Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لرزہ خیز وارداتیں: غیر اخلاقی تعلقات، شوہروں کے قتل کے متعدد واقعات

    لرزہ خیز وارداتیں: غیر اخلاقی تعلقات، شوہروں کے قتل کے متعدد واقعات

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں غیر مناسب تعلقات کے نتیجے میں شوہروں کے قتل کے کئی ہولناک واقعات سامنے آئے ہیں جنہوں نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک کیس میں اجے نامی شخص نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اس کی ساتھی انجلی نے اپنے شوہر راہول کے قتل کی سازش اس وقت رچی جب راہول کو دونوں کے تعلقات کا علم ہو گیا۔ منصوبے کے مطابق اجے نے راہول کو کھیتوں کے قریب بلا کر تین گولیاں مار کر ہلاک کیا۔اسی ضلع میں ایک اور واقعہ میں کاجل نامی خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق کاجل نے پہلے شوہر کو نشہ آور گولیاں دیں، پھر موٹر سائیکل پر نہر کے قریب لے جا کر دوپٹے سے گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا اور لاش نہر میں پھینک دی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واقعات اتر پردیش میں شوہروں کے قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا تسلسل ہیں۔اسی نوعیت کا ایک بھیانک واقعہ رواں سال مارچ میں میرٹھ میں پیش آیا، جہاں مسکان نامی خاتون نے اپنے عاشق ساحل شکلا کے ساتھ مل کر شوہر سوربھ راجپوت کو قتل کر کے لاش کے چار ٹکڑے کیے، انہیں ڈرم میں بند کر کے سیمنٹ سے بھر دیا اور ہماچل پردیش فرار ہوگئی۔ بعد میں مسکان نے خود اہل خانہ کے سامنے جرم کا اعتراف کیا، جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس کے مطابق تمام مقدمات میں غیر اخلاقی تعلقات اور گھریلو تنازعات کو قتل کی بنیادی وجوہات قرار دیا گیا ہے، جب کہ تمام ملزمان کے خلاف قتل اور سازش کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں

    پاکستان نے خفیہ ایٹمی سرگرمیوں کے بھارتی الزامات مسترد کر دیے

    آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی

    سیکیورٹی خدشات، جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل

    بولی وڈ اداکارہ زرین خان انتقال کر گئیں

    پاک افغان مذاکرات ختم، ثالثوں نے بھی ہاتھ کھینچ لیے،خواجہٰ آصف

  • بہاولنگر: ملاوٹی مصالحوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 280 کلو ملاوٹی مرچیں تلف

    بہاولنگر: ملاوٹی مصالحوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 280 کلو ملاوٹی مرچیں تلف

    بہاولنگر (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد عرفان) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔ نور سر روڈ نزد مدرسہ پولیس اسٹیشن کے قریب واقع گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر 280 کلو ملاوٹی مرچیں تلف کر دی گئیں، جبکہ 210 کلو ہلدی پاؤڈر، 200 کلو بیگز ثابت مرچیں اور مشینری ضبط کر لی گئی۔

    فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران حاصل کیے گئے مرچوں کے سیمپل ٹیسٹ میں فیل پائے گئے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے بتایا کہ مرچوں میں ڈائی کلر کی ملاوٹ کی گئی تھی، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ مصالحہ جات روزانہ کی بنیاد پر چھوٹے کریانہ سٹورز اور سپر سٹورز کو سپلائی کیے جا رہے تھے۔ یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے واضح کیا کہ“ملاوٹ مافیا کا ہر حربہ ناکام بنایا جائے گا، عوام کی صحت کے ساتھ کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔”

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر موجود تمام مضر صحت مصالحہ جات تلف کر دیے اور علاقے میں دیگر یونٹس کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

  • گھوٹکی: کچہ آپریشن میں پولیس کانسٹیبل امجد علی ڈرگھ شہید، جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

    گھوٹکی: کچہ آپریشن میں پولیس کانسٹیبل امجد علی ڈرگھ شہید، جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

    گھوٹکی (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری)اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق "شہید زندہ ہیں، انہیں مردہ نہ کہو، وہ اپنے رب کے حضور رزق پاتے ہیں” ، اسی مفہوم کے تحت گھوٹکی کے بہادر پولیس کانسٹیبل امجد علی ڈرگھ کو آج پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ الوداع کیا گیا۔

    شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ ایس ایس پی آفس کے لان میں ادا کی گئی، جس میں ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی، پولیس افسران و اہلکاروں، صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ کے بعد شہید کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے اجتماعی دعا مانگی گئی۔ شہید کا جسدِ خاکی پاکستان اور سندھ پولیس کے پرچم میں لپیٹا گیا جبکہ گھوٹکی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

    یاد رہے کہ تھانہ شہید دین محمد لغاری کی حدود میں جاری کچہ آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل امجد علی ڈرگھ شہید جبکہ پولیس اہلکار خلیل لغاری زخمی ہو گیا تھا۔

    ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید امجد علی ڈرگھ ایک دلیر، نڈر اور بہادر جوان تھے جنہوں نے اپنی جان قربان کر کے پولیس کے وقار میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، محکمہ پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کی ہر ممکن جائز مدد کرے گا۔

    ڈی آئی جی سکھر رینج نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن ڈاکوؤں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق چار سے پانچ ڈاکو ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور آپریشن اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی قیادت میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن تاحال جاری ہے۔

    نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کے جسدِ خاکی کو ان کے آبائی گاؤں جان محمد ڈرگھ روانہ کیا گیا، جہاں انہیں پورے اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ عوام اور پولیس کے اہلکاروں نے شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

  • اوچ شریف: تھانہ دھوڑ کوٹ کے قریب پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک، ساتھی فرار

    اوچ شریف: تھانہ دھوڑ کوٹ کے قریب پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک، ساتھی فرار

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی علاقے تھانہ دھوڑ کوٹ کی حدود میں رات گئے پولیس اور مسلح افراد کے درمیان خوفناک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک مشتبہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ دھوڑ کوٹ پولیس معمول کے گشت کے دوران ناکہ بندی پر موجود تھی کہ اسی دوران موٹر سائیکل نمبر AMG-2534 پر سوار چند نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، جس میں ایک حملہ آور کو سینے پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    ہلاک شخص کی شناخت عمران ولد عبدالعزیز، عمر تقریباً 28 سال کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے دوران اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے جھانگڑا انٹرچینج سے امدادی ٹیم جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی، تاہم ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے تک ہلاک ہونے والے کے وائٹل سائنز ختم ہو چکے تھے۔ پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • دوسری شادی کا جھگڑا، دوست نے دوست کو چھری مار کر زخمی کردیا

    دوسری شادی کا جھگڑا، دوست نے دوست کو چھری مار کر زخمی کردیا

    بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے علاقے روہنی میں دوسری شادی نہ کروانے پر ایک شخص نے اپنے دوست کو چھری مار کر زخمی کر دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم جگدیش نے اپنے دوست دیپک کو دوسری شادی کے لیے دلہن تلاش کرنے کے وعدے پر 60 ہزار روپے دیے تھے، لیکن وعدہ پورا نہ ہونے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔جگدیش نے دیپک سے اس عورت کے بارے میں پوچھا جس سے شادی کروانے کا وعدہ کیا گیا تھا، اس دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور دیپک نے اچانک چاقو نکال کر جگدیش کے سینے پر وار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خود کو بچانے کے لیے جگدیش نے بھی جوابی وار کیا، جس سے دیپک زخمی ہوگیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جگدیش کو اسپتال منتقل کیا۔

    تحقیقات کے دوران جگدیش نے بتایا کہ اس کی ازدواجی زندگی کافی عرصے سے کشیدہ تھی اور وہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔ اسی مقصد کے لیے اس نے دیپک سے مدد مانگی تھی۔پولیس کے مطابق جگدیش نے پہلے 30 ہزار روپے نقد دیے اور بعد ازاں آن لائن مزید 30 ہزار روپے ادا کیے۔واقعہ کی رات تقریباً 11 بجے دیپک نے جگدیش کو ریتھالا بس اسٹینڈ پر بلایا، جہاں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور نوبت حملے تک پہنچ گئی۔پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

    یوٹیوب نے اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق ویڈیوز حذف کردیں

    اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے خیبر ہاؤس پہنچ گئی

    ایم کیو ایم وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترمیم پر مشاورت

    پیپلز پارٹی نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کر دی

  • راولپنڈی میں خاتون ریپ کے بعد قتل، تین ملزمان گرفتار

    راولپنڈی میں خاتون ریپ کے بعد قتل، تین ملزمان گرفتار

    تھانہ گوجر خان کی حدود میں خاتون کو مبینہ طور پر ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سٹی پیلس محلہ بابا رحیم شاہ میں پیش آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقامی جیولرز اور نجی بینک کے ملازم نے خاتون سے کروڑوں روپے کے زیورات ہتھیانے کے بعد اسے بلیک میل کیا۔متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کیس کی تفتیش ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی نگرانی میں جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے

    قازقستان آج رات ابراہم معاہدوں میں شامل ہو گا ، امریکی اہلکار

    افغان فورسز کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کا مؤثر جواب

    بھارت دنیا کی سب سے بڑی الیکشن چور جمہوریت بن گیا،راہول گاندھی

  • گوجرخان میں سود خوروں کے ظلم نے ایک اور ماں کی جان لے لی

    گوجرخان میں سود خوروں کے ظلم نے ایک اور ماں کی جان لے لی

    سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے ہاتھوں ایک اور حوا کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی۔ افسوسناک واقعہ گوجرخان کے علاقے میں پیش آیا جہاں مقامی ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر طحہ جیولرز کے عدیل، موسیٰ اور موبی لنک بینک کے ملازم جواد پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق ان افراد نے ایک خاتون، مسمات نادیہ، کو سود کے جال میں پھنسا کر مسلسل ذہنی و مالی اذیت میں مبتلا رکھا۔ خاتون سے بھتہ وصول کیا جاتا رہا، بلیک میل کیا گیا، حتیٰ کہ زیادتی جیسے سنگین مظالم کا بھی نشانہ بنایا گیا۔نادیہ، جو ایک گیارہ سالہ بچی کی ماں تھی، گزشتہ چار سال سے سود خوروں کے خوف میں جیتی رہی۔ طلاق کے ڈر سے وہ اپنے شوہر کی محنت کی کمائی انہی ظالموں کو دیتی رہی تاکہ اس کی ازدواجی زندگی محفوظ رہ سکے۔ تاہم مسلسل دباؤ اور بلیک میلنگ نے اسے اس حد تک پہنچا دیا کہ وہ زندگی سے مایوس ہو گئی۔

    عینی شاہدین کے مطابق نادیہ نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں بارہا کہا میں مرنا نہیں چاہتی، مگر اب جینے کی کوئی امید نہیں بچی

    ذرائع کے مطابق خاتون کی موت کے بعد اس کے شوہر نے پولیس کو درخواست دی، تاہم پولیس کی روایتی سست روی کے باعث کارروائی تاخیر کا شکار رہی۔ لاش کو رات بھر تھانے میں رکھا گیا اور صبح چھ بجے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا۔ بعد ازاں نادیہ کو آج مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔گوجرخان پولیس نے نامزد جیولرز، مائیکرو فنانس بینک کے ملازم خلاف مقدمہ درج کرلیا،

    اہلِ علاقہ نے حکامِ بالا، آر پی او راولپنڈی ،وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری اور شفاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی اور ماں، بہن یا بیٹی سود خوروں کے ظلم کا شکار نہ بنے۔

  • گھوٹکی: جوئے کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ، 14 ملزمان گرفتار، نقدی، موٹرسائیکلیں اور تاش برآمد

    گھوٹکی: جوئے کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ، 14 ملزمان گرفتار، نقدی، موٹرسائیکلیں اور تاش برآمد

    گھوٹکی (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈی آئی جی سکھر محمد انور کھیتران کی خصوصی ہدایت پر گھوٹکی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ ڈھرکی مصور حسین قریشی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 14 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں عبدالقادر مہر، مہتاب چاچڑ، وقار شر، شعیب کھرل، مشتاق کھرل، شاہد کھرل، زاہد کھرل، اظہر کھرل، محمد اختر جتوئی، ایاز چاچڑ، محمد اسلم چاچڑ، سندر لعل ہندو، پیر بخش چنہ اور علی اکبر چنہ شامل ہیں۔ موقع سے 3 تاشوں کے سیٹ، 5 موٹر سائیکلیں، 2 موبائل فونز اور 3800 روپے نقد رقم برآمد کرلی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے دو نامعلوم ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کو تھانہ منتقل کر کے ان کے خلاف کرائم نمبر 210/2025، دفعہ 5 سندھ جواء ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ ضلع بھر میں جوئے، منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • گھوٹکی: انڈس ہائی وے پر ٹرک کی ٹکر، 22 سالہ ہیلپر موقع پر جاں بحق

    گھوٹکی: انڈس ہائی وے پر ٹرک کی ٹکر، 22 سالہ ہیلپر موقع پر جاں بحق

    گھوٹکی (باغی ٹی وی، مشتاق علی لغاری) روجھان/شاہ والی کریش پلانٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر جمعرات کو ایک ہولناک سڑک حادثہ پیش آ گیا، جس میں 22 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق ہیلپر ٹرک کا ٹائر چیک کر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتاری ٹرک نے شدید ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ہیلپر ٹرک کے نیچے آ گیا اور وہ فوری طور پر دم توڑ گیا۔ ہلاک شدہ کی شناخت شفیق احمد سکن عبد الغنی عمر 22 سال (رہائش ضلع گھوٹکی) ہو گئی ہے۔

    ڈیڈ باڈی کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے برآمد کر کے شاہ والی ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

  • کراچی میں بے قابو ٹریلر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

    کراچی میں بے قابو ٹریلر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

    کراچی میں ہیوی وہیکلز کی دہشت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ لانڈھی کے علاقے میں ایک تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 20 سالہ کاشان موقع پر جاں بحق جبکہ 19 سالہ جواد شدید زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں نوجوان موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے انہیں روند ڈالا۔ لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں برس کے دوران 733 افراد سڑک حادثات میں جاں بحق اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

    سب سے زیادہ حادثات ہیوی گاڑیوں جیسے ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکرز کے باعث پیش آئے۔شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیوی وہیکلز کی نگرانی سخت کی جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے

    27ویں آئینی ترمیم: حکمران اتحاد کی تمام ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت

    حارث رؤف پر دو میچز کی پابندی، سوریا کمار اور صاحبزادہ فرحان کو جرمانے

    27ویں آئینی ترمیم میں غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، ناصر شاہ