Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجرخان تھانہ جاتلی کے علاقہ میں 2 حقیقی بہنوں سمیت 3خواتین قتل

    گوجرخان تھانہ جاتلی کے علاقہ میں 2 حقیقی بہنوں سمیت 3خواتین قتل

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) تھانہ جاتلی کے علاقہ مستالہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی 2سگی بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم رضوان نے اپنی حقیقی بہنوں نازیہ اور سعدیہ جوکہ شادی شدہ تھیں غیرت کے نام پر طیش میں آکر گھر میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

    جبکہ تھانہ جاتلی کے علاقہ بنڈوٹ میں بدھ کے روز 75 سالہ بزرگ عورت نوربیگم کو جانور چرانے کی پاداش میں تین افراد نے تشدد اور کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا سی پی او راولپنڈی نے قتل کی دونوں وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے جاتلی پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

  • سیالکوٹ: سمبڑیال وزیر آباد روڈ وین کی ڈمپر سے ٹکر4زخمی

    سیالکوٹ: سمبڑیال وزیر آباد روڈ وین کی ڈمپر سے ٹکر4زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہدریاض) سمبڑیال وزیر آباد روڈ وین کی ڈمپر سے ٹکر،حادثہ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی۔
    وین کا ڈرائیور 55سالہ سہیل حادثہ کے باعث گاڑی میں پھنس گیا جس کو ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور بعدازاں باحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

    زخمی ہونے والوں میں 40سالہ سعدیہ، 60سالہ رضیہ، 70سالہ محمودہ ناز اور 45 سالہ سہیل شامل ہیں جنہیں ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
    فیملی کا تعلق اقبال ٹاون ڈیفنس روڈ سے ہے جو کہ وزیر آباد جا رہے تھے۔ریسکیورز نے حادثہ کا شکار گاڑی کو بھی سڑک کے ایک طرف کے کے راستہ ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

  • گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار

    گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،

    ایس ایچ او ستوکتلہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ قحبہ خانے پر چھاپہ مارا، کاروائی کے دوران 5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کو خفیہ اطلاع پر میگنم ہوٹل ستوکتلہ میں قائم قبحہ خانے سے گرفتار کیا گیا،ملزمان میں حسنین، ارم، سرفراز انشاء ،امیر حمزہ،انم ،عمیر، فرزانہ، حاجی محمد،حیدر علی اور فضا شامل وغیرہ شامل ہیں ،ملزمان گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں گھناؤنا دھندہ چلا رہے تھے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی صدرکا کہنا ہے کہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

    دوسری جانب ٹاؤن شپ پولیس نے 2رکنی نقب زن گینگ گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان میں محمد سلیم اور مبشر شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ لیپ ٹاپ ،ایل سی ڈی ، پرائز بانڈ ،ڈائمنڈ کی انگوٹھیاں،12 تولہ طلائی زیوارات برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان سے 2 لاکھ نقدی رقم ،2عدد موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان گھروں میں داخل ہو کے نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے ،ملزمان کے قبضہ سے 1پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔ملزمان نقب زنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    کوکین کے پیسوں کے لین دین پر دوستوں نے دوست کی جان لے لی

  • نوجوان پر تشدد کی  ویڈیو وائرل،ملوث ملزمان گرفتار

    نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل،ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے سرسید پولیس نے بروقت ایکشن کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نوجوان پر تشدد کی وائرل ویڈیو میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے

    گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شوروم سے نوجوان کی نعش برآمد کر لی گئی ، گرفتار ملزمان علی اور عمار شامل ہیں جنہوں نے بتایا کہ متوفی عدیل سے 15/16 لاکھ روپے لینے تھے اور وہ کافی عرصے سے پیسے نہیں دے رہا تھا ،8 اگست کو متوفی عدیل انکے ہاتھ لگا جسے ملزمان شوروم پر لے آئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی ملزمان عدیل کو شوروم میں بند کر کے چلے گئے ،9 اگست کو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو ملزم علی اور عمار کو بسم اللہ ہوٹل پر بیٹھے ہوئے گرفتار کر لیا

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ملزمان کی نشاندہی پر جب شوروم پہنچے تو عدیل کو شوروم پر مردہ حالت میں دیکھا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ،متوفی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں گرفتار ملزمان نے دیگر ملوث ملزمان کے نام بھی بتائے ہیں جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں سرسید پولیس نے واردات کا مقدمہ زیرِ دفعہ 302/365/34 ت پ درج کردیا ہے

    منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
    دوسری جانب منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت موچکو پولیس نے گرفتار کر لئے ،ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر ضلع کیماڑی پولیس منشیات فروشی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔امروز ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاھد چوہدری کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں کیں،منشیات فروشی میں ملوث 1- عبدالحمید ولد منیر احمد، 2- جبار ولد محمد جاوید اور 3- صدام ولد علی گوہر نامی ملزمان گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1310 گرام آئیس برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان گرفتار
    دوسری جانب تھانہ پاکستان بازار کے علاقے جرمن اسکول کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک معمولی زخمی سمیت دو ملزمان گرفتارکر لئے گئے،پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص عرف کاشی ولد ندیم (زخمی) اور عدنان عرف جنگل ولد مختیار کے ناموں سے ہوئی۔پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کاروائی کرکے ایک زخمی سمیت دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان سے 2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے لیڈیز پرس اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی،گرفتار و زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو بھی بعد طبی امداد کے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

  • 22 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد

    22 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے گھریلو ملازمہ کی گھر سے لاش ملی ہے

    ہولیس حکام کے مطابق لاہور کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر سے 22 سالہ ملازمہ کی لاش ملی، لاش گھر میں لٹکی ہوئی تھی، 22 سالہ اقصیٰ ڈاکٹر علی کے ہاں ملازمہ تھی، اقصیٰ کی موت کیسے ہوئی؟ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر لیا ہے،

    چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمد کا فیصل آباد میں 15سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
    دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیوروسارہ احمد نے فیصل آباد میں 15 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فیصل آباد آفس کی ٹیم کو متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ فیصل آباد میں 15سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مالک نے کمسن گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ گھریلو ملازمہ کے والد کی جانب سے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی دی گئی ہے۔اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو نے کمسن بچی کے والدین کو ہر قسم کی قانونی معاونت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معصوم بچوں کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • رضوانہ تشدد کیس، ملزمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد

    رضوانہ تشدد کیس، ملزمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،کمسن بچی رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیاعاصم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،وکیلِ صفائی قاضی دستگیر اور مدعی وکیل فیصل جٹ عدالت پیش ہوئے،پراسیکیورٹر وقاص حرل اور متاثرہ بچی کے والدین بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، مدعی کی جانب سے نئے وکیل کا وکالت نامہ عدالت میں جمع کروایا گیا،مدعی کی جانب سے فیصل جٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا ،مدعی وکیل فیصل جٹ کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ وقت چاہیے درخواستِ ضمانت دلائل تیار کرنے کے لیے، جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ نہیں، وقت کی ضرورت نہیں، آج ہی دلائل دینے ہیں، جج شائستہ کنڈی نے درخواستِ ضمانت پر دلائل دینے کی ہدایت کردی

    وکیل صفائی نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے، کچھ دستاویزات فراہم کرنے کے لیے درخواست دے رہا ہوں ،سرگودھا میں جو رات 3 بجے طبی معائنہ ہوا اس کی طبی رپورٹ چاہیے،سرگودھا والی طبی رپورٹ پڑھی جو ریکارڈ میں لگی ہوئی ہے،سرگودھا والی طبی رپورٹ کے مطابق سومیاعاصم کے خلاف دفعات میں اضافہ کیا گیا،عدالت نے استفسار کیا کہ بچی والدین کے حوالے کب ہوئی،وکیل صفائی نے کہا کہ سکائی وے اڈے پر 8 بجے 23 جولائی کو بچی کو والدین کے حوالے کیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق بچی رات 3 بجے سرگودھا ڈی اہچ کیو ہسپتال پہنچتے ہیں ،رات 3 بجے کی ہسپتال پہنچنے پر میڈیکل رپورٹ آج تک سامنے نہیں آئی،بچی کے سر میں اگر کیڑے پڑے ہوتے تو وہ اپنا سر کھجاتی جب بچی حوالے کی نہ تو تشدد تھا اور نہ سر میں کیڑے تھے نہ پسلیاں ٹوٹی تھیں ۔

