Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • رمضان  میں کون سے افراد عمرہ کر سکیں گے ، سعودی عرب نے اعلان کردیا

    رمضان میں کون سے افراد عمرہ کر سکیں گے ، سعودی عرب نے اعلان کردیا

    رمضان میں کون سے افراد عمرہ کر سکیں گے ، سعودی عرب نے اعلان کردیا

    باغی ٹی وی : سعودی حکام نے کہا کہ صرف کورونا کے خلاف حفاظتی ویکسین لینے والے افراد کو رمضان کے مقدس مہینے سے شروع ہونے والے سال بھر کی عمرہ زیارت ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

    وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مکہ کے مقدس شہر میں واقع عظیم الشان مسجد میں نماز ادا کرنے کے ساتھ صرف "حفاظتی افراد” کو ہی عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

    وزارت نے بتایا کہ ان میں وہ افراد شامل ہیں جنہیں کورونا ویکسین کی دو خوراکیں موصول ہوئیں ، ان افراد کو جنہوں نے زیارت کرنے سے کم از کم 14 دن پہلے ویکسین کی ایک خوراک لی تھی ، یا وہ شخص جو وائرس سے بازیاب ہوا ہے۔

    وزارت نے یہ بھی کہا کہ وہ کورونا اقدامات اور پابندیوں کی پاسداری کرتے ہوئے مسجد حرام کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔
    یہ بھی واضح نہیں تھا کہ آیا اس پالیسی میں ، جو سعودی عرب میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے کے لئے بنتی ہے ، اس سال کے آخر میں سالانہ حج عازمین کی تک بڑھا دی جائے گی یا نہیں۔

    سعودی عرب میں 393،000 سے زیادہ کورون وائرس کے مریض ہیں اور 6،700 سے زیادہ اموات وائرس سے ہوئی ہیں۔ریاست کی وزارت صحت نے بتایا کہ اس ملک میں 34 ملین سے زیادہ آبادی والے ملک میں 50 لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

    صرف سعودی عرب کے 10،000 مسلمان باشندوں کو گذشتہ سال حج میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی

  • لاہور کو دہشت گردی کی بڑی کاروائی سے بچا لیا گیا

    لاہور کو دہشت گردی کی بڑی کاروائی سے بچا لیا گیا

    لاہور کو دہشت گردی کی بڑی کاروائی سے بچا لیا گیا

    باغی ٹی وی : سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی ،اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ، سیکورٹی اداروں نے کامیاب کروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق دہشتگردوں کو کامیاب آپریشن کرتے ہوئے لاہور کے علاقے بھٹہ چوک سے گرفتار کیا گیا۔

    گرفتار دہشتگردوں میں ضیا الرحمان، اشتیاق، عبدالرحمان، ملک کاشف اور نظیف اللہ شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے نفرت انگیز مواد اور ٹیررازم کی رقم برآمد کرکے ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    دہشت گردوں لوگوں سے اپنی تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کررہے تھے اور نفرت آمیز میٹریل تقسیم کررہے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے 40 ممنوعہ کتابیں ، دہشت گردی کے فنڈز ، کالعدم تنظیم کی رسیدیں برآمد کی گئیں ہیں۔دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • بزرگ شہریوں کے لیے حکومت کا قابل تحسین فیصلہ

    بزرگ شہریوں کے لیے حکومت کا قابل تحسین فیصلہ

    بزرگ شہریوں کے لیے حکومت کا قابل تحسین فیصلہ

    باغی ٹی وی : حکومت نے بزرگ شہریوں کو عزت اور اکرام بخشتے ہوئے اہم قدم اٹھا یا ہے ، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں معمر افراد کی کورونا ویکسی نیشن اب گھر پر کی جائے گی۔

    اس سہولت کا 80 سال سے زائدعمر کے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔ گھر گھر ویکسی نیشن کی سہولت کا عمل چاروں صوبوں میں کیا جائے گا۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو گھر پر ویکسی نیشن کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ویکسی نیشن کیلئے مقامی محکمہ صحت سے رابطہ کریں گے

