Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • گوادر شہر میں زوردار دھماکے :2 بچے جاں بحق،چینی انجینیئربھی زخمی

    گوادر شہر میں زوردار دھماکے :2 بچے جاں بحق،چینی انجینیئربھی زخمی

    کوئٹہ:گوادر شہر میں زوردار دھماکے :2 بچے ہلاک ،اطلاعات کے مطابق گوادرشہر میں ابھی تھوڑی دیرپہلے زورداردھماکے میں 2 بچوں کے جانبحق ہونے اوردیگرکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

    گوادرسے ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ بلوچ وارڈ گوادر ایکسپریس وے کے قریب ہوا ہے، اس دھماکے کی آوازیں دوردورتک سنائی دیں ، یہ بھی سننے میں آرہاہےکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

    ادھر اس دھماکے کے نتیجے میں غیرمصدقہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 2 افراد ہلاک ہوئے اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان میں سے اکثرغیرملکی ہوسکتےہیں ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ یہ ہلاک ہونے والے چینی شہری بھی ہوسکتے ہیں

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے اس علاقے کواپنی تحویل میں لے لیا اورواقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں

    ابتدائی معلومات کے مطابق ایکسپریس وے جانے والی گاڑی کے قریب یہ خودکش دھماکہ ہوا ہے ، ایکپریس وے بلوچ وارڈ کے مقام پر دھماکے کے نیتجے میں دو بچے شہید ہوگئے

    دھماکے سے دو بچے اور ایک شخص زخمی بھی ہوگیا ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ دھماکے سے ایکسپریس وے پر موجود ایک چینی انجئیر بھی معمولی زخمی ہوا۔

  • آرمی چیف کاپاکستان ملٹری اکیڈمی کادورہ:پاک فوج کے شاہینوں سے خطاب:خطے اورعالمی حالات سے آگاہ کیا

    آرمی چیف کاپاکستان ملٹری اکیڈمی کادورہ:پاک فوج کے شاہینوں سے خطاب:خطے اورعالمی حالات سے آگاہ کیا

    راولپنڈی :آرمی چیف کاپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کادورہ:پاک فوج کے شاہینوں سے خطاب ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ہے

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی اسی پی آر کے مطابق آرمی چیف 4thپاکستان بٹالین کو بٹالین پرچم عطا کرنے کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

    اس موقع پر وطن عزیز کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ آج کا دِن پاکستان ملٹری اکیڈمی جیسے عظیم ادارے کی تعمیر و ترقی اور ارتقاء میں ایک اہم سنگِ میل ہے

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں نوجوان افسران سے خطاب کرتے ہوئے ارمی چیف نے کہا کہ فورتھ پاکستان بٹالین نے5سال قبل قیام سے اب تک شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

    آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا شمار دُنیا کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کا وطن کیلئے اپنے آپ کو وقف کرنے کا عہد، پاکستان دُشمنوں کے دِلوں میں خوف کی علامت ہے۔

    آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام تر مشکلات کے باجود آج کا پاکستان اقوامِ عالم میں مضبوط اور ترقی کرتا ہوا پاکستان ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ اگست کا مہینہ ہمیں آزادی کیلئے اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ یاد رکھیں کہ ہمارے محنتی جوان ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں۔زندگی کے تمام چیلنجز میں ایمان، اتحاد اور نظم کے راہنما اُصول آپ کیلئے مشعل راہ ہیں۔دُنیا کی کوئی طاقت ایک متحد قوم کو کسی قسم کی گزند نہیں پہنچا سکتی

    آرمی چیف نے کہاکہ آزادی کے بعد تما م تر معاشی اور دیگر مشکلات کے باوجود پاکستان نے نہ صرف اُن کا مقابلہ کیا بلکہ ہر چیلنج کے بعد ہم مزید مضبوط بن کر اُبھرے۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ ہم نے دہشت گردی پر قابو پا کر وطن کی سرحدوں کا بھرپور دِفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں کووڈ اور لوکسٹ کے خلاف محدود وسائل اور انفراسٹرکچر نہ ہونے کے باوجود پاکستان نے بحیثیت قوم جس نظم و ضبط، یگانگت اور بہترین حکمت عملی کا مظاہر ہ کیا، دُنیا اُس کی معترف ہے۔

    آرمی چیف نے کاکول اکیڈمی کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایتی جنگ ہو یا دہشت گردی کے خلاف رسپانس، ایمرجنسی صورتحال ہو یا قدرتی آفات، افواجِ پاکستان ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اُتریں۔

