Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مسٹرنوازشریف:آپ برطانیہ میں رہنےکےقابل نہیں:چلیں جائیں پاکستان واپس:برطانیہ”گل مُک ای گئی”:مبشرلقمان

    مسٹرنوازشریف:آپ برطانیہ میں رہنےکےقابل نہیں:چلیں جائیں پاکستان واپس:برطانیہ”گل مُک ای گئی”:مبشرلقمان

    لندن :مسٹرنوازشریف:آپ برطانیہ میں رہنے کے قابل نہیں:چلیں جائیں پاکستان واپس:بس گل مُک ای گئی:اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نواز شریف کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ پاکستان کے معروف صحافی سینیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان کہتےہیں کہ اس حکم کےبعد علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔

    سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتےہیں کہ نواز شریف کواس فیصلے شدید دھچکا لگا۔نوازشریف کے ویزے میں توسیع برطانوی حکومت نے منظور نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپیل کرنے کا حق تو دیا مگراگر اپیل بھی مسترد ہو جاتی ہے تو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ اس صورت میں نوازشریف کی کہانی بھی مُک ہی جائے گی

     

    یاد رہے کہ قائد ن لیگ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ وہ بیمار ہیں، لہذا نہیں علاج مکمل ہونے تک برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دی جائے۔ اب جمعرات کے روز برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کی ویزہ توسیع درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں چند روز کے اندر ملک چھوڑنے کی وارننگ کی ہے ۔

    ادھربعض ذرائع کے حوالے سے یہ چیز بھی سامنے آرہی ہے کہ ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بھی نواز شریف کے پاس 2 آپشنز موجود ہیں۔

    نواز شریف اب بھی برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع سے انکار کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر یہ درخواست بھی مسترد ہو جائے تو پھر نواز شریف برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف عدالت جا سکتے ہیں۔ اگر عدالت سے بھی ان کیخلاف فیصلہ آئے تو پھر انہیں ہر صورت برطانیہ چھوڑنا ہو گا۔

    دوسری طرف اس حوالے سے قانونی ماہرین کے مطابق برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کے فیصلے آنے میں 3،4 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے، اس لیے اس عرصے کے دوران نواز شریف کو برطانیہ سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔

    یہاں یہ واضح رہے کہ حکومت پاکستان قائد ن لیگ نواز شریف کا پاسپورٹ پہلے ہی منسوخ کر چکی، اس لیے انہیں کسی دوسرے ملک کا سفر کرنے کیلئے بھی حکومت پاکستان کی اجازت درکار ہے۔ حکومت پاکستان کی اجازت کے بنا نواز شریف برطانیہ سے کسی دوسرے ملک نہیں جا سکتے۔

  • مقبوضہ کشمیر:صورتحال تشویشناک:کشمیریوں کوبھارت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے: وزیراعظم

    مقبوضہ کشمیر:صورتحال تشویشناک:کشمیریوں کوبھارت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے: وزیراعظم

    اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر:صورتحال تشویشناک:کشمیریوں کوبھارت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے:،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 سال کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان سے تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کے کردار کی تعریف کی اور اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 سال کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے، 5اگست 2019ء سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں تیزی آئی، مقبوضہ کشمیر کے لوگ یواین قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، بھارتی حکومت نے ڈھٹائی سے کشمیریوں کیساتھ وحشیانہ سلوک کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل، تشدد کرکے معذور کیا گیا، بڑی تعدادمیں حریت پسند رہنماؤں کو بھی حراست میں لیاگیا، پیلٹ گن کےاندھا دھند استعمال سے کشمیری نوجوان بینائی کھو بیٹھے، ظلم کا ہر حربہ استعمال کر کے بھی بھارت کشمیریوں کی تحریک دبانےمیں ناکام رہا،

    وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر اورفلسطین کا معاملہ تاریخ کی سب سے بڑی ناانصافی ہے، اوآئی سی اور اقوام عالم اس معاملے پر کردار کریں۔

    انہوں نے ملاقات میں بھارتی رجیم اور ہندوتوا نظریے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کوبھارتی قبضے، جبر سے آزادی کے مطالبے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کوحق خودارادیت کیساتھ مذہبی آزادی سے بھی محروم کیا جا رہا ہے،

