Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • چترال :استاذالاساتذہ سینگور کے سید غفار 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    چترال :استاذالاساتذہ سینگور کے سید غفار 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    چترال،باغی ٹی وی(نامہ نگارگل حماد فاروقی)چترال میں کئی اساتذہ اور ہزاروں شاگردوں کا استاد سید غفار سکنہ سینگور 96 سال کے عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ چترال کے پہلے اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے کئی شاگرد محتلف سکولوں، کالجوں، اور جامعات میں اساتذہ ہیں جبکہ کئی شاگرد اعلےٰ عہدوں پر بھی تعینات ہیں۔ سید غفار مرحوم کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور کل رات اچانک بیماری میں شدت آگئی جنہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبرد نہ ہوسکے اور اپنے خالق خقیقی سے جاملے۔

    وہ عبدالغفور، رشید الغفور ڈی سی آفس، ساجد الغفور لفٹیننٹ کرنل اور غفور احمد سماجی کارکن کے والد تھے۔ ان کے آباء و اجداد اوویر سے آکر سینگور میں آباد ہوئے تھے اور وہ معلم کے پیشہ سے وابستہ ہوئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے علاوہ کثیر تعداد میں فوجی و سول افسران، اساتذہ، ان کے شاگرد اور تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ان کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کیلئے سینگور لوٹ دیہہ میں انتظام کیا گیا ہے۔

  • سیالکوٹ:پسرور پولیس کی کارروائی، 2 خطرناک ڈکیت گینگز کے  ملزمان کو گرفتار

    سیالکوٹ:پسرور پولیس کی کارروائی، 2 خطرناک ڈکیت گینگز کے ملزمان کو گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر)پسرور پولیس کی کارروائی، 2 خطرناک ڈکیت گینگز کے ملزمان کو گرفتار
    تفصیلات کے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر اورزیر نگرانی ڈی ایس پی شہباز چیمہ،ایس ایچ او تھانہ صدر پسرور لیاقت گجر نے بمعہ اپنی ٹیم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیاملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 6عدد موٹر سائیکل ملیت 2لاکھ اور موبائل فون 6عدد مالیت 2لاکھ پسٹل 2عددبمعہ گولیاں برآمد-

    برامد شدہ موٹر سائیکل ورثا کے حوالے کی جس پر اہل علاقہ نے انسپکٹر لیاقت گجر اور اس کی ٹیم کو سراہا ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسر و ملازمان کو 2 ڈکیت گینگز کو گرفتار کرنے پر شاباش دی

  • منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    لاہور:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کی جانب سے منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، اے این ایف نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران تھائی لینڈ اور دوحا جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی : اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پر 3 مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کرلی ہے لاہور ائیرپورٹ سے تھائی لینڈ جانے والے وہاڑی کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی 346کے ذریعے بنکاک جا رہے تھے۔ ملزمان کے پیٹ سے 46 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔


    دوسری کارروائی کے دوران ایک مسافر کے پیٹ سے 40 آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ بھکر کا رہائشی ملزم قطر ائیر کی پرواز کیوآر 621 کے ذریعے دوحا کے لیے روانہ ہو رہا تھا تیسری کارروائی میں قطر جانے والے لاہور کے رہائشی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 675 گرام کوکین برآمد کی گئی۔ مسافر قطر ائیرکی پرواز کیوآر 620 کے ذریعے دوحا جا رہا تھا۔

    ڈی جی خان :گدائی غربی پل جبوجہ مانکہ روڈ لوہار والا ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات …

    گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے منشیات سمگل کرنے کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے مشرقی پنجاب کے ضلع ترن تارن میں بارڈر کے قریب ایک ڈرون قبضے میں لیا ہے، جس کے ساتھ مبینہ طور پر 3کلوگرام ہیروئن بندھی ہوئی تھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ہیروئن پاکستان سے مشرقی پنجاب میں سمگل کی جا رہی تھی۔ ڈرون انٹرسیپٹ ہونے پر بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے مشترکہ طور پر کھیتوں میں اس کی تلاش شروع کی اور کھیم کرن نامی گاﺅں کے قریب کھیتوں سے یہ ڈرون برآمد کر لیا۔

    سیالکوٹ :دودھ دہی مہنگا فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن،10گرفتار