    دوسری جانب پاکستان میں نوجوانوں کی ویکسینیشن کا عمل مرحلہ وار شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئندہ ماہ ملک کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسین کے عمل سے گزارا جائے گا۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا میڈیا سے گفتگو میں حکومتی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ حکومتِ منصوبے کے مطابق ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

    انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منظم انداز میں ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ حکومت شہریوں کیلئے ویکسین خرید بھی رہی ہے۔

    دوسری جانب پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت خدمات ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین کی 9 لاکھ سے زیادہ خوراکیں پاکستان کو دی گئی ہیں۔ سرکاری مراکز کا انتخاب کرنے والوں کو یہ ویکسین بلا معاوضہ مل جائے گی۔

  • ڈاکٹر عدنان کا علاج شروع ہوتے ہی مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی

    ڈاکٹر عدنان کا علاج شروع ہوتے ہی مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی

    ڈاکٹر عدنان کا علاج شروع ہوتے ہی مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی طبیعت پھر ناساز ہو گئی

    مریم نواز کو گلے میں شدید درد کی شکایت ہوئی مریم نواز نے ڈاکٹرز کے کہنے پر ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ کروا لیا، ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مریم نواز ٹھیک ہو کر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی،

    واضح رہے کہ مریم نواز چند روز سے علیل ہیں اور انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں ترک کر رکھی ہیں، ن لیگی رہنماؤں کے مطابق مریم نواز کی طبعیت بہتر ہو رہی تھی تا ہم تین روز قبل یہ خبر آئی کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پاکستان پہنچ چکے ہیں،‌ڈاکٹر عدنان مریم کا علاج کریں گے، آج ابھی خبر آئی ہے کہ مریم نواز کی طبیعت ایک بارپھر ناساز ہو گئی ہے،

    مریم نواز بیمار ہونے سے قبل کہہ چکی ہیں کہ انکی ایک سرجری ہونی ہے جو بیرون ملک سے ہو گی لیکن وہ نہیں جائیں گی البتہ اب مریم نواز بیرون ملک جانے کی تیاری کر رہی ہیں اور ڈاکٹر عدنان کی پاکستان آمد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، مریم نواز بیرون ملک جانے کے لئے حکومت کی کسی اتحادی جماعت کی بھی منت کر سکتی ہیں، نواز شریف کی بھی یہ خواہش ہے کہ مریم نواز انکے پاس لندن آ جائے اور وہ وہاں سے بیٹھ کر ن لیگ کو چلائیں

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے کا تفصیلی چیک اپ کے بعد نواز شریف کو آگاہ کریں گے جس کے بعد مریم نواز بیرون ملک جانے کا پروگرام ترتیب دیں گی، اس ضمن میں مریم نواز نے ن لیگی رہنماؤں کو اس بات کے احکامات دے رکھے ہیں کہ بیرون ملک جانے کے لئے پس پردہ راہ ہموار کریں

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

  • فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے کیا کسی نے وہ چیلنج کیا؟ عدالت

    فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے کیا کسی نے وہ چیلنج کیا؟ عدالت

    فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے کیا کسی نے وہ چیلنج کیا؟ عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس بابرستار نے سماعت کی

    درخواست گزار نے فیصل واوَڈا کے خلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لے لی درخواست گزار کے واپس لینے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست مسترد کریں یا واپس لیتے ہیں؟ آپ کا کیس نہیں بنتا، درخواست مسترد کررہے ہیں، اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے پر نااہلی کیس غیر موثر ہوچکا ہے،اب ہائیکورٹ کیا فیصلہ کرسکتی ہے؟ جہانگیر جدون صاحب، 46 ہزار مقدمات زیر التوا ہیں،جدون صاحب آپ سیاسی معاملات لے آتے ہیں، ہم سوسائٹی ٹھیک کرنے کے لیے نہیں بیٹھے، ہم سیاستدانوں کو ٹھیک کرنے کے لیے نہیں بیٹھے، سندھ ہائیکورٹ میں فیصل واوَڈا کا سینیٹ الیکشن کا کیس زیرالتوا ہے،10سال بعد یہ ڈکلیئریشن تو نہیں دے سکتے کہ وہ شخص غلط منتخب ہوا تھا، ڈکلیئریشن دے سکتے ہیں لیکن رٹ کس عہدے پر جاری کر دیں گے، عطا الحق قاسمی عہدے پر نہیں رہے تھے پھر بھی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اس سے پہلے بھی ہم نے ایک فیصلہ دیا تھا، ہم قانون کو دیکھ سکتے ہیں اور اسی پر ہی عمل کر سکتے ہیں، آپ نے بطور ممبر قومی اسمبلی فیصل واوَڈا کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی،اب وہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں کیا کسی نے وہ چیلنج کیا؟ ہمیں قانون کو بھی مدنظر رکھنا ہوتا ہے، کیا فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں کوئی سماعت ہوئی؟ وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ابھی اس پر کوئی سماعت نہیں ہوئی،عدالت نے کہا کہ سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو معاملہ بھیجا، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور وہ بہت بااختیار ہے، ہم بدقسمتی سے الیکشن کمیشن کو بہت نیچے لے آئے ہیں، الیکشن کمیشن معاملہ سول کورٹ کو کریمنل کارروائی کیلئے بھی بھیج سکتا ہے، آپ نے درخواست میں لکھا کہ فیصل واوَڈا کے پاس جو عہدہ ہے اس سے ہٹایا جائے، عدالت اگر ڈکلیئریشن دیتی ہے تو ان کو کون سے عہدے سے ہٹائے گی، آپکی درخواست غیرموثر ہو چکی ہے،

    دوران سماعت وکیل نے کہا کہ عطاالحق قاسمی کیس میں سپریم کورٹ نے پراسس پر فیصلہ دیا ہے، ہائیکورٹ پراسس پر رٹ جاری کرسکتی ہے،میں تو سنگل بینچ کے فیصلے خلاف اپیل میں آیا ہوں، آپ نے اس کو دیکھنا ہے، درخواست گزار میاں فیصل نے فیصل واوڈا کے خلاف اپیل واپس لے لی

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آپ کمیشن کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے،چیف الیکشن کمشنر کا فیصل واوڈا کے وکیل سے مکالمہ

    ہم شکلوں یا سیاسی جماعت کو دیکھ کر فیصلہ نہیں کرتے،الیکشن کمیشن کے فیصل واوڈا کیس میں ریمارکس

    31 مارچ کو فیصل واوڈا نااہلی کیس میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی لسٹ آج کینسل کردی گئی شہری میاں فیصل نے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے ذریعے اپیل دائر کر رکھی ہے ،اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ فیصل واڈا نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے دوہری شہریت رکھتے تھے،فیصل واوڈا نے 2018 میں نامزدگی فارم جمع کراتے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا،سنگل بنچ کے فیصلے میں تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ نہیں لیا گیا ،سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کرکے فیصل واڈا کو نااہل کیا جائے ،فیصل واڈا کو دوہری شہریت چھپانے اور جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر نااہل کیا جائے ،

  • جج آفتاب آفریدی کے قتل کیس میں پولیس کا اہم شخصیت کے گھر چھاپہ

    جج آفتاب آفریدی کے قتل کیس میں پولیس کا اہم شخصیت کے گھر چھاپہ

    جج آفتاب آفریدی کے قتل کیس میں پولیس کا اہم شخصیت کے گھر چھاپہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوابی میں موٹروے انٹر چنیج پر جج کے قتل پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کچھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے

    جمرود علاقہ غنڈی میں بوقت02:25 بجے پر صوابی پولیس اور خیبر پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سوات کے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل کیس میں لطیف آفریدی کے خاندان پر چھاپہ مارکر شازیب ولد جمیل اور بادشاہ خان کو ایک بلیک 98 کرولا سمیت گرفتارکر لیا. جس گھر میں چھاپہ مارا گیا تھا وہ مذکورہ گھر حاجی عقل جان کوکی خیل کا ہے اور اس گھر میں لطیف آفریدی کا خاندان کرایہ پر رہائش پذیر ہیں ،دوسری جانب سپریم کورٹ بار کے صدر عبداللطیف آفریدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج کے قتل کے وقت وہ صوابی میں موجود نہیں تھے وہ قتل کی مذمت کرتے ہیں ان کا قتل یا اسکی پلاننگ سے کوئی تعلق نہیں پولیس جب چاہے شامل تفتیش ہوں گا سچ سامنے آ کر رہے گا

