Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • احمد پور شرقیہ: ٹرک کی زد میں آ کر نامعلوم شخص جاں بحق

    احمد پور شرقیہ: ٹرک کی زد میں آ کر نامعلوم شخص جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان) چنی گوٹھ کے ایل پی روڈ احمد پور شرقیہ پر ایک المناک حادثے میں ایک نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق موٹروے پولیس نے اطلاع دی کہ ایک پیدل چلنے والے شخص کو تیز رفتار ٹرک نے زور دار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کو جسم کے مختلف حصوں میں فریکچر اور کرش انجری آئی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جا رہی ہے، مگر تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

    لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ موٹروے پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات، دو نوجوان قتل

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات، دو نوجوان قتل

    کراچی میں بظاہر ٹارگٹ کلنگ کے دو الگ واقعات میں دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

    پہلا واقعہ پیر کی صبح مین یونیورسٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے 20 سالہ عبداللہ پنہور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اپنے دوست آصف علی چنا کے ساتھ چائے پی کر گھر واپس جا رہا تھا جب حملہ ہوا۔ آصف علی محفوظ رہا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اصل ہدف وہی تھا۔مقدمہ آصف علی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں سجاد خاصخیلی اور ایک نامعلوم شخص کو نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق ملزم کا ان کے والد سے لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔

    دوسرا واقعہ بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں 18 سالہ نوجوان خان کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ ابتدائی طور پر اسے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا واقعہ سمجھا گیا، تاہم پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتی ہے۔ قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے

    امریکا کا جوہری دھماکوں کے تجربات کا کوئی منصوبہ نہیں، وزیرِ توانائی

    کینیڈا ،بھارتی طلبہ کے اسٹڈی ویزے مسترد ہونے میں ریکارڈ اضافہ

  • کراچی میں فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری

    کراچی میں فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری

    کراچی کے علاقے ڈیفنس راحت کمرشل میں فلیٹ سے 80 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری کرلی گئی۔

    پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ گزری میں درج کرلیا گیا ہے۔ خاتون نے بیان میں بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنے عزیز کے گھر گئی تھیں، واپس آئیں تو فلیٹ کے تالے کھلے ہوئے تھے جبکہ وہ اکیلے رہتی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور فلیٹ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے

    ٹی ٹی پی باز نہ آئی، نام بدل کر دہشتگردی کی کاروائیاں شروع

  • قصور: ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن، کوٹ مراد خان میں گودام پر چھاپہ، 2850 تھیلے آٹے ضبط

    قصور: ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن، کوٹ مراد خان میں گودام پر چھاپہ، 2850 تھیلے آٹے ضبط

    قصور (طارق نوید سندھو سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ قصور اور پیرا فورس کی طرف سے ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    پیرا فورس نے کوٹ مراد خان قصور کے علاقے میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کیے گئے 20 کلو آٹے کے 400 تھیلے، 15 کلو آٹے کے 1850 تھیلے اور 10 کلو آٹے کے 600 تھیلے ضبط کر لیے اور گودام کو سیل کر دیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ گرانفروشی کی روک تھام کے لیے پرائس مجسٹریٹس اور پیرا فورس متحرک ہیں۔ شہر میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی مقررہ نرخوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی بلا تعطل اور بلا تفریق جاری رکھی جائے گی۔ آٹے و گندم کی سپلائی چین پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کہیں قلت نہ ہو۔

  • خاتون ڈی ایس پی کی چوری کی ویڈیو وائرل، پولیس میں ہنگامہ

    خاتون ڈی ایس پی کی چوری کی ویڈیو وائرل، پولیس میں ہنگامہ

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کی خاتون افسر ڈی ایس پی کلپنا رگھوونشی کی چوری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کلپنا رگھوونشی اسپیشل برانچ میں تعینات ہیں۔ ان کی پڑوسن پرمیلا تیواری نے اپنی بیٹی کی اسکول فیس کے لیے بینک سے دو لاکھ روپے نکال کر گھر میں بیگ میں رکھے تھے۔دروازہ بند نہ ہونے پر کلپنا مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوئیں اور رقم کے ساتھ موبائل فون بھی لے گئیں ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں پیسوں اور فون سمیت گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    متاثرہ خاتون کے مطابق، معاملہ اٹھانے پر ڈی ایس پی نے انہیں دھمکیاں دیں، جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔تحقیقات میں کلپنا نے چوری شدہ موبائل فون واپس کیا، تاہم دو لاکھ روپے تاحال غائب ہیں۔ذرائع کے مطابق، واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس محکمے میں کھلبلی مچ گئی ہے اور بھوپال پولیس مفرور خاتون افسر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے

    تہران کے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا پانی باقی، خشک سالی سنگین ہو گئی