  • باجوڑ خود کش دھماکا: حملہ آور کی تصویر پولیس نے حاصل کر لی

    باجوڑ خود کش دھماکا: حملہ آور کی تصویر پولیس نے حاصل کر لی

    پشاور: باجوڑ میں جے یو آئی کے جلسے میں خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی تصویر پولیس نے حاصل کر لی۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کا کہنا ہے خودکش حملہ آور جے یو آئی (ف) کے جلسے میں کرسی پر بیٹھا رہا، جس نے بارودی مواد کمر سے باندھ رکھا تھا، تصویر میں حملہ آورکو بارودی مواد پر ہاتھ رکھے دیکھا جا سکتا ہے، حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے سکیورٹی وجوہات اور کیس کی تفتیش کی وجہ سے تصویر جاری نہیں کی جا رہی۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشتگردی کا تازہ حملہ باجوڑ میں ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 54 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئےایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے اس حوالے سے بتایا کہ جے یو آئی کا جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور دھماکا 4 بجکر 10 منٹ پر ہوا موقع سے بال بیرنگ وغیرہ ملے ہیں، دھماکا خود کش تھا اور حملہ آور گروپ کی شناخت ہوئی ہے، دھماکے میں کوئی خاص ٹارگٹ تھا۔

    باجوڑ؛ جے یو آئی کنونشن دھماکہ میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی

    دھماکے میں جے یو آئی خار کے امیر مولانا ضیااللہ جان بھی شہید ہوگئے ہیں۔ جب کہ تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکٹری مولانا حميد الله بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اسٹیج کے قریب ہوا اور مولانا ضیاء اللہ جان اسٹیج پر موجود تھے کہ دھماکا ہوگیا۔ مولانا ضیاء اللہ جان پر اس سے قبل بھی حملہ ہوچکا تھا، وہ کالعدم داعش کی ہٹ لسٹ میں تھے۔ جے یو آئی کے مطابق اس سے قبل دہشت گرد جے یو آئی کے 22 رہنماؤں کو نشانہ بنا چکے ہیں جن میں مفتی سلطان محمد، قاری الیاس، مفتی شفیع اللہ، مولانا شفیع اللہ اور قاری عبدالسلام شامل ہیں۔

    9 مئی واقعات:فوجی حراست میں 102 افراد کی فہرست سامنے آگئی

  • چترال :سکول وین کو حادثہ 13 بچے زحمی۔ زحمی بچے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل

    چترال :سکول وین کو حادثہ 13 بچے زحمی۔ زحمی بچے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی ) چترال میں سکول کے بچوں کو لے جانے والا گاڑی حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں13 بچے زحمی ہویے۔
    لوئر چترال دنین گہتک آفاق ماڈل سکول کے قریب سکول کے بچوں کی سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ہوکر سڑک سے نیچے گر گئی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے زخمی ہونے والے بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا، حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

    حادثے کے نتیجے میں 13بچے زخمی ہوئے، ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی بچوں کو لیکر سکول جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا، ریسکیو1122 کی ریکوری ٹیم ریکوری وہیکل کے ذریعے متاثرہ گاڑی کو ریکور کر لیا یعنی گاڑی کو نیچے سے سڑک پر نکال باہر کیا۔ ابتدای اطلاعات کے مطابق فرنٹییر کور پبلک سکول کے بچے نجی سوزکی میں سکول جارہے تھے کہ یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ تاہم حادثے میں معجزانہ طور پر کوی جانی نقصان نہیں ہوا بچوں کو چوٹیں آئیں ، بتایا جاتا ہے کہ دو بچے زیادہ زحمی ہیں۔

  • اوچ شریف : کروڑوں روپے مالیت کے سیوریج لائن، ٹف ٹائل منصوبوں میں بھاری کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا

    اوچ شریف : کروڑوں روپے مالیت کے سیوریج لائن، ٹف ٹائل منصوبوں میں بھاری کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) کروڑوں روپے مالیت کے سیوریج لائن، ٹف ٹائل منصوبوں میں بھاری کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا، شہر بھر میں گلیاں، بازار ناکارہ سیوریج سسٹم کے گندے پانی میں ڈوب گئے، دکانداروں کا ٹینکی چوک پر احتجاج، انجمن تاجران و سول سوسائٹی نے میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے دفتر میں احتجاج ریکارڈ کرایا، سیوریج کے ادھورے منصوبے کو مکمل کرنے اور ناقص منصوبے کی تعمیر پر ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور شہر میں صحت و صفائی کی ابتر صورتحال کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کا مطالبہ،

    اوچ شریف میں ٹینکی چوک پر دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ 7 محرم سے سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ شدید اذیت میں مبتلا ہیں، ٹھیکیدار نے سیوریج کی تنصیب کے دوران ٹینکی چوک پر چار سے پانچ سو فٹ کا ٹکڑا چھوڑ دیا اور سیوریج لائن نہیں ڈالی گئی جس کے باعث آئے روز گٹروں کے گندے پانی سے بازار بھر جاتے ہیں اور ان کا کاروبار راستہ نہ ہونے کے باعث تباہ ہو گیا ہے، انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے مقامی سیاسی نمائندوں اور میونسپل افسران کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا،

    علاوہ ازیں اندرون ہاتھی گیٹ بازار و جہانیاں روڈ پر گٹروں کے گندے پانی کی تشویشناک حالت کے باعث انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی سربراہی میں دکانداروں نے میونسپل کمیٹی اوچ شریف پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اس موقع پر تاجر رہنما عمر خورشید سہمن نے انتظامیہ کو باور کرایا کہ اگر فوری طور پر سیوریج سسٹم کو بحال کر کے شہر اور بازاروں کو گندگی سے پاک نہ کیا گیا تو تاجر برادری احتجاجاً ہڑتال کرنے اور الشمس چوک پر دھرنا دینے پر مجبور ہو جائے گی

  • اوچ شریف :ایک ہفتہ قبل دوران ڈکیتی قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے

    اوچ شریف :ایک ہفتہ قبل دوران ڈکیتی قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) 6 روز گزرنے کے باوجود واردات کے دوران قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے، ڈی پی او بہاول پور کا 72 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ وفا نہ ہو سکا، مقامی پولیس انچارج بھی قاتلوں کی گرفتاری میں عدم دلچسپی دکھانے لگا،
    جھوٹی تسلیوں کی بجائے اکلوتے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سرعام پھانسی دی جائے، مقتول کی والدہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    اوچ شریف کے نواحی علاقے مراد والی چکی کے مقام پر بستی لاشاری میں گزشتہ ہفتے مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بابر نامی نوجوان کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جو کہ نامعلوم ڈاکو ڈکیتی اور لوٹ مار کی غرض سے گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا ۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے والدین کا اکلوتا جوان بیٹا بابر جاں بحق ہوگیا۔

    جس کی اطلاع پا کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور سید محمد عباس سرکل پولیس آفیسر احمد پور شرقیہ فرخ جاوید اور مقامی تھانہ اوچشریف کے انچارج ایس ایچ او مسلم ضیاء و دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھے جہاں پر انہوں نے کرائم سین کا وزٹ کر کے قتل ہونے والے نوجوان کی والدہ کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر دیا اور ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ فرخ جاوید کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے کر 72 گھنٹوں میں ملزمان ٹریس کرنے کے دعوے کئے گئے

    گزشتہ روز مقتول بابر لاشاری کی والدہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران نے 72 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کر کے انہیں سزا دلانے کا وعدہ کیا تھا جو آج 6 دن گزرنے کے باوجود بھی پورا نہیں کیا مقامی پولیس انچارج اس کے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ اس کے اکلوتے نوجوان بیٹے کے قاتل آزاد ہیں مقتول کے قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ مقامی پولیس کو کھوجی نے ملزمان کی نشاندہی کر دی ہے اس کے باوجود قاتل گرفتار نہیں ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب عثمان انور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • برقع پوش خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت، ملزم فرار

    برقع پوش خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت، ملزم فرار

    شہر قائد میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن کے بعد فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں بھی موٹر سائیکل سوار شخص گلی سے گزرتی برقع پوش خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرکے فرار ہوگیا ہے ۔ جبکہ اس واقعے کی سی سی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منگل کی صبح 10 بجکر 55 منٹ پر سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 مدینہ مسجد کے قریب گلی سے گزرنے والی برقع پوش خاتون کو موٹر سائیکل سوار باریش شخص جو کہ سر پر سفید ٹوپی بھی پہنا ہوا ہے تھا خاتون کے تعاقب میں ہوتا ہے اور قریب سے گزرتے ہوئے خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے۔

    جبکہ اس حوالے سے ایس ایچ او سمن آباد مظفر صدیقی سے نجی ٹی وی کے صحافی نے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے پاس اس ضمن میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو کس علاقے کی ہے تاکہ مزید چھان بین کی جا سکے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
    واضح رہے کہ اس سے قبل راہ چلتی ہوئی خواتین کو گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن میں ہراساں کیا گیا تاہم اورنگی ٹاؤن واقعہ میں ملوث ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ گلستان جوہر کا جنسی درندہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال ایسٹ پولیس کے شکنجے میں نہیں آسکا ہے اور اس واقعہ کو پیش آئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے۔ جبکہ کراچی کی عوام کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں سے ہم تنگ ہیں لہذا حکومت کو چاہئے کہ سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں.

