Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کشمیر میں کیا کھچڑی پک رہی، ڈرامہ کوئین کا نیا کھیل تیار ؟امتحانات کیسے کینسل ہوئے؟ وزیراعظم سے ملاقات جہانگیر ترین کو کیا ملا؟

    کشمیر میں کیا کھچڑی پک رہی، ڈرامہ کوئین کا نیا کھیل تیار ؟امتحانات کیسے کینسل ہوئے؟ وزیراعظم سے ملاقات جہانگیر ترین کو کیا ملا؟

    کشمیر میں کیا کھچڑی پک رہی، ڈرامہ کوئین کا نیا کھیل تیار ؟امتحانات کیسے کینسل ہوئے؟ وزیراعظم سے ملاقات جہانگیر ترین کو کیا ملا؟

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اب ہمارے پاس سخت عمل درآمد کے سوا چارہ نہیں ہے کہ ایس او پیز کو فالو کیا جائے . ورنہ ہم انڈیا ٹو بن جائیں گے .

    ان کا کہناتھا کہ اللہ تعالیٰ نے بھی کہا ہے کہ ہلاکت میں اپنے ہاتھ مت ڈالو. احتیاط کرنا اللہ کا حکم ہے . دیکھیں اگر کوئی شخص کہے کہ میں ٹرک کے سامنے لیٹ جاؤں اور کچھ نہیں ہوگا ، میرا اللہ پر توکل ہے . تو کیا وہ بچ جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ آپ کہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن ہے میں دیکھا کہ لوگ بچوں کا گاڑی میں ڈال کر مری لے جارہے ہیں. ایسے لوگوں کو پکڑ کر کورونا وارڈ میں ڈال دیا جائے .

    مبشر لقمان نے امتحانات کو ملتوی کرنے پر کہا کہ اصل میں‌ اے لیول کے بچوں کے لیے باہر سے ایکسپیٹینس آئی ہوئی ہے . اور اگر یہ تاخیر ہوتی ہے تو ان کی یہ آفر ختم ہوجائے گی. اس لیے ان کا امتحان ہونا مجبوری ہے . لیکن اگر سب کا لیا جائے تو ایس او پیز عمل نہیں ہوگا. . اب جب دیکھا گیا تو اتنی خلاف ورزی سے بہت نقصان ہونا تھا . سو حکومت کو ایسا کرنا پڑا کہ ملتوی کرنا پڑا.

    مبشر لقمان نے کہا کہ ڈرامہ کوئین مریم نواز کا یہ کہنا کہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہیے . اس کو مطلب یہ نہیں کہ وہ خیرخواہی کررہی ہیں نہ ان کے کہنے پر اس حکومت نے جانا ہے اور رہنا ہے . اصل میں مریم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ان کو بار بھیجا جائے . وہ لندن جائیں اور چل کریں وہاں ان کے ابا جان ، بھائی اور بیٹا سب موج کر رہے ہیں اور مزہ کرنے کا مریم کا بھی دل کر رہا ہے .

    مبشر لقمان نے جہانگیر ترین کے کیس میں کہا ہے کہ شہزاد اکبر کو ان کے کیس سے الگ کرنےکی بات کافی اہم ہے شہزاد اکبر کا معاملہ کافی تشویش ناک ہے . وہ ان لوگوں میں سے ہیں جن کا کوئی سٹیک ہی نہیں‌ہے وہ صرف عزتیں اچھالنے پر ہیں .

    اگر ان کے خلاف کیس کھل گیا اور براڈ شیٹ کا کیس کھلا تو شہزاد اکبر جیل میں ہوں گے . اور اس کی تحقیق ہونی چاہیے . افغانستان پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ آنے والے دنوں میں افغان بارڈر ایکٹو ہوگا کیونکہ ستمبر میں پاکستان اور افغان بارڈر آرپرشنل ہونا ہے اور آرمی کی طرف سے باڑ لگانے سے افغان چند شرف پسند عناصر کو کافی تکلیف ہے کیونکہ ان کی آزادانہ نقل و حرکت بند ہوئی ہے .

  • بھارت لُٹ گیا بھارت مٹ گیا:ایک طرف کرونادوسری طرف      شدیدزلزلہ:درودیوارہل گئے،  شدید خوف وہراس

    بھارت لُٹ گیا بھارت مٹ گیا:ایک طرف کرونادوسری طرف شدیدزلزلہ:درودیوارہل گئے، شدید خوف وہراس

    نئی دہلی: بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس سے گھروں اور عمارتوں کے در ودیوار ہل گئے، لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔ انڈین میڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ اس زلزلے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی ابھی تک اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

    انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست آسام میں محسوس کئے جانے والے اس شدید زلزلے کا مرکز تیزپور کا مغربی حصہ جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔

    ادھر امریکی زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ آسام میں آںے والے زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ دو جبکہ زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر تھی۔ اس زلزلے کا مرکز ایک گاؤں تھا جس کا نام گوہائی بتایا جا رہا ہے۔

    میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست آسام کے شمالی علاقوں میں ابھی تک شہری اس شدید زلزلے کے آفٹر شاکس محسوس کر رہے ہیں۔

    بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ سربانندا سنوول کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چوکنا رہیں کیونکہ زلزلہ بہت شدید تھا جس کی وجہ سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، حکومت نے بھی اپنی تمام ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

  • مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    وزیرمملکت زرتاج گل اور پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزب نے پریس کانفرنس کی ہے، زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنی سیاسی موت خودمرچکی،

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنا اعتماد کھو چکی ہے مریم نوازکو ابھی تک وزیراعظم ہاوَس کے خواب نظر آتے ہیں،مریم نواز میں کونسلر بننے کی بھی صلاحیت نہیں ،مریم نواز اپنی پارٹی کا نقصان کرچکی ہیں،شریف فیملی نے قوم کاپیسہ لوٹا اور ملک کودلدل میں دھکیل دیا،مولانافضل الرحمان ہروقت حلوے کی تلاش میں رہتے ہیں،یہ خاتون جس نے رنگ برنگی ٹوپیاں پہن پر گلگت بلتستان میں جلسے جلوس کئے تھے جلسے بھی وہاں کئے تھے جہاں انکا امیدوار بھی نہیں تھا جہاں ایک ووٹ ایک آواز کا نعرہ لگوایا گیا وہاں سے انکے امیدوار کو ایک ووٹ ملا تھا وہ رو رہا تھا ،لاہور میں 14سو سے زائدکنال کی زمین مریم نوازکےپاس کہاں سےآئی،مریم نوازسرٹیفائیڈ جھوٹی خاتون ہیں جو الزامات لگاتی ہیں، مریم نوازکبھی نیب دفاترپرپتھراؤ کبھی جج ارشد ملک کی جھوٹی وڈیوزسامنے لاتی ہیں ،

    زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

    ہم کیوں جانوروں سے متعلق اللہ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں؟ عدالت

    بیچارے بلاول کو آگے کرکے شہباز شریف، مریم نے چپ کا روزہ رکھ لیا،زرتاج گل

    خیال نہیں رکھ سکتے تو پنجروں میں قید کیوں، چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا جائے؟ عدالت

    پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

    نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

    وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

    ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

  • ہمارے حکمرانوں نے لندن میں وہاں جائیداد لی جہاں  ان کے وزیراعظم بھی نہیں لے سکتے،وزیراعظم

    ہمارے حکمرانوں نے لندن میں وہاں جائیداد لی جہاں ان کے وزیراعظم بھی نہیں لے سکتے،وزیراعظم

    ہمارے حکمرانوں نے لندن میں وہاں جائیداد لی جہاں ان کے وزیراعظم بھی نہیں لے سکتے،وزیراعظم
    وزیراعظم عمران خان نے دورہ کوئٹہ کے دوران شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم عمران خان کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال،وفاقی وزیرمراد سعید وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،اس موقع پر وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ سی پیک کے مغربی روٹ کا آغاز بلوچستان سے کیا، بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر سے خوشحالی آئے گی، سڑکوں کے جال سے کسانوں اور تاجروں کو منڈیوں تک رسائی ہوگی،وزیراعظم نے 3 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا،مغربی روٹ خواب تھا جسے حقیقت بنادیا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا،ہم نے بلوچستان کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے،پندرہ سالوں میں بلوچستان میں چند سو کلو میٹر سڑکیں بنیں، ہمارے ڈھائی سالوں میں 33 سو کلومیٹر سڑکوں کے منصوبے بنے اور کام بھی شروع ہو گیا، بلوچستان سے کراچی کی ’خونی سڑک‘ پر خود ڈرائیو کیا ہوا ہے ،چمن،کوئٹہ اور کراچی شاہراہ بہت خطرناک ہے،میں نے اس پر سفر کیا ہوا ہے،اللہ تعالیٰ اس کو عزت دیتا ہے جو دنیا کیلئے کچھ کرتا ہے،کامیابی اور عزت اللہ کی طرف سے ملتی ہے دنیا ان لوگوں کو یاد کرتی ہے جو انسانیت کیلئے کچھ کرکے جاتے ہیں،دہشتگردی کے باعث خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکار شہید ہو رہے تھے ،لاہورمیں ہسپتال بنانے پر لوگوں نے گنگارام کی تعریف کی،ہم نے خیبر پختونخوامیں غربت میں کمی کی،آج بنگلہ دیش پاکستان سے آگے نکل گیا ہے،چھوٹا سا طبقہ ملک کے وسائل پر قبضہ کر کے بیٹھا ہے، ہمارے حکمرانوں نے لندن میں وہاں جائیداد لی جہاں ان کے وزیراعظم بھی نہیں لے سکتے،ماضی کی حکومتوں کا مائنڈ سیٹ ہی نہیں تھا کہ بلوچستان کیلئے کچھ کرنا ہے پاکستان تب ترقی کرے گا جب نچلا طبقہ ترقی کریگا،چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،تمام صوبوں کو ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال سے علاج کرایا جاسکتا ہے،

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ سابق حکومت سے زیادہ کام کررہے ہیں لیکن چرچہ نہیں ہے،چرچہ نہ ہوتولوگ سمجھتے ہیں کہ شاید کام ہی نہیں ہورہا،صوبے میں ترقیاتی منصوبوں سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، تحریک انصاف کی حکومت نےماضی کی نسبت زیادہ کام کیے، نصیرآباد سے کوئٹہ کومنسلک کرنے کیلئے شاہراہ بنانا بہت ضروری ہے،

  • سابق جج شوکت عزیز صدیقی ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے

    سابق جج شوکت عزیز صدیقی ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے

    سابق جج شوکت عزیز صدیقی ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا معاملہ،شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف اپیل 4 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کی جائے،متعدد بار کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں دے چکا،عدالت نے فل کورٹ کیوجہ سے کیس مقرر نہ کرنے کا کہا تھا،جسٹس قاضی فائز عیسی فل کورٹ 26 اپریل کو ختم ہوچکی،رواں برس 30 جون کو ریٹائر ہو جاوَں گا،بنیادی حقوق کو مدنظر رکھ کر کیس جلد سماعت کیلئے مقرر ہونا چاہیے،

    اکتوبر 2018 میں سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے متنازع خطاب پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔جو کہ وہ الزام ثابت نہ کرسکے

    جسٹس شوکت صدیقی ملکی تاریخ کے دوسرے جج ہیں جن کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔اس سے قبل 1973 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت علی کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

  • امریکہ نوازشریف کےلیےاین آراولینےکےلیےعرب حکمرانوں کواستعمال کرنےلگا،تہلکہ خیزانکشافات

    امریکہ نوازشریف کےلیےاین آراولینےکےلیےعرب حکمرانوں کواستعمال کرنےلگا،تہلکہ خیزانکشافات

    اسلام آباد:امریکہ نوازشریف کےلیےاین آراولینےکےلیےعرب حکمرانوں کواستعمال کرنےلگا،تہلکہ خیزانکشافات ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو این آر او کے لیے متحدہ عرب امارات میں پچھلے تین ہفتوں سے اہم سرگرمیاں جاری ہیں اوران ساری کوششوں کے پیچھے امریکہ کی مدد اورحمایت کا انکشاف بھی ہوا ہے

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے تین قریبی ساتھیوں کی لندن سے متحدہ عرب امارات آمد ہوئی ہے اور اہم شخصیات سے ملاقات کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکہ کافی دیرپہلے پہلے سے نوازشریف کی جان بخشی کی کوششیں کررہا تھا مگران کوششوں کا انکشاف اس وقت ہوا جب امریکہ بیک ڈورناکام ہونے کے بعد فرنٹ پرآگیا ہے

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ امریکہ کی ان کوششوں کے پیچھے کچھ امریکہ کے دوست ممالک کی بھی کوششیں ہیں ، ان ممالک کے نام توسامنے نہیں آسکے مگرگمان یہی کیا جارہا ہےکہ بھارت ان میں سرفہرست ہوسکتا ہے

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ عرب امارات میں ہونے والی آخری ملاقات میں نوازشریف کے لیے ریلیف لینے والوں کوواضح پیغام بھیج دیا گیا تھا کہ دیگرپاکستانیوں کی طرف نوازشریف پاکستان آئیں اورعدالتوں کا سامنا کریں

    یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ لندن میں پچھلے چند ہفتوں سے امریکی اہم شخصیات کی نوازشریف سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اورحالیہ این آراو کی خبریں انہیں مصالحت کاروں کی کوششوں کا ایک آپشن ہے

    ادھر پاکستان سے بھی بعض ذرائع نے ان بیک ڈور کوششوں کی تائید کی ہے اوریہ کچھ چیزیں شواہد کے طورپرپیش کی ہیں کہ ان کوششوں میں شریف خاندان کے قریبی افراد ریلیف کے لئے شامل ہیں،

    بعض حلقوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی خاموشی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔یہاں پر یہ بھی واضح رہے کہ مریم نواز نے چند روز قبل کہا تھا کہ وہ عمران خان کو حکومتی مدت پوری کرنے دیں گی اور ان کی ناکامیوں کا بوجھ نہیں اٹھائیں گے

  • لاہور سمیت کورونا کیسز کے زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

    لاہور سمیت کورونا کیسز کے زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

    لاہور سمیت کورونا کیسز کے زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا

    کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز،جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ سول و عسکری حکام اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

    اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور شرح اموات پر گہری تشویش کا اظہارکیا گیا،اجلاس کے شرکاء نے کورونا ایس او پیز پر موثر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا، اجلاس کے شرکاء نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا،اجلاس نے کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے شاندار خدمات پر ہیلتھ پروفیشنلز کو خراج تحسین کیا، اجلاس کے شرکاء نے کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے لانے کے عزم کا اظہارکیا،اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا

    لاہور سمیت کورونا کیسز کے زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز بھی سامنے آئی، 8فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں بھی پابندیاں مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا گیا،اجلاس میں لاہور اور بڑے شہروں میں ہسپتالوں کو صرف کورونا کیلئے مختص کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا،آکسیجن کی سپلائی کو تسلسل کے ساتھ برقرار رکھنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    عسکری قیادت کی جانب سے سول حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی، فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا،مارکیٹوں اور بازاروں کی بندش کے اوقات پر انتظامی اقدامات کے ذریعے موثر عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔پنجاب میں 24 گھنٹے میں 2600 سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے اور 127 اموات ہوئیں۔ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کیا گیا ہے۔گزشتہ روز 40 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔پنجاب میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسیشن لگائی جا چکی ہے۔ پنجاب میں کیسز مثبت آنے کی شرح 13 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ شام 6 بجے سے سحری تک میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، ویکسینیشن سنٹرز اور دیگر ضروری سروسز کے سوا تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔آکسیجن سلنڈرز کی ذخیرہ اندوزی یا اورچارجنگ پر قانونی کارروائی ہوگی ،ویکسینیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔ضرورت پڑنے پر ڈاکٹرز اور نرسز کو بھی بھرتی کیا جائے گا۔ہیلتھ پروفیشنلز کو پہلے بھی خصوصی الاؤنس دیا، آئندہ بھی دیں گے۔پرائیویٹ ہسپتالوں کو کورونا کیلئے بیڈز مختص کرنے کا پابند کیا جائے گا۔پرائیویٹ ہسپتالوں کو کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ریٹس کی اوورچارجنگ نہیں کرنے دیں گے۔عصورتحال مشکل ہے لیکن ہم سب مل کر اس قومی چیلنج پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہیں۔غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں۔ہسپتالو ں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔کورونا کے خلاف جنگ جیتنا ہی واحد آپشن ہے۔ سیاسی اور عسکری قیادت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔معاشرے کے ہر طبقے کو کورونا وائر سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے

    کور کمانڈر لاہورکا کہنا تھا کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنا ایک قومی چیلنج ہے۔ سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے فوج ہمہ وقت تیار ہے۔ کورونا کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے سول حکومت کا ساتھ دیں گے آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں –

  • باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک،بحالی کی کوشش جاری

    باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک،بحالی کی کوشش جاری

    باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک،بحالی کی کوشش جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقبول ترین ویب ٹی وی باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ @baaghitv کو ہیک کر لیا گیا ہے، باغی ٹی وی کی آئی ٹی کی ٹیم ٹویٹر آئی ڈی کو ریکور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، باغی ٹی وی پاکستان کا مقبول ترین ڈیجیٹل میڈیا کا ادارہ ہے ،ماضی میں بھارت نے باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی دھمکی دی تھی تا ہم اب باغی ٹی وی کے اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر باغی ٹی وی کی آئی ٹی کی ٹیم مسلسل ٹویٹر سپورٹ سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ جلد ٹویٹر اکاؤنٹ ریکور کر لیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کے آئی ٹی ماہرین یہ جاننے بھی کی کوشش کر رہے ہیں کہ ٹویٹر ہینڈل کس نے ہیک کیا؟باغی ٹی وی کی ٹیم جلد اسکا بھی پتہ لگا لے گی، باغی ٹی وی کو ماضی میں بھی بھارتی ہیکرز کی جانب سے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہین جبکہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے باغی ٹی وی کی ویب سائٹ کو بھی متعدد بار ہیک کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے

    باغی ٹی وی کیخلاف بھارتی حکومت کے اقدامات اور ٹوئٹر کیجانب سے جاری وارننگ لیٹر کی مذمت کرتے ہیں، صدر ایف ایم ریڈیو ایسوسی ایشن ا ئیر

    باغی ٹی وی کی انتظامیہ کو جرات مندانہ اور دانش مندانہ صحافت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں کالم نگارمحمد ناصر اقبال خان

    انڈین گورنمنٹ کی طرف سے باغی ٹی وی کی خلاف پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتی ہوں،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی

  • ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کے بل گیٹس بھی معترف

    ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کے بل گیٹس بھی معترف

    ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کے بل گیٹس بھی معترف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

    وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان کورونا سے بچاوَ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، کورونا ، پولیو کے خلاف مہم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بھی بات چیت کی گئی وزیراعظم  نے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں اوربلین ٹری سونامی منصوبے سے آگاہ کیا ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجود پولیو مہم جاری ہے،پولیو سے پاک پاکستان کیلئے پر عزم ہیں ،بل گیٹس فاؤنڈیشن کا احساس پروگرام میں تعاوَن کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے ،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم اعلان

    لوگوں کو الجھاؤ میں رکھنا انسانیت کے خلاف جرم ہے، انسٹا گرام صارفین کی بل گیٹس پر کڑی تنقید

    وزیراعظم اور بل گیٹس میں مشترکہ مقاصد پر تعاوَن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کی تعریف کی،بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہئے،ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دوچار ہے،

  • گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

    گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

    گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نیب اپیلوں پر سماعت ہوئی

    مریم نوازکے وکیل امجد پرویز نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائرکردی ،درخواست میں کہا گیا کہ آج سماعت ملتوی کی جائے، لاہور ہائی کے ڈویژن بینچ میں نیب کے کیسز مقرر ہیں لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں ہو سکتا

    ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت، نیب نے عدالت سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی نواز شریف، مریم نواز اور دیگر کی اپیلوں پر سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی،عدالت نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے صورتحال خراب ہے، کورٹ میں زیادہ رش نہ کریں،

    اس سے قبل آخری سماعت جوستمبر 2020 میں ہوئی تھی اس میں بھی امجد پرویز نے مصروف ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کرائی تھی دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

    نیب نے دائر درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اپیلیں جلد سنی جائیں،نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست میں کہا ہے کہ نو دسمبر 2020 کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا اب جلد کیس کی سماعت کی جائے

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں

    عدالت پیشی کے موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی وزیراعظم نے اس طرح گھناؤنے کام نہیں کئے ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی گواہی ریکارڈ پر ہے، ارشد ملک کی اللہ مغفرت کرے، اب جو الزامات لگے، میں نے پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں دیکھا، مافیا، گینگ کے سربراہ نے اس طرح کبھی حرکتیں نہیں کیں جو وزیراعظم کر رہے ہیں کہ نواز شریف،مریم ، رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ کرو، گرفتار کر لو، مقدمہ بعد میں بنا لو،نواز شریف سے زیادہ یہ مسئلہ پاکستان کے عوام کا ہے، یہ سب پولیٹکل انیجئنرنگ کر کے اداروں کے سربراہوں کو ڈرا کر حکم دیتے ہیں کہ یہ کرو، اسکا نتیجہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں، مخالفین کو چن چن کر انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں، تاریخ میں کبھی موجودہ وزیراعظم آفس کے اندرگھناؤنے جرائم کاارتکاب نہیں ہوا، ہر محاذ پر ان کو نااہلی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اداروں کے سربراہوں کو وزیراعظم ہاوَس میں کہا جاتا ہے کہ کیسز بناوَ گرفتار کرو، لوگوں کو سمجھ آگیا ہےکہ مافیاز یا گینگ کیا ہوتے ہیں ادارے تو غیر سیاسی نہیں تھے بقول خان صاحب؟ نواز شریف کا بیانیہ کی جیت ہے کہ پاکستان اداروں کے سربراہان اور جسٹس تک بتا رہے ہیں اداروں کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے حکومت میں ہوتے ہوئے ان کیخلاف بڑی بڑی گواہیاں آرہی ہیں لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ سسلین مافیاز کیا ہوتے ہیں اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا، ہرمحاذ پر حکمرانوں کو ناکامی ہوئی وزیراعظم ک ےآفس میں سپریم کورٹ کےموجودہ جج کےخلاف سازش کی گئی، عدلیہ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو خود دیکھیں،جسٹس شوکت عزیز کی بات سنی جائے اور انہیں انصاف دیا جائے، میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس شوکت عزیز جیسے ججز کو سلام پیش کرتی ہوں ملک میں منہگائی کا طوفان آیا ہوا ہے،دنیامیں پاکستان کی فلائٹس پرپابندی لگ رہی ہے،آپ نےاپنے مخالفین کو چن چن کرنشانہ بنایاجس سے ملک بدنام ہوا،عدلیہ بشیر میمن کے حکومت کیخلاف الزامات کا نوٹس لے،