Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • امت مسلمہ اللہ کی طرف لوٹ آئے ،  ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، خطبہ حج

    امت مسلمہ اللہ کی طرف لوٹ آئے ، ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، خطبہ حج

    امت مسلمہ اللہ کی طرف لوٹ آئے ، ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، خطبہ حج

    باغی ٹی وی : میدان عرافات میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ بندربن عبد العزیز نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے،امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے،اللہ کی رحمت سے وہی مایوس ہوتا ہے جو گمراہ ہو چکا ہو،

    اللہ نے فرمایا اللہ کےساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراوَ ہے .اللہ نے فرمایااللہ کے سوا کسی کو نہ پکارو،اللہ نے فرمایا اپنے رب کی ایسے عباد ت کرو جیسے اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے ،اللہ نے فرمایا اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرو،اللہ نے قرآن میں فرمایا اس نے انسان کو بہترین انداز میں پیدا کیا،

    امام صاحب نے فرمایاکہ اللہ نے فرمایا اس کےساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراوَ،اللہ نے فرمایااس کے سوا کسی کو نہ پکارو،اللہ نے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا.اللہ کا حکم ہے کہ والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کرو،اللہ نے فرمایااپنے نفس کا تزکیہ کرو اور تقویٰ اختیا رکرو،

    شیخ نے کہا کہ رسول ﷺنےفرمایا، جنت میں اللہ کے رحم و فضل کے بغیر کوئی داخل نہیں ہو گا، اگر اللہ کا فضل نہ ہوتا تو سب شیطان کی ہی اتباع کرتے، رسول ﷺنے فرمایا اپنے ملازمین کے ساتھ احسان کا معاملہ اختیار کرو،قرآن میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو،

    مکہ مکرمہ:غلاف کعبہ”کسوہ” تبدیل کردیا گیا

    عمرہ زائرین کو 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دی جائے گی سعودی نائب وزیر حج

    مناسکِ حج کی ادائیگی ، عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچنے لگے

    شیخ بندر نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ زمین پر فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا،اللہ کسی بندے کی محنت ضائع نہیں کرتا رمضان المبارک کےروزےمسلمانوں پرفرض کیےگئےہیں،اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ شیطان تمہیں گمرا ہ کرنے کی کوشش کرے گا .اللہ نے فرمایااس کے سوا کسی کو نہ پکارو،اللہ نے اپنے اوپر رحم کو لازم کیا.اللہ نے اپنے اوپر رحم کو لازم کیا،

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب سے رابطہ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب سے رابطہ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب سے رابطہ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

    دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے افغان ہم منصب کو 16 جولائی 2021 کو ہونیوالے واقعہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ملزمان کی جلد گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارتِ خارجہ مروجہ سفارتی روایات سے بخوبی آگاہ ہے، پاکستان میں قائم، افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے،ہمیں توقع ہے کہ افغان حکومت، پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی سنجیدہ کاوشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے، افغان سفیر اور سینئر سفارتکاروں کو پاکستان سے واپس بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی،

    افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے اس واقعہ کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا افغان وزیر خارجہ نے افغان سفارت خانے اور قونصلیٹ کی سیکورٹی بڑھانے کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اس کے استحکام کیلئے پر عزم ہے

    دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا

    اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دی

    افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

    طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

    بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا

    طالبان پاک افغان سرحد کے قریب،باب دوستی پر سفید پرچم لہرا دیا

    پاکستان نے افغان نائب صدر کے الزامات مسترد کر دیئے

    مسئلہ کشمیر کے حل سے پورے خطے میں رابطے کھل جائیں گے،پاکستان پر الزامات سے دکھ ہوتا ہے.وزیراعظم

  • بھارت کا پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کرنے کا اعتراف،پاکستان کا ردعمل بھی آ گیا

    بھارت کا پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کرنے کا اعتراف،پاکستان کا ردعمل بھی آ گیا

    بھارتی وزیرخارجہ کا پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کرنے کا اعتراف ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی بیان نے اس کی اصلیت عیاں کردی ہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منفی کردار سے متعلق پاکستان کے موقف کو درست ثابت کیا بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کرکے اس کے کردار کو گھٹارہا ہے، بھارتی بیان اہم تکنیکی فارم کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کو ثابت کرتا ہے ،ایکشن پلان پر عمل کے دوران پاکستان تعمیری انداز میں ایف اے ٹی ایف سے رابطے میں ہے، پاکستان کی پیشرفت پر بھارت بھونڈے ذرائع سے شک ظاہر کرنے کا ہرممکن طریقہ اختیار کرتا ہے، ماضی میں پاکستان باربار بھارت کے نقلی کردار کو عالمی برادری کے سامنے لاتا رہا ہے،بھارت کے حالیہ اعتراف کو بھی ایف اے ٹی ایف کے نوٹس میں لایا جائے گا، پاکستان مناسب ایکشن کے لیے صدر ایف اے ٹی ایف س ےرابطے پر غور کررہا ہے،ہم ایف اے ٹی ایف پر زور دیتے ہیں کہ اس معاملے کو دیکھے،پاکستان کی اینٹی منی لانڈرنگ اور سی ایف ٹی سے متعلق پیشرفت ایف اے ٹی ایف نے تسلیم کیا دھوکہ بازی سے پاکستان پر دباو َڈالنے کی بھارتی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے،

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا۔ ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا تھا۔

    کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

    ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    ایف اے ٹی ایف اجلاس ،سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا؟

    سعودی عرب نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کوووٹ دیا یا نہیں؟ طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی

    خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کی حیثیت گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، چار ماہ بعد پاکستان کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ فیٹف کے صدر نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بدستور نگرانی میں رہے گا. پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلیں ہیں .

  • افغان سفارتکاروں کوواپس بلانے کا فیصلہ بدقسمتی اورافسوسناک ہے: دفترخارجہ

    افغان سفارتکاروں کوواپس بلانے کا فیصلہ بدقسمتی اورافسوسناک ہے: دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر اور تمام سفارتی عملے کو واپس بلانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدقسمتی اور افسوسناک قرار دیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور حملے کے معاملے کا وزیراعظم نے خود نوٹس لیا اور ان ہی کی ہدایت پر اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحیقات کی پیروی کی جا رہی ہے۔ افغان سفیر، ان کے اہل خانہ اور پاکستان میں افغانستان کے قونصل خانے کے عملہ کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سکریٹری خارجہ نے آج افغانستان کے سفیر سے ملاقات کرکے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات پر روشنی ڈالی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت افغانستان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔

  • خوشخبری سنا رہا ہوں :ان شااللہ مقبوضہ کشمیرآزاد ہونے والا ہے:وزیراعظم عمران خان

    خوشخبری سنا رہا ہوں :ان شااللہ مقبوضہ کشمیرآزاد ہونے والا ہے:وزیراعظم عمران خان

    بھمبھر:خوشخبری سنا رہا ہوں :ان شااللہ مقبوضہ کشمیرآزاد ہونے والا ہے: وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو تاکید کی کہ کرونا ابھی ختم نہیں ہوا، وہ ماسک پابندی سے پہنیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد دیکھیں گے۔

    آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ بھمبھر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’آپ سب اتنے قریب قریب کھڑے ہیں، مجھے آپ لوگوں کی فکر ہے، ماسک پہن کر ہی آپ اس بیماری سے بچ سکتے ہیں، سب کو تاکید کرتا ہوں ماسک پہنیں کیونکہ کرونا ابھی ختم نہیں ہوا‘۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو کرونا سے اب تک محفوظ رکھا ہوا ہے، پڑوسی ملک میں کروناکی وجہ سے لاکھوں لوگ مرے جبکہ معیشت کا بھٹا بھی بیٹھ گیا، جس کی وجہ سے کروڑوں لوگ غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ’اللہ نے ہمیں بچایا ہے کم از کم آپ ایک ماسک پہن کر احتیاط کریں، مجھے ڈر ہے کہ کہیں یہ نہ پتہ چلے کہ بھمبر جلسے کے بعد کئی لوگ بیمار ہوگئے‘۔

    وزیراعظم نے عوام کو آگاہ کیا کہ ’ آپ کو معلوم ہے میرے زندگی دھوپ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے گزری، یہاں اسٹیج پر بیٹھ کر بھی میری قمیض پسینے سے بھیگ چکی ہے، آپ قریب قریب کھڑے ہیں، آپ کے جذبے اور جنون کو داد دیتاہوں، میں آپ کے مستقبل کا سوچتا ہوں اور خواہش ہے کہ ہمارا ملک اور قوم عظیم بن جائے تاکہ کوئی بھی شہری پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ جائے تو اُسے عزت ملے‘۔

    ’ہمارےنبیﷺکےدور میں دو سپر پاور تھیں، نبیﷺمدینہ پہنچےتو 13سال بعد ایک اور 14سال بعد دوسری سپرپاور نے گھٹنے ٹیکے، اللہ قرآن میں کہتاہے کہ میرے نبیﷺ کی زندگی سے سیکھو اور نبی ﷺ کی سیرت پر چلو کیونکہ اُسی میں آپ کی بہتری ہے‘۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ’ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنے والے تو وہ عظیم قوم بن جاتے ہیں، کوئی بھیک ،قرضے مانگنے والوں کی عزت نہیں کرتا، انسانوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے والےکی کوئی عزت نہیں کرتا، سچےآدمی اور انصاف کرنے والےکی دنیا عزت کرتی ہے‘۔

    عمران خان نے آزادکشمیر کے لوگوں کو تاکید کی کہ وہ ووٹ ڈالنے سے پہلے اتنا سوچیں کہ اُن کا لیڈر سچا ہے یا نہیں، کیونکہ ماضی کے حکمران نے ایسی اداکاری کی، جس کو دیکھ کر کابینہ کی خواتین اراکین بھی رونے لگیں تھیں، یہاں سے بیمار جانے والا نواز شریف وہاں جاکر دوسرا نکلا، وہ اداکاری کر کے ملک سے فرار ہوئے‘۔

    وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم سیاسی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’عدالتیں آزادہیں تو یہ سب کیوں ملک سے بھاگے ہوئے ہیں،تحریک انصاف کبھی عدالتوں یا فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوتی، نوازشریف کامنشی ہماری حکومت آنےسے پہلے ہی بھاگ گیا تھا، انہیں کس چیز کا خوف ہے جو یہ وطن واپس نہیں آرہے‘۔

    آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے ایسی اداکاری کی کہ ہماری کابینہ کی خواتین نے رونا شروع کردیا لیکن نواز شریف کو جیسے ہی لندن کی ہوا لگی وہ ٹھیک ہو گئے۔ آج ناصرف نواز شریف بلکہ ان کے بچے بھی ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا منشی ہماری حکومت آنے سے پہلے فرار ہو گیا تھا۔ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں تو ان کو کس چیز کا خوف ہے۔

    اگر لیڈر ایماندار ہو تو وہ کسی کو بھی پیسے نہیں بنانے دے گا۔ ہم طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس ملک میں کرپٹ حکمران ہوں وہاں ہمیشہ غربت ہوتی ہے۔ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں۔ وہ قومیں تباہ ہوئیں جہاں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ’ہم ظلم اورپرانے نظام کےخلاف جہادکر رہےہیں، عوام کی طاقت سے مافیا کو شکست دوں گا اور نیاپاکستان بناکر دکھاؤں گا، کپتان کو مقابلہ کرنا آتا ہے، آنے والے دنوں میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد دیکھیں گے‘۔

  • ‏’چینی زخمیوں کو مکمل علاج و معالجےکی سہولتیں فراہم کی جائیں گی‘‏:شاہ محمود قریشی

    ‏’چینی زخمیوں کو مکمل علاج و معالجےکی سہولتیں فراہم کی جائیں گی‘‏:شاہ محمود قریشی

    راولپنڈی : ‏’چینی زخمیوں کو مکمل علاج و معالجےکی سہولتیں فراہم کی جائیں گی‘‏،اطلاعات کے مطابق آج ابھی تھوڑی دیر پہلے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر کے ساتھ سی ایم ایچ راولپنڈی میں چینی زخمیوں کی عیادت کی اور اس موقع پر کہا ہے کہ داسو حادثے کے چینی زخمیوں کومکمل علاج ‏ومعالجےکی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور چینی سفیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی ‏کادورہ کیا جہاں انہوں نے داسوحادثےکےچینی زخمیوں کی عیادت کی۔

    وزیرخارجہ نےزخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی زخمیوں ‏کومکمل علاج ومعالجےکی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین اورپاکستان ہرچیلنج کاسامناکرتےہوئےتعاون جاری رکھیں ‏گے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈنٹ میجرجنرل محزعلیم نےزخمیوں کے علاج و معالجے کے ‏بارےمیں بتایا۔

  • روس نے امریکا کواڈّّے دینے کی پیشکش کرکے دنیا کوحیران کردیا

    روس نے امریکا کواڈّّے دینے کی پیشکش کرکے دنیا کوحیران کردیا

    ماسکو:روس نے امریکا کواڈّّے دینے کی پیشکش کرکے دنیا کوحیران کردیا،اطلاعات کے مطابق افغانستان پر نگاہ رکھنے کیلئے روس کی امریکا کو فوجی اڈے دینے کی پیشکش کی خبروں نے ایک بارپھردنیا کوششدر کردیا ہے

    روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جون میں افغانستان پر نگاہ رکھنےکے لیےتاجکستان اور کرغزستان میں اپنےاڈے دینےکی پیشکش کی ہے۔

    روسی اخبار کے مطابق امریکاکی جانب سے فی الحال روسی پیشکش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا۔رپورٹ کے مطا بق روس کی جا نب سے امریکا کو اڈے دینے کی پیشکش جینیوا میں ملاقات کے دوران دی گئی۔

    یاد رہےکہ امریکہ نے پاکستان سے فوجی اڈے مانگے تھے اوریہ جواز پیش کیا تھا کہ وہ افغانسستان پرنظررکھنا چاہتا ہے ، لیکن پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دلیرانہ فیصلہ کرکے امریکہ کواڈے دینے سے انکار کردیا تھا

  • افغان طالبان نے بڑے بڑے شہروں کوپٹرول کی سپلائی بند کرکے گھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیا

    افغان طالبان نے بڑے بڑے شہروں کوپٹرول کی سپلائی بند کرکے گھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیا

    افغان طالبان نے بڑے بڑے شہروں کوپٹرول کی سپلائی بند کردی،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں اس وقت صورت حال ڈرامائی طور پرتبدیل ہونے لگی ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ افغان طالبان اب کابل کی طرف بڑھ رہے ہیں‌جس کی وجہ سے کابل میں لوگوں پربہت زیادہ خوف ہے

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ افغان طالبان نے کابل کوجانے والی سڑک پرقبضہ کرکے پٹرول کی سپلائی بند کردی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صرف کابل کی ہی نہیں بلکہ دیگربڑے شہروں کو بھی پٹرول کی سپلائی بند کرکے طالبان نے کابل انتظامیہ کو ملنے والی ساری کمک معطل کردی ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق طالبان نے بڑے بڑے ٹینکروں پرقبضہ کرنے کے بعد ان ٹینکروں کا پٹرول ضائع کردیا ہے اورکابل انتظامیہ کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ یا تھا ہتھیار ڈال دیں یا پھرجنگ کےلیے تیار ہوجائیں

    یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان نے اب تک ملک کے 34 صوبوں میں سے 20 صوبوں کے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا ہے۔

     

    طالبان کے قبضے میں آنے والے اکثر علاقوں کی سٹریٹیجک اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ یہ ان اہم شہراہوں پر واقع ہیں جو کابل کو ملک کے شمالی، جنوبی اور مغربی علاقوں سے جوڑتی ہیں۔

    طالبان کی جانب سے یکم مئی کو غیر ملکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے متعدد اضلاع کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

    اکثر شہر جن کا طالبان نے محاصرہ کیا ہے وہ ملک کے شمال میں واقع ہیں جہاں افغانستان کی سرحدیں اپنے وسط ایشیائی ہمسایوں کے ساتھ ملتی ہیں۔

  • ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور  کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا، وزیراعظم

    ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا، وزیراعظم

    باغ :ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا، وزیراعظم نے باغ میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے ہے کہ میں کشمیریوں‌کا سفیر ہوں اورکشمیریوں کے حقوق کے لیے دنیا بھر میں آوازاٹھاتا رہوں گا ،

    وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں دہشت گرد تنظیمں‌ پروان چڑھ رہی ہیں اوروہ نہ صرف خطے کے دوسرے ممالک کے لیے ایک خطرہ بلکہ آر ایس ایس کے نظریے سے سب سے زیادہ خطرہ بھار ت کو خود ہے،

    باغ میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی ملک کسی کے آگے ہاتھ پھیلا کر ترقی نہیں کر سکتا، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے عزیزو جہاں قانون کی حکمرانی ہے وہاں ترقی ہوتی ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت ہم پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک تب تک خوشحال نہیں ہوسکتا جب تک طاقت کی حکمرانی نہ ہو، جس ملک میں ناانصافی ہو، وہاں غربت ہوتی ہے،

    وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشرےمیں کوئی جھوٹےٹیسٹ دکھاکربرطانیہ نہیں جاتا،کبھی ایسانہیں ہوتاجھوٹ بول کرکوئی ملزم برطانیہ چلاجائے،

    وزیراعظم نے کشمیریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماراانصاف کانظام طاقتورکونہیں پکڑسکتا،وزیراعظم نے کہا کہ جیلوں میں صرف غریب لوگ ہیں،

    طاقتورکوقانون کےنیچےلانےکی کوشش کررہےہیں،کسی خوشحال ملک میں این آراومانگنےکی ہمت نہیں ہوتی،وزیراعظم نے کہا کہ یہ چاہتےہیں ان کےگناہ معاف کردیئےجائیں ،بڑےبڑےڈاکوصرف این آراومانگ رہےہیں

    وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ سنیں میرے کشمیری بھائیواگر میرا پیسہ بھی باہر ہوتا تو امریکا کو کبھی ایبسلیوٹلی ناٹ نہیں کہتا

  • بھارت پوری طرح فرسٹریشن کا شکار،شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کوتیارہیں، ترجمان پاک فوج

    بھارت پوری طرح فرسٹریشن کا شکار،شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کوتیارہیں، ترجمان پاک فوج

    بھارت پوری طرح فرسٹریشن کا شکار،شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کوتیارہیں، ترجمان پاک فوج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے منصوبے بنائے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ سے متعلق لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں،کوئی بھی ملک اپنے ملک میں کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے، اسی طرح افغانستان کو بھی اپنے ملک میں کارروائی کرنےکا حق حاصل ہے،جنگ کےد وران کچھ افغان فورسز کے لوگ بھاگ کر ہماری طر ف آگئے تھے،ہم نے افغان فورسز کے لوگوں کی مدد کی انہیں کھانا دیا اور گفٹ بھی دیئے،اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کوتیار ہیں،پاکستان نے افغانستان میں کسی قسم کی کارروائی نہیں کی ہم اپنی زمین کسی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے افغانستان میں موجود پاکستان مخالف دھڑوں کو مضبوط کیا،انٹیلی جنس ایجنسیاں ہمیشہ آپریٹ کرتی ہیں افغانستان میں بھارت کاعمل دخل اور اثرو رسوخ بہت زیادہ ہے،اس وقت بھارت پوری طرح فرسٹریشن کا شکا رہے،پاکستان دوسرے ممالک کی سرحدوں کا احترام کرتا ہے اور دوسروں کو بھی کرنا ہے ،پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے عناصر افغانستان سے آپریٹ کرتے ہیں بھارت نے اسی نکتہ نظر سے افغانستان میں بھی بھاری سرمایہ کاری کی،موجودہ حالات میں اس وقت سب سے بڑا اسپائلر بھار ت ہے،

    غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

    مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    ہمارے جوان دہشتگردوں کو ختم کیے بغیر دم نہیں لیں گے ،ترجمان پاک فوج کا پیغام