Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم نےاقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی:شوکت ترین ، اہم ترین بن گئے

    وزیراعظم نےاقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی:شوکت ترین ، اہم ترین بن گئے

    اسلام آباد:وزیراعظم نےاقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی:شوکت ترین ، اہم ترین بن گئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

    اس حوالے سے اسلام آباد سے اہم ذرائع کے مطابق خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان، کونسل کے چیئرمین اور وزیر خزانہ و محصولات نائب چیئرمین ہوں گے۔

    وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں وزیر خزانہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ کونسل میں سرکاری اور نجی شعبے کے اراکین شامل ہوں گے۔

    اقتصادی مشاورتی کونسل، حکومت پاکستان کے ساتھ مشاورتی و استعداد کار میں اضافے پر مبنی تعلقات کار کے لیے کام کرے گی اور کُلی معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کی سفارش کرے گی تاکہ پائیدار اور مضبوط اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جاسکے۔

     

     

    وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دی گئی نئی کونسل، اقتصادی اداروں کے ساتھ مل کر اور ہم آہنگ انداز میں کام کرے گی، اقتصادی مشاورتی کونسل مشاورتی عمل کی پیروی کرتے ہوئے مالیاتی اور اقتصادی پالیسیوں کے شہریوں پر فلاحی اثرات میں اضافے کے لیے پالیسی اقدامات کی سفارش کرے گی، جبکہ اس کا بنیادی و حتمی ہدف تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مضبوط تجزیاتی اور شواہد پر مبنی اصلاحات و اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزارت خزانہ کونسل کے لیے مرکزی ایجنسی کے طور پر کام کرے گی۔

    خزانہ ڈویژن نے کہا کہ کونسل کی تشکیل نو کا مقصد پائیدار ادارہ جاتی اصلاحات اور سرکاری شعبے کی جدت کے ضمن میں قیادت کے ویژن کے مطابق غیر جانبدارانہ انداز میں فعال اور معلومات پر مبنی بحث و مباحثے کے بعد مضبوط پالیسی سازی، تجزیاتی موزونیت و نگرانی پر مبنی اقتصادی اصلاحات کی تدوین ہے۔

     

     

     

    واضح رہے کہ چند روز قبل یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ وفاقی کابینہ میں غیر متوقع طور پر تبدیلیوں میں وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی حالیہ برطرفی کے بعد حکومت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دینے جارہے ہیں جس کی سربراہی شوکت ترین کریں گے۔

    حکومت نے شوکت ترین کو وزیر اعظم کے معاون یا مشیر کی حیثیت سے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی پیش کش بھی کی تھی لیکن انہوں نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کو احتساب کے اس ریفرنس کے فیصلے کے ساتھ جوڑ دیا جس کا انہیں ایک دہائی سے سامنا ہے۔

    شوکت ترین نے تصدیق کی تھی کہ وہ اگلے دو سے تین دن میں اقتصادی مشاورتی کونسل کی سربراہی کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا میں کونسل کا کنوینر بنوں گا۔

  • آصف علی زرداری کےبعد نوازشریف نےمولانا فضل الرحمن کوفون کرکے اہم پیغام دے دیا

    آصف علی زرداری کےبعد نوازشریف نےمولانا فضل الرحمن کوفون کرکے اہم پیغام دے دیا

    اسلام آباد:آصف علی زرداری کےبعد نوازشریف نےمولانا فضل کو فون کردیا ،اطلاعات کے مطابق اس وقت مولانا فضل الرحمن پاکستانی سیاست کا مرکز بن چکے ہیں ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے بات کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنی صحت سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا، اس موقع پرمحمد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کی جلد صحت یابی کی دعا کی

    میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنے کا مشورہ ، نوازشریف نے کہا ہے کہ سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں،

    مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کے خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا، میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

  • پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ملتوی:کیوں ہوا:زرداری نے ن لیگ کوختم کرنےکامنصوبہ بھی بنالیا

    پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ملتوی:کیوں ہوا:زرداری نے ن لیگ کوختم کرنےکامنصوبہ بھی بنالیا

