سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چائنیز لینگوئج ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ٹریننگ پروگرام پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنہ سٹڈیز (PICS) کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ابتدائی طور پر 6 شعبہ جات کے منتخب طلبہ کو چینی زبان سکھائی جائے گی اور چینی زبان سکھانے کے لئے 2 چینی اساتذہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ ہیڈ کوارٹر سے سرگودھا یونیورسٹی آئے ہیں جنہوں نے کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور اس کا دورانیہ 6 ماہ کا ہوگا۔ چینی زبان سکھانے کے عمل کو موثر بنانے کے لئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائینہ اسٹڈیز کے زیر اہتمام ایک تعارفی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس سے پاکستان میں چینی زبان کی ماہر وانگ سوچنگ (سیلینہ وانگ) نے خطاب کیا ،اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ چینی زبان اتنی مشکل نہیں جتنا اس کا تاثر ملتا ہے۔ دنیا میں ڈیڑھ ارب سے زائد لوگ چینی زبان بولتے ہیں اور 21ویں صدی میں پوری دنیا کے 21 فیصد لوگ چینی زبان سے واقف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چینی زبان تصویری، صوتی اور ان دونوں کا مرکب ہے جبکہ چین کے اندر مختلف انداز سے چینی زبان بولی جاتی ہے اور ایک محتاط انداز کے مطابق چینی زبان تین ہزار سال سے زائد پرانی ہے ۔اس موقع پر چینی ماہر زبان نے طلبہ کو چینی زبان کے بنیادی الفاظ سے بھی آگاہ کیا اور ان کی تربیت کی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنہ سٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ ابتدائی طور پر یونیورسٹی کے 6 شعبہ جات سے طلبہ کو چینی زبان سیکھنے کیلئے منتخب کیا گیا ہے بعدازاں دیگر شعبوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا اور یہاں طلبہ کو چینی زبان سے واقفیت سے بھرپور مواقع میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین 2030 ءمیں دنیا کی نمبرون معیشت بن جائیگی جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت 70 سے زائد ممالک کو منسلک کیا گیا ہے جس میں سی پیک بھی شامل ہے اور اس سے روزگار اور تجارت کے مواقع پیدا ہوں گے، اس طرح ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ دنیا کی ابھرتی قوت ہمارا ہمسایہ ہے ۔انہوںنے بتایا کہ سرگودھا یونیورسٹی میں جلد ہی کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا قیام بھی جلد متوقع ہے جس سے یہاں چینی ماہرین کی آمدورفت میں اضافہ ہو گا جبکہ چینی زرعی ماہرین پہلے ہی سرگودھا کی زراعت میں اپنی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں جس سے سرگودھا اور اس کے گردونواح میں ترقی کا نیا عمل شروع ہو گا اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہماری کمیونیکیشن بہتر ہونی چاہےے اور اس مقصد کے لئے چینی زبان کے کورسزز کا آغاز کیا گیا ہے۔
Category: تعلیم
-

ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ مصباح اطہرکے مبینہ قاتل گرفتار ، یہ قاتل کون ہیں ، جان کر ہوں گے آپ حیران
کراچی : ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ مصباح کے مبینہ قاتل گرفتار کرلیئے گئے ہیں یہ ہے کراچی پولیس کا دعویٰ ، کیا واقعی پکڑے جانے والے ڈاکو مصباح کے قاتل ہیں ، یہ ثابت ہوگا آگے چل کر تفتیش کے دوران ، بہر کیف کراچی پولیس کا تو دعویٰ ہےکہ اس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے چھاپہ مار کر 2ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا

ذرائع کے مطابق ایسٹ پولیس نے سہراب گوٹھ میں الاآصف اسکوائر کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور2 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت نے 3 اکتوبر کو نجی یونیورسٹی کی طالبہ مصباح اطہر کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے سمیت اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔
برطانوی کرکٹرمیرپور میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ، یہ کرکٹر کون ہیں ،…
یاد رہے کہ ہمدرد یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر کی طالبہ مصباح اطہر 3 اکتوبر کی صبح7بجکر5منٹ پر اپنے والد کے ساتھ گھر سے کار میں بیٹھ کر اسٹاپ پر یونیورسٹی کے پوائنٹ کا انتظار کر رہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان آئے اس کے والد سے لوٹ مار کی اور دوران فرار فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولی مصباح کی آنکھ کے قریب لگی اوروہ شدید زخمی ہوئی تاہم بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
کراچی : دھماکے ، ہر طرف آگ ہی آگ ، پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں روانہ
واقعے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ واردات کے دوران چھینے گئے موبائل فون کی لوکیشن سہراب گوٹھ افغان بستی کے قریب آئی ہے۔جس کے بعد پولیس مسلسل ان مجرموں کا پیچھا کررہی تھی ، تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے ڈاکو ہی مصباح اطہر کے قاتل ہیں اورآگے چل کر مزید انکشافات سامنے آئیں گے
بھٹو کے شہر میں زخمیوں سےبھیانک سلوک، زخموں میں کیڑے پڑ گئے ، مگر بھٹوپھر زندہ ہے
-

ارادے جن کے پختہ ہوں،نظرجن کی خدا پر ہو،وہ گھبرایا نہیں کرتے ، ماں شاگرد بیٹا استاد ، ماں ماہرنفسیات بن گئیں
رحیم یار خان :ارادے جن کے پختہ ہوں،نظرجن کی خدا پر ہو،وہ گھبرایا نہیں کرتے ، ماں شاگرد بیٹا استاد ، ماں ماہرنفسیات بن گئیں، علم کی بستیوں سے ناامیدوں کے لیے امید بھری خبر ، اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان میں ہونہار بیٹے نے اپنی والدہ کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کرکے مثال قائم کردی۔
مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری
ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں علم دوستی اور کچھ کرنے کی نیت اور ہمت نے ناممکن کو ممکن کر دکھیا ، ہونہار بیٹا استاد اور ماں اس کی شاگرد بن گئی، انس نے اپنی والدہ اسماء کرن کو پڑھا کر نفسیات میں ماسٹرز کروا دیا۔ بیٹے انس نے اپنی والدہ محترمہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وہ تعلیمی اعزاز دلوا دیا جو بڑی محنت سے کسی کسی کو ملتا ہے،
ذرائع کےمطابق میٹرک کرنے کے بعد خاتون اسماء کی شادی ہوگئی اور وہ گھریلو ذمہ داریوں میں الجھ گئیں لیکن اس دوران اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکا شوق کم نہ ہوا، بڑا بیٹا انس انٹرمیڈیٹ میں آیا تو ماں نے بیٹے سے اپنے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواب کا اظہار کیا جس پرانس کالج سے پڑھ کر آنے کے بعد گھر پر ہی اپنی والدہ کو بھی پڑھانے لگا۔
برطانوی کرکٹرمیرپور میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ، یہ کرکٹر کون ہیں ،…
انس کی والدہ محترمہ اسماء کہتی ہیں کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے بس کچھ کرنے کے لیے پکا ارادہ ہونا چاہیے۔ اسماء نے پی ایچ ڈی کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی ایچ ڈی بھی کرنا چاہتی ہوں جس کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کرتی ہوں۔
تمام پشین گوئیاں، شکوک وشبہات دم توڑ گئے،افغان طالبان نے دورہ پاکستان کامدعا بیانکردیا
یا د رکھیں اگر بغور مطالعہ کیا جائے تو پھر بھی اسماء کی یہ کمال دانش مندی ہے کہ اس نے ایک موقع پر جہاں خود تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کی وہاں اپنے بیٹے کو بھی ایک بہت بڑا درس دیا ، بیٹے کو مشکل حالات میں پڑھنے اور ناممکن کو ممکن کرنے کی ترکیب سکھائی ، بلاشبہ اسماء ایک عظیم ماں ہے
-

میرپور کے سکولوں کی اداسی ختم ، طلباء اور طالبات کے اقدام سے کیا حالات میں تبدیلی آگئی،جان کر ہوں گے حیران
مظفر آباد: زلزلے نے جس طرح آزاد کشمیر کے سکولوں میں تعلیمی نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا تھا اس سے اندازہ یہی لیا جارہا تھا کہ شاید کہ اب دوبارہ جلد یہ تعلیمی ادارے نہ کھل سکیں ،لیکن وہاںکے لوگوں کی ہمت کو سلام جنہوں نے دن رات محنت کرکے سکولوں کی تعمیرومرمت کرکے ان کو دوبارہ تعلیم کے حصول کے لیے قابل بنا دیا
مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری
ذرائع کےمطابق آج میر پور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کے المناک زلزلہ کے دو ہفتے کے قریب تعلیمی ادارے بند رہنے کے بعد دوبارہ کھل گئے۔میر پور آزاد کشمیر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ہوم اکنامکس طالبات ٹینٹ میں اپنے امتحانی پیپر دے رہی ہیں۔ 24 ستمبر کے المناک زلزلہ میں تعلیمی اداروں کی بلڈنگز بری طرح متاثر ہوئی۔
تمام پشین گوئیاں، شکوک وشبہات دم توڑ گئے،افغان طالبان نے دورہ پاکستان کامدعا بیانکردیا
ڈپٹی کمشنر میرپور طاہر ممتاز کے مطابق زلزلہ زدہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی 289 میں سے 100 کے قریب بلڈنگز محفوظ ہیں اور 189 تعلیمی اداروں کو ٹینٹ شیلٹر فراہم کئے گئے جس میں وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر رہے ہیں اور ناقابل استعمال بلڈنگز میں قائم ادارے کھولنے پر مستقل پابندی ہو گی۔
برطانوی کرکٹرمیرپور میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ، یہ کرکٹر کون ہیں ،…
-

استاد طلبہ کیلئے رول ماڈل ہے اسے اخلاق وکردار کاپیکر ہونا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر آسیہ گل
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ٹیچرز ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہاکہ استاد کا مرتبہ اور مقام اس بات کا متقاضی ہے کہ وہ صفات حسنہ اور اخلاق حمیدہ کا جامعہ مرقہ ہو بدلتے تقاضوں میں آج کے استاد کا کردار بڑھ گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایسا کوئی شخص دنیا میں نظر نہیں آتا وہ استاد کی عزت کرنے والا ہو اور ترقی نہ کی ہو ۔انہوںنے کہاکہ استاد بچے کو اعتماددے سکیں تو وہ دنیا کی ہر چیز کو تسخیر کر سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اساتذہ کو نسبت حاصل ہے کہ وہ پیغمبروں کے پیشے سے منسلک ہےں۔ نبی کریم زندگی کے تمام شعبوںکے امام بنائے گئے ہیں۔ لیکن آپ نے معلم بنائے جانے پر فخر محسوس کیا۔ اساتذہ جہاد کر رہے ہیں اور قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے باوقار پیشہ استاد کا ہے اور یہ پیشہ ایک عبادت ہے جس کا اجر دنیا میں بھی ملے گا اور آخرت میں بھی۔ یورپ استاد کو عزت دینے سے آگے نکل گیا آج پوری قوم اپنے استاد کو سلام پیش کرتی ہے۔ سی او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی نے کہاکہ معلم بننا ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ اس منصب کیلئے منتخب کرتاہے۔ انہوںنے کہا کہ ضلع بھر کے 194اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جارہی ہے۔ جبکہ 23کنٹریکٹ اساتذہ کو بھی ریگولر کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اساتذہ جنہیں بعض وجوہات کی وجہ سے پے پیکج نہیں مل سکا وہ بھی جلد خوشخبری سنیں گے۔ انہوںنے اعلان کیاکہ جلد ہی ضلع کی تمام تحصیلوں کے شاندار کارکردگی کے حامل دس دس اساتذہ کو کیش ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ جبکہ جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں 95فیصد حاصل کرنے والے سرکاری سکولوں کے طلباءکو بھی جلد ایک تقریب میں انعامات سے نوازا جائے گا۔ بعدا زاں مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری فیصل فاروق چیمہ اور ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے ضلع بھر میں شاندار کا رکردگی دکھانے والے اساتذہ سکول سربراہان اور ڈپٹی ڈی اوز میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات بھی تقسیم کئے ۔پروقار تقریب میں مختلف سرکاری سکولوں کے طلبہ نے ملی نغمے اور ٹیبلو ز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
-

آئندہ نسلوں کی انفرادی و اجتماعی زندگی استاد کے ہاتھوں میں ہے ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری فیصل فاروق چیمہ
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نار کوٹکس چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے کہا ہے کہ جس معاشرے اور قوم نے استاد کی عزت کی وہ عزت مند ٹھہرے ۔ آئندہ نسلوں کی انفرادی و اجتماعی زندگی استاد کے ہاتھوں میں ہے وہ ان کی زندگی جس رخ چاہے موڑ سکتاہے ۔ معلم اپنے علم کی منہ بولتی تصویر اور اخلاق کا نمونہ ہو تو اس کی ذات معاشرے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے اور پھر وہ صحیح معنو ں میں انقلاب پرپا کر سکتا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام گورنمنٹ جامعہ گرلز ہائی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر آسیہ گل ،سی ای او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی ،ڈی او سیکنڈری ملک منظور احمد ، ڈی او ایلیمنٹری ذوالفقار احمد رانجھا اور ڈی او ایلیمنٹری وجیہہ وحید انور کے علاوہ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اساتذہ نے شرکت کی۔ صوبائی پارلیمانی سیکریٹری نے کہا کہ موجودہ حالات اور دنیاکے بدلتے تناظر میں اب استاد کو کئی محاذوں پر اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ استاد نے صرف ملک و قوم کو ایک پڑھی لکھی افرادی قوت ہی نہیں فراہم کرنی بلکہ ایسے افراد تیار کرنا ہیں جو غلامی کا ادارک کر سکیں اور ان تبدیلیوں میں اپنے سماج، مذہب اور ملک کے مفاد کی خاطر اپنا کردار ادا کر سکیں۔
-

میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں عزت ملتی ہے، صدرمملکت کا پیغام
اسلام آباد:میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں عزت ملتی ہے ،قوم کا مستقبل اساتذہ سے وابستہ ہے، ، صدرمملکت کا پیغام ، اطلاعات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے عالمی یوم اساتذہ پر پیغام میں کہا اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، کوئی بھی قوم اساتذہ کی خدمات کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، اساتذہ کی قومی ترقی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں،اساتذہ کی…
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے اساتذہ کی عزت اور ان کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنے والوں کو دنیا میں عزت ملتی ہے،خیال رہے اساتذہ کا عالمی دن ہر سال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کی ابتداء 1994 سے ہوئی تھی۔ یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اس دن جہاں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں ان مسائل کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جو انہیں درپیش ہیں۔
ہماری بھی مراعات بڑھائی جائیں ورنہ سب کی بند کردی جائیں ، پنجاب حکومت
اساتذہ کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ استاد ایک اچھے تعلیمی نظام کا بنیادی عنصر، اس کی روح ہیں اور جب تک اساتذہ کو معاشرے میں عزت نفس نہیں ملتی، وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔
کیا ہائی کورٹ پان کھانے اور تھوکنے پر پابندی لگاسکتی ہے ؟ اور کیا عمل درآمد بھی…
-

واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں،اساتذہ کی عزت کریں، اساتذہ سے روشن مستقبل کی امید ہے،وزیراعظم
اسلام آباد :واجب الاحترام والاکرام اساتذہ قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں، مجھے اس قوم کے اساتذہ سے روشن مستقبل کی امید ہے، وزیراعظم عمران خان نے اساتذہ کو عالمی دن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اساتذہ قوم کے محسن ہیں، کامیابی کے حصول میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں ، پیغمبری پیشے سے وابستہ ہونا بذات خود ایک بڑا اعزاز ہے۔
’بچوں کی عدالتیں قائم کردی گئیں ، یہ عدالتیں کہاں قائم ہوئیں ہیں ، کیا فیصلے…
وزیر اعظم عمران خان نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ان ہستیوں کو خراج تحسین جو قوم کے مستقبل کے معمار کہلاتےہیں، مقدس پیشے سے وابستہ افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ میری قوم بھی عظیم ہے اور اس کے اساتذہ بھی عظیم ہیں ، وزیراعظم نے قوم کے نام پیغام میںکہا کہ اپنے اساتذہ کی عزت کرو، کامیابی ضرور ملے گی
گوگل بھی احترام کرتی ہے اساتذہ کا ، ہمیںبھی کرنا چاہیے ، استاد کے اعزاز میں گوگل…
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسے افراد نوجوان نسل کےاعلیٰ کردارکی تشکیل کےلیےکوشاں ہیں، اپنےتمام اساتذہ کوبھی خصوصی طورپرخراج تحسین پیش کرتاہوں، اساتذہ قوم کے محسن ہیں اور کامیابی کے حصول میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پیغمبری پیشے سے وابستہ ہونا بذات خودایک بڑا اعزاز ہے، اساتذہ کی قدر و منزلت کو یقینی بنانا نیا پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعلیٰعثمان بزدار کی علم دوستی زندہ باد ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول” نین سکھ…
-

وزیراعلیٰعثمان بزدار کی علم دوستی زندہ باد ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول” نین سکھ "کیا منظر پیش کررہا ہے ، خبر آگئی
لاہور :وزیراعلیٰعثمان بزدار کی علم دوستی زندہ باد ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول” نین سکھ "کیا مظر پیش کررہا ہے ، خبر آگئی ، اطلاعات کے مطابق لاہور میں تعلیمی ادارے بھی حکومت کی نااہلی کی بھینٹ چڑھنے لگے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور پانی کے جوہڑاس حکومت کی خدمت کا حسین منظر پیش کررہے ہیں ،
یہ نین سُکھ لاہور کا گرلز ہائی سکول ہے، اس علاقہ میں رہنے والے اور جو یہاں اپنے بچوں کو چھوڑنے آتے ہیں، جانتے ہیں کہ ایک عرصہ سے اس کے سامنے گندگی کا یہ سامان بہتا رہتا ہے، اب جبکہ ڈینگی اپنے عروج پر ہے، میری گزارش ہے کہ اسکا سد باب کیا جائے.@MashwaniAzhar@LWMC1139@DCLahore pic.twitter.com/7qIfmmItoU
— AeyQue (@RealAeyQue) October 5, 2019
دوستی ، بھائی چارہ اپنی جگہ مگر مجھے مہوش حیات کی کشمیریوں سے بے وفائی برداشت نہیں
ذرائع کے مطابق لاہور کےمعروف تعلیمی ادارے نین سُکھ لاہور کا گرلز ہائی سکول اس وقت اپنی بے بسی کی ایک بھیانک تصویر پیش کررہا ہے ، اس علاقہ میں رہنے والے اور جو یہاں اپنے بچوں کو چھوڑنے آتے ہیں، جانتے ہیں کہ ایک عرصہ سے اس کے سامنے گندگی کا یہ سامان بہتا رہتا ہے، اب جبکہ ڈینگی اپنے عروج پر ہے،https://twitter.com/RakseBismil/status/1180377312983998465
ڈینگی کے خلاف ڈاکٹرز کی مہم ناکافی ،علماء کو میدان میں اتارنےکا فیصلہ
دوسری طرف طالبات، اساتذہ ، طالبات کو چھوڑنے کے لیے آنے والے والدین بہن بھائی جب اس علاقے میںداخل ہوتے ہیں توان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ گندگی اور گندے پانی کے جوہڑکی بدبوسے اردگرد کا ماحول بھی بڑا تکلیف دہ ، اہل محلہ سکول سےوابستہ افراد وزیراعظم سے یہ پوچھ رہے ہیںکہ کیا یہ ہے تبدیلی ؟
ڈینگی نے توحد ہی کردی، کے پے میں 4000سےزائد افراد کومریض بنا دیا
-

سارہ خان کی شادی کی سالگرہ کی دلکش تصاویر
گذشتہ سال سارہ خان کی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں۔ ہر ایک اپنے شوہر کے بارے میں مزید جاننے کے لئے شوقین ہوگیا۔ سارہ اور اس کے شوہر اپنی شادی کے بعد پہلی بار ایک مارننگ شو میں نظر آئے، جہاں ان کے شوہر کو ان کے مداحوں سے ملوایا گیا۔
سارہ خان ایک پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم عمر میں ہی اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کئی ہٹ ڈراموں کے لئے معاون کردار ادا کیے۔ سارہ اور اریشہ رضی نے اتنی کم عمری میں ناقابل یقین اداکاری پر سامعین سے بے حد محبت، احترام اور داد حاصل کی۔
سارہ خان اور محمد عمیر نے آج اپنی پہلی برسی منائی۔ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل شاندار اور مکمل طور پر محبت میں نظر آتے ہیں۔ سارہ نے نیلے رنگ کے بلاؤج کے ساتھ خوبصورت پیلے رنگ کی ساڑھی پہنی تھی اور اس کے شوہر نے مماثلت والی نیلی شرٹ پہن رکھی تھی۔ جوڑے ہمیں بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ اریشہ رضی بھی اپنی پہلی برسی منانے وہاں تھیں۔
سارہ خان کی شادی کیا سالگرہ کی کچھ تصاویر یہ ہیں جن کے ساتھ ان کے شوہر محمد عمیر جشن منا رہے ہیں۔






