Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • شاپنگ مالز اور سپر اسٹورز سے چوری کرنے والاملزم گرفتار

    شاپنگ مالز اور سپر اسٹورز سے چوری کرنے والاملزم گرفتار

    راولپنڈی: پولیس نے شاپنگ مالز اور سپر اسٹورز سے چوری کرنے والےملزم کو گرفتار کرلیا،

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے3 شاپنگ مالز اور سپراسٹورزمیں چوری کی وارداتیں کی تھیں، واردات کیلئے ملزم اسٹورزمیں چھپ جاتا تھا اوراسٹورز بند ہونے کے بعد چوری کرتا تھا،پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم بند اسٹورز کے تالے توڑ کر بھی وارداتیں کرتا تھا تاہم سی سی ٹی وی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد ملزم کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیاہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے 32 لاکھ روپے برآمد کیے گئے ہیں اوراس کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • کراچی یونیورسٹی کے قریب آگ، درجنوں جھگیاں جل گئیں

    کراچی یونیورسٹی کے قریب آگ، درجنوں جھگیاں جل گئیں

    کراچی یونیورسٹی کے قریب لگنے والی آگ نے درجنوں جھگیوں کو لپیٹ میں لے لیا، جبکہ قریبی فلیٹس بھی متاثر ہوئے۔

    حکام کے مطابق آگ بجھانے کے بعد ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو 1122 کے بیان میں بتایا گیا کہ تقریباً 50 سالہ شخص کی لاش آگ پر قابو پانے کے بعد ملی۔ ترجمان حسان الحسیب خان کے مطابق آگ خشک جھاڑیوں میں لگی، جو تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیل گئی۔انہوں نے بتایا کہ آگ نے قریبی قبرستان اور 10 سے 20 جھگیوں کو نقصان پہنچایا، جبکہ قریبی عمارت کے 12 سے 15 فلیٹس خالی کروا کر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے میں 12 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا، جبکہ بعد ازاں آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے

    اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، غزہ پر فضائی حملے

    امریکا میں غیر ملکیوں کے لیے داخلے و خروج پر بایومیٹرک نظام لازمی قرار

  • گوجرانوالہ: تھانہ سول لائن پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    گوجرانوالہ: تھانہ سول لائن پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    گوجرانوالہ باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)تھانہ سول لائن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ اور سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش علی رضا عرف وقاص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ہے جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اس موقع پر سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں پولیس اپنا بھرپور اور کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق، کارروائی پولیس کی منشیات کے خاتمے کے لیے جاری خصوصی مہم کا حصہ ہے۔

  • پسرور: بغیر ہیلمٹ و نمبر پلیٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک پولیس کا بڑا ایکشن

    پسرور: بغیر ہیلمٹ و نمبر پلیٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک پولیس کا بڑا ایکشن

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی نامہ نگار مدثر رتو)پسرور میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے اہم کارروائی کا آغاز کر دیا۔ انچارج ٹریفک انسپکٹر ملک ذیشان حسین نے ڈی ایس پی صدر عدنان قاسم کی زیرِ قیادت متعدد بار شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ موٹرسائیکل پر نمبر پلیٹ لگوائیں اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، تاہم شہریوں کی عدم توجہ پر پولیس نے سخت کارروائی شروع کر دی۔

    انسپکٹر ملک ذیشان کے مطابق بغیر ہیلمٹ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے فری ہیلمٹس بھی تقسیم کیے گئے، مگر بیشتر افراد نے ٹریفک قوانین کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق “صاف اور محفوظ پنجاب” مہم کے تحت سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک 1500 سے زائد شہریوں کے چالان کیے جا چکے ہیں۔

    ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال کریں، موٹرسائیکل پر نمبر پلیٹ لازمی لگوائیں اور خود کو حادثات سے محفوظ رکھیں۔

  • گھوٹکی: شراب فیکٹری کی زہریلی گیسوں سے ڈہرکی و اوباڑو کی فضا آلودہ، شہری پریشان

    گھوٹکی: شراب فیکٹری کی زہریلی گیسوں سے ڈہرکی و اوباڑو کی فضا آلودہ، شہری پریشان

    گھوٹکی (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری)کموں شہید بارڈر کے قریب قائم شراب فیکٹری سے خارج ہونے والی زہریلی گیسوں اور کیمیکل نے ڈہرکی، اوباڑو اور سندھ پنجاب کے سرحدی علاقوں کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مقامی آبادی کے مطابق رات ڈھلتے ہی فضا میں بدبو اور زہریلا دھواں اس قدر پھیل جاتا ہے کہ سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے۔ آنکھوں میں جلن، گلے میں خراش اور سر درد جیسے امراض عام ہو چکے ہیں جبکہ بچے اور بزرگ بدترین متاثرین میں شامل ہیں۔

    علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کئی ماہ سے یہ مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے مگر انتظامیہ اور ماحولیاتی ادارے مکمل خاموش ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اداروں کی یہ بے حسی عوامی صحت کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔ لوگوں نے وزیراعلیٰ سندھ، محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کی جائے، فیکٹری کے فضائی اخراجات کی مانیٹرنگ کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو اس زہریلی فضا سے نجات مل سکے۔

  • گھوٹکی: زمین کے تنازع پر خونریز تصادم، فائرنگ سے نیاز چاچڑ جاں بحق، علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی

    گھوٹکی: زمین کے تنازع پر خونریز تصادم، فائرنگ سے نیاز چاچڑ جاں بحق، علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی

    گھوٹکی (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی کے علاقے قادرپور کچے بُنڈی تھانے کی حدود میں زمین کے تنازع پر چاچڑ برادری کے دو گروہوں کے درمیان شدید تصادم ہوا۔

    جھگڑا شدت اختیار کرنے پر دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں نیاز چاچڑ ولد ساکانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو سول ہسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان تنازع پرانی دشمنی کا تسلسل بتایا جاتا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔

  • قصور:پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

    قصور:پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

    قصور (طارق نوید سندھو سے) ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں سکھیرا کی ہدایت پر تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او آصف جاوید خاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں محمد یوسف، محمد سجاد، ارسلان اور اللہ دتہ شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں، درجنوں چرخیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

    پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 1369، 1370، 1371 اور 1373 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب ملزمان تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پتنگ بازی کا سامان فروخت کر رہے تھے۔

  • سیالکوٹ: ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، قطر جانے والے 6 مسافر گرفتار، یورپ اسمگلنگ کا نیا روٹ بے نقاب

    سیالکوٹ: ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، قطر جانے والے 6 مسافر گرفتار، یورپ اسمگلنگ کا نیا روٹ بے نقاب

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی ،ڈسٹرکٹ رپورٹرمدثررتو) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے 6 مشتبہ مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے، جن کے پاسپورٹ پر قطر کے ورک پرمٹ ویزے درج تھے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق یہ افراد قطر کے راستے لیبیا اور پھر سمندری راستے سے اٹلی جانے کی کوشش میں تھے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قطر کے ذریعے یورپ اسمگلنگ کا یہ ایک نیا روٹ سامنے آیا ہے۔ گرفتار افراد نے مبینہ طور پر ایجنٹوں کو فی کس 32 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

    ادھر جنوبی پنجاب میں بھی ایف آئی اے ملتان نے کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ادارے کے مطابق ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو بیرونِ ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے اور بعد میں نہ ویزے فراہم کیے اور نہ ہی رقم واپس کی۔

    ایف آئی اے کے مطابق تمام گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • ویڈیو  بنانےکے دوران فائرنگ، ٹک ٹاکرلڑکی جاں بحق

    ویڈیو بنانےکے دوران فائرنگ، ٹک ٹاکرلڑکی جاں بحق

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوبیاہتا فرزانہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق 22 سالہ فرزانہ جمعہ کے روز گھر میں فائرنگ سے زخمی ہوئی تھی اور ہفتے کو جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ایس ایچ او گلستان جوہر کاشف ربانی نے بتایا کہ مقتولہ کے شوہر غلام مصطفیٰ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے قبضے سے بغیر لائسنس نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق ملزم رنگ سازی کا کام کرتا ہے اور دونوں کا نکاح رواں سال ستمبر میں ہوا تھا جبکہ رخصتی ابھی باقی تھی۔

    تحقیقات میں بتایا گیا کہ فرزانہ اور اس کا شوہر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے، پستول شوہر کے ہاتھ میں تھا۔ فرزانہ نے پوچھا کہ گولی تو نہیں؟ شوہر نے نفی میں جواب دیا۔ فرزانہ نے پستول کنپٹی پر رکھ کر ویڈیو بنائی اور شوہر کو ٹریگر دبانے کو کہا، جس سے گولی چل گئی اور موقع پر ہی اس کے سر میں لگ گئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ کو اطلاع دے دی گئی ہے جو کندھ کوٹ سے کراچی پہنچ رہی ہیں، ان کے بیان کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا

    فلسطین کی حامی کیتھرین کونولی آئرلینڈ کی ممکنہ نئی صدر قرار

    بنگلہ دیش کا بھارت سے سرحدی سیکیورٹی مضبوط کرنے کا فیصلہ، تین نئی بٹالینز قائم

    طالبہ کی ہراسانی شکایت، صوبائی محتسب نے انکوائری رپورٹ مسترد کر دی

    پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں 8 روز کی توسیع، اجتماعات پر پابندی برقرار

  • اوچ شریف: سوئی گیس چوک پر نقاب پوشوں کی ڈکیتی، دو دکانوں سے نقدی و موبائل فون لوٹ لیے

    اوچ شریف: سوئی گیس چوک پر نقاب پوشوں کی ڈکیتی، دو دکانوں سے نقدی و موبائل فون لوٹ لیے

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع کوٹلہ رحمت شاہ کی بستی کھوہاوڑ سوئی گیس چوک پر رات گئے مسلح ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔

    تین موٹر سائیکل سوار نقاب پوش مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر دو کریانہ اسٹوروں کو نشانہ بنایا۔ ڈاکوؤں نے عثمان ولد حاجی احمد قوم کھوہاوڑ سے تقریباً 45 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ دوسرے کریانہ اسٹور پر فرمان ولد محمد رفیق سے 75 ہزار 500 روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے تفتیش شروع کر دی۔