    اسلام آباد:پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ملتوی:کیوں ہوا:زرداری نے ن لیگ کوختم کرنےکامنصوبہ بھی بنالیا،اطلاعات کےمطابق پیپلزپارٹی نے اپنی مرکزی مجلس عاملہ کااہم اجلاس ملتوی کردیا۔

    اجلاس کیوں ملتوی کیا اس حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ اجلاس سینیٹ کا اجلاس طلب کیے جانے کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

    اس اہم اجلاس کے حوالے سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ استعفوں اور دیگر امور پر سی ای سی میں ہی غور کیا جائےگا،غلط بیان بازی اپوزیشن کے فائدے میں نہیں، ن لیگ کے لیے یہی تجویز ہےکہ حوصلے اور برداشت کے ساتھ سیاست کریں ۔

    ان کا کہنا ہے کہ گیلانی کی کامیابی وزیراعطم کے ساتھ ن لیگ کے بھی کچھ دوستوں کو ہضم نہیں ہوئی ،ہر موقع پر آر یا پار کی سیاست نہیں کرنی چاہیے ، امید ہےکہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کریں گے ۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی اپنی کوئی سیاست نہیں اورنہ ہی آج تک ن لیگ نے قومی مفاد کے لیے سیاست کی

    آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ن لیگ کی سیاست فوج ، اداروں اورریاست کے خلاف ہے اوریہ کبھی بھی اپنی غلطی سے تائب ہوکرملکی مفاد کے لیے تیارنہیں ہوں گے

    آصف علی زرداری نے کہا کہ ن لیگ بہت جلد ختم ہوجائے گی کیوں کہ جس کی نیت میں فتورہووہ حسد کی آگ میں خود ہی جل کربھسم ہوجاتے ہیں

  • شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسزکا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسزکا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک

    میرانشاہ:شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسزکا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک،اطلاعات کےمطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے دہشتگرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہو گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی طرف سے آپریشن کے دوران دہشتگردو ں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشتگرد اشرف اللہ عرف طوفانی مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اشرف اللہ بویا کے علاقے کا رہنے والا تھا۔ دہشت گرد اشرف اللہ کالعدم تحریک طالبان کا متحرک کمانڈر تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مارا جانے والا دہشتگرد اشرف اللہ ٹارگٹ کلنگ، سکیورٹی فورسز پر حملوں اور خود ساختہ بم نصب کرنے کا ماہر تھا۔

  • وزیراعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں کہ  کام کر سکیں، بلاول برس پڑے

    وزیراعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں کہ کام کر سکیں، بلاول برس پڑے

    وزیراعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں کہ کام کر سکیں، بلاول برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس عوام کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعلی سندھ سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید قائم علی شاہ جیلانی سے ان کی صاحبزادی اور مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی ،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ3سال سے حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ناکامی کاسامنا ہے، غربت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن حکومت کے پاس اس کا کوئی حل نہیں پاکستان کی معاشی ترقی رکی ہوئی ہے، پاکستان مہنگائی کی شرح میں دیگر ممالک سے آگے ہے،معاشی لحاظ سے ہم بنگلا دیش سے بھی پیچھے ہیں، پی ٹی آئی ایم ایف کی ڈیل سے پاکستان نے معاشی خودمختاری کھودی ہے، آرڈیننس کے تحت اسٹیٹ بینک پاکستان کی پارلیمان اورعدالت کوجوابدہ نہیں ہوگا ،اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہیں، ہم معاشی طور پر افغانستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے،وزیر خزانہ نہیں ، پالیسیاں تبدیل کرنے سے تبدیلی ائے گی۔ کسی دور میں اتنی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کون سی حکومتی ٹیم تھی جس نے 100روزمیں مسائل حل کرنا تھے؟ پی ٹی آئی نے ایم ایف ڈیل کی پہلے روزسے مخالفت کی،پھر خود ڈیل کی،عمران خان آرڈیننس کے ذریعے کلبھوشن کو این آر او دینے کی کوشش کرتا ہے ،کیا پاکستان میں کبھی کوئی اتنا کنفیوژ وزیراعظم رہا ہے،وزیراعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ معیشت چلائیں، ہم سمجھتے ہیں کہ پورے پاکستان کے لیےایک پالیسی ہونی چاہیے، عمران خان کہتا ہے بھارت سے تجارت بحال کریں،پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل سےغریب عوام کوتکلیف پہنچےگی،آج تک عمران خان نے پارلیمان کو استعمال ہی نہیں کیا،مسلط وزیراعظم میں صلاحیت نہیں کہ ملک چلاسکے،

  • برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستان کو "ریڈ لسٹ” میں ڈالنے کی مخالفت

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستان کو "ریڈ لسٹ” میں ڈالنے کی مخالفت

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستان کو "ریڈ لسٹ” میں ڈالنے کی مخالفت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث 9 اپریل سے برطانیہ میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ، برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندی والے ممالک کی ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کرلیا گیا ہے پاکستان میں موجود برطانوی شہری اور ریزیڈنسی ویزا کے حامل افراد ہی واپس برطانیہ جا سکیں گے، پاکستانیوں کو وزٹ ویزہ ایشو نہیں ہوگا۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانیہ میں کورونا کے حوالے سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت کی تھی اس ضمن میں انھوں نے برطانوی فارن سیکرٹری کو 30 مارچ کو ایک خط لکھا تھا،جس میں کہا گیا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ سیاسی ہے، بھارت سمیت کئی ممالک میں کورونا کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے، خط میں کچھ ممالک کے اعداو شمار بھی دیئے گئے جس میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش، جرمنی،کینیا، فرانس، انڈیا میں کرونا کے کسیز پاکستان سے زیادہ ہیں، خط میں برطانوی رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی کہا کہ ریڈ لسٹ کے حوالہ سے صحیح طریقہ کار پر کام نہیں کیا گیا یوں لگتا ہے کہ حکومت اس حوالہ سے سنجیدہ نہیں،برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ  نے برطانوی حکومت سے سوال کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں کس سائنٹفک بنیاد پر ڈالا گیا؟ جب کہ جرمنی، فرانس اور بھارت کی نسبت پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح کم ہے، برطانوی حکومت اپنے عوام کے تحفظ کی بجائے سیاسی فیصلے کر رہی ہے جو اخلاقی اقدار کے خلاف ہیں

    دوسری جانب پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچئن ٹرنر کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے بعد صرف برطانیہ کے شہری اور ریزیڈنسی ویزہ ہولڈرز ہی برطانیہ جا سکیں گے، پاکستانیوں کے لیے وزٹ ویزے پر پابندی ہوگی، برطانیہ پہنچ کر ان شہریوں کو بھی ہوٹل میں قرنطینہ کے دس دن گزارنے ہونگے اور ہوٹل کے اخراجات بھی شہریوں کے ذمے ہونگے۔ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازیں جاری رہیں گی تاہم ان کے شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ریڈ لسٹ میں آنے سے پاکستان میں موجود 40 ہزار سے زائد دہری شہریت کے حامل پاکستانی اور کشمیری متاثر ہوں گے، 35 ممالک پہلے ہی ریڈ لسٹ میں شامل تھے اور اب پاکستان کے ساتھ فلپائن، بنگلہ دیش اور کینیا بھی ریڈ لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں، پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے ہوگا۔

  • امریکا کی جانب سے ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہ ملنے پر وزیراعظم کا ردعمل آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہ ملنے پر وزیراعظم عمران خان نے رد عمل دیا ہے

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کومدعو نہ کرنے پرحیرت ہے،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پہلے سے اقدامات کررہی ہے ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کی طرف گامزن ہیں ،ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے 2021کی کانفرنس میں ترجیحات کا تعین کرچکے ہیں،اگر عالمی براداری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو غور کرے،کلین اینڈگرین پاکستان کی پالیسی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے ہیں،ہماری ماحول دوست پالیسیاں ہمارےمستقبل کی نسلوں کے لیے ہیں گرین پاکستان کے اقدامات میں 10 بلین ٹری سونامی شامل ہے،ہم نے 7 برس میں ماحولیاتی تحفظ کا وسیع تجربہ حاصل کیا ہے ،ہم نے خیبرپختوخوا سے آغاز کیا اور پالیسیوں کو عالمی سطح پر تسلیم اور سراہا گیا،ہمارے تجربے سے فائدہ حاصل کرنے کےلیے کسی بھی ملک کی مدد کوتیار ہیں