    واضح رہے کہ صوابی میں موٹر وے انٹرچینج کے قریب مبینہ طورپر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر مسلح افراد کی طرف سے اندھادھند فائرنگ کی گئی جس میں ان کے ہمراہ خاتون خانہ اور شیرخوار بچہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے

    ڈی پی او صوابی محمد شعیب کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ھے اور اس تہرے قتل کی دعویداری مرحوم کے بیٹے کی مدعیت میں سپریم کورٹ آف پاکستان بار ایسوسی ایشن کے صدر معروف قانون دان عبداللطیف آفریدی، ان کے بیٹے دانش آفریدی، جمال آفریدی ولد گل مت شاہ، عابدخان ولد وزیر اکبر، مخمد شفیق ولد بادشاہ خان اور جمیل ولد گل مت شاہ پر کی گئی ھے واقع کی ابتدائی رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کیلئے آئی جی پی ثناء اللہ عباسی بھی پہنچ گئے تھے۔

    واقعہ کا مقدمہ صوابی کے تھانے چھوٹا لاہور میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مخالفین نے سابقہ قتل کے معاملے پر دشمنی چل رہی تھی، جس پر انہوں نے والد ، والدہ سمیت چاروں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا۔

    سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی، بیوی و بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کا قتل پوری قوم کے لئے باعث تشویش ہے،بدقسمتی ہے کہ ملک میں انصاف کا محافظ بھی غیر محفوظ ہوگیا ہے، دھشتگردی عدالت کے جج کو مناسب سیکیورٹی فراہم کیوں نہیں کی گئی تھی؟ آفتاب افریدی بہت بہادر اور نڈر جج تھے، حکومت حساس مقدمات نمٹانے والے تمام ججوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی ایس او پی بنائے، شہید افتاب آفریدی، انکے بیوی اور بچوں کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہوں،

    انبار انٹرچینج کے قریب انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے جج کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کی شدید مذمت کی تھی اور پولیس حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا ظالمانہ فعل ہے،اس بہیمانہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،وزیر اعلی نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ،وزیر اعلی نے واقعے میں جان بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، اور کہا کہ متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہیں پورا انصاف دیا جائے گا،

  • آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

    آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

    آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا

    سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کیے جائیں، اپوزیشن لیڈر بنانے کےلیے 5 تحفے بھجوائے گئے ،اعظم نذیر تارڑ کے ریمارکس  پر گیلانی کی حمایت کرنے والے سینیٹرز  نے احتجاج کیا،بی اے پی کے سینیٹرز کو تحفہ کہنے پر حکومتی اراکین نے ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان میں شورشرابا ہوا،اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پانچ جماعتوں کے27 سینیٹرز نے الگ اپوزیشن گروپ بنایا ہے،اپوزیشن مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی،اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر ہمارے دل رنجیدہ ہیں،ہم 5 جماعتیں آزادگروپ کی حیثیت سے اپوزیشن نشستوں پربیٹھیں گے،

    اپوزیشن کی 3 جماعتوں نے یوسف رضا گیلانی پر سوالات اٹھا دیے، ایوان میں احتجاج کیا، شفیق ترین کا کہنا تھا کہ ہم 3 جماعتیں اس رویے پر ایوان سے احتجاج کر رہے ہیں،اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بارہ مارچ کو ایوان میں جو کچھ ہوا وہ سب کو پتا ہے،ایوان میں 4 آزاد ارکان نے شدید احتجاج کیا اور اعظم نذیر تارڑ کی تقریر پر اعتراض کیا،اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،

    یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرنے والے دلاور خان گروپ نے الگ نشستیں مانگ لیں ،الگ نشستیں الاٹ نہ کرنے پر دلاور خان گروپ نے سینیٹ سے واک آؤٹ کر لیا چیئرمین سینیٹ نے فیصل جاوید کو اپوزیشن اراکین کو واپس لانے کی ہدایت کردی

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

    سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

    سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے اور ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کیا ہے، اب سینیٹ میں ن لیگ نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر الگ درخواست جمع کروا دی ہے

  • سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

    سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

    سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

    سینیٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پہلے خطاب میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا، سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت ہے ، ہمارا مقصد عوام کوریلیف دینا ہے،حکومت کو مشکل ہوئی تو ان کی بھی آواز بنیں گے ،سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا،ہم عوامی مفاد کیلئے آئےہیں،عوام کی ترجمانی کرنا فرائض میں شامل ہے پی ڈی ایم میں آئینی حقوق ،خواتین ،اقلیت دیگر کی آواز بنے، سینیٹر بننا بہت مشکل ہے، میں نے پی ڈی ایم کے تعاون سے سینیٹ الیکشن لڑا،ملک کو کئی چیلنجز درپیش ہیں ،ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا،اپنے دور میں قومی اسمبلی میں 104ترامیم پیش کیں،تمام ترامیم متفقہ طور پر منظور ہوئیں حکومت معاملات پر گفتگو کرے ہم تعاون کو تیار ہیں،

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس موصول ہونے کے حوالہ سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے تصدیق کردی،صحافی نے سید یوسف رضا گیلانی سے سوال کیاکہ ن لیگ آپ کو اپوزیشن لیڈر نہیں مانتی؟ جس پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ابھی تو ہمیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، ابھی ہم نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا،شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے بعد کچھ طے ہوگا،

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے اور ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کیا ہے، اب سینیٹ میں ن لیگ نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر الگ درخواست جمع کروا دی ہے

    مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

  • مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

    مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

    مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سید یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر پی ڈی ایم میں اختلافات شدید تر ہو گئے

    پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے جس میں دونوں جماعتوں سے جواب مانگا گیا ہے، شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کے فیصلوں کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا یوسف رضاگیلانی کوسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانےپراختلاف ہوا ،جواب نہ دینے کی صورت میں ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں نے پیپلزپارٹی ا ور اے این پی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا اعلان کیا ہے

    ن لیگی رہنما ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکازجاری کردیئے ہیں، نوٹس میں وضاحت مانگی گئی ہے کہ کیوں باپ پارٹی سے ووٹ لیے؟

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس موصول ہونے کے حوالہ سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے تصدیق کردی،صحافی نے سید یوسف رضا گیلانی سے سوال کیاکہ ن لیگ آپ کو اپوزیشن لیڈر نہیں مانتی؟ جس پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ابھی تو ہمیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، ابھی ہم نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا،شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے بعد کچھ طے ہوگا،

    قبل ازیں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیرصدارت آزاد اپوزیشن اتحاد کا اجلاس ہوا،اجلاس میں جے یو آئی، پی کے میپ، بی این پی مینگل اور نیشنل پارٹی کے اراکین شریک ہوئے،اجلاس میں سینیٹ اجلاس کی حکمت پر مشاورت کی گئی،

    گیلانی کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان،مولانا ،مریم پریشان

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے اور ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کیا ہے، اب سینیٹ میں ن لیگ نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر الگ درخواست جمع کروا دی ہے

  • ان للہ وانا الیہ راجعون:پاکستان غم میں‌ ڈوب گیا:پاکستانی عدلیہ کےبہت بڑے جج کوبیوی بچوں سمیت شہید کردیا گیا

    ان للہ وانا الیہ راجعون:پاکستان غم میں‌ ڈوب گیا:پاکستانی عدلیہ کےبہت بڑے جج کوبیوی بچوں سمیت شہید کردیا گیا

    صوابی: ان للہ وانا الیہ راجعون:پاکستان غم میں‌ ڈوب گیا:پاکستان کےبڑے معروف جج کوبیوی بچوں سمیت ماردیا گیا،اطلاعات کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ سے جج اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہوگئے۔

    صوابی سے ذرائع کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع صوابی کے انبار انٹرچینج کے قریب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں آفتاب آفریدی، اہلیہ اور دو بچے شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے گھات لگا کر جج پر قاتلانہ حملہ کیا، جس میں اُن کے دو محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق جج آفتاب آفریدی سوات سے اسلام آبادجا رہےتھے، جب وہ انٹرچینج کے قریب پہنچے تو نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
    پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر جج، اہلیہ اور دونوں بچوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی