Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • رہنماوں کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا بلکہ..افغان طالبان کا بڑا اعلان

    رہنماوں کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا بلکہ..افغان طالبان کا بڑا اعلان

    رہنماوں کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا بلکہ..افغان طالبان کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابل پر افغان طالبان کے کنٹرول کے بعد گزشتہ روز طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کی ہے

    ذبیح اللہ مجاہد نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ رابطے میں تھے تا ہم ذبیح اللہ مجاہد کی تصویر کسی کے پاس نہ تھی اور نہ ہی ویڈیو، ذبیح اللہ مجاہد گزشتہ روز پہلی بار کیمرے کے سامنے آئے ہیں، دنیا بھر کے میڈیا سے رابطہ رکھنے والے ذبیح اللہ مجاہد کی تصویر کو کل پہلی بار دنیا نے دیکھا جب صدارتی محل میں انہوں نے پریس کانفرنس کی اور اسکو پاکستانی چینلز سمیت انٹرنیشنل میڈیا نے بھی لائیو نشر کیا

    اب افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ رہنماوں کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا آہستہ آہستہ دنیا ہمارے تمام رہنماؤں کو دیکھے گی

    دوسری جانب ننگرہار سمیت افغانستان کے تمام صوبوں پر طالبان کے قبضے کے بعد ، ننگرہار کی بلدیہ نے اعلان کیا کہ سیمنٹ کی تمام دیواریں اور رکاوٹیں جو گلیوں ، سڑکوں کے قریب بنائی گئیں تھیں انکو ہٹا دیا جائے، سیکورٹی کے نام پر چند افراد نے کئی علاقوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں، افغانستان سے نمائندہ باغی ٹی وی کے مطابق ان تمام رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد سب رکاوٹیں ختم کر دی گئی ہیں ،اور تمام شاہراہیں، گلیاں عوام کے لئے کھول دی گئی ہیں

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، گزشتہ روز طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

    کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افغانی جاں بحق، ایئر پورٹ بند

    افغانستان میں بدھ مت کے مقامات کیا واقعی خطرے میں؟ طالبان کا موقف آ گیا

    پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند

    کابل، جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد 3 افراد گر گئے، 2 کی موت

    طالبان کا کابل پر کنٹرول،چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا

    وزیر خارجہ سے افغان وفد کی ملاقات، قریشی کا ڈنمارک کے ہم منصب سے بھی رابطہ

    اشرف غنی تاجکستان نہیں آئے، وزارت خارجہ تاجکستان

    افغان طالبان کے ترجمان پہلی بار میڈیا کے سامنے آ کر کریں گے اہم اعلان

    چین پاکستان اور طالبان اب ملکر بھارت پر حملہ کریں گے، بھارت کی دہائی

    افغان طالبان کے ساتھ پاکستان سے کون کونسی جماعت نے رابطہ کیا؟ اہم انکشاف

    خبردار،یہ کام کیا تو سختی سے نمٹیں گے، طالبان ترجمان، روسی سفیر کے ساتھ ملاقات طے

    ترکی افغان پناہ گزینوں کو روکے گا،طالبان کا سرکاری ملازمین کو بڑا پیغام

    اشرف غنی کو اقتدار کی منتقلی کا منصوبہ نہ بنانے پر معاف نہیں کرسکتے،سربراہ افغان مرکزی بینک

    امریکا کا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے مشروط رضا مندی کا اظہار

    واضح رہے کہ  طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اور سڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

    وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ،افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال

  • طالبان کا کنٹرول افغان سیاسی قیادت کی ناکامی،نیٹو،ترکی، سعودی عرب کا اہم اعلان

    طالبان کا کنٹرول افغان سیاسی قیادت کی ناکامی،نیٹو،ترکی، سعودی عرب کا اہم اعلان

    طالبان کا کنٹرول افغان سیاسی قیادت کی ناکامی،نیٹو،ترکی، سعودی عرب کا اہم اعلان

    امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ طالبان نے کابل سے ہماری انخلا کی کوششوں میں مداخلت نہیں کی

    میرین میجر جنرل ولیم ٹیلرکا کہنا تھا کہ حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آپریشن بحال کر دیا گیا ہے ہمارا ہدف ایئر فیلڈ کو کھلا رکھنا ہے

    کینیڈا نے شہریوں کو نکالنے کے لیے افغانستان کے لیے فوجی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے خصوصی پروازیں فرار ہونے والے افغانیوں کو لے کر کینیڈا پہنچ گئی ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی امدادی پرواز میں 26 افراد کو نکال لیا، آسٹریلیا اپنے شہریوں کو کابل سے نکالنے کے لیے 250 فوجی بھیجے گا،آسٹریلیا کا افغانستان سے 600 افراد کو نکالنے کا ہدف ہے،

    نیٹو سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اتحادی افغانستان سے انخلا کے لیے اضافی طیارے بھیجیں گے،طالبان سے مطالبہ ہے کہ لوگ جانا چاہیں تو انھیں اجازت دیں، نیٹو افواج کا کبھی بھی ہمیشہ کے لیے افغانستان میں رہنے کا ارادہ نہیں تھا جس رفتار سے طالبان نے کنٹرول حاصل کیا ہے اس نے اُنھیں حیران کر دیا ہے طالبان کا کنٹرول افغان سیاسی قیادت کی ناکامی ہے،اقتدار میں موجود لوگوں کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے،2دہائیوںمیں ہماری سرمایہ کاری اور قربانی کے باوجود تباہی تیز اور اچانک تھی

    ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکی نے طالبان کے پیغام کو مثبت انداز میں دیکھا ہے افغانستان میں یکجہتی اور امن کی حمایت کریں گے ترکی کے طالبان سمیت تمام افغان فریقین سے مذاکرات جاری ہیں کابل ایئرپورٹ محفوظ ہونے کے بعد انخلا دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی، اقتدار کی منتقلی پر امریکہ اوراتحادیوں سے بات جاری رکھیں گے

    سعودی وزارتی کونسل کونسل کا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے زیرصدارت اجلاس ہوا اور اس میں دیگر امور کے علاوہ افغانستان کی تازہ صورت حال پرغورکیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب افغانستان کی تازہ صورت حال پر نظررکھے ہوئے ہے اس کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے اور اس کو امید ہے کہ اس ملک میں بہت جلد صورت حال مستحکم ہوجائے گی

    دوسری جانب کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

    کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افغانی جاں بحق، ایئر پورٹ بند

    افغانستان میں بدھ مت کے مقامات کیا واقعی خطرے میں؟ طالبان کا موقف آ گیا

    پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند

    کابل، جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد 3 افراد گر گئے، 2 کی موت

    طالبان کا کابل پر کنٹرول،چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا

    وزیر خارجہ سے افغان وفد کی ملاقات، قریشی کا ڈنمارک کے ہم منصب سے بھی رابطہ

    اشرف غنی تاجکستان نہیں آئے، وزارت خارجہ تاجکستان

    افغان طالبان کے ترجمان پہلی بار میڈیا کے سامنے آ کر کریں گے اہم اعلان

    چین پاکستان اور طالبان اب ملکر بھارت پر حملہ کریں گے، بھارت کی دہائی

    افغان طالبان کے ساتھ پاکستان سے کون کونسی جماعت نے رابطہ کیا؟ اہم انکشاف

    خبردار،یہ کام کیا تو سختی سے نمٹیں گے، طالبان ترجمان، روسی سفیر کے ساتھ ملاقات طے

    ترکی افغان پناہ گزینوں کو روکے گا،طالبان کا سرکاری ملازمین کو بڑا پیغام

    اشرف غنی کو اقتدار کی منتقلی کا منصوبہ نہ بنانے پر معاف نہیں کرسکتے،سربراہ افغان مرکزی بینک

    امریکا کا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے مشروط رضا مندی کا اظہار

    واضح رہے کہ دو روز قبل طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

  • افغان طالبان کا پہلا دن چورکوایسی سزا دی کہ مثال بن گیا

    افغان طالبان کا پہلا دن چورکوایسی سزا دی کہ مثال بن گیا

    کابل:افغان طالبان کا پہلا دن چورکوایسی سزا دی کہ مثال بن گیا ، آتے ہی انصاف کا بول بالا ہونے لگا ، چوروں کو سزائیں ملیں‌ گی امن وامان ہوگا اورآج پھردنیا نے دیکھ بھی لیا کہ ایک شخص ایک گاڑی چوری کرتا ہے اورپکڑا چاتا ہے توپھراس کو کیا سزا ملتی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک شخص نے کسی کی گاڑی چوری کی یا کرنے کی کوشش کی ، یہ شخص پکڑ جاتا اور پھرطالبان اس کو سزا یہ دیتے ہیں کہ اس کا سرمونڈ کر دنیا کے سامن پیش کرتے ہیں‌

    https://twitter.com/Taahaa_/status/1427681960655196163

    ادھر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جس برقرفتاری سے مقبول ہوئی ہے کہ ہرکوئی خوش ہونے لگا اورپھر اس کی سزا کو بطورنمونہ دنیا بھرمیں پھیلایا جاتا ہے

  • برطانوی وزیراعظم کے بعد ڈنمارک،جرمنی اورترک سربراہ مملکت کے عمران خان کو فون:اہم گزارشات کیں‌

    برطانوی وزیراعظم کے بعد ڈنمارک،جرمنی اورترک سربراہ مملکت کے عمران خان کو فون:اہم گزارشات کیں‌

    اسلام آباد:برطانوی وزیراعظم کے بعد ڈنمارک،جرمنی اورترک سربراہ مملکت کے عمران خان کو فون:اہم گزارشات کیں‌،اطلاعاعت کے مطابق جیسے جیسے جنوبی ایشیا کا سیاسی نقشہ تبدیل ہورہا ہے اورافغانستان میں بڑی تیزی سے حالات بدل رہے ہیں ، عالمی دنیا کی امیدیں‌پاکستان سے وابستہ ہوگئی ہیں‌

    ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھرکے بڑے بڑے حکمرانوں نے وزیراعظم عمران خان کوفون کے ان سے افغآنستان کے معاملے پرمشاورت کی

    افغانستان کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان اور عالمی رہنماؤں کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان، ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فیڈرکسن، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور جرمن چانسلر اینجلا میرکل کے درمیان ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں۔

    حکومتی اعلامیےکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے ڈنمارک کی وزیراعظم نے بھی رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے تمام افغانوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ایک جامع سیاسی تصفیے پر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

    وزیراعظم نے سفارتی عملے اور بین الاقوامی اداروں کے عملے اور دیگر افراد کو افغانستان سے نکالنے میں پاکستان کے سہولت کاری کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    اعلامیے کے مطابق ڈنمارک کی وزیر اعظم نے وزیر اعظم عمران خان کا انخلا کی کوششوں میں پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم اور ترک صدر نے افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی۔

    وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا اور وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان کل دوبارہ رابطہ متوقع ہے۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کو جرمن چانسلر اینجلا میرکل کا بھی ٹیلی فون موصول ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تیزی سےبدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور خطےکے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پرزور دیا ہے۔

    اس سے قبل منگل کے روز وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سیاسی رہنماؤں کے وفد نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں تھیں۔

  • خان جی:”کوئی ساڈھا وی خیال کریا جے”برطانوی وزیراعظم کا عمران خان کوفون

    خان جی:”کوئی ساڈھا وی خیال کریا جے”برطانوی وزیراعظم کا عمران خان کوفون

    اسلام آباد: خان صاحب:”کوئی ساڈھا وی خیال کریا جے”برطانوی وزیراعظم کا عمران خان کوفون ،اطلاعات کے مطابق وہ وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوبرطانوی ہم منصب بورس جانسن نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کےدرمیان افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے پاکستان کیلئےپرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پرزور دیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام افغانوں کےتحفظ کو یقینی بنانا ہوگا،ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نےجامع سیاسی تصفیےکی اہمیت پرزوردیا۔

    برطانوی وزیراعظم نےافغانستان سےسفارتی عملےکےانخلا میں پاکستان کی مدد کو سراہا، دونوں وزرائےاعظم نے افغانستان کی صورتحال پررابطےمیں رہنےپراتفاق کیا۔

    ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب سےپاکستان کو ریڈلسٹ سےنکالنےکا مطالبہ بھی کیا۔

    اس سے قبل آج وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے دوبارہ رابطہ کر کے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم عمران خان جرمن چانسلر سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کریں گے۔

  • غیرملکیوں کی حفاظت،ہمسائیہ ممالک کےساتھ اچھے روابط۔ اورعدل وانصاف پرمبنی نظام ہوگا:افغان طالبان

    غیرملکیوں کی حفاظت،ہمسائیہ ممالک کےساتھ اچھے روابط۔ اورعدل وانصاف پرمبنی نظام ہوگا:افغان طالبان

    کابل:افغانستان میں تمام سفارت خانوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری،ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے روابط رکھیں گے:اطلاعات کے مطابق افغآنستان پرقبضے کے بعد آج افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد دنیا بھرکے لیے پہلا ، بنیادی اورپالیسی ساز بیان جاری کررہے ہیں ،

    کابل سے افغآن طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کی ضمانت دی جاتی ہے اور شریعت کے مطابق خواتین کو تمام حقوق دیے جائیں گے۔

    کابل میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، جہاں سفارت خانے ہیں اور ہم ضمانت دیتے ہیں کہ وہاں مکمل سیکیورٹی دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ تمام سفارت خانوں اور اداروں کو مکمل یقین دہانی کرواتا ہوں کہ آپ کے عہدیداروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ذبیح اللہ مجہاد نے دنیا بھرکوپالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتقال اقتدار کا عمل مکمل ہوگیا ہے، بدقسمتی سے گزشتہ حکومت نے امارات اسلامی کو بدنام کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر ہمارے نام پر ڈکیتوں او کا کہنا تھا ر چوروں کو بھیجا جس کی وجہ سے طالبان کے جنگجووں کو کابل میں داخل ہونے کا حکم دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمسائیوں اور خطے سمیت دیگر عالمی برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری سرزمین ان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ہم اپنے مذہب اور روایات پر عمل کریں گے۔

    ترجمان طالبان نے کہا کہ ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہمارا حق ہے کہ ہم اپنے مذہب اور اپنی روایات پر عمل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق تعلقات استوار کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین کو شریعت کے مطابق تمام حقوق دیے جائیں گے اور اسلام کی حدود اور ہماری روایات کے مطابق حقوق کی ضمانت دیتے ہیں۔

  • پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے:آرمی چیف

    پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے:آرمی چیف

    راولپنڈی :پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے:آرمی چیف ،اطلاعات کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جی ایچ کیومیں آٹھ رکنی افغان وفد نے اہم ملاقات کی ،اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان وفد کویقین دلایا کہ پاکستان افغانستان میں امن ، خوشحالی اور ترقی کا خواہاں ہے ،

    افغانستان کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں‌ میں صلاح الدین ربانی ، محمد یونس قانونی ، استاد محمد کریم خلیلی ، احمد ضیاء مسعود ، استاد محمد محقق ، احمد ولی مسعود ، عبداللطیف پدرام اور خالد نورشامل تھے

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے اور ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے تاکہ افغانستان کو ایک جامع حل کے حصول میں مدد ملے جو علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے۔

    اس موقع پر افغان وفد سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

    افغان وفد نے افغانستان میں‌ امن ، استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پاک فوج کی قربانیوں ، انتھک کوششوں اور خدمات کو تسلیم کیا اور سراہا۔ وفد نے افغانستان میں خوشحالی ، امن وامان اورترقی کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • افغان مسئلے پر ریاست کو  اپنی پالیسی واضح کرنی چاہئے،بلاول زرداری

    افغان مسئلے پر ریاست کو اپنی پالیسی واضح کرنی چاہئے،بلاول زرداری

    افغان مسئلے پر ریاست کو اپنی پالیسی واضح کرنی چاہئے،بلاول زرداری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان میں افغان عوام مشکل دور سے گزررہے ہیں

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم افغان عوام کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ،افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہیں،افغانستان میں صورتحال پر حکومت پالیسی واضح کرے،افغانستان میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانا چاہیے،افغانستان میں جاری صورتحال سے پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہوں گے پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوناچاہیے،ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں نے پاکستانی عوام کونشانہ بنایا، افغانستان میں اہل تشیع کو آزادی سے عزاداری کا موقع دیاجائے،داسو ، کوئٹہ اور کراچی میں حال ہی میں دہشتگرد حملے ہوئے، سی پیک منصوبوں کو سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے،حکومت کو دہشتگردوں کو خوش کرنے کی روش ترک کرنا ہوگا،سی پیک کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیاجائے

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ریاست پاکستان کوفاٹا اور بلوچستان کے نوجوانوں کو انگیج کرنا چاہیے ریاست پاکستان کو آئینی اور قانونی وعدے پورے کرنے پڑینگے،افغانستان میں جاری صورتحال پر پارلیمان کو اعتماد میں لیاجائے،اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دینگے افغان بھائیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ریاست کو قوم پرستوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا ہمیں اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا ہوگی،ہمیں افغان پناہ گزینوں کے معاملے کو دیکھنا پڑے گا،پاکستان کے ایک انچ کو بھی دہشت گردوں کے حوالے نہیں کرنے دیں گے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں تاکہ یہ عناصر پنپنے نہ پائیں،ہم حالات کو دیکھ کر پالیسی بنائیں گے،وزیراعظم نے ہرمعاملے پر اپناموقف اپنایا ہے اورپھر اس پر یوٹرن لیتے ہیں،

  • بیرسٹرسلطان محمود آزادکشمیرکے صدرمنتخب ہوگئے

    بیرسٹرسلطان محمود آزادکشمیرکے صدرمنتخب ہوگئے

    بریکنگ :- پی ٹی آئی کےبیرسٹر سلطان آزادکشمیر کےصدرمنتخببریکنگ :- مظفرآباد: بیرسٹر سلطان نے 34 ووٹ حاصل کیےبریکنگ :- متحدہ اپوزیشن کےامیدوارمیاں عبدالوحید کو 16 ووٹ ملے

    مظفر آباد:بیرسٹرسلطان محمود آزادکشمیرکے صدرمنتخب ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود 34 ووٹ لے کر صدرمنتخب ہوگئے ہیں ،

    آج آزاد کشمیر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں متحدہ اپوزیشن میاں عبدالوحید 16 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوچکی ہے۔ پی ٹی آئی سے بیرسٹر سلطان اور میاں عبدالوحید متحدہ اپوزیشن کے صدارتی امیدوارتھے ۔ صدر مسعود خان 24 اگست کو اپنی پانچ سالہ صدارتی مدت پوری کریں گے۔

    مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان آج اگلے پانچ سال کے لئے صدر منتخب کریں گے۔ پارٹی پوزیشن کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود کے آسانی سے صدر منتخب ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار کو مسلم کانفرنس کے سردار عتیق اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے حسن ابراہیم کی بھی حمایت حاصل ہے۔

    قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 32، پاکستان پیلپزپارٹی کے 11، مسلم لیگ نوازکے 7، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کا ایک ایک ووٹ ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود ایل اے 3 میرپور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ صدر منتخب ہونے کے بعد وہ اسمبلی سیٹ چھوڑ دیں گے۔

    یاد رہے بیرسٹر سلطان 2015 سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر ہیں۔ بیرسٹر سلطان 1985 سے نویں بار رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

  • ‏امریکا کا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے مشروط رضا مندی کا اظہار

    ‏امریکا کا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے مشروط رضا مندی کا اظہار

    ‏امریکا نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے مشروط رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے

    ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان دہشتگردوں سے دوری اختیار کریں تو انہیں تسلیم کر سکتے ہیں،‏طالبان کو خواتین کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا،نئی افغان حکومت سے روابط طالبان کے اقدامات پر منحصر ہے،

    امریکی دفتر خارجہ کے مطابق اگر وہ بنیادی حقوق کا احترام نہیں کرتے ہیں اور دہشت گردوں کو پناہ دینا بند نہیں کرتے ہیں تو کابل میں طالبان کی زیرقیادت حکومت کو بین الاقوامی امداد نہیں ملے گی پابندیاں نہیں ہٹائی جائیں گی اور وہ سفر نہیں کرسکیں گے

    خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا جس کے جواب میں انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت عالمی برادری پر یہ لازم ہے کہ وہ معاشی، سفارتی، سیاسی، ہر وہ آلہ استعمال کرے جو ہمارے پاس ہے اور یقینی بنائیں کہ وہ حقوق برقرار رکھیں امریکا نے افغانستان میں اپنے اہداف کو پورا کیا ہے، اسامہ بن لادن کا خاتمہ کیا اور القاعدہ کا خطرہ کم کیا اور اب وقت آگیا ہے کہ وہاں سے نکل جایا جائے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکا نے جدید ترین فوجی سازوسامان 3 لاکھ مضبوط افواج اور ایک فضائی قوت پر اربوں ڈالر خرچ کیے جو کہ طالبان کے پاس نہیں تھے اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے دیکھا ہے کہ دفاع کرنے میں ناکام رہے

    قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ اینٹونی جے بلنکن نے ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماوں نے افغانستان میں تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیرخارجہ نے مختصر مدت کے اندر صورتحال میں اہم تبدیلی اور تشدد سے بچاو سے متعلق پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے آگے بڑھنے کے بہترین راستے کے طورپر اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیہ کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے زور دیا کہ پاکستان امریکہ اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن واستحکام کے قیام کی کوششوں کے لئے کاربند رہے گا۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے افغانستان کی معاشی معاونت جاری رکھنے پر زوردیتے ہوئے اسے کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ وزیر خارجہ نے سفارت خانوں کے عملے اور اہلکاروں، عالمی تنظیموں، ذرائع ابلاغ سمیت دیگر افراد کے انخلاءمیں سہولت فراہم کرنے کی پاکستان کی کوششوں سے بھی سیکریٹری بلنکن کو آگاہ کیا۔

    پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد، طویل المدتی اور پائیدار تعلقات استوار کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جس کی بنیاد امن، گہرے معاشی تعاون اور خطے کو رابطوں سے جوڑنے پر ہے۔ وزیر خارجہ اور سیکریٹری آف سٹیٹ نے مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لئے قریبی رابطے استوار رکھنے پر اتفاق کیا۔