Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار،عدالت کا بڑا حکم

    گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار،عدالت کا بڑا حکم

    گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار،عدالت کا بڑا حکم

    سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    سماعت اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی،درخواست گزاروں کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عبدالروؤف اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز خان ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے ،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد اور پی ٹی اے کی جانب سے نعیم اشرف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

    عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کو پی ٹی اے کے موجودہ رولز عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کو پی ٹی اے رولز میں مجوزہ ترمیم کا ڈرافٹ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ پی ٹی اے رولز میں گستاخانہ مواد کی تشہیر کی روک تھام کا کیا کوئی حل موجود ہے، بھارت، بنگلہ دیش اور ان جیسے دوسرے ممالک سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کے روک تھام کے لئے کیا اقدامات کر رہے ہیں، وکیل پی ٹی اے نے عدالت میں کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے حوالے سے کافی سخت اقدامات اٹھائے ہیں، بھارت اور بنگلہ دیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے دفاتر اور مجاز افسرز ہمارے ممالک میں مقرر کریں،بھارت اور بنگلہ دیش یقینی بنا رہے ہیں کہ جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنے دفاتر نہیں کھولیں گے، وہ انہیں اپنے ملک میں بند کر دیں گے،

    عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کو بھارت اور بنگلہ دیش کے سوشل میڈیا کے متعلق قوانین بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم پی ٹی اے رولز اور بھارت و بنگلہ دیش کے قوانین کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے روک تھام کے لئے کیا اقدامات کرنے ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ہم نے گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف موصول ہونے والی درخواستوں کے متعلق رپورٹ جمع کروا دی ہے،ہم نے توہین رسالت و توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہےگستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف 17 درخواستوں پر ایف آئی اے کارروائی کر رہی ہے،

    فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع

    پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ

    پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

    گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ

    فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا گستاخانہ خاکوں کے ردعمل میں بڑا اعلان،دل جیت لئے

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    یہاں کسی ماں بہن کیخلاف بات ہوتی ہے تو پروگرام بند ہو جاتے ہیں،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیوں؟ عدالت برہم

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی رپورٹ دیکھ لیتے ہیں، ہمیں پتا ہے کہ آپ نے کیا رپورٹ دی ہو گی،ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ کے کیسسز میں لوگوں کی دادرسی نہیں کر رہا، جو انکوائری ایک گھنٹے میں ہو سکتی ہے، اس میں دو دو سال لگائے جارہے ہیں، ایف آئی اے نے بھی پولیس کی طرح ہی کام کرنا ہے تو ایف آئی اے کو بند کر دیں ہمیں پتا ہے کہ ہم نے اس کیس میں ایف آئی اے کے حوالے سے کیا فیصلہ دینا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ اس طرح کے کیسسز کی تحقیقات کے لئے ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر آپ کے پاس وسائل نہیں ہیں تو اپنی وزارت کو لکھیں، آپ نہیں لکھ سکتے تو ہمیں بتائیں، ہم وزارت داخلہ کے اعلی نمائندے کو طلب کر لیتے ہیں،گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف درخواستوں پر کارروائی بلاتاخیر ہونی چاہئیے، عدالت نے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی

  • اسلام آباد میں ایک اور قتل، خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش کچرے سے برآمد

    اسلام آباد میں ایک اور قتل، خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش کچرے سے برآمد

    اسلام آباد میں ایک اور قتل، خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش کچرے سے برآمد
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں کمی نہ ہو سکی

    آئے روز چوری، ڈکیتی، قتل کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تو کراچی کی جگہ اسلام آباد سے بوری بند لاشیں ملنا شروع ہو گئی ہیں، سیکٹر ایف الیون سے خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کے بعد بوری بند لاش کچرے میں پھینکی گئی ،خاتون کی عمر 25 سال ہے،پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے، خاتون کے چہرے اور جسم پر تشدد اور زخموں کے نشانات موجود ہیں، نامعلوم ملزمان نے خاتون کے قتل کے بعد بوری بند لاش کچرے میں پھینک دیا تھا تھانہ گولڑہ میں خاتون کی بوری بند لاش ملنے کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

    دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جرائم میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے، اسلام آباد جیسے شہر میں جرائم میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے، پولیس سب اچھا کی رپورٹ دینے کی بجائے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرے،اسلام آباد کو کرمنل کا شہر بنانا حکومتی نااہلی ہے، اور اس میں پولیس کا بھی کردار ہے، واردات ہونے کے بعد پولیس کی دوڑ لگتی ہے کئی کیسز میں پولیس مقدمے درج نہیں کرتی، مدعی کو تھانوں میں کئی کئی دن رسوا کیا جاتا ہے، حکومت کو چاہئے کہ پولیس کے نظام میں بہتری لائے تا کہ مدعی ،مظلوم کو بروقت انصاف ملے ،جرائم کو روکنے کے لئے بھی سدباب کیا جائے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ،بچے بھی اغوا ہونے لگے

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

    مولانا اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، نئے پنجاب میں فرق نظر آئیگا،اپوزیشن کی سیاست ختم، وزیراعظم

    وزیراعظم کے آبائی حلقے میں پولیس گردی، شہریوں نے مجبور ہو کر کیا قدم اٹھایا؟

    صدارتی نظام….ہمیں یہ کام کرنا ہی ہو گا، گورنر سندھ خاموش نہ رہ سکے

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات

    اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ، ڈاکو ایمبولینس گاڑی چھین کر فرار

    اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ،کیمرہ مین کے ساتھ ڈکیتی، پولیس ڈکیتوں کے ساتھ صلح کے لئے دباؤ ڈالنے لگی

  • بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر جموں میں گر کر تباہ

    بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر جموں میں گر کر تباہ

    بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر جموں میں گر کر تباہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے

    مقبوضہ جموں کے علاقے کٹھوعہ میں واقع ساگر ڈیم میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں کے ساتھ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا,

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر صبح دس بجے روانہ ہوا تھا ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم کے علاقے میں نچلی پرواز کر رہا تھا جہاں وہ حادثے کا شکار ہوا اور گر کر تباہ ہو گیا،

    موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر ڈرون حملوں کے بعد مسلسل ڈرون نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی فوج نے سیکورٹی سخت کی ہے اور ڈرون کو پکڑنے، گرانے کے لئے ہیلی کاپٹر کی مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا،ڈرون پر فائرنگ تو بھارتی فوج کرتی رہی لیکن ابھی تک ایک بھی ڈرون نہ گرا سکی،

    سال2021 میں بھارتی طیارہ ،ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کا یہ چوتھا حادثہ ہے ،مئی2021 میں بھارتی ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ 21 دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا تھا، طیارے کا پائلٹ حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا بھارتی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر ابھینو چوہدری طیارے کو اڑا رہے تھے کہ دوران پرواز فنی خرابی کے باعث طیارہ صوبہ پنجاب کے علاقے موگا میں گر کر تباہ ہوا

    قبل ازیں مارچ 2021 میں بھی ایک مگ21 طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔قبل ازیں رواں برس چھ جنوری کو بھی بھارت کا ایک مگ 21 تباہ ہوا تھا بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے سرحدی علاقے صورت گڑھ میں گر کر تباہ ہواتھا،رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے مگ 21 طیارے میں صورت گڑھ ائیربیس سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد آگ لگ گئی تھی جس کے بعد طیارہ زمین پر آگرا۔

    گزشتہ برس 27 نومبر کو بھی بھارت کا طیارہ تباہ ہوا تھا،دو سالوں میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے، فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ائیرفورس کے مجموعی طور 10 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جن میں سے 2 کو پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرایا تھا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت اسلحے کی خریداری پر اربوں ڈالر خرچ کرتی ہے اس کے باوجود بھارتی فوج اسلحے کی کمی کا رونا روتی رہتی ہے۔

    واضح رہے کہ دو برس قبل 27 فروری کو جب پاکستان نے بھارتی طیارے کو گرا کر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتارکیا تھا اسوقت بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا تھا ابتدا میں بھارتی سرکار اس پر جھوٹ بولتی رہی بعد میں اعتراف کر لیا،گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں بھارتی فضائیہ کے چیف راکیش کمار نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ 27 فروری کو ان کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 حادثے کا شکار نہیں ہوا تھا بلکہ اسے میزائل کا نشانہ بنایا گیا تھا اس حوالہ سے تحقیقات مکمل ہو گئی‌ ہیں، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیلی خود بھارتی فوج نے غلطی سے گرایا

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے. ائیر آفیسر کمانڈر کے خلاف تحقیقات چل رہی تھیں ، 27 فروری کو پیش آنے والے واقعہ جس میں بھارتی ائیرفورس نے خود ہی اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو میزائل مار کر گرا کر تباہ کر دیا تھا ،ابتدائی انکوائری رپورٹ میں یہ بات واضح ہوئی کہ بھارتی ائیر فورس کے افسر کو اس لئے ہٹایا گیا ہے کہ اس کی نگرانی میں یہ حادثہ پیش آیا، واقعہ کے دوران بھارتی ائیر فورس کی متعدد غلطیوں کی بھی نشاندہی ہوئی.

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ائر ٹریفک کنٹرول نے اس وقت ہیلی کاپٹر کو واپس بلایا جب راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں بھارت اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان جنگ ہورہی تھی ۔پہلی کاپٹر کو واپس بلانے کے بجاے محفوظ زون میں بھیجا گیا ہوتا،آنے والے پہلی کاپٹر کو اپنے طیاروں کیلئے بنائے گئے محفوظ زون کی طرف موڑنا چاہیے تھا جب تک ائر ڈیفنس الرٹ بند نہیں کیا جاتا .رپورٹ کے مطابق ایئر فورس کے آفیسر کے خلاف مزید کاروائی بھی کی جائے گی افسران کے خلاف مقدمات بنیں گے اور کورٹ آف انکوائری ہو گی.

    واضح رہے کہ 27فروری کو پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے گرائے تو اسی وقت بھارت نے اپنا روسی ساختہ ہیلی کاپٹر پاکستان کا طیارہ سمجھ کر گرا دیا تھا ، اس حادثے میں بھارتی فضائیہ کے 6 افسر ہلاک ہوئے تھے

    گزشتہ برس ماہ 17 ستمبر کو بھارتی فوج کو مزید ایک ایئر کرافٹ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ، بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چھتراور میں بھارتی ایئر فورس کا ڈرون تباہ ہو گیا تھا، بھارت نے ڈرون کو آزمائشی بنیادوں پر اڑانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر اڑنے والا ڈرون تباہ ہوا ہے. رستم 2 ڈرون کے تباہ ہونے سے بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن ہو چکا ہے

  • شمالی میں وزیرستان کلیئرنس آپریشن، دو دہشت گرد مارے گئے:ترجمان پاک فوج

    شمالی میں وزیرستان کلیئرنس آپریشن، دو دہشت گرد مارے گئے:ترجمان پاک فوج

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے زنگو تئی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں میں بھی ملوث تھے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا ہے۔

  • نائیک غلام مصطفیٰ شہید کی نمازجنازہ اداکردی گئی

    نائیک غلام مصطفیٰ شہید کی نمازجنازہ اداکردی گئی

    مظفرآباد:نائیک غلام مصطفیٰ شہید کی نمازجنازہ اداکردی گئی ،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان نائیک غلام مصطفیٰ شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر ڈونا چٹر ، مظفر آباد میں ادا کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نمازجنازہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد اور شہید کے لواحقین نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔پاک فوج کے جوان کوپورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا

     

    یاد رہے کہ پاک فوج کا یہ جوان وطن پر قربان ہو گیا، شمالی ویرستان میں دہشتگردوں کیساتھ لڑائی میں جام شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 37 سالہ نائیک غلام مصطفی شہید ہو گیاتھا۔ شہید غلام مصطفی کا تعلق مظفر آباد سے ہے۔ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے

  • "وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرات لاحق”نقل وحرکت محدود:عالمی قوتیں راستے سے ہٹانا چاہتی ہیں

    "وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرات لاحق”نقل وحرکت محدود:عالمی قوتیں راستے سے ہٹانا چاہتی ہیں

    اسلام آباد :”وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرات لاحق”نقل وحرکت محدود:عالمی قوتیں راستے سے ہٹانا چاہتی ہیں ،اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اداروں کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جان خطرے میں ہے اس لیے سیکورٹی اداروں کی ہدایت پر وزیراعظم نے اپنی نقل و حرکت محدود کردی ،

    اسی حوالے سے انکشاف کرتےہوئے نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جان کو خطرات ہیں لیکن وہ پرواہ نہیں کرتے،وزیراعظم نے اپنی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم پر ڈبل گیم کا الزام لگا لیکن حقیقت میں ہمارے ساتھ ڈبل گیم ہوئی ،ہم نے امریکا کاساتھ دیا، بدلے میں افغانستان میں براہمداغ جیسوں کو کیمپس دے دیئے ،ان کاکہناتھاکہ اڈے مانگنے کی بات سرکاری طور پر نہیں ہوتی ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ کچھ نام نہاد دانشور ہر وقت پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں،نوازشریف اورمیڈیا کے کچھ لوگ مل کر فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں،نوازشریف کو جس نے بنایا اس نے برباد بھی کردیا،چودھری نثار پارٹی لیڈرشپ کے خلاف بولے اور فارغ ہو گئے۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سینئر صحافی ہارون الرشید کا بھی ایسا ہی بیان سامنے آیا تھا۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے خلاف بیان دے کر جان خطرے میں ڈال دی

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی اس حوالے سے ایک مفصل رپورٹ جاری کرچکا ہے جس میں عمران خان کو اسرائیل ، بھارت ، امریکہ ،افغانستان اورپاکستان کے خلاف سازشوں میں حصے دار چند دیگرممالک وزیراعظم عمران خان کوراستے سے ہٹانا چاہتے ہیں ،اس سلسلے میں غیرملکی ایجنسیاں ملک کے اندر موجود غیرملکی دہشت گردوں سے مدد حاصل کرسکتی ہیں‌

  • پاکستان ایٹمی قوت بن سکتاہےتوچھوٹی چھوٹی چیزیں کیوں نہیں بناسکتا؟مشکل کے بعد آسانی ہے:وزیراعظم

    پاکستان ایٹمی قوت بن سکتاہےتوچھوٹی چھوٹی چیزیں کیوں نہیں بناسکتا؟مشکل کے بعد آسانی ہے:وزیراعظم

    اسلام آباد:پاکستان ایٹمی قوت بن سکتاہےتوچھوٹی چھوٹی چیزیں کیوں نہیں بناسکتا؟مشکل کے بعد آسانی ہے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا۔ پاکستان اگر ایٹمی قوت بن سکتا ہے تو چھوٹی چھوٹی چیزیں کیوں نہیں بنا سکتا؟

    وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کی بات ہوتی تھی لیکن اس پر کبھی عملی کام نہیں ہوا۔ 40 فیصد آبادی کو غربت سے نکالنا میرا وژن ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے بڑی تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔ ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے ملک کو نیچے کی طرف جاتے دیکھا۔ ملائیشیا جیسے ملک نے پاکستان کے ماڈل کو فالو کیا۔ ہم پاکستان میں رائج کرپٹ سسٹم کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ حکمران کرپٹ ہوں تو چند لوگ امیر لیکن ملک غریب ہو جاتا ہے، قانون کی بالا دستی ہوگی تو تبدیلی آئے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں گھر بنانے کے لیے بینک قرض نہیں دیتے تھے۔ ہم کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضے دیں گے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سے 40 قسم کی انڈسٹری چلنا شروع ہو جائے گی۔ کنسٹریکشن انڈسٹری چلنے سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کنسٹریکشن انڈسٹری کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔ پاکستان میں ہر چیز کو امپورٹ کیا جاتا ہے لیکن کبھی کسی نے نہیں سوچا کہ ہر چیز کو کیوں درآمد کرتے ہیں، ہر جگہ پر سسٹم رکاوٹ بنتا ہے۔

    ملک میں بڑھتی ہوئی پولیوشن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کا کسی نے سوچا ہی نہیں، ہم نے ملک کو آلودگی سے بچانا ہے۔ جن ملکوں میں گرمی زیادہ ہے وہاں آگ اور کئی جہگوں پر سیلاب آئے ہوئے ہیں۔ ٹین بلین ٹری سونامی کا مقصد ملک میں درخت لگا کر ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے شہروں کے اندر بہت زیادہ درخت لگانے ہیں۔ لاہور اور پشاور کو سٹی آف گارڈن کہا جاتا تھا لیکن شہر پھیلتے جا رہے ہیں کسی نے بھی گرین ایریاز کا نہیں سوچا۔ میں نے اب ہر شہر کا ماسٹر پلان بنانے کا کہا ہے۔ اس کے علاوہ آبادی بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ سامنے آ رہا ہے۔

    لاہور کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دریائے راوی سیوریج کا ایک نالہ بن چکا ہے۔ راوی سٹی بنانے کا مقصد شہر کو بچانا ہے کیونکہ اگر یہی حال رہا تو لاہور میں بھی واٹر ٹینکر مافیا آ جائے گا۔

  • کوروناوائرس کےخلاف حفاظتی اقدامات:مارکیٹیں ہفتےمیں2دن بند:اختیارات صوبوں کوتفویض