    آرمی چیف نے پاکسان کے اصولی موقف کی پھروضاحت کی اورکہا کہ پاکستان قومی اور علاقائی امن اور ترقی کا خواہاں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششیں، ایک ایسے خطے کے قیام کیلئے ہیں، جو پُرامن، خوشحال اور معاشی شراکت دار ہو۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے مسلسل عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ وہ افغانستان کے پُرامن حل کیلئے کردار ادا کرے۔

    آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں بدامنی کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔اپنی معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان نے4دہائیوں سے30لاکھ سے زیادہ افغانیوں کو پناہ دی۔ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ یہ سازشیں کرنے والے وہی ہیں جو علاقائی امن میں رکاوٹ ہیں۔ہم افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان میں امن خطے اور بالخصوص افغانستان کے لوگوں کیلئے اشد ضروری ہے۔ان کا کہنا تھ اکہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ طالبان خواتین اور انسانی حقوق کے عالمی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

    آرمی چیف اس موقع مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں سے عہد کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے اس مہینے میں ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے۔آرمی چیف نے بھارت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بدترین ریاستی دہشت گردی اور استحصال کا شکار ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ہم ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

    آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ کشمیر کے پُرامن منصفانہ حل تک علاقائی امن ایک سراب ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ برصغیر کے لوگوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ آزادی کی تحریک کے قائدین کا مقصد ایک محفوظ، آزاد، پُرامن اور خوشحال خطے کا قیام تھا۔

    آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا خطہ جہاں نئے آزاد ہونے والے ممالک امن سے رہ سکیں۔ایک آزاد اور پُرامن خطے کا تصور ہمارے ہمسائے میں انتہا پسندی اور گروہی تقسیم کی سوچ کے ہاتھوں میں یرغمال ہے۔مستقبل میں آپ کو کئی چیلنجز کا سامنا رہے گا۔

    آرمی چیف نے کاکول اکیڈمی کے افسران کو پاکستان دشمنوں کے عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دُشمن قوتیں ہائبرڈ وار کے ذریعے ہمارے معاشرے اور ریاست کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جنگ کی نوعیت مسلسل بدل رہی ہے ، پاکستان آرمی ان تمام چیلنجز سے آگاہ ہے اور نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے۔

    آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ ٹیکنالوجی اور مخصوص صلاحیتوں پر توجہ دے کر وطن کے دِفاع کو یقینی بنائیں گے۔

  • افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

    افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

    ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ انتخابات کرانے کا وقت نہیں،نئے آئین کی تیاری اور منظوری کے لیے طویل وقت درکار ہے،جلد ایسی حکومت تشکیل دی جائے گی جس میں سب شامل ہوں گے،حکومت میں اہل اور قابل لوگوں کو شامل کیا جائے گا، افغانستان میں کوئی آئین نہیں، آئین کی تیاری کی جائے گا اور اسے بنایا جائے گا چین اگر چاہے تو مستقبل میں افغانستان کی ترقی میں کردار ادا کر سکتا ہے یہ بات اُنھوں نے چین کے سرکاری سی جی ٹی این ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہی

    ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا،برطانیہ اور روس کے برعکس چین نے افغانستان میں طاقت کا استعمال نہیں کیا چین خطے کا بڑا ملک ہےچین افغانستان کی تعمیر نو، بحالی اور ترقی میں کرداد ادا کر سکتا ہے

    کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ساری دنیا کی نگاہیں افغانستان پر مرکوز ہیں کہ طالبان اب حکومت سازی کیسے کریں گے، پاکستان میں آئے افغان سیاسی وفد نے بھی گزشتہ روز ایسا ہی مطالبہ کیا تھا کہ حکومت سازی ایک گروہ کی نہیں سب شامل ہونے چاہئے، پاکستان کی جانب سے بھی ایسا ہی کہا جا رہا تھا کہ افغان عوام کی بہتری کے لئے بہتر فیصلے کئے جائیں

    آج افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کی جانب سے حکومت سازی کے حوالہ سے بیان سامنے آیا ، اس سے قبل افغانستان مین طالبان نے افغانستان کی سیاسی شخصیات، سابق صدر حامد کرزئی، عبداللہ عبداللہ، گلبدین حکمت یار سمیت باقیوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں اس امر کی یقین دہانی کروائی ہے کہ طالبان افغانستان میں جنگ نہیں امن چاہتے ہیں

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

    طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

    حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

    طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

    امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

    افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

    ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

    امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

    طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

    افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

    کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

    افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

  • ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری تبدیل، آسٹریلیا میں تعینات سفیرنئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر

    ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری تبدیل، آسٹریلیا میں تعینات سفیرنئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر

    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری تبدیل، آسٹریلیا میں تعینات سفیرنئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر،اطلاعات کے مطابق ایک طرف خطے کی صورت حال بڑی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے تودوسری طرف پاکستانی دفترخارجہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں جاری ہیں

    باغی ٹی وی کو ملنےوالی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفترخارجہ میں ترجمانی کے فرائض سرانجام دینے والے ہونہارترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کوفی الوقت تبدیل کردیا گیا ہے

    دفترخارجہ آفس سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ زاہد حفیظ چوہدری کی جگہ آسٹریلیا میں تعینات سفیر عاصم افتخار کویہ ذمہ داری سونپی گئی ہے

    ادھرذرائع کے مطابق اور بھی تبدیلیاں متوقع ہیں ، اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے، اوراس کا کسی بھی وقت اعلان ہوسکتا ہے

  • افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

    افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان میں موجود غیر ملکی صحافیوں کے انخلا ء کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پراجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، سیکرٹری اطلاعات و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے،وزیرِ اطلاعات نے وزیرِ اعظم کو افغانستان میں موجود صحافیوں کے انخلاء کے حوالے سے وزارتِ اطلاعات کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ غیر ملکی صحافیوں کی پاکستان آمد اور ان کو ویزہ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے معاملات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی

    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر صحافیوں کی سہولت کے لئے وزارتِ اطلاعات میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ موصول شدہ درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے بین الاقوامی صحافی برادری کی سہولت کی خاطر وزارت اطلاعات خصوصی ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے اقدامات کو سراہا۔ میڈیا کے حوالے سے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں مکمل طور پرغیر جانب دار، آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے حوالہ سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر سب کی نظرہے،سب افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں،کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا،سب چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور سابقہ حکمران سب مل بیٹھ کر ایک ایسا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں جس میں سب کی شمولیت ہو -جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو تاکہ معاملات معمول کی جانب بڑھیں،افغانستان سے پر امن انخلاء کے حامی ہیں،پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

    طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

    حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

    طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

    امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

    افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

    ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

    امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

    طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

    افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

    کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

  • کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

    کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے

    ‏کابل میں ائیرپورٹ والی سڑک پر انتہائی ٹریفک جام ہے۔ ہزاروں لوگ ائیرپورٹ کی طرف جا رہے ہیں باوجود یہ کہ ان کے پاس نہ تو ویزہ ہے نانہ ہی باہر جانے کا کوئی پلان۔اس وقت کابل ائیرپورٹ سے ہوائی فائرنگ کی آوازیں بھی آرہی ہیں ،کابل سے باغی ٹی وی کے نمائندہ نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ پرہنگامی سی صورتحال ہے، افرا تفری ہے، لوگ افغانستان چھوڑنے کے لئے گھروں سے نکلے ہوئے ہیں

    دوسری جانب کابل میں افغان طالبان کے کنٹرول کے بعد آج پہلا جمعہ ادا کیا گیا ہے جس میں مساجد کے اماموں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ شہریوں کو ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں ،طالبان کی دعوت ارشاد کے ایک عہدیدار نے آج کابل کی مشہور پل خشتی مسجد میں خطاب کیا۔ طالبان لیڈر نے افغان عوام کو خطبہ جمعہ میں پیغام دیا کہ طالبان امن چاہتے ہیں کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،

    قبل ازیں برطانیہ نے کہا ہے کہ برطانوی سفارت خانے کے محافظوں کو کابل سے نکالا جائے گا ،برطانوی سفارتخانے کے سیکورٹی گارڈز جو پیچھے رہ گئے تھے اب انکو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ کابل ایئر پورٹ پر پہپنچ چکے ہیں،عملے کے 100 اہلکار ہیں لیکن وہ سفارتخانے کی اب حفاظت نہیں کر سکتے اسلئے انکو وہاں سے نکالا جا رہا ہے،دی گارڈین کی ایک رپورٹ مین کہا گیا ہے کہ کابل میں برطانوی سفارت خانے کے محافظوں کو بتایا گیا تھا کہ انہیں برطانیہ سپورٹ نہیں کرے گا کیونکہ انہیں ایک کمپنی نے ہائیر کیا تھا ،برطانوی سفارتخانے کے ملازموں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں کہ انکو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے تا ہم جمعہ کی صبح سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے برطانوی حکام نے کہا کہ برطانوی سفارتخانے کے محافظوں کو بھی نکالا جائے گا

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

    طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

    حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

    طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

    امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

    افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

    ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

    امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

    طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

    افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

  • افغانستان کی صورتحال،وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

    افغانستان کی صورتحال،وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

    وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کر لیا

    اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع اوروفاقی وزیر اطلاعات شرکت کریں گے اجلاس میں افغانستان کی موجودگی صورتحال پر بات چیت ہوگی وزیر اعظم اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر بریف کریں گے اجلاس میں ملک کی موجودگی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا، افغان سیاسی وفد کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے بھی اجلاس کو بریف کیا جائے گا،. وزیراعظم عمران خان مختلف ممالک کے سربراہوں کے ساتھ رابطوں کے حوالہ سے بھی اجلاس کو آگاہی دیں گے

    اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی، اجلاس کے بعد میڈیا کو بھی بریفنگ متوقع ہے

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے حوالہ سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر سب کی نظرہے،سب افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں،کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا،سب چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور سابقہ حکمران سب مل بیٹھ کر ایک ایسا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں جس میں سب کی شمولیت ہو -جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو تاکہ معاملات معمول کی جانب بڑھیں،افغانستان سے پر امن انخلاء کے حامی ہیں،پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے، کابل میں تعینات ہمارے سفیر کے بھی مختلف شخصیات کے ساتھ روابط ہو رہے ہیں، پاکستان آئے ہوئے، افغان وفد کی میرے ساتھ اور وزیراعظم عمران خان صاحب کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ ء خیال ہوا سب امن کے خواہاں ہیں، ہمیں یہ بھی احساس ہے کہ کچھ امن مخالف قوتیں "اسپائیلرز” کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں، یہ افغان قیادت کی فہم و فراست کا امتحان ہے کہ وہ ان چیلنجز کے ساتھ کیسے نمٹتے ہیں ،افغانستان کی عوام امن چاہتی ہے،دنیا دیکھنا چاہتی ہے طالبان جو کہہ رہے ہیں کیا اس پرعمل بھی کررہے ہیں؟ ،دوسرے فریق کو بھی افغانستان کے مفاد کوترجیح دینی چاہیے فیصلہ، افغانستان کی عوام نے کرنا ہے،

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

    طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

    حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

    طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

    امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

    افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

    ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

    امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

    طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

    افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

  • افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

    افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

    افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکا م کےخواہاں ہیں،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور سابقہ حکمران سب مل بیٹھ کر ایک ایسا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں جس میں سب کی شمولیت ہو -جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو تاکہ معاملات معمول کی جانب بڑھیں، طالبان جو کہہ رہےہیں کیا اس پرعمل بھی کررہےہیں؟ ائندہ چند دنوں میں ہمسایہ ممالک کا دورہ کرنے کا ارادہ ہے ،تاکہ مشاورت کے ساتھ ایک جامع حکمت عملی وضع کی جا سکے۔دوسرے فریق کو بھی افغانستان کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا افغانستان کی بدلتی صورتحا ل پر سب کی نظر ہے ، اپنی ذات سے ہٹ کر افغانستان کے بارے میں سوچنا چاہیے طالبان کو افغانستان کی بہتری کے لیے کام کرناچاہیے کہ سب ان کو قبول کر یں افغانستان سے پر امن انخلا چاہتے ہیں دوسرے فریق کو بھی افغانستان کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے وزیر اعظم عمران خان سے افغان وفد کی بھی ملاقات ہوئی فیصلہ اب افغانستان کی عوام کو کرنا ہے ہم افغانستان کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

    طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

    حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

    طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

    امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

    افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

    ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

    امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

    طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

  • فرزند پاکستان راشد منہاس کا آج 50  واں یوم شہادت پورے اعزازکے ساتھ منایا جائے گا

