Baaghi TV

Category: تعلیم

  • 9 ویں اور10 ویں جماعت کی کتابیں تبدیل کرنےکا فیصلہ،نئے تقاضوں کے مطابق نصاب کو ڈھالا جائے گا

    لاہور:9 ویں اور10 ویں جماعت کی کتابیں تبدیل کرنےکا فیصلہ،نئے تقاضوں کے مطابق نصاب کو ڈھالا جائے گا، اطلاعات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر سکولوں کی کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ، مطالعہ پاکستان اور کمپیوٹر سائنس کی نئی کتابیں پارٹنر سکولوں میں لاگو کی جائیں گی۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم میٹرک کے طلبا کیلئے کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ، 7 ہزار509 پارٹنر سکولوں کے طلبا میں میٹرک کی نئی کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کمپیوٹر سائنس جماعت نہم اور مطالعہ پاکستان جماعت دہم کی کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میٹرک کی درسی کتب کی تبدیلی کیلئے پارٹنر سکولوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی منظور شدہ کتابیں پارٹنر سکولوں میں لاگو کی جائیں گی۔

    دوسریطرف پیف حکام نے پارٹنر سکولوں کو کتابوں کی ڈیمانڈ 29 نومبر تک بھیجنے کی ڈیڈ لائن جاری کی ہے، پارٹنر سکول پیف کے آن لائن سسٹم میں کتابوں کی ڈیمانڈ جمع کرائیں گے، پیف حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تبدیل کردہ نصاب کے مطابق نئی کتابیں لاگو کی جا رہی ہیں۔

  • پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب میں قابل تشویش تبدیلی ، ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے.

    مطالعہ پاکستان اور انگلش کی کتب میں قابل تشویش تبدیلی ، ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے.

    باغی ٹی وی رپورٹ . پنجاب ٹیکست بک بورڑ کی جماعت نہم کے مطالعہ پاکستان اور جماعت ہفتم کی انگلش کی کتاب کے جدید ایڈیشن میں کچھ ایسی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن سے عقیدہ ختم نبوت اور کشمیر کے قومی موقف کے خلاف سازش نظر آتی ہے.ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہیے.
    کلاس نہم کی مطالعہ پاکستان کی کتاب کے صفحہ نمبر 5 عقائد اور عبادات کے تحت یہ جملہ ہے کہ عقیدہ رسالت کا مطلب ہےکہ تمام رسولوں پرایمان لانا،عقیدہ رسالت کا یہ تقاضا ہےکہ تمام رسولوں پر ایمان لایا جائے .اور حضرت محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کاآخری نبی ماننا عقیدہ رسالت کا لازمی جزو ہے.2018اور2019 میں تمام سرکاری سکولوں میں نویں جماعت کی کتاب میں یہ جملہ شامل ہے لیکن پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی وہ کتاب جو ملک کے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھائی جاتی ہے اس میں یہ جملہ "حضرت محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کاآخری نبی ماننا عقیدہ رسالت کا لازمی جزو ہے” حذف کر دیا گیا ہے اور اسی صفحہ اور اسی پیچ میں اس جملے کی جگہ لکھا ہے کہ قرآن اور اسوہ رسول کو سرچشمہ ہدایت ماننا عقیدہ رسالت کا لازمی تقاضا ہے.وہی پبلشر ہے اور لیکن پرائیوٹ سکولوں کے لیے جاری کی گئی کتاب میں عقیدہ ختم نبوت پر نقب زنی کرنے کی کوشش کی گئی ہے، کوئی مسلمان کبھی ایسی حرکت نہیں کر سکتا.عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے یہ ایک سازش ہے ، جس پر اہل اقتدار کو کاروائی کرنی چاہیے.

    اسی طرح ساتویں کلاس کی انگلش کی کتاب میں صفحہ نبر 164 پر بچوں کوEarthquake کے تحت بتایا گیا کہ یہ زلزلہ 2005ء میں آزاد کشمیر ، خبیبر پختونخواہ اور مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں آیا ، یعنی بچوں‌کو یہ پڑھایا جارہا تھا کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے اوریہ مقبوضہ علاقہ ہے، لیکن 2018،2019 کے ایڈیشن میں لفظ "مقبوضہ کشمیر”کو بھارت کے زیر” انتظام علاقہ :کے الفاظ سے تبدیل کر دیا گیا ہے.. جس کا مطلب ہےکہ بھارت کا اس پر غاصبانہ قبضہ نہیں ہے.
    لیکن ایسا سب کچھ ہو رہا ہے .اور حکومت کو اس پر کوئی خبر نہیں‌ہے یا خبر ہے تو اس پر خاموش ہے. ان افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جانی چاہییے جنہوں نے ایسا کچھ کیا ہے اور ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے.

  • حکومت طالب علموں کو تعلیم کے بھرپور مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب

    فیصل آباد (محمد اویس) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت طالب علموں کو تعلیم کے بھرپور مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے تحت حلقہ کے بوائز وگرلز تعلیمی اداروں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جس کی بدولت درکار ضرورت پوری ہو گی۔ انہوں نے یہ بات ایم سی بوائز پرائمری سکول سرسید ٹاؤن میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔میاں نبیل ارشد‘ سکول انتظامیہ کے ارکان اورعمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ سکولوں و کالجوں میں تعلیمی سہولیات میں جدت اور وسعت کی جانب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ طالب علموں کو جدید تعلیم اور خوشگوار و محفوظ تدریسی ماحول فراہم کرکے ہی تعلیمی ترقی کا اعلی معیار قائم کیا جا سکتا ہے جس کے لئے وسیع پروگرام پر عل پیرا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ کی تعمیر وترقی پر توجہ مرکز ہے اس سلسلے میں عوا می سہولت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائمری سکول کو مزید فنڈز بھی فراہم کریں گے اور اسے مڈل کا درجہ دلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ قوم کے مستقبل کو معیاری اور بامقصد تعلیم دیں تاکہ وہ آگے بڑھیں اور پاکستان کو ترقی کے عروج تک پہچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔ میاں فرخ حبیب نے کہا کہ نیک نیتی‘ اخلاص اور مثبت سوچ کے ساتھ ترقی کی جستجو سے ہی چیلجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے لہذا عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لئے نوجوانوں کو کسی سے پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔پرنسپل ادارہ نے اضافی کلاس رومز کے لئے فنڈز کی فراہمی پر میاں فرخ حبیب کا شکریہ ادا کیا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    لاہور:بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں ،جدید دور کے جدید تقاضے ہوتے ہیں، اسی لیےآجکل کے ماحول میں آپ کے بچے کی پڑھائی اسکول کے بعد ختم نہیں ہوجاتی۔

    سلیم انورعباسی لکھتے ہیں‌کہ بچے اگرضدکریں توپھران کو اس انداز سے مصروف رکھا جاسکتا ہے ، وہ کہتے ہیں‌کہ کچھ تعلیمی ایپس ایسی بھی ہیں جو آپ کے آئی فون ،آئی پیڈ اور اینڈرائڈ فون کے لیے بنائی گئی ہیں۔ یہ آپ کے بچوںکو ذہنی طور پر کلاس روم سے باہر بھی متحرک و بیدار رکھتی ہیں اور کھیل کھیل میں تعلیم کا شاندار موقع فراہم کرتی ہیں۔

    Elmo Loves 123s

    پانچ سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کو یہ ایپلی کیشن 1 سے 20تک کی گنتی میں مدد کرتی ،جمع تفریق سکھاتی اور اعداد کو ڈھونڈنے جیسی حیران کردینے والی سرگرمیوں میں مصروف رکھتی ہے، جیسےسیسمی اسٹریٹ ویڈیوز،پزلز اور رنگین صفحات ننھے طالب علموں کی دلچسپی کو بڑھاتے ہیں۔ساتھ ہی ہر ایک کے پسندیدہ کردار ایلمو اور ایبی کڈابی بھی طالب علموں کو ریاضی کے اسباق پڑھانے اور ان کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔

    Disney Story Central

    ایک زمانہ تھا کہ سونے سے پہلے دادی اماں بچوں کو جن اور پریوں کی کہانیاں سنایا کرتی تھیں، جنہیں بچے بڑے شوق سے سن کر نیند کی آغوش میں چلے جایا کرتے تھے۔ لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے، انگلش میڈیم میں پڑھنے والے بچوں کو مکی ماؤس، ڈونلڈ ڈک، سنڈریلااور ڈوک میک اسٹفنس جیسے کارٹون کردار پسند آتے ہیں۔

    https://www.youtube.com/watch?v=VkJl42C4tOk

    لہٰذا’ڈزنی اسٹوری سینٹرل‘ کی ایپ کی بدولت اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ بچے اپنے پسندیدہ کرداروں سے کہانیاں سن کر لطف اندوز ہوسکیں۔ اس میں ای بُکس کا وسیع انتخاب موجود ہے، جو کہانیاں نہ صرف سناتی ہیں بلکہ بچے پڑھ بھی سکتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، اگر آپ کتابی کیڑے ہیں تو آپ کے لیے آئی پیڈ پر مفت کتابوں کا انتخاب بھی موجود ہے اور کتابیں خریدنے پر آپ ایوارڈ بھی پاسکتے ہیں۔ اگر آپ نت نئی کہانیوں کے رسیا ہیں تو یہ ڈزنی کی طرف سے آپ کے لیے ایک انمول تحفہ ہوسکتا ہے۔

    GoldieBlox and the Movie Machine

    کھلونے بنانے والی کمپنی گولڈی بلاکس کی توجہ کا مرکز وہ متاثرکن لڑکیاں ہوتی ہیں، جو نت نئی چیزیں بنانے اور تجربات کرنے کا شوق رکھتی ہیں۔ ایسے ہی متاثر کن انجینئرز لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے ’گولڈی بلاکس اینڈ دی مووی مشین‘ جیسی ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=EeLzo-IHRyQ

    اس کے ذریعے آپ کا بچہ اینی میشن کا فن سیکھ کر اپنا لوہا منواسکتا ہے۔ لڑکیوں کے لیے آج کل یہ فن بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے، جیسے ہمارے معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی دخترِ نیک اختر لاریب بالی ووڈ فلموں میں اپنی اینی میشن صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

    Habitat the Game

    اپنے بچوں میں تحفظِ ماحولیت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے انہیں ہیبی ٹیٹ گیم سے متعارف کرائیں،اس میں کھلاڑی ورچوئل برفانی ریچھ کا روپ دھار کر کھیلنے کا لطف لیتے ہیں۔ اس میں لائٹوں کے جلنے بجھنے سے پانی کو آلودگی سے بچانے اور کھیل کھیل میں جانوروں کے حفظانِ صحت کے کئی انمول اسباق سکھائے گئے ہیں۔ یہ گیم4سال کے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔

    Winky Think Logic Puzzles

    بھو ل بھلیوں کا یہ کھیل گھنٹوں آپ کے بچے کو مصروف رکھے گا۔ اس گیم میں 180سے زائد آسان اور مشکل لاجک پزلز موجود ہیں، جو آپ کے بچوں کی عقلی و منطقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں ممد و معاون ہوں گے۔ اسے6سے8سال کی عمر کے طالب علموں کے لیے بنایا گیا ہے۔

    The Sight Word Adventure

    یہ گیم آپ کے بچوں کو320 الفاظ پہچاننے، پڑھنے اور لکھنے کا ہنر دیتا ہے۔ چھپن چھپائی کے اس کھیل کو ننھے طالب علم بہت دلچسپ پائیں گے۔5سال تک کے بچے اس گیم کےذریعے توجہ کو مرکوز کرنے، دھیان سے سننے اور تصویر دیکھ کر یاد کرنے جیسے طریقے سیکھ جائیں گے، جو آگے چل کر ان کی اعلیٰ تعلیم میں بہت مفید ثابت ہوںگے۔

    Balloony Word

    3سے10سال کے طالب علموں کے لیے نئے الفاظ سیکھنے کا یہ بہت منفرد انداز ہے، جس میںبچوں کو لفظ ٹائپ کرتے ہوئے بندر کو الفاظ کے غبارے کے ساتھ اڑ کر جانے نہیں دینا ہوتا۔یہ دلچسپ کھیل الفاظ کو یاد کرنے کا منفرد انداز ہے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=rwefxZPX4wM

    Plants by Tinybop

    ننھے طالب علم ہوں اور پودوںیا جانوروں سے پیار نہ کریں، یہ کیسے ممکن ہے۔6سال سے زائد عمر کے طالب علموں کے لیے یہ کھیل اس پیار کو چار چاند لگا دیتا ہے، جس میںکڑکڑاتے بادلوں سے نکلتی آسمانی بجلی کھیل کے شوق کو بڑھادیتی ہے اور اس گرد و باراں اور چار موسموں کے منظرنامے میں طالب علموں کی کئی پودوں اور جانوروں سے ملاقات ہوتی ہے۔

    جنگلی حیات سے گھر بیٹھے ملاقات کرنا ایک یادگار تفریح ہوسکتی ہے۔ ایپ کا ہر ایک سیشن نئی مہم جوئی لیے ہوئے ہے جس میں طالب علموں کو ذرا بھی اکتاہٹ کا احساس نہیں ہوگا۔

    Crayola Color, Draw & Sing

    کریولا کلر، ڈرا اینڈ سِنگ ننھے طالب علموں کوگاتے گاتے مصور بنانے کا تمام سامان لیے ہوئے ہے،جس میں بچے رنگ بھرکر تصویر مکمل کرتے جاتے ہیں۔

    اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے بچے آرٹسٹک مزاج رکھتے ہیں تو ابھی سے انہیں اس ایپ کے ذریعے کھیل کھیل میں مصور بنائیے۔اسے 2 سال کے بچوں کی تفریح کے لیے بنایا گیا ہے

  • دونمبری نہیں چلے گی ، ناقص میٹریل پرکتابیں شائع کرنیوالے پبلشرزکوبلیک لسٹ کرنیکا فیصلہ

    لاہور:دونمبری نہیں چلے گی ، ناقص میٹریل پرکتابیں شائع کرنیوالے پبلشرزکوبلیک لسٹ کرنیکا فیصلہ اطلاعات کے مطابق پنجاب کریکولم ایند ٹیکسٹ بُک بورڈ میں پبلشرز کیساتھ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ناقص میٹریل پر کتابیں شائع کرنےوالے پبلشرز کو جرمانے اور بلیک لسٹ کردیا جائے

    جسے اللہ رکھےاسے کون چکھے!2 سالہ بچی 4 دن بعد کنوئیں سے زندہ مل گئی

    ٹیکسٹ بک بورڈ گلبرگ میں ہونیوالے اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر محمد اختر نے تعلیمی سال 2020-21ء کی درسی کتب کی پرنٹنگ پر تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں غلام محی الدین، عثمان بشیر چیمہ، فیصل منظور، محمد اختر بٹ سمیت دیگر پبلشرز نے شرکت کی, ایم ڈی بورڈ محمد اختر کا کہنا تھاکہ درسی کتابوں کی پرنٹنگ کے حوالے سے معیار میں کمی کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    کامیاب سفارتکاری جاری !پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب

    ٹیکسٹ بک بورڈ گلبرگ کے ایم ڈی بورڈ نے پبلشرز کو کہا کہ کتابوں میں ناقص میٹریل اور معیار میں کمی کرنیوالوں کو جرمانے ہوں گے، ناقص کوالٹی پر جرمانے کے بعد بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا۔ایم ڈی بورڈ محمد اختر کا کہنا تھا کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ خانوں کے سرپرائز وزٹ کریں گی اور چھاپوں میں کاغذ اور سیاہی وغیرہ کو چیک کریں گی۔

    سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیاں کیوں گرفتارکرلی گئیں‌،اہم وجہ سے سرشرم سے جھک گئے

  • 105 سال کی اماں اورچوتھی کلاس کی طالبہ،علم کے حصول کے لیے عمرکی شرط نہیں‌!

    کیرالہ :ویسےتو اس سے پہلے یہ ضرب المثل مشہورتھی کہ علم حاصل کرنےکےلیے اگرچین بھی جانا پڑے تو کوئی حرج نہیں ،ایسے ہی علم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں، اس بات کو بھارت کی 105 سالہ خاتون سے اُس وقت سچ ثابت کردکھایا جب انہوں نے چوتھی جماعت کے امتحانات میں شرکت کی۔

    عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالا کے شہر کولام سے تعلق رکھنے والی ’بگیراتی اماں‘ نے امتحان میں شرکت کر کے عمر رسیدہ طالبہ اور امیدوار کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شرح خواندگی کو بڑھانے کے حوالے سے ایک مہم کا آغاز کیا ، جس کے تحت کیرالا کے کئی ناخواندہ افراد نے اسکولوں میں داخلہ لیا اور امتحانات میں بھی شرکت کی۔

    خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،ماہرین طب

    بگیراتی اماں کے 6 بچے جبکہ 16 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے تیسری کلاس تک تعلیم حاصل کی اور پھر بہن بھائیوں کا خیال رکھنے کی وجہ سے اسکول چھوڑنا پڑا۔کیرالا کے محکمہ تعلیم نے خاتون کے جذبے کو سراہا اور اسے امید کی نئی کرن قرار دیا۔

    مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہ بھولیں، عمران خان کا خصوصی پیغام

    بگیراتی اماں نے بتایا کہ ’میں تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنا چاہتی تھی مگر معاشی حالات اور دیگر مسائل اس کی اجازت نہیں دے رہے تھے، حکومت کی طرف سے تعلیمی فروغ کے لیے متعارف کرائی جانے والی مہم نے میرے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا’۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امتحانات کا آغاز اتوار سے ہوا اور گزشتہ روز 19 نومبر کو امتحانات ختم ہوئے۔

  • ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت کا مقابلہ

    شیخوپور(نمائندہ باغی ٹی وی) ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام12 ربیع الاول کی مناسبت سے حسن نعت اورسیرت نبوی پر اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں کا انعقاد ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں کیا گیا جس میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے 18 سال سے کم عمر کے 200 سے زاٸد طلباوطالبات نے حصہ لیا. اس تقریب کے مہمان خصوصی صوباٸی وزیر براۓ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ میاں خالد محمود وڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ صوباٸی وزیر میاں خالد محمود نے ضلعی انتظامیہ کیطرف سے ان مقابلوں کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ سیرت النبی کے موضوع پر تقریری مقابلے کروانے سے نوجوان نسل نہ صرف نبی کریم کے اسوہ حسنہ سے روشناس ہوگی بلکہ ان کے دل میں رسول اللہ سے محبت کا جذبہ پیدا ہوگا انہوں نے اس خوبصورت اور پروقار حسن نعت اور تقریری مقابلہ جات کے انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہیں گے.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا کہ نعت اور تقریری مقابلہ جات میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ دینی مدارس کے طلبا کی شمولیت خوش آٸین ہے اور یہ حکومت پاکستان و پنجاب کے اس عزم کا عملی ثبوت ہے کہ ہمارے دینی مدارس قومی دھارے میں شامل ہوکر پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں پیش پیش ہیں انہوں نے کامیاب طلبا وطالبات کو مباکباد دیتے ہوۓ اس امر کا یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ تمام تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریگی.تقریب کے اختتام پر مقابلہ جات میں حصہ لینے والے تمام طلبا وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گیے اور اول،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں سرٹیفکیٹ،اعزازی شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے گیۓ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماُ،سیاسی وسماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ میڈیا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

  • درسگاہیں بنی رقص گاہیں،یونیورسٹی آف اوکاڑہ جہاں کلاسزتوشروع نہ ہوسکیں ،مگرناچ گانے شروع ہوچکے

    اوکاڑہ:درس گاہیں بن گئیں رقص وسرور کے سینٹر،جہاں تعلیم ملنی چاہیے تھی وہاں سے اب بے حیائی اور ناچ گانے کے درس مل رہے ہیں، جہاں سے طالب علم کی اخلاقی اورروحانی تربیت کی جانی چاہیےتھی وہاں بد اخلاقی سکھائی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق یہ نئی نئی بننے والی یونیورسٹی آف اوکاڑہ ہے ۔ جہاں ابھی تک کئی شعبہ جات میں کلاسز بھی شروع نہیں ہو سکیں البتہ ڈانس پارٹیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

    https://www.youtube.com/watch?v=xFlA6m_wiZ0

    یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے اندر ہونے والے اس ناچ گانے کے فنکشن نے سننے والوں اور دیکھنوں والوں کو بہت دکھ پہنچایا ہے، یونیورسٹی کے اندر ہونے والے اس فنکشن پر سخت ردعمل پایا جارہاہے،عوامی حلقوں کی طرف سے یونیورسٹی اتنظامیہ کےخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

