Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈیرہ غازی خان: مقررہ نرخ سے زائد فروخت پر 7 دکاندار گرفتار

    ڈیرہ غازی خان: مقررہ نرخ سے زائد فروخت پر 7 دکاندار گرفتار

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی، نیوز رپورٹر شاہد خان)ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی ہدایت پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نذر حسین کورائی نے شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کر کے نرخنامے چیک کیے۔

    کارروائی کے دوران قصاب سمیت سات سبزی و مرغی فروشوں کو سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ٹماٹر، پیاز، مرغی اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، اور گرانفروشی میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

  • لنڈی کوتل: سودی لین دین سے تنازعات اور دشمنیاں بڑھنے لگیں

    لنڈی کوتل: سودی لین دین سے تنازعات اور دشمنیاں بڑھنے لگیں

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی)لنڈی کوتل میں لین دین کے معاملات میں سودی نظام کے باعث تنازعات، دشمنیاں اور قتل و قتال کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ عدالتی تاخیر اور نئے نظام کی کمزوریوں نے عوامی مسائل کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ فریقین کے درمیان لچک اور تحمل کے بغیر تنازعات کا حل ممکن نہیں، جب کہ پولیس صرف عوامی تعاون سے ہی امن و امان کے مسائل کو بہتر طور پر حل کر سکتی ہے۔

    یہ باتیں ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں منعقدہ “میٹ دی پریس” کے دوران صوبائی وزیر عدنان قادری کے پرسنل سیکرٹری مولانا شعیب قادری، پشاور ہائی کورٹ ضلع خیبر کے سابق ایگزیکٹو ممبر ایڈوکیٹ قبیس شینواری، جے یو آئی (فاٹا) کے سینئر نائب امیر مفتی اعجاز شینواری، ایس ایچ او عشرت شینواری، طورخم کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر مجیب شینواری اور سماجی رہنما حاجی الیاس شینواری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیں۔

    مقررین نے کہا کہ لنڈی کوتل میں سودی لین دین خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، جب کہ قرآن کریم میں سود کے خلاف اعلانِ جنگ کیا گیا ہے، اس لیے اس کے نتائج بھی تباہ کن ہوں گے۔ انہوں نے جرگوں کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض جرگہ ثالثان غیر جانبداری کے بجائے فریقین میں سے ایک کو سپورٹ کرتے ہیں اور پیسے لے کر فیصلے کرتے ہیں، جس سے تنازعات کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نیا پٹوار سسٹم فسادات کی جڑ بن چکا ہے، اس نظام کے تحت زمینوں کے معاملات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے، جب کہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات نے عوام کو انصاف سے محروم کر رکھا ہے۔ مقررین نے افسوس کا اظہار کیا کہ جب تنازع خونریزی تک پہنچ جاتا ہے تو جرگہ یاد آتا ہے، حالانکہ اگر ابتداء ہی میں صلح جو رویہ اختیار کیا جائے تو بڑے سانحات سے بچا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایف سی آر کے وقت مقامی مشران اکثریتی تنازعات جرگے کے ذریعے حل کرتے تھے، مگر مرجر کے بعد حکومت نے نیا نظام تو نافذ کر دیا لیکن اس کے لیے عوامی تربیت، عدالتی سہولیات اور ادارہ جاتی تیاری نہیں کی۔ مرجر کے بعد اگرچہ عدلیہ اور وکالت کا نظام آیا ہے، مگر لاء فیکلٹی اور تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے سے نظام کمزور ہے۔

    مقررین نے مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع کے کالجوں میں لاء فیکلٹی قائم کی جائے تاکہ نوجوان نئے نظام سے واقف ہوں، عدالتی عمل تیز ہو اور انصاف عام آدمی کی دہلیز تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، میڈیا، اور سول سوسائٹی کو مل کر عوامی آگاہی مہم شروع کرنی چاہیے تاکہ نیا نظام عوام کے حق میں مؤثر ثابت ہو۔

  • پسرور: واپڈا و ہائی وے کی غفلت، روڈ کے بیچوں بیچ بجلی کے پول خطرے کی علامت

    پسرور: واپڈا و ہائی وے کی غفلت، روڈ کے بیچوں بیچ بجلی کے پول خطرے کی علامت

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد طلحہ)پسرور سیالکوٹ روڈ پر عوام کی جانیں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں۔ واپڈا اور ہائی وے محکموں کی نااہلی اور لاپرواہی کے باعث پسرور سٹی سے قصبہ بڈیانہ تک مرکزی شاہراہ کے عین درمیان بجلی کے پول نصب ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق، لنگے گاؤں کے قریب ایک بجلی کے پول پر متعدد میٹر اور تاریں لٹک رہی ہیں، جو نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ ذرا سی غفلت یا بارش کے دوران جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ ان پولز سے آئے روز ٹریفک حادثات پیش آ رہے ہیں جبکہ برسات یا تیز ہوا کے وقت کرنٹ لگنے کے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

    عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سنگین مسئلے کی نشاندہی بارہا واپڈا اور ہائی وے حکام کو کی گئی، مگر تاحال کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور محکمہ ہائی وے سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان پولز کو روڈ کے درمیان سے ہٹا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔

  • کراچی، مبینہ مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم احتشام الدین ہلاک

    کراچی، مبینہ مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم احتشام الدین ہلاک

    کراچی میں ایس آئی یو کے مبینہ مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم احتشام الدین ہلاک ہوگیا۔

    ایس ایس پی امجدشیخ کے مطابق سرجانی جیلانی گوٹھ میں ایس آئی یو کے مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب بھتہ خور ملزم کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والا صمد کاٹھیا واڑی گروہ کا ملزم ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے،ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکارمحفوظ رہےاور بلٹ پروف جیکٹ پر فائر لگے ، ملزم پر 13 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم کے خلاف بھتہ، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ اور اسٹریٹ کرائم کے مقدمات درج ہیں۔

    دوسری جانب میمن گوٹھ حیدر شاہ مزار کے قریب بھی پولیس مقابلے کے بعد گلزار ، وحید اور فہیم نامی ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

  • گھوٹکی: پولیس کی اشتہاری و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، روپوش ملزم گرفتار

    گھوٹکی: پولیس کی اشتہاری و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، روپوش ملزم گرفتار

    گھوٹکی ( باغی ٹی وی،نامہ نگار مشتاق علی لغاری)پولیس کی اشتہاری و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، روپوش ملزم گرفتار

    تفصیل کے مطابق ڈی پی او گھوٹکی محمد انور کھیتران کی ہدایت پر ضلع بھر میں روپوش، اشتہاری اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

    ایس ایچ او تھانہ میرپور ماتھیلو عمران علی کورائی بمعہ پولیس اسٹاف نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کرائم نمبر 123/2025، دفعہ 324، 147، 148، 149 تعزیراتِ پاکستان کے مقدمے میں مطلوب روپوش ملزم محمد حنیف ولد محمد شریف حیدرانی سکنہ گاؤں پیر بخش حیدرانی کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے حوالات میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں دیگر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

  • بہنوئی کو قتل کرنے والاملزم چند گھنٹوں میں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    بہنوئی کو قتل کرنے والاملزم چند گھنٹوں میں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    سبزہ زار میں گھر میں گھس کر دوہرے قتل کا دلخراش واقعہ ،لاہور پولیس آپریشن ونگ نے چند گھنٹوں میں قاتل کا سراغ لگا لیا

    قتل کا معمہ حل، ملزم کا اقبال جرم، مقتول کا بہنوئی قاتل نکلا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے دلخراش واقعہ پر اظہار افسوس کیا،بروقت کاروائی پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ٹیم کو شاباش دی،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر نے تفتیش کی تمام وقت خود سربراہی کی،پولیس حکام کے مطابق ملزم نے گھر میں گھس کر ثمر اقبال اور کلثوم بی بی کو گولیوں کا نشانہ بنایا،ملزم نے اعتراف کیا کہ ملزم نے کچھ عرصہ قبل بیوی کا زیور بیچا جس پر سالہ طعن زنی کرتا تھا، ملزم مقتول کی دوکان پر ملازم تھا جہاں سالے کے رویے سے نالاں رہتا تھا،

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ملزم نے صبح گھر پر دھاوا بولا، مقتولین کو گولیوں کا نشانہ بنایا، ملزم نے واردات کے بعد آلہ قتل کھاڑک نالہ میں پھینکنے کا اعتراف کیا،آلہ قتل برآمد کرنے کے لیے کاروائی جاری ہے،واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی،پولیس کی بروقت کاروائی سے ملزم قانون کی گرفت میں آیا، ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی کا عمل جاری ہے،

  • چار ماہ تک بھائی کی بہن کے ساتھ زیادتی،لڑکی حاملہ ہوئی توکھلا انکشاف

    چار ماہ تک بھائی کی بہن کے ساتھ زیادتی،لڑکی حاملہ ہوئی توکھلا انکشاف

    تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گلشن آباد میں بہن کو مسلسل 4 ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے پر بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ 18 سالہ بھائی چار ماہ تک 15 سالہ ہمشیرہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، بہن کے حاملہ ہونے پر حقیقت سامنے آئی، مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا.پولیس کو بچی کے والد اجمل جام نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ انکا تعلق بہاولپور سے ہے اور گلشن آباد میں کرائے کے مکان میں رہائش ہے، محنت مزدوری کرتا ہوں جبکہ 6 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے،15 سالہ بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تو بڑی بیٹی علاج کیلئے ڈاکٹر کے پاس لے گئی، ڈاکٹر نے چیک اَپ کے بعد بتایا کہ بچی حاملہ ہے، میری اہلیہ کو علم ہوا تو اس نے بچی سے پوچھا تو بچی نے ہوشربا انکشاف کیا کہ بیٹا شہزاد چار ماہ سے بہن کے ساتھ زیادتی کرتا رہا ہے، بیٹے کے فعل سے بیٹی حاملہ ہوئی جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،پولیس کا کہنا تھا کہ 18 سالہ ملزم حجام کی دکان پر کام کرتا ہے جس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • ہندو  انتہا پسند خاتون رہنماکے افئیر کے بعد تعلقات خراب، عاشق قتل کروا دیا

