Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ننکانہ:مون سون اور سیلاب کا دہرہ وار، گلیاں ڈوب گئیں، ہیڈ بلوکی پر خطرے کی گھنٹی

    ننکانہ:مون سون اور سیلاب کا دہرہ وار، گلیاں ڈوب گئیں، ہیڈ بلوکی پر خطرے کی گھنٹی

    ننکانہ صاحب(باغی ٹی وی،نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)مون سون اور سیلاب کا دہرہ وار، گلیاں ڈوب گئیں، ہیڈ بلوکی پر خطرے کی گھنٹی

    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب اور گردونواح میں مون سون بارشوں اور دریاؤں کی طغیانی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ شہر کی گلیاں اور بازار کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ ڈاکٹر والا بازار، حرا چوک، ڈھولر چوک، ڈی ایچ کیو اسپتال اور ڈی سی آفس کے سامنے پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیوریج کے ناقص انتظامات اور میونسپل کمیٹی کے افسران کی غفلت نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کی فریادیں حکام تک نہیں پہنچ رہیں، جبکہ گندے پانی سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج سسٹم کو بحال کیا جائے۔

    دوسری جانب ہیڈ بلوکی میں دریائے راوی کی سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ پانی کی آمد 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک سے تجاوز کر چکی ہے جس کے نتیجے میں 15 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے 26 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں جہاں کھانے پینے کی اشیاء، صاف پانی اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ریسکیو اور ریلیف ٹیموں میں 600 سے زائد افسران اور اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

    میجر جنرل محمد فیصل رانا نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ہیڈ بلوکی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے پاک فوج کے افسران کو سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔ پاک فوج کے افسران نے ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں راشن بھی تقسیم کیا۔ افسران کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور سول ادارے ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ ہیں۔

  • ہیڈ بلوکی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، ننکانہ کے کئی دیہات زیر آب آگئے

    ہیڈ بلوکی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، ننکانہ کے کئی دیہات زیر آب آگئے

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی،نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) دریائے راوی میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ چون ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پانی کا اخراج ایک لاکھ چوالیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور شاہدرہ سے آنے والا بڑا ریلا تیزی سے ہیڈ بلوکی کی طرف بڑھ رہا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رات تک پانی کی آمد دو لاکھ کیوسک تک جا سکتی ہے۔

    سیلابی پانی ضلع ننکانہ صاحب کے متعدد دیہات میں داخل ہو گیا ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں بھرپور آپریشن میں مصروف ہیں۔ اب تک 32 سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 43 سو سے زائد مال مویشیوں کو بھی سیلابی پانی سے نکالا گیا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق متاثرہ کئی دیہات خالی کرائے جا چکے ہیں جبکہ 139 دیہاتوں کے رہائشیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شام سے پہلے ممکنہ سیلابی علاقے خالی کر دیں تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

  • اوکاڑہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 25 من مردہ مرغیاں برآمد

    اوکاڑہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 25 من مردہ مرغیاں برآمد

    اوکاڑہ(باغی ٹی وی،نامہ نگارملک ظفر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ون فور ایل کے قریب 25 من مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑ لی۔ حکام کے مطابق ملزمان مردہ مرغیوں کو مشین میں کریش کرکے مختلف فوڈ پوائنٹس پر فروخت کر رہے تھے۔

    فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر ہی مردہ مرغیوں کا گوشت تلف کر دیا جبکہ ملزمان کے زیر استعمال کریش مشین اور لوڈڈ رکشہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ حکام نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

  • نواسی نے ساتھی کے ساتھ مل کر نانی کو قتل کیا، 36 لاکھ کا سونا و نقدی برآمد

    نواسی نے ساتھی کے ساتھ مل کر نانی کو قتل کیا، 36 لاکھ کا سونا و نقدی برآمد

    خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں ڈکیتی کے دوران نانی کے قتل میں ملوث 20 سالہ نواسی اور اس کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    ملزمان سے 36 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔ایس پی انویسٹی گیشن جمیل الرحمٰن کے مطابق معمر خاتون کے قتل میں نواسی نے اپنے ساتھی رضوان کے ہمراہ واردات کی۔ دورانِ ڈکیتی مقتولہ نے رضوان کو پہچان لیا تھا جس پر اسے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم رضوان کے قبضے سے لوٹا گیا سونا، نقدی، اسلحہ، موٹرسائیکل اور نشہ آور انجیکشن بھی برآمد ہوئے۔

    تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ ملزمہ نے ڈکیتی سے چند روز قبل گھر کے پالتو کتے کو زہر دے کر مار دیا تھا تاکہ واردات کے دوران مزاحمت نہ ہو سکے۔

    توشہ خانہ ٹو کیس، اڈیالہ جیل میں کل کی سماعت ملتوی

    موریطانیہ، تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 69 ہلاک، 100 لاپتہ

    ایرانی صدر کا شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی پیشکش

    دریائے سندھ میں شدید سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

  • اوکاڑہ: سول ڈیفنس کا سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

    اوکاڑہ: سول ڈیفنس کا سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقار اکبر کی زیرِ نگرانی محکمہ کے اہلکار اور رضا کار سیلابی صورتحال میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے دریائے ستلج سے ملحقہ نواحی علاقوں کنڈ بہڑ، ماڑی پتن، گوگیرہ، لکھن اور جندراکہ میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

    رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں خاندانوں کو اپنے گھروں سے نکلنا پڑا جنہیں سول ڈیفنس کے رضا کاروں نے محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ اس دوران ریسکیو آپریشن میں عوامی تعاون بھی دیکھنے میں آیا۔

    اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقار اکبر نے کہا کہ عوام الناس کو اونچے درجے کے سیلاب سے بچانے کے لیے انخلائی آپریشن جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکار اور رضا کار پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیتے ہوئے عوامی ریلیف کے لیے بڑھ چڑھ کر سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • واربرٹن: لین دین کے تنازع پر نوجوان بےدردی سے قتل، علاقہ سوگوار

    واربرٹن: لین دین کے تنازع پر نوجوان بےدردی سے قتل، علاقہ سوگوار

    واربرٹن (نامہ نگار) سٹی پریس کلب رجسٹرڈ واربرٹن کے فنانس سیکرٹری رانا اسد تیمور کے چھوٹے بھائی رانا صہیب کو شیخوپورہ میں بےدردی سے قتل کردیا گیا۔ مقتول کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور علاقہ سوگوار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واربرٹن مکہ کالونی کے رہائشی رانا زاہد محمود شاد کا 30 سالہ بیٹا رانا صہیب کا شیخوپورہ شرقپور روڈ کے رہائشی یاور الطاف ورک کے ساتھ لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔ گزشتہ شب رانا صہیب موٹر سائیکل پر شیخوپورہ گیا لیکن واپس نہ آیا۔ اہل خانہ کی تلاش پر رانا طارق خاقان، رانا اسد تیمور اور وقار احمد یاور ورک کے ڈیرے پر پہنچے تو وہاں رانا صہیب کی خون میں لت پت نعش پڑی ہوئی تھی جبکہ یاور ورک اور دو نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے رانا اسد تیمور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ مقتول رانا صہیب کی نماز جنازہ واربرٹن میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ، عزیز و اقارب اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

    عوام نے اس اندوہناک قتل پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • ڈیرہ غازیخان:مظفرگڑھ، دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، انتظامیہ ہائی الرٹ

    ڈیرہ غازیخان:مظفرگڑھ، دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، انتظامیہ ہائی الرٹ

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)مظفر، دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، انتظامیہ ہائی الرٹ
    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے پر انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری فوری طور پر مظفرگڑھ پہنچ گئے۔

    ڈپٹی کمشنر آفس میں سیلابی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت کمشنر نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عوید ارشاد اور میڈم انعم سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور محکمہ انہار کو ریلیف پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی گئی۔

    کمشنر اشفاق احمد نے فلڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور پانی کے بہاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور ریسکیو ادارے 24 گھنٹے الرٹ رہیں گے، بندوں کی مضبوطی اور ریلیف آپریشن کے انتظامات مکمل کئے جائیں، متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں اور عوام کو بروقت آگاہ کرنے کے لیے لوکل نیٹ ورکس کو متحرک کیا جائے۔

    ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے حکام کو ریسکیو اور ریلیف اقدامات حتمی شکل دینے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

    بعد ازاں کمشنر ڈی جی خان نے دریائے چناب کے دوآبہ اور چک روہاڑی فلڈ بند کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر چیف انجنیئر اریگیشن رانا ذوالفقار علی اور ڈپٹی کمشنر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور متاثرہ مکینوں کے بروقت انخلاء کے ساتھ ریلیف کیمپوں میں سہولیات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے بتایا کہ 30 اگست کو دریائے چناب کا ریلہ ضلع کی حدود میں داخل ہوگا۔ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام سرکاری محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق 104 مواضعات اور 76 ہزار نفوس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 18 ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں جہاں خوراک، علاج اور مویشیوں کی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اے ڈی سی آر کے مطابق ضلعی اور تحصیل سطح پر قائم کنٹرول رومز 24 گھنٹے آپریشنل ہیں۔

  • اوکاڑہ: سیلابی صورتحال، سول ڈیفنس کی ٹیمیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحرک

    اوکاڑہ: سیلابی صورتحال، سول ڈیفنس کی ٹیمیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحرک

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقار اکبر کی زیر نگرانی محکمہ کے اہلکار اور رضاکار رات گئے تک سیلابی صورتحال کے دوران عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے سرگرم رہے۔ محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے دریائے راوی سے ملحقہ ماڑی پتن کے مقام پر موضع بھوجیاں میں لوگوں کے انخلا اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے سلسلے میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

    سول ڈیفنس کے اہلکار رات گئے تک ماڑی پتن اور گردونواح کے دیہات سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف رہے۔ اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقار اکبر نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

    انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سیلاب کے دوران اپنی حفاظت اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔

  • سابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی، ڈاکو کروڑ وں،کا سامان لے اڑے

    سابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی، ڈاکو کروڑ وں،کا سامان لے اڑے

    سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو دو کروڑ روپے کا سامان لے اڑے۔

    رمیش کمار نے بتایا کہ 3 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، ڈاکو گھر سے 5 گھڑیاں، چشمے اور جوتے لے گئے جن کی مالیت دو کروڑ روپے بنتی ہے ڈاکووؤں نے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ان سے میرے بارے میں تفصیلات مانگتے رہے،3 ڈاکو آپس میں پشتو زبان میں بات چیت کررہے تھے۔

    پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی گھر میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    سیلاب اور بارشوں سے تباہی،قوم کو متحد ہونا ہوگا.تجزیہ:شہزاد قریشی

    3 سالہ بیٹی سےمبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار باپ کی ضمانت منظور

    سیلابی ریلہ سندھ میں کب داخل ہوگا؟

  • 30 روپے کا تنازع،2 بھائیوں کو قتل کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    30 روپے کا تنازع،2 بھائیوں کو قتل کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    کوٹ رادھا کشن میں 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

    چند روز قبل موضع رتی پنڈی کے 2 بھائیوں 22 سالہ واجد اور 25 سالہ راشدکا ایک ریڑھی والے سے پھل خریدنے کے بعد محض 30 روپے پر جھگڑا ہوگیا تھا.ریڑھی بان تیمور اور اویس نے اپنے 5 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر دونوں بھائیوں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے 22سالہ واجد موقع پر دم توڑ گیا جب کہ 25سالہ راشد دوران علاج چل بسا تھا،تاہم اب سی سی ڈی ترجمان کا بتانا ہے کہ زیرحراست ملزم اویس اور شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان کے مطابق سی سی ڈی گرفتار ملزمان کو نشاندہی کے لیے رائیونڈ لےجا رہی تھی جس دوران زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کے لیے فائرنگ کردی،ترجمان کا بتانا ہےکہ اس پولیس مقابلے میں گرفتار 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