    او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کے وفد سے بات کرتےہوئے عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اکثریت ، الگ شناخت کھونے کاخطرہ ہے، کشمیر کی تازہ صورتحال جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی، جنگی جرائم کے مترادف ہے۔

    او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کے وفد کی حالیہ خدمات کو سراہتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اوآئی سی مضبوط اور مؤثر آواز کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے۔

  • چیف جسٹس آف پاکستان نےمندرجلانےکا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کل سب کولائن حاضرکرلیا

    چیف جسٹس آف پاکستان نےمندرجلانےکا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کل سب کولائن حاضرکرلیا

    اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان نےمندرجلانےکا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کل سب کولائن حاضرکرلیا،اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے مندر واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہےسپریم کورٹ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں مندر جلانے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے رحیم یار خان میں ہندو مندر جلانے کا ازخود نوٹس لے لیا، سپریم کورٹ نے کیس کل ہی سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

    چیف جسٹس نے ازخود نوٹس چیئرمین ہندو کونسل و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کے بعد لیا۔ چیف سیکٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل سپریم کورٹ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

    قبل ازیں وزیراعظم نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آفس نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

  • مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے:  آرمی چیف

    مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر امن ممکن نہیں۔

     

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن اور استحکام آ سکتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے،

     

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا غیر انسانی محاصرہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سلامتی کا بحران علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

  • دنیا بھرمیں کشمیریوں کےلیےآوازاٹھائی اوراٹھاتا رہوں گا:آزادی دلا کررہوں‌ گا: وزیراعظم

    دنیا بھرمیں کشمیریوں کےلیےآوازاٹھائی اوراٹھاتا رہوں گا:آزادی دلا کررہوں‌ گا: وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، دنیا بھر میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست کے بھارت کےغیر قانونی اقدام کو آج 2 سال ہو گئے ،

     

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2سال میں دنیا نےبھارتی افواج کا کشمیرمیں تاریخی ظلم دیکھا ، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور کشمیری شناخت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

     

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوانسانی حقوق تنظیموں نےپیش کیا، فوجی محاصرےکےباوجودحق خود ارادیت کی جدوجہدغیرمتزلزل ہے۔

     

    وزیراعظم نے کہا پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیرمیں بر بریت ہندو توا نظریےسےمتاثرہے ، آج بھارت اپنی بدمعاشی سےخطے کے استحکام کو تباہ کر رہا ہے ، بھارت ریاستی دہشت گردی کےذریعےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے،

    وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیریوں کےلیےآواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حق ملنےتک آوازاٹھاتارہوں گا، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا ، انشا اللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔

  • مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو دو سال مکمل:دنیا بھرمیں بھارت کے خلاف احتجاج جاری

    مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو دو سال مکمل:دنیا بھرمیں بھارت کے خلاف احتجاج جاری

    سری نگر: مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو دو سال مکمل:دنیا بھرمیں بھارت کے خلاف احتجاج جاری ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے غیر قانونی اقدامات کو دو سال بیت گے۔ پاکستان میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی، جس میں صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، شبلی فراز اور اعظم سواتی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک کوئی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا، مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم آج بھی جاری ہیں، بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے، آگ سے کھیل رہا ہے، بھارتی سازشوں کے باوجود پاکستان مستحکم ہو رہا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو مسترد کیا ہے، کشمیریوں کی آزادی تک ساتھ کھڑے ہیں، اقوام متحدہ، سیکورٹی کونسل لاکھوں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے وعدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری مودی کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے بھارتی حکومت کے اقدامات کو مسترد کر دیا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج ایک سال بعد بھی پاکستان کے عوام، صدر، وزیر خارجہ اور کابینہ کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، پوری کابینہ آج ریلی میں شریک ہوئی، ہم نے اپنی خارجہ پالیسی کشمیر کے اردگرد بنی ہے، ہم نے کشمیر کیلئے 4 جنگیں لڑی ہیں، مقبوضہ کشمیر کیلئے ہر وقت جنگ کیلئے تیار ہیں۔

    فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو نئی جلا ملی، برطانیہ کے پارلیمان، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر میں دوبارہ سے بحث ہوئی، مسئلہ کشمیر ہمارے لئے علاقے اور زمین کا نہیں بلکہ لہو اور جسم کا مسئلہ ہے، ہمارے کشمیریوں سے رشتے ناطے ہیں، کشمیری ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے بھارتی آئین کے مطابق 370 اور 35 اے سے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ مل گیا تھا۔ بھارتی آئین میں ان دونوں شقوں کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی غیر ریاستی باشندہ زمین اور جایئداد خرید نے کا قانونی حق نہیں رکھتا تھا۔ بھارتی آئین میں ان شقوں کی موجودگی میں سرکاری نوکریاں کا حق صرف کشمیریون کو حاصل تھا جو ان سے چھین لیا گیا۔

    اس قانون کے مطابق بھارتی لوگ مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہری نہیں بن سکتے تھے۔ بھارتی آئین میں ان شقوں کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی اسمبلی اپنے شہریوں کے لئے الگ قانونی سازی بھی کرسکتی تھی۔

    بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے 5 اگست 2019 کو صدارتی حکم نامے کے ذریعے 370 اور 35 اے کو ختم کر کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اس کی توثیق کروا دی۔ یوں بھارت نے ایک مسلم اکثریتی ریاست کو اقلیت میں تبدیل کرنے آغاز کر دیا۔

  • مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے یومِ استحصال:مذمت کا سلسلہ جاری : بھارت پریشان

    مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے یومِ استحصال:مذمت کا سلسلہ جاری : بھارت پریشان

    اسلام آباد:مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے یومِ استحصال:مذمت کا سلسلہ جاری : بھارت پریشان،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے فوجی محاصرے کو دو برس مکمل ہونے کے موقع پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال منا رہی ہے ۔

    یاد رہےکہ پانچ اگست 2019ء کو مودی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔اس اقدام کے فوری بعد کشمیریوں کی آواز کودبانے کےلیے مظالم کا ایک طویل سلسلہ شروع کردیا تھا

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیری عوام کیخلاف بھارت کے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کی مذمت کیلئے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت سمیت تمام بڑے شہروں میں ایک میل کی یکجہتی واکس کا انعقاد کیا جائے گا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد میں واک کی قیادت کریں گے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اس سلسلےمیں واک کے شرکا سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائیں گے۔ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، ایک منٹ کیلئے ٹریفک رک جائے گی اور سائرن بجائے جائیں گے۔

    ریڈیو پاکستان اور ٹیلی وژن چینلز ایک منٹ کی خاموشی کے فوراً بعد پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے بجائیں گے۔

    ادھر اسلام آباد میں دوسرے صوبائی دارالحکومتوں کی مرکزی شاہراہوں پر پوسٹر اور بل بورڈز آویزاں کئے گئے ہیں جن پر کشمیری عوام کی حالت زار کو اجاگر کیا گیا ہے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کے مظالم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرح‌مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرمیں بھارت کے قبضے کے خلاف یوم استحصال منانے کا سلسلہ شروع بھی ہوچکا ہے اوراس سلسلے میں دنیا بھرمیں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں‌

  • کمانڈرزنئےچیلنجزسےنمٹنےکیلئےعصرحاضرکی ضروریات سےباخبررہیں:آرمی چیف

    کمانڈرزنئےچیلنجزسےنمٹنےکیلئےعصرحاضرکی ضروریات سےباخبررہیں:آرمی چیف

    راولپنڈی:کمانڈرزنئےچیلنجزسےنمٹنےکیلئےعصرحاضرکی ضروریات سےباخبررہیں،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے کمانڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں سالانہ کمانڈنگ آٰفیسرز کانفرنس میں بلوچ رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا۔ رجمنٹل سینٹر آمد پر کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

     

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1422929487059111936

    اس موقع پر انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹل سنٹر بریگیڈئر عثمان ابن ریاض بھی موجود تھے۔

    آرمی چیف نے سینٹر میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے رجمنٹل سینٹر میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنز میں حصہ لینے اور پیشہ وارانہ مہارت دکھانے پر بلوچ رجمنٹ کی تعریف کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر کمانڈرز کو اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت کے حصول پر توجہ دینا چاہیے۔ کمانڈرز نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں۔

