وہ اس کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گئے اور مقتول کا گلہ دبا کر اس کو قتل کر دیا اور بعد ازاں اس کی نعش کو قریبی کھیتوں میں پھینک دیا اور بچے کی گمشدگی پر ان کے والدین کے ساتھ مل کر رات گئے تک بچے کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ رچاتے رہے- اگلی صبح کام کاج کے لیے جانے والے افراد نے بچے کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی-

    گرفتار ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول علی حمزہ کا والد کچھ عرصہ قبل فوت ہوگیا تھا جس کے بعد علی حمزہ کو اس کے باپ محمد شفیق نے پالا وہ اس کا بہت خیال رکھتا تھا جس کا ملزمہ کو بہت رنج تھا ،اس حسد کی وجہ سے ملزمہ نے اپنے خاوند سے مل کر علی حمزہ کو قتل کردیا-پولیس ترجمان نے کہا کہ ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی زیر قیادت پولیس ٹیم نے جس پیشہ وارانہ مہارت وجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 12 گھنٹوں کے دوران اندھے قتل کا نہ صرف سراغ لگایا بلکہ قتل میں ملوث ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کیا، پاکپتن پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے -انہوں نے کہا کہ اس افسوس ناک وقوعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

    برقعہ پہن کرفاٹا خواتین کی خواتین مارچ میں نمائندگی کرنے والا مرد گرفتار،

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

  • باغ جناح،برقعہ پہن کر فحش اشارے کرنیوالا دوستوں سمیت گرفتار

    باغ جناح،برقعہ پہن کر فحش اشارے کرنیوالا دوستوں سمیت گرفتار

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر باغ جناح میں برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے چار افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے

    واقعہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ہی درج کیا گیا ہے، درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی پر جناح باغ میں خواتین کو ہراساں کرنے والے چار افراد گرفتار کر لئے گئے،فیملی فیسٹیول کے دوران چاروں نوجوان جناح باغ میں خواتین کو ہراساں کر رہے تھے ،درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کی شناخت عرفان ولد عبدالغفار،سلیمان ولد اکبر علی،طلحہ ولد عبدالنثار سکنہ گلشن راوی،محمد حسین ولد شاہد کے طور پر ہوئی

    درج ایف آئی آر کے مطابق سلیمان نے عورتوں والا برقعہ پہنا ہوا تھا اور باقی تین اسکے ساتھ تھے، چاروں ملزمان جنسی ہراسگی اور فحش اشاروں کے جرم کے مرتکب ہوئے، باغ جناح میں فیملی فیسٹول تھا خواتین بھی موجود تھیں، انکے پروگرام میں خلل بھی ڈالا گیا،پولیس نے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا

    برقعہ پہن کرفاٹا خواتین کی خواتین مارچ میں نمائندگی کرنے والا مرد گرفتار،

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

  • اٹک،تھانے پر آسمانی بجلی گرنے سے عمارت تباہ،پانچ اہلکار زخمی

    اٹک،تھانے پر آسمانی بجلی گرنے سے عمارت تباہ،پانچ اہلکار زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر اٹک میں بارش ہوئی، دوران بارش آسمانی بجلی گرنے سے تھانے کی عمارت منہدم ہو گئی، پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے

    واقعہ آج صبح پیش آیا، اٹک میں موسلا دھار بارش کے دوران تھانے پر آسمانی بجلی گر گئی، جس کی وجہ سے تھانے کی عمارت کا کافی حصہ تباہ ہو گیا،تھانے کا کمرہ، دیواریں زمین بوس ہو گئیں، تھانے میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، پانچ اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کا علاج جاری ہے،

    اٹک تھانے میں جب وقوعہ ہوا تو ابتدائی طور پر اسے دھماکہ کہا گیا تا ہم بعد ازاں ترجمان اٹک پولیس نے دھماکے کی تردید کی اور کہ کہ تھانے کی عمارت پر آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آ کر 5 اہلکار زخمی ہوئے ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل موقع پر پہنچ گئے ہیں ریسکیو عملے نے زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

  • کراچی: ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

    کراچی: ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

    کراچی کے ملیر میمن گوٹھ میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز مراد میمن گوٹھ کےجاموٹ محلےمیں پیش آیا، بچہ اپنے والد کے ساتھ عقیقے کے پروگرام پر آیا تھا، حادثےکا سبب بننےوالا مین ہول 15 سے 20 دن سے کھلا ہوا ہے، شکایت کے لیے کئی بار یونین کونسل بھی گئے، چیئرمین یونین کونسل کے عملے نے کہا کہ ان کے پاس مین ہول کا ڈھکن نہیں ہے۔

    جاں بحق ہونے والے بچے کے والد عبدا لر حمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایک ہی بچہ تھا،کس کے پاس جائیں،کون سا دروازہ کھکھٹائیں؟،کوئی سننے والا نہیں،دوسری جانب ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے جاں بحق بچے کے والد سے ملاقات کرتے ہوئے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

    ڈل کمپنی پر بڑا جرمانہ عائد

    واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کراچی میں مین ہول میں گرکر اور انتظامیہ کیغفلت کے سبب موت کا واقعہ پیش آیا ہو اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں ٹریفک حادثے میں 30 سالہ ماں اپنی 5 سالہ بیٹی سمیت جاں بحق ہوگئی تھی،فیضان اپنی 30 سالہ بیوی نگینہ اور پانچ سالہ بیٹی ارمش کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ اچانک کتا پیچھے لگ گیا بدحواسی میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک پر موجود گڑھے میں گئی اور تینوں نیچے گر پڑے۔ بدقسمتی یہ رہی کہ عقب سے تیز رفتار کچرے کا ٹرک آرہا تھا جو انہیں کچلتا ہوا گزر گیا،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں کتوں کی بہتات کی وجہ سے رات کے وقت باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔

    سابق وزیر اعظم کی نگراں وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات

    علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن سیکٹر چودہ میں مین ہول میں گرنے سے چار بچوں کی ماں اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے تھےمرنے والی خاتون کی شناخت رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی تھی جبکہ جاں بحق ہونے والا مرد پھلوں کا ٹھیلا لگاتا تھا جو رضیہ بی بی کو مین ہول میں گرتا دیکھ کر اسے بچانے کیلئے کودا تھا تاہم زہریلی گیس کے باعث دم توڑ گیا، رضیہ بی بی اپنے گھر واپس لوٹ رہی تھیں کہ گٹر میں گر گئیں اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ رضیہ بی بی روزے کی حالت میں آفس سے اپنے گھر واپس لوٹ رہی تھیں کہ گٹر میں گر گئیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ بہت جلدسعودی عرب کا دورہ کریں گے

    اس سے سے قبل اکتوبر 2021 میں کھلے نالے میں گر کر جاں بحق محنت کش عابد علی کے ورثا نے حکومت سندھ اور ڈی ایم سی کے خلاف 1 کروڑ 44 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا تھا درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ محمد عارف گزشتہ سال جولائی میں آفس سے گھر آتے ہوئے نالے میں گر کر جاں بحق ہوئے۔ ایک قیمتی انسان حکومت سندھ، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کی غفلت سے مارا گیاآج بھی شہر کے زیادہ تر مین ہولز بنا ڈھکن کے ہیں۔ ادارے اپنا کام نہیں کررہے جس کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں۔

    جسٹس (ر) مقبول باقر نگراں وزیراعلیٰ سندھ نامزد

  • چترال :گولین سےچترال ٹاؤن واٹرسپلائی پائپ لائن کوتباہ ہونے سے بچایاجائے-عوامی مطالبہ

    چترال :گولین سےچترال ٹاؤن واٹرسپلائی پائپ لائن کوتباہ ہونے سے بچایاجائے-عوامی مطالبہ

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی کی رپورٹ) گولین سےچترال ٹاؤن واٹرسپلائی پائپ لائن کوتباہ ہونے سے بچایاجائے-عوامی مطالبہ
    چترال ٹاؤ ن کے پچاس ہزار آبادی کو پینے کی صاف پانی فراہم کرنے کیلئے بارہ سال پہلے 44 کروڑ روپے کی لاگت سے گولین سے پائپ لا ئن کے ذریعے قدرتی چشمے سے صاف پانی لایا گیا تھا۔ اس وقت سڑک صرف بارہ فٹ تارکولی تھا اس پائپ لائن کو سڑک کے کنارے پہاڑ کے جانب لایا گیا تھا مگر اب یہ سڑک نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے ہوئی ہے جو اسے کشادہ کرکے اب اس پر تارکول ڈالے گا جس کی وجہ سے یہ پائپ لائن سڑک کے بیچ میں آگئی ہے ۔

    مقامی ماہرین کے مطابق اگر ٹھیکیدار اس سڑک کو پائپ کو محفوظ جگہہ منتقل کرنے سے پہلے پکا کرتا ہے اور اس پر تارکول ڈالتا ہے تو اس صورت میں اگر پائپ سے پانی لیک ہوجائے تو تارکولی سڑک کو بہت نقصان پہنچائے گا اگر محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ والے اس پائپ لائن کی مرمت بھی کرنا چاہیں تو اس صورت میں بھی سڑک کو توڑنا پڑے گا اور ٹھیکیدار پھر پبلک ہیلتھ والوں سے اس کا تاوان مانگے گا۔

    سماجی اور سیاسی شحصیت شریف حسین چئیرمین کا کہنا ہے کہ بارہ سال پہلے اس پائپ لائن کیلئے صوبائی حکومت نے 44 کروڑ روپے دئے تھے جو چترال ٹاؤن کے پچاس ہزار لوگوں کو پینے کی صاف پانی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کے ٹھیکیدار کا کام ویسے بھی دو سال تاخیر کا شکار ہے اور چترال سے لیکر بونی تک 75 کلومیٹر سڑک اس کے ذمے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار اب راغ کے مقام پر اس سڑک پر اسی جگہ کنکریٹ ڈال رہا ہے جہاں سے پائپ لائن گزررہی ہے حالانکہ اس سے آگے بھی 50 کلومیٹر سڑک باقی ہے وہاں بھی کام کرسکتا ہے اور ویسے بھی اس پائپ لائن کو نکال کر محفوظ جگہ منتقل کرنے کیلئے 29 کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں اور اس کا ٹینڈر بھی ہوا ہے۔شریف حسین نے کہا کہ اس ٹھیکیدار کے کام پر ہم نے بارہا اعتراض اٹھایا مگر لگتا ہے کہ اس کے بہت لمبے ہاتھ ہیں اور کسی نے اس سے پوچھا تک نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ ٹھیکیدار اس طریقے سے محکمہ پبلک ہیلتھ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ ان کی پائپ لائن کو سڑک کی بیچ سے نکالنے سے پہلے اس نے اسی جگہ کنکریٹ کا کام شروع کیا اور جب اس پائپ لائن کو محکمہ پبلک ہیلتھ نکالے گا تو ٹھیکیدار ان سے جرمانے کا مطالبہ کرے گا

    اعجاز احمد بھی ایک منتحب کونسلر ہے اس کا کہنا ہے کہ گولین میں قدرتی چشمے سے جو صاف اور ٹھنڈا پانی پائپ کے ذریعے چترال ٹاؤن اور جغور بکر آباد تک فراہم کیا جاتا ہے۔ سڑک کشادہ ہونے کی وجہ سے وہ پائپ لائن سڑک کے بیچ میں آگیا۔ یہ سڑک پہلے بارہ فٹ تارکولی تھی اب 24فٹ تارکولی ہوگی اور 10 فٹ اس کے ساتھ شولڈر یعنی فٹ پاتھ ہوں گے۔ سب سے پہلے اس پائپ کو سڑک کی بیچ سے نکالنا چاہئے اس کے بعد سڑک کی پختگی پر کام شروع کرنا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ گولین سے بونی کی جانب آگے سڑ ک کشادہ بھی ہوچکی ہے اور پہاڑ کی کٹائی بھی کافی حد تک مکمل ہے ٹھیکیدار کو چاہئے کہ پہلے بونی کی جانب سے کام شروع کرے تب تک یہ پائپ لائن سڑک کے درمیان سے نکال کر دریا کے کنارے منتقل ہوجائے گی کیونکہ اس کیلئے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے اسے تین مہینوں کے اندر سڑک کی بیچ میں سے نکال کر محفوظ جگہہ منتقل کرنا ہے۔

    فخراعظم بھی ایک ویلیج کونسل کا چئیرمین ہے اس کا کہنا ہے کہ گولین گول واٹر سپلائی سکیم سے تقریباً نصف چترال ٹاؤن کی آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم ہورہا ہے۔ جب اس پائپ لائن کو گولین سے لایا گیا تھا اس وقت سڑک تنگ تھی اور چھوٹی ہونے کی وجہ سے اسے پہاڑ کی دامن میں سے گزارا گیا اب اس سڑک کو 34 فٹ تک چوڑ ا کیا جارہا ہے اور جہاں پائپ لائن گزاری گئی تھی اسی جگہ پہاڑوں میں بلاسٹنگ کرکے انہیں گرایا گیا تاکہ سڑک کو کشادہ کیا جائے جس کے نتیجے میں پائپ لاین اب سڑک کے درمیان میں آگئی ہے

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ سب سے پہلے اس پائپ لائن کو سڑک کے بیچ میں سے نکالنا چاہئے اس کے بعد سڑک کی تعمیرکا کام شروع کرنا چاہئے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ گولین پائپ لائن جو 22کلومیٹر لمبی ہے اور بونی سڑک 75 کلومیٹر لمبی ہے اس 22 کلومیٹر والے حصے کو چھوڑ کر ٹھیکیدار اس سے آگے بھی کام کرسکتا ہے جب یہ پائپ لاین تین ماہ کے اندر سڑک سے نکال دی جائے توپھر اس جگہ پرسڑک کو تعمیر کیا جائے ورنہ پچاس ہزار لوگ پینے کی صاف پانی سے محروم رہ جائیں گے۔

    اس سلسلے میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ کے دفتر سے رابطہ کیا گیا جن کے ترجمان نے کہا کہ جب یہ پائپ لائن گولین سے لائی جارہی تھی اس وقت سڑک چھوٹی تھی اور اسے محفوظ جگہیعنی پہاڑ کے دامن سے گزار کر لایا گیا اب سڑ ک کشادہ ہورہی ہے تو پائپ لائن اس کے درمیان میں آگئی ہے۔ اس کو نکالنے کیلئے ہم نے باقاعدہ ٹینڈرجاری کیا ہوا ہے اور 29 کروڑ روپے اس کیلئے منظور ہوئے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ تین مہینے کے اندر اسے سڑک کے درمیان سے نکال کر سڑ ک کے کنارے محفوظ جگہہ کو منتقل کرکے وہاں سے گزارا جائے تاکہ اگر پائپ سے پانی نکلنا شروع ہوجائے تو وہ تارکولی سڑک کو نقصان پہنچانے کا بھی باعث نہ بنے اور اگر ہمیں اس کی مرمت کی ضرورت پڑے تو اس کیلئے پھر دوبارہ سڑک کو نہ توڑنا پڑے۔