Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بھارت: آئی پی ایس افسر کی خودکشی کے بعد ایک اور پولیس اہلکار کی خودکشی

    بھارت: آئی پی ایس افسر کی خودکشی کے بعد ایک اور پولیس اہلکار کی خودکشی

    بھارت میں ایک اور پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی، یہ واقعہ آئی پی ایس افسر کی خودکشی کے صرف چند دن بعد پیش آیا۔

    رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سندیپ کمار کی لاش منگل کے روز ریاست ہریانہ کے ضلع روہتک کے گاؤں لادھوت میں ایک زرعی کھیت کے قریب واقع کمرے سے ملی۔پولیس کے مطابق موقع سے ایک سوسائیڈ نوٹ اور ویڈیو بھی برآمد ہوئی ہے جس میں اے ایس آئی نے اپنے اقدام کا ذمہ دار آئی پی ایس افسر وائی پرن کمار کو ٹھہرایا ہے۔روہتک کے ایس پی سریندر سنگھ بھوریا نے بتایا کہ واقعے کی فارنزک تحقیقات جاری ہیں، جن کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

    ذرائع کے مطابق اے ایس آئی سندیپ کمار سائبر سیل میں تعینات تھا اور اس سے قبل ایس پی آفس میں بھی خدمات انجام دے چکا تھا۔جُلانہ (جند) کے رہائشی سندیپ کمار نے اپنی مبینہ 6 منٹ 26 سیکنڈ کی آخری ویڈیو میں کہا کہ وہ ایمانداری کے لیے جان قربان کر رہا ہے، جیسے بھگت سنگھ نے ملک کے لیے قربانی دی تھی۔ ویڈیو میں الزام لگایا گیا کہ ایک بدعنوان افسر نے قتل کیس میں نام نکالنے کے لیے پیسے لیے اور 50 کروڑ روپے میں معاملہ طے کیا۔

    ایس پی روہتک کے مطابق سندیپ کمار ایک نہایت محنتی اور ایماندار افسر تھے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی ہریانہ کے ایک آئی پی ایس افسر نے چندی گڑھ میں واقع اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی.

    کراچی سمیت ملک بھر کے لیےبجلی مہنگی

    کراچی میں سڑکوں پر گڑھے،اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی

    برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی ریکارڈ آمد، حکومتی اقدامات ناکام

  • ڈیرہ غازی خان: بارڈر ملٹری پولیس کی کارروائی، 34 کلو چرس برآمد، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    ڈیرہ غازی خان: بارڈر ملٹری پولیس کی کارروائی، 34 کلو چرس برآمد، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی، نیوز رپورٹر شاہد خان) بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازی خان نے قبائلی علاقے کھر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے 34 کلوگرام چرس برآمد کر لی، جبکہ بلوچستان کے رہائشی اعجاز احمد اچکزئی کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

    کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس امیر تیمور خان کی نگرانی میں رسالدار تمن لغاری، عبداللہ خان لغاری اور ایس ایچ او اشفاق احمد نے مشترکہ طور پر یہ آپریشن انجام دیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ امیر تیمور خان نے بتایا کہ بارڈر ملٹری پولیس نے سمگلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں رہنے دیا جائے گا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کھر میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملزم گاڑی کے خفیہ خانوں میں چرس چھپا کر بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنا دیا۔

    کمانڈنٹ امیر تیمور خان نے قبائلی عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقے سے جرائم اور منشیات سمگلنگ کے خاتمے کے لیے بارڈر ملٹری پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی۔

  • تنگوانی: مجرم نے جرم کی دنیا چھوڑ کرخود کو پولیس کے حوالے کردیا

    تنگوانی: مجرم نے جرم کی دنیا چھوڑ کرخود کو پولیس کے حوالے کردیا

    تنگوانی (باغی ٹی وی نامہ نگار: منصور بلوچ)تنگوانی میں ایک مجرم نے جرم کی دنیا کو خیرباد کہہ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں تھاغمان باجکانی کے رہائشی مرتضیٰ باجکانی نے تنگوانی پولیس کے سامنے پیش ہو کر جرم کی دنیا چھوڑنے کا اعلان کیا۔

    ملزم مرتضیٰ باجکانی کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف پولیس میں تقریباً 14 مقدمات درج ہیں، تاہم وہ اب جرم سے توبہ کر کے ایک نیک اور پرامن زندگی گزارنا چاہتا ہے، اسی لیے اس نے اپنی مرضی سے پولیس کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔

    اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ تنگوانی اعجاز احمد کھوسہ نے کہا کہ جن ڈاکوؤں یا ملزمان نے جرم کی زندگی ترک کر کے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا، ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام ایس ایس پی کشمور مراد گانگرو کی ہدایت پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔

    ایس ایچ او کے مطابق مرتضیٰ باجکانی پہلا شخص ہے جس نے اس سلسلے کا آغاز کرتے ہوئے آج خود کو پولیس کے حوالے کیا۔

  • گوجرانوالہ: غریب محنت کش کی بیوی چار ماہ سے لاپتہ، پولیس کے عدم تعاون پر شہری سراپا احتجاج

    گوجرانوالہ: غریب محنت کش کی بیوی چار ماہ سے لاپتہ، پولیس کے عدم تعاون پر شہری سراپا احتجاج

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی نامہ نگار: محمد رمضان نوشاہی) غریب محنت کش کی بیوی چار ماہ سے لاپتہ، پولیس کے عدم تعاون پر شہری سراپا احتجاج
    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کی حدود میں واقع چک اگو کا رہائشی غریب محنت کش محمد نعیم گزشتہ چار ماہ سے اپنی گمشدہ بیوی کی تلاش میں دربدر پھر رہا ہے۔ بیوی کی گمشدگی کے بعد اُس نے رشتہ داروں، دوستوں اور پولیس سے مدد کی اپیل کی، مگر تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

    محمد نعیم کے مطابق اُس نے اپنی بیوی کی تلاش میں اپنی تمام جمع پونجی خرچ کر دی، مگر پولیس کے عدم تعاون نے اُسے سخت مایوس کر دیا ہے۔ اُس نے بتایا کہ وہ روزانہ انصاف کی امید میں تھانے کے چکر لگاتا ہے، لیکن ہر بار خالی ہاتھ لوٹ آتا ہے۔

    متاثرہ شہری نے الزام لگایا کہ جب وہ پولیس کے پاس مدد کے لیے گیا تو بجائے سنجیدگی کے اُس کا مذاق اُڑایا گیا اور کوئی تعاون فراہم نہیں کیا گیا۔ پولیس کے اس رویے سے دل برداشتہ محنت کش اب سراپا احتجاج ہے اور انصاف کے لیے فریاد کر رہا ہے۔

    محمد نعیم نے اپنے کمسن بیٹے حبیب کے ہمراہ وزیرِاعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ پولیس حکام کو فوری طور پر ہدایات جاری کی جائیں تاکہ اُس کی بیوی کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے اور اسے انصاف مل سکے۔

  • اوچ شریف: کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا

    اوچ شریف: کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا

    اوچ شریف(باغی ٹی وی نامہ نگار: حبیب خان) کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا
    تفصیل کے مطابق اوچ شریف روڈ پر گرڈ اسٹیشن کے قریب ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی نے بڑی تباہی سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک کلٹس کار نمبر ANB-271 جو روہی چولستان سے اوچ شریف کی جانب جا رہی تھی، جیسے ہی گرڈ اسٹیشن کے قریب پہنچی تو اچانک گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور پندرہ منٹ کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں ایک ہی شخص سوار تھا جو آگ لگنے سے قبل ہی باہر نکل آیا، اس طرح وہ کسی جانی نقصان سے محفوظ رہا۔

    عینی شاہدین کے مطابق اگر ریسکیو ٹیم بروقت نہ پہنچتی تو قریبی بجلی کے گرڈ اسٹیشن اور سڑک پر گزرنے والی دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوسکتی تھیں۔ تاہم ریسکیو اہلکاروں کی تیز رفتار کارروائی کے باعث ایک ممکنہ بڑا سانحہ ٹل گیا، البتہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

  • کرم میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق، 3 لاپتہ

    کرم میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق، 3 لاپتہ

    خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 5 مزدور جاں بحق جبکہ 3 مزدور تاحال لاپتہ ہیں۔

    واقعہ یاستہ طورہ واڑی کے علاقے میں پیش آیا جہاں مزدور کان کے اندر کام میں مصروف تھے کہ اچانک کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔ ملبے تلے دبے 6 کان کنوں میں سے ایک کو زندہ نکال لیا گیا، جب کہ 5 مزدوروں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے بتایا گیا ہے، جن میں تاج اللہ، زیورالرحمان، شوکت، ناز اللہ اور جان محمد شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اب تک 2 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 3 مزدوروں کی تلاش کے لیے بھاری مشینری کی مدد سے کارروائیاں جاری ہیں۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ زمین کھسکنے کے باعث پیش آیا۔ انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید نقصان سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔

    پیر کی صبح سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگا،حماس

    غزہ میں تباہی کے مناظر، ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنے اجڑے علاقوں کو لوٹنے لگے

    بھارتی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کی نئی تصویر سامنے آگئی

    بھارتی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کی نئی تصویر سامنے آگئی

