Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آرمی چیف کی سیالکوٹ اور کوٹلی میں فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت

    آرمی چیف کی سیالکوٹ اور کوٹلی میں فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت

    آرمی چیف کی سیالکوٹ اور کوٹلی میں فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت

    آرمی چیف جنرل باجوہ نے کوٹلی آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے قریب جاری فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنگی مشقوں کے پیرامیٹرز اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشقوں میں پاک فوج کے جوانوں کی مہارت دیکھ کر اور منصوبہ بندی کی تعریف کی جنگی مشقوں میں روایتی جنگ میں پاک فوج کی آپریشنل، دفاعی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا،آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بہترین منصوبہ سازی کو سراہا

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد پر سی او اے ایس کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے کور لیول فیلڈ مشق "تسخیر جبل” کے اختتام پر کوٹلی کے قریب فیلڈ ٹریننگ حاصل کرنے والے فوجیوں سے بھی ملاقات کی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاری مشق کے انعقاد کے بارے میں بریف کیا گیا. آزاد کشمیر میں کی گئی مشقوں کا مقصد پہاڑی علاقوں میں دفاعی اور جارحانہ صلاحیت بڑھانا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشقوں میں شریک فوجیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ سخت محنت ، اعلی حوصلے اور فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس مشق کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ قبل ازیں ان کی آمد پر سی او اے ایس کا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا۔

  • کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا ،وزیراعظم

    کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا ،وزیراعظم

    کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا ،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کرموسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کےلیے سوچ رہا ہے ،

    قبل ازیں ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری آن لائن نفرت انگیز مواد ،انتہاپسندی روکنے کے اقدامات کرے،کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے کچھ ویب سائٹس نفرت انگیز مواد پھیلا کر انسانیت کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں .کینیڈین وزیراعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے،دیگرعالمی رہنماوَں کی طرف سے معاملے پر موثر ردعمل سامنے نہیں آیا،مغربی ممالک کے بعض رہنما وَں کومعاملے کی سنگینی کا احساس نہیں کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کےقتل پر عوام حیران ہیں

    واضح رہے کہ کینیڈا کے جنوبی صوبہ اونٹاریو میں ایک شخص نے پک اپ ٹرک ایک پاکستانی مسلمان خاندان پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں فیض کی دادی ، والد والدہ اور بہن شامل تھی . پولیس نے واقعے کو سوچا سمجھا حملہ قرار دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ 20 سالہ ملزم، جس نے ‘زرہ’ کی طرح کی کوئی چیز پہنی ہوئی تھی، حملے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا اور جسے بعد ازاں جائے وقوع سے 7 کلومیٹر دور اونٹاریو کے شہر لندن کے ایک مال سے گرفتار کیا گیا۔

    اس وقعے پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے متاثرین سے کھل کر اظہار ہمدردی کیا تھا اور حملہ آور کے اس عمل کو دہشت گردی اور نفرت کا عمل قرارد دیا تھا . اس سلسلے میں جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ یہ خبر سن کر نہ صرف میں بلکہ پورا ملک دکھی اور غمگین ہے . نفرتوں کے بیوپار کو اب ہمارے ملک میں کسی طور بھی اجازت نہیں دی جائے گی .

    اس پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اسلام و فوبیا کو اب ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا. اس عمل کو سختی سے مسترد کرتے ہیں‌. جو کینیڈا کے وزیر اعظم سوچتے ہیں ویسا ہم بھی سوچتے ہیں ، نفرت کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے .

    کینیڈا میں دہشت گردانہ حملے میں بچ جانے والا ننھا فیض اب کیسا ہے

    کینیڈا میں مسلم خاندان کاقتل اسلاموفوبیا اور کھلی دہشتگردی ہے 

    کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل ،یہ ظلم برداشت نہیں ہوسکتا:ترکی کا اسلاموفوبیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

    اسلاموفوبیا کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش،ترک وزیر خارجہ کی تعریف

    بھارت میں اسلاموفوبیا، مسلمانوں سے نفرت کی بازگشت خلیجی ممالک میں بحث جاری

    بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو روکنے کے لئے پاکستان کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

    دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

    دہلی پولیس کا دہلی فسادات میں مارے گئے لوگوں کی مکمل معلومات دینے سے انکار

    کینیڈین وزیرا عظم سے کہوں گا یہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے،شاہ محمود قریشی

    پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل نے وزیراعظم کو بھی غمزدہ کر دیا

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کودورہ اردن میں دیا گیا اعلیٰ ترین اعزاز

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کودورہ اردن میں دیا گیا اعلیٰ ترین اعزاز

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کودورہ اردن میں دیا گیا اعلیٰ ترین اعزاز

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اردن کا دورہ کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کی اردن کے ہم منصب میجر جنرل یوسف احمد سے ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں دفاعی تعاون،علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان، اردن کے ساتھ فوجی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے،جنرل یوسف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ امور کو سراہا،جنرل یوسف نے دہشتگردی کے خلاف پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو سراہا،جنرل ندیم رضا کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں خدمات پر اردن کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا، جنرل ندیم رضا کو اردن کے شاہ، صدر شاہ عبداللہ دوئم کی جانب سے اعزاز عطا کیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی نے اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا،جنرل ندیم رضا نے تربیتی مرکز میں اردن کی اسپیشل فورسز کی انسداد دہشتگردی کی مشق دیکھی،

  • ایرانی جوہری سائنسدان کو ہم نے قتل کروایا، موساد سربراہ نے کیا اعتراف

    ایرانی جوہری سائنسدان کو ہم نے قتل کروایا، موساد سربراہ نے کیا اعتراف

    ایرانی جوہری سائنسدان کو ہم نے قتل کروایا، موساد سربراہ نے کیا اعتراف

    اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران سے 2018 میں لاکھوں دستاویزات چوری کر کے اسرائیل بھیج دی گئی تھیں

    خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل کا اعتراف کر لیا اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی نے ایران کے خلاف کاروائیوں کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ ایرانی جوہری پلانٹ کی تباہی اور سائنسدان کے قتل میں اسرائیلی ملوث تھا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 2018 میں کارروائی سے متعلق بتایا تھا،

    ایرانی سرزمین پر کارروائی کے لیے 20 موساد کے ایجنٹ شامل تھے،آپریشن کو تل ابیب میں موساد کے کمانڈ سینٹر میں براہ راست دیکھا گیا،تمام 20 ایجنٹ کارروائی میں محفوظ رہے اور اب بھی خیریت سے ہیں محسن فخری زادہ ہدف تھے اور ان کی سائنسی معلومات سے موساد کو خدشات لاحق تھے،

    ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو گزشتہ نومبر میں تہران کے باہر قتل کر دیا گیا تھا ، ایرانی سائنسدان کے قتل کے بعد ایران نے اسرائیل پر ہی الزام لگایا تھا، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیل اس واقعہ میں ملوث ہے،سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر نے انکشاف کیا تھا کہ ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو سیٹلائٹ کے ذریعے کنٹرول کرکے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی مشین گن کے ذریعے قتل کیا گیا ۔انٹیلیجنس سیٹلائٹ سے لیس مشین گن نے گاڑی میں سوار ایٹمی سائنسدان کے چہری کو ہدف بنایا جب کہ کار میں موجود ان کی اہلیہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جو صرف 10 انچ کی دوری پر موجود تھیں۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کو دہشت گردی کی کارروائی کے دوران شہید کردیا گیا تھا محسن فخری زادے کے قتل پر ایران نے شدید احتجاج کیا تھا،اور قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا عندیہ دیا تھا اور اس بات کا عزم کیا تھا کہ محسن فخری زادے کے قاتلوں سے بدلہ لیا جائے ۔

    ایران کا سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

    جوہری سائنسدان کے قتل پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کیا بڑا اعلان

    شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

     

  • کہتاتھاگھبراؤمت مگرسارے گھبراگئے3سال سےجوتکالیف     تھیں ختم ہوگئیں،اللہ رب العزت نےکرم کردیا:وزیراعظم

    کہتاتھاگھبراؤمت مگرسارے گھبراگئے3سال سےجوتکالیف تھیں ختم ہوگئیں،اللہ رب العزت نےکرم کردیا:وزیراعظم