    کوروناوائرس کےخلاف حفاظتی اقدامات:مارکیٹیں ہفتےمیں2دن بند:اختیارات صوبوں کوتفویض

    اسلام آباد:کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات:مارکیٹیں ہفتےمیں2دن بند کرنےکافیصلہ ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلے کرتے ہوئے مارکیٹوں کے اوقات کار رات 10 سے کم کرکے 8 بجے تک کر دئیے ہیں جبکہ مارکیٹیں ہفتے میں دو دن بند رہیں گی۔

    یہ اہم فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انسداد کورونا کے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کچھ فیصلے کیے ہیں۔ بندشوں سے کمزور طبقہ بہت متاثر ہوتا ہے۔

    اسدعمرنے اس موقع پر کہا کہ ہم نے دیہاڑی دار طبقے کا بھی خیال رکھنا ہے۔ کورونا کی تین لہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی گئی تھی، اس وقت مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام مارکیٹیں ہفتے میں دو دن بند رہیں گی لیکن ہفتہ وار دو چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومتیں خود کریں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ منگل سے رات 8 بجے سے تمام مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کی پابندی ہوگی۔ صورتحال کو دیکھ کر مزید اقدامات اٹھانا پڑے تو اٹھائے جائیں گے۔ راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں بندشیں لگیں گی۔ ہم نے 22 کروڑ لوگوں کی حفاظت کرنی ہے۔

    این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ ان ڈور ڈائننگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ٹیک آوے کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں اور دفاتر میں ملازمین کی تعداد بھی 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ گزشتہ روز کورونا وائرس سے 40 اموات ہوئیں جن میں سے 19 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 858 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے اسکردو میں 25 فیصد، پشاور میں 26 فیصد،لاہور 21 فیصد اور اسلام آباد میں 33 فیصد مریض ہیں۔

    اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ایبٹ آباد میں 55 فیصد، کراچی میں 57 فیصد، پشاور میں 29 فیصد اور گلگت میں 33 فیصد مریض ہیں۔

  • شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

    راولپنڈی:شمالی وزیرستان: پاک فوج کی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ:ایک جوان شہید،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 37 سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گھڑیوم میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے میں 37 سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گئے۔ غلام مصطفیٰ شہید کا تعلق مظفرآباد سے تھا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کے خلاف موثر جوابی کارروائی کی سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گھڑیوم میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے میں 37 سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گئے۔ غلام مصطفیٰ شہید کا تعلق مظفرآباد سے تھا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کے خلاف موثر جوابی کارروائی کی

  • آزادکشمیر قانون سازاسمبلی:پی ٹی آئی نے مزید تین سیٹیں جیت کرکل 32 نشستیں حاصل کرلیں

    آزادکشمیر قانون سازاسمبلی:پی ٹی آئی نے مزید تین سیٹیں جیت کرکل 32 نشستیں حاصل کرلیں

    مظفرآباد: مظفر آباد:آزادکشمیر قانون سازاسمبلی:پی ٹی آئی نے تینوں سیٹیں جیت لیں:ن لیگ ختم شد،اطلاعات کے مطابق آزادکمشیر کی قانون سازاسمبلی میں اس وقت پی ٹی آئی سب سے زیادہ سیٹیں جیت کرمضبوط ترین حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے

    مظفر آباد سے ذرائع کے مطابق آج مخصوص سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ہے ، ادھراسی حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ٹینکوکریٹ کی سیٹ پر پی ٹی آئی کے رفیق نیئر 27 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں‌

    ٹیکنوکریٹ کی اس نشست پر ن لیگی امیدوار صاحبزادہ سلیم چشتی نے 13 اور پیپلز پارٹی کے فضل الرسول طاہر نے ایک ووٹ لیا

    دوسری طرف علماو مشائخ کی نشست کےلیے ہونے والا انتخاب بھی پی ٹی آئی نے جیت لیا ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے محمد مظہر سعید 27 ووٹ لے کر علما و مشائخ نشست کے لیے کامیاب قرار دیئے گئے ہیں‌

    یون‌ علما و مشائخ، ٹیکنوکریٹ اور سمندر پار پاکستانیوں کی تینوں نشستوں پر پی ٹی آئی کامیا ب ہوگئی ہے اوراب تک کی اطلاعات کے مطابق پی ٹی ائی 32 سیٹوں‌کے ساتھ سرفہرست ہے اوراگر ضمنی انتخابات میں پی پی کی چھوڑی ہوئی نشست کو پی ٹی آئی حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی تو پھرباغی ٹی وی کا الیکشن سے ایک ماہ قبل کی پشین گوئی درست ثابت ہوجائے گی ، جس میں باغی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی ایوان میں 33 سیٹوں کے ساتھ حکومت بنائے گی