Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق واقعہ راڑا شم کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی اور حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 10زخمی ہو گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انکی شناخت شہزاد ، محمد کاشف ، مجیب ، طابش عصمت اللہ اور محمد اکرم کے ناموں سے ہوئی ہے اور مرنے والوں میں دو کا تعلق بلوچستان جبکہ چار کا پنجاب سے بتایا جارہا ہے پولیس حکام کے مطابق میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ، حادثے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے

    ادھر دوسری جانب کراچی میں مستونگ کے دو نو عمر بھائیوں کو مبینہ مقابلے میں گولیاں مار کر زخمی کرنے کا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے جبکہ کراچی کے الفلاح تھانے کی حدود میں دو نوعمر بھائیوں کو پولیس مقابلے میں زخمی کرنے کے حوالے سے سامنے آئی ایک ویڈیو نے معاملہ مشکوک بنا دیا ہے۔

    اہل خانہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ سے تعلق رکھنے والے دو نو عمر بھائی نور محمد اور فہیم احمد گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کیلئے والدہ کے پاس کراچی آئے ہوئے تھے اور الفلاح کے علاقے گلشن منیر میں اپنی والدہ کے پاس رہائش پذیر تھے۔
    27 جولائی کو پولیس نے مبینہ مقابلے میں نور محمد اور فہیم احمد کو رفاع عام سوسائٹی میں زخمی ظاہر کیا، دونوں بھائیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں ویڈیوز بھی جاری کی گئیں۔

  • سرگودھا :موٹر سائیکل چور گرفتار،04 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    سرگودھا :موٹر سائیکل چور گرفتار،04 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    سرگودھا،باغی ٹی وی (ملک شاہنواز جالپ نامہ نگار )موٹر سائیکل چور گرفتار،04 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
    تفصیل کے مطابق تھانہ عطاء شہید پولیس کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ایک موٹرسائیکل چور گرفتار، گرفتار موٹر سائیکل چور بابر وسیم سے 04 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    گرفتار ملزم کی تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ، برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا
    پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • میرپورماتھیلو:جروارمیں قائم ہسپتال کے ڈاکٹرزغائب،عوام گھنٹوں انتظارکی سولی پر لٹک گئے

    میرپورماتھیلو:جروارمیں قائم ہسپتال کے ڈاکٹرزغائب،عوام گھنٹوں انتظارکی سولی پر لٹک گئے

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری)جروارمیں قائم ہسپتال کے ڈاکٹرزغائب،عوام گھنٹوں انتظارکی سولی پر لٹک گئے
    کوئی بااختیارسرکاری آفیسرہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹرز سے یہ پوچھنے کی ہمت نہیں رکھتا کہ آپ اپنی ڈیوٹی اوقات میں ہسپتال سے غائب کیوں رہتے ہیں،یہاں کی غریب عوام علاج کےلیے ڈاکٹرزاور دیگرعملے کاگھنٹوں انتظارکرتے ہیں ، ڈاکٹرز کے ہسپتال میں ڈیوٹی پرکیلئے نہ آنے سے غریب شہری اپنے پیاروں کو بغیر علاج کے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں،

    جروارکے سرکاری ہسپتال میں ادویات اور ڈاکٹرزعوام کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں،عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ شہریوں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ،چیف سیکرٹری سندھ ،کمشنراور ڈپٹی کمشنرگھوٹکی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تا کہ جروار شہر میں قائم سرکاری صحت مرکز میں عوام کو علاج کی بروقت سہولت مل سکے ۔

  • عرب ممالک میں کریڈیٹ کارڈ کیلئے دونمبر کمپنیاں بنا کر فراڈیوں نے پاکستان کو بلیک لسٹ کے دہانے پرپہنچا دیا

    عرب ممالک میں کریڈیٹ کارڈ کیلئے دونمبر کمپنیاں بنا کر فراڈیوں نے پاکستان کو بلیک لسٹ کے دہانے پرپہنچا دیا

