Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کورنا سے بچا بھی نہیں سکے اورالٹامصیبت بنے ہوئے ہیں:ہندووں نے اپنے خداوں کوکوڑے کےڈھیروں‌ پرپھینکنا شروع کردیا

    کورنا سے بچا بھی نہیں سکے اورالٹامصیبت بنے ہوئے ہیں:ہندووں نے اپنے خداوں کوکوڑے کےڈھیروں‌ پرپھینکنا شروع کردیا

    نئی دہلی :کورنا سے بچا بھی نہیں سکے اورالٹامصیبت بنے ہوئے ہیں:ہندووں نے اپنے خداوں کوکوڑے کے ڈھیروں‌ پرپھینک دیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں بت پرستی کوبہت بڑا دھچکہ لگا ہے اورہندووں نے بت پرستی سے توبہ کرتے ہوئے اپنی توجہ اسلام کی طرف راغب کرنا شروع کردی ہے

    ذرائع کے مطابق بھارت میں جگہ جگہ گلی محلوں میں بھارتی خداوں کی پوجا ہوتی تھی ، ہردروازے پراپنی پسند کا بت سجا رکھا تھا مگرجب سے کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے اس وقت سے ہندووں کوبتوں سے سخت نفرت ہوچکی ہے

     

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1393247317256462336

    نئی دیلی سے ذرائع کے مطابق بھارت جہاں کورونا سے ہرطرف تباہی ہی تباہی ہے اوروہاں‌ جب ہندووں نے اپنے خداوں سے اس سلسلے میں مدد مانگی توان کو نہ تو وہ بت مدد دے سکے اورنہ ہی ان کو کورونا سے بچا سکے ، اس دوران کئی بت الٹا وائرس پھیلنے کا سبب بھی بن گئے

    اس دوران بھارت میں جب لوگوں‌نے دیکھا کہ لوگ مر رہے ہیں لیکن ان کے خداوں کوکوئی پرواہ تک نہیں تووہ مایوس ہوگئے اورپھراس قدر نفرت ہوگئی کہ بڑی بڑی کرینوں کے ساتھ ان کووہاں سے دھکیل کرکوڑے کے ڈھیروں پرپھینک دیا

    یہ منظر دیکھ کردنیا بھی حیران رہ گئی ہے دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بڑی تعداد میں ہندومسلمان ہورہے ہیں اوربتوں کے خلاف نفرت اس قدر زیادہ ہوگئی ہے کہ ان کوگلی محلوں سے نکالنے کےلیے پورے بھارت میں مہم بھی شروع کرچکے ہیں‌

  • یروشلم پر قبضے کی دجالی سازش بے نقاب، بیت المقدس جل رہا ہے،ظلم کی نئی داستان رقم

    یروشلم پر قبضے کی دجالی سازش بے نقاب، بیت المقدس جل رہا ہے،ظلم کی نئی داستان رقم

    یروشلم پر قبضے کی دجالی سازش بے نقاب، بیت المقدس جل رہا ہے،ظلم کی نئی داستان رقم

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہے لگتا ایسا ہے کہ امریکا اور مغرب فلسطین کو مکمل قبرستان بنانے کے پلان پر ہے کیونکہ اسرائیل کو تباہی سے روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں‌کر رہا . اس سلسلےمیں سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے ملتوی کرادیا ہے .

    امریکی صدر جیو بائیڈن نےکہا ہےکہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے . اس ہلہ شیری نے اسرائیل کو اور ظلم ڈھانے پر مجبور کر دیا ہے. دوسروں سے کیا گلہ کرنا ہے خود مسلم حکمران اس بارے میں کسی ایک نکتے میں بھی جمع ہونے پر تیار نہیں ہیں‌.

    اسرائیل کے اقدام کے خلاف ہونے والا عرب لیگ کا اجلاس بلا کسی ٹھوس لائحہ عمل کے ہی ختم ہوگیا ہے .اسرائیل کے چار دن سے جاری رہنے والے مظالم کے خلاف یہ اجلاس بنا کسی نتیجے کے ہی ختم ہوگیا ہے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا اصل میں مسلم ممالک نے اپنے اپنے مفادات اسرئیل سے وبستہ کررکھے ہیں . اور تو اور یہ سب کھل کر اقوام متحدہ میں اس کے خلاف بیان دینے سے بھی قاصر ہیں . انہوں نے سخت اقدام کیا اٹھانا ہے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ خاموش اور کوئی موثر اقدام نہ کرنے کا مطلب ہوگا ہے یہ سب حکمران اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں. اس ظلم میں یہ حکمران ا سلیے برابر کے شریک ہیں‌ کہ انہوں نے اپنے مفادات ، عیاشی اور لالچ کی وجہ سے فلسطینیوں کے خون کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں‌کی.

    ان کا کہنا تھا کہ وہ حکمران جو مسلم امہ کے لیڈر ہونے کےدعویدار ہیں وہ بلکل اپنے ہونٹ بند کر کے رکھے ہوئے ہیں . کہ اگر انہوں نے کوئی لفظ نکالا تو کہیں اسرائیل ناراض نہ ہو جائے . انہوں نے کہا ہے ان حکمرانوں نے سودی نظام شروع کر کے اللہ سے بغاوت اور جنگ شروع کر رکھی ہے .

    کوئی نہیں خیال کرنا کہ ان کی کیا ذمہ داریا ں ہیں. اور ان پر امت مسلمہ کیا تقاضا کرتی ہے . اقوام متحدہ شاید اسرئیل کو اتنا وقت دینا چاہیتی ہے کہ وہ بیت المقدس سے مسلمانوں‌کو ملک بدر کردیے اور مسجد اقصی کو مکمل طور پر شہید کردیے پھر جاکر کچھ کرے اور تب تک اسرائیل اپنا کھیل مکمل کر لے .

    مسلم ممالک میں چھوٹے چھوٹے مسئلےپر آزدی اظہار رائے اور انسانی حقوق کی قدغنیں‌لگانے والوں کو اس قدر انسانوں کا المیہ نظر نہیں آتا .اصل میں یہ سب اس میں برابر کے شریک ہیں جس نے ظالم کو اس قدر بے خوف کر دیا ہے کہ وہ اپنے ظلم پر آزادی سے گامزن ہے .

  • فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم : امریکی کانگریس میں رکن پارلیمنٹ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں

    فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم : امریکی کانگریس میں رکن پارلیمنٹ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں

    واشنگٹن:فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم : امریکی کانگریس میں رکن پارلیمنٹ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں ،اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس میں مسلم خاتون اراکین رشیدہ طلیب اور الہان عمر نے اپنی تقریروں میں ایوان کی توجہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی جانب دلائی اور اس دوران جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو پڑیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس میں اس وقت جذباتی منظر دیکھنے کو ملا جب رشیدہ طللیب غزہ کی ایک ماں کی دل گداز تحریر سناتے ہوئے رو پڑیں۔ الہان عمر نے بھی فلسطینیوں کے حق میں زوردار تقریر کی اور اس دوران ایک موقع پر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

    رشیدہ طلیب نے بتایا کہ غزہ کی ایک ماں اپنی تحریر میں لکھتی ہیں کہ وہ بچوں کو بیڈروم میں اپنے ساتھ ہی سلاتی ہیں تاکہ مریں تو سب ساتھ مریں کیوں کہ میں نہیں چاہتی ہے کہ جو بچ جائے وہ ساری عمر دوسرے کی موت کا غم برداشت کرے۔

    رشیدہ طلیب نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے لیے امداد کو عالمی انسانی حقوق کی پاسداری سے مشروط کیا جائے۔ جب میں اپنے ملک کی پالیسیاں دیکھتی ہوں تو غزہ کی اس ماں کی تحریر مجھے مزید توڑ کر رکھ دیتی ہے۔

     

     

    ایک اور رکن الہان عمر نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے والا ہر راکٹ اور ہر بم جنگی جرم ہے، ہر موت ایک سانحہ ہے۔ مجھے ہر اس بچے کے لیے تڑپ جاتی ہوں جو ان راکٹس اور بم کے خوف سے بستر میں چھپ جاتا ہے۔

    الہان عمر نے مزید کہا کہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرنے کے بجائے ہمارے بہت سے اراکین سیلف ڈیفنس کے نام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی حمایت کر رہے ہیں، یہ نہایت افسوس ناک بات ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 131 ہوگئی ہے جس میں 33 سے زائد بچے ہیں جب کہ 600 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

  • دہشت گردوں کو امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،آرمی چیف

    دہشت گردوں کو امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،آرمی چیف

    دہشت گردوں کو امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،آرمی چیف

    باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مقصد کے حصول تک ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے عید کا دوسرا دن بھی مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور جوان کے ساتھ گزارا۔ جنرل باجوہ نے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ کا دورہ کیا۔ کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پاک افغان بارڈر پرسیکورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔ سپہ سالار نے افسروں اور جوانوں کے بلند مورال اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ جبکہ انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

    اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہداء نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کی عظیم قربانی دی۔ دہشت گردوں کو امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ قربانیوں اور سخت مشکلات کے بعد اس علاقے میں امن قائم ہوا ہے۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مقصد کے حصول تک ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے

  • عمران خان کوفلسطین کےمعاملےپرقیادت کرنےسےکیسے         روکاجائے؟عمران خان خطرہ بن گیا:ختم کرنےکامنصوبہ

    عمران خان کوفلسطین کےمعاملےپرقیادت کرنےسےکیسے روکاجائے؟عمران خان خطرہ بن گیا:ختم کرنےکامنصوبہ

    لاہور:عمران خان کوفلسطین کےمعاملےپرقیادت کرنےسےکیسے روکا جائے؟امریکہ اوراسرائیل نے کپتان کے خلاف منصوبہ بنالیا،اطلاعات کے مطابق امریکہ اوراسرائیل اس وقت بہت پریشان ہیں ، امریکہ اوراسرائیل فلسطین کے مسئلے پرفلسطنینوں‌کے لیے آوازبلند کرنے اوراسرائیلی کےخلاف محاذ بنانے اورمسلم دنیا کواسرائیل کے خلاف کھڑا کرنے سے روکنے کےلیے وزیراعظم عمران خان کے خلاف خطرناک سازشوں میں مصروف ہوگئے ہیں‌

    ذرائع کےمطابق امریکہ اوراسرائیل اس وجہ سے پریشان ہیں کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے کھڑے ہونے اوران کی آزادی کےلیے جنگ لڑنے کے اعلان نے ساری امت مسلمہ کے دلوں میں کچھ نہ کچھ حرکت ضرور پیدا کی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل نے امریکی حکام سے درخواست کی ہےکہ وہ پاکستانی وزیراعظم عمران‌ خان کوفلسطین کے معاملے پر بولنے سے بازرکھنے کی بھرپورکوشش کرے ، اس مقصد کے لیے اسرائیلی وزارت خارجہ کے کچھ افراد کل وائٹ ہاوس بھی گئے ہیں اوروہاں اسرائیل اورفلسطینیوں کے معاملے پربیرونی قوتوں کودوررکھنے کے منصوبوں پربھی کام ہوا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سلامتی کونسل کے اجلاس کے موخرہونے کی وجہ بھی یہی بتائی جارہی ہے، امریکہ چاہتا ہےکہ وہ اجلاس اس وقت بلوائے جب وہ سلامتی کونسل میں شامل ملکوں کواسرائیل کے خلاف ایکشن لینے سے دور رکھ سکے

    یہ بھی سننے کوملا ہے کہ امریکہ کا خیال ہےکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی فلسطینیوں کے لیے اعلانیہ حمایت کے بعد سلامتی کونسل میں امریکہ کواسرائیل کے معاملے پرشکست کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے

    ادھر اسرائیلی اورامریکی میڈیا مسلسل وزیراعظم عمران خان پرتنقید کررہا ہے اوریہ بھی طعنے دیئے جارہےہیں کہ عمران خان کی طرف سے فلسطینیوں کی غیرمشروط حمایت کے بعد اسرائیلیوں پرحملوں میں اضافہ ہوگیا ہے

    یروشلم پوسٹ ، اسرائیل ٹائمز سمیت دیگراسرائیلی میڈیا گروپس یہ بھی لکھ رہےہیں کہ جب تک عمران خان کوفلسطینییوں کی حمایت سے نہیں روکا جاتا اس مسئلے کی شدت میں کمی نہیں آسکتی ،ان ذرائع ابلاغ کا یہ دعویٰ ہے کہ عمران‌ خان کے بیان کے بعد فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ امریکی اوراسرائیلی حکام یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ وہ عمران خان کے مخالفین کو کسی تیسرے اورچوتھے واسطے کے ذریعے اپروچ کریں‌اورپاکستان میں کوئی ایسی صورت حال پیدا کی جائے کہ عمران خان اس مسئلے میں پھنس کر الجھ کررہ جائے اوراس کی توجہ فلسطین کے معاملے سے ہٹ جائے

    اس حوالے سے یہ بھی سننے کومل رہا ہےکہ تیسری اورچوتھی اسٹیج کے رابطوں میں وہ پاکستانی شخصیات ہیں جو پہلے ہی غیرملکی رابطوں کے حوالے سے بڑے موثر جانے جاتے ہیں ان کے سامنے کچھ ایسے مسائل رکھ دیئے گئے ہیں جووہ پاکستان میں سیاسی ایشو کے طورپربھی استعمال کریں‌گے

    ادھر ایک خبر نے اوربھی حیران کردیا ہے ،جس کے مطابق اسرائیل اورامریکہ کو پی ٹی آئی حکومت کے بعد سب سے زیادہ غصہ اگر ہے تو پاکستان پیپلزپارٹی پرہے جس نے فلسطین کے معاملے پرفقط بیان بازی سے نہیں بلکہ عملی طورپرکام کیا ہے اورپی پی قیادت اس حوالے سے اپنی حکومت سے سوفیصد متفق ہے ، یہی وجہ ہے کہ اسرائیل اورامریکہ اس عمل پرناراض دکھائی دیتے ہیں

    ادھر واشنگٹن اورتل ابیب اس منصوبے پرکام کرنے کے لیے مختلف رابطے استعمال کررہےہیں ، امریکہ کویہ بھی اعتراض ہےکہ عمران خان اورآرمی چیف کی کوششوں سے ترکی اورسعودی عرب کے درمیان اختلافات ختم ہونے میں بہت حد تک کامیابی ملی ہے

    امریکہ جو جمال خشوگی کے معاملے پرسعودی حکمرانوں کو بلیک میل کرنا چاہتا تھا اب وہ منصوبہ توخاک میں مل گیا ، امریکہ اس وجہ سے بھی پریشان ہے کہ ترکی پہلے بھی اسرائیل کے خلاف بیان دیتا رہتا ہے لیکن پہلی بار ہے کہ ترکی نے پاکستان کواس موقف پراہنا ہمنوا سمجھا ہے اورعمران خان کواس لشکرکا کمانڈرسمجھا جارہا ہے ،ترک صدر کا عمران خان کوفلسطین کے معاملے پرفون کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ امت مسلمہ کی نظریں اب پاکستان پرہیں اورپاکستانی موجودہ قیادت یہ کریڈٹ لینا چاہتی ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہٰیں‌

    یہ بھی یاد رہے کہ امریکہ اس بات سے بھی عمران خان سے ناراض اور خائف ہے کہ عمران خان نے او آئی سی کو بھی منظم کردیا ہے اورمیدان میں لا کھڑا کیا ہے

    امریکہ اوراسرائیلی حکام اس بات پر بھی پریشان ہیں کہ ساری امت مسلمہ اس وقت یہ چاہتی ہےکہ مسلمانوں‌کے مسائل کے لیے عمران خان قیادت کرے بالخصوص فلسطین اورکشمیر کے معاملےپر، اس اجتماعی سوچ نے بھی امریکہ اوراسرائیل کی نیندیں حرام کردی ہیں‌

    ذمہ دارذرائع ننے دعویٰ کیا ہےکہ عمران خان کی جان کوخطرہ ہے ، اس حوالے سے ذرائع کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ عمران خان کے خلاف یہ سازش کسیے تیار کی گئی ہے

    مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد، افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اورامریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے کچھ منصوبے ڈیزائن کیے ہیں

    بھارت اس منصوبے میں اس لیے شامل ہے کہ بھارت کویہ اطلاعات ہیں کہ پاکستان کشمیرکے مسئلے پرجس خاموشی سے آگے بڑھ رہا ہے اورچین کے ساتھ مل کربڑی حکمت عملی سے کشمیر کوبھارت کے پاوں تلے سے کھسکا رہا ہے ، اس میں‌ پاکستانی فوج کوسیاسی حکومت کی بھرپورحمایت حاصل ہے اورعمران خان دنیا کوبے وقوف بنا کراندر اندر سے کشمیرکوبھارت کے پاوں تلے سے کھسکا رہا ہے

    بھارت کی خفیہ ایجنسی کے پاس یہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کی ایسے ذرائع کے مدد کررہا ہے کے جس کے بعد کشمیرکے ہرگھر سے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں میں اضافہ ہورہا ہے اوریہ بغیرمنصوبہ بندی کےنہیں ہے ، بھارتی خفیہ ایجنسی کویہ بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستان خاموش نہیں بلکہ خاموشی سے کشمیرکی تحریک کوایسے نقطے پرلے گیا ہےکہ جہاں بھارتی فوج کے پاس پسپائی کے علاوہ کوئی راستہ نہ

    دوسرا بھارت کوکپتان پریہ بھی غصہ ہے کہ افغانستان میں بھارتی مفادات کوپاکستانی ادارے تباہ کررہے ہیں اور اس صورت میں افغان طالبان کے ذریعے پاکستان یہ سب کچھ کررہا ہے اوراس سارے خطرناک کھیل میں عمران خان بڑی خاموشی سے فوج اورخفیہ اداروں کے ساتھ ملکرآگے بڑھ رہا ہے

    بھارت کو عمران خان پراس قدرغصہ اورنارضگی ہے کہ اب وہ کپتان کوایک دن کے لیے بھی وزیراعظم دیکھنے لیے تیارنہیں ، اس مقصد کے تحت خفیہ سازشیں مسلسل جاری ہیں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عمران خان کے خلاف بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان سے کچھ ایسے دہشت گرد افراد کی مدد لے کرعمران خان کوختم کروا سکتا ہے

    اس حوالے سے کچھ ایسی معلوما ت بھی ملی ہیں کہ ایسے منصوبوں کومکمل کرنے کے لیے پاکستان میں‌سیاسی عدم استحکام کی صورت میں کسی مخالف سیاسی جماعت کے انتہا پسند افراد کی بھی مدد کی جا سکتی ہے جوعمران خان کوہرصورت اقتدار سے دوردیکھنا چاہتے ہیں اوراپنی پارٹی کی حکومت کواقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں

    یہ بھی خفیہ اطلاعات ہیں کہ اس مقصد کےلیے یہ خفیہ ایجنسیاں پاکستان مخالف افغانوں کو بھی استعمال کرسکتی ہیں اوراس پرباقاعدہ کام بھی ہورہا ہے ، اس سلسلے میں ایسے گروہون کی برین واشنگ بھی کی گئی ہے اور ان کوبھارت لے جاکران کی عسکری تربیت بھی کی گئی ہے

    اسرائیل اورامریکہ اس سارے معاملے پرپہلے حسب ضرورت متحرک تھے مگراب عمران خان کوزیادہ وقت نہیں دینا چاہتے ان کا خیال ہے کہ اگرعمران خان رہا اوریا پھریہ دوبارہ برسراقتدارآگیا توپھرچین اورپاکستان بھارت سے کشمیر بھی لے لیں گے اوراسرائیل سے فلسطین کوبھی آزاد کروانے میں پاکستان ترکی اوردیگر اسلامی ملکوں کی مدد سے اپنا کام کردکھائے گا

    ان حالات کے تناظرمیں یہ خبریں اس وقت تل ابیب ، واشنگٹن ، دہلی اورکابل میں گونج رہی ہیں کہ اگرعمران ‌خان کونہ روکا گیاتوگیم ان کے ہاتھ سے نکل جائے گی اورپھرچین کے خلاف مشترکہ جدوجہد کو بھی نقصان پہنچے گا لٰہذا چین کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اورامریکی اتحادیوں‌ بھارت اوراسرائیل کے تحفظ کا تقاضا یہ ہے کہ ایسے عناصرکا خاتمہ ضرور کردیا جائے جوان ملکوں کی سلامتی کے لیے خطرناک ثابت ہوئے ہیں اوران میں عمرا ن خان نمبرون مطلوب شخص ہے جس کو قتل کرنے کےلیے یہ قوتیں پاکستان کےاندرسے اورپاکستان کے ہمسائیہ ممالک سے کرائے کے قاتل تلاش کررہی ہے

    دوسری طرف پاکستانی اداروں کو بھی یہ رپورٹس مل چکی ہیں اورسیکورٹی ادارے ایسے عناصرکا مسلسل پیچھا کررہےہیں اورعمران خان کی سیکورٹی کومزید سخت کرکے کسی بھی پریشان کن صورت حال سے بچنے کی پوری کوششیں بھی کررہےہیں اورساتھ ساتھ اللہ کے حضورخیروعافیت کے ساتھ ساتھ سلامتی کی دعائیں بھی کررہےہیں‌

  • اسرائیلی 160 جنگی طیاروں نے صرف 40 منٹ کے اندر غزہ پر کیا قیامت ڈھائی

    اسرائیلی 160 جنگی طیاروں نے صرف 40 منٹ کے اندر غزہ پر کیا قیامت ڈھائی

    اسرائیلی 160 جنگی طیاروں نے صرف 40 منٹ کے اندر غزہ پر کیا قیامت ڈھائی

    باغی ٹی وی : غزہ پر ظالم صہیونیوں کے حملے جاری ہیں ، اس سلسلے میں غاصب اسرائیلی ریاست کے وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے 160 جنگی طیاروں نے صرف 40 منٹ کے اندر غزہ کے شمالی علاقے کے متعدد مقامات پر میزائل فائر کئے ہیں۔

    معصوم بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کے وزیرجنگ نے اس کارروائی کو حالیہ چند دنوں کی جھڑپوں کے دوران ہونے والی سب بڑی کارروائی قراردیا اور کہا کہ اس حملے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔


    اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں کے ساتھ ہی صیہونی فوجیوں نے ٹینکوں اور توپخانے کی مدد سے زمینی حملے بھی شروع کردیئے ہیں. الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین حملوں میں اب تک 119 فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں جن میں کافی زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے .
    اسرائیل کی فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا سلسہ جاری ہے . ، غزہ میں ظالم صیہونی فوجوں کے تازہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو انیس تک پہنچ گئی ، شہید ہونے والوں میں اٹھائیس بچے اور سات خواتین بھی شامل ہیں۔

    ظالم اسرائیل کے غزہ پر قیامت خیز بمباری جاری ہے . ، فضائی حملوں میں شہدا کی تعداد 119 ہو گئی، بمباری سے پانچ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہیں،اس اندوہ ناک بمباری سے عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں. لوگ لاشیں اٹھانے کی سکت کھو رہے ہیں. امدادی اداروں‌کو بھی کام کرنے میں کافی تنگی ہے .

  • گھر کے ملبے پر بیٹھی مدد کی منتظر کمسن بچی کی دل دہلا دینے والی تصویر وائرل

    گھر کے ملبے پر بیٹھی مدد کی منتظر کمسن بچی کی دل دہلا دینے والی تصویر وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملے جاری ہیں

    اسرائیلی وزیراعظم نے مزید حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر ہونے والے حملوں میں بچوں سمیت ایک سو سے زائد شہادتیں ہو چکی ہیں، فلسطینی مسلمانوں نے عید بھی گولیوں کی بوچھاڑ میں گزاری، فلسطینی مسلمان حملوں اور اسرائیلی مظالم کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں اور امت مسلمہ کی جانب دیکھ رہے ہیں

    اسرائیلی حملوں میں بچے شہید اور زخمی بھی ہوئے ہیں، گھر تباہ ہو چکے ہیں، ملبے کے ڈھیر ہر طرف نظر آتے ہیں، دلدوز مناظر کی تصاویر سامنے آ رہی ہیں لیکن مسلم حکمران بھی تاحال صرف مذمتی بیان ہی جاری کر رہے ہیں،

    اسرائیلی حملوں سے تباہ شدہ گھر کے ملبے پر بیٹھی ایک کمسن بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جو بے خوف ملبے پر اپنی گڑیا کے ساتھ بیٹھی ہے اور اسکی نگاہیں اس بات کی منتظر ہیں کہ کوئی اس کی مدد کو آئے، سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی نے ایک گڑیا کو بھی اٹھا رکھا ہے اور یوں لگتا ہے کہ وہ کسی کی مدد کی منتظر ہے ،معلوم نہیں اس بچی کے والدین شہید ہو گئے ،ملبے تلے دب گئے یا حیات ہیں تا ہم بچی کی دل دہلا والی تصویر نے بھی مسلم امہ کے حکمرانوں کو نہ جھنجوڑا،صرف یہ ایک تصویر نہیں بلکہ فلسطینی بچوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جو دل دہلا دینے والی ہیں

    اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر انسانی حقوق کے نام نہاد ادارے، تنظیمیں بھی خاموش ہیں، کسی کو بچوں پر تشدد نظر نہیں آ رہا، بچوں کی لاشیں، کٹے پھٹے بدن نظر نہیں آ رہے،

  • علامہ طاہر اشرفی کی اپیل پر پاکستان میں آج منایا جائے گا یوم فلسطین

    علامہ طاہر اشرفی کی اپیل پر پاکستان میں آج منایا جائے گا یوم فلسطین

    علامہ طاہر اشرفی کی اپیل پر پاکستان میں آج منایا جائے گا یوم فلسطین
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کو پاکستان بھر میں یوم فلسطین منایا جائے گا

    یوم فلسطین منانے کی اپیل پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کی ہے، آج جمعہ کو ملک بھر کی مساجد میں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی جائے گی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی جائے گی

    وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ آج جمعۃ المبارک 14 مئی کو یوم فلسطین منایا جائے گا، 2021 میں عرب اسلامی دنیا کے اہم ترین قائدین پاکستان آئیں گے ،،گذشتہ ایک سال سے پاک سعودی عرب تعلقات کو خراب کرنے کیلئے مسلسل افواہ سازی کی گئی۔ اب مرکز ملک سلمان کے رفاہی کام کو نشانہ بنا کر وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پوری پاکستانی قوم اور حکومت اسرائیلی مظالم کے خلاف اہل فلسطین کے ساتھ ہیں۔

    علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر سے بات کی ہے اور پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان دیگر ممالک سے بھی رابطے کر رہا ہے،

  • فلسطین مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا

    فلسطین مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا

    فلسطین مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف آج سلامتی کونسل کا ہونے والا اجلاس موخر کروا دیا گیا ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس امریکا کی کوششوں سے موخر ہوا، فلسطین کے مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس اب اتوار کو ہو گا

    امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا اجلاس کو روک نہیں رہا چاہتا ہے کہ اجلاس بعد میں بلایا جائے، مشرق وسطی بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں

    انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اجلاس اگلے ہفتے بلایا جائے امید ہے اس سے سفارکاری کو موقع ملے گا، تشدد کو روکنا چاہتے ہیں جس میں معصوم افراد کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ہمارا موقف واضح ہےکہ راکٹ حملے رکنے چاہیے

    واضح رہے کہ ماہ رمضان سے ہی فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری ہیں، 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہدا میں بچے بھی شامل ہیں،ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں ،اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے کئی علاقوں پر حملے کئے گئے ہیں.

  • اسرائیلیوں کوایسی موت ماریں گےانکی نسلیں یادرکھیں گی      :اب پیچھےنہیں ہٹیں گے:باقاعدہ جنگ شروع

    اسرائیلیوں کوایسی موت ماریں گےانکی نسلیں یادرکھیں گی :اب پیچھےنہیں ہٹیں گے:باقاعدہ جنگ شروع

    غزہ:اسرائیلیوں کو ایسی موت ماریں گے انکی نسلیں یاد رکھیں گی: اب پیچھے نہیں ہٹیں گے:حماس کا اعلان جہاد.،اطلاعات کے مطابق فلسطین میں حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی زمین اور اپنے لوگوں کا دفاع آخری دم تک جاری رکھیں گے۔ اسرائیل ہمارے مقابلے کیلئے زمینی ،فضائی اور بحری فوجوں کو میدان میں لے آئے۔ انہیں ایسی موت ماریں گے کہ انکی نسلیں یاد رکھیں گی۔

    حماس کے جوابی حملوں سے یہودی آبادی میں خوف طاری ہے، اسرائیل کے زیر قبضہ 24 شہروں میں فلسطینی آبادی اٹھ کھڑی ہوئی، مظاہروں کو کچلنے کے لئے مزید صہیونی اہلکار بھیج دئے گئے۔

    متعدد کمانڈرز کی شہادت کے باوجود حماس کے حوصلے پست نہ ہوئے، اسرائیلی شہروں پر مزید میزائل کی بارش کر دی، اب تک ایک ہزار چھ سو سے زائد میزائل برسا چکے ہیں۔

     

    حماس نے عیاش نامی لانگ رینج میزائل کا استعمال بھی شروع کردیا۔ پہلی بار حماس نے رامون انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میزائل داغے۔ مزاحمتی تنظیموں کا مسلح ڈرون بھی ایکشن میں آگیا، متعدد صہیونی مقامات پر بمباری کی ہے، شہاب ڈرون کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی۔

    حماس کے راکٹس لگنے سے اسرائیلی شہروں میں ہو کا عالم ہے، یہودی شہری ڈر کے مارے گھروں میں چھپ گئے، اسرائیلی عمارت کو میزائل لگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

    مزاحمتی تنظیم کے ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہم اپنی زمین اور اپنے لوگوں کا دفاع آخری دم تک جاری رکھیں گے۔ اسرائیل ہمارے مقابلے کیلئے زمینی ،فضائی اور بحری فوجوں کو میدان میں لے آئے۔ انہیں ایسی موت ماریں گے کہ انکی نسلیں یاد رکھیں گی۔

    اسرائیلی کے زیر قبضہ علاقوں میں بھی فلسطینی اٹھ کھڑے ہوئے۔ 24 مقبوضہ شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے۔ مظاہروں کو کچلنے کے لئے صہیونی فوج کی بھاری کھیپ بیت المقدس پہنچ گئی۔ اسرائیلی تشدد میں سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

     

    انتہا پسند یہودی بھی فوج کے ساتھ ملکر فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث ہیں، مقبوضہ شہر لُد میں فلسطینی جوانوں نے اسرائیلی ریلوے اسٹیشن کو آگ لگادی، کَفر قاسم میں فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس کی گاڑی کو نذر آتش کردیا۔