    https://www.youtube.com/watch?v=cqXfJAu1gxE

    ابھی تو ابتداء ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ؟؟؟لبرلزم کے نام پر ہمارے تعلیمی اداروں کو کس طرف دھکیلا جا رہا ہے ؟ذرائع کے مطابق یونیورسٹی اوکاڑہ میں‌اسپورٹس فیسٹیول کے نام پہ "کھسرے” اور لڑکیاں بلواکر نچانے پہ وائس چانسلر اسکی انتظامیہ کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئیے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹھان رکھی ہے کہ تعلیم میں تو مقابلہ مشکل ہے ۔ رقص و میوزک میں نام کمانا ہے ۔ اور اسی مقصد کےلئے یہ محفلیں سرعام سجائی جا رہی ہیں ۔

    https://www.youtube.com/watch?v=hf4tkh6_dNs

    دوسری طرف اوکاڑہ کے تمام طبقات کی طرف سے اس فنکشن کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جارہا ہے، بحیثیت جرنلسٹ اور عوامی حلقوں کی طرف سے یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں اس بے حودہ ڈانس پارٹی کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور وی سی آف یونیورسٹی ڈاکٹر ذکریا ذاکر صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے تعلیمی اداروں کو اس بے حودگی سے پاک رکھیں

  • سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، کتنی چھٹیاں؟ طلبا میں خوشی کی لہر

    سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، طلبا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سموگ کی وجہ سے پنجاب حکومت نے لاہور کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا، کل بروز جمعہ اور ہفتہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے.

    سکولوں میں تعطیل کا فیصلہ پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی زیر صدرات اجلاس میں ہوا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق کل اور پرسوں لاہور شہر کے تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے۔

    سکولوں کی چھٹی کا اعلان فیصل آباد ،گوجرانوالہ کے لئے بھی کیا گیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور اور گرد و نواح میں سموگ میں اچانک اضافے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں -سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے-

    انہوں نے کہا کہ سموگ میں اچانک اضافے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے -شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے متعلقہ محکمے فوری اقدامات اٹھائیں – وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ نے ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ لاہور میں سموگ کے سبب آج ایئر کوالٹی انڈیکس اوسطا 427 پر پہنچ گیا تھا، سب سے زیادہ آلودہ علاقہ اپر مال پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1143 ریکارڈ کیا گیا، گلبرگ میں 583، شملہ پہاڑی اور اطراف میں 545 اے کیو آئی رہا۔

  • اسے کہتے ہیں تبدیلی،طلباء،اساتذہ اوروالدین کی دیرینہ خواہش پوری کردی گئی،اردومیڈیم نصاب تعلیم نافذ

    لاہور:اسے کہتے ہیں تبدیلی، طلباء،اساتذہ اوروالدین کی دیرینہ خواہش پوری کردی گئی،اردومیڈیم نصاب تعلیم نافذ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب میں‌تعلیمی نظام میں‌بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کرکے بہت مثبت قدم اٹھایا ہے، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نیا نصاب نافذ کر دیا، 19 مضامین کا نیا نصاب بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا۔

    پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کب اورکیوں‌ بلایا جارہا ہے؟

    ذرائع کے مطابق بورڈ نے پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک نئے نصاب کو لاگو کرنے کے احکامات جاری کئے، بورڈ نے پری پرائمری ایجوکیشن، پہلی جماعت سے 8 ویں تک اُردو، پہلی و دوسری جماعت کی جنرل نالج ، پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک انگریزی کا نیا نصاب لاگو کیا۔

    پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کب اورکیوں‌ بلایا جارہا ہے؟

    پہلی سے میٹرک تک ریاضی، تیسری جماعت سے ساتویں جماعت تک اسلامیات، تیسری سے پانچویں تک سوشل سائنسز، تیسری سے دسویں تک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا نیا نصاب لاگو کیا گیا ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ نصاب نئے تعلیمی سال سے لاگوہوگا

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو،بھارتی مظالم اورقتل عام کا 102 واں‌ دن،کشمیری جھکے نہیں‌،آزادی کی جنگ جاری