    اسلام آباد: کہتاتھاگھبراؤمت لیکن سارے گھبراگئے،3سال سےجوتکالیف تھیں ختم ہوگئیں،اللہ رب العزت نےکرم کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ کے خدوخال پر ارکان کو اعتماد میں لیا جبکہ وزیراعظم نے ڈیسک بجا کر ان کی تعریف کی۔

    شوکت ترین کا بریفنگ میں کہنا تھاکہ لوگوں کا ڈیٹا آ گیا ہے، اب ذرائع آمدن بتانا پڑیں گے، پوچھیں گے کہ بینک میں رقم کہاں سے آئی؟

    انہوں نے بتایا کہ اب ایف بی آر کا رول محدود کر دیا، تاجروں کو تنگ نہیں کر سکے گی جبکہ کسانوں کو 85 فیصد قرضے گھروں کی دہلیز پر دیں گے۔

    شوکت ترین کا کہنا تھاکہ بجلی، ٹیلی فون، موبائل فون بلز کا ڈیٹا نادرا کے پاس موجود ہے، دالیں خود اگائیں گے، برآمد بھی کریں گے، ہر غریب کسان کو 5 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا اورملک کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ ملے گا۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تین سال سے جو تکالیف تھیں ختم ہو گئیں، پہلے دو سال مشکل بجٹ دیا، اب خوشحالی کا بجٹ ہے، بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کر لیا۔

    انہوں نے کہا کہ کہتا تھا گھبراؤ مت لیکن سارے گھبرا گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ رب العزت نے کرم فرمایا اورہمیں مشکلات سے نکال کرکامیابی کی طرف گامزن کردیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ کا جتنا بھی شکرکیا جائے وہ کم ہے ، اللہ پربھروسہ رکھیں اللہ کبھی ضائع نہیں کرے گا

  • برطانیہ میں کووڈ کی تیسری لہرنے سراٹھالیا:8125 نئے کیسزنے خطرے کی گھنٹی بجادی

    برطانیہ میں کووڈ کی تیسری لہرنے سراٹھالیا:8125 نئے کیسزنے خطرے کی گھنٹی بجادی

    لندن :برطانیہ میں کووڈ کی تیسری لہرنے سراٹھالیا:8125 نئے کیسزنے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کووڈ کی تیسری لہرنے سراٹھا لیا ہے اورگزشتہ فروری سے لیکراب تک آج جمعہ کے دن 8125 کیسز سامنے آئے ہیں

    اس سے پہلے اس قدر زیادہ کیسز سب سے زیادہ کورونیوائرس انفیکشن ریکارڈ کیے ہیں ، اورپھردنیا نے دیکھا کہ بھارت میں‌ تواتنے کیسز رپورٹ ہوئے کہ وہ دنیا کوپیچھے چھوڑگیا اوراب برطانیہ اس طرف چل نکلا ہے

    جمعہ کے روز سرکاری اعدادوشمار میں 8،125 نئے کیسز دکھائے گئے ، جو 26 فروری کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ ڈیلٹا کی مختلف حالت ، جو گذشتہ غالب تناؤ کے مقابلے میں تقریبا 40 فیصد زیادہ منتقلی سمجھی جاتی ہے ، امریکہ میں ہونے والے تمام نئے انفیکشنوں میں 90 فیصد سے زیادہ ہے۔

    ایسے خدشات ہیں کہ اس سال آنے والے 21 جون کو انگلینڈ میں لاک ڈاؤن کو کم کرنے میں معاملات میں اضافے کی وجہ سے تاخیر ہوسکتی ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن پیر کو اعلان کریں گے کہ آیا معاشرتی فاصلاتی پابندیوں کو ختم کیا جائے گا۔

  • ایک ماہ میں معیشت کا کرشمہ۔۔۔ جادو چل گیا ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    ایک ماہ میں معیشت کا کرشمہ۔۔۔ جادو چل گیا ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    ایک ماہ میں معیشت کا کرشمہ۔۔۔ جادو چل گیا ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی :سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے وزیر خزانہ کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا وزیر خزانہ نے ڈیڑھ ماہ قبل کہا تھا کہ معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا ہے اور آج انہو‌ں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے معاملہ سیٹ ہوگیا، اس کے مطلب یہ ہوا کہ ان سے پہلے حفیظ شیخ نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا اور اسی حفیظ کو سینیٹ کی سیٹ جتانے کے لیے حکومت ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی تھی .