  • احمد پور شرقیہ: ٹرین کی زد میں آ کر 16 سالہ لڑکا زخمی، بروقت ریسکیو سے جان بچ گئی

    احمد پور شرقیہ: ٹرین کی زد میں آ کر 16 سالہ لڑکا زخمی، بروقت ریسکیو سے جان بچ گئی

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان)احمد پور شرقیہ کے علاقے فردوس سنیما والا پھاٹک پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوعمر لڑکا ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے تیز رفتار مال گاڑی کی زد میں آ گیا۔ حادثے میں 16 سالہ مجاہد ولد قاسم شدید زخمی ہو گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکے کے سر پر گہری چوٹیں آئیں جبکہ دائیں ٹانگ فریکچر ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اہلکار موقع پر پہنچے اور فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ اہلکاروں نے لڑکے کو سی پی آر (CPR) دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ بچے کی دل کی دھڑکن بحال ہو چکی تھی۔

    ترجمان ریسکیو کے مطابق بروقت کارروائی سے بچے کی جان بچ گئی، تاہم زخموں کی نوعیت سنگین ہونے پر اُسے ضلعی وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور ریفر کر دیا گیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچہ پھاٹک بند ہونے سے قبل جلدی میں پٹری پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین آ گئی اور حادثہ پیش آیا۔ شہریوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پھاٹک پر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔

  • ملتان میں آن لائن جابز کے نام پر لوٹنے والا نیٹ ورک گرفتار

    ملتان میں آن لائن جابز کے نام پر لوٹنے والا نیٹ ورک گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جابز اور ٹریننگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔

    ترجمان کے مطابق کارروائی ملتان کے بوسن روڈ پر قائم ایک نجی اسکول میں کی گئی، جہاں سے مرکزی ملزم سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔چھاپے کے دوران موبائل فونز، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور مالی ریکارڈ برآمد کیے گئے، جبکہ واٹس ایپ اور ٹیلیگرام گروپس سے جعلسازی اور بلیک میلنگ کے شواہد بھی حاصل ہوئے۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان جعلی ادارے کے نام پر شہریوں کو آن لائن جابز اور ٹریننگ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کر چکے تھے۔ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    موناکو میں پاکستانی سفیر کی شہزادہ البرٹ دوم سے ملاقات

    بیلجیم کےوزیراعظم پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام، 3 گرفتار

    نوبیل امن انعام جیتنے والی ماریا کورینا ماچادو نے ایوارڈ ٹرمپ کے نام کر دیا

  • ڈیرہ غازی خان: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 800 لیٹر ملاوٹی دودھ اور ناقص اشیاء تلف

    ڈیرہ غازی خان: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 800 لیٹر ملاوٹی دودھ اور ناقص اشیاء تلف

    دراہمہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمحمد علی مکھن کی رپورٹ)ڈیرہ غازی خان میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 800 لیٹر ملاوٹی دودھ اور ناقص اشیاء تلف

    تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ-1 شہزاد خان مگسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب الرشید کی سربراہی میں غازی گھاٹ پل پر کارروائی کے دوران 800 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔

    فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان شہر میں مختلف ہوٹلز، بیکریز اور فوڈ ٹریڈرز کا معائنہ کیا، جہاں سے 100 کلو زخمی مرغیوں کا گوشت، 50 لٹر ناقص تیل اور ملاوٹی مصالحہ جات برآمد کر کے تلف کر دیے گئے۔

    حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دو فوڈ پوائنٹس کو تین لاکھ روپے جرمانہ جبکہ متعدد دکانداروں کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ ڈائریکٹر آپریشنز شہزاد خان مگسی کے مطابق عوامی صحت کا تحفظ فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے،

    شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

  • گھوٹکی: سیاہ کاری کے جرگے کا انکشاف، پولیس کی فوری کارروائی میں چار ملزمان گرفتار

    گھوٹکی: سیاہ کاری کے جرگے کا انکشاف، پولیس کی فوری کارروائی میں چار ملزمان گرفتار

    گھوٹکی (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمشتاق علی لغاری) سیاہ کاری کے جرگے کا انکشاف، پولیس کی فوری کارروائی میں چار ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ یارو لُنڈ کی حدود کھروہی میں سیاہ کاری کے جرگے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آ گئی۔

    ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چار ملزمان میر حسن شر، علی حسن شر، زبرو شر اور عبداللہ شر—کو گرفتار کر لیا۔

    اطلاعات کے مطابق جرگے میں خواتین پر سیاہ کاری کے جھوٹے الزامات لگا کر انہیں کچے علاقوں میں فروخت کیا جاتا تھا۔

    ایس ایس پی نے کہا کہ جرگہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ایسے غیر قانونی فیصلے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