Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پنجاب میں گاڑیوں میں لوڈ مرغیوں کی آلائشیں کہاں جاتی ہیں؟ان سے کیا بنتاہے؟،پنجاب فوڈ اتھارٹی بتانے سے قاصر

    پنجاب میں گاڑیوں میں لوڈ مرغیوں کی آلائشیں کہاں جاتی ہیں؟ان سے کیا بنتاہے؟،پنجاب فوڈ اتھارٹی بتانے سے قاصر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)پنجاب میں گاڑیوں میں لوڈ مرغیوں کی آلائشیں کہاں جاتی ہیں؟ان سے کیا بنتاہے؟،پنجاب فوڈ اتھارٹی بتانے سے قاصر
    پورے پنجاب فوڈ اٹھارٹی والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پتہ لگائیں کہ یہ گاڑی مرغیوں والی دکانوں سے گند اٹھا کر کہاں لے جاتی ہےاور اس گند کو کس استعمال میں لایا جاتا ہے،
    زرائع کے مطابق یہ لوگ اس گند یعنی چکن ویسٹ کا دکانداروں کو ماہانہ لاکھوں روپیہ ایڈوانس دیتے ہیں ،اگر ایک سبزی فروش کو ہلکی کوالٹی کا شاپر استعمال کرنے پر 10 ہزار جرمانہ کیا جا سکتا ہے یا ایک سموسہ فروش کو سر پر کیپ نہ پہننے پر 5 ہزار جرمانہ کیا جا سکتا ہے توگاڑیوں میں لوڈ چکن ویسٹ کی تحقیقات اور کارروائی کیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی؟

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ مرغی کی آلائشوں سے چربی نکال مضرصحت بناسپتی گھی بنایا جارہا ہے ،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے مبینہ چمک کے کمال کی وجہ سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داروں کو دکھائی نہیں دیتا،

    سماجی حلقوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغیوں کی آلائشیں اٹھانے والوں کو سراغ لگا کر پتہ کیا جائے اور عوام کو بتایا جاۓ کہ اسے کس کام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ مرغیوں کی آلائشوں سے متعلق کافی خوفناک قسم کی باتیں اورخبریں گردش میں ،ان خبروں کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جارہی ،اعلیٰ حکام سے اس اہم معاملے پر نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • سالکوٹ :بجلی کے بل مقررہ تاریخ کے بعد تقسیم ہونے لگے،عوام پرناجائز بھاری جرمانے عائد

    سالکوٹ :بجلی کے بل مقررہ تاریخ کے بعد تقسیم ہونے لگے،عوام پرناجائز بھاری جرمانے عائد

    سالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض سے)بجلی کے بل مقررہ تاریخ کے بعد تقسیم ہونے لگے،عوام پرناجائز بھاری جرمانے عائد
    سیالکوٹ کی تمام سب ڈویزنز کے بل تقسیم کرنے والے اہلکاروں نے ایک ہفتہ قبل جاری ہونے والے بجلی کے بلوں کو ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں ایک دو دن کے وقفہ سے بلوں کی تقسیم کو معمول بنالیا, بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کے لیے ایک دن میں پیسے کہاں سے لائیں۔شہری پریشان حال،

    واپڈا آفس ضلع سیالکوٹ کی تمام سب ڈویزنز کے تمام بل تقسیم کرنے والے اہلکاروں نے ایک ہفتہ قبل جاری ہونے والوں بلوں کو ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں ایک دو دن بعد بلوں کی تقسیم کو معمول بنالیا۔مقررہ تاریخ والے دن بل کے لیے پیسے اکٹھےنہ ہوپانے کی صورت میں بھاری جرمانہ بھی بل میں شامل ہوجاتاہے۔مقررہ تاریخ گزرنے کے تین چارروزبعد ہی واپڈااہلکار میٹرکاٹنے کی دھمکیاں دینے چلے آتے ہیں۔

    مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کومقررہ تاریخ کے بعد جاری ہونے والے بجلی کے بھاری بھرکم بل اور جرمانے کے ساتھ ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،دوسری طرف طرح طرح کے ٹکیسوں سے مزین بجلی کے بھاری بلوں اور شدید ترین مہنگائی کے بوجھ تلے دب کرمری ہوئی عوام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے برابرہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ چئیرمین واپڈا، چئیرمین گیپکو، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب سمیت متعلقہ اداروں کے ذمہ داران فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹیلی فون اور گیس کے بلوں کی طرح کم ازکم ایک ہفتہ قبل بجلی کے بلوں کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کرداراداکریں۔