    اگر وہ اتنا ہی بیڑہ غرق کرنے والے تھے تو ان کو کیوں‌ سینیٹر بنا رہے تھے اسی طرح‌جب شوکت ترین جائیں گے اور پھر اگلاوزیر کہے گا پچھلے نے یہ کچھ کیا یہ سلسلہ شروع سے ہے اور چلتا رہے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح لوڈ شیڈنگ پر جب ان سے پوچھا گیا کہ ہر جگہ لوڈ شیڈنگ ہے . ایک گھنٹہ لائٹ آ رہی ہے کیا وزیر اعظم ہاؤس میں‌بھی لائٹ جا رہی ہے . تو ان کا کہنا تھا وزیر اعظم ہاؤس میں لائٹ نہیں جاتی وہ بس ہمارے لیے ہے کہ گھبرانا نہیں ہے . اس وقت 6 ہزار میگا واٹ کی بجلی کا خسارہ ہے اور جب اتنی زیادہ بجلی چلتی ہے تو پتہ نہیں کہاں کہاں اور کتنے گرڈ اسٹیشن بند کرنا پڑتے ہیں‌.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دیہاتوں میں‌ تو اس وقت بیس بیس بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے . اب یہ سب پچھلے حکومت پر ڈال دیں‌گے . لیکن یہ اس لیے غلط ہوگا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پاور سیکٹر صوبائی حکومتوں کے تحت ہے . اور پی ٹی آئی حکومت بتائے کہ انہوں نے کے پی کے میں کتنے پارک بنائے .

    ان کا کہنا تھا کہ اب میں بتا رہا ہوں‌میری بات لکھ لیں کہ اب گرمی میں بجلی نہیں ہے سردی میں گیس نہیں ہوگی کیونکہ کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں‌ہے . یہ چھ ہزار میگا واٹ کا شارت فال مزید بڑھے گا اگر بارشیں ہو جاتی ہیں‌تو شائد کچھ بچت ہو لیکن مجھے نہیں لگ رہا کہ کچھ بہتری ہو.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آ پ کو پتہ ہے کہ اتنی گرمی کیوں ہے وہ اس لیے ہے کہ آپ کے جنگلات چار فیصد ہیں اور اقوام متحدہ کہتی ہے کہ جس ملک کا 24 فیصد ہے وہ خطرے میں ہے اس سے زیادہ ہونا چاہیے . حکومت اگرچہ کلیم کرتی ہے اگر بلین ٹری ہوتے تو یہ حالات نہ ہوتے . اگر آپ نے درخت نہ لگائے تو دس سال بعد میں کہہ رہا اللہ کرے میں غلط ہوں کہ بچے ہاتھوں میں مریں گے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کا مسئلہ تربیت کی کمی ہے لوگ اس کو دیکھ کر جسٹی فائی کرتے ہیں‌. ہاتھ تب اٹھایا جاتا ہے جب دلیل کی کمی ہوتی ہے اور وزیر مشیر اس طرح قانون کو ہاتھ میں لے رہے ہیں. یہ بہت بری مثال قائم ہو رہی ہے .

  • بجٹ کا حجم 8ہزار 487 ، دوران تقریر اپوزیشن کا شور شرابا

    بجٹ کا حجم 8ہزار 487 ، دوران تقریر اپوزیشن کا شور شرابا

    بجٹ کا حجم 8ہزار 487 ، دوران تقریر اپوزیشن کا شور شرابا

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی موجود ہیں۔ وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر کا آغاز کیا تواس کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔
    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کوبحران سےنکال کرلائے۔ ہماری حکومت نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا، کشتی کوطوفان سےنکال کرساحل پرلےآئےہیں.بہت زیادہ قرضوں کی وجہ سےدیوالیہ ہونےکےقریب تھے،بجٹ خسارہ تاریخ کی بلندترین سطح 20ارب ڈالرپرتھا،

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ معیشت کومضبوط بنیادفراہم کردی گئی ہے،بجٹ خسارےکی وجہ سےعدم توازن کاسامناتھا،بجٹ کاحجم 8ہزار487ارب روپےہوگا،ہمارےاوپربھاری گردشی قرضوں کابوجھ تھا،ہمیں خراب معیشت ورثےمیں ملی،ماضی میں بلاسوچےسمجھےقرضےلیےگئے،
    سب سےبڑاچیلنج دیوالیہ ہونےسےبچناتھا،کوروناوباکی وجہ سےمعیشت کومستحکم کرنےمیں وقت لگا،مشکل فیصلےکیےبغیراس صورتحال سےنکلناممکن نہیں تھااخراجات میں کمی اورکفایت شعاری مہم پرعمل پیرارہے.استحکام سےمعاشی نموکی طرف گامزن ہوئے،

    ہم معیشت کوترقی کی راہ پرگامزن ہوئے،کوروناوباکی دواضافی لہروں کاسامناکرناپڑا،زراعت کےشعبےمیں تاریخی کامیابی حاصل کی،حکومت میں آئےتوزرعی شعبےمیں ٹڈی دل حملےکاسامناکیا،گزشتہ برس زراعت کےشعبےمیں ترقی کی شرح منفی میں تھی.گزشتہ مالی سال زراعت کےشعبےمیں ترقی کی شرح منفی میں تھی،

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ رواں سال زراعت کےشعبےنے 9فیصدترقی کی،صحت کےشعبےمیں خاطرخواہ اقدامات کیے،کم آمدنی والےطبقےکواحساس پروگرام کےذریعےامدادفراہم کی گئی،40ملین افرادکواحساس کےذریعےنقدامدادی رقوم دی گئی،ترسیلات زرمیں ریکارڈاضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کاوزیراعظم پراعتمادکااظہارہے،لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہواہے،

    ٹیکس وصولیوں میں18فیصداضافہ ہواہے،ٹیکسوں کی وصولی 4ہزارارب روپےکی نفسیاتی حدعبورکرچکی ہے،برآمدات ماضی کےمقابلےمیں بہت زیادہ ہے،برآمدات میں14فیصداضافہ ہوا،ادائیگیوں کےتوازن میں استحکام پیداکیاغذائی اجناس درآمدکرنےکی وجہ 2019میں کم پیداوارتھی،زرمبادلہ کےذخائر16ارب ڈالرہوگئےہیں،

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ زرمبادلہ کےذخائر3ماہ کی درآمدات کیلئےکافی ہیں،اسٹیٹ بینک سےبےتحاشاقرضےلیکرریت کاگھرتعمیرکرنامہنگاپڑا،
    کرنٹ اکاوَنٹ خسارے پر پوری طرح قابو پالیا گیا ہے،ہمیں اپنےملک کوغذائی ضروریات کےقابل بنانا پڑے گا، کولڈاسٹوریج اورکھیتوں سےمارکیٹ تک روڈتعمیرکرنےکی ضرورت ہے،معاشی ترقی کاہدف 4اعشاریہ 8فیصد رکھا ہے،معاشی ترقی کاہدف4اعشاریہ8فیصدسےبھی زیادہ رہنےکی توقع ہے،معاشی ترقی کےثمرات غریب عوام تک پہنچیں گے،6ملین گھرانوں کو5لاکھ تک قرضےدینگے،

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ غریبوں کوگھربنانےکیلئے20لاکھ روپےتک قرضےفراہم کرینگے،عمران خان ریاست مدینہ کاوعدہ پوراکرینگے،آبادی کا65فیصدحصہ 30سال سےکم عمرافرادپرمشتمل ہے،نوجوانوں کےروزگارکیلئےخصوصی اقدامات کیےجائیں گے.آئی ایم ایف پروگرام سےبچنےکیلئےاقدامات کرینگے،روزگارکےمواقع پیداکرنےکیلئےصنعتی شعبےکوخصوصی مراعات دینگے.

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ایک کروڑمکانات کی تعمیرکیلئےخصوصی قرضےفراہم کرینگے.نیاپاکستان ہاوَسنگ پراجیکٹ کیلئےٹیکسوں میں خصوصی رعایت دینگے،پاکستان میں پہلی بارمورگیج فنانسنگ شروع کی گئی ہے،ڈالر155روپے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے،گردشی قرضوں کےخاتمےکیلئےمنصوبہ بندی کررہےہیں.

    گردشی قرضوں کےخاتمےکیلئےمنصوبہ بندی کررہے ہیں،کسانوں کو3100ارب روپےکی آمدن ہوئی.پچھلےسال کسانوں کی آمدن2300ارب روپےتھی.احساس پروگرام کیلئے260ارب روپےرکھنےکی تجویزہے،ہمیں مہنگائی کےدباوَکاسامناہےجس پرقابوپانےکی کوشش کررہے ہیں.عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں180فیصداضافہ ہوا،

    اگلےمالی سال زرعی شعبےکیلئے12ارب روپےمختص کررہےہیں،چاول ،گندم،کپاس اوردالوں کی پیداوارمیں اضافےکیلئے2ارب روپےمختص کیے گئے . زیتون کی کاشت بڑھانےکیلئے1ارب مختص،آبی گزرگاہوں کی مرمت کیلئے3ارب مختص کیا گیا. داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ کےپہلےمرحلےکیلئے57ارب ،دیامربھاشاکیلئے23ارب مختص کیے .

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ نیلم جہلم پاورپراجیکٹ کیلئے14ارب روپےرکھےگئےہیں،سی پیک میں13ارب ڈالرکے17بڑےمنصوبےمکمل کرلیےگئےہیں،سی پیک کےتحت 21ارب ڈالرمالیت کےمزید21منصوبوں پرکام جاری ہے،اسلام آبادویسٹ اورلاہورنارتھ ٹرانسمیشن لائن کیلئےساڑھے7ارب مختص کیے . داسوسے2160میگاواٹ بجلی پیداکرنےکیلئےساڑھے8ارب مختص کیےگئےہیں،سُکی کناری کہالہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کیلئےساڑھے5ارب مختص کیےگئےہیں،

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حیدرآبادسکھرٹرانسمیشن لائن کیلئے12ارب مختص کیےگئےہیں،کراچی میں کےون اورٹواورتربیلا فائیو منصوبے کیلئے ساڑھے 16ارب مختص کیےہیں،جامشورومیں کوئلےکی مدد سے1200میگاواٹ بجلی پیداکرنےکیلئے22ارب مختص کیے،جنوبی بلوچستان کےترقیاتی پروگرام کیلئے20ارب رکھےجارہےہیں،جنوبی بلوچستان کاترقیاتی پروگرام 601ارب روپےکی لاگت سےمکمل ہوگا،

    فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان 739ارب روپےکےحجم پرمبنی ہے،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کیلئےوفاقی حکومت98ارب روپےدی گی،کراچی ٹرانسفارمیشن کیلئےسپریم کورٹ فنڈکے125ارب بھی شامل ہوں گے،سرکاری اورنجی شعبےکےاشتراک سے509ارب روپےخرچ ہو نگے،

  • ریاست مدینہ کا وعدہ پورا کرینگے، بجٹ اجلاس سے وزیر خزانہ کا خطاب

    ریاست مدینہ کا وعدہ پورا کرینگے، بجٹ اجلاس سے وزیر خزانہ کا خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے’

    وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بجٹ پیش کر رہے ہیں، بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے شورشرابا کیا، شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کشتی کوطوفان سے نکال کرساحل پرلے آئے ہیں،بہت زیادہ قرضوں کی وجہ سےدیوالیہ ہونےکےقریب تھے،بجٹ خسارہ تاریخ کی بلندترین سطح 20ارب ڈالرپرتھا،معیشت کومضبوط بنیاد فراہم کردی گئی ہے،بجٹ خسارےکی وجہ سےعدم توازن کا سامنا تھا،بجٹ کا حجم 8ہزار487ارب روپے ہوگا،ہمارے اوپربھاری گردشی قرضوں کا بوجھ تھا ،ہمیں خراب معیشت ورثےمیں ملی ماضی میں بلا سوچےسمجھے قرضے لیے گئے ،سب سے بڑاچیلنج دیوالیہ ہونے سے بچنا تھا کورونا وبا کی وجہ سےمعیشت کومستحکم کرنے میں وقت لگا،مشکل فیصلے کیے بغیراس صورتحال سے نکلنا ممکن نہیں تھا،اخراجات میں کمی اورکفایت شعاری مہم پرعمل پیرا رہے،استحکام سے معاشی نموکی طرف گامزن ہوئے،کورونا وبا کی دواضافی لہروں کا سامنا کرنا پڑا،زراعت کے شعبےمیں تاریخی کامیابی حاصل کی،حکومت میں آئے توزرعی شعبے میں ٹڈی دل حملے کا سامنا کیا،گزشتہ برس زراعت کےشعبےمیں ترقی کی شرح منفی میں تھی،رواں سال زراعت کےشعبےنے 9 فیصد ترقی کی صحت کے شعبے میں خاطرخواہ اقدامات کیے،

    وزیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ کم آمدنی والے طبقے کواحساس پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی گئی،40 ملین افرادکواحساس کے ذریعے نقد امداد ی رقوم دی گئی،ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کا وزیراعظم پراعتماد کا اظہار ہے ،لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے،ٹیکس وصولیوں میں18فیصداضافہ ہواہے،ٹیکسوں کی وصولی 4ہزارارب روپےکی نفسیاتی حدعبورکرچکی ہے،برآمدات ماضی کےمقابلےمیں بہت زیادہ ہے،برآمدات میں14فیصداضافہ ہوا ،ادائیگیوں کے توازن میں استحکام پیداکیا،غذائی اجناس درآمدکرنےکی وجہ 2019میں کم پیداوار تھی ،زرمبادلہ کےذخائر16ارب ڈالرہوگئےہیں،زرمبادلہ کے ذخائر3ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں،اسٹیٹ بینک سے بے تحاشا قرضے لیکرریت کا گھرتعمیرکرنامہنگا پڑا،کرنٹ اکاوَنٹ خسارے پر پوری طرح قابو پالیا گیا ہے،ہمیں اپنے ملک کوغذائی ضروریات کے قابل بنانا پڑے گا کولڈ اسٹوریج اورکھیتوں سےمارکیٹ تک روڈت عمیرکرنے کی ضرورت ہے،معاشی ترقی کا ہدف 4اعشاریہ8فیصدرکھا ہے،معاشی ترقی کا ہدف4اعشاریہ8فیصدسےبھی زیادہ رہنےکی توقع ہے،معاشی ترقی کےثمرات غریب عوام تک پہنچیں گے،

    6ملین گھرانوں کو5لاکھ تک قرضے دینگے،غریبوں کوگھربنانےکیلئے20لاکھ روپےتک قرضےفراہم کرینگے ،عمران خان ریاست مدینہ کاوعدہ پورا کرینگے آبادی کا 65 فیصدحصہ 30سال سےکم عمر افراد پر مشتمل ہے،نوجوانوں کےروزگارکیلئےخصوصی اقدامات کیےجائیں گے،آئی ایم ایف پروگرام سے بچنے کیلئےاقدامات کرینگےروزگارکےمواقع پیداکرنےکیلئےصنعتی شعبے کو خصوصی مراعات دینگے،ایک کروڑمکانات کی تعمیرکیلئےخصوصی قرضےفراہم کرینگے،نیاپاکستان ہاوَسنگ پراجیکٹ کیلئےٹیکسوں میں خصوصی رعایت دینگے،پاکستان میں پہلی بارمورگیج فنانسنگ شروع کی گئی ہے،ڈالر155روپے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے،گردشی قرضوں کے خاتمے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں،کسانوں کو 3100ارب روپےکی آمدن ہوئی،پچھلےسال کسانوں کی آمدن2300ارب روپےتھی،احساس پروگرام کیلئے 260ارب روپےرکھنےکی تجویزہے،ہمیں مہنگائی کےدباوَکاسامناہےجس پرقابوپانےکی کوشش کر رہے ہیں

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    پیپلز پارٹی وفد نے کی الیکشن کمیشن میں حکومت کے اہم اقدام کی مخالفت

    پنجاب کا بجٹ کیسے پاس ہو گا؟ گورنر پنجاب متحرک، اہم ٹاسک مل گیا

    آئی ایم ایف بجٹ مسترد، فوج کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کیا جائے، بلاول

    بجٹ قریب آتے ہیں اتحادی جماعت کو بزدار نے کیا یقین دہانی کروا دی؟

    بجٹ کے بعد کونسا وفاقی وزیر استعفیٰ دینے والا ہے؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    کمپنی کو بجٹ کون دیتا ہے اصل مقصد کیا ہے؟ چیف جسٹس

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

    15 نہیں بلکہ کتنے فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں گی؟ ملازمین کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

    ترین گروپ بجٹ منظوری میں ساتھ دے گا یا نہیں؟ اعلان کر دیا

  • ایسا بجٹ پیش کررہےہیں کہ ہرشہری کوریلیف دے سکیں:     وزیرخزانہ:ن لیگ حسب عادت شوراورشرپسندی پرمجبور

    ایسا بجٹ پیش کررہےہیں کہ ہرشہری کوریلیف دے سکیں: وزیرخزانہ:ن لیگ حسب عادت شوراورشرپسندی پرمجبور

    اسلام آباد:ایسا بجٹ پیش کررہے ہیں کہ ہرشہری کوریلیف دے سکیں:وزیرخزانہ :ن لیگ حسب عادت شوراورشرپسندی پرمجبور ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین قومی اسمبلی میں مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

    بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا یہ تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم معیشت کے بیڑے کو کئی طوفانوں سے نکال کر ساحل تک لے آئے ہیں، مشکلات تو درپیش ہیں مگر معیشت کو مستحکم بنیاد فراہم کردی گئی ہے۔

    دوسری طرف ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے حسب عادت اسمبلی میں بجٹ پیش کیے جانے کے دوران شوراورشرپسندی کو ہوا دے رہے ہیں‌

    انہوں نے مزید کہا کہ ان مشکل حالات کا مقابلہ کیا اور کامیابی کی طرف گامزن ہیں، یہ کامیابی وزیراعظم کی مثالی قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کون سے حالات ورثے میں ملے، یہ بات سب کو معلوم ہے کہ بہت زیادہ قرضوں کی وجہ سے ہمیں دیوالیہ پن کی صورتحال کا سامنا تھا۔

    بجٹ تقریر پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں ورثے میں 20 ارب ڈالر کا کرنٹ ڈالر کا تاریخ خسارہ ملا، 25 ارب ڈالر کی درآمدات تھیں، اس عرصے کے دوران برآمدات میں منفی 0.4 فیصد جبکہ درآمدات کا اضافہ 100 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود کو مصںوعی طور پر کم رکھا گیا تھا اور تمام قرضے اسٹیٹ بینک سے لیے گئے جس کی وجہ سے مالیاتی حجم میں شدید عدم توازن پیدا ہوا، اسٹیٹ بینک سے قرضوں کا حجم 70 کھرب روپے کی خطرناک سطح تک پہنچ گیا۔فصلوں کی تاریخی پیداوار سے کسانوں کو 3 ہزار 100 ارب کی آمدنی ہوئی، جس سے آمدنی میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لارج اسکیل مینوفیکچر کی نمو سے لوگوں کو چھینے ہوئے روزگار میں اضافہ ہوا کیونکہ ایک دہائی سے اس بہتری کی نظیر نہیں ملتی۔

    انہوں نے کہا کہ خدمات کے شعبے میں خاص طور ای کامرس سے آن لائن روزگار میں اضافہ ہوا، فی کس آمدنی میں کووڈ کے دوران 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں میں شاندار اضافہ ہوا، ٹیکس کی 18 فیصد زبردست وصولی ہوئی،اس کی وجہ معشیت کی رواں سال غیرمعمولی کارکردگی ہے، ٹیکس کی نفسیاتی حد 4 ہزار ارب روپے عبور کر چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ برآمدات ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں، اس سال برآمدات میں شان دار نمو دیکھنے میں آئی اور14 فیصد اضافہ ہوا۔
    ادائیگیوں کے توازن میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے، 2019 میں فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے غذائی اجناس برآمد کرنا پڑا۔

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں بجٹ کی تجاویز پر تبادلہ خیال اور منظوری دی گئی۔