  • سرگودھا:آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

    سرگودھا:آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

    سرگودھا،باغی ٹی وی( ملک شاہنواز جالپ۔نامہ نگار)آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
    آر پی او شارق کمال صدیقی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں سرگودھا ریجن سے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور اُن کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کے انعقاد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اب عام شہری گھر بیٹھ کر ہی شکایت درج کروا رہے ہیں

    شکایات کے ازالہ کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے والے شہریوں کی سہولت کا خیال رکھا جائے اورمسئلہ کے حل تک اُن سے رابطے میں رہا جائے۔انہوں نے آئندہ انچارج کمپلینٹ سیل کودرخواستوں پر کی جانے والی پیش رفت کے بارے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

  • ننکانہ صاحب :ضلع کونسل ٹھیکے پر دے دیا گیا،آفیسران بے بس

    ننکانہ صاحب :ضلع کونسل ٹھیکے پر دے دیا گیا،آفیسران بے بس

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)ضلع کونسل ٹھیکے پر دے دیا گیا،آفیسران بے بس
    چیف آفیسر کے مراسلہ کے مطابق میرے پاس متعدد بل,ڈاک ,چیک وغیرہ متعلقہ اتھارٹی کے دستخط کے بغیرساٸن کے لیے بھجوا دیۓ جاتے ہیں اورمتعلقہ اتھارٹی کی بجائے ٹھیکیدارلیکرآتے ہیں چیف آفیسر کاجاری کیا گیالیٹر سامنے آ گیا
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب میں تعینات افسران،سب انجینئر سمیت کلرک چند چہیتے ٹھیکیداروں کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں اور ٹھیکیدار دفتری معاملات اور فائل ورک خود چلا رہے ہیں جس کے باعث ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب میں کئی مسائل جنم لے چکے ہیں اور مزید جنم لے رہے ہیں اور ضلع کونسل میں تعینات تمام عملہ ہاتھ پر ہاتھ رکھے نظر آتا ہے،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کوڈسٹرکٹ آفیسر فنانس ،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس ،ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن,ریزیڈنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاٶنٹس کے دفاتر سے دور رکھنے کے لیے ایک حکم نامہ مراسلہ نمبر772 مورخہ 7جون 2023 کو تقریباََ دو ماہ قبل جاری کیا گیا تھا جس میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب ساجد مشرف نے حقائق کو تسلیم کرتے ہوۓ مراسلہ میں کہا ہے کہ میرے پاس متعدد بل،ڈاک،چیک وغیرہ متعلقہ اتھارٹی کے دستخط کے بغیرسائن کے لیے بھجوا دیۓ جاتے ہیں جبکہ اکثر اوقات چیکس بھی اکاؤنٹ اور متعلقہ اہلکار کی بجاۓ ٹھیکیدار لیکرآتے ہیں لہذا بذریعہ لیٹر ہذا آپ کو ہدایت کی جاتی ہےکہ کوئی ڈاک چیک وغیرہ میرے پاس نہ بھجوایا جاۓ جب تک ڈی ڈی او یا اتھارٹی کے سائن نہ ہوں مزید یہ کہ دفتری ڈاک ،چیک وغیرہ ٹھیکیدار کی بجاۓ اکاٶنٹنٹ ،سب انجینیر وغیرہ کے ذریعے ہی بھجواۓ جائیں-

    ضلع کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلہ کے جاری ہونے کے باوجود ٹھیکیدار ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی تمام برانچوں پرحاوی ہیں جس کے باعث بہت سارے مسائل جنم لےرہے ہیں ,ڈی سی ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن ،کمشنر لاہور ڈویژن اور چیف آفیسر ضلع کونسل سے فوری نوٹس کا مطالبہ ہے کہ اس اجارہ داری کو ختم کیا جاۓ تاکہ افسران ڈسٹر کٹ کونسل اور دیگر ملازمین سکون کے ساتھ اپنے دفتری معاملات کو چلا سکیں