Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،انڈس ہائی وے پر دھرنا،شدید نعرےبازی

    میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،انڈس ہائی وے پر دھرنا،شدید نعرےبازی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،انڈس ہائی وے پر دھرنا،شدید نعرے بازی
    میہڑمیں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سول سوسائٹی کا پولیس کے خلاف انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ، پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور ٹائر نذر آتش کرکہ انڈس ہائی وے کو مکمل بلاک کردیا جس کہ باعث لاڑکانہ سے کراچی آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی.

    شہریوں کا کہناہے کہ مطابق لوٹ مار، ڈکیتیاں اور قتل زور کا معمول بن گیا ہے مگر میہڑ پولیس صرف بھتا لینے اور شریف شہریوں کو پریشان کرنے میں مصروف ہے،

    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میہڑ شہرمیں بڑھتی ہوئی بدامنی کا نوٹس لیکر نااہل اورمنشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے شہر میں امن وامان قائم کروا کر شہریوں کو تحفظ دیاجائے دوسری صورت میں میہڑ پولیس کے خلاف تحریک چلائی جائیگی –

  • ڈیرہ اسماعیل خان:ایک طرف خود کش حملے،دوسری طرف حکومت نے عوام پربجلی اورپٹرول بم گرادیا -سہیل اعظمی

    ڈیرہ اسماعیل خان:ایک طرف خود کش حملے،دوسری طرف حکومت نے عوام پربجلی اورپٹرول بم گرادیا -سہیل اعظمی

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)ایک طرف خود کش حملے،دوسری طرف حکومت نے عوام پربجلی اورپٹرول بم گرادیا -سہیل اعظمی
    ایک طرف خیبرپختونخواہ حکومت میں خودکش حملوں کے باعث سینکڑوں لوگ شہید ہورہے ہیں تو دوسری جانب پی ڈی ایم کی نااہل حکومت پاکستان کی 23کروڑ روپے عوام پر بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بم گرانے میں مصروف ہے ، ان خیالات کا اظہار اانجمن تاجران صوبہ کے پی کے کے نائب صدر اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر و کالم نگار سہیل اعظمی نے تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،

    اجلاس میں سرپرست اعلیٰ حاجی کفیل احمد نظامی ، چوہدری جمیل احمد ، محمد رمضان ، محمد نواز، محمد اشرف، نعیم قریشی ، حاجی غلام سبحانی ، خلیل نمبردار ، حاجی امان اللہ، محمد زیشان ، راجہ فہد، سعید اعوان و دیگر موجود تھے ۔سہیل اعظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم کی ڈیڑھ سال کی حکومت کی مثال ”کھایا پیا کچھ نہیں اور گلاس توڑا بارہ آنے ”والی ہے ،پی ڈی ایم کی حکومت نے پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کو بھی مات کرکے رکھ دیا،

    وزیروں ، مشیروں کی فوج کرپشن اور عیاشیوں میں مصروف ہے ، عوام کا گلا دبانے انہیں مہنگائی کی چکی میں پسنے اور اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ،اگر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس نہ لیا گیا تو پاکستان بھر کی تاجر برادری کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کی تاجر برادری بھی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی ۔

  • ڈی آئی خان :قتل کابدلہ ،دو بھائیوں نے مخالف کو گولیاں مارکرہلاک کرڈالا،موٹرسائیکل مکینک زد میں آکر جاں بحق

    ڈی آئی خان :قتل کابدلہ ،دو بھائیوں نے مخالف کو گولیاں مارکرہلاک کرڈالا،موٹرسائیکل مکینک زد میں آکر جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)پوٹہ اڈا پرقتل کابدلہ لینے کیلئے دو موٹرسائیکل سوار بھائیوں کی مخالف پر فائرنگ، مخالف موقع پر جاں بحق جبکہ قریبی موٹرسائیکل مکینک دکاندار بھی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، صدر پولیس نے دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

    تھانہ صدر میں طاہر آباد پوٹہ کے رہائشی 60سالہ حافظ محمد ہارون قریشی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا بھتیجا محمد 42سالہ حافظ محمد ادریس ولد حافظ محمد طاہر اڈا پر پوٹہ پر واقع اپنی موٹرسائیکل مکینک کی دکان میں موجود تھا اور 39 سالہ عبدالقیوم ولد عبدالغفار سکنہ لونی حال پوٹہ اس کی دکان کے سامنے کھڑا تھا،

    اسی دوران عجب خان ، ریحان ولد نعیم قوم شے زئی سکنہ لونی موٹرسائیکلوں پر آئے جن کی عبدالقیوم کیساتھ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی ، عبدالقیوم پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے عبدالقیوم موقع پر جاں بحق جبکہ میرا بھتیجا جو دکان میں موجود تھا بھی زخمی ہوگیا، جس کو ہسپتال لے جایاجارہاتھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، جبکہ مقتول عبدالقیوم کی ملزمان کے ساتھ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے،

    واقعہ کی اطلاع پر صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

  • ڈی آئی خان:ڈیرہ میں بھی ہفتہ شہدائے پولیس کا سلسلہ جاری

    ڈی آئی خان:ڈیرہ میں بھی ہفتہ شہدائے پولیس کا سلسلہ جاری

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمدنوازمغل)ڈیرہ میں بھی ہفتہ شہدائے پولیس کا سلسلہ جاری،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی شہداء کی قبور پر حاضریپولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی،پھولوں کی چادر چڑھائیں
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر ہفتہ شہدائے پولیس کے حوالے سے پولیس افسران کی جانب سے شہداء کی قبروں پر حاضری وسلامی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سلیم بلوچ نے ایس ایچ اوز ڈیرہ ٹاؤن فہیم عباس ، یارک ذیشان اقبال اور صدر ارسلان خان کے ہمراہ شہید پولیس محمد جہانگیر،محمد رمضان و دیگر شہداء پولیس کی قبور پر حاضری دی

    جبکہ ڈی ایس پی پروآ سرکل سردار عالمگیر خان نے ایس ایچ او پروآ کاظم حسین کے ہمراہ شہید محمد اسلم،شہید محمد رمضان و دیگر شہداء کی قبور پر حاضری دی اور تمام شہداء کی قبروں پر قومی پرچم لہرا کر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہید کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

    ڈی ایس پی صدر سلیم بلوچ کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور امن وامان برقرار رکھنے کی خاطر اپنے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس ہمارے ہیروز اور ہمارا فخر ہیں۔جن کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔یہی لوگ ہمارے حقیقی ہیرو اور محسن ہیں ۔ پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پولیس افسران اور جوانوں کی جانب سے پولیس شہداء کی قبروں پر حاضری اور سلامی دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

  • ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کا مقدمہ 7 روز بعد درج

    ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کا مقدمہ 7 روز بعد درج

    ڈیفنس میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کا مقدمہ 7 روز بعد مقتول کے کزن سانول خان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ ماہ 26 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی ایڈووکیٹ اکرم ابڑو اور بھتیجے شہریار ابڑو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا تاہم اب اس قتل کا مقدمہ درج ہوگیا ہے.

    مقدمہ مقتول اکرم ابڑو کے کزن سانول خان کی مدعیت میں زبیر شہوانی، گارڈ ثناءاللہ اور مجیب سمیت 8 ملزمان کیخلاف درج کروایا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں مدعی نے یہ بیان دیا ہے کہ مقتول اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کو پرانی دشمنی پر دھمکیاں مل رہی تھیں، تاہم واقعے کے روز ہم لوگ جیکب آباد جانے کے لیے نکلے تھے کہ راستے میں ہماری گاڑی پر موٹرسائیکل سوار 8 لوگوں نے فائرنگ شروع کر دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
    اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
    میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
    عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
    جبکہ واضح رہے کہ 26 جولائی کو ڈیفنس فیز سیون میں عائشہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق اوردو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تربیت یافتہ ملزمان نے مہارت سے گاڑی کو گھیر کر حملہ کیا۔

  • میرپورخاص: سرکاری گندم کی بوریوں میں مٹی ملانے کا انکشاف

    میرپورخاص: سرکاری گندم کی بوریوں میں مٹی ملانے کا انکشاف

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزہب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص میں گندم کی قلت پوری کرنے کے لیے گندم کی بوریوں میں گندم کی مقدار کم اور مٹی کی مقدار زیادہ والی بوریاں پہنچانے کا انکشاف،ڈی ایف سی فوڈ نے غیر معیاری گندم کو چکیوں پر سپلائی کا حتمی پلان بھی ترتیب دے دیا

    ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ کو 3 لاکھ میٹرک ٹن ٹارگٹ دیا گیا تھا تاہم صرف 73 ہزار میٹرک ٹن گندم جمع کی گئی جس پر میرپورخاص میں گندم بحران کے باعث آٹے کی قیمت 150 سے بھی تجاوز کرگئی جبکہ سابق ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کے سیکرٹری فوڈ کو لکھے گئے لیٹر کے بعد نوابشاہ سے گندم میرپورخاص پہنچنا تو شروع ہوگئی لیکن خراب گندم ہونے کا انکشاف ہوا ہے

    ڈی ایف سی فوڈ کی جانب سے خراب گندم پر موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا گیا کہ گندم کی کوئی قلت بھی نہیں ہے اور کوئی گندم خراب بھی نہیں ہے جبکہ چکی مالکان کے مطابق مٹی زدہ گندم کرپشن کی ایک پرانی پریکٹس ہے جس کا بوجھ عوام پر آتا ہے چکی مالکان کو سرکاری ریٹ پر گندم کی بوری فروخت کی جاتی ہے لیکن اس میں مٹی کا وزن زیادہ اور گندم کا وزن کم ہونے کی وجہ سے وہ آٹے کی قیمت میں اضافہ کرکے اپنے نقصان کو پورا کرتے ہیں،ذرائع کے مطابق ڈی ایف سی فوڈ میر علی محمد خراب گندم چکی اور ملوں پر سپلائی کرنے کے لئے اپنے دفتر میں خفیہ میٹنگوں میں مصروف ہیں

  • میرپورخاص: سابق میونسپل کمیٹی کے کلرک پر کرپشن رشوت اور بھتہ خوری کے الزامات، انکوائری ، کراچی طلب

    میرپورخاص: سابق میونسپل کمیٹی کے کلرک پر کرپشن رشوت اور بھتہ خوری کے الزامات، انکوائری ، کراچی طلب

    میرپورخاص باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) سابق میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے کلرک سعد مہر کرپشن رشوت خوری اور سینٹری ورکرز سے بھتہ خوری کے الزام کی انکوائری میں کراچی طلب کڑلئے گئے ۔۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے کلرک سعد مہر جو ان دنوں میونسپل کارپوریشن میرہورخاص کے ٹاؤن سید خادم علی شاہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ کام کر رہے ہیں کو کرپشن کرنے ، رشوت وصول کرنے اور سینٹری ورکرز سے ماہانہ بھتہ جمع کرنے کے الزام کے تحت ہونے والی انکوائری میں بیان کے لیے ذاتی طور پر کراچی طلب کر لیا گیا ۔ سندھ لوکل گورنمینٹ (بورڈ ) کے ڈائریکٹر III امجد علی پتافی کے جاری کردہ لیٹر نمبر SLGB/AO(Inquiry)GEN/2023/253 بتاریخ یکم اگست 2023 کے مطابق سعد مہر کو 2023-08-08 کو صبح گیارہ بجے کراچی میں سیکریٹری لوکل گورنمینٹ بورڈ کے سامنے پیش ہو کر بیان قلمبند کرانے حکم دیا گیا ہے ۔

  • سیالکوٹ :ریسکیو 1122 نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے

    سیالکوٹ :ریسکیو 1122 نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر)ریسکیو 1122 نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے
    ریسکیو 1122میڈیا ترجمان سیالکوٹ کے مطابق سینٹرل ریسکیو1122اسٹیشن پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ونگ اور اسٹیشنز انچارجز شامل تھے۔ ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب نے ماہانہ کارکردگی کا مختصراََ جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول کو26049 فون کالز موصول ہوئیں جس میں سے2324ایمرجنسی کالز تھیں جب کہ باقی بوگس اور غیر ضروری کالز تھیں۔

    ایمرجنسی کالز میں 756 سڑک کے حادثات،40آگ لگنے کے واقعات، 55 کرائم ایمرجنسییز،1051میڈیکل ایمرجنسیز،4 ڈوبنے کے واقعات93 بلندی سے گرنے کے واقعات اور325 ریسکیو آپریشنز جن میں جانوروں کو ریسکیو کرنا شامل ہے کی کالز موصول ہوئیں۔ ریسکیو1122نے بروقت کارروائی کر کے2903مریضوں میں سے450مریضوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی، 2453 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کہ بعد زندہ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 59 مریض ہسپتال منتقلی کے دوران یا جائے حادثہ پر انتقال کر گئے۔

    ریسکیو1122نے کمیونٹی ٹریننگ پروگرام کے تحت6تربیتی سیشن میں 85لوگوں کو ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچنے کی تربیت فراہم کی۔ ریسکیورز و ریسکیوزنے محافظین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر محرم الحرام کے دوران ہونے والی مجالس و جلوسوں کو کوریج مہیا کی اور 908عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 12کو ہسپتال منتقل کیا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کارکردگی کو سراہا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح جوش و جذبہ کے ساتھ عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہیں۔ریسکیورز اپنی جسمانی صحت کا بھی خیال رکھیں جس بھی ایمرجنسی گاڑی پر ڈیوٹی اس کو آپریشنل حالت مین رکھنا اس کی ذمہ داری ہے تا کہ لوگوں کو بروقت مدد مہیا کی جا سکے۔

  • کوٹ مبارک :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے-عبدالعزیزکھوسہ

    کوٹ مبارک :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے-عبدالعزیزکھوسہ

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے-عبدالعزیزکھوسہ
    حکومت مہنگائی کرنے کی بجائے اپنی عیاشیاں ختم کرے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم کی انتہا ہے پندرہ ماہ میں اٹھائیس فیصد سے زائد مہنگائی پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین شرح ہے ان خیالات کا اظہار امید وار چئیرمین عبدالعزیز خان کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے غریب اور امیر کے لئے ایک ہی پاکستان بنایا تھا لیکن حکمران طبقہ۔ اشرافیہ اور مافیاز نے 75 سالوں میں اپنی حرکات۔ کرپشن اور لوٹ مار سے غریب اور امیر کے لئے الگ الگ پاکستان قائم کر دیئے ہیں

    اسلامی ریاست ماں جیسی ہوتی ہے شہریوں کی حفاظت اور روز گار امن و امان ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے اور سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال اور لوٹ مار کر رہا ہے اکثر کرپٹ حکمرانوں اور افسران نے بیرون ممالک اپنی جائیدادیں بنا رکھی ہیں لیکن چینی،گھی،آٹا اور پٹرول غریب عوام کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپسی لیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا

  • ڈیرہ غازیخان:پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پریس کلب کے باہر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج

    ڈیرہ غازیخان:پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پریس کلب کے باہر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پریس کلب کے باہر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج
    تفصیل کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں ضلعی رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ عبد الرحمن سیاف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس لے ورنہ حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی

    حافظ ذکاء اللہ ایڈوکیٹ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیرہ غازی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاحکومت اپنی عیاشیوں کے لیے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے لیکن غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کے لیے ہر اقدام اٹھا رہی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں فی الفور عوام کو ریلیف دے ،اگرعوام کو ریلیف نہ دیاگیا توپاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک بھر احتجاج کادائرہ وسیع کردے گی-

    پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاج میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت اور حکومت کے خلاف نعرے بازی ،عوام کا کہنا تھا حکومت آفیسران کوگھر،گاڑی ،پٹرول اورمفت بجلی کے ساتھ بھاری تنخواہیں اور دیگر مراعات دیتی ہے ،اگرملکی حالات ٹھیک کرنے ہیں تو سب سے افسرشاہی کیلئے وہی قانون اور قاعدے رائج کریں جو عام دیہاڑی دارشہری کیلئے ہیں