    ہندو انتہا پسند خاتون رہنماکے افئیر کے بعد تعلقات خراب، عاشق قتل کروا دیا

    بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو مہا سبھا کی خاتون رہنما پوجا شکون پانڈے پر معروف بزنس مین کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق پوجا شکون پانڈے نے اپنے افیئر کے بعد تعلقات خراب ہونے پر بزنس مین کو قتل کرانے کے لیے لاکھوں روپے میں شوٹروں کو سپاری دی۔ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 23 ستمبر کو 30 سالہ تاجر ابھیشیک گپتا کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس قتل کی منصوبہ بندی پوجا شکون پانڈے اور ان کے شوہر اشوک پانڈے نے کی تھی، جنہوں نے شوٹروں کو 3 لاکھ روپے میں سپاری دی۔

    ابھیشیک کے والد نیرج گپتا نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کے پوجا شکون پانڈے کے ساتھ تعلقات تھے، لیکن جب اس نے کنارہ کشی اختیار کی تو پوجا نے انتقاماً قتل کی سازش رچائی۔پولیس نے ملزمہ کے شوہر اشوک پانڈے کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پوجا شکون پانڈے کی تلاش جاری ہے۔ واقعے میں ملوث ایک شوٹر بھی گرفتار ہوا ہے، جس نے بیان دیا کہ قتل پوجا اور اشوک پانڈے کے حکم پر کیا گیا۔ اس کے مطابق ایک لاکھ روپے ایڈوانس دیے گئے تھے اور باقی رقم قتل کے بعد ملنی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پوجا شکون پانڈے کو 2019 میں مہاتما گاندھی کے قتل کی ڈرامائی عکاسی پر بھی گرفتار کیا گیا تھا، جب انہوں نے گاندھی کے مجسمے پر گولی چلائی اور ناتھو رام گوڈسے کے مجسمے کو ہار پہنایا تھا۔

    پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے پر مزید کارروائی روکنے کا حکم

    نیشنل پریس کلب پر پولیس حملے کے خلاف جمعہ کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان

    یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پھر مسترد

  • گھوٹکی میں غیر ملکیوں کی آبادکاری، جسقم کا احتجاجی تحریک کا اعلان

    گھوٹکی میں غیر ملکیوں کی آبادکاری، جسقم کا احتجاجی تحریک کا اعلان

    گھوٹکی (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) عادلپور تھانے کی حدود میں یونین کونسل مٹھڑی منگریا مارکیٹ کے سامنے تقریباً 96 ایکڑ زمین پر غیر ملکیوں کی آبادکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان سے آنے والے شہری بڑی تعداد میں پلاٹ اور دکانیں خرید رہے ہیں، جبکہ کچھ افغان پٹھان پہلے ہی اس علاقے میں مکانات تعمیر کرکے آباد ہو چکے ہیں۔ سینکڑوں ٹرالیاں مٹی ڈالنے میں مصروف ہیں، جس سے علاقے میں تعمیراتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پلاٹنگ کے مالک فیضان آرائیں مبینہ طور پر غیر ملکیوں کو زمین فروخت کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ریاستی اور ضلعی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

    اس صورتحال پر جسقم بشیر خان قریشی ضلع گھوٹکی کے رہنماؤں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر غیر ملکیوں کو یوسی سطح پر دیہاتوں اور شہروں میں آباد کیا گیا تو وہ فیضان آرائیں سمیت تمام ملوث افراد کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔ ساتھ ہی کشمور سے کراچی تک احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی تاکہ غیر ملکی آبادکاری کے خلاف عوامی آواز بلند کی جا سکے۔

  • تنگوانی: پولیس اہلکار ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید، گاؤں میں کہرام

    تنگوانی: پولیس اہلکار ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید، گاؤں میں کہرام

    تنگوانی (باغی ٹی وی،نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کا رہائشی پولیس اہلکار اے ایس آئی قیصر علی بَلکانی کراچی میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید ہو گیا۔

    وہ تھانہ سعود آباد کورنگی میں تعینات تھے اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران تھانہ سکھن کی حدود دس نمبر روڈ پر شہید ہوئے۔

    شہید اہلکار کی نعش کراچی سے آبائی گاؤں تنگوانی لائی گئی تو کہرام مچ گیا اور پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

    پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران اہلکار کا قاتل ڈکیت بھی مارا گیا۔