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت دنیا کے تقریباً 40 رہنماؤں کو اپریل میں مجوزہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ سربراہی کانفرنس 22 اور 23 اپریل کو آن لائن ہوگی۔ امید ہے کہ اس اجلاس سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی سے متعلق کاوشوں کو سمت دینے اور ماحول دوست اقدامات میں تیزی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم سمیت سعودی عرب، بھارت اور ترکی کے رہنماؤں کو بھی سربراہی اجلاس میں مدعو کیا ہے۔ تاہم پاکستان کے کسی بھی رہنماء کو اس کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا۔دوسری طرف اس حوالے سے پاکستانیوں کی طرف سے ردعمل بھی آنا شروع ہوگیا ہے اوراسے امریکہ کی طرف سے انتقامی رویے سے تعبیر کیا ہے

  • جہانگیر ترین نے خوشخبری ملتے ہی کیا بڑا اعلان

    جہانگیر ترین نے خوشخبری ملتے ہی کیا بڑا اعلان

    جہانگیر ترین نے خوشخبری ملتے ہی کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی ضمانت 10اپریل تک منظور کر لی گئی

    جہانگیر ترین اورعلی ترین بینکنگ کورٹ لاہو رمیں ضمانت کے لیے پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے بعد جہانگیر ترین کی ضمانت منظور کر لی

    جہانگیر ترین نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیےسیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا جہانگیر ترین اورعلی ترین کے خلاف مبینہ مالیاتی فراڈ کامقدمہ درج ہے جہانگیر ترین اورعلی ترین کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے نے درج کررکھاہے

    عدالت پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مجھ پر اور علی ترین پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ،مالیاتی امور میں صاف اورشفاف ہو ں ،ہمارے پاس اثاثوں کی مکمل منی ٹریل موجود ہے ،میری عادت نہیں کہ کسی چیز سے لاتعلقی کا اظہار کروں، مجھ پر مقدمہ ہے ہم عدالت میں پیش ہو گئے ہیں، اپنا موقف پیش کریں گے اور سرخروہوں گے،ایف آئی اے نے جان بوجھ کر منی لانڈرنگ کا لفط ڈال کر تحقیقات شروع کیں،کمپنی کے فیصلوں سے متعلق تحقیقات ایس ای سی پی، ایف بی آر کا کام ہے تینوں مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے،ایف آئی اے فرانزک آڈٹ میں جن کے نام تھے کیا انکو بھول گئے ہیں؟ صرف میرے ملز کا کیس کیوں اچھالا جارہاہے؟؟صرف میں یاد ہوں باقی 80 شوگز ملز میں سے کسی میں کوئی مسئلہ نہیں؟ میرا میڈیا ٹرائل کیاجارہاہے جس پرافسوس ہے ،علم ہے فون کرکے کہا جاتاہے کہ مجھ سے متعلق خبر چلائی جائے، عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے کسی انسان کے نہیں ،مجھے سب معلوم ہے کہ کیسے خبریں لیک کی جاتی ہیں، مقابلہ کرناہے تو عدالتوں میں آئیں اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کیے جائیں،

    یوسف رضا گیلانی سے جہانگیر ترین کے رابطے کی خبریں، جہانگیر ترین نے سب کو سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟

    علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟

    پی ڈی ایم فیل، بی آر ٹی پر چیلنج، وفاقی وزیر دفاع نے جہانگیر ترین بارے اہم دعویٰ کر دیا

    جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

    جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

    جہانگیر ترین بیٹے سمیت بڑی مشکل میں پھنس گئے

    جہانگیرترین اورعلی ترین پر سوا 3 ارب روپے کے مالیاتی فراڈ کا الزام ہے ،جہانگیرترین نے داماد کی فیکٹری میں جی ڈی ڈبلیو کمپنی سے سوا 3 ارب منتقل کیے ،فیکٹری میں بھیجی گئی رقم بعد میں فیملی ارکان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی،ایف آئی اے لاہور نے جہانگیر ترین کےقریبی ساتھی رانا نسیم کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا رانا نسیم گنے کی خریداری میں غبن کرتا تھا، رانا نسیم بطور چیف فنانشل افسر جہانگر ترین کی کمپنی میں کام کر رہا تھا

