Baaghi TV

Category: تعلیم

  • دو سرکاری ہائی سکولوں کااچانک معائنہ ‘ اساتذہ طلبہ کی کردار سازی پربھی توجہ دیں۔آسیہ گل

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 47شمالی کے اچانک دورے کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عابد شبیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں سکولوں کے جونیئر اور سینئر سلیکشن کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے جونیئر سیکشن کے معائنہ کے موقع پر طلبہ سے نصاب سے مختلف سوالات پوچھے اور طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوںنے کمپیوٹرلیب کا بھی معائنہ کیا۔ انہوںنے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ طلبہ کو دنیا وی تعلیم کے ساتھ دینی اور اخلاقی تعلیم سے بھی آگاہ کریں۔ انہوںنے طلبہ میں ڈینگی اورسموگ بارے آگاہی ،لیکچر ز دینے کی بھی ہدایت کی انہوںنے سینئر سیکشن کے اچانک معائنہ کے دوران طلبہ کی نوٹ بکس کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا فروغ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے جس کے لئے تمام وسائل کا رخ موڑ دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوںمیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیاکہ وہ طلبہ کے اند رخودی کے جذبہ کو پروان چڑھانے کیلئے اپنے کردار کو مزید بڑھائیں۔

  • غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل طالب علم وطن عزیز کا روشن مستقبل ہیں۔ صوبائی وزیر آشفہ ریاض

    فیصل آباد(محمد اویس)صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل طالب علم وطن عزیز کا روشن مستقبل ہیں حکومت پنجاب ایسے طالب علموں کو جدید وعالمی معیار کی تعلیم وتربیت فراہم کرنے والے اداروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جن کی بھرپورحوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے یہ بات نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزر ریسرچ جڑانوالہ روڑ میں طالب علموں کے تیار کردہ ریسرچ پراجیکٹس دیکھتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ اشرف ڈوگر،آرگنائزرکنزا طیب اور دیگر اساتذہ وطالب علم بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ نے طالب علموں کے تیار کردہ پراجیکٹس دیکھے اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسے پراجیکٹس کی نمائش کی بدولت نہ صرف طالب علموں کی حوصلہ افزائی بلکہ علوم وفنون کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی ایجوکیشن کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے سرگرم ہے تاکہ جدید ترین ایجادات سامنے آسکیں۔انہوں نے طالب علموں سے گفتگو بھی کی اور ان کی ذہنی وفکری صلاحیتوں کو سراہا۔انہوں نے تعلیمی وتحقیقی اداروں اور صنعتی وکمرشل یونٹس کے آپس میں مضبوط رابطے پر زور دیا تاکہ علم وتحقیق کو بروئے کار لاکر ترقی میں جدت پیدا کی جاسکے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تعلیم میں ریسرچ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جس سے نہ صرف تحقیق کی علمی گہرائیوں میں اضافہ بلکہ شعبہ جاتی ترقی کو بھی فروغ ملتا ہے۔قبل ازیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر وومن ڈویلمپنٹ نے بتایا کہ محکمہ وومن ڈویلمپنٹ خواتین کو معاشرے میں معاشی طور پر مستحکم بنانے کے ساتھ ان کی فلاح وبہبود وترقی کے لئے سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کی تعمیر وترقی کے لئے خواتین کا کردار یکساں اہمیت کا حامل ہے اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی طرف سے دیگر اقدامات کے علاوہ ورکنگ وومن کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ڈے کیئر سنٹرز بھی قائم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے ادارہ کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ ڈے کیئر سنٹر کے قیام کے لئے محکمہ کو تحریر کریں جس پر جلد عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے طلباء وطالبات سے کہا کہ وہ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے لئے بزنس کو بھی ترجیح دیں جنہیں ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔انہوں نے ادارہ کی مثالی کارکردگی کو سراہا اور اساتذہ میں تعریفی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ اشرف ڈوگر نے تقریب میں شرکت اور طالب علموں کی بھرپور حوصلہ افزائی پرصوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کالج کی تعلیمی وتحقیقی میدان میں پراگریس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ میں طالب علموں کو بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن،بی ایس سی کمپیوٹر سائنس،بی ایس سی سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی،بی ایس سی کیمیکلز انجینئرنگ،بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ،بی ایس سی مکینیکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی،بی ایس سی مکینیکل انجینئرنگ کے علاوہ کیمیکل انجینئرنگ میں ایم ایس سی بھی کرائی جارہی ہے اوریہ ادارہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے الحاق شدہ ہے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • وائس چانسلر سرگودہا یونیورسٹی پر مالی بد عنوانی ثابت، عہدے سے ہٹانے کا حکم

    سرگودھا( نمائندہ باغی ٹی وی ) جامعہ سرگودھا کے موجودہ وائس چانسلر پر غیر قانونی بھرتیوں سمیت مالی بدعنوانی و بد انتظامی ثابت ہو گئی، وزیر اعلی انسپیکشن ٹیم نے فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر معاملات کی چانچ پڑتال قومی احتساب بیورو کے حوالے کرنے کی سفارشات وزیر اعلی سیکرٹیریٹ، وزیر برائے پنجاب ہائر ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیں۔
    تفصیلات کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی میں گزشتہ دو سال کے دوران ہونے والا مالیاتی و انتظامی سکینڈل کا پردہ اس وقت فاش ہوا جب وزیر اعلی پنجاب کی انسپیکشن ٹیم نے اپنی انکوائری رپورٹ میں موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی بطور وائس چانسلر تقرری سمیت ان کو اس عہدے کے لئے نااہل قرار دیااور گزشتہ دو سال کے دوران کیے جانے والے اقدامات کو بھی مالی و انتظامی کرپشن کی بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کی سفارشات دیں۔سی ایم آئی ٹی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب، وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی گئی ہے جس میں وائس چانسلر اشتیاق احمد کے بارے تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق پر اپنی تقرری سمیت اقربا پروری کی بنیاد پر کی جانے والی بے شمار غیر قانونی تقرریاں ثابت ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اشتیاق احمدنے ذاتی دوست جاوید اقبال جیدی، ڈاکٹر فضل الرحمان سمیت لیگل ٹیم، ویب اور میڈیا ٹیم کی بغیر اشتہار تقرریوں کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کو نظر انداز کر تے ہوئے غیر قانونی بھرتی شدہ افراد کو تحفظ بھی فراہم کیا۔ وی سی سرگودھا نے غیر ضروری تعمیرات کی مد کروڑوں کے گھپلے کیے اوریونیورسٹی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔ رپورٹ میں وی سی کو عہدے سے ہٹا کر سپیشل آڈٹ کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ وی سی کے پاس انتظامی تجربہ نہ ہونے کے باعث متعدد منافع بخش منصوبہ جات بند کروادیئے گئے جیسا کہ یونیورسٹی کا ہسپتال کھنڈر بن کر رہ گیا۔ 35 کروڑ کا سامان اور بلڈنگ پر لگے 20 کروڑ ضائع کر دیے گئے۔ شہر کے ہسپتال مافیہ کی ایما پر بغیر فنانشل آڈٹ کروائے ہسپتال اور دوسرے پراجیکٹ بند کئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر اشتیاق احمد کو واپس قائد اعظم یونیورسٹی بھیجا جائے اور معاملہ مزید تحقیقات کے لئے نیب کے حوالے کیا جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام غیر قانونی بھرتیوں کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے نیب کے ترجمان اعجاز اصغر بھٹی اور محمد انوارکو نیب اور سی ایم آئی ٹی کو غلط اعدادوشمار فراہم کرنے پران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے نمائندے کے زریعے اصل حقائق نیب تک پہنچائےجبکہ اعجاز اصغر نے اپنی اور دوسرے دوستوں کی غیر قانونی تقرری و ترقی کے متعلق حقائق نیب سے مخفی رکھے۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ موجودہ وی سی کوفوری عہدے سے برطرف کرکے کیس کو نیب کے پاس چلنے والی انکوائری سے منسلک کیا جائے۔

  • میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

    لاہور:عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی …اس زندگی کو سمجھنے کے لیے دنیا کے امتحانات کو سمجھنالینا ہی کافی ہے، جو محنت کرتا ہے کامیاب ہوجاتا ہے، جو محنت نہیں‌کرتا وہ ناکام ہوجاتا ہے، اخروی زندگی کے متعلق بھی یہی قانون ہے ،دنیا کے امتحانات میں سے ایک امتحان علمی امتحان ہے، اسی ہے سلسلے کی ایک کڑی کا نتیجہ لاہوربورڈ نے جاری کردیا ہے،

    لاہوربورڈ کے ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، امتحان میں چھبیس ہزار دو سو اکتالیس امیدواروں نے حصہ لیا، چودہ ہزار چار سو اکتالیس نے کامیابی حاصل کی، امتحان میں کامیابی کا تناسب 55 فیصد رہا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک ضمنی امتحان2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ امتحان میں چھبیس ہزار دو سو اکتالیس امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے چودہ ہزار چار سو اکتالیس امیدوار کامیاب رہے۔

    لاہور بورڈ کے مطابق رواں سال میٹرک ضمنی امتحان میں کامیابی کا تناسب 55 فیصد رہا، چیرمین بورڈ پروفیسر چوہدری اسمائیل کا کہنا ہے کہ امیدوار 80029 پر رولنمبر ایس ایم ایس بھیج کر بھی نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔ جبکہ رزلٹ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

  • ڈویژنل پبلک سکول و کالج نے آل پاکستان ایجوکیشنل اولمپیڈ مقابلوں میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے بوائز وگرلز سیکشن نے آل پاکستان سکولز ایجوکیشنل اولمپیڈ کے مقابلوں میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ڈویژنل پبلک سکول اولمپیڈ مقابلوں کے آخری روز ٹیموں کے مابین مختلف مقابلے منعقد ہوئے۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔پرنسپل شاہد محمود،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خاں نیازی اوردیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔نتائج کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول و کالج فیصل آباد نے بیڈمنٹن،باسکٹ بال،فٹبال‘کرکٹ،ہینڈ بال،ٹیبل ٹینس اوردیگرکھیلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ڈویژنل کمشنر نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور اولمپیڈ مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرکے طالب علموں کو ہم نصابی سرگرمیوں کے بھی مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے دیگر اضلاع سے آئی ہوئی ٹیموں کے کھیل کی بھی تعریف کی۔

  • پنجاب حکومت نے توکمال ہی کردیا

    لاہور:حکومت پنجاب نے تو حد ہی کردی ، اس اہم موقع پر جب ایک طرف روزگار کی فراہمی ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے تو دوسری طرف پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ہزاروں اے ای اوز کو مستقل کرکے ان کی خوشیوں کو دوبالا کردیا .اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن نے اے ای اوز کی مستقلی کے لیے احکامات جاری کردیئے۔ پنجاب بھر کے ہزاروں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فیصلے سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

    محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق ڈی پی آئی سکینڈری نے صوبہ بھر کی اتھارٹیزکو سال 2016 میں بھرتی ہو نے والے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی تفصیلات فوری فراہم کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔ 2016 میں بھرتی ہونے والے اے ای اوزکو 3 سال کی مدت ملازمت مکمل کرنے پرمستقل کیا جارہا ہے۔ مذکورہ اے ای اوز کو پنجاب ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 کے تحت مستقل کیا جائے گا۔

    دوسری طرف ایجوکیشن اتھارٹی نے اے ای اوز سے مستقلی کے لیے درخواست، اپوائنٹمنٹ لیٹر، جوائنگ ڈیٹ اور اے سی آر کی رپورٹ مانگ لی۔ اے ای اوز کومستقلی کے لیے تین روز کے اندراپنے ڈاکومنٹس جمع کرانا ہوں گے۔

  • 8288 امیدوارکل سے کون سے امتحانات سے گزریں گے، لاہوربورڈ نے بتادیا

    لاہور:: پاکستان میں تعلیمی اداروں میں‌امتحانات کا سلسلہ جاری و ساری رہتا ہے، اطلاعات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ عملی امتحان کا آغاز جمعرات سے ہو گا۔ جس میں آٹھ ہزار دو سو اٹھاسی امیدوار شرکت کریں گے۔

    خسراجسم کے دفاعی نظام کو تباہ کرکے رکھ دیتا ہے،ماہرین طب کی تحقیق

    ترجمان لاہور بورڈسجاد علی بھٹی کے مطابق عملی امتحان کا سلسلہ 22نومبر تک جاری رہے گا۔ لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں پریکٹیکل امتحان لینے کے لیے 25سنٹر بنائے گئے ہیں۔سیکورٹی اور امن وامان کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں‌

    کشمیریوں کوبہلانے کا نیا بہانہ ،ایس ایم ایس سروس بحال ہونے کا امکان

    سجادعلی بھٹی نے مزید کہا کہ رواں سال 8288امیدواران پریکٹیکل امتحان میں شرکت کریں گے۔ عملی امتحان کے لیے امیدواروں کو رولنمبر سلپ بھیجوادی گئی۔ امیدواروں کو عملی امتحان کے سلسلہ میں موبائل ایس ایم ایس کے زریعہ بھی آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی رولنمبر سلپ ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔

    "مشن پرواز”خوبصورت،تحقیقی اورتاریخی کتاب ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا…

  • وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی درخواستوں کے حل میں سنجیدگی کامظاہرہ کیا جائے

    فیصل آباد( محمد اویس )ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ درخواستوں کے حل میں سنجیدگی کامظاہرہ کریں اور درخواستوں کی خود پڑتال کرکے میرٹ کے مطابق انہیں بلاتاخیر نمٹایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کے ازالہ کے حوالے سے محکمانہ پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) میاں آفتاب احمد،اسسٹنٹ کمشنرززوہا شاکر،نازیہ موہل،عمر درازگوندل،ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،سی ای اوز ایجوکیشن وہیلتھ علی احمد سیان،ڈاکٹر مشتاق سپرا،سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین کے علاوہ سوشل ویلفیئر،لیبر،پاپولیشن ویلفیئر،زراعت،ٹریفک پولیس،ضلع کونسل،میونسپل کارپوریشن،کو آپریٹو،انہار،سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اجلاس سے بعض محکموں کے افسران کی غیر حاضری پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے ازالہ میں غیر ذمہ داری دکھانے والے محکموں کے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے حل شدہ درخواستوں /شکایات سے فوری ایس این اے ڈی سی آفس کو آگاہ کریں تاکہ انہیں بروقت اپ لوڈ کیا جائے اورکارکردگی کا گراف متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ فرضی وجعلی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی اور عدم توجہی کی صورت میں متعلقہ افسران جوابدہ ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نے بعض محکموں کو آئندہ اجلاس سے قبل کارکردگی مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔اس موقع پر افسران نے موصولہ شکایات کے ازالہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی51مختلف محکموں واداروں کی طرف سے اب تک 24ہزار961درخواستوں کو نمٹادیاگیا ہے جبکہ دیگر پرمحکمانہ عمل جاری ہے۔

  • ڈی سی محمود جاوید بھٹی نےڈویژنل پبلک سکول و کالج کے گرلز سیکشن میں فن فیئر کا افتتاح کیا

    فیصل آباد (محمد اویس ) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ فن فیئر جیسے پروگرامز طلبہ میں تعمیری و فکری صلاحتیں پیدا کرتے ہیں جس سے ان میں علمی شعبے میں نئی اختراعات کی دریافت کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بات ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے گرلز سیکشن میں فن فیئر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ پرنسپل شاہد محمود‘مسزرفعت نوید اور دیگر اساتذہ کرام کے علاوہ طالبات کی بڑی تعداد اور ان کے والدین بھی فن فیئر میں موجود تھے۔ کمشنر نے فن فیئر میں طالبات کی طرف سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور سٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ کمشنر نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا لہذا طالبات کو معیاری تفریح کی سہولتیں بھی تسلسل کے ساتھ فراہم کی جائیں تاکہ وہ توانا جسم کے ساتھ پروان چڑھ سکیں۔ انہوں نے سٹالز سجانے و الی طالبات سے بھی بات چیت کی اور سٹال کی تیاری کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔ فن فیئر کے دوران طالبات کے لئے مختلف جھولوں کی سہولت بھی موجود تھی اور طالبات نے بھر پور شرکت کرکے فن فیئر کو چار چاند لگا دئیے۔ فن فیئر میں طالبات کی طرف سے بکس‘ کھانے پینے‘ڈریس اور دیگر اقسام کے سٹالز لگائے گئے تھے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • نجی سکولوں کو تین دن کی مہلت مل گئی

    لاہور: محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی طرف سے ہدایات کا سلسلہ تو جاری رہتا ہی ہے مگر بعض اوقات ہنگامی بنیادوں پر کچھ اہم فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں، اطلاعات کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پنجاب بھر کے نجی سکولوں کو بچوں کو 2017 کے مطابق نئے فیس واچرز جاری کرنے کیلئے تین روز کی توسیع دے دی،

    آج کا انسان…… از….نعیم شہزاد

    تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن نے نئے فیس واچرز جاری کرنے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع دے دی ہے، اس سے قبل سکولوں کو نئے فیس واچرز جاری کرنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ نجی سکولوں کو اب 3 نومبر تک ہر صورت نئے فیس واچرز جاری کرنا ہوں گے۔

    ریڑھ کی ہڈی…از…حامد المجید

    سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہےکہ سکولز اب 3 نومبر تک ہر صورت بچوں کو فیس واچرز جاری کریں گے، سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نئے فیس واچرز جاری نہ کرنے والے سکولوں کا لائنسنس معطل کردیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن کا مزید کہنا ہے کہ والدین فیسوں سے متعلق آن لائن درخواست جمع کرواسکیں گے۔

    خیر البشر، خیر الرسل-محمد ‏ﷺ خاتم الرسل–از–محمد نعیم شہزاد