  • میرپورخاص: سوشل میڈیا پر نام نہاد افراد کے ذریعے سینٹرل جیل انتظامیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

    میرپورخاص: سوشل میڈیا پر نام نہاد افراد کے ذریعے سینٹرل جیل انتظامیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) سوشل میڈیا پر نام نہاد افراد کے ذریعے سینٹرل جیل انتظامیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
    سپرنٹینڈنٹ جیل میرپورخاص عظیم قادر تھیبو نے کہا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر جن میں کچھ ہمارے اسٹاف کے لوگ چھپے ہوئے ہیں سوشل میڈیا پر مختلف نام نہاد افراد کے ذریعے سے سینٹرل جیل انتظامیہ کو فیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں جبکہ ہمارے یہاں پر قیدیوں کو انتہائی بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے بہترین کوالٹی والا کھانا اور رشتہ داروں کے ملنے کی سہولت انہیں میسر ہے جبکہ ڈاکٹر انہیں میڈیکل ایڈ فراہم کرتا ہے

    دوسری طرف جیل ہسپتال میں ساری سہولتیں میسر ہیں اس وجہ سے سینٹرل جیل میرپور خاص سندھ میں ایک مثالی جیل ہے۔وہ آج اپنے آفس میں نیشنل پریس کلب میرپورخاص کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس میں شامل قمرالدین شیخ، سہیل احمدخان، نظیر احمد چانڈیو، حیات قریشی اور شاہزیب شاہ شامل تھے۔انہوں نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ سینٹرل جیل میرپورخاص میں چھ ڈویژن بنائے گئے ہیں جن میں ٹوٹل 21 بیرکس ہیں اور ہر بیرک میں 40 سے 50 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے

    انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی سیل میں 120 افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت ٹوٹل 835 قیدی سینٹرل جیل میں قید ہیں تاہم ایک ہزار قیدیوں کے رکھنے کی یہاں پر گنجائش ہے انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ کے منظور شدہ شیڈول کے حساب سے بہترین کوالٹی والا کھانا یہاں قیدیوں کو فراہم کیا جاتا ہے جبکہ ہر مہینے متعلقہ مجسٹریٹ بھی جیل کا دورہ کر کے ہر بیرک ہسپتال اور قیدیوں سے ملاقات کر کے معلومات حاصل کرتے ہیں

    سپرنٹینڈنٹ جیل میرپورخاص عظیم قادر تھیبو نےکہا کہ ہمارے پاس 178 پولیس مین ہیں جن میں دو اے ایس آئی ہیں تین اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ ہیں اور دو سب انسپکٹرز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت جیل کی انتظامیہ کو فیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ حقیقت میں ملوث افراد جیل انتظامیہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جو انشاءاللہ تعالی ناکام ہوں گے

    انہوں نے کہا کہ مجھے عارضی ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے اور میں اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دے رہا ہوں بعد ازاں صحافیوں نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کر کے معلومات حاصل کیں

  • گوجرہ: ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا تھانہ سٹی و صدر گوجرہ اور نواں لاہور کا سرپرائز وزٹ

    گوجرہ: ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا تھانہ سٹی و صدر گوجرہ اور نواں لاہور کا سرپرائز وزٹ

    گوجرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا تھانہ سٹی و صدر گوجرہ اور نواں لاہور کا سرپرائز وزٹ
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ سید کرار حسین نے تھانہ سٹی گوجرہ،صدر گوجرہ اور نواں لاہور کا سرپرائز وزٹ کیا۔ دوران وزٹ تھانہ جات میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ ایس ایچ او کو صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔ تھانہ جات کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ تھانہ اور حوالات کو چیک کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اور تھانہ جات کے تفتیشی افسران و ملازمین سے ملاقات کی تمام تھانہ جات کے ایس ایچ او ز کو زیر تفتیش مقدمات کی جلد ازجلد میرٹ پر تفتیش کر کے چالان عدالت داخل کروانے کا حکم دیا۔

    دوران وزٹ افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست بالکل برداشت نہیں کی جائے گی تھانہ میں بند ملزمان کی صحت کا بھرپور خیال رکھا جائے تمام افسران و ملازمان شہریوں سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔
    اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    ڈی پی او نے کہا کہ تمام افسران و ملازمان شہریوں سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ گشت کو موثر بنایا جائے اور جو لوگ اپنے معمولات کے کام سے فارغ ہوکر لیٹ نائٹ اپنے گھروں کو جاتے ہیں ان دیہاتوں کے لنک روڈز کو محفوظ بنایا جائے۔

  • اوکاڑہ:چیئر مین پی ٹی آئی  کے خلاف جو کچھ ہوا وہ مکافات عمل ہے- چوہدری منیب الحق

    اوکاڑہ:چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف جو کچھ ہوا وہ مکافات عمل ہے- چوہدری منیب الحق

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے چوہدری منیب الحق نے کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ مکافات عمل ہے، اپنے دور اقتدار میں ساری جماعتو ں کے لیڈروں کو چور کہنے والا آ ج سر ٹیفائیڈ چور ثابت ہو گیا،

    توشہ خانہ کیس میں فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ایک نام نہاد صادق و ا مین کی اصلیت سامنے آ گئی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری منیب الحق نے کہاکہ سیاسی لیڈروں کوچور کہنے والا ایک دفعہ ضرور اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے

    چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ دینے والے جج کو سلام پیش کر تے ہیں کہ اس نے کسی دھمکی و لالچ سے مرعو ب ہو ئے بغیر حق اور سچ کا فیصلہ کرکے ایک متکبر شخص کو اپنے انجام تک پہنچایا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی بارے فیصلہ عدلیہ اور ان کے جرم کا معاملہ ہے جس سے (ن) لیگ کا کو ئی تعلق وا سطہ نہیں ہے

    چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں جو فیصلہ عدالت نے کیا ہے اس فیصلہ میں چیئرمین پی ٹی آئی خود کو بے گناہ ثابت کر یں اگر اس مو قع پر لیگی کارکنو ں سے الجھنے کی کو شش کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے۔

  • اوکاڑہ :پولیس چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام

    اوکاڑہ :پولیس چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) شہری عدم تحفظ کا شکار، پولیس چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام . چوری کی آٹھ مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکل چُرا کر لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق رفیع کالونی اوکاڑہ کے رہائشی شکیل نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ اعوان اوتاڑ کے رہائشی عنائت اللہ نے اپنی موٹر سائیکل سبزی منڈی کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔

    تیسری واردات میں نواحی قصبہ لالو پور کے رہائشی امتیاز نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔چوتھی واردات میں نواحی قصبہ بھومن شاہ کے رہائشی اسلم نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔

    پانچویں واردات میں نواحی قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی ارشاد نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔چھٹی واردات میں نواحی قصبہ بصیر پور کے رہائشی شاہ بہرام نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔

    ساتویں واردات میں نواحی قصبہ مہتاب گڑہ کے رہائشی محمد یٰسین نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔آٹھویں واردات میں نواحی قصبہ گھمن کوٹ کے رہائشی افضل کے گھر سے احمد، نعیم، اکرام ار عرفان موٹر سائیکل اور دیگر سامان چُرا کر لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

  • رضوانہ تشدد کیس،ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    رضوانہ تشدد کیس،ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس ،سول جج عاصم کی اہلیہ سومیا عاصم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ شائسہ کنڈی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے سومیا عاصم کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ملزمہ سومیا عاصم کو گزشتہ روز ضمانت خارج ہونے پر عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ،عدالت نے استفسار کیا کہ خاتون کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق قانون کیا ہے؟ پولیس حکام نے کہا کہ قتل میں ملوث ہو یا پھر ڈکیتی میں ملوث ہو تو ریمانڈ ہوتا ہے، تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ،عدالت نے کہا کہ اس بات پر آپ کو جسمانی ریمانڈ نہیں دے سکتی میڈیا میں کوریج مل رہی ہے ۔میں نے پاکستان کا قانون دیکھنا ہے کیا کہتا ہے ۔

    ملزمہ نے عدالت میں کہا کہ مجھے رات 11:30 تک ذہنی ٹرچر کیا گیا ہے۔ مجھے گھر لے گئے ہیں اس کے بعد ویمن تھانہ لے کر گئے ہیں ۔عدالت نے کہا کہ قانون خاتون ملزم کو صرف 2 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی اجازت دیتا ہے،صرف اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں قانون خاتون ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت دیتا ہے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے بچی کو دی جانے والی اجرت کے حوالے سے رسیدیں حاصل کرنی ہیں، وکیل صفائی نے کہا کہ ہمارے خلاف الزام ہے کہ بچی ہمارے پاس ملازمہ تھی،بچی ہمارے پاس ملازمہ تھی ہی نہیں، یہ الزام ہے،جج شائستہ خان کنڈی نے کہا کہ آپ نے اگر وڈیو ہی لینی ہے تو سیف سٹی سے وڈیو لے لیں، میں آپ کو میڈیا ہائپ کی بنیاد پر تو جسمانی ریمانڈ نہیں دے سکتی،

    کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پرمبینہ تشدد کی ملزمہ روسٹرم پرآ گئیں اور کہا کہ میں ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہوں،میں ایک ماں ہوں، میرے تین بچے ہیں، اس طرح کا ٹارچر نہ کیا جائے، سومیا عاصم آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ انہوں نے رات ساڑھے گیارہ بجے مجھے بلا کر مینٹل ٹارچر کیا ہے، تفتیشی افسر بھی ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، تفتیشی افسر نے وضاحت کی اور کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے میڈم،

    ملزمہ سومیہ عاصم حفیظ نے سارا الزام میڈیا پر لگایا اورعدالت میں کہا کہ میرا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے ،میں ماں ہوں،میرے تین بچے ہیں، مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کررہے ہیں، مجھے پولیس کسٹڈی میں نہ دیں،

    فاضل جج شائستہ خان نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ سومیا عاصم سے تفتیش کرنی ہے ابھی کل ہی ضمانت خارج ہوئی ہے بس اڈے سے ویڈیوز بھی لینی ہیں ،جج شائستہ خان نے ملازمہ رضوانہ کی حالت سے متعلق پوچھا جس پر ملزمہ کی بہن نے کہا کہ رضوانہ کی حالت اب کافی بہتر ہے انتہائی نگہداشت یونٹ سے نکال لیا گیا ہے جج شائستہ خان نے پوچھا آپ کون ہیں، جس پر جواب دیا کہ میں ملزمہ کی بہن ہوں ،پراسیکیوٹر وقاص نے دوران سماعت کہا کہ جسمانی ریمانڈ تو ملزمہ سومیا عاصم کی بہتری کیلئے ہے کوئی ثبوت دینا چاہیں تو پولیس کو دے سکتی ہیں ،عدالت نے ملزمہ سومیا عاصم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    رضوانہ تشدد کیس،ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
    جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے فیصلہ سنایا ،پراسیکیوشن نے ملزمہ سومیا عاصم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے ملزمہ سومیا عاصم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،عدالت نے 22 اگست کو ملزمہ سومیا عاصم کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

    دوسری جانب رضوانہ تشدد کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں سول جج کی اہلیہ رضوانہ کو بس سٹاپ پر والدہ کو دے کر آتی ہیں، ملزمہ کے وکیل کے بیان کے برعکس سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کی تشویشناک حالت دیکھی جا سکتی ہے فوٹیج کے مطابق گاڑی سے اترنے کے بعد بچی والدہ کا سہارا لینے کی کوشش کر رہی ہے فوٹیج میں بس اسٹاپ پر بچی کی والدہ کو روتے دیکھا جا سکتا ہے

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

     ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا

    پولیس نے بچی اور اسکے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا

    میری اہلیہ سخت مزاج ہے لیکن اس نے مارپیٹ نہیں کی ہے

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ بچی کوعلاج کی بہترین سہولیات کی فراہم کی جائیں

    واضح رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی،

  • ڈرون کے ذریعے منشیات بھارت سپلائی کرنیوالا گروہ بے نقاب

    ڈرون کے ذریعے منشیات بھارت سپلائی کرنیوالا گروہ بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات سپلائی کے مسلسل واقعات سامنے آ رہے تھے جس کے بعد اداروں نے کاروائی کی اور ڈرون کے ذریعے منشیات کی سپلائی کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا ہے،

    ڈرون کے ذریعے منشیات کی سپلائی کرنیوالے گروہ میں پولیس اہلکار بھی ملوث ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اے این ایف نے ٹھوس شواہد پر مقدمہ درج کیا ہے، ڈی سی آفس کی نظارت برانچ میں تعینات پولیس اہلکار شرافت کو ڈرون کے ذریعے منشیات سمگنگ کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، ڈرون کے ذریعے ہیروئن بھارت سمگل کی جاتی تھی، اے این ایف نے کاروائی کرتے ہوئے سرحدی علاقے میں چھاپہ مارا اور ہیروئن برآمد کر لی، ہیروئن سمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والا ڈرون بھی قبضہ میں لے لیا گیا ،ملوث ملزمان کارروائی کے دوران فرار ہو گئے ہیں.

    واضح رہے کہ لاہور میں ڈرون سے منشیات سپلائی کے ایک ماہ میں کم از کم تین واقعات رپورٹ ہو چکے تھے.

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ڈرونز سرحد پار پاکستان جاتے ہیں اور وہاں سے منشیات اور دیگر چیزیں لے کر واپس آتے ہیں انہوں نے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ڈرونز کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے

  • بیوی نے بیٹی اور بھائی کے ساتھ ملکر شوہر کی لاش کے ٹکڑے کر دیئے

    بیوی نے بیٹی اور بھائی کے ساتھ ملکر شوہر کی لاش کے ٹکڑے کر دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بیوی نے بھائی اور بیٹی کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیئے

    واقعہ کراچی کے علاقے لیاری،کلا کوٹ میں پیش آیا جہاں بیوی نے اپنے ہی شوہر کو قتل کیا، لاش کے ٹکڑے کئے اور پھر اسکے بعد ٹکڑوں کو تیزاب میں جلانے کی کوشش کی ،پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق کلاکوٹ میں تین دن پہلے ایک لاش ملی تھی جس کی شناخت 60 سالہ اسلم کے طور پر ہوئی، اسلم کو اسکی بیوی نے قتل کیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلم کی بیوی سیما، بیٹی امبر اور سالے فیصل کو تحویل میں لے لیا ہے،

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تیز دھار آلے کے ساتھ انتہائی بے دردری سے مقتول کو قتل کیا، قتل کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے لاش کے ٹکڑے کئے گئے اور پھر انکو تیزاب ڈال کر جلانے کی کوشش بھی کی گئی تھی،

    واضح رہے کہ اسلم نے دو شادیاں‌کر رکھی تھیں اور سیما سے اسکی دوسری شادی تھی، سیما سے اسکی تین بیٹیاں تھیں، پہلی بیوی سے اسلم کے 11 بچے ہیں جو اولڈ گولیمار میں مقیم ہیں، اسلم کے قتل کا مقدمہ اسکے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

  • غازی یونیورسٹی میں دو اساتذہ کی طالبہ کے ساتھ زیادتی،واقعہ پرانا ہے، ترجمان

    غازی یونیورسٹی میں دو اساتذہ کی طالبہ کے ساتھ زیادتی،واقعہ پرانا ہے، ترجمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ویڈیو سیکنڈل کے بعد اب ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں طالبہ نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے دو اساتذہ نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے، طالبہ کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ زیادتی کے بعد اب دونوں استاد میری چھوٹی بہن کو بلیک میل کر رہے ہیں،

    سوشل میڈیا پر غازی یونیورسٹی کی طالبہ کی ویڈیو وائرل ہو تو غازی یونیورسٹی کے ترجمان کا بھی موقف آ گیا

    غازی یونورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک طالبہ کی طرف سے وائرل ویڈیو کے حوالے سے تمام لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو 4 ماہ پرانی ہے اور اس طالبہ کی درخواست پر بر وقت کاروائی کر کے انکوائری کی گئی جس کے نتیجہ میں متعلقہ اساتذہ کو معطل کر دیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو بیان اس وقت سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے ہی ان چند اساتذہ کی طرف سے اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جن کے خلاف یونیورسٹی میں بد نظمی کے معاملات پر انکوائریاں چل رہی ہیں۔ یہ ویڈیو ان کی طرف سے ایک ایسے موقع پر یونیورسٹی کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے وائرل کی گئی ہے جب کہ یونیورسٹی میں داخلوں کا عروج ہے اس وقت غازی یونیورسٹی کے تمام تدریسی و دیگر معاملات انتہائی سکون سے چل رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ایسے منفی عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جو یونیورسٹی کی ساکھ کو بلاوجہ خراب کرنے کے در پے ہیں۔

    طالبہ سے زیادتی، غازی یونیورسٹی کے پروفیسروں کے خلاف مقدمہ درج
    دوسری جانب ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے مطابق تھانہ گدائی میں غازی یونیورسٹی کے پروفیسروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، طالبہ ثناء ارشاد کے وائرل ویڈیو بیان کا معاملہ ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جلد مکمل کرتے ہوئے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،طالبات کو بلیک میل یا زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے متاثرہ طالبہ کو فوری انصاف مہیا کیا جائے،

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے