Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کیا پاکستان کے حالات بھا رت جیسے ہونے والے ہیں ؟ امتحانات لینا کس کا فیصلہ تھا؟  اسد عمر نے بتا دیا

    کیا پاکستان کے حالات بھا رت جیسے ہونے والے ہیں ؟ امتحانات لینا کس کا فیصلہ تھا؟ اسد عمر نے بتا دیا

    سئنیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے فیڈرل منسٹر آف پلاننگ اسد عمر سے انٹرویو میں کورونا وبا کی موجودی صورتحال ملک میں ویکسین اور بچوں کے امتحانات کے حوالے سے بات گفتگو کی-

    باغی ٹی وی : مبشر لقمان نے انٹر ویو کے آغآز میں اسد عمر سے امتحانات دینے والے بچوں کے بارے میں سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو کورونا کے خوف سے منہ پر ماسک لگا کر بیٹھے ہیں لیکن جو ایک لاکھ بچہ کمرہ امتحان میں بیٹھا ہے اس کا کوئی والی وارث ہے-

    جس پر اسد عمر نے کہا کہ ایک لاکھ بچہ سارا ایک کمرے میں تو نہیں بیٹھا امتحان کرانے ہیں یا نہیں کرانے یہ ایجوکیشن منسٹری کا فیصلہ تھا انہوں نے فیصلہ کیا کہ امتحان کرانے ہیں ہمارے کچھ پروٹوکولز ہیں جو این سی او سی ترتیب دیتی ہے اور ان پروٹوکولز کے مطابق آپ کوئی سرگرمی کر سکتے ہیں یا نہیں کر سکتے وہ بالکل واضح بتائے گئے اور کل سحت کے حوالے سے کچھ ایشوز آ رہے تھے تو اسی لئے آج صبح کی این سی او سی میٹنگ کے اہجنڈا پر بھی میں نے یہ پوائنٹ ڈلوایا تھا اور ہم نے وہ دوبارہ سے واضح کیا ہے اور مین نے ان کا آرڈر بھی کرنا ہے اگر آپ کے پاس کوئی ویڈیو ہے تو مجھے آپ بھجوا دیں-اگر وائیولیشن ہو رہی ہے تو لمٹ سے کراس تو پھر شٹ ڈاؤن کرا دیتے ہیں-

    مبشر لقمان نے کہا کہ وہ اپنے فون کی رسائی انہیں دے دیتے ہیں وہ خود دیکھ لیں کہ بچوں نے اپنی رپورٹس مجھے بھیجی ہیں کہ وہ کوویڈ پوزیٹیو ہیں -اور وہ امتحان دے رہیں بذات خود ایک وائیولیشن ہے اور آپ کے پاس گیج کرنے کا کوئی طریقہ ہی نہیں ہے کہ جو آرہا ہے وہ محفوظ ہے یا نہیں میری بیٹی نے جو امتحان دینا ہے وہاں جا کر تو مجھے آپ کیوں غیر محفوظ کر رہے ہیں-

    اسد عمر نے کہا کہ ایک ہوتی ہے کہ آپ کی گائڈ لائنز کیا ہیں دوسرا کہ وہ گائیڈ لائینز پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں یہ ہمیں پتہ ہے لیکن بدقسمتی سے پورے ملک میں ایس او پیز پر عمل صرف 31 فیصد ہو رہا ہے یعنی 10 میں 7 ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے تو وائیولیشن ہو سکتی ہے لیکن جو گائیڈ لائینز ہیں ایگزامینیشن سنٹر میں پچاس سے زیادہ طالبعلم نہیں ہو نے چاہیئے اگر گائیڈ لائینز پر عمل کیا جائے تو رسک نہ ہونے کے برابر ہوگا-اگر آپ بھی ادھر سے جا کر گاڑی میں ہی بیٹھیں گے تو اس میں بھی رسک ہوگا اگر گائیڈ لائنز پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں وہ ایک علیحدہ بات ہے باقی تو جواب شفقت محمود صاحب دے سکتے ہیں-

    تاہم انہوں نے ایجوکیشن منسٹری پر اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا-انہوں نے کہا صرف یہ ایک لاکھ بچے نہیں باقی بھی تو 22 کروڑ عوام ہے نا اور ہم سب ایسی سرگرمی میں ملوث ہیں جس میں کہیں نہ کہیں کوئی ایک لیول تک رسک ہے اگر میں ختم کرنا چاہوں تو بس ٹریول بھی بند ہو جائے تما آفسز بھی بند ہو جائیں اور ہم یہ انٹر ویو نہ دے رہے ہوں وغیرہ اور ہم نے ایک لیول رکھا ہے اگر اس لیول تک رسک ہو تو معقول ہے اور میں پھر وہی کہوں گا جو پروسیجر ہیں اس کو فالو کیا جائے 50 سے زیادہ ایگزامینیشن سنٹر بناؤ تو رسک ایک ایسے لیول پر رہے جو معقول ہو –

    مبشر لقمان نے سوال اٹھایا کہ ہال بڑا ہے اس میں پچاس لوگ ہیں فاصلہ زیادہ ہے لیکن جب بچے ایک گیٹ سے ایگزٹ اور انٹر ہوں گے اور گروپ میں مل کر کھڑے ہوں گے تو اس کا کیا لائحہ عمل ہوگا-

    اسد عمر نے مبشر لقمان کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بالکل یہی سوال انہوں نے بھی این سی او سی اجلاس میں اٹھایا تھا –

    مبشر لقمنا نے کہا دو دن قبل آپ کے چئیرمین سینٹ نے کھانا کیا ہوا تھا افطاری پر اور اگر وہ وائیولیشن نہیں ہے تو جائیں ان کو گرفتار کریں اگر قانون بنانے والے احترام نہیں کریں گے اس کو فالو نہیں کریں گے تو عوام کا کیا قصور ہے-

    جس پر فیڈرل منسٹر نے کہا کہ 100 فیصد یہ صحیح بات ہے کہ ساری یہ تو اگر آپ میرا ایک انٹرویو دیکھیں میڈیا پر پچھکے ہفتے تو میں نے خاص طور پر وزرا سے اپیل کی تھی کہ لیڈر شپ دکھائیں اس وقت یہ وقت ہے اپنی لیڈر شپ دکھانے کا-

    انہوں نے کہا میں کراچی میں تھا تو میرے ایم این اے مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ ہم کیا کریں جس پر میں نے کہا کہ جاؤ بھئی اپنے حلقے میں جا کر رول ماڈل بنو پیغام دو-

    اسد عمر نے مبشر لقمان کی بات ست اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں کہ کوئی جتنا کسی سینئیر پوزیشن میں ہوگا اتنی ہی ذمہ داری زیادہ ہوتی ہے-

    سینئیر صحافی نے کہا کہ انڈیا کے پاس آکسیجن نہیں ہے ہمارے پاس ویکسین نہیں ہے اور حکومت نے کوئی اس حوالے سے کوشش بھی نہیں کی جو ویکسین آئی تھی وہ مفت ملی تھی اور ابھی 5 لاکھ پیسے دے کر خریدی جو ہم نے اربوں کھربوں ای سی او سی کے حوالے کئے تھے کیا وہ کہیں پر خرچ ہوں گے-

    فیڈرل منسٹر آف پلاننگ نے کہا کہ ہم اس مہینے اگلے ہفتے تک ٹوٹل ویکسین آ چکی ہو گی ملک کے اندر وہ تقریباً 60 لاکھ ہو گی وہ ساٹھ لاکھ میں سے 10 سے 15 فیصد چائینز کی طرف سے عطیہ ہے اور باقی ساری خریدی گئی ہے اور میں اس وقت اربوں روپے میں ویکسین خرید کے پورے پاکستان میں تقسیم کر رہا ہوں بشمول سندھ کے صوبے میں جہاں پر بلاول زرداری کی پارٹی کی حکومت ہے اور انہوں نے ابھی تک صفر ویکسین اپنی عوام کو مہیا کئے ہیں –

  • بزدار کو وزیراعلیٰ کیو‌ں بنایا؟ وزیراعظم نے آج انکشاف کر ہی دیا

    بزدار کو وزیراعلیٰ کیو‌ں بنایا؟ وزیراعظم نے آج انکشاف کر ہی دیا

    بزدار کو وزیراعلیٰ کیو‌ں بنایا؟ وزیراعظم نے آج انکشاف کر ہی دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عثما ن بزدار نے پسماندہ طبقے کی مدد کی ،عثمان بزدارمیں غریبوں کیلئے درد ہے ،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کمپین چلتی ہے کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ کی اہلیت نہیں رکھتے،ڈھائی سال کا موازنہ کریں آپ نے کیا کیا اور عثمان نے کیا کیا،ڈھائی سال پہلے بالی وڈ کا ایکٹر بوٹ پہن کر کھڑا ہوتا تھا، لندن کے مہنگے علاقوں میں ان لوگوں نے محلات لئے ہوئے ہیں،لندن کے وزیراعظم کے پاس منہگے علاقوں میں رہنے کیلئے پیسا نہیں، انہوں نے لندن کے منہگے علاقے میں محلات لیے ہوئے ہیں ،مجھے وہ آدمی چاہیے تھا جس کا پاکستان کیلئے جینا مرنا ہو،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ نے اربوں روپے تشہیری مہم پرخرچ کیے،کوشش ہے کہ دسمبرتک پنجاب میں ہرخاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ ہو،امیرترین ملکوں میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں،مہم چلتی ہے کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ کی اہلیت نہیں رکھتے، پنجاب پہلا صوبہ ہےجس نے کسان کارڈ کا اجرا کیا،جب خیبرپختونخو امیں آئے تو مخالفین نے کہا کہ آپ کودوبارہ موقع نہیں ملے گا،پی ٹی آئی کو2018 میں خیبرپختونخوا میں دوتہائی اکثریت ملی،ہیومن ڈویلپمنٹ پرتوجہ دی اس لیے خیبرپختونخوا میں ہمیں دوبارہ موقع دیا گیا،ہماری پوری کوشش پسماندہ علاقوں کواوپرلانا ہے،ماضی میں جنوبی پنجاب کونظراندازکیا گیا،سیکریٹریٹ شروعات ہے،جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ بھی بنے گا،ہمیں تمام علاقوں کی ترقی کرنی ہے، صرف ایلیٹ کے علاقوں کی نہیں کرنی، عثمان بزدار کا علاقہ ڈی جی خان سب سے پسماندہ ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران کوملاقات میں دیں اہم ہدایات

    جنوبی پنجاب صوبے کا خواب منشور میں سمویا تھا آج عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا،شاہ محمود قریشی

    بزدار سرکار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلیے سیکرٹریز تعینات کر دیئے

    جنوبی پنجاب والوں کو شاہ محمود قریشی نے سنائی ایک بار پھر خوشخبری

    ڈھائی سال پہلے بالی وڈ کا ایکٹر بوٹ پہن کر کھڑا ہوتا تھا، وزیراعظم

  • ڈھائی سال پہلے بالی وڈ کا ایکٹر بوٹ پہن کر کھڑا ہوتا تھا، وزیراعظم

    ڈھائی سال پہلے بالی وڈ کا ایکٹر بوٹ پہن کر کھڑا ہوتا تھا، وزیراعظم

    ڈھائی سال پہلے بالی وڈ کا ایکٹر بوٹ پہن کر کھڑا ہوتا تھا، وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    منصوبے پر 3 ارب 54 کروڑ روپے لاگت آئے گی ،جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ 500 کنال پر مشتمل ہوگا جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی عمارت 5 منزلہ ہوگی جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی عمارت متی تل میں تعمیر کی جائے گی وزیر اعظم نے متی تل دو رویہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا وزیر اعظم نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال وہاڑی روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا وزیر اعظم عمران خان نے لیبر کالونی فیز ون افتتاح کر دیا وزیر اعظم نے 10 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا وزیر اعظم نے شلٹر ہوم اور ای خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کمپین چلتی ہے کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ کی اہلیت نہیں رکھتے،ڈھائی سال کا موازنہ کریں آپ نے کیا کیا اور عثمان نے کیا کیا،ڈھائی سال پہلے بالی وڈ کا ایکٹر بوٹ پہن کر کھڑا ہوتا تھا، لندن کے مہنگے علاقوں میں ان لوگوں نے محلات لئے ہوئے ہیں،لندن کے وزیراعظم کے پاس منہگے علاقوں میں رہنے کیلئے پیسا نہیں، انہوں نے لندن کےمنہگے علاقے میں محلات لیے ہوئے ہیں ،مجھے وہ آدمی چاہیےتھا جس کا پاکستان کیلئے جینا مرنا ہو،مجھے وہ آدمی چاہیےتھا جس کا پاکستان کیلئے جینا مرنا ہو،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران کوملاقات میں دیں اہم ہدایات

    جنوبی پنجاب صوبے کا خواب منشور میں سمویا تھا آج عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا،شاہ محمود قریشی

    بزدار سرکار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلیے سیکرٹریز تعینات کر دیئے

    جنوبی پنجاب والوں کو شاہ محمود قریشی نے سنائی ایک بار پھر خوشخبری

     

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کاخواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب سے ووٹ لیے،ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام نہیں کیے،پی ٹی آئی واحد وفاقی جماعت ہے،عمران خان نے سیاسی جدوجہد کی طویل جنگ لڑی ،جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی بنیادتبدیلی کی نشانی ہے،جنوبی پنجاب کاترقیاتی فنڈجنوبی پنجاب میں ہی لگایا جائے گا دیکھو جنوبی پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اورمسائل کاحل اولین ترجیح ہے ملتان کیلئے 34 ارب کاترقیاتی فنڈمختص کررہےہیں،جنوبی پنجاب کےعوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا،آج پنجاب کے لیے تاریخی دن ہے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

  • قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے ماطقب سپریم کورٹ نے سرینہ عیسی اور قاضی فائز عیسی کی نظر ثانی درخواستیں منظور کر لیں

    سپریم کورٹ کے 6 ججز نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کاروائی ختم کردی، قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں فیصلہ سنا دیا جبکہ 4 ججز جسٹس عمرعطا بندیال،جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی امین نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف فیصلہ دیا ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کی جائیداوں کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اکثریتی فیصلہ دینے والوں میں شامل ہیں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان نے بھی اکثریتی فیصلہ دیا ،عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی،سرینا عیسٰی کی درخواست 10 میں سے 6 ججز نے منظور کی جسٹس یحیٰی آفریدی نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے علاوہ تمام اپیلیں منظور کیں

    سرینا عیسیٰ نے دوران سماعت کہا کہ جسٹس عمر عطا بندیال کو ایک مشورہ ہے، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس منیب اختر احتساب میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس منیب اختر اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کریں،جسٹس عمر عطا بندیال نےسرینا عیسٰی کوہدایت کی کہ میڈم پلیز آپ خاموش ہو جائیں،

    سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی بینچ نے سماعت کی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے آج اپنے دلائل مکمل کیے ، سرکاری وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ نے جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ نظرثانی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے

    واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی‌ نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کر کے 19 جون کے عبوری حکم کو ختم کرے،درخواست میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے اہل خانہ کے خلاف کارروائی تفصیلی فیصلے سے پہلے ہی شروع کر دی،ایف بی آر کی درخواست گزار کی رہائش گاہ کے باہر نوٹس چسپاں کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، حکومتی تحریری دلائل پر جواب جمع کرانے کا موقع دیا جائے،قبل ازیں 18 جولائی کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف پاکستان بارکونسل نےنظر ثانی درخواست دائرکردی تھی

    پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ 19جون کےفیصلےپرنظرثانی کرے،درخواست میں صدر مملکت ،وزیراعظم اوروفاقی وزیرقانون کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل،مشیراحتساب شہزاد اکبر کوبھی فریق بنایا گیا ہے

    عمران خان کا مداح، آٹو گراف بھی لیا،وزیرکو مستعفیٰ ہونا چاہئے، قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ میں دلائل

    ملک کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ،مجھے پاگل شخص قرار دیا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    شہزاد اکبرکو جیل میں ہونا چاہیے ،قاضی فائز عیسیٰ،آپ تحمل کا مظاہرہ کریں، جسٹس مقبول باقر

    فروغ نسیم نے طنز کیا تھا کہ سلائی مشین سے لاکھوں پاونڈز بنائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    عدالت میں جو جھوٹ بولے گئے وہ سامنے لانا چاہتا ہوں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    گزشتہ دو برس کے دوران ہزاروں بار مرچکی ہوں ،فواد چودھری، شہزاد اکبر نے کیا کام کیا؟ سرینا عیسیٰ پھٹ پڑیں

    آپ بات سمجھے بغیر ہی مداخلت کر دیتے ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال کا جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے مکالمہ

    سرینا عیسیٰ عدالت میں آبدیدہ،کل آپ کی بیویاں بھی یہاں کھڑی ہوسکتی ہیں،قاضی فائز عیسیٰ

    اللہ مجھےغرق کرے اگرمیں…جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ میں دلائل

    میں بوڑھا ہوں،بال سفید ہو گئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،کچھ خدا کا خوف کریں،جسٹس منظور ملک

    قاضی فائز عیسٰی کی بات غیر مناسب،آپ اچھے انسان ہیں بات ختم کریں،سپریم کورٹ

    قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،سرکاری وکیل کے دلائل پر قاضی فائز خاموش نہ رہ سکے

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال پر سوال اٹھا دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،فیصلہ محفوظ، سرینا عیسیٰ نے کیا مطالبہ کر دیاِ؟

  • ہم گھبرائے ہوئے ہیں،میں ہار ماننے کو بھی تیار ہوں،وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق سے بڑا مطالبہ

    ہم گھبرائے ہوئے ہیں،میں ہار ماننے کو بھی تیار ہوں،وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق سے بڑا مطالبہ

    ہم گھبرائے ہوئے ہیں،میں ہار ماننے کو بھی تیار ہوں،وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق سے بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صورتحال بہترہے، اس کامطلب یہ نہیں کہ بیڈزبھرجائیں توپابندی لگائیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 5لاکھ 62 ہزار ویکسین ڈوز سائنو فام وفاقی حکومت سے ملی ہیں،ہم نے کہا تھا وفاقی حکومت اقدام نہیں کرے گی تو ہم کریں گے، مردان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 31 اور پشاور میں 24 فیصد ہے، لاہور میں 18 فیصد ہے،سندھ میں اب تک کورونا سے 4600 اموات ہوچکی ہیں ،سندھ کے بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے،سندھ میں اب تک 2 لاکھ کوروناکیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ روز 16ہزار کوروناٹیسٹ کیے ،952 مثبت آئے،آئسولیشن سینٹر میں 9اور اسپتالوں میں 539مریض داخل ہیں،ہم نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی بات کی تھی،95فیصد کورونامریض صحت یاب ہوئے ،کورونا ریکوری میں ہماری شرح دیگر صوبوں سے 10 فیصد زیادہ ہے، ہم نے ویکسین منگوانے کی بہت کوشش کی ہے، آج وفاق سے ایک لاکھ سائنو فام کی مزید خوراکیں ملیں گی،اپنے آکسیجن پلانٹ لگانے کےلیے کام کررہے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق سے اسٹیل مل کے آکسیجن پلانٹ پر بات ہوئی ہے، سندھ میں3 اسپتالوں میں آکسیجن جنریشن پلانٹ موجود ہیں،چائنا اور روس کے علاوہ کہیں اور سے ویکسین نہیں مل رہی،سنگل ڈوز ویکسین کینسائنو کی 10ہزار سے زائد خوراکیں جیلوں میں لگا دی گئی ہیں،ریسٹورنٹس پر آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہے مگر مکمل عملدرآمد نہیں ہورہا،جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی لگا دی گئی ہے، پرائیویٹ دفاتر کو چیک کیا جائیگا، خلاف ورزی پر دفاتر سیل کردیئے جائینگے،کاروبار شام 6بجے تک ایس او پیز کے ساتھ کیا جاسکتا ہے، دکانوں میں ایس او پیز کاخیال رکھا جائے گا،جمعرات سے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی جائے گی،ٹرانسپورٹ کے سلسلے میں دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے بات کروں گا،گڈز ٹرانسپورٹ چلتی رہے گی، انڈسٹریز کھلی رہیں گی، انڈسٹریز والے اپنے ملازمین کو گاڑی میں ایس او پیز کے ساتھ لائیں گے، ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی،ہر مسافر کا رکارڈ رکھ کر اسے فالو کیا جائے گا،سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج بلانے کے فیصلے کی توثیق کابینہ کل کرے گی،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اینٹری کئی ملکوں میں بند ہوگئی ہے،وفاقی حکومت غیر ملکی فلائٹس بند کرے،میرا مذاق اڑائیں کھلی اجازت ہے لیکن ایس او پیز پر عمل کرلیں ہم کرکٹ نہیں کھیل رہے، ہم گھبرائے ہوئے ہیں،میں ہار ماننے کو بھی تیار ہوں ،یہاں انا کا مسئلہ بنا کر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ،

  • جتنا کسان کو مضبوط کریں گے ملک اتنا مضبوط ہوگا ،وزیراعظم

    جتنا کسان کو مضبوط کریں گے ملک اتنا مضبوط ہوگا ،وزیراعظم

    جتنا کسان کو مضبوط کریں گے ملک اتنا مضبوط ہوگا ،وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کے اجرا سے ماڈرن ایگریکلچرکی طرف جارہے ہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خوشی ہے پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے انقلابی اقدام کیے،ہمارے دور میں کسانوں کو 5 سو ارب روپے اضافی ملے،دو سال میں گندم کی سپورٹ پرائس 5 سو روپے بڑھی،کسان کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو 500 کی بجائے 1000 روپے کی کیش سبسڈی بذریعہ کسان کارڈ گھر بیٹھے ٹرانسفر ہو جائے گی جتنا کسان کو مضبوط کریں گے ملک اتنا مضبوط ہوگا ،پاکستان میں پانی کا بہت مسئلہ ہے، دو ڈیم بنا رہے ہیں، اسکی وجہ سے اضافی پانی آئے گا، یہ بہت بڑا پروجیکٹ ہے پاکستان میں سب سے زیادہ غربت دیہی علاقوں میں ہے۔ہم جدید زراعت کی جانب بڑھ رہے ہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دو بڑے ڈیمز بنا رہے ہیں جن سے نہروں کو زیادہ پانی میسر ہوگا۔۔ کسان کو فائدہ ہوگا اضافی پانی سے، ہمارے کھیت مزید لہلہائے گے۔پاکستان میں سیڈ ریسرچ تیز کر دی گئی ہے، دال، سویا بین بھی پاکستان میں اُگانے کی کوشش ہو رہی ہے زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن میں کمی ہوگی، کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،220 ارب روپے نہریں پکی کرنے پر خرچ کررہے ہیں،سبسڈی سے ہمیشہ غیر ضروری لوگ فائدہ اُٹھاتے آئے ہیں،یہ حکومتی ذمہ داری ہے کہ وہ سبسڈی کو مستحق لوگوں تک پہنچائے۔ کسان کارڈ شروعات ہیں، یہ بہت زبردست ہے،لوگوں کی زندگی ٹیکنالوجی سے آسان ہو گی، سارا پیپر ورک ختم ہو جاتا ہے، رشوت ختم ہوتی ہے ،دو سال میں گندم کی سپورٹ پرائس 5 سو روپے بڑھی، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو قرضے ملیں گے ، فصلوں کی قیمتیں گرنے پر بھی کسان کارڈ کے ذریعے ان کی مدد کریں گے۔لائیو اسٹاک میں ہم آٹھویں نمبر پر ہیں دودھ کی پیداوار کم ہے اس لیے دودھ منہگا ہے،

    وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ ملتان کا پہلا دورہ ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی ملتان آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سرکٹ ہائوس اور سپورٹس گرائونڈ کے ارد گرد کے علاقوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان تیار کیا گیا ہے

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،فیصلہ محفوظ، سرینا عیسیٰ نے کیا مطالبہ کر دیاِ؟

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،فیصلہ محفوظ، سرینا عیسیٰ نے کیا مطالبہ کر دیاِ؟

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،فیصلہ محفوظ، سرینا عیسیٰ نے کیا مطالبہ کر دیاِ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرینا عیسٰی نے جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس منیب اختر سے ان کی جائیدادیں پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا

    سرینا عیسیٰ نے دوران سماعت کہا کہ جسٹس عمر عطا بندیال کو ایک مشورہ ہے، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس منیب اختر احتساب میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس منیب اختر اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کریں،جسٹس عمر عطا بندیال نےسرینا عیسٰی کوہدایت کی کہ میڈم پلیز آپ خاموش ہو جائیں،سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس نظرثانی کیس کی سماعت مکمل کر لی گئی جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،

    اطلاعات کے مطابق فیصلہ آج یا کل سنایا جائے گا، اگر ججز میں مشاورت میں وقت لگا تو فیصلہ کل جاری ہوگا ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آدھے گھنٹے تک بتائیں گے کہ فیصلہ آج سنانا ہے یا کل.

    واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی‌ نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کر کے 19 جون کے عبوری حکم کو ختم کرے،درخواست میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے اہل خانہ کے خلاف کارروائی تفصیلی فیصلے سے پہلے ہی شروع کر دی،ایف بی آر کی درخواست گزار کی رہائش گاہ کے باہر نوٹس چسپاں کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، حکومتی تحریری دلائل پر جواب جمع کرانے کا موقع دیا جائے،قبل ازیں 18 جولائی کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف پاکستان بارکونسل نےنظر ثانی درخواست دائرکردی تھی

    پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ 19جون کےفیصلےپرنظرثانی کرے،درخواست میں صدر مملکت ،وزیراعظم اوروفاقی وزیرقانون کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل،مشیراحتساب شہزاد اکبر کوبھی فریق بنایا گیا ہے

    عمران خان کا مداح، آٹو گراف بھی لیا،وزیرکو مستعفیٰ ہونا چاہئے، قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ میں دلائل

    ملک کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ،مجھے پاگل شخص قرار دیا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    شہزاد اکبرکو جیل میں ہونا چاہیے ،قاضی فائز عیسیٰ،آپ تحمل کا مظاہرہ کریں، جسٹس مقبول باقر

    فروغ نسیم نے طنز کیا تھا کہ سلائی مشین سے لاکھوں پاونڈز بنائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    عدالت میں جو جھوٹ بولے گئے وہ سامنے لانا چاہتا ہوں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    گزشتہ دو برس کے دوران ہزاروں بار مرچکی ہوں ،فواد چودھری، شہزاد اکبر نے کیا کام کیا؟ سرینا عیسیٰ پھٹ پڑیں

    آپ بات سمجھے بغیر ہی مداخلت کر دیتے ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال کا جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے مکالمہ

    سرینا عیسیٰ عدالت میں آبدیدہ،کل آپ کی بیویاں بھی یہاں کھڑی ہوسکتی ہیں،قاضی فائز عیسیٰ

    اللہ مجھےغرق کرے اگرمیں…جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ میں دلائل

    میں بوڑھا ہوں،بال سفید ہو گئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،کچھ خدا کا خوف کریں،جسٹس منظور ملک

    قاضی فائز عیسٰی کی بات غیر مناسب،آپ اچھے انسان ہیں بات ختم کریں،سپریم کورٹ

    قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،سرکاری وکیل کے دلائل پر قاضی فائز خاموش نہ رہ سکے

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال پر سوال اٹھا دیا

    قاضی فائز عیسیٰ تین سوالات کے جواب دیں توتنازع حل ہو سکتا ہے،سرکاری وکیل

  • وزیراعظم رکھیں گے آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سمیت اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد

    وزیراعظم رکھیں گے آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سمیت اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد

    وزیراعظم رکھیں گے آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سمیت اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے –

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر 3 ارب 54 کروڑ روپے لاگت آئے گی- بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا-وزیر اعظم عمران خان ملتان کیلئے خصوصی ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان کریں گے – ملتان میں فلاح عامہ کے منصوبوں کے لئے اربوں روپے کا پیکیج دیا جائے گا-پنجاب حکومت کاشتکاروں کو کسان کارڈ کا آج ملتان سے اجراء کر رہی ہیں -کسان کارڈ سے کاشتکارو ں کو بے پناہ ریلیف ملے گا-جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کو عام انتخابات میں شاندار کامیابی ملی – جنوبی پنجاب کے عوام کو ماضی میں دلفریب نعروں سے بہلایا گیا -ماضی کی حکومت نے گمراہ کن اعداد و شمار کے ذریعے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ دیا – سابق حکومت نے جنوبی پنجاب کے فنڈز کو دیگر شہروں میں منتقل کر کے عوام سے زیادتی کی –

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق واپس کر رہے ہیں -آج ملتان اور جنوبی پنجاب کے لئے ایک تاریخی دن ہے -جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور ملتان ڈویلپمنٹ پیکیج کے منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا-

    وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران کوملاقات میں دیں اہم ہدایات

    جنوبی پنجاب صوبے کا خواب منشور میں سمویا تھا آج عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا،شاہ محمود قریشی

    بزدار سرکار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلیے سیکرٹریز تعینات کر دیئے

    جنوبی پنجاب والوں کو شاہ محمود قریشی نے سنائی ایک بار پھر خوشخبری

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملتان کے دورے میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، وزیراعظم ملتان میں کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے کسان کارڈز کا اجراء بھی کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہو گا۔ وزیراعظم ملتان میں عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کا آغاز بھی کریں گے۔ غلہ گودام ملتان میں 200 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے،ملتان میں 10 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،

  • ہرطرف تباہی ہی تباہی : بھارت کورونا کےجہنم میں گرتاجا رہا ہے:عالمی میڈیا

    ہرطرف تباہی ہی تباہی : بھارت کورونا کےجہنم میں گرتاجا رہا ہے:عالمی میڈیا

    نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ بھارت میں کورونا کی سنگین صورتحال ہے اور صرف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہزار 767 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اپنے انٹرویوزمیں کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو ہسپتالوں میں جگہ نہیں مل رہی اور آکسیجن کی خاص طور پر شدید کمی ہے۔

    کورونا کی سونامی کے دوران” ہیش ٹیگ ہم سانس نہیں لے سکتے “بھارتی ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز پر ہسپتالوں کی راہداریوں اور سڑکوں پر مریضوں کو چکر لگاتے دکھایا جا رہا ہے جو طبی امداد کے منتظر ہیں۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھارتی متاثرین کے لئے دکھائے گئے انسانی جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت اور دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی مظالم کا سامنا کرنے کے باوجود اسی انسانی جذبے کا اظہار کرتے ہوئے آکسیجن فراہم کرنے والی 100 مشینیں بھارتی ریاست مہاراشٹرا بھیجیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں نے بھی کورونا کیسز پر قابو پانے میں ناکامی پر مودی حکومت کی مذمت کی ہے۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ آکسیجن کی قلت اور آئی سی یو بیڈز کی کمی کے موجودہ بحران کی ذمہ دار بی جے پی کی حکومت ہے۔

    ایک اور کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے دوران احساس تحفظ، سمت اور قیادت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو رونا وائرس کی صورت حال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپرناکام رہے۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کارسمجھتے ہیں کہ مودی حکومت کی طرف سے بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو تہوار کمبھ میلے کے انعقاد کی اجازت کا فیصلہ بڑے پیمانے پرکورونا کے پھیلاﺅ کا باعث ثابت ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر انتخابی ریلیوں کے انعقاد کی اجازت کے فیصلے نے بھارت میں پہلے سے ہی خراب صورتحال کو مزید بدتربنادیا۔ انہوں نے کہاکہ جب بی جے پی کی حکومت کو کورونا وائرس سے نمٹنے پر توجہ دینے کی ضرورت تھی، وزیر اعظم مودی انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے میں مصروف تھے۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بین الاقوامی پریس نے بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے میں ناکامی کے لئے مودی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

    ”دی ٹائمز لندن “لکھتا ہے کہ مودی کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے۔

    ”دی گارڈین“ نے شہ سرخی میں لکھا کہ بھارت میںنظام صحت دھڑام سے گرگیا ہے: بھارت کورونا کے جہنم میں گرتا جا رہا ہے“

  • سکون چھوڑکرقوم کےبہترمستقبل کےلیےآیا:گالیوں،طعنوں    ،سازشوں اورشرارتوں کاسامنا:قوم کی فکرہے:عمران‌خان

    سکون چھوڑکرقوم کےبہترمستقبل کےلیےآیا:گالیوں،طعنوں ،سازشوں اورشرارتوں کاسامنا:قوم کی فکرہے:عمران‌خان

    اسلام آباد:سکون چھوڑکرقوم کےبہترمستقبل کےلیےآیا:گالیاں،طعنوں،سازشوں اورشرارتوں کا سامنا ہے:بس ایک ہی فکرہے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوجاتی ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنی جماعت تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصیویڈیو پیغام میں سیاسی جدوجہد، مقاصد اور اہداف کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس اللہ کا دیا سب کچھ تھا لیکن صرف ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے سیاست میں آیا تھا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں سکون والی زندگی کا عادی تھا ، کبھی زندگی میں کسی سے گالی نہیں سنی ، طعنے نہیں سنے لیکن آج یہ سب کچھ سن رہا ہوں‌،

    عمران خان نے کہا کہ بس ایک ہی فکر ہے کہ میری یہ قوم ان ظالم طاقتووں کے ہتھے نہ چڑھ جائے ، انہوں نے کہا کہ یہ چند خاندان اپنے چیلوں کے ذریعے پوری قوم کویرغمال بنائے ہوئے ہیں،

    انہوں نے کہا کہ میں ہرگالی ، طعنہ ، شرارت اورسازش برداشت کررہا ہوں‌ مقصد صرف ایک ہی کہ میری قوم بے بسی کے حالت سے نکل کر ایک زندہ قوم بن جائے

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں جو دنیا بھر سے تصدیق شدہ ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم کی وجہ سے کوئی دھاندلی نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی کسی کے پاس انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرنے کی گنجائش بچے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارا ملک بڑی مشکل سے ڈیفالٹ ہونے سے بچا اگر سعودی عرب، یواے ای اور چین ہماری مدد نہ کرتے تو ہم ڈیفالٹ ہوجاتے۔ مجھے اپنی ڈھائی سال کی کارکردگی پر فخر ہے۔

    حکومتی کارکردگی پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارا سات آٹھ ماہ سے سرپلس میں جا رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ نے بھی زبردست پر فارمنس دی جب کہ پاکستان میں تعمیراتی شعبہ سب سے زیادہ ترقی کررہا ہے اور ملک میں سیمنٹ کی پیدا وار ریکارڈ ہوئی ہے۔

    حکومت کے مستقبل کے پلان سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دو نئے شہر اور دو ڈیمز بنانے جا رہے ہیں۔ کل سے کسان کارڈ کا پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔ اسمال اور میڈیم انڈسٹریز کو خصوصی رعایتیں دے رہےہیں اور کمزور طبقے کیلیے پہلی بار گھر بنا رہے ہیں۔

    اپنے سیاسی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری جدوجہد کا بنیادی مقصد امیر اور غریب کےلیے قانون کی برابری ہے، اپنی طویل سیاسی جدوجہد میں کبھی ہار نہیں مانی، بطور کرکٹر گراونڈ میں سیکھا جو آخری گیند تک ہار نہیں مانتا، اسے شکست نہیں ہوتی۔

    وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے، قانون کی بالادستی اور ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے عوام اور کارکنان کو پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مبارک باد بھی دی۔