  • سندھ کابینہ میں وزیروں اورمشیروں کی چُھٹی کرانے کا اوپرسے حکم آگیا

    سندھ کابینہ میں وزیروں اورمشیروں کی چُھٹی کرانے کا اوپرسے حکم آگیا

    کراچی:سندھ کابینہ میں وزیروں اورمشیروں کی چُھٹی کرانے کا اوپرسے حکم آگیا ،اطلاعات کے مطابق سندھ کابینہ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل انور سیال، نثار کھوڑو اور ہری رام کو سندھ کابینہ سے فارغ کرنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی طرف سے حکم دیا گیا ہےکہ جتنی جلدی ممکن ہوسکےسندھ کابینہ میں ردوبدل کیا جائے ، ادھر اسی سلسلے میں‌سعید غنی سے محکمہ تعلیم اور ناصر شاہ سے اطلاعات کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سردار شاہ کو وزیر تعلیم اور سعید غنی کو وزیر اطلاعات بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    اس کے علاوہ اسماعیل راہو سے زراعت جبکہ تیمور تالپور سے آئی ٹی کا قلمدان واپس لینے کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ جام خان شورو، گیان چند اور ضیا عباس کو صوبائی وزیر بنایا جائے گا۔

    جام اکرام سے اینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاون خصوصی بنگل خان مہر کو اینٹی یہ عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل راہو کو یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان دیئے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    مکیش کمار کو وزیر خوراک اور گیان چند کو اقلیتی امور کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ تیمور تالپور کو وزیر جنگلات بنایا جائے گا۔

    تنزیلہ قمبرانی کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی جبکہ منظور وسان کو مشیر زراعت بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ریاض شیرازی، رسول بخش چانڈیو، ارباب لطف اللہ کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جائے گا۔

    ساجد جوکھیو کو صوبائی وزیر سماجی بہبود بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ لیاقت آسکانی اور ایاز مہر کو بھی سندھ کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی۔

  • جہانگیرترین کولیڈرمانا لیکن وہ اس قابل نہیں، نذیر چوہان کا رہائی کے بعد یوٹرن

    جہانگیرترین کولیڈرمانا لیکن وہ اس قابل نہیں، نذیر چوہان کا رہائی کے بعد یوٹرن

    جہانگیرترین کولیڈرمانا لیکن وہ اس قابل نہیں، نذیر چوہان کا رہائی کے بعد یوٹرن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیر چوہان نے کہا ہے کہ ترین گروپ سے میراکوئی تعلق نہیں

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین نے مجھے استعمال کیا ،مشکل میں جہانگیرترین نے فون کال تک نہیں کی ،جہانگیرترین کی ہرپیشی پرگیا ،جہانگیرترین کولیڈرمانا لیکن وہ اس قابل نہیں،میرا لیڈر صرف عمران خان ہے، میں وزیراعظم عمران خان سے بھی معذرت خواہ ہوں، پارٹی میں خدمات کی وجہ سے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا تھا، جہانگیر ترین کیلئے میں نے فائٹ کی انہوں نے ساتھ نہیں دیا،جہانگیر ترین جیسا بندہ کسی کے ساتھ نہیں دے سکتا، اس سارے معاملے پر بہت سے منافق لوگوں کے چہرے سامنے آ گئے ہیں۔

    نذیر چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اعلی قیادت کا مشکور ہوں جس نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیا چوہدری پرویز الہی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے لئے ایک مضبوط سٹینڈ لیا شہزاد اکبر نے میرے بیمار ہونے پر سب سے پہلے کال کی اور میرا حال پوچھا شہزاد اکبر سے میں نے واضع طور پر معافی مانگی شہزاد اکبر اور ان کی فیملی سے شرمندہ ہوں میں شہزاد اکبر کی دل آزاری کی وجہ سے معذرت خواہ ہوں

    جہانگیر ترین کو ملی خوشخبری، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے پسینے چھوٹ گئے

    جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

    جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

    جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

    جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

    مقدمہ درج ہونے کے بعد ترین گروپ کے ایم پی اے کا گرفتاری دینے کا اعلان

    نذیرچوہان کی گرفتاری، جہانگیر ترین گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا