Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاک بھارت سرحد 28 جون کو ایک روز کے لئے کھولنے کا اعلان

    پاک بھارت سرحد 28 جون کو ایک روز کے لئے کھولنے کا اعلان

    کورونا کے باعث پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث ایک سال سے پاکستان میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کے لئے خوشخبری۔ کورونا کی شدت میں کمی آتے ہی 28 جون کو ایک روز کے لئے پاک بھارت سرحد کھولی جارہی ہے۔

    پاکستان سے 461 افراد بھارت جائیں گے۔ بھارت جانے والوں میں 405 بھارتی شہری شامل ہیں جب کہ نوری ویزہ کے حامل 56 افراد بھی اسی روز بھارت روانہ ہوں گے۔

    وزارت خارجہ پاکستان نے اس حوالے سے واہگہ بارڈر پر ضروری اقدامات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    بھارت واپس جانے والے تمام افراد کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروانا ہوگا تاہم حکومت کی طرف سے ویکسین لگوانے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث گزشتہ سال پاک بھارت سرحد کو بند کر دیا تھا جس کے باعث سینکڑوں افراد پاکستان اور بھارت میں پھنس گئے تھے۔

  • بریکنگ : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکہ

    بریکنگ : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکہ

    بریکنگ : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکہ

    باغی ٹی وی :بریکنگ : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکہ جوہر ٹاون کے علاقے احسان ممتاز ہسپتال کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق دھماکہ گاڑی کے اندر ہوا ہے، ریسکیو کی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے سے ایک گھر زیادہ متاثر ہوا جبکہ دیگر گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔ ابھی تک پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں .

    جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی ایک عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ ایک آدمی موٹر سائیکل کھڑی کر کےگیا،پھر موٹر سائیکل دھماکےسے پھٹ گئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

    ذرائع کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکا کسی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے یا پھر یہ گیس پائپ لائن کا دھماکا تھا تاہم سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں

    ذرائع کے مطابق دھماکے کے مقام کی جانب ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو ریسکیو 1122 کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردیں‌ ریسکیو 1122 جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری امدادی کارروائیاں شروع کردیں .

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا جوہر ٹاون میں دھماکے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے .

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

    وزیراعلی عثمان بزدار نے جناح ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیوں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہیں .
    وزیراعلی عثمان بزدار نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو موقع پر پہنچے کی ہدایت کی ہے .

    متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو بھی فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں‌. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو الرٹ ہونے کی ہدایات بھی جاری کر دیں.

  • افغانستان سےانخلا،بائیڈن کاعمران خان سےرابطہ نہ کرنا   تباہی سےکم نہیں،امریکہ ہوش کےناخن لے:امریکی سینیٹر

    افغانستان سےانخلا،بائیڈن کاعمران خان سےرابطہ نہ کرنا تباہی سےکم نہیں،امریکہ ہوش کےناخن لے:امریکی سینیٹر

    واشنگٹن:افغانستان سےانخلا،جوبائیڈن کا عمران خان سے رابطہ نہ کرنا بڑی تباہی ہوگا،امریکہ ہوش کے ناخن لے: امریکی سینیٹرنے خبردارکردیا،اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام افواج نکالنے اور اس حوالے سے پاکستان سے رابطہ نہ کرنے کا بائیڈن انتظامیہ کا فیصلہ بہت بڑی تباہی ثابت ہوگا۔

    ٹوئٹرپرپوسٹ کرتے ہوئے ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے معروف امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ انہیں یہ سن کر شدید حیرت ہوئی ہےکہ صدر بائیڈن نے ابھی تک امریکا پاکستان تعلقات اور افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

     

    لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ ہم کیسے یہ توقع کر سکتے ہیں کہ پاکستان سے بات چیت کے بغیر افغانستان سے ہماری واپسی مؤثرثابت ہوگی؟ بائیڈن انتظامیہ کو واضح طور پر یہ لگتا ہےکہ افغانستان میں ہمارے مسائل حل ہوچکے ہیں۔

     

    امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے تمام افواج نکالنے اور اس حوالے سے پاکستان سے رابطہ نہ کرنےکا بائیڈن انتظامیہ کا فیصلہ بہت بڑی تباہی ہوگا یہاں تک کہ یہ عراق میں کی جانے والی غلطی سے بھی بڑی غلطی ہوگی۔

     

     

    امریکی سینیٹرنے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کویہ یاد رکھنا ہوگا کہ پاکستان دنیا کی بڑی طاقت ہے اوراب دنیا کے فیصلے واشنگٹن نہین بلکہ اسلام آباد میں ہوتے ہیں‌

  • روسی صدر پاکستان آرہے ہیں‌:پھرچینی صدرتشریف لائیں گے :شاہ محمود قریشی نے خوشخبری سنادی

    روسی صدر پاکستان آرہے ہیں‌:پھرچینی صدرتشریف لائیں گے :شاہ محمود قریشی نے خوشخبری سنادی

    اسلام آباد روسی صدر پاکستان آرہے ہیں‌:شاہ محمود قریشی نے خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں جاری ہیں،

    روس کے ساتھ قربتیں بڑھ رہی ہیں، کورونا وباء کی وجہ سے دورے میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ بھی درست ہے روس کے ساتھ قربتیں بڑھ رہی ہیں،

    شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان، ایران اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدہ ہوگیا ہے، گیس پائپ لائن منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔

    گیس پائپ لائن منصوبے کی روس اور پاکستان دونوں جگہوں پر تقریب ہوگی۔ ترکی کے دورے کے موقع پربھی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی، روسی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق بھی تیاریاں کررہے ہیں،

    چینی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے، چینی صدر کے دورے سے متعلق بھی تیاریاں جاری ہیں۔کورونا وباء کی وجہ سے چینی صدر کے دورے میں تاخیر ہوئی ہے

  • کینیا کے جنرل رابرٹ کریوکی کیبوچی کی چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا سے اہم ملاقات

    کینیا کے جنرل رابرٹ کریوکی کیبوچی کی چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا سے اہم ملاقات

    راولپنڈی :کینیا کے جنرل رابرٹ کریوکی کیبوچی کی چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا سے اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کریوکی کیبوچی ، جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں ، نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین ، ندیم رضا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید تقویت دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماوں نے موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جنرل رابرٹ کریوکی کیبوچی نے پاکستان آرمڈ فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    قبل ازیں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پاک فوج کے خدمات انجام دینے والے چاک وچوبند دستے نے معزز مہمانان گرامی کو ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا۔

  • چودھری پرویزالٰہی کی آصف زرداری سے اہم ملاقات کےاعلانات ہوگئے:سائرن بج گئے:ن لیگ سخت پریشان

    چودھری پرویزالٰہی کی آصف زرداری سے اہم ملاقات کےاعلانات ہوگئے:سائرن بج گئے:ن لیگ سخت پریشان

    لاہور:اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سابق صدر سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق ڈیٹی وزیراعظم ،پنجاب اسمبلی کے اسپیکرچوہدری پرویز الٰہی اہم مشن پرپیپلزپارٹی کے سربراہ سابق صدرآصف علی زرداری سے اہم ملاقات کرنے والے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہو اہےکہ آصف علی زرداری کواہم پیغام بھی پہنچایا جائے گا یہ پیغام کس اہم شخصیت کا ہے اوریہ خاص پیغام کیا ہے ابھی تک اس کے بارے میں توحتمی طورپرمعلوم نہیں ہوسکا مگریہ بات طئے ہے کہ یہ ملاقات ایک خصوصی مشن پرحامل ہے

    ذرائع کے مطابق چودھری پرویزالٰہی سابق صدر سے ملاقات کیلئے بلاول ہاوَس پہنچیں گے، دوسری طرف بلاول ہاوس میں چوہدری پرویزالٰہی کی آمد کی تیاری کے سلسلے میں بہت زیادہ سرگرمیاں دکھائی دے رہی ہیں‌

    ادھر بعض معتبرذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ اس ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی حکومت سے مزاحمت نہیں کرے گی سوائے فرینڈلی اپویشن کے ، اس کی وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہےکہ پی پی کے اکثرحلقوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ حکومت کی جائز اورمفادعامہ کی پالیسیوں کی مخالفت نہیں کرے گی

    دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ اس ملاقات کی اطلاعات ن لیگ کے لیے بجلی بن کرگری ہے ،ن لیگ کویہ خوف لاحق ہوگیا ہےکہ اگرپیپلزپارٹی نے اس کا ساتھ نہ دیا اورپی پی نے بجٹ اوردیگراہم قانون سازی پرحکومت کی حمایت کا اعلان کردیا توپھراس کے بعد تون لیگ کی تباہی یقینی ہے اورجو بند کافی عرصے سے باندھا ہوا تھا وہ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہےاورپھربڑی تعداد میں ن لیگی ممبران اسمبلی اوردیگرسیاسی رہنما پی ٹی آئی ، پاکستان مسلم لیگ اورپی پی میں جانے کا اعلان کرسکتے ہیں‌

  • وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    زرتاج گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے امیج کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صرف پاکستان کی بات کررہے ہیں تحریک پاکستان کے بعد خواتین کو پاکستان تحریک انصاف نے موبلائز کیا ہے بارہ سے ذیادہ خواتین پارلیمانی سیکرٹری پارلیمنٹ میں موجود ہیں 5 خواتین وزیر موجودہ حکومت میں ہیں ویمن ایمپاورمنٹ کی اگر کوئی بات کرتا ہے وہ پاکستان تحریک انصاف ہے لبرل کرپٹ میرا ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے ہمیں اپنے کلچر اور لباس پر فخر ہے ہمارے مذہب نے جو ہمیں آزادی دی ہے اس پر ہمیں فخر ہے

    ملیکہ بخاری نے کہا کہ خواتین اور بچوں کا استحصال ختم کرنے کیلئے وزیراعظم نے حکومت میں آتے ہی ہدایات دیں وزیراعظم نے اینٹی ریپ قانون بنانے کا کہا پہلے کبھی کسی وزیراعظم نے خصوصی عدالتیں بنانے کا نہیں کہا ریپ ریاست کے خلاف جرم ہے ہم نے اینٹی ریپ کرائسس سیل بنائے ریپ کیسز میں فنگر ٹیسٹ پاکستان میں ہوتا ہے اس ٹیسٹ کو قانون سازی کے ذریعے ختم کردیا بچیوں کی کردار کشی کے عمل کو ختم کیا گیا ریپ ٹرائل کو چار ماہ میں مکمل کرنے کا کہا گیا جنسی ذیادتی کو روکنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے خواتین کے وراثتی حقوق پر قانون سازی کا وزیراعظم نے کہا خواتین کو وراثت کا حق دینے کا قانون پاس کیا گیا

    زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

    ہم کیوں جانوروں سے متعلق اللہ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں؟ عدالت

    بیچارے بلاول کو آگے کرکے شہباز شریف، مریم نے چپ کا روزہ رکھ لیا،زرتاج گل

    خیال نہیں رکھ سکتے تو پنجروں میں قید کیوں، چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا جائے؟ عدالت

    پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

    نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

    وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

    ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

  • عمران خان کی حکومت بھارت میں غیرمسلموں کواسلام قبول کرنے میں مدد کررہی ہے:بھارتی خفیہ اداروں کا الزام

    عمران خان کی حکومت بھارت میں غیرمسلموں کواسلام قبول کرنے میں مدد کررہی ہے:بھارتی خفیہ اداروں کا الزام

    نئی دہلی: عمران خان کی حکومت بھارت میں غیرمسلموں کواسلام قبول کرنے میں مدد کررہی ہے:دومسلمان گرفتار:بھارتی خفیہ اداروں کا الزام ،اطلاعات کے مطابق بھارت نے پاکستان پرالزام عائد کیا ہے کہ حکومت پاکستان منصوبہ بندی سے بھارت میں غیرمسلموں کواسلام قبول کرنے میں بھرپورکرداراداکررہی ہے ،

    بھارتی میڈیا کے مطابق اسی حوالے سے بھارت کی ریاست اتر پردیش میں اے ٹی ایس کی ٹیم نے دہلی کے جامعہ نگر علاقہ میں واقع اسلامک دعوۃ سینٹر کے دو مبلغ عمر گوتم اور ان کے ساتھی مفتی جہانگیر عالم قاسمی کو تبدیلی مذہب کروانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد پر دوسرے مذاہب کے غریب اور کمزور طبقہ کے افراد کو شادی وغیرہ کی لالچ دے کر مذہب تبدیل کروانے کا الزام ہے۔

    بھارتی پولیس نے پاکستان پر الزام تراشی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تبدیلی مذہب کے لیے پاکستان سے فنڈز حاصل کیے جاتے تھے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اے ڈی جی پرشانت کمار نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ ان مذہبی رہنماؤں کو اس کے لیے بیرون ممالک سے فنڈ موصول ہوتا تھا۔

    اے ٹی ا یس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے تعلقات پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے ہونے کے بھی ثبوت ملے ہیں۔

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی تفتیش میں 1000سے زائد افراد کولالچ دے کر مذہب تبدیل کروانے کی اطلاع سامنے آئی۔ جن میں سے 350 افراد کو گزشتہ ایک سال میں مسلمان بنایا گیا

  • خاتون ہراسگی کیس،سٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر وزیراعظم برہم

    خاتون ہراسگی کیس،سٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر وزیراعظم برہم

    خاتون ہراسگی کیس،سٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر وزیراعظم برہم ہو گئے

    وزیراعظم کی ہدایت پرپی ایم ڈلیوری یونٹ نے ایف آئی اے افسران کے خلاف ایکشن لے لیا ڈی جی ایف آئی اے کو شفاف انکوائری اور متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ایف آئی اے کے غیر ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری کرکے سخت ایکشن کی ہدایت کی گئی ہے

    وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون نے جامعہ سے ملازمت چھوڑ کر ایف آئی اے سے رجوع کیا، ایف آئی اے افسران کے عدم تعاون پرخاتون نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی خاتون نے 5 مرتبہ شکایت درج کی، ایف آئی اے افسران نے کارروائی نہیں کی 16دسمبر 2019 سے 13 جون تک ایف آئی اے نے شکایت کو نظرانداز کیا،دو بار شکایت ری اوپن کے باوجود ایف آئی اے نے ذمہ داری میں کوتاہی برتی، خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ایف آئی اے کے خلاف شکایت لے کر وزیراعظم آفس پہنچ گئی خاتون کی درخواست پر وزیراعظم آفس نے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی .انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو 20 جولائی 2021 کو پیش کی جائے گی،

    وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کردیا ،وزیراعظم آفس سے ہدایات جاری کی گئیں کہ تحقیقات کروا کر متعلقہ افسران کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ خاتون کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے، کسی بھی شہری کی شکایت پر غفلت برتنے کی اجازت نہیں جانے دی جائے گی،وزیراعظم عمران خان نے پورٹل پر درج شکایات کو غیر سنجیدہ لینے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا .

    یونیورسٹی میں گینگ ریپ ، اطلاع کے باوجود انتطامیہ معاملہ دبا گئی، ویڈیو وائرل

    سلام آباد کی بڑی یونیورسٹی میں طالب علم سے اجتماعی زیادتی: طالب علم نے مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیا

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے واقعات،انتظامیہ کا ملزمان کے ساتھ گٹھ جوڑ

  • ایم کیو ایم کے کونسے رہنما لڑکوں کو ٹریننگ کیلئے بھارت بھیجتے تھے؟ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا انکشاف

    ایم کیو ایم کے کونسے رہنما لڑکوں کو ٹریننگ کیلئے بھارت بھیجتے تھے؟ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا انکشاف

    ایم کیو ایم کے کونسے رہنما لڑکوں کو ٹریننگ کیلئے بھارت بھیجتے تھے؟ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن گروپ کے گرفتار ملزمان نے کئی انکشافات کیے ،

    عمر شاہد کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے کچھ ایم کیو ایم لندن کے کچھ رہنماوَں کے نام بتائے میر پور خاص میں اہم کارروائی کی گئی میر پور خاص کارروائی کے دوران اسلحہ برآمد ہوا ہوا میرپورخاص سے گرفتاریاں عمل میں آئیں،گرفتارملزمان نے واسع جلیل اوردیگرسے رابطوں کا انکشاف کیا،بانی ایم کیو ایم کی اے پی ایم ایس او اور اندرون سندھ سےلڑکوں کو بھارت بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی، کچھ ملزمان نے بھارت کے مختلف شہروں میں جانے اور وہاں ٹریننگ لینے کااعتراف کیا ہم نے اس معاملے میں فاروق ستار سے بھی سوال وجواب کیے تھے،انیس ایڈووکیٹ کو 2 باربلایااور انہیں شامل تفتیش کیا،ملزمان کا مقصد بارڈر سے اسلحہ اوردیگر سامان منتقل کرنا تھا

    عمر شاہد کا کہنا تھا کہ ملزمان کوعسکری تربیت او اندرون سندھ اونٹ کی سواری کی ٹریننگ بھی دی گئی،گرفتاریوں میں 2 اہم نام انیس ایڈووکیٹ اور واسیع جلیل کے سامنے آئے ہیں،انیس ایڈووکیٹ سے متعلق اہم ثبوت ملا ہے،انیس ایڈووکیٹ کو سندھ سے لڑکوں کو تربیت دینے کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا ٹاسک دیاگیا تھا،انیس ایڈووکیٹ کو مزید ایک سے دو روز میں بلایا جائے گا،واسیع جلیل کی گرفتاری کیلئےانٹرپول کی مددسےکوشش جاری ہے،فاروق ستار کو مزید بلانے کی ضرورت فی الحال پیش نہیں آرہی،جب مناسب سمجھیں گے گرفتار بھی کرلیا جائے گا یہ تفتیشی افسرکی صوابدید ہے، انیس ایڈووکیٹ کی کچھ مشکوک بینک ٹرانزیکشنز بھی سامنے آئی ہیں،ممکن ہے کہ انیس ایڈووکیٹ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیاجائے،واسیع جلیل کوانٹرپول کی مددسے لانے کی کوشش کی جارہی ہے،

    عمر شاہد کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاوَن واقعے کی تفتیش کراچی پولیس کررہی ہے،محمود صدیقی سابق صدر اے پی ایم ایس او بھارت میں ہے، ان سے تانے بانے مل رہے ہیں،ایک سال پہلے کراچی یونیورسٹی میں کارروائی کی گئی تھی،کراچی ،حیدرآباداورمیرپورخاص سےگرفتارملزمان محمودصدیقی سے رابطے میں تھے،