    وکیل صفائی نے بس اڈے پر بچی حوالگی کی ویڈیو عدالت میں پیش کر دی، بچی کی والدہ نے کہا کہ ڈرائیور نے دھمکی بھی دی ہم بڑے لوگ ہیں، میں ڈر گئی فورا، پراسیکیورٹر نے کہا کہ اپنی طرف سے سوچ بنا کر تو دلائل نہ دیں، جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ میں سب کچھ ریکارڈ پر لاؤں گی، یہاں صرف انصاف ہوگا، وکیلِ صفائی نے کہا کہ بقول رضوانہ کے تشدد 5 بجے ہوا، بس اڈے پر 8 بجے حوالے کیا گیا،

    وکیل ملزمہ نے کہا کہ اڑھائی گھنٹے کی ویڈیو میں بچی بیٹھتی ہے پانی پیتی ہے ،بچی جب والدہ کے حوالے کی انہوں نے بچی کو چیک بھی نہیں کیا ،جج نے استفسار کیا کہ شروع میں والدہ کیسے بچی کو دیکھتی ، جج نے بچی کی والدہ سے استفسار کیا کہ کیا بچی اسکارف پہنتی ہے ؟والدہ متاثرہ بچی نے کہا کہ میری بچی اسکارف نہیں پہنتی یہ چھپانے کے لیے اسکارف پہنایا گیا ، وکیل ملزمہ نے کہا کہ ہماری گاڑی میں دس منٹ بچی کی والدہ بیٹھی رہی ، جج نے والدہ سے استفسار کیا کہ کسی کے ساتھ ظلم زیادتی نہیں کرنی چاہیے آپ سچ بتائیں ، بچی کی والدہ نے کہا کہ میری بچی اگلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی جج کی بیوی نے کہا یہ کام نہیں کرتی ،اس کے ڈرائیور نے مجھے دھمکی دی ،

    عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جو اب سنا دیا گیا ہے، عدالت نے ملزمہ سومیا عاصم کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی گئی

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس بھی رضوانہ تشدد کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے بچی کو ملازمت پررکھوانے والے ٹھیکیدار کو شامل تفتیش کیا گیا ہے، رضوانہ کو ابتدائی طبی امداد دینے والے ڈاکٹر نے پولیس کو بیان دینے سے معذرت کرلی ، اسلام آباد پولیس کی تفتیشی ٹیم کے رکن پنجاب کے شہر سرگودھا میں بھی موجود ہیں جہاں رضوانہ کا گھر ہے، لاہور جہاں رضوانہ زیر علاج ہے وہاں بھی تفتیشی ٹیم کے رکن موجود ہیں،

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

     ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا

    پولیس نے بچی اور اسکے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا

    میری اہلیہ سخت مزاج ہے لیکن اس نے مارپیٹ نہیں کی ہے

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ بچی کوعلاج کی بہترین سہولیات کی فراہم کی جائیں

    واضح رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی،

  • لیہ :  ویگن اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

    لیہ : ویگن اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

    لیہ ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) ویگن اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
    مسافر وین اور منی ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جا رہی تھی کہ اس دوران وین کا ٹائی راڈ کھل گیا جس کی وجہ سے مسافر وین منی ٹرک سے ٹکرا گئی۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • اوچ شریف :نہری پانی کی چوری،ٹیل کے کاشتکارپانی سے محروم

    اوچ شریف :نہری پانی کی چوری،ٹیل کے کاشتکارپانی سے محروم

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) شہر و گردونواح میں نہری پانی کی دھڑلے سے چوری جاری، مبینہ محکمانہ غفلت اور کمزور چیک اینڈ بیلنس کے باعث ٹیل تک پانی نہ پہنچنے سے ہزاروں ایکڑ رقبہ بنجر ہونے کا خدشہ،
    "خرچہ پانی” کے عوض موگہ توڑنے اور "جھٹہ” کا سلسلہ جاری، چھوٹے کاشتکاروں کی فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں، محکمہ انہار کے ملازمین مبینہ رشوت اور بھتہ وصولی کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف، کسانوں کا اللہ حافظ، اصلاح احوال کا مطالبہ،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف عباسیہ لنک کینال میں محکمہ انہار کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ انہار آفیسرز و ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر نذرانے وصول کرکے نہری پانی بن واہ اوچ گیلانی اوچ بخاری کے موگہ جات کے اوقات کار اور حجم تبدیل کرنے بارے انکشاف ہوا ہے، محکمہ انہار کے "کماؤ پتر "رشوت دینے والے کاشتکاروں کو بڑے سائز کے موگے لگا کر دینے میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں، جس سے دیگر کاشتکاروں کو کم پانی میسر آتا ہے ۔

    محکمہ انہار کے افسروں و ملازمین کی جانب سے کرپشن کا انوکھا طریقہ اپنایا جاتا ہے ملازمین اپنی اور افسروں کی جیبیں گرم کرنے کے لیے چھوٹے کاشتکاروں کی حق تلفی کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ انہار کے ملازمین شبیر احمد بیلدار اور حنیف احمد میٹ کی جانب سے بھاری نذرانے وصول کرکے مبینہ غیر قانونی طور پر دیہی علاقوں میں موجود راجباہوں اور نہروں کے موگہ جات کے اوقات کار اور حجم کو تبدیل کردیا جاتا ہے بڑے چھوٹے موگہ جات کی وجہ سے کاشتکاروں کے آپس میں لڑائی جھگڑے ہونا بھی معمول بن چکا ہے،

    آئے روز نہری پانی کی لڑائی میں کاشتکاروں کےزخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آتی رہتی ہیں مگر محکمہ انہار کے افسر مبینہ نذرانے وصول کرکے مسائل سے متعلق آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں، کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار کے ملازمین کی جانب سے نذرانے وصول کرکے بڑے کاشتکاروں کو چھوٹے کاشتکاروں کی حق تلفی کرنے کی کھلی چھوٹ دیدی جاتی ہے اور محکمے کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں پر جھوٹے مقدمات کا اندراج بھی کروایا جاتا ہے اور کاشتکاروں کو خوار کرنے کیلئے مقدمات کی پیروی بھی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے کیس خارج ہوجاتا ہے،

    پانی کی بندر بانٹ کے باعث چھوٹے کاشتکاروں کی فصلیں شدید متاثر ہوتی ہیں اور خاص طور پر ٹیل کے کاشتکاروں کیلئے پانی نہ ہونے کے برابر پایا جاتا ہے، ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ٹیل کے کاشتکار طے شدہ وقت میں چند ایکڑ زمین ہی سیراب کر پاتے ہیں اور وقت ختم ہوجاتا ہے جبکہ ” خرچہ پانی ” ادا کرکے موگے بڑے کروانے والے کاشتکاروں کو کم وقت میں زیادہ پانی ملنے سے ان کی مکمل زمین سیراب ہوجاتی ہے، کاشتکاروں کے مطابق وہ متعدد بار محکمہ انہار کے افیسران کو شکایات کرچکے ہیں مگر شنوائی نہیں ہوتی،

    مزکورہ معاملے سے متعلق موقف لینے کیلئے "باغی ٹی وی ” نے ایس ڈی او محکمہ انہار سے رابطہ کرنے کی بارہا کوشش کی مگر رابطہ ممکن نہ ہوسکا، شہریوں نے کمشنر بہاولپور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے اس صورت حال بارے نوٹس لیکر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • کوہ سلیمان پرشدید بارشیں،کار ندی میں بہہ گئی، 4 افراد جاں بحق

    کوہ سلیمان پرشدید بارشیں،کار ندی میں بہہ گئی، 4 افراد جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(ویب نیوز) کوہ سلیمان رینج میں شدید بارش کی وجہ سے ژوب ،ڈی آئی خان شاہراہ پر شیرانی کے مقام پر کار ندی میں بہہ گئی ،جس کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق ریلے کی وجہ سے ندی میں بہہ جانے والی کار کے واقعہ میں دو افراد کو بچا بھی لیا گیا ہے۔سیلاب کے باعث ژوب، ڈی آئی خان قومی شاہراہ بند کر دی گئی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے ۔

  • اوچ شریف: دریائے چناب عبور کرتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا

    اوچ شریف: دریائے چناب عبور کرتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) دریائے چناب عبورکرتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے رسول پور بستی مونا کے رہائشی 24سالہ محمد جمشید اپنے سسرال دوستوں کے ہمراہ جاتے ہوئے دریائے چناب کے سیلابی پانی میں ڈوب گیا اور جانبحق ہو گیا

    1122 ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کی تلاش شروع کردی اور چند گھنٹوں کے بعد نوجوان کی نعش دریا سے برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کر دی نوجوان کی ناگہانی موت پر علاقہ سوگوار ہو گیا اور والدین سمیت ورثاء غم سے نڈھال ہو گئے