    فرزند پاکستان راشد منہاس کا آج 50 واں یوم شہادت پورے اعزازکے ساتھ منایا جائے گا

    راولپنڈی :فرزند پاکستان راشد منہاس کا آج 50 واں یوم شہادت پورے اعزازکے ساتھ منایا جائے گا ، جیسا کہ ہرپاکستانی جانتا ہے کہ پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کا آج 50 واں یوم شہادت ہے، راشد منہاس نے 20 اگست 1971 کو جام شہادت نوش کر کے دشمن کی سازش ناکام بنائی تھی اور نشان حیدر پانے والے کم عمر ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج شہید وطن کا 50 یوم شہادت بھرپورجزبے اورمحبت سے منایا جائے گا

    پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کے 50 ویں یوم شہادت پر جاری پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں فرض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید ، نشان حیدر کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، مادر وطن کے لیے شہید راشد منہاس نےپاک فضائیہ کی عظیم روایات کو برقرار رکھا۔

    راشد منہاس، 17فروری 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کرنے کے بعد 1968ءمیں پاکستان ایئر فورس اکیڈمی جوائن کی اور 1971 ءمیں 51ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا۔

    20اگست 1971 ءکو راشد منہاس ٹی 33 جیٹ ٹرینر میں سولو فلائٹ کے لئے روانہ ہوئے، ٹیکسی کرتے ہوئے جب ان کاجہاز رن وے پر پہنچا تو انسٹرکٹر پائلٹ نے انہیں رُکنے کااشارہ کیا، جہاز روکنے پر انسٹرکٹر پائلٹ نے جہاز کا کنٹرول حاصل کرنےکےلئے عقبی کاک پٹ میں جانے لئے مجبور کیا اور جہازکے ٹیک آف کرتے ہی اس کا رُخ بھار ت کی جانب موڑ دیا۔

    طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے کےلئے راشد منہاس سے جسمانی کش مکش بھی ہوئی، اس دوران جہاز بھارتی سرحد کےقریب پہنچ چکا تھا، یہ جانتے ہوئے کہ پاکستان کی عزت ان کی زندگی سے زیادہ ہے، راشد منہاس نے جان بوجھ کر جہاز کا رُخ زمین کی جانب موڑ دیا، بھارتی سرحد سے 51کلومیٹر کے فاصلے پر ٹھٹھہ کے قریب جہاز گر کر تباہ ہوگیا۔

    راشد منہاس کو 21اگست 1971 ءکو کراچی کے آرمی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، راشد منہاس کو ان کی بہادری اور وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا، وہ نشان حیدر کا اعزاز پانےوالے کم عمر ترین پائلٹ ہیں۔

  • پاک فوج؛آئی ایس آئی زندہ باد:جسے عقل تسلیم نہیں کرتی وہ افغانستان میں کردکھایا:بھارتی فوجی افسر

    پاک فوج؛آئی ایس آئی زندہ باد:جسے عقل تسلیم نہیں کرتی وہ افغانستان میں کردکھایا:بھارتی فوجی افسر

    نئی دہلی:پاک فوج؛آئی ایس آئی زندہ باد:جسے عقل تسلیم نہیں کرتی وہ افغانستان میں کردکھایا:بھارتی فوجی افسر کا پاک فوج اورآئی ایس آئی کو خراج تحسین ، اطلاعات کے مطابق افغان صورتحال پر بھارتی فوج کے سابق افسر نے پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کو مبارکباد دی ہے۔

    بھارتی فوج کے سابق اہلکار اور دفاعی تجزیہ کار کرنل دھنویر سنگھ نے افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے پر پاک فوج اور آئی ایس آئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی نے پاکستان کو یوم آزادی پر بڑا تحفہ دیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں،

    بھارتی فوج کے افسر اوردفاعی تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ افغانستان کے سارے پس منظر میں سارے آپریشنز میں سب سے اہم آپریشن انٹیلی جنس آپریشن تھا، افغانستان کے گورنرز، افغان آرمی کے جنرلز، وہاں کے وار لارڈز کو آئی ایس آئی توڑنے میں کامیاب ہوگئی۔

    دھنویر سنگھ نے کہا کہ آئی ایس آئی کو داد دینی چاہئے، آئی ایس آئی نے بہت ہی شاندار کام کیا تاہم اس سارے معاملے میں بھارت کی صورتحال بہت ہی گھمبیر ہے،

    بھارت کی حالت اس لڑکے کی ہے جو دو بوڑھوں کی لڑائی میں خوامخواہ چانٹے کھا کر روتا ہوا گھر آجاتا ہے۔