Baaghi TV

Category: تعلیم

  • عام انتخابات:تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

    عام انتخابات:تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

    لاہور: ملک بھر میں 8فروری کو عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8چھٹیاں ہوں گی،جبکہ پنجاب حکومت نے اسموگ اور شدید سردی کے پیش نظر اسکولز کھولنے کیلئے صبح ساڑھے نو بجے کے مقررہ وقت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

    باغی ٹی وی :صوبہ پنجاب میں اسکولز کھلنے کی ساڑھے 9 بجے کے اوقات کار میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے اس حوالے سے نوٹی فکیشن کے مطابق یکم فروری سے اسکول ریگولر ٹائمننگ پر کھلیں گے، پنجاب حکومت نے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کو پابند کردیا ہے۔

    مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کو پولنگ ہو گی، اس موقع پر تعلیمی ادارے 4فروری کو سنڈے،5فروری کو کشمیر ڈے اور 6سے10فروری تک عام انتخابات کی چھٹیوں اور11فروری کوپھر سنڈے پر بند ر ہیں گے،اس طرح 8چھٹیوں کے بعد 12فروری کو تعلیمی ادارے کھلیں گے۔

    لندن :ریستوران کا مالک خاتون کے مشروب میں منشیات ڈالنے کے الزام میں گرفتار

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

  • گوہر جان،  برصغیر کی منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ

    گوہر جان، برصغیر کی منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ

    گوہر جان

    منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تاریخ وفات 17 جنوری 1930
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    برصغیر کی منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ گوہر جان 20 جون 1873 کو اعظم گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ وہ آرمینیائی نسل کی عیسائی خاتون تھیں۔ ان کا اصل نام انجلینا ان کے والد کا نام ولیم رابرٹ اور والدہ کا نام وکٹوریہ ہمنگز تھا۔ گوہر جان کے والدین کے مابین علیحدگی ہونے کے بعد ان کی ماں اعظم گڑھ سے بنارس چلی آئی بیٹی بھی ان کے ہمراہ تھی یہاں خورشید خان نامی ایک نیک دل مسلمان نے ان کو رہائش دی اور ہر طرح کی مدد بھی کی جس سے متاثر ہو کر دونوں ماں بیٹیاں مسلمان ہو گئیں ۔

    وکٹوریہ کا اسلامی نام ملکہ جان اور انجلینا کا اسلامی نام گوہر جان رکھا گیا۔ گوہر جان نے 15سال کی عمر میں دربھنگا میں اپنے فن گائیکی کا پہلا عملی مظاہرہ کیا انہوں نے اپنے وقت کے بڑےاساتذہ سے موسیقی کی تربیت حاصل کی ان کی خوب صورت آواز اور رقص کی وجہ سے شہرت دور دور تک پھیل گئی یہاں تک ان کو ملکہ برطانیہ تک پذیرائی مل گئی۔ گوہر جان گائیکی اور رقص کے علاوہ شاعری میں بھی کمال رکھتی تھیں شاعری میں وہ ہمدم تخلص استعمال کرتی تھیں ان کی زیادہ تر گائی ہوئی غزلیں اپنی ہی تھیں تاہم وہ اپنے دور کے نامور شعراء کا کلام بھی بڑے شوق سے گاتی تھں اور شعراء کا بڑا احترام کرتی تھیں ۔

    گائیکی میں وہ دادرا ٹھمری سمیت مختلف راگ اور راگنیوں پر عبور رکھتی تھیں ۔ وہ بڑے رکھ رکھاؤ اور شوق و ذوق رکھنے والی خاتون تھیں وہ گھڑ سواری کی ماہر تھیں ۔ گوہر جان کوبرصغیر کی موسیقی کی تاریخ میں یہ منفرد اور قابل فخر اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ہندوستان میں گرامو فون پر سب سے پہلے ان کو اپنی گائیکی ریکارڈ کرانے کا اعزاز دیا گیا۔ گراموفون پر سب سے پہلی ان کی آواز گونجی جس کےبول تھے مائی نیم از گوہر جان ۔

    گوہر جان نے سید غلام عباس نامی ایک شخص کےساتھ شادی کی مگرکچھ عرصہ بعد ہی ان کے مابین علیحدگی ہو گئی ۔ گوہرجان کو مال و دولت اور شہرت سب کچھ حاصل تھا مگر وہ ازدواجی زندگی کی دولت سے محروم تھیں یہی وجہ تھی کہ جب اردو کےعظیم مزاحیہ شاعر اکبر الہ آبادی اور گوہر جان کےمابین پہلی ملاقات ہوئی تو گوہرجان نے اکبر الہ آبادی سے ایک شعر سنانے کی فرمائش کی جس پر اکبرالہ آبادی نے گوہر کے حالات کے تناظر میں یہ شعر کہا

    خوش نصیب آج بھلا کون ہے گوہر کے سوا
    اللہ نے سب کچھ دے رکھا ہے شوہر کے سوا

    گوہر نےبھی اس کے جواب میں برجستہ شعر کہہ دیا

    یوں تو گوہر کو میسر ہیں ہزاروں شوہر
    ہاں پسند اس کو ایک بھی نہیں اکبر کے سوا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وکیپیڈیا سے ماخوذ

  • اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے،سپریم کورٹ

    اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے امریکا میں شادی اور پھر خلع لینے کے کیس کے خلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

    سپریم کورٹ کےجسٹس حسن اظہر رضوی نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس کے مطابق درخواست گزار نے سابق اہلیہ کے امریکا میں ہوئے نکاح کی پاکستان میں منسوخی چیلنج کی تھی،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ خاتون امریکا کے ساتھ پاکستانی شہریت بھی رکھتی ہیں، ریکارڈ کے مطابق خلع لینے کے بعد خاتون نے امریکا میں دوسری شادی کرلی، سندھ ہائیکورٹ کا خلع لینے کے حق میں فیصلہ قانون کے مطابق درست ہے خلع کے باوجود غیرضروری طورپرسابق اہلیہ کو قانونی چارہ جوئی میں گھسیٹا گیا ، درخواست گزارنے بھی پاکستان میں دوسری شادی کرنے کی کوششں کی

    اسلامی قانون میں خلع اور متعلقہ قوانین

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے اور میاں بیوی میں ہم آہنگی اور خوشی نہ ہو تو اسلام انہیں علیحدگی کی اجازت دیتا ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد خلع کےخلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کردی، درخواست گزارسہیل احمد نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

     ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

    بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

     اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

    بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

  • بیچارہ استاد

    بیچارہ استاد

    بیچارہ استاد

    خانپور میں آج ایک استاد کو بچے کو مارنے پہ لاک اپ میں بند کر دیا گیا۔ کیا باپ اپنے بچوں کو غلطی پہ سزا نہیں دیتا۔میں بچوں کو سخت سزا دینے کا قائل نہیں مگر جب سے انگریزوں کے قوانین کو فالو کیا گیا ہے تعلیم کا کباڑہ ہو گیا ہے اسلام میں جزا سزا کا تصور موجود ہے ایک حدیث کے مطابق جب بچہ سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز پڑھنے کا کہا جائے اور جب دس سال کا ہو جائے اور پھر بھی نماز نہ پڑھے تو اسے مارا جائے۔

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک معلم سے فرمایا : ’’إیّاک أن تضرب فوق الثلاث فإنک إذا ضربتَ فوق الثالث اقتص اللّٰہُ منک۔
    تین ضرب سے زیادہ مت مارو، اگر تم تین ضرب سے زیادہ ماروگے تو اللہ تعالیٰ تم سے قصاص لے گا۔

    امام غزالی رح نے بھی شاگرد کو ہلکی سی سزا دینے کی حمایت کی ہے ان کی کتاب میں لکھا ہوا ہے کہ استاد بچے کی غلطی پہ اسکی سرزنش کر سکتا ہے اور چھڑی کا استعمال کر کے ہلکی سزا دے سکتا ہے اُنھوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کس جگہ پہ مارنا ہے اور کتنا مارنا ہے آج سے پندرہ بیس سال پیچھے جائیں تو استاد کو بچے کی بہتر تربیت کرنے کے لیے تمام اختیارات حاصل تھے اور ان دنوں تعلیمی معیار بھی بہت اعلیٰ تھا حالانکہ ان دنوں معروضی سوالات نہیں ہوتے تھے پڑھائی کافی مشکل تھی مگر پھر بھی معیار تعلیم بہت اعلیٰ تھا جب سے مار نہیں پیار کا سلوگن آیا ہے تعلیم کا زوال شروع ہو گیا ہے یہ سب ایک دم نہیں ہوا بلکہ اس میں بہت سے عوامل کا عمل دخل ہے۔ جس میں سب سے اہم مار نہیں پیار کا سلوگن ہے۔ ایک بچہ مندرجہ ذیل وجوہات کی وجہ سے پڑھے گا۔

    1.اگر اسے پڑھائی کا شوق ہوگا۔
    2. اگر فیل کا خوف ہوگا۔
    3. اگر مار کا خوف ہوگا۔
    4. اگر والدین بچوں پہ توجہ دیں تو۔

    دیہاتی سکولوں میں والدین کی توجہ نہ ہونے کے برابر ہے اور شہروں میں جو والدین بچوں پہ توجہ دیتے ہیں وہ بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں بھیجتے ہیں۔

    آپ بتائیں اگر بچہ غلطی کرے ساتھیوں کے ساتھ لڑائی کرے اور بار بار سمجھانے کے باوجود بھی نتیجہ وہی رہے تو استاد بیچارہ کیا کرے۔ جب بچے کو پتہ ہو گا کہ مجھے فیل نہیں کیا جائے گا تو وہ کیوں پڑھے گابچے کو نہ فیل کا خوف ہوگا نہ مار کا ڈر ہو گا تو وہ کیوں پڑھے گا اوپر سے اساتذہ کے ہاتھ باندھ کر انھیں تیرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے یہاں تک کہ استاد بچے کو غصے سے گھور بھی نہیں سکتاجب ایک استاد اتنا مجبور ہے تو بچے کے رزلٹ پہ استاد کو سزا کیوں؟-

    میرا مقصد سزا کی حمایت نہیں ہے بلاشبہ سزا سے بچے کی پوشیدہ صلاحیتیں ختم ہو جاتی ہیں مگر اس صورتحال کا آخر حل کیا ہے؟

    ازقلم: مجیب الرحمٰن بھٹو

  • میٹرک اور انٹر میں نیا  گریڈ نگ سسٹم متعارف

    میٹرک اور انٹر میں نیا گریڈ نگ سسٹم متعارف

    کراچی : انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن نے ملک بھر میں گریڈ سسٹم متعارف کرادیا –

    باغی ٹی وی: چیئرمین انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن غلام علی ملاح نے کہا کہ دنیا بھر میں گریڈ سسٹم موجود ہے، بچوں کو نمبرز کی دوڑ سے نکال کرانہیں اچھی تعلیم دینی ہے، نمبرز سسٹم کےمتبادل گریڈنگ سسٹم طلبا کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا،سال 2024 میں پہلے مرحلے میں نویں اور گیارہویں جماعت کےطلبا کو نمبرز کےبجائےگریڈ دیا جائےگا جب کہ مارک شیٹ یا رزلٹ کارڈ میں فیل کا لفظ بھی شامل نہیں ہوگا۔

    چیئرمین انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے تحت نیا 10 پوائنٹ گریڈنگ سسٹم ہوگا جس کو طلبا کی کارکردگی جانچنے کے لئے پانچ رینک میں تقسیم کیا گیا ہے جوکہ سال 2025 میں دوسرے مرحلے میں دسویں اور بارہویں جماعت میں بھی نافذ کیا جائے گاہ ہم پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کر رہے ہیں تا کہ تعلیمی معیار بہتر ہو اور مرحلہ وار اس میں مزید اضافہ کریں گے جب کہ کوشش ہے پاسنگ مارکس کو 50 فیصد تک بھی لے جائیں۔

    شہباز شریف ایاز صادق کے ہمراہ لشکری رئیسانی کے گھر پہنچ گئے

    غلام علی ملاح نے کہا کہ اب طلبا کا نتیجہ جس مضمون میں خراب آئے گا وہ دوبارہ اس سبجیکٹ کا امتحان دے سکے گا، اس میں سپلیمنٹری کے نام کے بجائے سالانہ امتحان ہی آئے گا، اب سپلی کا ٹیگ ختم کردیا ہے جی پی اے کے فارمولے کو تبدیل کریں گے، ہم مارکس کے تحت گریڈ دیں گے۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ طلبا کریکولم سیکھیں مارکس کی دوڑ میں نہ رہیں بین الاقوامی سطح پر گریڈنگ سسٹم ہی ہوتا ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن، انٹونی بلنکن اور لائڈ آسٹن کے خلاف مقدمہ درج

  • انسانی سمگلنگ ، کرپشن میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار

    انسانی سمگلنگ ، کرپشن میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے ملتان زون نے کاروائی کی ہے،کمپوزٹ سرکل ڈیرہ غازی خان اور ملتان چھاپہ مار ٹیم کی کاروائیاں، انسانی سمگلنگ اور کرپشن میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لئے

    گرفتار ملزمان میں محمد یار، محمد ذیشان اور اشتہاری ملزم بشیر احمد شامل ہیں،محمد یار اور محمد بشیر کو ملتان جبکہ محمد ذیشان کو مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا ،ملزم بشیر احمد محکمہ ڈاک میں کرپشن اور خورد برد میں ملوث تھا۔ ملزم نے ساتھی کے ساتھ ملکر 19 لاکھ 9 ہزار 5 سو 80 روپے کی خرد برد کی ،جبکہ ملزم محمد یار کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ،ملزم محمد یار ویزہ فراڈ میں ملوث تھا

     دوسری کاروائی میں ملزم ذیشان کو مظفر گڑھ سے گرفتار کیا ،ملزم نے شکایت کنند گان سے ویزہ اور بیرون ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے ،ملزم نے بیرون ملک سعودی عرب بھجوانے کے لئے 29 لاکھ روپے بٹورے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے مالی فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر رقوم بٹورتے تھے،ملزمان نے 32 متاثرین سے بیرون ملک ملازمت کے نام سے 25 لاکھ روپے بٹورے، ملزمان متاثرین کے فنگر پرنٹس لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد سے کرواتے تھے، گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد حنیف، اکبر، محمد اختر اور محمد وسیم شامل ہیں،ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    حوالہ ہنڈی،کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 42 چھاپہ مار کاروائیاں
    ایف آئی اے کراچی زون کا ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،رواں سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 42 چھاپہ مار کاروائیاں کیں، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 35 مقدمات درج کر کے 64 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 34 انکوائریوں کی تحقیقات بھی مکمل کی گئی ،چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 23 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔برآمد کی گئی کرنسی میں 241640 امریکی ڈالر، 1 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے،برآمد کی گئی کرنسی میں 14 کروڑ 33 لاکھ پاکستانی روپے بھی شامل ہے،گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں بھی حوالہ ہنڈی میں ملوث تھے ،چھاپوں کے دوران ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اور موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے۔چھاپہ مار ٹیمیں خفیہ اطلاع پر غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہیں ،غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔ہنڈی حوالہ میں ملوث ڈیلروں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے ،انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں دیگر اداروں سے بھی معاونت لی جاری ہے۔

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ؛  134 مشکوک امیدواروں کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ؛ 134 مشکوک امیدواروں کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ

    پشاور میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کے معاملے پر ایٹا حکام نے مزید 134 مشکوک امیدواروں کی نشاندہی کر دی، خیبر پختو نخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کے معاملے پر اہم فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ٹیسٹ میں 170 نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    تاہم اس کے علاوہ 134 مشکوک امیدواروں کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا اور ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں پاس 3200 امیدواروں کے پرچے دوبارہ چیک کیے گئے جبکہ گزشتہ دنوں ہونے والے ٹیسٹ کے دوران 219 امیدوار رنگے ہاتھوں خفیہ بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل کرتے پکڑے گئے تھے۔

    تاہم واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کے فیصلے کیخلاف پشاور میں طلبہ اور والدین سراپا احتجاج ہیں اور پشاور پریس کلب کے باہر ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کی جانب سے احتجاج کیا گیا خیال رہے کہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے افراد کا مطالبہ مانا گیا ہے، ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد مافیا کی جیت ہے۔

    واضح رہے کہ طلبا نے مطالبہ کیا کہ دوبارہ ٹیسٹ لینا پاس کرنے والے طلبا کے ساتھ زیادتی ہے، لہٰذا اس کے بجائے گزشتہ ٹیسٹ سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئے تاہم یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجر کے لیے اس داخلہ ٹیسٹ کو دوبارہ لیے جانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ جبکہ ایڈووکیٹ جنرل نے ایم ڈی کیٹ سے متعلق دائر درخواستوں پرسماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ صوبائی کابینہ نے ٹیسٹ 6 ہفتوں میں دوبارہ لیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور پنجاب میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پر جے آئی ٹی بنی ہے، حکومت کے پاس ٹیسٹ کینسل کرنے کا اختیار نہیں، اس کا اختیار پی ایم ڈی سی کے پاس ہے اور خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں نقل اور بلیوٹوتھ کے ذریعے پرچہ آؤٹ کرنے کے اسکینڈل سامنے کے بعد کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
    کسان کی لگژی گاڑی اوڈی اے 4 میں سبزی بیچنے کی ویڈیو وائرل
    مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں
    امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ
    لیکن دوسری جانب میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا تھا تاہم پشاور ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ تک نتائج کو روک دیا تھا اور ایم ڈی کیٹ میں بلوٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے نقل کرنے کے معاملے سے متعلق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال کی جس میں انکشاف کیا گیا کہ سرکاری ملازمین نقل کرنے والے نیٹ ورک میں شامل ہیں۔

  • سب نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کوبچایا،وزیراعظم

    سب نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کوبچایا،وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے ہم پر 11 اپریل 2022 کو اعتماد کیا تھا، مدت پوری ہونے پر اللہ تعالٰی کا شکرادا کرتے ہیں،یہ تاریخ کی مختصر ترین حکومت تھی،

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب نے پورے پاکستان میں تباہی مچائی، سیلاب بہت بڑا چیلنج تھا، سیلاب کے دوران چاروں صوبوں نے دن رات محنت کی،سیلاب متاثرین میں بی آئی ایس پی کے ذریعے 80 ارب تقسیم کیے گئے بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ نے سیلاب کے دوران دن رات کام کیا،سیلاب کے دوران کسی صوبے کے ساتھ تفریق نہیں کی گئی، مہنگائی کا طوفان ابھی تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا گزشتہ حکومت کی غفلت سے داخلی و خارجہ محاذ پر پاکستان کا نقصان ہوا، چاروں صوبوں کی نمائندگی مخلوط حکومت میں شامل تھی،

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود ہم سب 16 ماہ یکجا رہے، سمجھتا ہوں کہ سب نے مل کر اس کشتی کوپار لگانے کی پوری کوشش کی ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر جگہ بے پناہ محنت کی ،پاکستان بچانے میں سب نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کوبچایا، تاریخ آپ لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، ہماری قومی خزانے کو بھرنے کی سوچ تھی، آئی ایم ایف پروگرام کے دوران ہم نے ہمت نہیں ہاری، اسحاق ڈار کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،قرضوں کو رول اوور کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں،چینی نائب صدر نے دورہ کر کے ثابت کیا کہ پاکستان بہترین دوست ہے،

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کے خلاف بد ترین سازش تھی،9 مئی پاکستان کے سپہ سالار کے خلاف سازش تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے جتھوں کو تیار کیا تھا،9 مئی پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش تھی ، اگر خدانخواستہ وہ کامیاب ہو جاتی تو پاکستان کا کیا حشر ہوتو اس کی تصویر کشی نہیں کر سکتا، نہ ہی اس کو بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ ہیں، وہ صورتحال اتنی بھانک ہوتی جس کا سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا ، اللہ نے ہمیں اس بدترین ناپاک ساز ش سے بچایا، کس طرح سے شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ، آج ہماری حکومت کا آخری کابینہ کا اجلاس ہے ، شائد پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کی کوئی اور مثال نہیں ہے ، جہاں چاروں صوبوں کی لیڈر شپ اس طرح حکومت میں شامل ہے ، اس سے بعض فیصلے کرنے میں بہت آسانی ہوئی ، چاروں صوبوں کی سپورٹ ملی، چاروں صوبوں نے اپنے صوبے کیلئے بھر پور کام کیا، یہ حسین امتزاج ہے ، یہ ایک گلدستہ تھا جس کے خوبصورت رنگ تھے ، اس طرح کی شراکت داری قائم ہوئی، تمام چیلنجز کے باوجود ، اپنے اپنے بیانیے ہونے کے باوجود یکجا ہوئے کہ ہم نے پاکستان کو بچانا ہے

    نو مئی یوم سیاہ کے طورپر، آج رات اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجوں گا، وزیراعظم
    دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیلا کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،ملکی سرحدوں کے محافظوں نے اپنا خون دے کر ملک کی حفاظت کی ،16 ماہ کسی سیاسی مخالف کو جیل بھجوانا تو دور ناجائز تنگ بھی نہیں کیا ،موجودہ حکومت میں کسی کے خلاف نیب کیسز نہیں بنائے ،پی ٹی آئی کا دور ظلم اور زیادتی کا فاشٹ دور تھا ، آج رات ایوان کی اجازت سے صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کیلئے ایڈوائز بھجوں گا ،قرارداد کے ذریعے اس بات کا اعادہ کریں کہ قیامت تک 9 مئی جیسے واقعات نہ ہوں ، میری زندگی کا سب سے زیادہ مشکل امتحان یہ 16 ماہ تھے ، میں نے اتنا بڑا امتحان 38 سالہ سیاسی کیرئیر میں نہیں دیکھا ، دھرنوں ، لانگ مارچ کی باتیں ہو رہی ہوں تو کون سرمایہ کاری کرے گا جو پاکستا ن کے ڈیفالٹ ہونے کی دعائیں کررہے تھے انکا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے آگیا ، کیا کیا سانحات ہوئے لیکن کسی نے اپنے کارکن کو نہیں کہا کہ جا کر حملہ کردو،

    شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کر دیا

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

     ہم عوام کے نمائندے ہیں، ان کی خدمت ہمارا فرض ہے

  • عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو بھی ایف آئی اے نے طلب کر لیا

    عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو بھی ایف آئی اے نے طلب کر لیا

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے نے خواجہ حارث کو طلبی کا نوٹس جاری کیا اور انہیں کل دوپہر2 بجے طلب کیا گیا ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انکوائری شروع ہوئی ہے نوٹس کے مطابق پیش نہ ہونے کی صورت میں سمجھا جائےگا آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں۔

    واضح رہے کہ خواجہ حارث سے پہلے عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کو بھی طلب کیا گیا تھا اور ان سے 8 گھنٹے تفتیش کی گئی نعیم پنجوتھا نے جج ہمایوں دلاور سےمنسوب جعلی سوشل میڈیا اسکرین شارٹ عدالت میں پیش کیے تھے اور ایف آئی اے کی انکوائری میں اسکرین شاٹ جعلی ثابت ہوئے تھے۔

    آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

    نعیم حیدر پنجھوتھا تفتیش کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز گئے تھے، آج ایف آئی اے نے انہیں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق تحقیقات کے لیے بلایا تھا نعیم حیدر پنجھوتھا تفتیش کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے پاس گئے تھے جہاں 8 گھنٹے تک ان سے تفتیش کی گئی۔

    یاد رہےکہ وکیل نعیم حیدر پنجھوتا چیئرمین پی ٹی آئی کے قانونی امور پر ترجمان بھی ہیں تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے تصدیق کی تھی کہ نعیم حیدر پنجوتھا کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے وکیل شیر افضل مروت کے مطابق نعیم پنجھوتا کے کلرک نے ان کی حراست کا بتایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ نعیم پنجھوتا کو باضابطہ گرفتار کیا گیاہےکہ نہیں، ایسے اقدامات سے وکلاء برادری متحد ہوگی۔

    عمران خان پانچ سال کیلئے نااہل قرار

  • طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی

    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی

    کابل: افغانستان میں سیکنڈری اسکولوں میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے بعد طالبان نے اب کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی : 15 اگست 2021 کوجب سے طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے، تب سے اب تک خواتین پر پابندیوں کے کئی احکامات جاری کیے جا چکے ہیں ایسے کئی معاملات ہیں مگر کئی معاملات میں تو کسی حکم نامے یا سفارش کے بغیر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیاں چار طرح کی ہیں: سیاست سے بے دخلی، عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں، تعلیم پر پابندی، اور کام کرنے کے حق پر پابندی ،یہ وہ چاربنیادی پابندیاں ہیں جو طالبان نےخواتین پر عائد کر رکھی ہیں حالانکہ اُنھوں نے اپنے گذشتہ دورِ حکومت کے مقابلے میں زیادہ نرمی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

    ہر بارفرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا،برطانوی …

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی فارسی کے مطابق طالبان نے 10 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کردی جس کے بعد کلاس 3 کے بعد لڑکیاں تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں گی چھٹی جماعت کی ایک طالبہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم سے کہا گیا ہے کہ جن لڑکیوں کا قد 10 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں سے زیادہ ہے، انہیں بھی اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    بی بی سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزنی صوبے میں طالبان حکومت کی وزارت تعلیم کےحکام نے اسکولوں اور مختصر مدت کے تربیتی پروگراموں کے سربراہوں کو مطلع کیا ہے کہ 10 سال سے زیادہ عمرکی لڑکیوں کوپڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی دیگر صوبوں میں ‘وزارت تبلیغ اور رہنمائی’ نے لڑکیوں کے اسکولوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ کسی بھی طالبہ کو تیسری جماعت سے آگے تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    خواتین میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن کےعلاج کیلئے تیار گولی کی منظوری مل گئی

    قبل ازیں طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم پرائمری اسکول میں پانچویں جماعت تک لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی تھیں جب کہ خواتین پر ملازمتوں کے دروازے بند ہیں اور انھیں پارکوں، جمز، میلوں اور پارلرز میں بھی جانے کی اجازت نہیں۔