Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم عمران خان سفیرفلسطین بن گئے:مہاتیرمحمد سے اہم مشاورت ،غزہ پراسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

    وزیراعظم عمران خان سفیرفلسطین بن گئے:مہاتیرمحمد سے اہم مشاورت ،غزہ پراسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سفیرفلسطین بن گئے:مہاتیرمحمد سے بات چیت ،غزہ پراسرائیلی حملوں کی شدید مذمت ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا کے سابق ہم منصب مہاتیر محمد کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور غزہ پر فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری کی طرف سے جاری حملوں کو روکنے ، شہریوں کی حفاظت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دو ریاستی وژن پر مبنی ایک منصفانہ اور پائیدار حل کی سہولت کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • اسرائیل حالات مزید بگاڑنےسےبازرہے،مذمت سےبازنہ آیاتومرمت کریں گے:اوآئی سی نے متفقہ قرارپاس کرلی

    اسرائیل حالات مزید بگاڑنےسےبازرہے،مذمت سےبازنہ آیاتومرمت کریں گے:اوآئی سی نے متفقہ قرارپاس کرلی

    ریاض :بریکنگ:اسرائیل کوخبردارکرتے ہیں کہ حالات مزید بگاڑنےسےبازرہے،OICکی قرارداد،مذمت سےبازنہ آیاتومرمت کریں گے،اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

    سعودی عرب کی درخواست پر فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں اسرائیلی حملوں اور فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں فلسطین کے حق میں اوراسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ القدس الشریف اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت مسلم امہ کیلئے ریڈ لائن کی سی ہے۔

    قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل فلسطین میں جاری مظالم کو فوری بند کرے، اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، فلسطین میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہیں۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے توسیعی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیلی حملے بند کرائے، اسرائیل فلسطین میں مقدس مقامات کی بے حرمتی فوری بند کرے۔

    او آئی سی کی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اسرائیل فلسطین میں حالات مزید خراب کرنے سے باز رہے۔

    قرار داد کے متن کے مطابق القدس کی ہاشمی خاندان کے ذریعے نگرانی کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کے توسیعی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں اور اسرائیل کی نوآبادیاتی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔

    او آئی سی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حالات کی خرابی کا ذمہ دار مکمل طور پر اسرائیل کو ٹھہراتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے جبکہ سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیلی حملے بند کرائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مسجد اقصیٰ اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

  • اوآئی سی بھی اسرائیل کوفلسطینیوں پرجارحیت سےنہ روک سکی:مزید 35 شہید،تعداد 200سےتجاوزکرگئی

    اوآئی سی بھی اسرائیل کوفلسطینیوں پرجارحیت سےنہ روک سکی:مزید 35 شہید،تعداد 200سےتجاوزکرگئی

    غزہ:اوآئی سی بھی اسرائیل کوفلسطینیوں پرجارحیت سےنہ روک سکی:مزید 35 شہید،تعداد 200سےتجاوزکرگئی ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف مسلمان ملکوں کی نمائندہ تنظیم جسے اوآئی سی کہتے ہیں کا اجلاس جاری ہےتودوسری طرف اسرائیل کی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں آج ابھی تک 35 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں‌

    فلسطین پر یہ اسرائیل کی 7 سال کی بد ترین بم باری ہے، یہودی فورسز نے ایک ہفتے کے دوران فضائی اور زمینی حملوں میں غزہ کو کھنڈر بنا دیا ہے، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں، مکانات اور گاڑیاں تباہ ہیں.

    وحشیانہ بمباری اور شیلنگ میں اب تک 47 بچے اور 22 خواتین سمیت ایک سو اکیاسی فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، صیہونی فورسز نے آج صبح تازہ حملوں میں حماس کے چیف کے گھر کو نشانہ بنایا۔ملبے تلے دبے 5 بچوں کو زندہ نکالا گیا، اقوام متحدہ کے آفس کے قریب بھی بم باری ہوئی۔

    گزشتہ روز غزہ کے الشاطی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ہوئے تھے، دوسری طرف بربریت کے حالیہ مظاہرے پر اسرائیلی وزیر اعظم کی ڈھٹائی برقرار ہے۔

    یاد رہےکہ ایک ہفتے سے اسرائیلی فورسز کا فلسطین میں وحشیانہ تشدد جاری ہے، فورسز آبادیوں پر بم باری کر رہی ہیں، اسرائیلی حملوں میں 725 گھر، 76 رہائشی، ار 63 سرکاری عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے بمباری اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ضرورت ہوگی، ادھر عالمی برادری نے خطے میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اسرائیل کاجنگ کولمبےعرصےتک جاری رکھنےکا اعلان:            غزہ میں گُھس کرفلسطینیوں کےخاتمےکاخطرناک منصوبہ

    اسرائیل کاجنگ کولمبےعرصےتک جاری رکھنےکا اعلان: غزہ میں گُھس کرفلسطینیوں کےخاتمےکاخطرناک منصوبہ

    تل ابیب/لندن:اسرائیل کاجنگ کولمبےعرصےتک جاری رکھنےکا اعلان:غزہ میں گُھس کرنوجوان فلسطینیوں کےخاتمےکاخطرناک منصوبہ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے محاذ پر کئی روز تک لڑائی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک طرف امریکہ اوردیگراسرائیل سے محبت کرنے والے ممالک اسرائیل کونقصان سے بچانا چاہتےہیں ،

    ان‌خطرناک عزائم کی تصدیق اورتائید نیتن یاہوں کے بیان سے ہوتی ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ بھرپور طاقت کے ساتھ راکٹ حملوں کا جواب دیتے رہیں گے ان کا کہنا تھا کہ بمباری اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس کی ضرورت ہو گی

    ادھر اسی حوالے سے انہیں عزائم کی تائید کرتے ہوئے آرمی چیف کے بیان سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ گذشتہ چند ایام کے دوران غزہ کی پٹی پر کی گئی بمباری میں حماس کو بھاری قیمت چکانے پرمجبور کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے پاس غزہ کی پٹی پر مزید حملوں کے لیے منصوبے موجود ہیں

    عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل زمینی حملوں کے لیے تیاریاں کررہا ہے اور کسی بھی وقت صہیونی افواج بھاری جنگی سازوسامان کے ساتھ غزہ میں داخل ہوسکتی ہیں جو پہلے ہی سرحد پر پہنچایا جاچکا ہے

    ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کا خیال ہے کہ اب جنگ توچھڑہی گئی ہے اب اس کی آڑ میں وہ فلسطینی مجاہدین کا زیادہ سے زیادہ ختم کرلےتاکہ مستقبل میں اسرائیل کوبار بار ایسے خطرات کا سامنا نہ کرنا پڑے

  • سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کر کے بھی اسرائیلی وزیراعظم کا کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا

    سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کر کے بھی اسرائیلی وزیراعظم کا کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا

    سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کر کے بھی اسرائیلی وزیراعظم کا کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا

    باغی ٹی وی : سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کر کے بھی اسرائیلی وزیراعظم کا کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا۔اپنی حوس کو بیان کرتے ہوئے کیا کہہ دیا

    غاصب ریاست کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنی مسلم دشمنی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ . غزہ پر بمباری اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ضرورت ہو گی۔

    اسرائیلی فضائیہ نے رات گئے حماس رہنما کے گھر پر حملہ کر کے ایک اور عمارت کو زمین بوس کر دیا، میزائل حملے سے میڈیا ہاؤس بھی تباہ ہو گیا۔

    ظالم اسرائیل کی غزہ پر بربربیت جاری ہے. اس انسانیت سوز بمباری میں 41 بچے شہید ہوچکے ہیں. جس کے بعد شہدا کی تعداد 154 ہو گئی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔

    عالمی حکمرانوں کی بات چیت، امن کے مطالبات کام نہ آئے، دہشت گرد ریاست اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ صیہونی فورسز کے ایک اور حملے میں مزید 13 فلسطینی شہید ہو گئے، متعدد زخمی بھی ہوئے۔

    دوسری جانب چین نے فلسطین پر چڑھائی پر تشویش کا اظہار کیا، اقوام متحدہ میں چینی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اب قدم اٹھانا چاہیے اور سخت پیغام دینا چاہیے۔

    اس سے پہلے سلامتی کونسل کا ہونے والا اجلاس امریکا نے ملتوی کرادیا تھا اور اسرائیل نے اس سے فائدہ اٹھا کر غزہ پر مزید بمباری کی اور ان حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے.

  • پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے  حکومت نے اٹھایا ایسا قدم کے عوام کو ملا ریلیف

    پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے حکومت نے اٹھایا ایسا قدم کے عوام کو ملا ریلیف

    پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے حکومت نے اٹھایا ایسا قدم کے عوام کو ملا ریلیف

    باغی ٹی وی : پبلک ٹرانسپورٹ کو کھلو دیا گیا . اب لوگ سفر کر سکیں گے . حکومت کی جانب سے گاڑیوں میں 50 فیصد مسافروں کو بٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔

    بین الصوبائی انٹرسٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال، عید اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے جانے والے پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ 16 مئی سے تاحکم ثانی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائے گی جبکہ ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائے گی۔

    اس سے پہلے این سی او سی نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لیے 17 مئی کی تاریخ دی تھی۔این سی او سی کے مطابق 17 مئی سے مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار 17 مئی سے تاحکم ثانی یہی رہیں گے۔

    این سی او سی کے مطابق 17 مئی سے سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق ہوں گے۔ دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی جبکہ 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کرے گا۔

  • پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کب  تک نافذ العمل رہےگا، توسیعی نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کب تک نافذ العمل رہےگا، توسیعی نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کب تک نافذ العمل رہےگا، توسیعی نوٹیفکیشن جاری،اطلاعات کے مطابق پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک نافذ العمل رہےگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپس، تندور، ڈیری شاپس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس سے صرف کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی، صوبہ بھر میں تمام تفریحی پارکس بند رہیں گے،سرکاری اورنجی دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز اور تھیٹرزبند رہیں گے،ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔

  • جلدی عید کرنے کا پریشر کس کا تھا؟ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اصل کہانی خود ہی بتا دی

    جلدی عید کرنے کا پریشر کس کا تھا؟ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اصل کہانی خود ہی بتا دی

    سینئر اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان نے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے ساتھ خصوصی انٹرویو کیا جس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے اصل کہانی خود ہی بتا دی

    سینئر اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان نےکہا کہ مولانا عبد الخبیر آزاد کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین ہونا تو اعزاز کی بات ہے مگر اس سے زیادہ اعزاز کی بات ان کیلئے بادشاہی مسجد کا خطیب ہونا ہے اور وہ منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بیٹھتے ہیں اور یہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور اتنے بڑے خطیب کی بات سننا بھی بنتی ہے

    سینئر اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان نے مولانا عبدالخبیر آزاد سے سوال کیا آپ پر اس دن بہت پریشر تھا جس کے نتیجے میں آپ نے یہ اعلان کیا تو اس دن اصل ہوا کیا تھا ؟ جس پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اصل کہانی خود بتاتے ہوئے کہا کہ ان پر کسی قسم کا کوئی پریشر نہیں تھا انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے فرائض کو پوری ذمہ داری سے ادا کیا

    انہوں نے مزید کہا کہ انہیں چمن سے پسنی سے مکران سے زونل کمیٹی پشاور کی جانب سے شہادتیں موصول ہوئیں ان سے رابطہ کرنے پر دور دراز سے آئے لوگ شہادتیں دینے آئے شیخ الحدیث مولانا احسان الحق نے ہمیں بتایا کہ 38 شہادتیں ہمیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 32 کو زونل کمیٹی نے پاس کیا اس کو سامنے رکھ کر ہم نے فیصلہ بنایا دیر ہونے کی وجہ ان مضافاتی علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتیں تھیں پھر چمن میں ہمارا رابطہ مولانا یوسف سے رابطہ سے ہوا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس کثیر تعداد علماء کی بیٹھی ہے اور ہمیں بارہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور ہم نے ان کی جانچ پڑتال کی ہے ان لوگوں نے چاند دیکھا ہے اور اس بات کا ہم نے ان سے خلف لیا ہے اور پھر اسی طرح ڈپٹی کمشنر گوادر نے ہم سے رابطہ کیا کہ ہمارے پاس مفتی فقیر محمد ہیں انہوں نے اپنے ساتھ لوگوں کے ساتھ چاند کو دیکھا ہے تو میں یہ بات قوم کےسامنے یہ بات رکھنا چاہتا ہوں کہ ہم نے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے فرمان پر چلنا ہے کہ روزہ رکھو تو چاند کو دیکھو اور چاند کو دیکھو تو روزہ رکھنا بند کر دو ہمیں جب یہ شہادتیں موصول ہوئیں اور ہم نے یہ فیصلہ کیا اس پر کچھ تاخیر ضرور ہوئی ہمارے پاس ویڈیو کلپس موجود ہیں

    جس پر ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ان شہادتوں کی روشنی میں جو ملک پاکستان سے ہمیں موصول ہوئیں ہم نے عید کرنے کا اعلان کیا اور الحمداللہ پورے ملک میں ایک ہی دن عید منائی گئی جس پر میں مطمئن ہوں اور ایک ہی دن ہم نے روزہ رکھا اور وحدت اور اتحاد کا ثبوت کیا اور شرعی اصولوں پر عمل کیا اور ان تمام لوگوں کے دستخط اس فیصلہ پر موجود ہیں جو باہر آکر اختلاف پیدا کر رہے ہیں
    اور اگلے دن چاند کی عمر بھی دو روز تھی یہ بات پوری قوم نے دیکھی اس بات کی تائید ہو گئی

    آپ خلف اٹھا کر اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ آپ کو وزیر اعظم نے مجبور نہیں کیا کہ ایک دن عید پہلے کریں کیونکہ جمعہ کے دو خطبے حکومت پر بھاری پڑتے ہیں جس پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں مجبور کیا میں مبر و محراب کا وارث ہوں میرے والد سے بھی لوگ واقف ہیں میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کروں گا ، پچاس سال لگے ہیں ہمیں اتحاد امت پر لگے ہیں اور میں اسی طرح بین المذاھب کی ہم آہنگی ، بین المسالک کے مشن کو لے کر چلوں گا

    اس پر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ مولانا طاہر اشرفی کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہئے کہ انہوں نے کھل کر علماء کے فیصلے کی حمایت کی جس پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے مولانا طاہر اشرفی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ساتھ مذہبی امور کی وزارت کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے علماء کے فیصلے کی حمایت کی

  • اسرائیلی مظالم کیخلاف پاکستان،عراق،برطانیہ،اسپین،جرمنی             ،برسلزاورفرانس سمیت دیگردنیامیں احتجاجی مظاہرے

    اسرائیلی مظالم کیخلاف پاکستان،عراق،برطانیہ،اسپین،جرمنی ،برسلزاورفرانس سمیت دیگردنیامیں احتجاجی مظاہرے

    لندن :بریکنگ: اسرائیلی مظالم کیخلاف پاکستان برطانیہ، اسپین، جرمنی اورفرانس سمیت دیگردنیا میں احتجاجی،مذمتی مظاہرے،اطلاعات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پاکستان ،برطانیہ، اسپین، جرمنی، فرانس ، آسٹریلیا، قطر و دیگر ممالک میں مظاہرے کیےگئے۔

    کراچی میں مجلس وحدت المسلمین، ایم کیوایم اور جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی بمباری کا نوٹس لے، مسلم اُمّہ بھی فلسطینی عوام کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے، اسرائیلی حکومت نے رمضان اور عید کے مقدس ایام میں فلسطینیوں پر بدترین مظالم ڈھائے جس کی مثال نہیں ملتی۔

     

    لندن میں فلسطین کےحق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ فلسطینی پرچم تھامےمظاہرین Marble Arch پر جمع ہوئے اور اسرائیلی سفارتخانےکی جانب مارچ کیا۔لندن میں فلسطین کی حمایت میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے ،ان مظاہروں میں اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا

    ‏عراق کے دارالحکومت کے تحریر سکوائر میں فلسطین کی حمایت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور اسرائیلی حملے روکنے اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا

    یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں فلسطین کی حمایت میں بڑا مظاہرہ ہوا ،جس میں‌ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ، مبصرین کےمطابق برسلز میں فلسطین کی حمایت میں یہ سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام تمام حکومتوں سے بڑے ہیں، ہماری بات سنو، اسرائیل کی حمایت بند کرو

    اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی فلسطین کےحق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔اس طرح جرمن دارالحکومت برلن میں بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پرامن مظاہرہ کیاگیا۔اسرائیل کےغزہ پرحملوں کے خلاف فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں بھی مظاہرے ہوئے، مظاہرین پرمنتشرکرنے کے لیے پولیس نے آنسوگیس کا استعمال کیا۔

     

    ‏آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسین کی حمایت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ،مظاہروں میں اسرائیلی مظالم ختم کرنے اور فلسطینیوں کو ان کی الگ آزاد ریاست سمیت حقوق دینے کا مطالبہ کیا گیا

     

     

    خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 بچوں سمیت 140 فلسطینی جاں بحق ہوچکےہیں جبکہ غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں میں 9 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان فلسطینیوں کےلیےمیدان میں‌ آگیا:شاہ جی کاچینی               ،سوڈانی،مصری ہم منصب کیساتھ مسئلہ فلسطین پرتبادلہ خیال

    پاکستان فلسطینیوں کےلیےمیدان میں‌ آگیا:شاہ جی کاچینی ،سوڈانی،مصری ہم منصب کیساتھ مسئلہ فلسطین پرتبادلہ خیال

    اسلام آباد: پاکستان فلسطینیو ں کے لیے میدان میں‌ آگیا:شاہ محمود کا چینی، سوڈانی، مصری ہم منصب کیساتھ رابطہ، مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا چینی ، سوڈانی اور مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، رابطے کے دوران دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود نے چینی ہم منصب چینی ہم منصب کو فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے شدید خطرے کا باعث قرار دیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسجد اقصٰی میں عبادت میں مصروف نمازیوں پر حملہ اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل، اسرائیلی جارحیت کے سدباب اور نہتے فلسطینیوں کو بربریت سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو فوری کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو فلسطین کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عالمی برادری کے ساتھ جاری روابط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے چینی وزیر خارجہ کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں سے آگاہ کیا

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، پرامن، خودمختار اور مستحکم افغانستان کا حامی ہے۔ پاکستان، افغان قیادت میں افغانوں کو قبول جامع مذاکرات کے ذریعے، افغان مسئلے کے دیرپا حل کا متمنی ہے۔

    وزیر خارجہ نے ‏چین کے ایکسپلوریشن مشن کی مریخ پر کامیاب لینڈنگ پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چینی خلائی مشن کی مریخ پر لینڈنگ ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی تاریخی کامیابی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے چینی وزیرخارجہ کیساتھ کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ شاہ محمود نے پاکستان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے چین کی مسلسل معاونت اور ترجیحی بنیادوں پر ویکسین کی فراہمی پر چینی قیادت اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

    دوسری طرف سوڈان کی وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی نے وزیر خارجہ شاہ محمود کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اسرائیلی جارحیت اور فلسطین کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کی نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔

    وزیر خارجہ نے سوڈانی ہم منصب کو فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم رکوانے اور عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کیلئے عالمی فورمز پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

    مزید برآں وزیر خارجہ شاہ محمود کا مصری ہم منصب سمیع حسن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں فلسطین سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسجد اقصیٰ پر حملے اور ظالم اسرائیل کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    وزیر خارجہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ثالثی کی کاوشوں پر مصر کو سراہا اور اتوار کو ہونے والی او آئی سی میٹنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔مصری وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو ثالثی سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ خطے میں امن کیلئے کوششوں پر پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہیں۔