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بند فیکٹری میں پیسے لگا کر 3ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، سی ای اوجے ڈی ڈبلیو نے جعلسازی سے 3 ارب14 کروڑ بند کمپنی کو منتقل کئے،ایف آئی آر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی  خوردبورد اور دھوکہ دہی کا بھی الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے اپنےاور اہلخانہ کے ذاتی مفاد کیلئے بند کمپنی کو رقم منتقل کی، 12-2011 میں3ارب سے زائدرقم فاروقی پلپ ملک لمیٹڈ کمپنی کو منتقل کئے گئے۔ 12-2011میں جہانگیر ترین اور اہلخانہ نے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدے  انھوں نے خاص طریقہ کار پر ڈالر خریدے تاکہ گرفت میں نہ آسکیں

    مقدمہ درج ہونے کے بعد جہانگیر ترین کا ردعمل بھی آ گیا، کیا بڑا اعلان

  • امریکی صدارتی محل پرحملہ ہوگیا،کتنے لوگ مارے گئے؟اہم خبرسے دنیا ہل گئی

    امریکی صدارتی محل پرحملہ ہوگیا،کتنے لوگ مارے گئے؟اہم خبرسے دنیا ہل گئی

    واشنگٹن : امریکی صدارتی محل پرحملہ ہوگیا،کتنے لوگ مارے گئے؟اہم خبرسے دنیا ہل گئی ،اطلاعات کے مطابق اس وقت دنیا بھرمیں بریکنگ نیوزچل رہی ہیں‌ کہ مشکوک گاڑی میں سوار حملہ آور نے اپنی گاڑی صدارتی محل کے باہر واقع چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

     

    سی این این کے مطابق صدارتی محمل پرحملے کے بعد فوری بعد ہنگامی سائرن بج اٹھے اور وائٹ ہاوس کو لاک ڈاون کر دیا گیا۔ ہنگامی سائرن بجتے ہی صدارتی محل کو سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے گھیرے میں لے لیا، سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

     

     

    آخری اطلاعات تک حملہ آور گرفتار کر لیا، جبکہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے وائٹ ہاوس پر دھاوا بول دیا تھا، جبکہ جوبائیڈن کی فتح کے بعد کچھ ہفتے قبل بھی وائٹ ہاوس پر حملے کے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ امریکہ سیکورٹی حکام کویہ اطلاعات مل رہی تھیں‌کہ ملک میں بغاوت کی سی کیفیت ہے اورکسی بھی وقت کسی بڑی جگہ پرحملہ ہوسکتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ امریکی نیشنل سیکورٹی فورس کے اہلکارابھی تک واشنگٹن کی گلیوں میں پھررہےہیں

     

    دوسری طرف امریکی حکام نے کہا ہےکہ وہ گرفتارہونے والے شخص سے متعلق بہت جلد میڈیا پرسارے حقائق پیش کردیں گے

  • پاکستان سے4 طیارے برطانیہ کس کےحکم پراورکس کواٹھاکرپاکستان لائیں‌ گے؟اہم خبرسےہلچل مچ گئی

    پاکستان سے4 طیارے برطانیہ کس کےحکم پراورکس کواٹھاکرپاکستان لائیں‌ گے؟اہم خبرسےہلچل مچ گئی

    اسلام آباد :پاکستان سے4 طیارے برطانیہ کس کےحکم پراورکس کواٹھاکرپاکستان لائیں‌ گے؟اہم خبرسےہلچل مچ گئی ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ سے پاکستانیوں‌ کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سفری پابندیوں کے اطلاق سے قبل پی آئی اے حکام کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قومی ائیرلائن 6 اور 7 اپریل کو اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان 4 اضافی دو طرفہ پروازیں چلائے گی۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان اضافی پروازوں کے ذریعے برطانیہ سے 1400 پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوگی۔

    واضح رہے کہ جمعہ کے روز عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا۔ برطانیہ نے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں پاکستان کے علاوہ کینیا، بنگلا دیش اور فلپائن سمیت لگ بھگ 40 ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے جن پر سفری پابندی عائد کی گئیکو بھی شامل کیا ۔

    رپورٹ کے مطابق سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی، ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والے برطانوی شہریوں کو 10 دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