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(بیورو چیف قیصر عباس جعفری) عرب ممالک میں کریڈیٹ کارڈ کیلئے دونمبر کمپنیاں بنا کر فراڈ کرنے والے لٹیروں نے پاکستان کو بلیک لسٹ کے دہانے پرپہنچا دیا،انٹرنیشنل بینک فراڈیوں نے پاکستان میں اربوں کے اثاثہ جات بنالئے اور لگژری گاڑیاں رکھ کرامارات کی نئی تاریخ رقم کر ڈالی،ایف آئی اے سمیت اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی
    ڈیرہ غازیخان سٹی اور اس کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے بے روز گاروں کے ساتھ مہنگائی اور معاشی بد حالی کے مارے افراد اس خطرناک انٹر نیشنل بینک کریڈیٹ کارڈ ز لٹیروں کا خاص شکار بن کر معمولی رقم کے عوض عرب ممالک میں پوری زندگی کیلئے بلیک لسٹ ہوچکے ہیں ،باوثوق ذرئع کے مطابق عرب امارات میں سب سے پہلے بینک کریڈیٹ کارڈ فراڈ انڈین نژادافراد نے شروعات کی،

    اس وقت داؤد ابراہیم کی کمپنی دنیا فنانس کمپنی جو کہ بعد میں دین فنانس کمپنی کے نام پر فنانسنگ کر رہی ہے بڑی تیزی سے کریڈٹ کارڈ وغیرہ پر لون دیتی تھی کیونکہ شروع کے دنوں میں اماراتی بینکوں کی جانب سے ہمہ قسمی لون کیلئے پالیسی شرائط بہت ہی سخت تھیں جس کی وجہ سے بنک کے لون پاس ہونے کی تعداد کم تھی جس پر بنک سیکٹر نے تھڑڈ پارٹی کو کمیشن ایجنٹ رکھ کر لون کی تقسیم شروع کر دی اور پرائیوٹ افراد کے آنے سے جہاں انڈیاسمیت دوسرے ممالک کے ساتھ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا شروع کر دیئے ،جس میں پہلے اپر پنجاب اور بعد میں جنوبی پنجاب کے رہنے والوں نے اربوں درہم کی لوٹ مار کر ڈالی ہے ،

    ذرائع کے مطابق لیبر کلاس جس کی تنخواہ ایک ہزار درہم یا اس سے کم ہے کا 20 ہزار درہم کا کریڈٹ کارڈ جاری ہوتا ہے ،کمیشن اور ایجنٹ کے پیسے کاٹ کر پانچ سے چھ ہزار درہم تک اصل بندے کو ملتا ہے ، اوراگر یہ کسی جنوبی پنجاب کے علاقہ کے نوسر باز کے ہاتھ لگ جائے تو اصل بندہ اس رقم سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے ، اس کے علاوہ فراڈ کمپنیاں بنا کر بڑے ہاتھ مارنے کیلئے اپنی نام نہاد کمپنیوں میں بھاری تنخواہوں پر پاکستان کے علاقوں سے پڑھے لکھے بے روز گار افراد کو بلوا کر بنک سے ایک لاکھ سے دو لاکھ درہم جو کہ پاکستانی کروڑوں روپے بنتے ہیں کریڈٹ کارڈ پاس کرا کر اصل بندے کو پاکستانی کرنسی میں چار سے چھ لاکھ تک میں ٹرخا دیا جاتا ہے جبکہ اس کا نام ڈیفالٹر میں آکر بلیک لسٹ میں آجاتا ہے اور پاکستان کیلئے بھی بدنامی کا باعث بنتا ہے ،

    جبکہ آئی فون سمیت قیمتی چیزیں بھی ETISALATاورDUکمپنیوں سے حاصل کر کے بھی مال بناتے ہیں ،دبئی المتینہ ،فرج المرار ڈیرہ، سطوا، ڈیرہ دبئی،بردبئی،سونا پور،شارجہ 10اور6کے علاقہ جات ان کا گڑھ ہے جہا ں اس مافیا نے بڑے بڑے آفس بنا کر وارداتیں کر نا معمول بنا رکھا ہے جبکہ کریڈٹ کارڈ کیلئے کام کرنے والی تھرڈ پارٹی کے اعلیٰ عہددار جس میں بنک منیجر تک اپنا حصہ وصول کرتے ہیں اور فرضی انسپکشن دیکھا کر ایک ہی آفس کو کئی کئی کمپنیوں کا آفس دیکھا کر بھی فراڈ کیا جاتا ہے ،یہا ں کے بنک کریڈٹ کارڈ فراڈ کے مافیاسے جڑے بدنام زمانہ جن کا تعلق ڈیرہ غازیخان کے علاوہ جامپور ،راجن پور سے شامل ہیں ،

    کریڈٹ کارڈ مافیا خلیجی ممالک سمیت عرب امارات میں نام نہاد منٹینس کمپنیاں بنا کر انٹرنیشنل سطح پر بینکوں اور مالیاتی اداروں سے کریڈٹ کارڈ،آئی فون، ایپل آئی پیڈ وغیرہ غریب بے روزگار لوگوں کے نام پر لیز کرا کراربوں روپے کا فراڈ کر کے پاکستان میں غیر قانونی اثاثہ جا ت بنا کر گورنمنٹ کو بھی ٹیکس کی مد میں چونا لگاتے ہیں ،ڈیرہ غازی خان کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہبازشریف ،وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ،ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ، چیئرمین فیڈل بورڈ آف رونیو عاصم احمد سمیت حساس اداروں سے ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے فراڈیہ ٹولے کے کرتا دھرتاﺅں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان کے غیر قانونی اثاثہ جات،لگژری گاڑیوں کی تحقیقات کراتے ہوئے گھیرا تنگ کیا جائے ،اور بلیک میلر مافیاء کے کالے کرتوں کا سدباب کرکے پاکستان کو عرب ممالک خاص طور متحدہ عرب امارات میں بلیک لسٹ ہونے سے بچایا جائے-

  • اوچ شریف : اولیاء اللہ کا شہر سنوکر کلب,ویڈیو گیمز اور جوئے کے اڈوں میں تبدیل

    اوچ شریف : اولیاء اللہ کا شہر سنوکر کلب,ویڈیو گیمز اور جوئے کے اڈوں میں تبدیل

    اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) اولیاء اللہ کا شہر اوچ شریف سنوکر کلب اور ویڈیو گیمزجوئے کے اڈوں میں تبدیل‘نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر انتظامیہ کی جانب سے سب ٹھیک کی رپورٹ ارسال کرنے لگا پنجاب پولیس کے شیر جوان منتھلیوں میں مصروف شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
    اوچ شریف تھانہ کی حدود کے علاقوں اوچ موغلہ ،مانجھی والا بیٹ معززین مخدوم پور ودیگر علاقوں میں سر عا تاش جوا کھیلا جانے لگا ان علاقوں کے رہائشی جو کہ کمائی کے سلسلے میں لاہور کراچی گئے ہوئے تھے وہ اپنی حلال کمائی ان جواریوں کے ہاتھوں لوٹانے لگے ہیں اس کے علاوہ اوچ شریف کے محلہ شمیم آباد،کوچاں بلوچاں،شمس کالونی ،اکبر ٹاؤن اور اوچ شریف کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ قائم سنوکر کلب اور ویڈیو گیمزجوئے کے اڈوں میں تبدیل ہوگئے

    نوجوان نسل کا مسقبل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا سکولوں اور کالجوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے دنوں طلباء نے سنوکر بلیئرڈ کلبوں کو اپنا مسکن بنا لیا ان جوؤں کے اڈوں کی وجہ سے والدین پریشان دکھائی دے رہے ہیں یہاں تک کہ رات گئے تک یہ سنوکر کلب اور ویڈیو گیمزکھلے رہتے ہیں اور مقامی پولیس تھانہ کے اسکواڈ مبینہ منتھلیاں وصول کرنے میں مصروف ہیں، انتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود سب ٹھیک کی رپورٹ ارسال کر رہی ہے

    ان ویڈیو گیمز، بلیئرڈ اور سنوکر کلبوں میں منشیات فروشی بھی کی جا رہی ہے اور زہر بیچنے والوں نے ان اڈوں کو اپنی جائے پناہ بنا لیا ہے اکثر والدین نے یہ بات بھی ظاہر کی ہے کہ ہمارے بچے ٹیوشن فیس سمیت گھر کے سودے سلف کی خریداری کے پیسوں کو بھی ان جوؤں کے اڈوں کی نظر کر جاتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ تعلیم جیسی نعمت سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں انہیں سنوکر کلبوں اور ویڈیو گیمزکی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ و برباد ہوتا جا رہا ہے

    ذرائع کا کہنا ہے ان اڈوں پر چرس،آئش اور دیگر نشوں کا بے دریغ اسعمال معمول بن گیا ہے اگر یہ ہی صورتحال رہی تو وہ دن دور نہیں جب تھانہ اوچ شریف حدود میں جرائم کی شرح سو فیصد سے بھی تجاوز کر جائے گی ،اس بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف : پرکشش انعامات کی آڑ میں جعلی بیج ،زرعی ادویات کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

    اوچ شریف : پرکشش انعامات کی آڑ میں جعلی بیج ،زرعی ادویات کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف میں پرکشش انعامات کی اڑ میں جعلی زرعی ادویات کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا بیج،جعلی زرعی ادویات کھاداور اسپرے کی فروخت دھڑلے سے جاری اوچ شریف کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں عرصہ دراز سے انعامات کا لالچ دے کر سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے نقلی بیج، نقلی زرعی ادویات اور نقلی کھاد۔ نقلی اسپرے کی فروخت کا کام زرو و شور اور بلاخوف سے جاری و ساری ہے۔

    ذرائع کاکہناہے کہ مبینہ طورپر محکمہ ایگریکلچر کی چھاپہ مار ٹیموں کی جانب نے تمام نقلی بیج، کھاد اور زرعی ادوایات فروخت کرنے والے دکانداروں سے منتھلی وصول کرکے اوچ شریف کی زراعت کو تباہ کرنے کا کھلم کھلا لائسنس دے دیا ہے۔ محکمہ ایگریکلچر کی چھاپہ مار ٹیمیں نقلی کھاد ، بیج اور زرعی ادویات فروخت کرنے والوں سے منتھلی، کروڑوں روپے بلاخوف اور سینہ تان کربٹور رہے ہیں اور محکمہ زراعت کے افسران بالا، ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت خاموش تماشائی نظر دکھائی دیتی ہے جس کے سبب نقلی بیج، نقلی زرعی ادویات اور نقلی کھاد کی فروخت کا کاروبار دن بدن زور پکڑتا جا رہا ہے اور فصلو ں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

    مقامی آباد کاروں،کاشتکاروں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کارکنوں کے مطابق نقلی زرعی ادویات، نقلی کھاد اور بیج فصل کے لئے خاص طور پر سبزیوں وغیرہ پر دیرپا اثر اندازنہیں ہوتی ہیں کیونکہ سبزیاں انسانوں کے استعمال میں آتی رہتی ہیں تو ان پر ایسی ادویات کا استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتاہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اپیل کی ہے کہ اوچ شریف سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر پنجاب، کراچی اور دیگر شہروں سے تیار ہوکر آنے والا بیج مقامی دکانوں پر فروخت ہونے والی نقلی زرعی ادویات، نقلی کھاد اور بیج کی فروخت پر کریک ڈاؤن کرے اور ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں‌لائی جائے اور روڈ رستوں پر نقلی بیج بیچنے والوں کے خلاف بھی جلد از جلد کارروائی کی جائے۔

  • کالے جادو ٹونے کیلئے مقتولہ خاتون کا سر قبر سے چوری

    کالے جادو ٹونے کیلئے مقتولہ خاتون کا سر قبر سے چوری

    برازیل میں قبر سے ایک مقتولہ خاتون کا سر جادو ٹونے کیلئے چوری کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی: "نیویارک پوسٹ” کے مطابق 31 سالہ سبرینا تاویرس ڈی المیڈا کو اگست 2022 میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، لیکن رواں برس مارچ میں ان کی قبر اور لاش کی بے حرمتی کی گئی جس کے بعد ریو ڈی جنیرو اسٹیٹ میں واقع قبرستان کے ایک منتظم نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا جس نے تحقیقات کا آغاز کیا، اور اب اس معاملے کو منظرعام پر لایا گیا ہے۔

    کرائم ایکسپرٹ فابیو باربوسا ٹیکسیرا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہم نے پایا کنکریٹ کا چبوترا اور قبر کے اندر لکڑی کے تابوت کا ڈھکن ٹوٹا ہوا تھا اور لاش کا سر نکال لیا گیا تھا ٹیکسیرا کا خیال ہے کہ سر کی اس چوری کا المیڈا کے قتل سے کوئی تعلق نہیں تھا اور جائے وقوعہ سے ملنے والے دیگر شواہد کی وجہ سے ملزم کالا جادو کرنے والا معلوم ہوتا ہے لاش کے سر کی جگہ ایک مٹی کا پیالہ تھا جس کے اندر جلا ہوا مواد تھا۔

    بھارت میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاک

    پولیس لاش کا سر چوری کرنے والے کی تلاش میں ہے لیکن المیڈا کے وحشیانہ قتل میں پہلے ہی ایک مرکزی ملزم کا نام سامنے آچکا ہے گزشتہ اگست میں المیڈا اور ان کی والدہ فاطمہ ڈی ایزیوڈو تاویرس کو سوتے ہوئے ان کے گھر میں گھسنے والے ایک نے گولی مار دی تھی المیڈا کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی لیکن ان کی ماں اس حملے میں بچنے میں کامیاب ہو گئیں اس کے فوراً بعد، پولیس نے المیڈا کے سابق بہنوئی، میٹیوس ڈا سلوا اوسوریو فریرا کو مشتبہ کے طور پر نامزد کیا۔

    امریکا سعودی عرب میں یوکرین امن اجلاس میں شرکت کرے گا،محکمہ خارجہ

    المیڈا نے ملزم کے بھائی ایک پولیس افسر سے شادی کی تھی، جسے 2016 میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کی موت کے بعد، المیڈا اپنے گھر کی واحد وارث بن گئی، جس کی وجہ سے فریرا کو بہت غصہ تھا فریرا نے اپنے بھائی کے گھر کی ملکیت حاصل کرنے کی کوشش میں ایک قانونی جنگ کا آغاز کیا، لیکن یہ جنگ ہار گئے۔

    استغاثہ کا کہنا ہے کہ فریرا نے المیڈا کو جائیداد دینے کے عدالتی فیصلے کو کبھی قبول نہیں کیا اور اس کے بعد اسے دھمکیاں دینا شروع کر دیں فریرا کو المیڈا کے قتل کے چار ماہ بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، 20 جولائی کو عدالت نے ثبوت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے ملزم کو حراست سے رہا کر دیا۔

    قطر میں افغان طالبان کی دو سال بعد امریکی حکام سے ملاقات

  • کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید،ٹیم محفوظ

    کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید،ٹیم محفوظ

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    پی پی پی چیئرمین نے دہشتگرد حملے کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی بھی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا امید ہے کہ دہشتگرد حملے میں ملوث درندے بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کی صحتمند زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی سوچ اور عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام پولیو ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں، جبکہ عوام بھی پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ سے انسداد پولیو کی ٹیم محفوظ رہی،حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی کی بھاری نفری اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    انسداد پولیو ٹیم پر حملے کے بعد شہر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سیکیورٹی سخت کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

    بھارت میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاک

    بلوچستان بھر میں 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم آج سے شروع کی گئی ہے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ نے بتایا کہ 7 روزہ مہم کے لیے ہیلتھ ورکرز کی 11 ہزار 539 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

    دوسری جانب ملتان کے علاقے شاہ شمس میں بھی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیاپولیس کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکار سادہ لباس میں تھا اور گھر جارہا تھا-

    قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم ،ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر …

  • بھارت میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاک

    بھارت میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں زیر تعمیر پل کے لیے لوہے کا ڈھانچہ لے جانے والی کرین اچانک پل پر گر گئی۔ کرین گرنے کے نتیجے میں 17 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، شاہراہ پر رات گئے تعمیراتی کام جاری تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گرڈر مشین 100فٹ کی بلندی سے گری۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

    بھارتی حکام کے مطابق کرین کے ملبے کے نیچے دبے مزید 5 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کرین کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا تاہم امکان ہے کہ کرین تکنیکی خرابی کے باعث آپریٹر کے کنٹرول سے باہر ہو کر گری،پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر عوام کے لیے بند کردیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    اب بھی کئی مزدوروں کے دفن ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو کام جاری ہے۔ دراصل گرڈر مشین کے زیادہ وزن کی وجہ سے اسے جلدی سے نہیں ہٹایا جا رہا ہے۔ کرین کے آنے کے بعد ہی ریسکیو کام میں تیزی آئے گی۔

    حکام کے مطابق یہ واقعہ ممبئی سے تقریباً 80 کلومیٹر دور شاہ پور تحصیل کے سرالمبے گاؤں کے قریب رات 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ گرنے والی کرین ایک خاص مقصد کی موبائل گینٹری کرین تھی جو پل کی تعمیر اور ہائی وے کی تعمیر کے منصوبوں میں پری کاسٹ باکس گرڈرز لگانے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو بچاؤ کاموں کے لیے تعینات کیا گیا۔

    یہ شاہراہ ممبئی اور ناگپور کو جوڑنے والی 701 کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے ہے۔ جو دس اضلاع سے گزرتا ہے جن میں ناگپور، واشیم، وردھا، احمد نگر، بلدھانا، اورنگ آباد، امراوتی، جالنا، ناسک اور تھانے شامل ہیں۔ ہائی وے کی تعمیر کا کام تین مرحلوں میں کیا جا رہا ہے۔ دو فیز کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ تھانے ضلع میں تیسرے مرحلے کا کام جاری ہے۔

    یہ واقعہ تھانے کے شاہ پور علاقے کے سرالمبے میں پیش آیا۔ سمردھی مہامرگ کی تعمیر کا کام مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کر رہا ہے۔ دسمبر 2022 میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے شرڈی اور ناگپور کے درمیان 520 کلومیٹر طویل سمریدھی ہائی وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس نے کیا۔

    اگت پوری تعلقہ کے ناگپور سے بھرویر گاؤں تک کل 600 کلومیٹر سڑک کھول دی گئی ہے۔ اس وقت سمردھی ہائی وے ناگپور سے اگت پوری تک چل رہی ہے۔ سمردھی ہائی وے کا آخری اور تیسرا مرحلہ دسمبر 2023 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ یہ 100 کلومیٹر کا مرحلہ ہے-

  • قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم ،ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر لیا

    قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم ،ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائی ،قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم کو ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر لیا

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم زاہد اقبال پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کو ریاض سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا۔ملزم زاہد اقبال کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو گجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    دوسری جانب بیرون ملک منشیات بھجوانے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ،تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے ٹرسٹ پلازہ میں نجی کورئیر دفتر میں کاروائی کی،بیرون ملک ہیروین کورئیر کروانیوالے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی دو کلو سے زائد ہیروین برآمد کر لی ،ملزمان کاشف اور ناصر کو ہیروین کا کاٹن بک کرواتے ہوئے گرفتار کیا گیا،ملزمان سپورٹ بیلٹ،جوتے اور شاپروں کے ذریعے مختلف ممالک میں منشیات اسمگل کرتے تھے،ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمات درج کر لیے گئے،

    دوسری جانب اے کیٹیگری کا ایک اور خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عبدالرزاق متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار ہوا۔ وہاڑی پولیس کو مطلوب عبدالرزاق کا نام پنجاب پولیس نے پرڈویڑنل نیشنل آئی ڈنٹیفکیشن لسٹ میں شامل کرایا تھا۔ائیر پورٹ امیگریشن کلیرنس کے دوران انٹر بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر کریمینل ڈیٹا میں نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے رواں برس وہاڑی میں تنازعہ پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کےلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عبدالرزاق کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 102 ہو گئی