    ای چالان قرارداد پر غلط فہمی، کے ایم سی کا وضاحتی بیان جاری

    امریکا میں شٹ ڈاؤن، پروازوں میں تاخیر، کنٹرولرز بغیر تنخواہ کے کام کرنے پر مجبور

    امریکا میں شٹ ڈاؤن، پروازوں میں تاخیر، کنٹرولرز بغیر تنخواہ کے کام کرنے پر مجبور

  • ڈیرہ غازی خان: جعلی کولڈ ڈرنکس فیکٹری پر چھاپہ، ایک ہزار لیٹر مشروبات تلف

    ڈیرہ غازی خان: جعلی کولڈ ڈرنکس فیکٹری پر چھاپہ، ایک ہزار لیٹر مشروبات تلف

    ڈیرہ غازی خان ( باغی ٹی وی،نیوز رپورٹر شاہد خان) جعلساز مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیم کی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں بڑی کارروائی کی گئی۔ ٹیم نے بلاک 40 نزد الخدمت سینٹر کے قریب واقع ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں اصل کے نام پر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار اور فروخت کی جا رہی تھیں۔ کارروائی کے دوران ایک ہزار لیٹر ناقص اور غیر معیاری مشروبات موقع پر برآمد کر کے تلف کر دی گئیں جبکہ ویئر ہاؤس کے مالک کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    چیکنگ کے دوران مشروبات کی برکس ویلیو معیار سے کم پائی گئی جبکہ فوڈ بزنس آپریٹر لائسنس اور دیگر ضروری دستاویزات بھی ٹیم کو پیش نہیں کیے جا سکے۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ عوام تک محفوظ خوراک پہنچانا اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے، جعلی و غیر معیاری اشیا تیار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے غیر قانونی کاروبار کی نشاندہی کریں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں۔

  • اڈا ظاہر پیر پر تیز رفتار کار نے سڑک کنارے کھڑے افراد کو کچل دیا، ایک لڑکی جاں بحق، چار افراد شدید زخمی

    اڈا ظاہر پیر پر تیز رفتار کار نے سڑک کنارے کھڑے افراد کو کچل دیا، ایک لڑکی جاں بحق، چار افراد شدید زخمی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اڈا ظاہر پیر کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں اوچ شریف کے نواحی علاقے خیرپور ڈاہا کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین، ایک مرد اور دو بچے سڑک کنارے کھڑے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے زور دار ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں 16 سالہ نگو مائی دختر پنو خان موقع پر جاں بحق ہو گئی، جبکہ چار افراد ماہیوال ولد کبیر خان (50 سال)، تسلیم بی بی زوجہ ماہیوال (45 سال)، محمد مجید ولد ماہیوال (10 سال) اور عالیہ دختر ماہیوال (18 سال) شدید زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تمام زخمیوں اور جاں بحق لڑکی کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کار کی رفتار حد سے زیادہ تھی، جبکہ موقع پر موجود افراد نے انتظامیہ سے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور اوور اسپیڈنگ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوچ شریف: محکمہ لائیو اسٹاک کی مجرمانہ غفلت، لمپی سکن وائرس بے قابو، درجنوں مویشی ہلاک

    اوچ شریف: محکمہ لائیو اسٹاک کی مجرمانہ غفلت، لمپی سکن وائرس بے قابو، درجنوں مویشی ہلاک

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی علاقے رتڑ نہڑانوالی بستی عبداللہ خان سمیت قریبی دیہات میں لمپی وائرس اور منہ کھر کی وبا نے تباہی مچا دی، درجنوں مویشی ہلاک اور کسان شدید مالی بحران سے دوچار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وبا نے بستی عبداللہ خان، چاکر خان رند، بستی بہار خان اور دیگر قریبی علاقوں میں درجنوں جانوروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کسان محمد دین کی قیمتی وچھی بیماری کے باعث تڑپ تڑپ کر مر گئی، جبکہ متعدد دوسرے مویشی بھی شدید متاثر ہیں۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں مکمل طور پر غائب ہیں۔ نہ ویکسین فراہم کی جا رہی ہے اور نہ ہی کسی ڈاکٹر کی جانب سے دورہ کیا گیا ہے۔ مقامی کسانوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی سیلاب کے نقصانات سے مالی طور پر کمزور ہو چکے ہیں اور اب یہ وائرس ان کے روزگار پر کاری ضرب لگا رہا ہے۔

    اہلِ علاقہ نے الزام لگایا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے اہلکار محض فائلوں میں کارروائی دکھا رہے ہیں جبکہ زمینی سطح پر کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ جانور کئی کئی دن تک اذیت میں مبتلا رہتے ہیں مگر محکمہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

    عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومتی عدم توجہی اور محکمانہ غفلت کی وجہ سے وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے مویشی پال کسانوں کا بھاری نقصان ہو رہا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سے فوری نوٹس لینے، ایمرجنسی ویکسینیشن مہم شروع کرنے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

  • شوہر نے کی خاتون ساتھی کے ساتھ زیادتی،بیوی نے بنائی "ویڈیو،کیا گیا بلیک میل

    شوہر نے کی خاتون ساتھی کے ساتھ زیادتی،بیوی نے بنائی "ویڈیو،کیا گیا بلیک میل

    ممبئی کے پوش علاقے پنویل میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک انشورنس کمپنی میں برانچ منیجر کے طور پر کام کرنے والے شخص نے اپنی خاتون ساتھی کو بے ہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ اس کی بیوی نے پورے واقعے کی ویڈیو بنائی۔ بعد ازاں میاں بیوی نے اس ویڈیو کی بنیاد پر متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرتے ہوئے لاکھوں روپے بھتہ وصول کیا۔

    پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کی شناخت پردیپ نام دیو نرلے کے نام سے ہوئی ہے جو اندھیری میں ایک معروف انشورنس کمپنی میں برانچ منیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ اس کی بیوی رینوکا نرلے اور بھائی پروین نرلے بھی اس گھناؤنے جرم میں شریک ہیں۔ تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ بیوی اور بھائی تاحال مفرور ہیں۔ پولیس ان کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم اور متاثرہ خاتون کی ملاقات ایک آن لائن کمپنی میٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان کام سے متعلق تعلق وقت کے ساتھ ذاتی رشتے میں بدل گیا۔ کچھ عرصے بعد جب خاتون واپس ممبئی آئیں تو ملزم نے انہیں اپنے گھر بلایا۔خاتون کی شکایت کے مطابق، وہاں پہنچنے پر پردیپ نے انہیں کوئی مشروب پیش کیا جس میں نشہ آور مواد شامل تھا۔ بے ہوشی کی حالت میں اس نے زیادتی کی، جبکہ اس کی بیوی رینوکا نرلے نے اس پورے واقعے کی ویڈیو فلمائی۔پولیس کے مطابق ریپ کے بعد میاں بیوی نے متاثرہ خاتون کو ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر وہ رقم ادا نہ کرے تو ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا جائے گا۔ خوف اور شرمندگی کے باعث خاتون نے لاکھوں روپے انہیں ادا کیے۔ تاہم، مسلسل دباؤ اور دھمکیوں سے تنگ آ کر بالآخر خاتون نے پولیس سے رجوع کیا۔

    پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزموں کے خلاف بھارتی تعزیرات کی دفعات کے تحت زیادتی، بلیک میلنگ، اور بھتہ خوری کے الزامات میں مقدمہ درج کیا ہے۔ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزموں نے منصوبہ بندی کے تحت خاتون کو نشانہ بنایا۔ پولیس ٹیموں نے ملزموں کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں اور قوی امکان ہے کہ جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، پولیس نے متاثرہ خاتون کا بیان قلم بند کر لیا ہے اور ڈیجیٹل شواہد (ویڈیو و دیگر مواد) بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید انکشافات آئندہ دنوں میں سامنے آئیں گے۔

  • گوجرانوالہ: تھانہ کینٹ میں گندگی، رش اور عملے کی غیرحاضری پر چیئرپرسن انسپکشن ٹیم برہم

    گوجرانوالہ: تھانہ کینٹ میں گندگی، رش اور عملے کی غیرحاضری پر چیئرپرسن انسپکشن ٹیم برہم

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز (ملٹری) (ر) نے گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کا اچانک دورہ کیا، جس کے دوران ناقص انتظامات اور غیر تسلی بخش حالات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    بریگیڈیئر بابر علاؤالدین (ر) نے پولیس اسٹیشن کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں لاک اپ میں غیر معمولی تعداد میں افراد کو بند پایا گیا جس سے رش اور بدنظمی کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ چیئرپرسن نے ہدایت کی کہ زیرِ حراست افراد کی پراسیسنگ میں تاخیر ختم کی جائے اور تمام کارروائیاں محکمانہ ضوابط کے مطابق کی جائیں۔

    دورے کے دوران واش رومز اور تھانے کی صفائی ستھرائی انتہائی ناقص پائی گئی۔ جگہ جگہ گندگی، بدبو اور مچھروں کی موجودگی دیکھی گئی، حتیٰ کہ ایس ایچ او کے دفتر میں بھی یہی صورتحال تھی۔ عملے کی حاضری غیر تسلی بخش اور لاک اپ کی حالت خراب تھی۔

    معائنے کے دوران چیئرپرسن نے ایک ذہنی طور پر غیر متوازن شخص کو لاک اپ میں بند پایا، جس پر انہوں نے سخت نوٹس لیا اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مزید براں، تھانے میں تعینات چار خواتین اہلکاروں میں سے صرف ایک اہلکار موجود تھی۔ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین (ر) نے ہدایت کی کہ ہر وقت کم از کم دو خواتین اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

    انہوں نے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ تھانے میں فوری صفائی، فومیگیشن اور واش رومز کی حالت بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں، جبکہ عملے کی روزانہ حاضری اور رجسٹر کی درستگی کی مانیٹرنگ لازمی قرار دی۔

    چیئرپرسن نے واضح کیا کہ پنجاب کے تمام تھانوں میں صفائی، نظم و ضبط اور حاضری کے مؤثر نظام کے بغیر عوامی اعتماد اور محکمانہ شفافیت ممکن نہیں۔